Sunan At-Tirmidhi 587

سفرکا بیان

587Sunan At-Tirmidhi

نماز میں ادھر ادھر توجہ کرنا

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْحَظُ فِي الصَّلَاةِ يَمِينًا وَشِمَالًا وَلَا يَلْوِي عُنُقَهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَقَدْ خَالَفَ وَكِيعٌ، الْفَضْلَ بْنَ مُوسَى فِي رِوَايَتِهِ.

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز میں (گردن موڑے بغیر) ترچھی نظر سے دائیں اور بائیں دیکھتے تھے اور اپنی گردن اپنی پیٹھ کے پیچھے نہیں پھیرتے تھے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that Allah’s Messenger used to glance right and left while in prayer but did not turn his neck back. [Ahmed2485]

صحيح، المشکاة (998)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 587
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث غریب ہے، ٢- وکیع نے اپنی روایت میں فضل بن موسیٰ کی مخالفت کی ہے ١ ؎۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ مخالفت آگے آرہی ہے، اور مخالفت یہ ہے کہ وکیع نے اپنی سند میں «عن بعض أصحاب عکرمة» کہا ہے، یعنی سند میں دو راوی ساقط ہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/السہو ١٠ (١٢٠٢)، ( تحفة الأشراف: ٦٠١٤)، مسند احمد (١/٢٧٥، ٣٠٤) (صحیح)