فَیَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا ۟ۙفَيَذَرُهَا قَاعًا صَفۡصَفًا
اور زمین کو ہموار میدان کر چھوڑے گا
— Fateh Muhammad Jalandhari
And He will leave the earth a level plain;
— Saheeh International
Juz 16 · Ruku 6 of surah · Ruku 15 of juz
فَیَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا ۟ۙفَيَذَرُهَا قَاعًا صَفۡصَفًا
اور زمین کو ہموار میدان کر چھوڑے گا
— Fateh Muhammad Jalandhari
And He will leave the earth a level plain;
— Saheeh International
Juz 16 · Ruku 6 of surah · Ruku 15 of juz
Read the whole surah · Surah Taa-Haa
اور زمین کو ایسا ہموار چٹیل میدان بنا دے گا
اور زمین کو ہموار میدان کر چھوڑے گا
اور زمین کو بالکل ہموار صاف میدان کر کے چھوڑے گا
اور زمین کو ایسا ہموار چٹیل میدان بنا کر چھوڑے گا۔
تو زمین کو پٹ پر (چٹیل میدان) ہموار کر چھوڑے گا
پھر اسے ہموار اور بے آب و گیاہ زمین بنا دے گا،
پھر انھیں ایک چٹیل میدان بنا کر چھوڑے گا۔
اور زمین کو ایسا صاف میدان بنا دے گا۔
اور زمین کو بالکل صفا چٹ چھوڑ دے گا
پھر اس زمین کو وہ ایک ایسا چٹیل میدان بنا کر رکھ دے گا
پھر زمین کو چٹیل میدان چھوڑے رکھے گا
اور چھوڑ دے گا اس (زمین) کو صاف چٹیل میدان بنا کر
اور زمین کو ہموار اور میدان کر دے گا۔
and leave the earth a levelled plain
then will turn them into a leveled plain
then will turn them into a leveled plain
"Then He shall leave it as a level smooth plain."
And leave it as an empty plain,
— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran
And He will leave the earth a level plain;
and leave them so smoothly levelled
Then leave it a plain, smooth level
Then He shall leave it a plain, level.
"He will leave them as plains smooth and level;
— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary
Explained with ayahs 105–108
پہاڑوں کا کیا ہوگا ؟ لوگوں نے پوچھا کہ قیامت کے دن یہ پہاڑ باقی رہیں گے یا نہیں ؟ ان کا سوال نقل کرکے جواب دیا جاتا ہے کہ یہ ہٹ جائیں گے، چلتے پھرتے نظر آئیں گے اور آخر ریزہ ریزہ ہوجائیں گے۔ زمین صاف چٹیل ہموار میدان کی صورت میں ہوجائے کی۔ قاع کے معنی ہموار صاف میدان ہے۔ صفصفا اسی کی تاکید ہے اور صفصف کے معنی بغیر روئیدگی کی زمین کے بھی ہیں لیکن پہلے معنی زیادہ اچھے ہیں اور دوسرے مرادی اور لازمی ہیں۔ نہ اس میں کوئی وادی رہے گی نہ ٹیلہ نہ اونچان رہے گی نہ نچائی۔ ان دہشت ناک امور کے ساتھ ہی ایک آواز دینے والا آواز دے گا جس کی آواز پر ساری مخلوق لگ جائے گی، دوڑتی ہوئی حسب فرمان ایک طرف چلی جارہی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 106–107
سورة طٰهٰ 83 عالم آخرت میں زمین کی جو نئی شکل بنے گی اسے قرآن مجید میں مختلف مواقع پر بیان کیا گیا ہے۔ سورة انشقاق میں فرمایا اِذَا لْاَرْضُ مُدَّتْ۔ " زمین پھیلا دی جائے گی "۔ سورة انفطار میں فرمایا اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ، " سمندر پھاڑ دیے جائیں گے " جس کا مطلب غالباً یہ ہے کہ سمندروں کی تہیں پھٹ جائیں گی اور سارا پانی زمین کے اندر اتر جائے گا سورة تکویر میں فرمایا اِذا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ، " سمندر بھردیے جائیں گے یا پاٹ دیے جائیں گے "۔ اور یہاں بتایا جا رہا ہے کہ پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر کے ساری زمین ایک ہموار میدان کی طرح کردی جائے گی۔ اس سے جو شکل ذہن میں بنتی ہے وہ یہ ہے کہ عالم…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 102–113
يُنْفَخُ فِي الصُّوْرِ ، حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ ایک گاؤں والے نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سوال کیا کہ صور کیا چیز ہے تو آپ نے فرمایا کہ ایک سینگ ہے جس میں پھونک ماری جائے گی، مراد یہ ہے کہ سینگ کی طرح کی کوئی چیز ہے جس میں فرشتہ کی پھونک مارنے کا پوری دنیا پر یہ اثر ہوگا کہ سب مردے زندہ ہو کر کھڑے ہوجاویں گے حقیقت اس صور کی اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–107
آیت 107-105 نسف کے معنی نسف کے معنی ہیں کسی چیز کو جڑ سے اکھاڑ دینا، غلہ کو چھاج میں رکھ کے پھٹکنا کسی چیز کو خس و خاشاک اور خاک اور راکھ بنا کر ہوا میں اڑا دینا یذرہا میں ضمیر کا مرجع زمین ہے ظاہر اور مشہور چیزوں کے لئے عربی میں اس طرح ضمیر لاتے ہیں قرآن میں آسمان اور زمین وغیرہ کے لئے اس طرح متعدد جگہ ضمیریں آئی ہیں ماترک علی ظھر مامن دآبۃ اور روئے زمین پر کسی جاندار کو باقی نہیں چھوڑے گا) میں بھی ضمیر کا مرجع زمین ہے اگرچہ الفاظ میں اس کا ذکر نہیں ہے۔ قاع ضفعف ہموار اور چٹیل میدان کو کہتے ہیں جس میں نہ نشیب و فراز ہو نہ سبزہ و نباتات نہ درخت اور جنگل امت بلندی اور فراز کو کہتے ہیں۔ پہاڑوں…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–108
18۔ 1 یعنی جس دن اونچے نیچے پہاڑ، وادیاں، فلک بوس عمارتیں، سب صاف ہوجائیں گی، سمندر اور دریا خشک ہوجائیں گے، اور ساری زمین صاف چٹیل میدان ہو جائی گی۔ پھر ایک آواز آئیگی، جس کے پیچھے سارے لوگ لگ جائیں گے یعنی جس طرف وہ بلائے گا، جائیں گے۔ 18۔ 2 یعنی اس بلانے والے سے ادھر ادھر نہیں ہو نگے۔ 18۔ 3 یعنی مکمل سناٹا ہوگا سوائے قدموں کی آہٹ اور کھسر پھسر کے کچھ سنائی نہیں دے گا۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 104–113
45: یعنی جن دنوں کا شمار وہ صرف دس دن سمجھ کر کر رہے تھے، ان کی صحیح تعداد ہم جانتے ہیں 46: یعنی جس شخص کو زیادہ سمجھ دار سمجھا جاتا تھا، وہ تو کہے گا کہ ہمارے دنیا میں قیام کی مدت یا قبروں میں رہنے کی مدت صرف ایک ہی دن تھی۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 104–107
ان لبشتم الایوماً (02 : 301) ” تم نے صرف ایک دن زندگی بسر کی۔ “ یوم دنیا کی یہ طویل زندگیاں انہیں نہایت ہی مختصر نظر آئیں گی۔ یہاں زندگی میں لوگوں نے جو عیاشیاں کی تھیں ، وہ زندگی کے غم نظر آئیں گے اور ایک نہایت ہی مختصر زمانہ نظر آئے گا۔ قدر و قیمت کے اعتبار سے بھی حقیر زمانہ ۔ کیونکہ دس راتوں کی کیا قیمت ہے اگرچہ حد درجہ عیش و عشرت وہ ، اور ایک رات کی قدر و قیمت کیا ہے اگرچہ اس کا ایک ایک منٹ خوش بختی سے بھرا پڑا ہو۔ ان دونوں کی قدر و قیمت بمقابلہ زمانہ لامحدود اور ایام خلود کیا قیمت ہو سکتی ہے ، جس میں یہ لوگ اب حساب و کتاب کے بعد جانے والے ہیں یعنی جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔ اس ہولناک…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–107
9 یعنی قیامت کے ذکر پر منکرین حشر استہزاءً کہتے ہیں کہ ایسے ایسے سخت اور عظیم الشان پہاڑوں کا کیا حشر ہوگا ؟ کیا یہ بھی ٹوٹ پھوٹ جائیں گے ؟ اس کا جواب دیا کہ حق تعالیٰ کی لامحدود قدرت کے سامنے پہاڑوں کی کیا حقیقت ہے ان سب کو ذرا سی دیر میں کوٹ پیس کر ریت کے ذرات اور دھنی ہوئی روئی کی طرح ہوا میں اڑا دیا جائے گا اور زمین بالکل صاف و ہموار کردی جائے گی جس میں کچھ ایچ پیچ اور اونچ نیچ نہ رہے گی، پہاڑوں کی رکاوٹیں ایک دم میں صاف کردی جائیں گی۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–106
آیت 105 وَیَسْءَلُوْنَکَ عَنِ الْجِبَالِ ” واقعات قیامت کے سلسلے میں جب آپ ﷺ ان کو بتاتے ہیں کہ روز محشر روئے زمین ایک صاف اور ہموار میدان کا نقشہ پیش کرے گی تو یہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ اتنے بڑے بڑے پہاڑی سلسلوں کا کیا بنے گا ؟ وہ کہاں چلے جائیں گے ؟
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–106
74 یعنی نفخہ صور اول سے اگر انسان اور دوسری جاندار چیزیں مر بھی جائیں گی تو پہاڑوں جیسی سخت چیز پر اس نفخہ کا کیا اثر ہوگا ؟ یہ سوال دراصل ایسے جاہلوں کی طرف سے ہی ہوسکتا ہے۔ جنہوں نے اللہ کی اس پیدا کردہ کائنات اور اس کے نظام میں کبھی غور ہی نہیں کیا، آج کے انسان کے لئے یہ ایک بالکل مہمل سوال ہے۔ اگر سیاروں کی گردش اور ان کی کشش ثقل میں معمولی سی بھی گڑ بڑ ہوجائے تو پہاڑوں کا کیا ذکر ہے۔ سارے ستارے ایک دوسرے سے ٹکڑا کر پاش پاش ہوسکتے ہیں۔ قیامت کو یہی کیفیت ہوگی اور اس وقت پہاڑوں کی دھول اڑ رہی ہوگی۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 106–107
124۔ (مثل ٹیلہ، پہاڑ وغیرہ کے) خطاب اب یہاں عام ہے صرف رسول اللہ ﷺ سے نہیں۔ (آیت) ” ینسفھا ....... نفسا “۔ یعنی انہیں ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–115
آیت نمبر 105 تا 115 ترجمہ : اور (بعض) لوگ آپ سے پہاڑوں کے متعلق دریافت کرتے ہیں کہ قیامت کے دن ان کا کیا حال ہوگا ؟ آپ فرما دیجئے میرا رب ان کو ریزہ ریزہ کرکے ہوا میں منتشر کر دے گا اس طریقہ سے کہ (اولاً ) ان کو ریگ رواں کے مانند ریزہ ریزہ کرے گا پھر ان کو ہوا کے ذریعہ اڑا دے گا، پھر زمین کو ایک ہموار میدان کرکے رکھ دے گا کہ اے (مخاطب) تو اس میں نشیب و فراز نہ دیکھے گا اس دن یعنی جس دن پہاڑ ریزہ ریزہ کر دئے جائیں گے تو لوگ قبروں سے نکلنے کے بعد محشر کی جانب بلانے والے کی آواز کے پیچھے ہو لیں گے اور وہ (داعی) اسرافیل (علیہ السلام) ہیں، کہیں گے رحمٰن کے سامنے پیش ہونے کے لئے آؤ اس میں کوئی کجی…
Read the full tafseer →فیذرہا قاعا صفصفا۔ پھر ان کو ایک چٹیل ہموار میدان (میں تبدیل) کر دے گا
Read the full tafseer →Explained with ayahs 106–107
(106۔ 107) پھر زمین کو ایک میدان ہموار کردے گا کہ اس پر کوئی سبزہ وغیرہ کی کوئی بلندی دیکھے گا۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–106
ۧوَيَسْــَٔـلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ۔۔ : قرطبی نے فرمایا کہ قرآن مجید میں جہاں بھی کسی سوال کا ذکر آیا ہے اس کے لیے جواب میں ”قُلْ“ کا لفظ آیا ہے۔ صرف اس مقام پر فاء کے ساتھ ”فَقُلْ“ آیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے تمام مقامات پر ان سوالات کا جواب ہے جو ہوچکے تھے، یہاں فاء اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آئندہ ہونے والے سوال کا جواب دیا کہ ”فَإِنْ سَأَلُوْکَ فَقُلْ۔۔“ یعنی اگر وہ تجھ سے پوچھیں تو کہہ دینا۔۔ یعنی فاء دلیل ہے کہ اس سے پہلے شرط محذوف ہے۔ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّيْ نَسْفًا۔۔ : صور پھونکنے کے ساتھ قیامت قائم ہونے اور تمام لوگوں کے جمع کرنے کے ذکر پر منکرین قیامت کی طرف سے سوال آنے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–108
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ویسئلونک عن الجبال یعنی لوگ قیامت کے دن پہاڑوں کی حالت کے متعلق پوچھتے ہیں فقل یہاں فا کے ساتھ آیا ہے ہر سوال جو قرآن میں آیا ہے اس کے جواب میں قل بغیر فاء کے آیا ہوا ہے سوائے ایک مقام کے، کیونکہ اس کا معنی ہے اگر وہ آپ سے پہاڑوں کے متعلق سوال کریں تو آپ کہیں۔ تو کلام کے ضمن میں شرط کا معنی ہے اللہ تعالیٰ کو معلوم تھا کہ لوگ پہاڑوں کے متعلق سوال کریں گے پس سوال سے پہلے انہیں جواب دیا۔ یہ سوالات جو پہلے گزر چکے ہیں لوگوں نے ان کے متعلق نبی کریم ﷺ سے پوچھا تو سوال کے بعد جواب دیا اسی وجہ سے جواب بغیر فاء کے آیا اور یہ سوال ابھی تک انہوں نے پوچھا نہیں تھا۔ ینسفھا وہ اسے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 98–110
1:۔ ابن ابی حاتم نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت ) ’‘’ وسع کل شیء علما “ سے مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کو بھرپور علم ہے۔ 2:۔ ابن ابی حاتم نے ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ (آیت) ” وقد اتینک من لدنا ذکرا “ سے مراد ہے قرآن۔ 3:۔ عبد بن حمید، ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے مجاہدرحمۃ اللہ علیہ سے روایت کیا کہ (آیت) ” وحمل یوم القیمۃ وزرا “ سے مراد ہے گناہ۔ 4:۔ ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے (آیت) ” وسآء لہم یوم القیمۃ حملا “ کے بارے میں فرمایا کہ وہ برابوجھ ہے جو انہوں نے اٹھایا۔ 5:۔ ابن ابی حاتم نے ابن زید (رح) سے (آیت) ” وسآء لہم یوم القیمۃ حملا “ کے بارے میں فرمایا کہ ان سے اعمال…
Read the full tafseer →[فَيَذَرُهَا : پھر وہ چھوڑ دے گا ان کو ] [قَاعًا : ریتیلا میدان ] [صَفْصَفًا : ہموار ] [ق و ع ](ن) قَوْعًا پچھلے پائوں لوٹنا۔ قَاعٌ ج قِیْعَۃٌ۔ نرم اور ریتیلا میدان۔ زیر مطالعہ آیت۔ 106 ۔ اَعْمَالُھُمْ کَسَرَابٍ بِقِیْعَۃٍ (ان کے اعمال ایک سراب کی مانند ہیں کسی ریتیلے میدان میں) 24:39 ۔]
Read the full tafseer →Explained with ayahs 106–108
ان سب آیات میں پہاڑوں کی حالت بتائی ہے، پھر زمین کے بارے فرمایا (فَیَذَرُھَا قَاعًا صَفْصَفًا لَّا تَرٰی فِیْھَاعِوَجًا وَّ لَآ اَمْتًا) (اور اللہ تعالیٰ زمین کو اس حال میں کر دے گا کہ وہ ہموار میدان ہوگی اس میں ناہمواری اور پستی اور بلندی نہیں ہوگی، یعنی اس میں نہ گہرائی ہوگی اور نہ کوئی اٹھی ہوئی جگہ۔ اس کے بعد فرمایا (یَوْمَءِذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ ) (جس دن پہاڑوں کی یہ حالت ہوگی جس کا ذکر اوپر ہوا، اس دن لوگ بلانے والے آواز کے پیچھے چل دیں گے) لَاعِوَجَ لَہٗ اس کے سامنے کوئی ٹیڑھاپن نہیں رہے گا۔ اس کی آواز کے خلاف کوئی بھی شخص دوسری راہ اختیار نہ کرسکے گا) پکارنے والے کی آواز کے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–114
منکرین آخرت اور مکذبین رسالت کے ایک سوال کا جواب قال اللہ تعالیٰ ویسئلونک عن الجبال .... الیٰ .... وقل رب درنی علما۔ (ربط) گزشتہ آیات میں قیامت کا ذکر تھا اب ان آیات میں منکرین آخرت کے ایک سوال کا ذکر کرتے ہیں کہ منکرین آخرت بطور تمسخر آنحضرت ﷺ سے یہ پوچھتے تھے کہ اچھا اگر قیامت قائم ہوئی تو بتلاؤ کہ اس دن ان پہاڑوں کا کیا حال ہوگا۔ ان کے خیال میں پہاڑوں کا نیست و نابود ہونا ناممکن تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ان کے اس سوال کا جواب دیا کہ خداوند عالم ان کو خاک کرکے اڑا دے گا۔ چناچہ فرماتے ہیں اور اے نبی یہ لوگ آپ سے قیامت کا حال سن کر بطور استہزا یہ دریافت کرتے ہیں کہ اگر بالفرض قیامت ہوئی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–107
75:۔ اس سے پہلے چونکہ نفخ صور، حشر نشر اور قیامت کا ذکر تھا۔ اس لیے مشرکین کے لیے اس بات کا موقع تھا کہ وہ یہ سوال پوچھ بیٹھیں کہ جب قیامت آئے گی تو یہ اتنے بڑے بڑے پہاڑ کہاں جائیں گے۔ اس لیے فرمادیا کہ اگر وہ یہ سوال کریں تو آپ اس کا جواب فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ریت کی مانند ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا۔ اور وہ سب زمین پر بکھر جائیں گے اور زمین بالکل صاف اور ہموار چٹیل میدان کی طرح نظر آئے گی۔ اس میں کہیں اونچ نیچ اور نشیب و فراز نہیں ہوگا۔ ” یَسْئَلُوْنَکَ “ کے جواب میں ” فَقُلْ “ پر فاء اس لیے داخل ہوئی ہے کہ ” یسئلونک “ متضمن معنی شرط ہے۔ کیونکہ یہ سوال متحقق نہیں تھا بلکہ متوقع تھا۔…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–110
ربط آیات : گزشتہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قرآن پاک ایک نصیحت نامہ ہے جو شخص اس سے اعراض کرے گا وہ قیامت والے دن گناہوں کا بہت بڑا بوجھ اٹھائے گا۔ اور قیامت کے دن کے متعلق فرمایا کہ یہ اس وقت واقع ہوگا جس دن صور پھونکا جائے گا اور مجرموں کو نہایت ہی قبیح شکل میں اکٹھا کیا جائے گا۔ وہ ذلت کے مارے سرگوشی میں بات کریں گے۔ ان میں سے کوئی کہے گا کہ ہم دنیا اور برزخ میں صرف دس دن ٹھہرے اور جو زیادہ سمجھدار ہوگا ، وہ کہے گا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم دنیا میں ایک دن سے زیادہ نہیں ٹھہرے۔ آخرت کی ابدی زندگی کے مقابلے میں دنیا وبرزخ کا عرصہ بالکل قلیل محسوس ہوگا۔ مضبوط پہاڑوں کی شکستگی : اب آج…
Read the full tafseer →فَيَذَرُہَا قَاعًا صَفْصَفًا 106ۙ وذر [يقال : فلان يَذَرُ الشیءَ. أي : يقذفه لقلّة اعتداده به ] ، ولم يستعمل ماضيه . قال تعالی: قالُوا أَجِئْتَنا لِنَعْبُدَ اللَّهَ وَحْدَهُ وَنَذَرَ ما کانَ يَعْبُدُ آباؤُنا[ الأعراف/ 70] ، وَيَذَرَكَ وَآلِهَتَكَ [ الأعراف/ 127] ، فَذَرْهُمْ وَما يَفْتَرُونَ [ الأنعام/ 112] ، وَذَرُوا ما بَقِيَ مِنَ الرِّبا [ البقرة/ 278] إلى أمثاله وتخصیصه في قوله : وَيَذَرُونَ أَزْواجاً [ البقرة/ 234] ، ولم يقل : يترکون ويخلّفون، فإنه يذكر فيما بعد هذا الکتاب إن شاء اللہ . [ والوَذَرَةُ : قطعة من اللّحم، وتسمیتها بذلک لقلة الاعتداد بها نحو قولهم فيما لا يعتدّ به : هو لحم…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 99–110
اس قصہ کو تمام کر کے فرماتا ہے کہ اے محمد ! ﷺ گزشتہ لوگوں کے تذکرے ہم یوں سناتے ہیں ہم نے تجھے ذکر یعنی قرآن دیا ہے پھر جو قرآن سے منہ پھیرے گا قیامت میں اس کا یہ حال ہوگا کہ قیامت میں اپنے گناہوں کی گٹھڑی آپ اٹھا وے گا اور جس روز صور پھنکے گا دوبارہ زندہ ہونے کے لیے تو یہ لوگ ایسی دہشت میں ہوں گے کہ آنکھوں کی رنگت پلٹ جائے گی نور اور سیاہی جا کر نیلی ہوجائے گی اور دنیا میں جو سالہا سال عیش کی ہے وہاں کے مصائب کے آگے اس کو دس روز سمجھیں گے اور جو ان میں زیادہ دانا ہے وہ تو ایک دن سمجھے گا۔ قیامت کے ذکر میں کسی نے آنحضرت ﷺ سے پہاڑوں سے سوال کیا کہ یہ کیا ہوں گے ویسئلونک الخ فرمایا فقل ینسفہا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–107
وَیَسْئَلُوْنَـکَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُھَا رَبِّیْ نَسْفًا۔ فَیَذَرُھَا قَاعًا صَفْصَفًا۔ لاَّ تَرٰی فِیْھَا عِوَجًاوَّلَآ اَمْتًا۔ (طٰـہٰ : 105 تا 107) (اور وہ آپ سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں تو آپ کہہ دیجیے کہ میرا رب انھیں جڑوں سے اکھیڑ کر پھینک دے گا۔ پس اس زمین کو چٹیل میدان بنا دے گا۔ کہ تم اس میں کوئی بل اور سلوٹ نہ دیکھو گے۔ ) مشکل الفاظ کی تشریح :۔ نَسْفًااس کا معنی ہے جڑ سے اکھیڑ دینا، پیس کر رکھ دینا، چھاج میں ڈال کر پھٹکنا۔ آیت میں یہ لفظ جس طرح وارد ہوا ہے اس کی تشریح کرتے ہوئے ابن الاعرابی نے لکھا ہے : یقلعھا قلعا من اصولھا ثم یسیرھا رملا یسیل سیلا ثم یسیرھا کالصوف…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–107
فہم القرآن ربط کلام : منکرین قیامت کی غلط فہمی کا ازالہ۔ رسول کریم ﷺ نے کفار کے سامنے حشر کی ہولناکیوں کا تذکرہ کیا تو انھوں نے سوال اٹھایا۔ بتائیں کہ پہاڑوں کا لامتناہی سلسلہ اور جن کی بلندیاں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اتنے بڑے، بڑے پہاڑوں کا کیا بنے گا ؟ جس کا جواب دینے کے لیے آپ ﷺ کو ارشاد ہوا کہ آپ انھیں فرمائیں کہ میرا رب انھیں دھول کی طرح اڑا دے گا اور زمین کو اس طرح ہموار اور چٹیل میدان بنائے گا کہ اس میں کوئی نشیب و فراز نہیں دیکھ پاؤ گے۔ قرآن مجید نے یہ حقیقت کئی مقامات پر بیان فرمائی ہے کہ یہ پہاڑ ٹوٹ پھوٹ جائیں گے، اور یہ روئی کے گالوں کی طرح ہوا میں اڑنا شروع کردیں گے۔ (القارعۃ : 5)…
Read the full tafseer →106: فَیَذَرُھَا (پھر ان کے مقامات کو تبدیل کر دے گا۔ ) نمبر 2۔ ھاءؔ کی ضمیر کا مرجع الارض کو معلوم ہونے کی بنا پر بنایا جائے۔ جیسا اس آیت میں ماترک علی ظھر ھا ] فاطر : 45 [ قَاعًا صَفْصَفًا (ہموار زمین چٹیل میدان۔ )
Read the full tafseer →106۔ فیذرھا، پہاڑوں کو نشیبی زمین کے اردگرد پہاڑوں اور ٹیلے ہٹ گئے ہوں۔ قاعا صفصفا، ہموار زمین جس میں کوئی نباتات نہیں ہوگا، قاع نرم نشیبی زمین کو کہاجاتا ہے اور صف صف ہموار زمین کو کہاجاتا ہے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–107
105۔ 107:۔ تفسیر ابن منذر میں حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کی روایت سے جو شان نزول اس آیت کی بیان کی گئی ہے اس کا حاصل یہ ہے کہ قریش نے جب قرآن شریف میں قیامت کا حال اور دنیا کے ویران ہوجانے کا حال سنا تو پہاڑ ان کے دل میں ایک سخت اور پائیدار چیز گزری اس لیے انہوں نے اعتراض کے طور پر پوچھا کہ کیا صور پھونکنے سے پہاڑ بھی اڑ جائیں گے ان کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی 1 ؎۔ سورة القارعہ میں اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں کے اڑنے کی تفسیر فرمائی ہے کہ دھنکنے میں جس طرح روئی ٹکڑے ہو کر اڑ جاتی ہے اسی طرح صور کی آواز سے پہاڑا اڑتے پھریں گے۔ سورة الحاقہ اور سورة مزمل میں پہلے صور کے وقت پہاڑروں اور…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 104–111
آیات (104) یعنی جب صور پھونکا جائے گا اور تمام لوگ اپنے اپنے حسب حال اپنی قبروں سے اٹھ کھڑے ہوں گے، اہل تقویٰ وفد کی صورت میں رحمن کی خدمت میں حاضر ہوں گے اور مجرم اس حال میں اکٹھے کئے جائیں گے کہ خوف، غم اور سخت پیاس کے مارے ان کا رنگ نیلا پڑگیا ہوگا، تو وہ ایک دوسرے سے سرگرشیاں کریں گے اور نہایت پست آواز میں دنیا کی مدت کے کم ہونے اور آخری کے جلد آجانے کے بارے میں ایک دوسرے سے گفتگو کریں گے۔ ان میں سے کچھ لوگ کہیں گے کہ تم لوگ بس دس دن دنیا میں رہے ہو اور بعض دوسرے لوگ کچھ اور کہیں گے۔ پست آواز میں وہ جو سرگوشیاں کر رہے ہوں گے اللہ انہیں جانتا ہوگا اور جو باتیں کر رہے ہوں گے وہ انہیں سنتا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 41–135
قول باری ہے (واصطنعتک لنفسی ۔ میں نے تجھ کو اپنے کام کا بنا لیا ہے۔ اصطناع لطف و کرم کے ذریعے کسی کو اپنے لئے خالص اور خاص کرلینے کو کہتے ہیں اور (لنفسی ) کا مفہوم ہے تاکہ تم میری محبت اور میرے ارادہ کے زیر سایہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھو۔ “
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–107
109 منکرین قیامت کا سوال پہاڑوں کے بارے میں : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " یہ لوگ اے پیغمبر آپ سے پوچھتے ہیں ان پہاڑوں کے بارے میں "۔ مذاق اور استہزاء کے طور پر۔ کہ صاحب اس روز یہ دیو ہیکل اور فلک بوس پہاڑ کدھر جائیں گے ؟ اور ان کا کیا بنے گا ؟ وغیرو وغیرہ۔ روایات میں وارد ہے کہ کفار قریش نے حضور ﷺ سے سوال کیا کہ قیامت کے روز ان دیوہیکل پہاڑوں کا کیا بنے گا ؟ سو ان کا یہ سوال جاننے اور ماننے کیلئے نہیں تھا۔ بلکہ مذاق اور استہزاء کے طور پر تھا۔ (المراغی، المعارف اور ابن کثیر وغیرہ) اور نور حق و ہدایت سے محروم لوگوں کا ہمیشہ یہی حال رہا کہ وہ حق اور اہل حق کا مذاق اڑاتے ہیں۔ کل بھی یہی تھا اور آج…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 99–113
قصص بیان کرنے کا مقصد، قیامت کے دن کا منظر تشریح : سیدنا موسیٰ (علیہ السلام) کا واقعہ یہاں ختم ہوتا ہے اور اب اس سورت کے آغاز کی طرف اشارہ کرنے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کیوں بیان کیا گیا۔ شروع سورت میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا قرآن تم پر اس لیے نازل نہیں کیا کہ تم مشقت میں پڑجاؤ۔ (سورۃ طہٰ آیت :2) بلکہ یہ تو نصیحت کی ایک کتاب آپ کو دی گئی ہے اس کو پھیلانا سمجھانا آپ کا کام ہے جو کہ مشکل ہے کیونکہ آپ سے پہلے جتنے نبی آئے انہوں نے یہی سبق دیا اور اسی طرح نیکی کی ہدایت کی اور ان کو بھی اس کام میں بڑی ہمت، استقلال اور جرأت سے کام لینا پڑا تھا جیسا کہ یہاں سیدنا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–115
(رکوع نمبر 6) اسرارومعارف اب تو یہ پہاڑوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں ان کا خیال ہے کہ یہ مضبوط چٹانیں اور بلند پہاڑ بھلا کیسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں تو فرما دیجئے کہ میرا رب ان کو ذرات بنا کر بکھیر دے گا اور زمین کو ایسا ہموار کر دے گا کہ کوئی بلندی پستی نہ رہے گی بلکہ ایک صاف میدان بن جائے گا جس میں کوئی روئیدگی تک نہ ہوگی اس روز تو پکارنے والے کی بات ایسے مانیں گے کہ تیر کی طرح سیدھے پہنچیں گے ، مفسرین کے مطابق حضرت اسرافیل (علیہ السلام) صخرہ بیت المقدس پر کھڑے ہو کر صور پھونکیں گے اور پکار کہیں گے اے بوسیدہ ہڈیو ، گلے سڑے چمڑو اور ٹوٹے بالو آؤ آج اپنے رب کے پاس جمع ہوجاؤ تو ہر کوئی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 104–109
ف 1 یا جس کے لئے (سفارش کرنے کی) رحمان اجازت دے اور اس کے لئے وہ بات سننا پسند کرے۔ نظم قرآن سے یہ دونوں معنی مفہوم ہوتے ہیں اور دونوں صحیح اور دوسری آیات سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ( سورة مریم 87، سبا 23 زخرف 86 نجم 26)
Read the full tafseer →(20:106) فیذرھا۔ الفاء للتعقیب۔ تعقیب کے لئے ہے۔ ھا ضمیر مفعول واحد مؤنث غائب یا جبال کے لئے ہے یا ارض کے لئے ہے۔ یذر مضارع واحد مذکر غائب وذرمصدر یذراصل میں (باب ضرب سے) یوذر تھا۔ لیکن عمومی تلفظ مضارع کا باب سمع سے کیا جاتا ہے فیذرھا۔ پس وہ اسے چھوڑ دے گا۔ قاعا۔ نرم۔ ہموار۔ نشیبی میدان جو پہاڑوں اور ٹیلوں سے دور واقع ہو۔ اس کی جمع قیع قیعۃ اقواع ہے۔ قیامت کے دن پہاڑ ریزہ ریزہ کر کے اڑا دئیے جائیں گے۔ اور سب چٹیل میدان کی شکل اختیار کرلیں گے۔ القیعۃ ہموار میدان ۔ قرآن مجید میں ہے کسراب بقیعۃ (24:39) جیسے چٹیل میدان میں چمکتی ہوئی ریت۔ قیع مادہ۔ صفصفا۔ صفصف مادہ الصف (نصر) کے اصل معنی کسی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 99–112
لغات القرآن آیت نمبر 99 تا 112 نقص ہم بیان کرتے ہیں۔ انباء خبریں۔ سبق جو گزر گیا۔ لدنا ہمارے پاس۔ اعرض جس نے منہ پھیرا۔ حمل بوجھ۔ زرق (ازرق) نیلی آنکھیں۔ یتخافتون چپکے چپکے کہیں گے۔ لبثتم تم ٹھہرے رہے ، رکے رہے۔ امثل زیادہ سے زیادہ۔ ینسف وہ اکھاڑدے گا۔ قاع ہموار میدان۔ صفصف چٹیل میدان۔ امت ٹیلہ، ابھری ہوئی زمین۔ خشعت نیچے، پست ہوگی۔ ھمس دھیمی اور ہلکی آواز۔ عنت چھپ جائے گی۔ الوجوہ (وجہ) چہرے۔ ظلم زیادتی۔ ھضم نقصان پہنچنا، حق تلفی کرنا۔ ٹکڑے ہونا۔ تشریح : آیت نمبر 99 تا 112 نبی کریم ﷺ سے فرمایا جا رہا ہے کہ اے نبی ! قرآن کریم کے ذریعہ ہم آپ کے سامنے قوموں کے جن واقعات اور انبیاء کرام (علیہ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 106–108
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ صور کی آواز سن کر جب یہ لوگ قبور سے اٹھیں گے تو جس طرح اب بتوں کے تھان کی طرف پوجا کے لئے سیدھے دوڑتے ہیں، اسی طرح قیامت کے دن میدان محشر کی طرف حساب وکتاب کے لئے دوڑے ہوئے چلے آویں گے۔ میدان حشر اور حضور اکرم ﷺ کی شفاعت : صحیح بخاری ومسلم میں ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میدان محشر میں گرمی اور پسینے سے جب لوگ بہت گھبرائیں گے و آدم (علیہ السلام) سے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) تک کے انبیاء کے پاس التجا کے لئے جائیں گے، کہ یہ انبیاء اللہ کی بارگاہ میں حساب وکتاب شروع ہوجانے کی سفارش کردیں۔ یہ سب انبیاء جواب دیں گے کہ آج اللہ تعالیٰ کے غصہ کی وہ حالت ہے کہ آج سے پہلے نہ کبھی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 102–107
[45] یعنی نرسنگھا۔ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا پرانا دستور یہ چلا آتا ہے کہ نرسنگھا پھونکا کرتے ہیں۔ ایسی ایک چیز قیامت کے دن پھونکی جائے گی۔ پہلی دفعہ پھونکنے پر سب پر موت طاری ہوجائے گی۔ دوسری دفعہ پھونکنے پر سب جی اٹھیں گے اور زمین کے ہر گوشے سے نکل نکل کر میدان حشر کی طرف دوڑنے لگیں گے یہاں ذکردوسری دفعہ صور پھونکے جانے کا ہے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 104–108
(ف 2) جو لوگ یہاں تن آسانیوں میں الجھل کر رہ جاتے ہیں اور مادیت میں اس درجہ پھنس جاتے ہیں ، کہ قرآن کی آواز پر کان نہیں دھرتے ایک وقت آئے گا ، جب وہ پچھتائیں گے ، ان کی پشت عذاب کے بوجھ سے جھک جائے گی اور یہاں کے تمام تکلفات کی اس وقت حقیقت کھلے گی ، (آیت) ” یوم ینفخ “۔ سے مراد یہاں دوسری دفعہ صور پھونکنا ہے ، اس وقت تمام لوگ اللہ کی حکمت وقدرت سے جی اٹھیں گے ، قرآن وحدیث کی تصریحات سے معلوم ہوتا ہے کہ دو دفعہ یہ صور پھونکا جائے گا ، ایک اس وقت جب اللہ کو یہ منظور ہوگا ، کہ دنیا کا خاتمہ کر دیاجائے اور ایک اس وقت جب دوبارہ دنیا والے زندہ کئے جائیں گے ، ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس نفخ صور…
Read the full tafseer →- 106 پھر زمین کو ایک ایسا ہموار اور صاف کر چھوڑے گا اور ایسا میدان کر دے گا۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 103–107
ف 1۔ مطلب یہ کہ ہم تو یوں سمجھے تھے کہ مر کر پھر زندہ ہونا نہیں یہ گمان تو بالکل غلط نکلا۔ نہ زندہ ہونا تو درکنار یہ بجھی تو نہ ہوا کہ دیر ہی میں زندہ ہوتے، بلکہ بہت ہی جلدی زندہ ہوگئے کہ وہ مدت دس روز کے برابر معلوم ہوتی ہے۔ وجہ اس مقدار کے برابر معلوم ہونے کی اس روز کی درازی اور ہول اور پریشانی ہے کہ مدت لبث فی القبر اس کے سامنے اس قدر قصیر معلوم ہوگی۔
Read the full tafseer →ان سب پہاڑوں کو ہٹا کر صاف میدان بنا دیا جائے گا : 106۔ فرمایا ان لوگوں سے کہہ دیجئے اے پیغمبر اسلام ! کہ اس زمین کو صاف میدان کی طرح ہموار کرکے رکھ دیا جائے اور اس میں کوئی اونچ نیچ نہیں رہے گی اور ان کا یہ عذر ” کچھ اونٹ اونچا اور اونچی اونٹ کی پیٹھ “ بالکل نہیں رہے گا اور یہ زمین فراخ بھی ہوگی نرم وہموار بھی ” قاع “ اور ” قیع “ ہموار زمین کو کہتے ہیں اور اس کی جمع ” قیعان “ آتی ہے ۔ ” بقیعۃ “ بھی اس سے ہے جو سورة النور کی آیت 39 میں ہے (صفصف) کے معنی میں بھی یہی ہے گویا (صفصف) اور (قیع) دونوں مترادف ہیں ، اور یہ گویا پہلی آیت کی مزید وضاحت ہے کہ پہاڑ جن کے متعلق ان کا سوال ہے اور جو روک کا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 102–113
يُنفَخُ فِي الصُّورِ (رضی The Day when the Horn الصُّورِ [ Sur ] will be blown - 20:102) According to Sayyidna Ibn ` Umar اللہ تعالیٰ عنہما ، a Bedouin الصُّورِ asked the Holy Prophet ﷺ about صُور (the Horn) to which he replied that it is something like a horn which will be blown, meaning thereby that when the angel will blow into it all those who had lain dead for centuries will return to life. Only Allah knows the true nature of the Sur (the Horn).
Read the full tafseer →Explained with ayahs 105–107
83. According to the Quran, the earth will take a new shape in the Hereafter: The earth will be spread. (Surah Al-Inshiqaq, Ayat 3). The bottoms of the oceans will be split (and the whole water will sink down in the earth). (Surah Al-Infitar, Ayat 3). The oceans will be filled up. (Surah At-Takweer, Ayat 6). The mountains will be reduced to fine dust and scattered away and there will be left no curve or crease in the earth. (Surah Taaha, Ayats 105-107). On that day the earth will be totally changed. (Surah Ibrahim, Ayat 48). And it will be turned into a garden and given to the pious people to…
Read the full tafseer →