20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsکشف الرحمٰن
فَاَكَلَا مِنْهَا فَبَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١٘ وَ عَصٰۤى اٰدَمُ رَبَّهٗ فَغَوٰى۪ۖ Open ayah 20:121 in the Quran reader
چناچہ ان دونوں میاں بیوی نے اس ممنوعہ درخت میں سے کھالیا اس پر ان دونوں کی شرمگاہیں ان پر کھل گئیں اور دونوں اپنے اوپر جنت کے پتے بلا بلا کے رکھنے لگے اور آدم (علیہ السلام) نے اپنے رب کے حکم کی بجا آوری میں قوصر کیا اور وہ غلطی میں پڑگیا
ثُمَّ اجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَتَابَ عَلَیْهِ وَ هَدٰى Open ayah 20:122 in the Quran reader
پھر توبہ کے بعد اس کے رب نے اس کو نوازا اور اس کی توبہ قبول فرمائی اور اس کو صحیح راہ پر قائم رکھا۔
قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِیْعًۢا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ فَاِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ مِّنِّیْ هُدًى١ۙ۬ فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰى Open ayah 20:123 in the Quran reader
خدا نے کہا تم دونوں کے دونوں بہشت سے نیچے اترو درآنحالیکہ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو گے پھر اگر تمہارے پاس میری جانب سے کوئی ہدایت پہونچے تو جو شخص میری اس ہدایت کی پیروی کرے گا تو وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ تکلیف میں مبتلا ہوگا۔
وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِیْ فَاِنَّ لَهٗ مَعِیْشَةً ضَنْكًا وَّ نَحْشُرُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اَعْمٰى Open ayah 20:124 in the Quran reader
اور جو شخص میری اس نصیحت سے رو گردانی کرے گا تو اس کو ایسی زندگی نصیب ہوگی جو تنگ ہوگی اور ہم اس کو قیامت کے دن اندھا کر کے اٹھائیں گے۔
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِیْۤ اَعْمٰى وَ قَدْ كُنْتُ بَصِیْرًا Open ayah 20:125 in the Quran reader
وہ کہے گا اے میرے رب تو نے مجھے اندھا کر کے کیوں اٹھایا حالانکہ میں تو دیکھنے والا تھا۔
قَالَ كَذٰلِكَ اَتَتْكَ اٰیٰتُنَا فَنَسِیْتَهَا١ۚ وَ كَذٰلِكَ الْیَوْمَ تُنْسٰى Open ayah 20:126 in the Quran reader
خدا تعالیٰ فرمائیگا تو نے ایسا ہی عمل کیا تھا کہ ہماری آیتیں تیرے پاس پہنچی تھیں سو تو ان آیتوں کو بھول گیا اور جس طرح تو نے ان کو بھلا دیا اسی طرح آج تو بھی فراموش کردیا جائیگا
وَ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ اَسْرَفَ وَ لَمْ یُؤْمِنْۢ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ١ؕ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَدُّ وَ اَبْقٰى Open ayah 20:127 in the Quran reader
اور اسی طرح ہم اس شخص کو بدلا دیں گے جو حد سے گزر جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے اور یقینا آخرت کا عذاب بڑا ہی سخت اور بہت ہی دیرپا ہے۔
اَفَلَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ Open ayah 20:128 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کو اس بات سے بھی ہدایت حاصل نہ ہوئی کہ ہم ان سے پہلے بہت سی ایسی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں کہ جن کے رہنے اور بسنے کے مکانوں میں یہ لوگ چلتے پھرتے ہیں شکی ان قوموں کی تباہی میں اہل عقل کے لئے بڑی نشانیاں ہیں ۔
وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَّ اَجَلٌ مُّسَمًّىؕ Open ayah 20:129 in the Quran reader
اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات کی پہل اور ایک وقت کا تعین نہ ہوچکا ہوتاتو ان پر عذاب لازمی طور پر ہوجاتا۔
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِهَا١ۚ وَ مِنْ اٰنَآئِ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى Open ayah 20:130 in the Quran reader
سو جو کچھ یہ کافر کہتے ہیں اے پیغمبر اس پر آپ صبر کرتے رہئیے اور آفتاب نکلنے سے پہلے اور آفتاب کے غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کیا کیجیے اور رات کی بعض گھڑیوں میں بھی اپنے رب کی پاکی بیان کیجیے اور دن کے کناروں پر بھی تاکہ آپ خوش ہوں۔
وَ لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ۬ لِنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ رِزْقُ رَبِّكَ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى Open ayah 20:131 in the Quran reader
اور ہم نے کافروں کے مختلف گروہوں کو دنیاوی زندگی کی رونق کا جو سامان برتنے کو دے رکھا ہے تاکہ ہم اس سے ان کو آزمائیں آپ اس ساز و سامان کی جانب آرزو بھری نگاہ نہ کیجیے اور آپ کے رب کا عطیہ اس ساز و سامان سے بدرجہا بہتر اور بہت زیادہ دیرپا ہے
وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَا١ؕ لَا نَسْئَلُكَ رِزْقًا١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكَ١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوٰى Open ayah 20:132 in the Quran reader
اور اپنے گھر والوں کو بھی نماز کا حکم کیجیے اور خود بھی نماز کے پابند رہئیے اور ہم آپ سے روزی طلب نہیں کرتے روزی تو آپ کو ہم دیا کرتے ہیں اور بہتر انجام تو پرہیز گاری ہی کا ہے
وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اَوَ لَمْ تَاْتِهِمْ بَیِّنَةُ مَا فِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰى Open ayah 20:133 in the Quran reader
اور اور یہ مشرک یوں کہتے ہیں کہ یہ پیغمبر اپنے رب کی جانب سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لے آتا کیا ان لوگوں کے پاس کتب سابقہ کے مضامین کا مصداق نہیں پہنچا یعنی قرآن یا رسول
وَ لَوْ اَنَّاۤ اَهْلَكْنٰهُمْ بِعَذَابٍ مِّنْ قَبْلِهٖ لَقَالُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ نَّذِلَّ وَ نَخْزٰى Open ayah 20:134 in the Quran reader
اور اگر ہم ان کو اس مصداق کے پہنچنے سے قبل کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو اس وقت یہ لوگ یوں کہتے اے ہمارے رب تو نے ہمارے پاس کوئی رسول کیوں نہیں بھیجا کہ ہم قبل اس کے کہ عذاب سے خوارد رسوا ہوں تیرے احکام کی پیروی کرتے۔
قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ اَصْحٰبُ الصِّرَاطِ السَّوِیِّ وَ مَنِ اهْتَدٰى۠ Open ayah 20:135 in the Quran reader
آپ ان سے فرما دیجیے تم اور ہم سب مستقل کے منتظر ہیں سو تم اور انتظار کرو اب عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ سیدھی راہ چلنے والے کون ہیں اور راہ یافتہ کون ہے یعنی ہم یا تم۔