20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsمظہر القرآن
مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ Open ayah 20:2 in the Quran reader
(اے محبوب ﷺ) ہم نے تم پر یہ قرآن اس لئے نہیں اتارا ہے کہ تم مشقت میں پڑو
اِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰىۙ Open ayah 20:3 in the Quran reader
بلکہ اس شخص کی نصیحت کے لئے اتارا ہے جو (اللہ سے) ڈر رکھتا ہو
تَنْزِیْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰىؕ Open ayah 20:4 in the Quran reader
یہ اس کی طرف سے اتارا ہوا ہے کہ جس نے زمین اور بلند آسمانوں کو پیدا کیا
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى Open ayah 20:5 in the Quran reader
وہ بڑی رحمت والا عرش پر جلوہ گر ہوا (جیسا اس کی شان کے لائق کے)
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ مَا تَحْتَ الثَّرٰى Open ayah 20:6 in the Quran reader
اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ کہ زمین میں ہے اور جو کچھ کہ ان کے درمیان ہے اور جو کچھ اس گیلی مٹی کے نیچے ہے
وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ یَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى Open ayah 20:7 in the Quran reader
اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ جانتا ہے چھپے بھید کو اور اس سے زیادہ چھپے بھید کو بھی
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى Open ayah 20:8 in the Quran reader
وہ اللہ کہ جس کے سوا کسی کی بندگی نہیں، اسی کے سب نام اچھے ہیں
وَ هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ Open ayah 20:9 in the Quran reader
اور کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی ہے
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى Open ayah 20:10 in the Quran reader
جب کہ اس نے ایک آگ دیکھی تو اپنی بی بی سے کہا کہ تم یہاں ٹھہرو مجھے آگ دکھائی دی ہے امید ہے کہ میں اس میں سے تمہارے پاس کوئی چنگاری لاؤں یا (وہاں) آگ کے پاس راستہ کا پتہ پاؤں
فَلَمَّاۤ اَتٰىهَا نُوْدِیَ یٰمُوْسٰىؕ Open ayah 20:11 in the Quran reader
پس جب وہ آگ کے پاس آئے تو آواز دی گئی کہ اے موسیٰ
اِنِّیْۤ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىؕ Open ayah 20:12 in the Quran reader
بیشک میں تمہارا پروردگار ہوں ، پس تم اپنی جوتیاں اتار ڈالو بیشک تم ایک پاک میدان میں ہو جس کا نام طویٰ ہے
وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى Open ayah 20:13 in the Quran reader
اور میں نے تم کو (نبی بنانے کے لئے) منتخب فرمایا ہے پس جو کچھ تم کو وحی کی جاتی ہے غور سے سنو
اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیْ١ۙ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ Open ayah 20:14 in the Quran reader
بیشک میں ہی اللہ ہوں کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو میری ہی عبادت کرو اور میری ہی یاد کے لئے نماز قائم رکھو
اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ اَكَادُ اُخْفِیْهَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰى Open ayah 20:15 in the Quran reader
بیشک قیامت آنے والی ہے۔ چاہتا ہوں کہ میں اس کے وقت کو سب سے چھپاؤں کہ ہر جان کو اس کی کوشش کا بدلہ دیا جائے
فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ فَتَرْدٰى Open ayah 20:16 in the Quran reader
پس ہرگز تم کو اس کے یقین لانے سے وہ باز نہ رکھے جو شخص اس کے وقت کے ظہور پر ایمان نہیں رکھتا ہے اور اپنی خواہش نفس کی پیروی کرتا ہے پھر تم ہلاک ہو جاؤ
وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:17 in the Quran reader
اور اے موسیٰ ! یہ تمہارے داہنے ہاتھ میں کیا چیز ہے ؟
قَالَ هِیَ عَصَایَ١ۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَیْهَا وَ اَهُشُّ بِهَا عَلٰى غَنَمِیْ وَ لِیَ فِیْهَا مَاٰرِبُ اُخْرٰى Open ayah 20:18 in the Quran reader
انہوں نے کہا ” یہ میری لاٹھی ہے میں (کبھی) اس پر سہارا لگایا کرتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں کے واسطے پتے جھاڑا کرتا ہوں اور میرے لئے اس میں اور بھی فائدے ہیں “
قَالَ اَلْقِهَا یٰمُوْسٰى Open ayah 20:19 in the Quran reader
فرمایا :” اے موسیٰ ! اس کو ڈال دو “
فَاَلْقٰىهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَسْعٰى Open ayah 20:20 in the Quran reader
پس موسیٰ نے اس کو ڈال دیا تو یکایک وہ (خدا کی قدرت سے) دوڑتا ہوا سانپ ہو گیا
قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْ١ٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى Open ayah 20:21 in the Quran reader
فرمایا :” اس کو پکڑ لو اور مت ڈرو، ہم تو اس کو ابھی اس کی پہلی حالت پر کردیں گے
وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ اٰیَةً اُخْرٰىۙ Open ayah 20:22 in the Quran reader
اور تم اپنا (داہنا) ہاتھ اپنی (بائیں) بغل میں ملا لو (پھر نکالو) تو وہ بلا کسی عیب (یعنی بلا کسی مرض وغیرہ) کے نہایت سفید نکلے گا، یہ دوسری نشانی ہے
لِنُرِیَكَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْكُبْرٰىۚ Open ayah 20:23 in the Quran reader
چاہتے ہیں کہ ہم اپنی (قدرت کی) بڑی بڑی نشانیاں دکھائیں
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى۠ Open ayah 20:24 in the Quran reader
(اب یہ نشانیاں لے کر) تم فرعون کے پاس جاؤ ۔ وہ بہت حد سے گزر گیا ہے “
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ Open ayah 20:25 in the Quran reader
عرض کی :” اے میرے پروردگار ! میرے لئے میرا سینہ کھول دے
وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ Open ayah 20:26 in the Quran reader
اور میرا یہ کام (تبلیغ کا) میرے لئے آسان فرما دے
وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ Open ayah 20:27 in the Quran reader
اور میری زبان کی گرہ کھول دے
یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪ Open ayah 20:28 in the Quran reader
تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں
وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ Open ayah 20:29 in the Quran reader
اور میرے گھر والوں میں سے میرے لئے ایک وزیر مقرر کر دے
هٰرُوْنَ اَخِیۙ Open ayah 20:30 in the Quran reader
میرے بھائی ہارون کو
اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْۙ Open ayah 20:31 in the Quran reader
اس کے ذریعہ سے میری قوت مضبوط کردے
وَ اَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْۙ Open ayah 20:32 in the Quran reader
اور ان کو میرے (اس تبلیغ کے) کام میں شریک کر دے
كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًاۙ Open ayah 20:33 in the Quran reader
تاکہ ہم خوب کثرت سے تیری پاکی بیان کریں
وَّ نَذْكُرَكَ كَثِیْرًاؕ Open ayah 20:34 in the Quran reader
اور تیری بہت یاد کریں
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا Open ayah 20:35 in the Quran reader
بیشک تو ہمارے حال کا دیکھنے والا ہے “
قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:36 in the Quran reader
فرمایا :” اے موسیٰ ! تمہاری درخواست منظور کی گئی
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ Open ayah 20:37 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے تم پر ایک بار اور احسان کیا
اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ Open ayah 20:38 in the Quran reader
جب ہم نے الہام کیا تمہاری ماں کی طرف جو کچھ الہام کرنا تھا
اَنِ اقْذِفِیْهِ فِی التَّابُوْتِ فَاقْذِفِیْهِ فِی الْیَمِّ فَلْیُلْقِهِ الْیَمُّ بِالسَّاحِلِ یَاْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّیْ وَ عَدُوٌّ لَّهٗ١ؕ وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ١ۚ۬ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَیْنِیْۘ Open ayah 20:39 in the Quran reader
کہ اس بچہ (یعنی موسیٰ ) صندوق میں رکھ کر دریا میں ڈال دو ، تاکہ دریا اس کو (مع صندوق کے ک) کنارے پر ڈالے کہ اس کو میرا اور اس کا دشمن (فرعون) اٹھا لے، اور (اے موسیٰ ! علیہ السلام) ہم نے تم پر اپنی طرف کی محبت ڈالی ( کہ جو دیکھے محبت کرے) اور اس لئے کہ تم میری نگاہ کے سامنے پرورش پاؤ
اِذْ تَمْشِیْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ یَّكْفُلُهٗ١ؕ فَرَجَعْنٰكَ اِلٰۤى اُمِّكَ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ١ؕ۬ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّیْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنّٰكَ فُتُوْنًا١۫۬ فَلَبِثْتَ سِنِیْنَ فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ١ۙ۬ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰى قَدَرٍ یّٰمُوْسٰى Open ayah 20:40 in the Quran reader
جبکہ تمہاری بہن چلی تھی، پس کہتی تھی :” میں ت میں وہ لوگ بتاؤں جو اس بچہ کو اچھی طرح پرورش کریں “ پھر (اس تدبیر سے) ہم تم کو تمہاری ماں کے پاس پھیر لائے تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کرے۔ اور اے موسیٰ ! ( علیہ السلام) تم نے ایک (قطبی) کو مار ڈالا تھا، پھر ہم نے تم کو اس غم سے نجات دی اور ہم نے تم کو خوب جانچ لیا۔ پس تم کئی برس مدین کے لوگوں میں رہے۔ پھر اے موسیٰ ! موافق تقدیر الہیٰ کے (یہاں) آئے