عورتوں کا مسجدوں میں جانا
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ بِاللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ . فَقَالَ ابْنُهُ: وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ يَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا، فَقَالَ: فَعَلَ اللَّهُ بِكَ وَفَعَلَ، أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ ؟ ! قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
مجاہد کہتے ہیں: ہم لوگ ابن عمر ؓ کے پاس تھے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: عورتوں کو رات میں مسجد جانے کی اجازت دو ، ان کے بیٹے بلال نے کہا: اللہ کی قسم! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔ وہ اسے فساد کا ذریعہ بنالیں گی، تو ابن عمر ؓ نے کہا: اللہ تجھے ایسا ایسا کرے، میں کہتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، اور تو کہتا ہے کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے ١ ؎۔
Mujahid reported that they were with Sayyidina Ibn Umar (RA) He said that Allah’s Messenger said, “Permit women to visit the mosques at night.” His son said, “By Allah, we shall not permit them because they will make it a means of mischief.” Ibn ‘Umar said, “May Allah do with you this and that! I tell you what Allah’s Messenger ﷺ said and you say: I will not permit.” [Ahmed 5101, Bukhari 899, Muslim 442, Abu Dawud 568] --------------------------------------------------------------------------------