20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsکشف الرحمٰن
كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ لَا تَطْغَوْا فِیْهِ فَیَحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبِیْ١ۚ وَ مَنْ یَّحْلِلْ عَلَیْهِ غَضَبِیْ فَقَدْ هَوٰى Open ayah 20:81 in the Quran reader
اور تم سے کہا کہ جو ہم نے تم کو نفیس روزی دی ہے۔ آئے کھائو اور اس روزی میں حد شرعی سے تجاوز نہ کرو ورنہ میرا غضب تم پر نازل ہوجائے گا اور جس شخص پر میرا غضب واقع ہوا تو وہ ہلاک ہوگیا۔
وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدٰى Open ayah 20:82 in the Quran reader
اور بلاشبہ میں اس شخص کے لئے بڑی بخشش کرنے والا ہوں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کئے پھر راہ راست پر قائم بھی رہا
وَ مَاۤ اَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:83 in the Quran reader
اور اے موسیٰ تجھ کو اپنی قوم سے جلدی آجانے کا کیا سبب ہوا۔
قَالَ هُمْ اُولَآءِ عَلٰۤى اَثَرِیْ وَ عَجِلْتُ اِلَیْكَ رَبِّ لِتَرْضٰى Open ayah 20:84 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا وہ لوگ یہ رہے میرے پیچھے آ رہے ہیں اے میرے پروردگار اور میں نے تیرے پاس آنے میں اس لئے جلدی کی کہ تو خوش ہوجائے
قَالَ فَاِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْۢ بَعْدِكَ وَ اَضَلَّهُمُ السَّامِرِیُّ Open ayah 20:85 in the Quran reader
خدا نے کہا ہم نے تیری قوم کو تیرے نکل آنے کے بعد ایک بلا میں مبتلا کردیا اور ان کو سامری نے گمراہ کردیا۔
فَرَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۚ۬ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَمْ یَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا١ؕ۬ اَفَطَالَ عَلَیْكُمُ الْعَهْدُ اَمْ اَرَدْتُّمْ اَنْ یَّحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَخْلَفْتُمْ مَّوْعِدِیْ Open ayah 20:86 in the Quran reader
غرض موسیٰ (علیہ السلام) اپنی میعاد پوری کرنے کے بعد غصہ اور رنج میں بھرے ہوئے اپنی قوم کی طرف واپس آئے آ کر قوم سے کہا اے میری قوم کیا تم سے تمہارے رب نے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا کیا تم پر کوئی طویل مدت گزر گئی تھی یا تم نے یہ ارادہ کرلیا کہ تم پر تمہارے خدا کا غضب واقع ہو اس لئے تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اس کا خلاف کیا۔
قَالُوْا مَاۤ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَ لٰكِنَّا حُمِّلْنَاۤ اَوْزَارًا مِّنْ زِیْنَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰهَا فَكَذٰلِكَ اَلْقَى السَّامِرِیُّۙ Open ayah 20:87 in the Quran reader
قوم کے لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے تجھ سے جو وعدہ کیا تھا اس کا خلاف اپنے اختیار سے نہیں کیا لیکن واقعہ یہ ہوا کہ قبطی قوم کے زیورات کا جو بوجھ ہم پر لدا ہوا تھا وہ زیورات ہم نے ڈال دیئے یعنی آگ میں پھر اسی طرح سامری نے بھی جو کچھ اس کے پاس تھا اسے آگ میں ڈال دیا ۔
فَاَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهٗ خُوَارٌ فَقَالُوْا هٰذَاۤ اِلٰهُكُمْ وَ اِلٰهُ مُوْسٰى١۬ فَنَسِیَؕ Open ayah 20:88 in the Quran reader
پھر سامری نے لوگوں کے لئے ایک بچھڑا بنا نکلا جو محض ایک مجبور تھا اس میں آواز بچھڑے کی سی تھی اس شعبدہ کو دیکھ کر لوگ کہنے لگے کہ تمہارا اور موسیٰ کا معبود یہی تو ہے وہ موسیٰ تو بھول گیا
اَفَلَا یَرَوْنَ اَلَّا یَرْجِعُ اِلَیْهِمْ قَوْلًا١ۙ۬ وَّ لَا یَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا۠ Open ayah 20:89 in the Quran reader
بھلا کیا یہ گمراہ لوگ اتنی بات بھی نہیں دیکھتے تھے کہ وہ بچھڑا نہ تو ان کو کسی بات کا جواب دے سکتا ہے اور نہ ان کے کسی نفع یا ضرر پر وہ کوئی اختیار رکھتا ہے۔
وَ لَقَدْ قَالَ لَهُمْ هٰرُوْنُ مِنْ قَبْلُ یٰقَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِهٖ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمٰنُ فَاتَّبِعُوْنِیْ وَ اَطِیْعُوْۤا اَمْرِیْ Open ayah 20:90 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہ اورن نے موسیٰ کی واپسی سے پہلے ہی بنی اسرائیل سے کہہ دیا تھا کہ اے میری قوم تم اس بچھڑے کی وجہ سے آزمائش میں مبتلا کئے گئے ہو اور یقینا تمہارا حقیقی رب تو رحمان ہی ہے سو تم میری راہ پر چلو اور میرا کہا مانو۔
قَالُوْا لَنْ نَّبْرَحَ عَلَیْهِ عٰكِفِیْنَ حَتّٰى یَرْجِعَ اِلَیْنَا مُوْسٰى Open ayah 20:91 in the Quran reader
قوم نے جواب دیا کہ ہم تو اس وقت تک جب تک موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے پاس لوٹ کر نہ آئے اسی بچھڑے کی پوجا میں لگے رہیں گے۔
قَالَ یٰهٰرُوْنُ مَا مَنَعَكَ اِذْ رَاَیْتَهُمْ ضَلُّوْۤاۙ Open ayah 20:92 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے ہارون (علیہ السلام) سے کہا اے ہارون جب تو نے ان کو دیکھا تھا کہ یہ گمراہ ہوگئے ہیں۔
اَلَّا تَتَّبِعَنِ١ؕ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ Open ayah 20:93 in the Quran reader
تو تجھ کو میرے حکم کی پیروی کرنے سے کیا چیز مانع ہوئی کیا تو نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی۔
قَالَ یَبْنَؤُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْیَتِیْ وَ لَا بِرَاْسِیْ١ۚ اِنِّیْ خَشِیْتُ اَنْ تَقُوْلَ فَرَّقْتَ بَیْنَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ لَمْ تَرْقُبْ قَوْلِیْ Open ayah 20:94 in the Quran reader
ہارون (علیہ السلام) نے کہا اے میری ماں کے جائے تو میری داڑھی نہ پکڑ اور نہ میرے سر کے بال پکڑ میں اس بات سے ڈرا کر کہیں تو یوں نہ کہے کہ ہارون تو نے بنی اسرائیل کے درمیان پھوٹ ڈال دی اور تو نے میری بات کا لحاظ نہ رکھا۔
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ یٰسَامِرِیُّ Open ayah 20:95 in the Quran reader
موسیٰ نے سامری سے کہا اے سامری تیرا کیا معاملہ ہے۔
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ یَبْصُرُوْا بِهٖ فَقَبَضْتُ قَبْضَةً مِّنْ اَثَرِ الرَّسُوْلِ فَنَبَذْتُهَا وَ كَذٰلِكَ سَوَّلَتْ لِیْ نَفْسِیْ Open ayah 20:96 in the Quran reader
اس نے جواب دیا میں ین ایسی چیز دیکھی جو اوروں نے نہیں دیکھی تو میں نے اس فرشتے کے نشان قدم کی مٹی سے ایک مٹھی بھرلی پھر میں نے وہی مٹی کی مٹھی ڈال دی یعنی بچھڑے کے منہ میں اور اس وقت میرے جی نے مجھ کو ایسی ہی صلاح دی۔
قَالَ فَاذْهَبْ فَاِنَّ لَكَ فِی الْحَیٰوةِ اَنْ تَقُوْلَ لَا مِسَاسَ١۪ وَ اِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّنْ تُخْلَفَهٗ١ۚ وَ انْظُرْ اِلٰۤى اِلٰهِكَ الَّذِیْ ظَلْتَ عَلَیْهِ عَاكِفًا١ؕ لَنُحَرِّقَنَّهٗ ثُمَّ لَنَنْسِفَنَّهٗ فِی الْیَمِّ نَسْفًا Open ayah 20:97 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا چل دور ہو تیزی سزا اس زندگی میں یہ ہے کہ تو لوگوں سے کہتا پھرے کہ کوئی مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ مقرر ہے جس کا تجھ سے خلاف نہ کیا جائے گا اور تو اپنے اس معبود کو دیکھ جس کی پوجا پر تو جما بیٹھا تھا یقینا ہم اس کو جلا ڈالیں گے پھر اس کی راکھ کو دریا میں بکھیر کر بہا دیں گے۔
اِنَّمَاۤ اِلٰهُكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَسِعَ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا Open ayah 20:98 in the Quran reader
سوائے اس کے نہیں کہ تم لوگوں کا حقیقی معبود تو صرف اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے قابل نہیں وہ از روئے علم کے ہر شئے کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔
كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ١ۚ وَ قَدْ اٰتَیْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًاۖۚ Open ayah 20:99 in the Quran reader
جس طرح ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کا واقعہ سنایا اسی طرح ہم اے پیغمبر آپ کو واقعات گزشتہ کی خبریں بھی سناتے رہتے ہیں اور ہم نے اپنے پاس سے آپ کو نصیحت کی کتاب عطا فرمائی ہے
مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وِزْرًاۙ Open ayah 20:100 in the Quran reader
جو لوگ اس نصیحت کی کتاب سے روگردانی کریں گے تو وہ قیادت کے دن ایک بہت بھاری بوجھ اٹھائے ہوئے ہوں گے۔
خٰلِدِیْنَ فِیْهِ١ؕ وَ سَآءَ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ حِمْلًاۙ Open ayah 20:101 in the Quran reader
وہ اس بوجھ میں ہمیشہ مبتلا رہیں گے اور یہ بوجھ قیامت میں ان کے لئے بہت ہی برا ہوگا۔
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ وَ نَحْشُرُ الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ زُرْقًاۚۖ Open ayah 20:102 in the Quran reader
قیامت کا دن وہ دن ہے جس دن صور میں پھونک ماری جائیگی اور ہم اس دن مجرموں کو اس حال میں جمع کریں گے کہ ان کی آنکھیں نیلی ہوں گی۔
یَّتَخَافَتُوْنَ بَیْنَهُمْ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا عَشْرًا Open ayah 20:103 in the Quran reader
وہ چپکے چپکے آپ س میں کہتے ہوں گے کہ تم صرف کوئی دس دن ٹھہرے ہو گے یعنی دنیا میں یا قبر میں
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ اِذْ یَقُوْلُ اَمْثَلُهُمْ طَرِیْقَةً اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا یَوْمًا۠ Open ayah 20:104 in the Quran reader
جس مدت کے متعلق وہ باہمی گفتگو کرتے ہوں گے اس کی حقیقت کو ہم خوب جانتے ہیں جبکہ اس گفتگو میں ان میں بہترین رائے رکھنے والا یوں کہے گا کہ نہیں تم صرف ایک ہی دن ٹھہرے ہو۔
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُهَا رَبِّیْ نَسْفًاۙ Open ayah 20:105 in the Quran reader
اور اے پیغمبر ! لوگ آپ سے پہاڑوں کی نسبت پوچھتے ہیں سو آپ فرما دیجئے کہ ان پہاڑوں کو تو میرا رب بالکل اڑا دے گا۔
فَیَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًاۙ Open ayah 20:106 in the Quran reader
پھر زمین کو ایک ایسا ہموار میدان کر دے گا۔
لَّا تَرٰى فِیْهَا عِوَجًا وَّ لَاۤ اَمْتًاؕ Open ayah 20:107 in the Quran reader
کہ جس میں تو اے مخاطب نہ کہیں کوئی موڑ دیکھے گا اور نہ کہیں کوئی ٹیلا
یَوْمَئِذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَهٗ١ۚ وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا Open ayah 20:108 in the Quran reader
اس دن سب لوگ بغیر کسی انحراف کے ایک بلانے والے کے کہنے پر ہولیں گے اور تمام آوازیں رحمان کے سامنے پست ہوجائیں گی اور اے مخاطب تو پائوں کے چلنے کی آہٹ کے ہوا کوئی آواز نہ سنے گا
یَوْمَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِیَ لَهٗ قَوْلًا Open ayah 20:109 in the Quran reader
اس دن کسی کے حق میں سفارش نفع نہ دیگی مگر اس شخص کے حق میں جس کے لئے رحمٰن نے شافع کو اجازت دی ہو اور اس کے لئے شافع کا بولنا پسند کرلیا ہو۔
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِهٖ عِلْمًا Open ayah 20:110 in the Quran reader
وہ سب لوگوں کے تمام اگلے پچھلے احوال کو جانتا ہے اور لوگ ازروئے علم معلومات باری تعالیٰ کا احاطہ نہیں کرسکتے ۔
وَ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِ١ؕ وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا Open ayah 20:111 in the Quran reader
اور اس زندہ اور ہمیشہ رہنے والے کے روبرو سب کے چہرے جھکے ہوئے ہوں گے اور یقینا وہ شخص نامراد رہے گا جو ظلم کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہوگا۔
وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا یَخٰفُ ظُلْمًا وَّ لَا هَضْمًا Open ayah 20:112 in the Quran reader
اور جس نے نیک عمل کئے ہوں گے اور وہ مومن بھی ہوگا تو اس کو کسی نہ کسی بےانصافی کا خوف ہوگا اور نہ کسی نقصان اور دبائو کا
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا وَّ صَرَّفْنَا فِیْهِ مِنَ الْوَعِیْدِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ اَوْ یُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا Open ayah 20:113 in the Quran reader
اور اسی رطح ہم نے اس تمام قرآن کریم کو عربی زبان میں نازل کیا ہے اور ہم نے اس میں طرح طرح سے ڈرانے کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ پرہیز گاری اختیار کریں یا یہ قرآن کریم ان میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پیدا کر دے۔
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ١ۚ وَ لَا تَعْجَلْ بِالْقُرْاٰنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یُّقْضٰۤى اِلَیْكَ وَحْیُهٗ١٘ وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا Open ayah 20:114 in the Quran reader
سو اللہ تعالیٰ جو حقیقی بادشاہ ہے بہت بلند مرتبہ ہے اور اے پیغمبر آپ قرآن کریم میں قبل اس کے کہ آپ پر اس کی وحی پوری نازل ہوچکے جلدی نہ کیا کیجیے اور یوں دعا کیجیے کہ اے میرے رب میرے علم میں ترقی اور اضافہ فرما۔
وَ لَقَدْ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اٰدَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِیَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهٗ عَزْمًا۠ Open ayah 20:115 in the Quran reader
اور ہم نے اب سے بہت پہلے آدم (علیہ السلام) سے عہد لیا تھا مگر وہ بھول گیا اور ہم نے اس میں استقلال نہ پایا۔
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰى Open ayah 20:116 in the Quran reader
اور وہ وقت یاد کیجیے جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم (علیہ السلام) کے سامنے سجدہ کرو تو ان سب نے سجدہ کیا ۔ مگر ابلیس نے اس نے تعمیل حکم سے انکار کیا۔
فَقُلْنَا یٰۤاٰدَمُ اِنَّ هٰذَا عَدُوٌّ لَّكَ وَ لِزَوْجِكَ فَلَا یُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقٰى Open ayah 20:117 in the Quran reader
پھر ہم نے کہا اے آدم (علیہ السلام) یہ ابلیس یقینا تیرا اور تیری بیوی کا دشمن ہے سو کہیں ایسا نہ ہو کہ تم دونوں کو جنت سے باہر نکلوا دے پھر تو مصیبت میں پڑجائے
اِنَّ لَكَ اَلَّا تَجُوْعَ فِیْهَا وَ لَا تَعْرٰىۙ Open ayah 20:118 in the Quran reader
جنت میں تیرے لئے یہ بات ہے کہ یہاں نہ تو بھوکا رہے گا اور نہ ننگا
وَ اَنَّكَ لَا تَظْمَؤُا فِیْهَا وَ لَا تَضْحٰى Open ayah 20:119 in the Quran reader
اور نہ یہاں تو پیاسا رہے گا اور نہ دھوپ کی تکلیف اٹھائے گا۔
فَوَسْوَسَ اِلَیْهِ الشَّیْطٰنُ قَالَ یٰۤاٰدَمُ هَلْ اَدُلُّكَ عَلٰى شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَ مُلْكٍ لَّا یَبْلٰى Open ayah 20:120 in the Quran reader
پھر شیطان نے آدم کے قلب میں وسوسہ ڈالا آدم (علیہ السلام) سے کہنے لگا اے آدم (علیہ السلام) کیا میں تجھ کو ہمیشہ زندہ رکھنے والا درخت بتادوں اور نیز ایسی بادشاہت بتادوں جو کبھی پرانی نہ ہو۔