20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsمظہر القرآن
وَ اصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسِیْۚ Open ayah 20:41 in the Quran reader
اور میں نے تم کو خاص اپنے لئے پسند کر لیا
اِذْهَبْ اَنْتَ وَ اَخُوْكَ بِاٰیٰتِیْ وَ لَا تَنِیَا فِیْ ذِكْرِیْۚ Open ayah 20:42 in the Quran reader
تم اور تمہارے بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ اور میری یاد کرنے میں سستی نہ کرنا
اِذْهَبَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰىۚۖ Open ayah 20:43 in the Quran reader
دونوں فرعون کی طرف جاؤ بیشک وہ حد سے گزر گیا ہے
فَقُوْلَا لَهٗ قَوْلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّهٗ یَتَذَكَّرُ اَوْ یَخْشٰى Open ayah 20:44 in the Quran reader
پس اس سے (جاکر) نرمی سے بات کرنا، شاید وہ نصیحت قبول کرے یا کچھ ڈرے “
قَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیْنَاۤ اَوْ اَنْ یَّطْغٰى Open ayah 20:45 in the Quran reader
دونوں نے عرض کی کہ اے پروردگار ! ہمارے بیشک ہم ڈرتے ہیں کہ وہ ہم پر زیادتی کرے یا شرارت سے پیش آئے
قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیْ مَعَكُمَاۤ اَسْمَعُ وَ اَرٰى Open ayah 20:46 in the Quran reader
فرمایا :” ڈرو نہیں، میں تمہارے ساتھ ہوں میں سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں
فَاْتِیٰهُ فَقُوْلَاۤ اِنَّا رَسُوْلَا رَبِّكَ فَاَرْسِلْ مَعَنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ وَ لَا تُعَذِّبْهُمْ١ؕ قَدْ جِئْنٰكَ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ السَّلٰمُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰى Open ayah 20:47 in the Quran reader
پس تم دونوں اس کے پاس جاؤ پھر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے آئے ہیں۔ پس تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے اور انہیں تکلیف نہ دے، بیشک ہم تیرے پاس تیرے پروردگار کی طرف نشانی لائے ہیں اور سلامتی اس کے لئے ہے جو ہدایت کی پیروی کرے
اِنَّا قَدْ اُوْحِیَ اِلَیْنَاۤ اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰى مَنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى Open ayah 20:48 in the Quran reader
بیشک ہماری طرف وحی ہوئی ہے کہ عذاب اس پر ہے کہ جو (ہماری نبوت کو اور ان احکام کو جو ہم لائے) جھٹلائے اور (ہماری ہدایت سے) منہ پھیرے
قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى Open ayah 20:49 in the Quran reader
فرعون نے کہا :” تم دونوں کا خدا کون ہے اے موسیٰ ! “
قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَیْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى Open ayah 20:50 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا :” ہمارا خدا ہو ہے جس نے ہر چیز کو اس کے لائق صورت عطا فرمائی پھر اس کو راہ دکھائی “
قَالَ فَمَا بَالُ الْقُرُوْنِ الْاُوْلٰى Open ayah 20:51 in the Quran reader
(فرعون نے) کہا :” پھر کیا حال ہے جو پچھلے زمانوں میں گزر چکے ہیں “
قَالَ عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ فِیْ كِتٰبٍ١ۚ لَا یَضِلُّ رَبِّیْ وَ لَا یَنْسَى٘ Open ayah 20:52 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا :” ان کا علم میرے اللہ کے پاس کتاب میں (یعنی لوح محفوظ میں) ہے۔ میرا پروردگار نہ بہکتا ہے اور نہ بھولتا ہے “
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ سَلَكَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ؕ فَاَخْرَجْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْ نَّبَاتٍ شَتّٰى Open ayah 20:53 in the Quran reader
وہ (اللہ ہے) جس نے تمہارے لئے زمین کو (مثل) فرش کیا اور تمہارے لئے اس میں چلتی راہیں رکھیں اور آسمان سے پانی برسایا۔ پھر ہم نے اس ( پانی) ذریعنہ سے طرح طرح کے سبزے کے جوڑے نکالے
كُلُوْا وَ ارْعَوْا اَنْعَامَكُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّاُولِی النُّهٰى۠ Open ayah 20:54 in the Quran reader
(اور) تم کو اجازت دی کہ خود کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو (بھی) چراؤ، بیشک عقلمندوں کے لئے اس میں (قدرت کی ( نشانیاں ہیں
مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى Open ayah 20:55 in the Quran reader
ہم نے تم کو زمین ہی سے پیدا کیا اور پھر تم کو ( بعد موت) اسی میں لے جاویں گے اور (قیامت کے دن) پھر دوبارہ اسی زمین سے تم کو نکالیں گے
وَ لَقَدْ اَرَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَ اَبٰى Open ayah 20:56 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے فرعون کو اپنی سب نشانیاں دکھائیں ، پس اس نے جھٹلایا اور نہ مانا
قَالَ اَجِئْتَنَا لِتُخْرِجَنَا مِنْ اَرْضِنَا بِسِحْرِكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:57 in the Quran reader
کہنے لگا :” اے موسیٰ ! کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے تو کہ ہم کو زمین سے اپنے جادو کے زور سے نکال دو
فَلَنَاْتِیَنَّكَ بِسِحْرٍ مِّثْلِهٖ فَاجْعَلْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكَ مَوْعِدًا لَّا نُخْلِفُهٗ نَحْنُ وَ لَاۤ اَنْتَ مَكَانًا سُوًى Open ayah 20:58 in the Quran reader
تو ضرور ہم بھی تمہارے آگے ویسا ہی جادو لائیں گے۔ پس تم ہمارے اور اپنے درمیان ایک وعدہ مقرر کرلو کہ جس کے نہ ہم خلاف کریں اور نہ تم خلاف کرو ہموار میدان میں (مقابلہ ہوتا کہ سب دیکھیں) “
قَالَ مَوْعِدُكُمْ یَوْمُ الزِّیْنَةِ وَ اَنْ یُّحْشَرَ النَّاسُ ضُحًى Open ayah 20:59 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا :” تمہارا وعدہ میلے کا دن ہے اور یہ کہ لوگ دن چڑھے جمع کئے جائیں “
فَتَوَلّٰى فِرْعَوْنُ فَجَمَعَ كَیْدَهٗ ثُمَّ اَتٰى Open ayah 20:60 in the Quran reader
پس ( یہ سن کر) فرعون اپنی جگہ لوٹا، پھر اپنے مکر کا سب سامان فراہم کیا، پھر (وقت مقررہ پر سب کو لے کر) آیا
قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰى وَیْلَكُمْ لَا تَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا فَیُسْحِتَكُمْ بِعَذَابٍ١ۚ وَ قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرٰى Open ayah 20:61 in the Quran reader
موسیٰ نے جادوگروں سے کہا کہ تمہیں خرابی ہو خدا جھوٹ نہ باندھو کہ وہ تمہیں عذاب سے ہلاک کر دے، اور بیشک جس نے جھوٹ باندھا وہ نامراد رہا
فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوٰى Open ayah 20:62 in the Quran reader
پس ( یہ سن کر) جادوگر باہم اپنے معاملہ میں اختلاف اور خفیہ گفتگو کرنے لگے
قَالُوْۤا اِنْ هٰذٰىنِ لَسٰحِرٰنِ یُرِیْدٰنِ اَنْ یُّخْرِجٰكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِمَا وَ یَذْهَبَا بِطَرِیْقَتِكُمُ الْمُثْلٰى Open ayah 20:63 in the Quran reader
کہنے لگے :” بیشک یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ تم کو تمہاری زمین سے اپنے جادو کے زور سے نکال دیں اور چاہتے ہیں کہ تمہارے عمدہ مذہب آٹھا دیں
فَاَجْمِعُوْا كَیْدَكُمْ ثُمَّ ائْتُوْا صَفًّا١ۚ وَ قَدْ اَفْلَحَ الْیَوْمَ مَنِ اسْتَعْلٰى Open ayah 20:64 in the Quran reader
پس تم جادو کا سب سامان جمع کرلو پھر میدان میں صف باندھ کر آؤ ، اور بیشک کامیاب ہوا آج کے دن جو غالب رہا “
قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰى Open ayah 20:65 in the Quran reader
وہ بولے :” اے موسیٰ ! یا تو پہلے تم (اپنا) عصا ڈالو یا ہماری طرف سے پہل ہو “
قَالَ بَلْ اَلْقُوْا١ۚ فَاِذَا حِبَالُهُمْ وَ عِصِیُّهُمْ یُخَیَّلُ اِلَیْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ اَنَّهَا تَسْعٰى Open ayah 20:66 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہ :” بلکہ تم ہی پہلے ڈالو “ پس یکایک ان کی رسیاں اور لاٹھیاں ان کے جادو کے زور سے موسیٰ کے خیال میں ایسی معلوم ہونے لگیں جیسے) سانپ کی طرح) چلتی دوڑتی ہوں
فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِهٖ خِیْفَةً مُّوْسٰى Open ayah 20:67 in the Quran reader
پس موسیٰ کے دل میں تھوڑا سا خوف معلوم ہونے لگا
قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى Open ayah 20:68 in the Quran reader
ہم نے کہا :” ڈرو نہیں بیشک تو ہی غالب ہے
وَ اَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا١ؕ اِنَّمَا صَنَعُوْا كَیْدُ سٰحِرٍ١ؕ وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰى Open ayah 20:69 in the Quran reader
اور جو تیرے دائیں ہاتھ میں عصا ہے اسے زمین پر ڈال دے ، وہ جو جادوگروں نے سانگ بنایا ہے نگل جائے بیشک جو کچھ بنایا ہے وہ تو صرف جادوگروں کا فریب ہے اور جادوگر کہیں جاوے فلاح نہیں ہوتی “
فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوْنَ وَ مُوْسٰى Open ayah 20:70 in the Quran reader
“ پس سب جادوگر سجدہ میں گرائے گئے (آواز سے کہنے لگے کہ ہم ہارون اور موسیٰ کے پروردگار پر ایمان لائے
قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ؕ اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ١ۚ فَلَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ فِیْ جُذُوْعِ النَّخْلِ١٘ وَ لَتَعْلَمُنَّ اَیُّنَاۤ اَشَدُّ عَذَابًا وَّ اَبْقٰى Open ayah 20:71 in the Quran reader
(فرعون نے) کہا :” کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں۔ بیشک یہ تو تمہرا بڑا سردار معلوم ہوتا ہے کہ جس نے تم سب کو جادو سکھایا۔ پس مجھے قسم ہے ضرور میں تمہارے کاٹوں گا ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کا پاؤں اور تم سب کو کھجور کے پیڑوں پر لٹکا کر سولی چڑھاؤں گا اور ضرور تم جان جاؤ گے کہ ہم میں سے کس کا عذاب سخت اور دیر پا ہے “
قَالُوْا لَنْ نُّؤْثِرَكَ عَلٰى مَا جَآءَنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَ الَّذِیْ فَطَرَنَا فَاقْضِ مَاۤ اَنْتَ قَاضٍ١ؕ اِنَّمَا تَقْضِیْ هٰذِهِ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ Open ayah 20:72 in the Quran reader
انہوں نے کہا :” ہم تجھے ہرگز ترجیح نہ دیں گے ان واضح دلیلوں پر جو ہمارے پاس آئیں اور ترجیح نہ دیں گے ہم تجھے خدا پر کہ جس نے ہم کو پیدا کیا، پس تجھ کو جو کچھ کرنا ہے (دل کھول کر) کر ڈال، تو اس دنیا ہی کی زندگی میں تو کرے گا
اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِیَغْفِرَ لَنَا خَطٰیٰنَا وَ مَاۤ اَكْرَهْتَنَا عَلَیْهِ مِنَ السِّحْرِ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى Open ayah 20:73 in the Quran reader
بیشک ہم تو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو بخش دے اور اس کو بھی جو تو نے ہم کو مجبور کیا جادو پر “ اور اللہ بہتر ہے اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا
اِنَّهٗ مَنْ یَّاْتِ رَبَّهٗ مُجْرِمًا فَاِنَّ لَهٗ جَهَنَّمَ١ؕ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰى Open ayah 20:74 in the Quran reader
بیشک کوئی اپنے پروردگار کے حضور مجرم ہو کر آئے پس اس کے لئے ضرور جہنم ہے جس میں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
وَ مَنْ یَّاْتِهٖ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمُ الدَّرَجٰتُ الْعُلٰىۙ Open ayah 20:75 in the Quran reader
اور جو شخص پروردگار کے حضور مومن ہو کر حاضر ہوگا کہ اس نے اچھے عمل کئے ہوں، پس ان لوگوں کے لئے بلند مرتبے ہیں
جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا مَنْ تَزَكّٰى۠ Open ayah 20:76 in the Quran reader
ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بدلہ اس شخص کا ہے جو شخص (کفر ومعصیت سے) پاک ہوا
وَ لَقَدْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى١ۙ۬ اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْ فَاضْرِبْ لَهُمْ طَرِیْقًا فِی الْبَحْرِ یَبَسًا١ۙ لَّا تَخٰفُ دَرَكًا وَّ لَا تَخْشٰى Open ayah 20:77 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ میرے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) مصر سے) راتوں رات لے کر چل، پھر ان کے لئے دریا میں (عصا مار کر) سوکھا (خشک) رستہ نکال دے۔ تجھے ڈر نہ ہوگا کہ فرعون آپکڑے اور نہ ڈوبنے سے اندیشہ ہوگا