20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsکشف الرحمٰن
وَ اصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِیْۚ Open ayah 20:41 in the Quran reader
اور میں نے تجھ کو خاص اپنے لئے منتخب کیا ہے۔
اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ وَ لَا تَنِیَا فِیْ ذِكْرِیْۚ Open ayah 20:42 in the Quran reader
اب تو اور تیرا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جائو اور تم دونوں میری یاد میں سستی نہ کرنا
اِذْهَبَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰىۚۖ Open ayah 20:43 in the Quran reader
تم دونوں فرعون کے پاس جائو وہ حد سے بہت تجاوز کرچکا ہے
فَقُوْلَا لَهٗ قَوْلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّهٗ یَتَذَكَّرُ اَوْ یَخْشٰى Open ayah 20:44 in the Quran reader
پھر وہاں جا کر اس سے نرم بات کرنا شاید وہ نصیحت مان لے یا ڈر جائے
قَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیْنَاۤ اَوْ اَنْ یَّطْغٰى Open ayah 20:45 in the Quran reader
دونوں بھائیوں نے عرض کیا اے ہمارے رب ! ہم اس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ ہم پر زیادتی کر بیٹھے یا وہ اور زیادہ سرکشی نہ کرنے لگے۔
قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیْ مَعَكُمَاۤ اَسْمَعُ وَ اَرٰى Open ayah 20:46 in the Quran reader
خدا نے فرمایا تم ڈرو نہیں بیشک میں تم دونوں کے ساتھ ہوں سب کچھ سنتا اور دیکھتا ہوں۔
فَاْتِیٰهُ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلَا رَبِّكَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ وَ لَا تُعَذِّبْهُمْ١ؕ قَدْ جِئْنٰكَ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى Open ayah 20:47 in the Quran reader
اچھا تو اب تم اس کے پاس جائو اور اس سے کہو کہ ہم دونوں تیرے پروردگار کے فرستادے ہیں سو تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ کر دے اور ان کو کسی طرح تکلیف نہ پہنچا بلاشبہ ہم تیرے رب کی طرف سے تیرے پاس نشان یعنی معجزہ لے کر آئے ہیں اور اس شخص پر سلامتی ہو جو صحیح راہ کی پیروی کرے۔
اِنَّا قَدْ اُوْحِیَ اِلَیْنَاۤ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى Open ayah 20:48 in the Quran reader
بیشک ہم پر یہ بات وحی کی گئی ہے کہ ہر قسم کا عذاب اس شخص کو ہوگا جو جھٹلائے اور روگردانی کرے۔
قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى Open ayah 20:49 in the Quran reader
فرعون نے کہا اے موسیٰ وہ تم دونوں کا رب کون ہے۔
قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَیْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى Open ayah 20:50 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر شئی کو اس کے مناسب اس کی صورت کو شکل عطا فرمائی پھر اس کی رہنمائی کی۔
قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى Open ayah 20:51 in the Quran reader
فرعون نے کہا اچھا تو پہلی قوموں کا کیا حال ہوا یعنی جو تکذیب کیا کرتی تھیں۔
قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ فِیْ كِتٰبٍ١ۚ لَا یَضِلُّ رَبِّیْ وَ لَا یَنْسَى٘ Open ayah 20:52 in the Quran reader
موسیٰ نے کہا ان لوگوں کا علم میرے رب کے پاس کتاب یعنی لوح محفوظ میں ہے میرا رب نہ غلطی کرتا ہے اور نہ وہ بھولتا ہے ۔
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ سَلَكَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ؕ فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى Open ayah 20:53 in the Quran reader
وہ رب وہ ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش بنایا اور تمہارے لئے اس زمین میں راستے جاری کئے اور آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا پھر ہم نے اس پانی کے ذیرعہ مختلف انواع و اقسام کی نباتات اگائیں۔
كُلُوْا وَ ارْعَوْا اَنْعَامَكُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ Open ayah 20:54 in the Quran reader
تم کو اجازت دی کہ تم بھی کھائو اور اپنے چوپایوں کو بھی چرائو کچھ شک نہیں کہ ان باتوں میں اہل عقل کے لئے بڑی بڑی نشانیاں ہیں۔
مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى Open ayah 20:55 in the Quran reader
ہم نے تم کو اسی زمین سے پیدا کیا ہے اور تم کو پھر اسی میں لوٹا دیں گے اور اسی سے پھر تم سب کو دوبارہ نکالیں گے۔
وَ لَقَدْ اَرَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَ اَبٰى Open ayah 20:56 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہم نے فرعون کو اپنی سب ہی نشانیاں دکھائیں مگر وہ تکذیب ہی کرتا رہا اور انکار ہی کرتا رہا۔
قَالَ اَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا بِسِحْرِكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:57 in the Quran reader
فرعون نے کہا اے موسیٰ علیہالسلام کیا تو ہمارے پاس اس لئے آیا ہے کہ تو اپنے جادو کے زور سے ہم کو ہمارے ملک سے باہر نکال دے۔
فَلَنَاْتِیَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهٖ فَاجْعَلْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهٗ نَحْنُ وَ لَاۤ اَنْتَ مَكَانًا سُوًى Open ayah 20:58 in the Quran reader
اچھا تو اب ہم بھی تیرے مقابلہ میں ایسا ہی جادو لائیں گے تو اپنے اور ہمارے درمیان ایک ایسا وعدہ ٹھہرا لے کہ جس کا نہ ہم خلاف کریں اور نہ تو اس کا خلاف کرے۔ یہ مقابلہ کسی ہموار میدان میں ہو۔
قَالَ مَوْعِدُكُمْ یَوْمُ الزِّیْنَةِ وَ اَنْ یُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى Open ayah 20:59 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا تمہارے وعدہ کا دن وہی ہے جو جشن منانے کا دن ہے اور یہ کہ سب لوگ چاشت کے وقت تک جمع کر لئے جائیں ۔
فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى Open ayah 20:60 in the Quran reader
اس پر فرعون مجلس سے چلا گیا اور اس نے اپنی مکاری کا سامان جمع کرنا شروع کردیا اور آخر کار وعدے کے دن آموجود ہوا۔
قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰى وَیْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَیُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ١ۚ وَ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰى Open ayah 20:61 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے ان لوگوں سے کہا تمہارے لئے خرابی ہو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ افتراء نہ باندھو کہیں ایسا نہ ہو کہ خدا تم کو کسی عذاب سے بالکل تباہ و برباد کر دے اور جس نے خدا پر افتراء پردازی کی وہ اپنے مقصد میں ناکام رہا۔
فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوٰى Open ayah 20:62 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) کے اس کہنے پر جادوگر اپنے کام میں باہم اختلاف کرنے لگے اور چپکے چپکے سرگوشیاں کرتے رہے۔
قَالُوْۤا اِنْ هٰذٰىنِ لَسٰحِرٰنِ یُرِیْدٰنِ اَنْ یُّخْرِجٰكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِمَا وَ یَذْهَبَا بِطَرِیْقَتِكُمُ الْمُثْلٰى Open ayah 20:63 in the Quran reader
جادوگروں نے کہا بیشک یہ دونوں بھائی جادوگر ہیں ان کی خواہش یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے نکال باہر کریں اور تمہاری بہترین و شائستہ تہذیب کو اٹھا ڈالیں۔
فَاَجْمِعُوْا كَیْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّا١ۚ وَ قَدْ اَفْلَحَ الْیَوْمَ مَنِ اسْتَعْلٰى Open ayah 20:64 in the Quran reader
سو اب تم بھی سب مل کر اپنی تدبیر کا پختہ انتظام کرو اور صفیں باندھ کر آئو یعنی مقابلہ میں اور آج وہی کامیاب رہا جو غالب آیا۔
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰى Open ayah 20:65 in the Quran reader
جادوگروں نے مقابلہ میں آ کر کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) یا تو تو ڈال یا ہم ڈالنے میں پہل کرنے والے نہیں۔
قَالَ بَلْ اَلْقُوْا١ۚ فَاِذَا حِبَالُهُمْ وَ عِصِیُّهُمْ یُخَیَّلُ اِلَیْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ اَنَّهَا تَسْعٰى Open ayah 20:66 in the Quran reader
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا نہیں تم ہی پہلے ڈالو پھر اچانک ان جادوگروں کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو سے موسیٰ (علیہ السلام) کے خیال میں ایسی معلوم ہونے لگیں کہ جیسے وہ دوڑ رہی ہیں۔
فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِهٖ خِیْفَةً مُّوْسٰى Open ayah 20:67 in the Quran reader
یہ دیکھ کر موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے دل میں تھوڑا سا خوف محسوس کیا۔
قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى Open ayah 20:68 in the Quran reader
ہم نے کہا تو ڈر نہیں یقینا تو ہی غالب رہے گا۔
وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا١ؕ اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍ١ؕ وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰى Open ayah 20:69 in the Quran reader
اور جو چیز تیرے داہنے ہاتھ میں ہے اسے میدان میں ڈال دے کہ وہ اس سب کو نگل جائے جو انہوں نے بنایا ہے ۔ کیونکہ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ جادوگروں کا کرتب اور فریب ہے اور جادوگر خواہ کہیں بھی جائے کامیاب نہیں ہوتا۔
فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوْنَ وَ مُوْسٰى Open ayah 20:70 in the Quran reader
موسیٰ کے عصا پھینکے کے بعد جادوگر سجدے میں گرپڑے اور کہنے لگے ہم ہارون (علیہ السلام) اور موسیٰ (علیہ السلام) کے رب پر ایمان لے آئے۔
قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ؕ اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ١ۚ فَلَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ فِیْ جُذُوْعِ النَّخْلِ١٘ وَ لَتَعْلَمُنَّ اَیُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّ اَبْقٰى Open ayah 20:71 in the Quran reader
فرعون نے یہ دیکھ کر کہا اس سے پیشتر کہ میں تم کو اجازت دوں تم موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے بیشک وہ موسیٰ (علیہ السلام) تم سب کا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے سو آپ میں تم سب کے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پائوں کٹوائوں گا اور تم سب کو کھجوروں کے ٹھنڈ پر سولی دوں گا اور یقینا تم کو اس بات کا پتہ لگ جائے گا کہ مجھ میں اور موسیٰ کے رب میں کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر پا ہے۔
قَالُوْا لَنْ نُّؤْثِرَكَ عَلٰى مَا جَآءَنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الَّذِیْ فَطَرَنَا فَاقْضِ مَاۤ اَنْتَ قَاضٍ١ؕ اِنَّمَا تَقْضِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ Open ayah 20:72 in the Quran reader
ان نو مسلم جادوگروں نے جواب دیا کہ ہم ان صاف دلائل کے مقابلہ میں جو ہم کو پہنچ چکے ہیں اس خدا کے مقابلہ میں جس نے ہم کو پیدا کیا ہے تجھ کو ہرگز ترجیح نہیں دے سکتے تو جو کچھ کرنا چاہے وہ کر ڈال تو صرف اس دنیا کی زندگی ہی میں حکم چلا سکتا ہے۔
اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِیَغْفِرَ لَنَا خَطٰیٰنَا وَ مَاۤ اَكْرَهْتَنَا عَلَیْهِ مِنَ السِّحْرِ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى Open ayah 20:73 in the Quran reader
بس اب ہم اپنے رب پر ایمان لا چکے ہیں تاکہ وہ ہمارے گناہ معاف کر دے اور اس جادو کو بھی معاف کر دے جس کا ارتکاب تو نے ہم پر زبردستی کر کے کرایا ہے اور اللہ تعالیٰ بدرجہا بہتر اور سدا باقی رہنے والا ہے۔
اِنَّهٗ مَنْ یَّاْتِ رَبَّهٗ مُجْرِمًا فَاِنَّ لَهٗ جَهَنَّمَ١ؕ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰى Open ayah 20:74 in the Quran reader
بلاشبہ جو شخص مجرم بن کر اپنے رب کے روبرو حاضر ہوگا تو اس کے لئے جہنم ہے یہ مجرم اس جہنم میں نہ مرے ہی گا اور نہ جئے ہی گا۔
وَ مَنْ یَّاْتِهٖ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمُ الدَّرَجٰتُ الْعُلٰىۙ Open ayah 20:75 in the Quran reader
اور جو شخص اس کے حضور میں مومن بن کر حاضر ہوا درآنحالیکہ وہ نیک اعمال کا بھی پابند تھا تو ایسے لوگوں کے لئے بڑے اونچے اونچے درجے ہوں گے
جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا مَنْ تَزَكّٰى۠ Open ayah 20:76 in the Quran reader
وہ بلند درجے دائمی باغات ہیں کہ جن کے نیچے نہریں بہہ رہونگی یہ لوگ ان دائمی باغوں میں ہمیشہ رہیں گے اور یہی صلہ ہے اس شخص کا جو پاک رہا۔
وَ لَقَدْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى١ۙ۬ اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْ فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِیْقًا فِی الْبَحْرِ یَبَسًا١ۙ لَّا تَخٰفُ دَرَكًا وَّ لَا تَخْشٰى Open ayah 20:77 in the Quran reader
اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو راتوں رات نکال لے جا پھر ان کے لئے دریا میں خشک راستہ بنا دے نہ تو تجھ کو دشمن کی گرفت کا اندیشہ ہو اور نہ غرق ہونے کا ڈر ہو۔
فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ بِجُنُوْدِهٖ فَغَشِیَهُمْ مِّنَ الْیَمِّ مَا غَشِیَهُمْؕ Open ayah 20:78 in the Quran reader
فرعون نے اپنے لشکروں کو لیکر بنی اسرائیل کا پیچھا کیا پھر دریا نے ان فرعونیوں کو جیسا ڈھانکنا تھا ڈھانک لیا یعنی غرق کردیا
وَ اَضَلَّ فِرْعَوْنُ قَوْمَهٗ وَ مَا هَدٰى Open ayah 20:79 in the Quran reader
اور فرعن نے اپنی قوم کو غلط راہ پر ڈالا اور ان کو نیک راہ نہ بتائی۔
یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ قَدْ اَنْجَیْنٰكُمْ مِّنْ عَدُوِّكُمْ وَ وٰعَدْنٰكُمْ جَانِبَ الطُّوْرِ الْاَیْمَنَ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى Open ayah 20:80 in the Quran reader
اے بنی اسرائیل بیشک ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے کوہ طور کی داہنی جانب کا وعدہ کیا یعنی توریت دینے کے لئے اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ نازل کیا۔