20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsسراج البیان
طٰهٰۚ Open ayah 20:1 in the Quran reader
طہ ۔
مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ Open ayah 20:2 in the Quran reader
قرآن ہم نے تجھ پر اس لئے نازل نہیں کیا کہ تو مشقت کھینچے ۔
اِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰىۙ Open ayah 20:3 in the Quran reader
مگر جو ڈرے اس کے لئے نصیحت ہے (ف 1) ۔
تَنْزِیْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰىؕ Open ayah 20:4 in the Quran reader
یہ اس کا اتارا ہوا ہے جس نے زمین اور بلند آسمانوں کو پیدا کیے ۔
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى Open ayah 20:5 in the Quran reader
وہ رحمن ہے ، عرش پر قائم ہے (ف 2) ۔
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ مَا تَحْتَ الثَّرٰى Open ayah 20:6 in the Quran reader
جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اور جو کچھ گیلی مٹی کے نیچے ہے سب اس کا ہے ۔
وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ یَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى Open ayah 20:7 in the Quran reader
اور اگر تو پکار کر بولے ، تو وہ بھی اور اس سے بھی زیادہ مخفی بات کو جانتا ہے ۔
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى Open ayah 20:8 in the Quran reader
اللہ وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اچھے نام اسی کے ہیں ۔
وَ هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ Open ayah 20:9 in the Quran reader
اور کیا تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کی بات پہنچی ہے ؟ (ف 3) ۔
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى Open ayah 20:10 in the Quran reader
جب اس نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے شاید میں اس میں سے تمہارے پاس انگارا لاؤں ، یا آگ کے پاس رستے کا پتہ پاؤں ۔
فَلَمَّاۤ اَتٰىهَا نُوْدِیَ یٰمُوْسٰىؕ Open ayah 20:11 in the Quran reader
پھر جب اس کے پاس آیا تو پکارا گیا کہ اے موسیٰ !
اِنِّیْۤ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىؕ Open ayah 20:12 in the Quran reader
میں تیرا رب ہوں سو تو اپنی دونوں جوتیاں اتار کہ تو مقدس وادی طوی (کہ ملک شام) میں ہے (ف 1) ۔
وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى Open ayah 20:13 in the Quran reader
اور میں نے تجھے (ف 2) ۔ پسند کیا سو جو تجھے وحی کی جائے اسے سن ۔
اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیْ١ۙ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ Open ayah 20:14 in the Quran reader
میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی بندگی کر ، اور میری یاد کے لئے ہی نماز پڑھا کر ۔
اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ اَكَادُ اُخْفِیْهَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰى Open ayah 20:15 in the Quran reader
بیشک قیامت آنے والی ہے میں چاہتا ہوں کہ اس کو چھپاؤں ، تاکہ ہر کوئی اپنی کوشش کا بدلہ پائے ۔
فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ فَتَرْدٰى Open ayah 20:16 in the Quran reader
سو تجھے قیامت (کے) فکر سے وہ شخص نہ روک دے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا ، اور اپنی خواہش نفس کا تابع ہے ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا ۔
وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:17 in the Quran reader
اور اے موسیٰ (علیہ السلام) یہ تیرے داہنے ہاتھ میں کیا ہے ؟ ۔
قَالَ هِیَ عَصَایَ١ۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَیْهَا وَ اَهُشُّ بِهَا عَلٰى غَنَمِیْ وَ لِیَ فِیْهَا مَاٰرِبُ اُخْرٰى Open ayah 20:18 in the Quran reader
بولا ، یہ میری لاٹھی ہے ، میں اس پر ٹیک لگاتا ہوں ، اور اپنی بکریوں پر اس سے پتے جھاڑا کرتا ہوں اور مجھے اس میں اور بھی فائدے ہیں ۔
قَالَ اَلْقِهَا یٰمُوْسٰى Open ayah 20:19 in the Quran reader
فرمایا اے موسیٰ (علیہ السلام) اسے پھینک دے ۔
فَاَلْقٰىهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَسْعٰى Open ayah 20:20 in the Quran reader
اس نے پھنک دیا وہ فورا دوڑتا سانپ بن گیا ،
قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْ١ٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى Open ayah 20:21 in the Quran reader
فرمایا ، اسے پکڑ لے اور خوف نہ کر ، ہم ابھی اس کو اس کی پہلی حالت پر پھیر دیں گے (ف 1) ۔
وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ اٰیَةً اُخْرٰىۙ Open ayah 20:22 in the Quran reader
اور اپنا ہاتھ اپنے بازو سے لگا ، وہ بغیر برائی سفید نکلے گا ، یہ دوسرا معجزہ ہے ۔
لِنُرِیَكَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْكُبْرٰىۚ Open ayah 20:23 in the Quran reader
تاکہ ہم اپنے بڑے معجزوں میں سے تجھے کچھ دکھلائیں ،
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى۠ Open ayah 20:24 in the Quran reader
تو فرعون کی طرف چلا جا ، کہ ہو سرکش ہوگیا ہے ۔
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ Open ayah 20:25 in the Quran reader
بولا ، اے رب میرا سینہ کشادہ کر ،
وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ Open ayah 20:26 in the Quran reader
اور میرا کام آسان کر ۔
وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ Open ayah 20:27 in the Quran reader
اور میری زبان کی گرہ کھول دے ۔
یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪ Open ayah 20:28 in the Quran reader
کہ وہ میری بات سمجھیں ۔
وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ Open ayah 20:29 in the Quran reader
اور میرے اہل میں سے میرے لئے ایک وزیر بنا ۔
هٰرُوْنَ اَخِیۙ Open ayah 20:30 in the Quran reader
میرا بھائی ہارون (علیہ السلام) ۔
اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْۙ Open ayah 20:31 in the Quran reader
اس سے میری کمر مضبوط کر ۔
وَ اَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْۙ Open ayah 20:32 in the Quran reader
اور اسے میرے کام میں شریک کر ۔
كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًاۙ Open ayah 20:33 in the Quran reader
تاکہ ہم تیری تسبیح کریں ۔
وَّ نَذْكُرَكَ كَثِیْرًاؕ Open ayah 20:34 in the Quran reader
اور تجھے کثرت سے یاد کریں ۔
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا Open ayah 20:35 in the Quran reader
تو ہمارا حال دیکھتا ہے (ف 1) ۔
قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:36 in the Quran reader
فرمایا ، اے موسیٰ ! تیرا سوال تجھے ملا ۔
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ Open ayah 20:37 in the Quran reader
اور ہم نے ایک اور دفعہ بھی تجھ پر احسان کیا تھا ۔
اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ Open ayah 20:38 in the Quran reader
جب کہ ہم نے تیری ماں کو وہ وحی کی جو آگے سناتے ہیں ۔