20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsکشف الرحمٰن
مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ Open ayah 20:2 in the Quran reader
اے پیغمبر ہم نے یہ قرآن کریم آپ پر اس لئے نہیں اتارا کہ آپ مشقت میں پڑجائیں۔
اِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰىۙ Open ayah 20:3 in the Quran reader
بلکہ یہ تو اس شخص کی نصیحت کے لئے نازل کیا ہے جو ڈرتا ہے
تَنْزِیْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰىؕ Open ayah 20:4 in the Quran reader
یہ قرآن کریم اس خدا کی طرف سے نازل کیا گیا ہے جس نے زمین کو اور اونچے اونچے آسمانوں کو پیدا کیا ہے۔
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى Open ayah 20:5 in the Quran reader
وہ بےحد مہربان اور عرش پر اپنی شان کے موافق قائم ہے۔
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ مَا تَحْتَ الثَّرٰى Open ayah 20:6 in the Quran reader
جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے اور جو کچھ آسمانوں اور زمین کے مابین ہے اور جو کچھ زمین کی تہ میں گیلی مٹی کے نیچے ہے سب اسی کی ملک ہے۔
وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ یَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى Open ayah 20:7 in the Quran reader
اور اے مخاطب اگر تو کوئی بات پکار کر کہے تو خدا اس کا محتاج نہیں کیونکہ وہ تو پوشیدہ بات اور پوشیدہ سے پوشیدہ بات کو بھی جانتا ہے۔
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى Open ayah 20:8 in the Quran reader
وہ اللہ ایسا ہے جس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں سب اچھے اچھے نام اسی کے لئے خاص ہیں۔
وَ هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ Open ayah 20:9 in the Quran reader
اور اے پیغمبر بھلا آپ تک موسیٰ کا وہ واقعہ بھی پہنچا ہے
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى Open ayah 20:10 in the Quran reader
جب کہ اس کو ایک آگ نظر آئی تو اس نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ذرا ٹھہر جائو میں نے ایک آگ دیکھی ہے میں اس آگ میں سے شاید تمہارے لئے کچھ آگ لے آئوں یا اس آگ کے پاس میں کوئی راستہ بتانے والا پالوں
فَلَمَّاۤ اَتٰىهَا نُوْدِیَ یٰمُوْسٰىؕ Open ayah 20:11 in the Quran reader
سو جب موسیٰ آگ کے پاس پہنچا تو اس کو آواز دی گئی اے موسیٰ
اِنِّیْۤ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىؕ Open ayah 20:12 in the Quran reader
یقینا میں تیرا رب ہوں سو تو اپنی دونوں جوتیاں اتار دے کیونکہ تو ایک طویٰ نامی مقدس میدان میں ہے
وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى Open ayah 20:13 in the Quran reader
اور میں نے تجھ کو نبوت کے لئے منتخب کیا ہے سو جو حکم کیا جاتا ہے اس کو کان لگا کر سن
اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیْ١ۙ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ Open ayah 20:14 in the Quran reader
یقین کر کہ میں ہی اللہ ہوں میرے سا کوئی معبود نہیں سو تو میری ہی عبادت کیا کر اور میری ہی یاد کے لئے نماز پڑھا کر۔
اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ اَكَادُ اُخْفِیْهَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰى Open ayah 20:15 in the Quran reader
بلاشبہ قیامت آنے والی ہے میں اس کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو جو کچھ وہ کرت ا ہے اس کے کہنے کا بدلا دیا جائے۔
فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ فَتَرْدٰى Open ayah 20:16 in the Quran reader
کہیں ایسا نہ ہو کہ جو شخص قیامت پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی کرتا ہے وہ تجھ کو اس قیامت کی فکر سے روک دے اور تو ہلاک ہوجائے
وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:17 in the Quran reader
اور اے موسیٰ یہ تیرے داہنے ہاتھ میں کیا چیز ہے۔
قَالَ هِیَ عَصَایَ١ۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَیْهَا وَ اَهُشُّ بِهَا عَلٰى غَنَمِیْ وَ لِیَ فِیْهَا مَاٰرِبُ اُخْرٰى Open ayah 20:18 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے عرض کیا یہ میری لکڑی ہے میں اس پر ہمارا لیا کرتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑا کرتا ہوں اور میری اور دوسری حاجتیں بھی اس سے وابستہ ہیں
قَالَ اَلْقِهَا یٰمُوْسٰى Open ayah 20:19 in the Quran reader
خدا نے فرمایا اے موسیٰ (علیہ السلام) اس لکڑی کو ڈال دے۔
فَاَلْقٰىهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَسْعٰى Open ayah 20:20 in the Quran reader
چناچہ موسیٰ (علیہ السلام) نے لاٹھی ڈال دی لکڑی کو پھینکتے ہی دیکھا وہ تو ایک دوڑتا ہوا سانپ ہے ،
قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْ١ٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى Open ayah 20:21 in the Quran reader
خدا نے فرمایا اس کو پکڑے اور ڈر نہیں ہم اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر لوٹائے دیتے ہیں۔
وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ اٰیَةً اُخْرٰىۙ Open ayah 20:22 in the Quran reader
اور تو اپنے ہاتھ کو اپنی بغل میں دے لے وہ بلا کسی عیب کے چمک دار ہو کر نکلے گا یہ دوسرا معجزہ ہوگا۔
لِنُرِیَكَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْكُبْرٰىۚ Open ayah 20:23 in the Quran reader
ہم نے یہ اس لئے کیا تاکہ اپنی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں تجھے دکھا دیں۔
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى۠ Open ayah 20:24 in the Quran reader
تو فرعون کے پاس جا کیونکہ وہ بہت حد سے نکال گیا ہے۔
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ Open ayah 20:25 in the Quran reader
موسیٰ نے درخواست کی اے میرے رب میرا سینہ کشادہ کر دے۔
وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ Open ayah 20:26 in the Quran reader
اور میرے لئے میرے کام کو آسان کر دے۔
وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ Open ayah 20:27 in the Quran reader
اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔
یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪ Open ayah 20:28 in the Quran reader
تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔
وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ Open ayah 20:29 in the Quran reader
اور میرے اقرباء میں سے میرے لئے ایک مددگار مقرر کر دے۔
هٰرُوْنَ اَخِیۙ Open ayah 20:30 in the Quran reader
وہ مددگار ہارون کو بنا دے جو میرا بھائی ہے۔
اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْۙ Open ayah 20:31 in the Quran reader
اس ہارون کے ذریعہ میری قوت کو مضبوط کر دے،
وَ اَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْۙ Open ayah 20:32 in the Quran reader
اور اس ہارون کو میرے کام میں شریک کر دے۔
كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًاۙ Open ayah 20:33 in the Quran reader
تاکہ ہم دونوں مل کر بکثرت تیری تقدیس اور پاکی بیان کریں۔
وَّ نَذْكُرَكَ كَثِیْرًاؕ Open ayah 20:34 in the Quran reader
اور خوب کثرت سے تیرا ذکر کریں
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا Open ayah 20:35 in the Quran reader
یقینا تو ہمارے حال کو دیکھ رہا ہے۔
قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:36 in the Quran reader
خدا نے فرمایا اے موسیٰ تیری سب درخواستیں پوری کردی گئیں۔
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ Open ayah 20:37 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہم تو تجھ پر اور بھی ایک مرتبہ احسان کرچکے ہیں۔
اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ Open ayah 20:38 in the Quran reader
وہ احسان اس وقت کیا جبکہ ہم نے تیری ماں کو وہ بات الہام کی جو بات الہام کرنے کی تھی
اَنِ اقْذِفِیْهِ فِی التَّابُوْتِ فَاقْذِفِیْهِ فِی الْیَمِّ فَلْیُلْقِهِ الْیَمُّ بِالسَّاحِلِ یَاْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّیْ وَ عَدُوٌّ لَّهٗ١ؕ وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ١ۚ۬ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَیْنِیْۘ Open ayah 20:39 in the Quran reader
وہ بات یہ تھی کہ موسیٰ کو صندوق میں رکھ دے پھر اس صندوق کو دریا میں ڈال دے پھر دریا اس صندوق کو کنارے جا لگائے گا تاکہ موسیٰ کو وہ شخص اٹھالے جو میرا بھی دشمن ہے اور موسیٰ کا بھی دشمن ہے اور موسیٰ میں نے تجھ پر اپنی جانب سے محبت ڈال دی تاکہ جو تجھ سے محبت کرے اور تاکہ تو میری نگاہ کے سامنے پرورش کیا جائے۔
اِذْ تَمْشِیْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ یَّكْفُلُهٗ١ؕ فَرَجَعْنٰكَ اِلٰۤى اُمِّكَ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ١ؕ۬ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّیْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنّٰكَ فُتُوْنًا١۫۬ فَلَبِثْتَ سِنِیْنَ فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ١ۙ۬ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰى قَدَرٍ یّٰمُوْسٰى Open ayah 20:40 in the Quran reader
یہ وہ وقت تھا جب تیری بہن چلتی ہوئی فرعون کے گھر آئی اور کہنے لگی تم کہو تو میں تم کوئی ایسی شخصیت بتائوں جو اس کی پرورش کرسکے۔ پھر ہم نے تجھ کو تیری ماں کے پاس لوٹا دیا تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمگین نہ ہو اور موسیٰ تو نے ایک شخص کو یعنی قبطی کو قتل کردیا تھا پھر ہم نے تجھ کو اس کی پریشانی سے نجات دی اور ہم نے تجھ کو کئی کئی طرح امتحان میں مبتلا کیا پھر تو مدین والوں میں کئی سال رہا اور آخر کار ایک وقت مقررہ پر جو مقدر تھا تو اے موسیٰ (علیہ السلام) یہاں آیا۔