Al-Hujuraat 49:9

Al-Hujuraat · from ayah 9

49:9

وَاِنْ طَآىِٕفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَیْنَهُمَا ۚ— فَاِنْ بَغَتْ اِحْدٰىهُمَا عَلَی الْاُخْرٰی فَقَاتِلُوا الَّتِیْ تَبْغِیْ حَتّٰی تَفِیْٓءَ اِلٰۤی اَمْرِ اللّٰهِ ۚ— فَاِنْ فَآءَتْ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَاَقْسِطُوْا ؕ— اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ ۟وَاِنۡ طَآئِفَتٰنِ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اقۡتَتَلُوۡا فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَهُمَا‌ۚ فَاِنۡۢ بَغَتۡ اِحۡدٰٮهُمَا عَلَى الۡاُخۡرٰى فَقَاتِلُوا الَّتِىۡ تَبۡغِىۡ حَتّٰى تَفِىۡٓءَ اِلٰٓى اَمۡرِ اللّٰهِ ‌ۚ فَاِنۡ فَآءَتۡ فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَهُمَا بِالۡعَدۡلِ وَاَقۡسِطُوۡا ؕ‌ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ

اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فریق میں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو۔ کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

— Fateh Muhammad Jalandhari

And if two factions among the believers should fight, then make settlement between the two. But if one of them oppresses the other, then fight against the one that oppresses until it returns to the ordinance of Allah. And if it returns, then make settlement between them in justice and act justly. Indeed, Allah loves those who act justly.

— Saheeh International

Juz 26 · Ruku 1 of surah · Ruku 13 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Hujuraat

All translations of 49:9

اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے پھر اگر وہ پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فریق میں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو۔ کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں میل ملاپ کرا دیا کرو۔ پھر اگر ان دونوں میں سے ایک جماعت دوسری جماعت پر زیادتی کرے تو تم (سب) اس گروه سے جو زیادتی کرتا ہے لڑو۔ یہاں تک کہ وه اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے، اگر لوٹ آئے تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو بیشک اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ۔ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے کے ساتھ زیادتی کرے تو اس گروہ سے لڑو جو زیادتی کر رہا ہو، یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ چنانچہ اگر وہ لوٹ آئے، تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ صلح کرادو، اور (ہر معاملے میں) انصاف سے کام لیا کرو، بیشک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑیں تو ان میں صلح کراؤ پھر اگر ایک دوسرے پر زیادتی کرے تو اس زیادتی والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے، پھر اگر پلٹ آئے تو انصاف کے ساتھ ان میں اصلاح کردو اور عدل کرو، بیشک عدل والے اللہ کو پیارے ہیں،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں جنگ کریں تو اُن کے درمیان صلح کرا دیا کرو، پھر اگر ان میں سے ایک (گروہ) دوسرے پر زیادتی اور سرکشی کرے تو اس (گروہ) سے لڑو جو زیادتی کا مرتکب ہو رہا ہے یہاں تک کہ وہ اﷲ کے حکم کی طرف لوٹ آئے، پھر اگر وہ رجوع کر لے تو دونوں کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو، بیشک اﷲ انصاف کرنے والوں کو بہت پسند فرماتا ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور اگر ایمان والوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو دونوں کے درمیان صلح کرا دو ، پھر اگر دونوں میں سے ایک دوسرے پر زیادتی کرے تو اس (گروہ) سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے، پھر اگر وہ پلٹ آئے تو دونوں کے درمیان انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو، بیشک اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور اگر مومنوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دو۔ پھر اگر ان میں سے کوئی فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو۔ یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ پھر اگر وہ لوٹ آئے تو ان کے درمیان انصاف سے صلح کرا دو اور انصاف کیا کرو۔ کیونکہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان مصالحت کر ائو پس اگر ان میں سے ایک دوسرے پر تعدی کرے تو اس سے جنگ کرو جو تعدی کرے۔ تآنکہ وہ اللہ کے فصلہ کی طرف رجوع کرے۔ پس اگر وہ رجوع کرے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ مصالحت کرا دو اور ٹھیک ٹھیک انصاف کرو۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو تم ان کے درمیان صلح کرا دیا کرو پھر اگر ان میں سے ایک دوسرے پر زیادتی کرے تو تم اس سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے یہاں تک کہ وہ لوٹ آئے اللہ کے حکم کی طرف پھر اگر وہ لوٹ آئے پس تم صلح کرا دو ان دونوں کے درمیان عدل (و انصاف) کے ساتھ اور یوں بھی انصاف ہی کیا کرو کہ بیشک اللہ محبت کرتا ہے انصاف کرنے والوں کے ساتھ

— مولانا اسحاق مدنی

اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں جنگ کرنے لگیں تو ان کے درمیان اصلاح کردو۔ پھر اگر ان میں کا ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے تو اس سے لڑو جو زیادتی کررہا ہے یہاں تک کہ وہ رجوع کرلے اللہ کے حکم کی طرف۔ پھر اگر وہ رجوع کرلے تو ان کے درمیان اصلاح کردو عدل کے ساتھ اور انصاف کا خیال رکھو بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور اگر اہل ِایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دیا کرو۔ پھر اگر ان میں سے ایک فریق دوسرے پر زیادتی کر رہا ہو تو تم جنگ کرو اس کے ساتھ جو زیادتی کر رہا ہے یہاں تک کہ وہ لوٹ آئے اللہ کے حکم کی طرف } پھر اگر وہ لوٹ آئے تو ان دونوں کے درمیان صلح کرا دو عدل کے ساتھ اور دیکھو ! انصاف کرنا۔ بیشک اللہ انصاف کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کروا دو۔ پھر ان میں سے اگر ایک گروہ دوسرے سے زیادتی کرے تو اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے اور پھر جب وہ اللہ کی طرف پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل اور انصاف سے صلح کرادو۔ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

— محترمہ رفعت اعجاز

If two parties of the believers happen to fight, make peace between them. But then, if one of them transgresses against the other, fight the one that transgresses until it reverts to Allah's command. And if it does revert, make peace between them with justice, and be equitable for Allah loves the equitable.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

If two groups of the believers fight each other, seek reconciliation between them. And if one of them commits aggression against the other, fight the one that commits aggression until it comes back to Allah‘s command. So if it comes back, seek reconciliation between them with fairness, and maintain justice. Surely Allah loves those who maintain justice.

— Muhammad Taqi Usmani

If two groups of the believers fight each other, seek reconciliation between them. And if one of them commits aggression against the other, fight the one that commits aggression until it comes back to Allah‘s command. So if it comes back, seek reconciliation between them with fairness, and maintain justice. Surely Allah loves those who maintain justice.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And if two parties among the believers fall to fighting, then make peace between them both. But if one of them outrages against the other, then fight you (all) against the one that which outrages till it complies with the command of Allah. Then if it complies, then make reconciliation between them justly, and be equitable. Verily, Allah loves those who are the equitable.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And if two parties of believers fall to fighting, then make peace between them. And if one party of them doeth wrong to the other, fight ye that which doeth wrong till it return unto the ordinance of Allah; then, if it return, make peace between them justly, and act equitably. Lo! Allah loveth the equitable.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And if two factions among the believers should fight, then make settlement between the two. But if one of them oppresses the other, then fight against the one that oppresses until it returns to the ordinance of Allah. And if it returns, then make settlement between them in justice and act justly. Indeed, Allah loves those who act justly.

— Saheeh International

If two parties among the believers start to fight against each other, restore peace among them. If one party rebels against the other, fight against the rebellious one until he surrenders to the command of God. When he does so, restore peace among them with justice and equality; God loves those who maintain justice.

— Muhammad Sarwar

And if two parties of the believers quarrel, make peace between them; but if one of them acts wrongfully towards the other, fight that which acts wrongfully until it returns to Allah's command; then if it returns, make peace between them with justice and act equitably; surely Allah loves those who act equitably.

— Muhammad Habib Shakir

And if two parties of the believers fall to mutual fighting, then make reconciliation between the twain. Then if one of them rebelleth against the other, fight that Party which rebelleth till it returneth Unto the affair of Allah; then if it returneth, make reconciliation between the twain with justice and be equitable; verily Allah loveth the equitable.

— Abdul Majid Daryabadi

If two parties among the Believers fall into a quarrel, make ye peace between them: but if one of them transgresses beyond bounds against the other, then fight ye (all) against the one that transgresses until it complies with the command of Allah; but if it complies, then make peace between them with justice, and be fair: for Allah loves those who are fair (and just).

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 49:9

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 9–10

دو متحارب " مسلمان جماعتوں " میں صلح کرانا ہر مسلمان کا فرض ہے یہاں حکم ہو رہا ہے کہ اگر مسلمانوں کی کوئی دو جماعتیں لڑنے لگ جائیں تو دوسرے مسلمانوں کو چاہیے کہ ان میں صلح کرا دیں آپس میں لڑنے والی جماعتوں کو مومن کہنا اس سے حضرت امام بخاری نے استدلال کیا ہے کہ نافرمانی گو کتنی ہی بڑی وہ انسان کو ایمان سے الگ نہیں کرتی۔ خارجیوں کا اور ان کے موافق معتزلہ کا مذہب اس بارے میں خلاف حق ہے، اسی آیت کی تائید اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جو صحیح بخاری وغیرہ میں مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول للہ ﷺ منبر پر خطبہ دے رہے تھے آپ کے ساتھ منبر پر حضرت حسن بن علی بھی تھے آپ کبھی ان کی طرف دیکھتے کبھی لوگوں کی طرف اور…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْحُجُرٰت 12 یہ نہیں فرمایا کہ " جب اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑیں "، بلکہ فرمایا یہ ہے کہ اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ جائیں "۔ ان الفاظ سے یہ بات خود بخود نکلتی ہے کہ آپس میں لڑنا مسلمانوں کا معمول نہیں ہے اور نہیں ہونا چاہیے۔ نہ ان سے یہ امر متوقع ہے کہ وہ مومن ہوتے ہوئے آپس میں لڑا کریں گے۔ البتہ اگر کبھی ایسا ہوجائے تو اس صورت میں وہ طریق کار اختیار کرنا چاہیے جو آگے بیان کیا جا رہا ہے۔ علاوہ بریں گروہ کے لیے بھی " فرقہ " کے بجائے " طائفہ " کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ عربی زبان میں فرقہ بڑے گروہ کے لیے اور طائفہ چھوٹے گروہ کے لیے بولا جاتا ہے اس سے بھی یہ بات مترشح…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 9–10

خلاصہ تفسیر اور اگر مسلمانوں میں دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان اصلاح کردو (یعنی جھگڑے کی بنیاد کو رفع کر کے لڑائی موقوف کرا دو) پھر اگر (اصلاح کی کوشش کے بعد بھی) ان میں کا ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے (اور لڑائی بند نہ کرے) تو اس گروہ سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع ہوجاوے (حکم خدا سے مراد لڑائی بند کرنا ہے) پھر اگر وہ (زیادتی کرنے والا فرقہ حکم خدا کی طرف) رجوع ہوجاوے (یعنی لڑائی بند کر دے) تو ان دونوں کے درمیان عدل کے ساتھ اصلاح کردو (یعنی حدود شرعیہ کے موافق اس معاملہ کو طے کردو محض لڑائی بند کرنے پر اکتفا نہ کرو اگر صلح مصالحت نہ ہوئی تو پھر بھی…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

وان طآئفتن من المومنین اقتتلوا فاصلحوا بینھا فان بغت احدھما علی الاخری فقاتلوا التی تبغی حتی تفی الی امر اللہ فان فآءت فاصلحوا بنھما بالعدل وا قسطوا ط ان اللہ یغب المقسطین 9 یہ امر واضح رہے کہ حضرت ولید سیدنا عثمان غین کے رشتہ دار بھ تھے۔ اگر مسلمانوں کے دو گروہوں میں تصادم ہوجائے تو دوسرے مسلمانوں کی ذمہ داری اوپر کی آیت میں اس بات کی ممانعت فرمائی گی ہے کہ کسی فاسق کی روایت پر اعتماد کر کے مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ہے کہ ہو مسلمانوں کی کسی جماعت کے خلاف کوئی اقدام کر بیٹھیں۔ اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کے دو گروہ اگر آپس میں لڑ پڑیں تو دوسرے مسلمانوں یا ان کی حکومت کو کیا رویہ اختیار…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

9۔ 1 اور اس صلح کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں قرآن و حدیث کی طرف بلایا جائے یعنی ان کی روشنی میں ان کے اختلاف کا حل تلاش کیا جائے۔ 9۔ 2 یعنی اللہ اور رسول ﷺ کے احکام کے مطابق اپنا اختلاف دور کرنے پر آمادہ نہ ہو بلکہ بغاوت کی روش اختیار کرے تو دوسرے مسلمانوں کی ذمے داری ہے کہ وہ سب مل کر بغاوت کرنے والے گروہ سے لڑائی کریں تاکہ وہ اللہ کے حکم کو ماننے کے لیے تیار ہوجائے۔ 9۔ 3 یعنی باغی گروہ بغاوت سے باز آجائے تو پھر عدل کے ساتھ یعنی قرآن و حدیث کی روشنی میں دونوں گروہوں کے درمیان صلح کرا دی جائے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 7–10

4: سورت کے شروع میں جو حکم دیا گیا تھا، اور جس کی تشریح اوپر حاشیہ نمبر 1 میں گذری ہے، اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ صحابہ کرام کبھی کوئی رائے ہی پیش نہ کریں، بلکہ رائے قائم کر کے اس پر اصرار سے منع فرمایا گیا تھا، اب یہ فرمایا جا رہا ہے کہ مناسب موقع پر کوئی رائے دینے میں تو کوئی حرج نہیں ہے، لیکن یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیه وسلم کے لیے ضروری نہیں ہے کہ تمہاری ہر رائے پر عمل ضرور کریں، بلکہ آپ مصلحت کے مطابق فیصلہ فرمائیں گے، اور اگر وہ تمہاری رائے کے خلاف ہو، تب بھی تمہیں اس پر راضی رہنا چاہیے، کیونکہ تمہاری ہر بات پر عمل کرنے سے خود تمہیں نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، جیسا…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

وان طائفتین من المؤمنین ۔۔۔۔۔ یحب المقسطین (9) انما المؤمنون اخوۃ ۔۔۔۔۔ لعلکم ترحمون (10) (49 : 9 تا 10) “ اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑجائیں تو ان کے درمیان صلح کراؤ۔ پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے گروہ پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف پلٹ آئے۔ پھر اگر وہ پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرادو اور انصاف کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔ مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں ، لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور اللہ سے ڈرو ، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا ”۔ یہ ایک عملی قانون ہے اور یہ خود اسلامی معاشرے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

6 یعنی ان تمام پیش بندیوں کے باوجود اگر اتفاق سے مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو پوری کوشش کرو کہ اختلاف رفع ہوجائے۔ اس میں اگر کامیابی نہ ہو اور کوئی فریق دوسرے پر چڑھا چلا جائے اور ظلم و زیادتی ہی پر کمر باندھ لے تو یکسو ہو کر نہ بیٹھ رہو، بلکہ جس کی زیادتی ہو سب مسلمان مل کر اس سے لڑائی کریں۔ یہاں تک کہ وہ فریق مجبور ہو کر اپنی زیادتیوں سے باز آئے اور خدا کے حکم کی طرف رجوع ہو کر صلح کے لیے اپنے کو پیش کر دے۔ اس وقت چاہیے کہ مسلمان دونوں فریق کے درمیان مساوات و انصاف کے ساتھ صلح اور میل ملاپ کرا دیں۔ کسی ایک کی طرف داری میں جادہ حق سے ادھر ادھر نہ جھکیں۔ (تنبیہ) آیت کا نزول…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 9 { وَاِنْ طَآئِفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَیْنَہُمَا } ”اور اگر اہل ِایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دیا کرو۔“ اہل ایمان بھی تو آخر انسان ہیں۔ ان کے درمیان بھی اختلافات ہوسکتے ہیں اور کسی خاص صورت حال میں اختلافات بڑھ کر جنگ اور قتال پر بھی منتج ہوسکتے ہیں۔ جیسے کہ حضرت علی رض اور حضرت عائشہ رض کے درمیان یا حضرت علی رض اور امیر معاویہ رض کے درمیان اختلافات جنگ کی شکل اختیار کر گئے تھے۔ چناچہ اگر کہیں ایسی صورت حال پیدا ہو تو امت مسلمہ کے تمام افراد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ متحارب فریقین کے درمیان صلح کروائیں۔ اگر…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

10 آپس میں لڑائی کرنا مومنوں کا کام نہیں :۔ اس جملہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ لڑنا مومنوں کا کام نہیں۔ جیسا کہ درج ذیل احادیث سے بھی معلوم ہوتا ہے۔ (1) سیدنا ابوبکر صدیق ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ سے سنا آپ فرماتے تھے : جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر لڑ پڑیں تو قاتل اور مقتول دونوں دوزخی ہیں میں نے پوچھا : یہ تو رہا قاتل مگر مقتول کا کیا قصور ؟ فرمایا : وہ بھی تو اپنے ساتھی کے قتل پر حریص تھا (بخاری۔ کتاب الایمان۔ باب وان طائفتان۔۔ مسلم۔ کتاب الفتن۔ باب اذا توجہ المسلمان بسیفہما) (2) احنف بن قیس کہتے ہیں کہ میں اس شخص کی مدد کرنے چلا۔ (راستہ میں) مجھے ابو بکرہ ملے اور پوچھا : کہاں جاتے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

11۔ یعنی امر بابہ النزاع رفع کرا کے لڑائی موقوف کرادو ..... خوب خیال رہے کہ باہمی جنگ کی حالت میں بھی قرآن دونوں فریقوں کو مسلمان ہی تسلیم کرتا ہے، مجرد جنگ دائرہ اسلام سے خارج نہیں کردیتی۔ 12۔ (اور وہ حکم الہی یہاں صلح وترک قتال کا ہے) یہ حکم اصالتا امام مسلمین کے لئے ہے۔ وہ نہ ہو تو عامہ مسلمین کو ہے بشرط قدرت واستطاعت۔ بعض حنابلہ نے آیت سے یہ نکالا ہے کہ باغیوں سے قتال، جہاد کفار سے اہم تروافضل ہے۔ اور سند میں حضرت علی ؓ کے عمل کو پیش کیا ہے کہ آپ نے اپنے دور خلافت میں بجائے جہاد کے قتال اہل بغاوت ہی کو جاری رکھا۔ وصرح بعض الحنابلۃ بان قتال الباغین افضل من الجھاد احتجاجا بان علیا کرم اللہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 9–10

شان نزول : وان طائفتان من المومنین (آلایۃ) کے سبب نزول میں مفسرین نے متعدد واقعات بیان فرمائے ہیں جن میں خود مسلمانوں کے دو گروہوں میں باہم تصادم ہوا اور کوئی بعید نہیں کہ یہ سب ہی واقعات کا مجموعہ سبب نزول ہوا ہو یا نزول کسی ایک واقعہ میں ہوا ہو اور دوسرے واقعات کو اس کے مطابق پا کر ان کو بھی سبب نزول میں شریک کردیا گیا، اس آیت کے اصل مخاطب تو وہ اولوالامر اور ملکوک ہیں جن کو قتال و جہاد کے وسائل حاصل ہوں۔ (روح المعانی، معارف) اور بالواسطہ تمام مسلمان مخاطب ہیں کہ اولوالامر کی اعانت کریں اور جہاں کوئی امام و امیر بادشاہ نہ ہو، وہاں حکم یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو دونوں کو فرمائش کر کے ترک قتال…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

وان طائفتان من المومنین اقتلوا فاصلحوا بینھما فان بغت احداھما علی الاخری فقاتلوا التی تبغی حتی تفی الی امر اللہ . اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان اصلاح کر دو پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے تو اس گروہ سے لڑو جو زیادتی کرتا ہے۔ اس حد تک کہ اللہ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ اِقْتَتَلُوْا : باہم لڑ پڑیں۔ فَاَصْلِحُوْا : اصلاح کا یہ مطلب ہے کہ ظالم کو ظلم سے روکا جائے اور اس کی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور دونوں گروہوں کو آپس کی عداوت اور بغض چھوڑ دینے کی ہدایت اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے فیصلہ کو قبول کرنے کی دعوت دی جائے۔ فَاِنْ بَغَتْ : یعنی ایک گروہ اگر…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

اور اگر مسلمانوں میں دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں کتاب اللہ کے ذریعے صلح کردو۔ عبداللہ بن ابی بن سلول منافق اور اس کے ساتھی اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ اور ان کی جماعت ان دونوں گروہوں کی تیز کلامی پر کچھ لڑائی ہوگئی تھی اللہ تعالیٰ نے ان کو اس بات سے منع کردیا اور صلح کا حکم دیا کہ پھر بھی اگر ابن سلول منافق کا گروہ دوسرے پر یعنی حضرت عبداللہ بن رواحہ کی جماعت پر زیادتی کرے اور حکم الہی کے مطابق صلح پر آمادہ نہ ہو تو اس گروہ سے لڑو جو کہ طلم و زیادتی کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے فیصلہ پر آمادہ ہوجائے۔ شان نزول : وَاِنْ طَاۗىِٕفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ (الخ) بخاری و مسلم نے حضرت انس سے…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

(1) وان طآئفین من المومنین اقتلوا فاصلحوا بینھما : فاسق لوگوں کی خبر پر بلاتحقیق اعتماد کرلینے سے کئی دفعہ آپ س میں لڑائی ہوجاتی ہے اور کئی دفعہ ہر قسم کی پیش بندی کے باوجود لڑائی ہوجاتی ہے۔ اس آیت میں یہ بتایا کہ مسلمانوں کی باہمی لڑائی کے موقع پر ان لوگوں پر لازم ہے جو اس لڑائی میں شریک نہیں کہ لڑنے والوں کے درمیان صلح کروا دیں۔ ان کے لئے جائز نہیں کہ مسلمانوں کو لڑتے ہوئے ان کے حال پر چھوڑ دیں اور تماشا دیکھتے رہیں۔ (2) سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے :(ان اھل قباء اقتتلوا حتی تراموا بالحجارۃ فاخبر رسول اللہ ﷺ بذلک فقال اذھبوا بنا نصلح بینھم) (بخاری، الصلح ، باب قول الامام لاصحابہ اذھبوا…:…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

اس میں دس مسائل ہیں :۔ مسئلہ نمبر 1:۔ معتمر بن سلیمان، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت نقل کرتے ہیں (2) انہوں نے کہا : میں نے عرض کی : اے اللہ کے نبی : کاش آپ عبداللہ بن ابی کے ہاں جاتے : نبی کریم ﷺ اس کے پاس تشریف لے گئے آپ گدھے پر سوار ہوئے اور مسلمان ساتھ چل رہے تھے۔ یہ سوریدہ زمین تھی جب نبی کریم ﷺ اس کے پاس آئے تو اس نے کہا : مجھ سے دور ہی رہیئے اللہ کی قسم : آپ کے گدھے کی بو مجھے اذیت دیتی ہے تو ایک انصاری نے کہا : اللہ کی قسم : رسول اللہ ﷺ کا گدھا خوشبو میں تجھ سے بڑھ کر ہے عبداللہ کے لئے اس کی قوم کا ایک فرد غصے میں آگیا ہر ایک کے لئے اس کے ساتھی غصے میں آگئے ان کے درمیان شاخوں، ہاتھوں او…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

1:۔ احمد والبخاری ومسلم وابن جریر (رح) وابن المنذر (رح) وابن مردویہ (رح) و بیہقی (رح) نے اپنی سنن میں انس ؓ سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا اگر آپ عبداللہ بن ابی کے پاس تشریف لے چلیں چناچہ آپ گدھے پر سوار ہو کر چل پڑے اور مسلمانوں کی ایک جماعت بھی ساتھ تھی اور وہ دلدلی زمین تھی جب آپ ﷺ اس کے پاس پہنچے تو اس نے کہا مجھ سے دور رہو اللہ کی قسم مجھے تمہارے گدھے کی بو نے تکلیف دی ہے، انصار میں سے ایک آدمی نے کہا اللہ کی قسم رسول اللہ ﷺ کے گدھے کی بو تجھ سے زیادہ اچھی عمدہ ہے۔ یہ سن کر اس کی قوم کے لوگ غصہ ہوگئے نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں کے ساتھ غضبناک ہوگئے اور ان کے درمیان چھڑی ہاتھوں اور…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

وَاِنْ طَاۗىِٕفَتٰنِ [ اور اگر کوئی دو جماعت ] مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ [ مومنوں میں سے ] اقْتَتَلُوْا [ آپس میں لڑ پڑیں ] فَاَصْلِحُوْا [ تو تم لوگ صلح کراؤ] بَيْنَهُمَا ۚ [ ان دونوں کے درمیان ] فَاِنْۢ بَغَتْ [ پھر اگر سرکشی کرے ] اِحْدٰىهُمَا [ ان دونوں کی کوئی ایک ] عَلَي الْاُخْرٰى [ دوسری پر ] فَقَاتِلُوا [تو تم جنگ کرو ] الَّتِيْ [ اس سے جس نے ] تَبْغِيْ [ سرکشی کی ] حَتّٰى تَفِيْۗءَ [ یہاں تک کہ وہ پلٹ آئے ] اِلٰٓى اَمْرِ اللّٰهِ ۚ [ اللہ کے حکم کی طرف ] فَاِنْ فَاۗءَتْ [ پھر اگر وہ پلٹ آئے ] فَاَصْلِحُوْا [تو (پھر ) صلح کراؤ] بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ [ ان دونوں کے درمیان برابری سے ]…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

مومنین کی دو جماعتوں میں قتال ہو تو انصاف کے ساتھ صلح کرا دو ، سب مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ اگر آپ عبد اللہ بن ابی کے پاس تشریف لے جاتے تو اچھا ہوتا۔ عبد اللہ بن ابی رئیس المنافقین تھا اسلام کے اور مسلمانوں کے خلاف خود یہ اور اس کے ساتھی کچھ نہ کچھ حرکتیں کرتے رہتے تھے جس شخص نے اس کے پاس آنے کی رائے دی تھی اس کا مطلب بظاہر یہ تھا کہ آپ خود ہی اس کے پاس تشریف لے جائیں گے تو ممکن ہے اس کا مخالفانہ جذبہ ختم ہوجائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ مسلمان ہی ہوجائے رسول اللہ ﷺ ایک گدھے پر سوار ہوکر روانہ ہوگئے اور آپ کے ساتھ دیگر مسلمان بھی تھے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 9–11

ترغیب وتاکید باہمی اخوت وہمدردی وتنبیہ وتہدید برتحقیر وتذلیل : قال اللہ تعالیٰ : (آیت ) ” وان طآئفتن من ال مومنین ...... الی ....... فاولٓئک ھم الظلمون “۔ (ربط) گذشتہ آیات میں اس امر پر تنبیہ کی گئی تھی کہ کسی غیر مستند اور غیر معتبر بات کو سن کر اس پر یقین نہ کرنا چاہئے بلکہ اس کی تحقیق کرلی جائے محض افواہوں سے متاثر ہو کر جذبات میں مغلوب ہوجانا بہت سے مفاسد اور فتنوں کا ذریعہ ہے اور باہمی منازعت وخصومت کا اس سے دروازہ کھل جاتا ہے تو ان آیات میں اس کے بالمقابل ایسی ہدایت وتعلیم دی جارہی ہے کہ مسلمان قوم کو چاہئے کہ وحدت واخوت قائم رکھے، باہمی منازعت اور اختلاف وخصومت سے پوری طرح بچے اور اگر…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

8:۔ ” وان طائفتان “ یہ چوتھا قانون ہے پیغمبر (علیہ السلام) کی اطاعت کے بعد تم پر لازم ہے کہ تم مسلمانوں کے درمیان اصلاح کی کوشش کرو، تاکہ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق قائم رہے اگر مسلمانوں کی دو جماعتوں میں لڑائی جھگڑا ہوجائے تو ان کے درمیان صلح صفائی کرا دو ۔ اگر دونوں میں ایک جماعت پند و نصیحت کو قبول نہیں کرتی اور صلح پر آمادہ نہیں ہوتی، بلکہ ناحق زیادتی پر اتر آتی ہے تو اس باغی جماعت سے یہاں تک قتال کرو کہ وہ اللہ کے حکم یعنی صلح پر آمادہ ہوجائے۔ اگر باغی جماعت صلح پر آمادہ ہوجائے تو دونوں کے درمیان عدل و انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور کسی پر زیادتی نہ ہونے دو ۔ اللہ تعالیٰ عدل و انصاف کرنے…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 9–10

ربط آیات اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو بہتر طریقے سے بسر کرنے اور نظام حکومت کو صحیح طریقے پر قائم کرنے سے متعلق اس سورة میں بڑے اہم اصول و ضوابط بیان فرمائے ہیں ۔ پہلا اصول یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کے حکم سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو ، اور ہر حالت میں اللہ سے ڈرتے ہو ۔ پیغمبر خدا کی مجلس میں اپنی آواز کو بلند نہ کرو اور نہ ہی آپ کے سامنے زور سے بولو ۔ پھر فرمایا کہ اگر کوئی جھوٹا آدمی تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو اس پر بلا تحقیق عمل نہ شروع کردو بلکہ اس کی اچھی طرح تفتیش کرلو تا کہ نادانی میں کسی قوم کو نقصان پہنچا بیٹھو ۔ جس سے بعد میں پشیمان ہونا پڑے ۔ فرمایا یہ…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَاِنْ طَاۗىِٕفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَيْنَہُمَا۝ 0 ۚ فَاِنْۢ بَغَتْ اِحْدٰىہُمَا عَلَي الْاُخْرٰى فَقَاتِلُوا الَّتِيْ تَبْغِيْ حَتّٰى تَفِيْۗءَ اِلٰٓى اَمْرِ اللہِ۝ 0 ۚ فَاِنْ فَاۗءَتْ فَاَصْلِحُوْا بَيْنَہُمَا بِالْعَدْلِ وَاَقْسِطُوْا۝ 0 ۭ اِنَّ اللہَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِيْنَ۝ 9 طَّائِفَةُ وَالطَّائِفَةُ من الناس : جماعة منهم، ومن الشیء : القطعة منه، وقوله تعالی: فَلَوْلا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ [ التوبة/ 122] ، قال بعضهم : قد يقع ذلک علی واحد فصاعدا وعلی ذلک قوله : وَإِنْ طائِفَتانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ […

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 6–10

ترکیب : ان تصیبوا مفعول لہ ای خشیۃ ذلک بجہالۃ حال من الفاعل ای جاھلین۔ لویطیعکم مستانف ویجوزان یکون فی موضع الحال و العامل فیہ الاستقرار کقولک مررت برجل لوکلمۃ کلمنی فکما جاز و قوعہ صفۃ للنکرۃ جاز وقوعہ حالا فضلا مفعول لہ طائفتان فاعل فعل محذوف اخویکم بالتثنیۃ والجمع الاخوۃ جمع الاخ۔ چوتھا حکم : یا ایہا الذین آمنوا ان جاء کم فاسق بنبافتبینوا کہ اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لاوے تو جانچ لیا کرو یہ نہیں کہ جو کسی سے سنا یقین کرلیا اور اس پر کاربند ہوگئے کیونکہ ایسی صورتوں میں باہم لڑانے کے لیے بہت سے جھوٹے افسانے غماز بنا لایا کرتے ہیں ان پر باور کر کے کسی سے لڑ پڑے یا رنجیدہ ہو کر ان کے…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

وَاِنْ طَآئِفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَیْنَھُمَا فَاِنْ م بَغَتْ اِحْدٰھُمَا عَلَی الْاُخْرٰی فَقَاتِلُوا الَّتِیْ تَبْغِیْ حَتّٰی تَفِیْٓ ئَ اِلٰٓی اَمْرِاللّٰہِ ج فَاِنْ فَآئَ تْ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَھُمَا بِالْعَدْلِ وَاَقْسِطُوْا ط اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ ۔ (الحجرات : 9) (اور اگر اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرائو، پھر اگر ان میں سے ایک دوسرے پر زیادتی کرے تو اس سے جنگ کرو جو زیادتی کرے، یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف پلٹ آئے، پس وہ اگر پلٹ آئے تو ان کے درمیان عدل کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف کرو، بیشک…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 9–10

فہم القرآن ربط کلام : بد گمانی پیدا کرنے اور افواہ اٹھانے کا نتیجہ عام طور پر اختلافات کی صورت میں رونما ہوتا ہے اور اختلافات کی وجہ سے مسلمانوں میں لڑائی جھگڑا پیدا ہوتا ہے اس لیے اس کا حل پیش کیا گیا ہے۔ اگر مومنوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوجائے تو دوسرے مسلمانوں کا فرض ہے کہ ان کے درمیان صلح کروانے کی پرخلوص کوشش کریں۔ اگر متحارب گروپوں میں سے کوئی گروپ دوسرے پر زیادتی کرنے والا ہو اور وہ صلح کرنے پر آمادہ نہ ہو تو صلح کروانے والے مسلمان اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں یہاں تک کہ وہ مجبور ہو کر اللہ کا حکم ماننے یعنی صلح کرنے کے لیے تیار ہوجائے۔ اگر وہ صلح پر آمادہ ہوجائے تو پھر عدل و انصاف کے ساتھ…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

اوس و خزرج کی باہمی لے دَے : آیت 9 : وَاِنْ طَآپفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَیْنَہُمَا (اور اگر مسلمانوں میں دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں) رسول اللہ ﷺ ایک مجلس کے پاس رکے جس میں بعض انصار بھی تھے۔ آپ ﷺ گدھے پر سوار تھے۔ گدھے نے پیشاب کیا تو عبداللہ بن ابی اپنی ناک بند کر کے کہنے لگا۔ اپنے گدھے کو جانے دو اس کی بدبو نے ہمیں تکلیف پہنچائی ہے۔ اس پر عبداللہ بن رواحہ نے کہا رسول اللہ ﷺ کے گدھے کا پیشاب تیری کستوری سے زیادہ خوشبودار ہے۔ رسول اللہ ﷺ تشریف لے گئے اور ان کے درمیان بات لمبی ہوگئی۔ یہاں تک کہ ایک دوسرے کو سخت سست اور قمچیاں بھرنے کی پہنچ گئی۔ دونوں کے حمایتی آئے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

8 ۔” فضلا “ یعنی یہ فضل ہے۔ ” من اللہ ونعمۃ واللہ علیم حکیم “ وان طائفتن من المومنین سے کون لوگ مراد ہیں

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 9–10

9۔ 10۔ صحیح بخاری 1 ؎ و مسلم میں انس ؓ بن مالک اور اسامہ بن زید سے روایتیں ہیں جن کا حاصل یہ ہے کہ منافقوں کے سردار عبد اللہ بن ابی کے ظاہری اسلام لانے سے پہلے ایک روز اللہ کے رسول ﷺ خچر پر سوار ہو کر عبد اللہ کی ہدایت کے لئے اس کے گھر پر گئے تو عبد اللہ آپ کے وہاں جانے سے ناخوش ہوا اور اپنی ناک پر کپڑا ڈھانک کر یہ کہنے لگا کہ آپ کے خچر کی بو سے میرا دماغ پریشان ہوگیا عبد اللہ کی یہ بات سن کر ایک انصاری صحابی نے عبد اللہ کی اس بات کا یہ جواب دیا کہ تیرے جسم کی بو سے اللہ کے رسول کے حجر کی بو اچھی ہے اس انصاری صحابی کے اس جواب کو سن کر بعض انصاری صحابی عبد اللہ کے طرف دار بن گئے اور بعض اس…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 9–10

یہ آیت کریمہ، اہل ایمان کو ایک دوسرے پر زیادتی کرنے اور ایک دوسرے سے لڑائی کرنے سے روکنے کو متضمن ہے، نیز یہ کہ جب اہل ایمان میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو دیگر اہل ایمان پر واجب ہے کہ وہ ان دو گروہوں کے درمیان پڑ کر، جس کے ذریعے سے ان کے مابین صلح ہوجائے اور ان کے درمیان اصلاح کے ذریعے سے، اس بہت بڑے شر کی تلافی کریں اور وہ ذرائع اختیار کریں جو صلح پر منتج ہوتے ہوں۔ اگر وہ دونوں گروہ باہم صلح کرلیں تو بہت اچھی بات ہے (فان بغت احدلھما علی الاخری فقاتلوا التی تبغی حتی تفیء الی امر اللہ) ” اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو، حتیٰ کہ وہ اللہ کے حکم کی طرف رجوع…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

باغیوں کے خلاف قتال کا بیان قول باری ہے (وان طائفتان من المومنین اقتتلوا فاصلحو ا بینھما۔ اور اگر اہل ایمان کے دو گروہ آپس میں برسرپیکار ہوجائیں تو ان کے درمیان اصلاح کرادو) ہمیں عبداللہ بن محمد نے روایت بیان کی ، انہیں حسن بن ابی الربیع نے، انہیں عبدالرزاق نے معمر سے، انہوں نے حسن بصری سے کہ مسلمانوں کے کچھ افراد کے درمیان کوئی تنازعہ تھا جو سلجھ نہ سکا اور پھر یہ لوگ ہاتھا پابی اور جو تم پیزار پر اتر آئے، اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں یہ آیت نازل فرمائی۔ معمر کہتے ہیں کہ قتادہ نے کہا ہے کہ دو شخصوں کے درمیان کسی حق کے سلسلے میں کوئی جھگڑا تھا۔ یہ دونوں اس کے متعلق ٹال مٹول سے کام لیتے رہے۔…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

[ 21] مسلمانوں کے درمیان باہمی لڑائی سے متعلق ہدایات : سو اس ارشاد سے مسلمانوں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کی صورت میں اصلاح احوال کا حکم و ارشاد فرمایا گیا ہے۔ نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ارتکاب کبیرہ سے خروج عن الدین لازم نہیں آتا جس طرح کہ معتزلہ وغیرہ کہتے ہیں۔ یہاں پر قتال بین المسلمین جیسے کبیرہ کے ارتکاب کے باوجود ان دونوں گروہوں کو مومن قرار دیا گیا ہے۔ یہ نہیں کہ اس کی بنا پر ان سے وصف ایمان کو سلب کرلیا گیا ہو۔ والعیاذ باللّٰہ۔ چناچہ امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بھی اپنی صحیح میں معتزلہ کے خلاف اس آیت کریمہ سے یہی استدلال کیا ہے۔ بہرکیف اس میں یہ ارشاد فرمایا گیا کہ اگر…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 9–10

معاشرتی زندگی کا ایک اور اصول تشریح : ان آیات میں مسلمانوں کے نظام حیات کے ایک بہت اہم پہلو کے لیے اسلام کے مخصوص اصول و قوانین اور ضابطے بیان کیے گئے ہیں۔ اور ایک بہت بڑا راز بتایا گیا ہے کہ مسلمان اعتقاد، دین اور تعلیمات میں برابر ہیں۔ کیونکہ مسلمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ اور اسلام کا پابند ہے، لہٰذا ان سب کو بھائی بھائی کہنا بالکل مناسب ہے۔ تو اس بھائی چارے کی تعریف رسول کریم ﷺ نے اس طرح کی ہے۔ فرماتے ہیں ” تم مسلمانوں کو باہم ایک دوسرے پر رحم کرنے اور محبت و شفقت میں جسم انسانی کی طرح دیکھو گے کہ اس کے ایک عضو میں تکلیف ہو تو بدن کے سارے اعضاء بخار اور بےخوابی میں مبتلا ہوجاتے ہیں (بخاری)…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 1–10

1 تا 10۔ اسرار ومعارف۔ نیز اصلاح عالم کی جہاد کی غرض یہی ہے کہ پہلے اصلاح نفس کی ضرورت ہے جس کی بنیاد ادب واحترام نبوی پر ہے چہ جائیکہ کوئی اطاعت وغلامی میں پس وپیش کرے۔ حد ادب یہ ہے کہ کبھی کسی کام میں یا کسی بات میں رسول اللہ پر سبقت نہ کیا کرو کہ یہ ایسے ہے جیسے اللہ کی ذات پر کسی نے سبقت کی کہ آپ کا ارشاد ہی اللہ کا ارشاد ہے اور اس معاملے میں اللہ سے ڈرو کہ وہ سب کچھ سنتا ہے اور جانتا ہے ۔ اصلاح نفس کی بنیاد ادب ہے بارگاہ نبوی میں اس کی ضرورت قرآن نے بتادی علماء مشائخ وارث نبوت ہو کر ادب کے مستحق ہیں۔ نیز اپنی آواز کو پست رکھا کرو اور کبھی بھی نبی کریم کی آواز سے بلندآواز میں بات نہ کرو…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 8–9

ف 7 یعنی دونوں کو سمجھائو اور حق بات ماننے کے لئے کہو۔ یہ خطاب ان مسلمانوں سے ہے جو دونوں گروہوں میں شامل نہ ہوں۔ صحیحین میں حضرت انس سے روایت ہے کہ آنحضرت ایک مرتبہ ایک گدھے پر سوار ہو کر انصار کی ایک مجلس میں گئے جس میں عبداللہ بن ابی منافق بھی تھا۔ وہ بدبخت کہنے لگا ذرا ہٹ کر بیٹھو مجھے تمہارے گدننے کی بدبو سے تکلف ہو رہی ہے۔ ای کا نصاری کہنے لگا ” خ دا کی قسم ! آنحضرت کا گدھا تجھ سے زیادہ خوشبودار ہے۔ عبداللہ یہ سن کر غصہ میں آگیا اور دونوں طرف کے لوگ جھڑپوں، جوتوں اور گھونسوں سے باہم مار پٹائی کرنے لگے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (شوکانی) یہ حدیث مختلف الفاظ اور سیاق کے ساتھ کتب حدیث میں…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(49:9) وان طائفتن ۔۔ اقتتلوا۔ جملہ شرط ہے فاصلحوا بینھما جواب شرط۔ ان شرطیہ۔ طائفتن تثنیہ ہے طائفۃ کا۔ گروہ۔ جماعت۔ کچھ لوگ۔ بعض لوگ۔ ایک اور ایک سے زائد سب کو کہتے ہیں۔ طوف (باب نصر) مصدر سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مؤنث ہے۔ اقتتلوا۔ ماضی جمع مذکر غائب اقتتال (افتعال) مصدر۔ انہوں نے قتال کیا۔ وہ آپس میں لڑ پڑے۔ فاصلحوا :جواب شرط اصلحوا۔ امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر۔ اصلاح (افعال) مصدر۔ تم صلح کرادو۔ تم ملاپ کرادو۔ فان بغت :عاطفہ۔ ان شرطیہ بغت ماضی واحد مؤنث غائب بغی (باب ضرب) مصدر۔ اس نے سرکشی کی۔ اس نے بغاوت کی۔ وہ سرکشی کرے یا بغاوت کرے۔ وہ زیادتی کرے۔ احدھما۔ ان دونوں میں سے ایک۔ ان دونوں میں…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 9–10

لغات القرآن آیت نمبر (9 تا 10) ۔ طائفتان (دو جماعتیں۔ دو گروہ) ۔ بغت (زیادتی کی ) ۔ حتی تفی (یہاں تک کہ لوٹ آئے) ۔ المقسطین (انصاف کرنے والے) ۔ اخوۃ ا (اخ) بھائی) ۔ تشریح : آیت نمبر ( 9 تا 10 ) ۔ ” دیکھا یہ گیا ہے کہ زیادہ تر اختلافات اور باہمی جھگڑے بعض غلط مہمیوں، بد ظنیوں، خاندانی اور قوم اور قبیلے کے تعْصبات کی وجہ سے جڑ پکڑ تے ہیں۔ اگر ان چیزوں سے بچا جائے تو کبھی جھگڑے نہ ہوں اور وہ لوگ جو بدگمانیاں پیدا کر کے معمولی جھگڑوں اور اختلافات کو قتل و غارت گری تک پہنچا دیتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا طریقہ یہ ارشاد فرمایا ہے کہ ہر وہ بات جس سے لڑائی جھگڑے کا اندیشہ…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 9–10

اسلامی اخوت کا تقاضا باہمی صلح کی کوشش۔ 1) شان نزول۔ نبی ﷺ دراز گوش پر سوار تشریف لے جاتے تھے انصار کی مجلس پر گزر ہوا وہاں تھوڑا سا توقف کیا اس جگہ دراز گوش نے پیشاب کیا تو ابن ابی نے ناک بند کرلی، حضرت عبداللہ بن رواحہ نے فرمایا کہ حضور کے دراز گوش کا پیشاب ترے مشک سے بہتر خوشبو رکھتا ہے حضور تشریف لے گئے ان دونوں میں بات بڑھ گئی اور ان دونوں کی قومیں آپس میں لڑ پڑیں، اور ہاتھا پائی تک نوبت پہنچی تو نبی واپس تشریف لائے اور ان میں صلح کرادی اس معاملہ میں یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا کہ اے مسلمانو اگر تمہارے آپس میں دو فرقے پیدا ہوجائیں اور آپس میں لڑیں تو اول تو صلح کرادو اور اگر وہ صلح نہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 9–10

[8] کیونکہ اس لڑائی کا حکم اللہ نے دیا ہے اس لئے واجب ہے اور جہاد کے حکم میں ہے۔ اس حکم کے مخاطب وہ لوگ ہیں جو طاقت استعمال کر کے زیادتی کا ازالہ کرنے پر قادر ہوں۔ [9] اللہ کے حکم سے مراد یہ ہے کہ کتاب و سنت کی رو سے جو بات حق ہو اسے باغی گروہ قبول کرنے پر آمادہ ہوجائے۔[10] یہ آیت مسلمانوں کی باہمی جنگ کے بارے میں شرعی قانون کی اصل بنیاد ہے۔ اس قانون کی کوئی تشریح رسول اللہ ﷺ کی سنت میں نہیں ملتی کیونکہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مسلمانوں کے درمیان جنگ کی کبھی نوبت ہی نہیں آئی۔ اس قانون کی مستند تشریح اس وقت ہوئی جب سیّدنا علی ؓ کے عہد خلافت میں خود مسلمانوں کے درمیان لڑائیاں ہوئیں۔ اس وقت…

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 5–9

ف 1: عنیہ بن حصن انفراری اور اقرع بن حابس کوئی ستر آدمیوں کے ساتھ حضور ﷺ سے ملنے کے لئے آئے ۔ حضور ﷺ اس وقت حرم میں تشریف فرما تھے یہ لگے زور زور سے آوازیں دینے ، اس پر ان آیات کا نزول ہوا ۔ کہ اس طرح آپ کو مخاطب کرنا بےادبی اور بےعقلی ہے ۔ ان لوگوں کو چاہیے تھا کہ اطلاع کرادیتے اور پھر انتظار کرتے حتیٰ کہ حضور ﷺ تشریف لے آتے اور ان کی معروضات کو توجہ سے سن لیتے ۔ یاد رہے کہ یہ حکم اس وقت پیغمبر جلالت قدر کے تحفظ کے لئے ضروری تھا ۔ اور اسلام چونکہ ہر زمانے کے لئے موجب خیروبرکت ہے اس لئے اب اس کے یہ معنے ہونگے ۔ کہ دین میں خواہ مخواہ موشگافیاں کرنا درست نہیں ہیں جب تک کہ سنت خود کسی مسئلہ کی…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(9) اور اگر مسلمانوں کے دو گروہ اور دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان دونوں کے مابین اصلاح کردو یعنی اختلاف اور مابہ النزاع امور کو رفع کر ا کے دونوں میں صلح کرادو، پھر اگر ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر زیادتی کرے تو جو گروہ اور جو جماعت زیادتی کرتی ہے تم اس سے لڑو یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف رجوع ہوجائے یعنی قتال ترک کردے پھر اگر وہ زیادتی کرنے والا فریق رجوع ہوجائے تو ان دونوں کے مابین انصاف کے ساتھ صلح کرادو اور انصاف کیا کرو بیشک اللہ تعالیٰ انٹاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور بلا شبہ اللہ تعالیٰ کو خوش آتے ہیں انصاف والے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 6–10

ف 3۔ اس کے نزول کا واقعہ اس طرح ہوا (اور پھر حکم عام ہے) کہ حضور ﷺ نے ولید بن عقبہ کو قبیلہ بنو مصطلق سے زکوٰة وصول کرنے کے لئے بھیجا، اور ایک روایت میں بنی وکیعہ آیا ہے، ولید میں اور ان میں زمانہ جاہلیت میں کچھ عداوت تھی، ولید کو ہاں جاتے ہوئے کچھ اندیشہ ہوا، ان لوگوں نے سن کر استقبال کیا، ولید کو یہ گمان ہوا کہ یہ لوگ بارداہ قتل آئے ہیں، واپس آکر اپنے خیال کے موافق کہہ دیا کہ وہ تو مخالفت اسلام ہوگئے، آپ ﷺ نے حضرت خالد کو تحقیق حال کے لئے بھیجا اور فرمادیا کہ خوب تحقیق کرنا، اور جلدی مت کرنا، چناچہ انہوں نے وہاں بجز اطاعت اور خیر کے کچھ نہ دیکھا، آکر آپ ﷺ کا اطمینان کردیا، اس پر یہ حکم نازل…

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

دو مسلمان جماعتیں اگر آپس میں بھڑ جائیں تو دوسرے مسلمانوں کی ذمہ داری 9 ۔ (وان طائفتین من المومنین اقتتلوا) ” اور اگر اہل ایمان کے دو گروہ آپس میں لڑپریں “ (طائفۃ) کیا ہے ؟ (طائفۃ) گروہ یا جماعت کو کہتے ہیں اور اس کا مطلب ہے ” بعض لوگ “ ” کچھ لوگ “ ۔ ایک اور ایک سے زائد طائفہ کہلاتا ہے طرف سے اسم فاعل کا صغیہ واحد مونث۔ علامہ بدرالدین عینی (رح) نے عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں بیان کیا ہے کہ لغت میں طائفہ کے معنی کسی شے کے ایک قطعہ یا ٹکڑے کے ہیں جیسا کہ عباب میں ہے کہ الطائفۃ من الشی القطعۃ جیسا کہ قرآن کریم میں ہے کہ (ولیشھد عذابھما طائفۃ من المومنین) (2:24) ” ان دونوں کو عذاب دیتے وقت…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 9–10

Linkage In the foregoing verses the rights of the Prophet were set out. They also laid down the mannerism in which he should be treated. The verses prohibited any act that would annoy or hurt him. Now this set of verses [ 9-10] establishes the manners, mores, injunctions, and mutual rights and obligations to be observed in individual and social life. The common value of all these rules is to avoid causing any inconvenience to the members of the society. Occasion of Revelation The commentators have narrated several incidents as a background of the revelation of these verses. Among them is the…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

12 Instead of saying: "When two parties of the believers fight mutually", it has been said: °If two parties of the believers fall to mutual fighting." From these words it by itself follows that mutual fighting is not the character of the Muslims, nor should it be. It is not expected that being the believers they would fight mutually. However, if such a thing ever happens, the procedure that follows should be adopted. Moreover, the word ta 'ifah has been used for a group instead of firqah: the words ta'ifah and firqah in Arabic are used for a large group and a small group respectively. This…

Read the full tafseer →