Sunan At-Tirmidhi 577

سفرکا بیان

577Sunan At-Tirmidhi

سورت ص میں کا سجدہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِي ص . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَلَيْسَتْ مِنْ عَزَائِمِ السُّجُودِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي ذَلِكَ، فَرَأَى بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ أَنْ يَسْجُدَ فِيهَا، وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَابْنِ الْمُبَارَكِ، وَالشَّافِعِيِّ، وَأَحْمَدَ، وَإِسْحَاق، وقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّهَا تَوْبَةُ نَبِيٍّ وَلَمْ يَرَوْا السُّجُودَ فِيهَا.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سورة ص میں سجدہ کرتے دیکھا۔ ابن عباس ؓ کہتے ہیں: یہ واجب سجدوں میں سے نہیں ہے۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) said, “I saw Allah’s Messenger ﷺ make prostration in surah Saad.” He added, “But, it is not among the wajib prostrations.” [Ahmed2521]

صحيح، صحيح أبي داود (1270)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 577
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اہل علم کا اس میں اختلاف ہے، صحابہ وغیرہم میں سے بعض اہل علم کی رائے ہے کہ اس میں سجدہ کرے، سفیان ثوری، ابن مبارک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی یہی قول ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ یہ ایک نبی کی توبہ ہے، اس میں سجدہ ضروری نہیں ١ ؎۔
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ نبی داود (علیہ السلام) تھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/سجود القرآن ٣ (١٠٦٩)، سنن ابی داود/ الصلاة ٣٣٢ (١٤٠٩)، سنن النسائی/الافتتاح ٤٨ (٩٥٨)، ( تحفة الأشراف: ٥٩٨٨)، سنن الدارمی/الصلاة ١٦١ (١٥٠٨) (صحیح)