Explained with ayahs 16–25
حفظ قرآن، تلاوت و تفسیر کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ
یہاں اللہ عزوجل اپنے نبی ﷺ کو تعلیم دیتا ہے کہ فرشتے سے وحی کس طرح حاصل کریں، آنحضور ﷺ اس کو اخذ کرنے میں بہت جلدی کرتے تھے اور قرأت میں فرشتے کے بالکل ساتھ ساتھ رہتے تھے، پس اللہ عزوجل حکم فرماتا ہے کہ جب فرشتہ وحی لے کر آئے آپ سنتے رہیں، پھر جس ڈر سے آپ ایسا کرتے تھے اسی طرح اس کا واضح کرانا اور تفسیر اور بیان آپ سے کرانے کے ذمہ داری بھی ہم ہی پر ہے، پس پہلی حالت یاد کرانا، دوسری تلاوت کرانا، تیسری تفسیر، مضمون اور توضیح مطلب کرانا تینوں کی کفالت اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی، جیسے اور جگہ ہے آیت (وَلَا تَعْجَلْ بالْقُرْاٰنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–17
سورة الْقِیٰمَة 11
یہاں سے لے کر " پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ہی ذمہ ہے " تک کی پوری عبارت ایک جملہ معترضہ ہے جو سلسلہ کلام کو بیج میں توڑ کر نبی ﷺ کو مخاطب کر کے ارشاد فرمائی گئی ہے۔ جیسا کہ ہم دیباچہ میں بیان کر آئے ہیں، نبوت کے ابتدائی دور میں، جبکہ حضور ﷺ کو وحی اخذ کرنے کی عادت اور مشق پوری طرح نہیں ہوئی تھی، آپ پر جب وحی نازل ہوتی تھی تو آپ کو یہ اندیشہ لاحق ہوجاتا تھا کہ جبریل ؑ جو کلام الہی آپ کو سنا رہے ہیں وہ آپ کو ٹھیک ٹھیک یاد رہ سکے گا یا نہیں، اس لیے آپ وحی سننے کے ساتھ ساتھ اسے یاد کرنے کی کوشش کرتے لگتے تھے۔ ایسی ہی صورت اس وقت پیش آئی جب حضرت جبریل سورة قیامہ کی یہ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 14–18
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰي نَفْسِهٖ بَصِيْرَةٌ 14ۙوَّلَوْ اَلْقٰى مَعَاذِيْرَهٗ
بصیر اور بصیرة کے معنے دیکھنے والے کے بھی آتے ہیں اور بصیرة کے معنے حجت کے بھی آتے ہیں جیسے قرآن کریم میں ہے قد جائکم بصائر من ربکم اسمیں بصائر بصیرة کی جمع ہے اور معنی اسکے حجت کے ہیں اور معاذیر معذار بمعنے عذر کی جمع ہے۔ معنے آیت کے یہ ہیں کہ اگرچہ عدالت کے ضابطہ کی رو سے انسان کے سارے اعمال محشر میں اس کو ایک ایک کرکے بتلائے جاویں گے مگر درحقیقت اس کو اس کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ اپنے اعمال کو خوب جانتا ہے خود اس کو معلوم ہے کہ اس نے کیا کیا کام کئے، نیز یہ کہ محشر میں تمام اپنے اعمال نیک وبد کا مشادہ بھی اس کے…
Read the full tafseer →آیات کا پس منظر:
یہ نبی ﷺ کو مخالفین کی جلد بازیوں اور ان کے نت نئے مطالبات کے مقابل میں صبر و انتظار کی تلقین فرمائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ پر انذار عام کی جو بھاری ذمہ داری ڈالی تھی اس سے صحیح طور پر عہدہ برآ ہونے کے لیے آپ کے پاس واحد سہارا وحئ الٰہی ہی کا سہارا تھا۔ آپ کی مثال محاذ پر مامور سپاہی کی تھی اور آپ کوئی بھی قدم اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر نہیں اٹھا سکتے تھے۔ مخالفین آپ کو زچ کرنے کے لیے طرح طرح کے اعتراضات و مطالبات پیش کر کے آپ کو پسپا کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور صرف کر رہے تھے۔ اوپر ان کا ایک مطالبہ مذکور ہوا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ جس قیامت سے ڈرا رہے ہو وہ کہاں ہے؟ اگر اس…
Read the full tafseer →16۔ 1 حضرت جبرائیل ؑ جب وحی لے کر آتے نبی ﷺ بھی ان کے ساتھ جلدی سے پڑھتے جاتے کہ کہیں کوئی لفظ بھول نہ جائے۔ اللہ نے اپنے فرشتے کے ساتھ ساتھ اس طرح پڑھنے سے منع فرمایا۔ صحیح بخاری
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–17
6: یہ ایک جملہ معترضہ ہے جس کا پس منظر یہ ہے کہ جب حضور اقدس ﷺ پر قرآن کریم نازل ہوتا تو آپ اس کے الفاظ ساتھ ساتھ دہراتے جاتے تھے، تاکہ آپ انہیں بھول نہ جائیں۔ ان آیات میں آنحضرت ﷺ سے فرمایا جا رہا ہے کہ آپ زبان مبارک سے الفاظ کو دہرانے کی مشقت نہ اٹھائیں، کیونکہ ہم نے ذمہ داری لے لی ہے کہ ہم انہیں آپ کو یاد بھی کرائیں گے، اور ان کی تشریح بھی آپ کے قلب مبارک میں واضح کردیں گے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–19
اب چار آیات آتی ہیں جو قرآن مجید کے بارے میں آپ کو ہدایات دے دی ہیں اور یہ جملہ معترضہ ہیں۔
لا تحرک ........................ بیانہ
ان آیات کے بارے میں ہم نے سورت کے مقدمہ میں جو کچھ کہہ دیا ہے اس پر اس قدر اضافہ ضروری ہے کہ قرآن کریم کے حفظ و حفاظت کا کام اللہ نے مطلقاً اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ اللہ اس بات کا ضامن ہے کہ قرآن زندہ رہے گا ، محفوظ رہے گا ، جمع وتدوین مکمل ہوگی اور اس کی تشریح بھی اللہ کرے گا۔ مکمل ذمہ داری اللہ پر ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی ذمہ داری فقط یہ ہے کہ آپ اسے اٹھائیں اور لوگوں تک پہنچادیں۔ یہ اس لئے کہا گیا کہ حضور اکرم ﷺ اخذ وحی کے لئے بیتاب ہوجاتے تھے اور آپ جلدی سے سب کے سب قرآن…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–19
1 شروع میں جس وقت حضرت جبرائیل اللہ کی طرف سے قرآن لاتے، ان پر پڑھنے کے ساتھ حضرت ﷺ بھی دل میں پڑھتے جاتے تھے تاکہ جلد اسے یاد کرلیں اور سیکھ لیں۔ مبادا جبرائیل چلے جائیں اور وحی پوری طرح محفوظ نہ ہو سکے۔ مگر اس صورت میں آپ ﷺ کو سخت مشقت ہوتی تھی۔ جب تک پہلا لفظ کہیں اگلا سننے میں نہ آتا۔ اور سمجھنے میں بھی ظاہر ہے دقت پیش آتی ہوگی اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس وقت پڑھنے اور زبان ہلانے کی حاجت نہیں ہمہ تن متوجہ ہو کر سننا ہی چاہیے۔ یہ فکر مت کرو کہ یاد نہیں رہے گا۔ پھر کیسے پڑھوں گا۔ اور لوگوں کو کس طرح سناؤں گا۔ اس کا تمہارے سینے میں حرف بحرف جمع کردینا اور تمہاری زبان سے پڑھوانا ہمارے…
Read the full tafseer →آیت 16{ لَا تُحَرِّکْ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہٖ۔ } ”آپ اس قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو تیزی سے حرکت نہ دیں۔“
حضور اکرم ﷺ کا معمول تھا کہ جونہی حضرت جبرائیل علیہ السلام وحی لے کر آتے آپ ﷺ نئے کلام کو فوری طور پر یاد کرنے کی کوشش کرتے۔ اس پس منظر میں یہاں آپ ﷺ کو تسلی دی جا رہی ہے کہ اس ضمن میں آپ ﷺ فکر مند نہ ہوں :
Read the full tafseer →Explained with ayahs 15–16
11 یعنی یہ تحریری اعمال نامہ تو انسان کے سامنے صرف اس لیے رکھا جائے گا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں۔ ورنہ حقیقت یہ ہے کہ انسان کو اپنے اچھے یا برے کیے ہوئے اعمال کا پورا پتا ہوتا ہے۔ اور وہ جو حیلے بہانے تراشتا ہے تو محض اس لیے کہ انسان اپنا قصور ماننے کو قطعاً تیار نہیں ہوتا۔ یہ بیسیوں باتیں بنا سکتا ہے۔ حیلے بہانے بنا سکتا ہے۔ مگر اپنا قصور ماننے سے اس کی انا مجروح ہوتی ہے اور وہ اسے موت کے مترادف سمجھتا ہے۔ دنیا میں بھی اس کا یہی حال ہے اور آخرت میں بھی بعض عادی مجرم ایسی باتیں بنانے کی کوشش کریں گے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–17
7۔ نزول وحی کے دوران میں آپ ﷺ اس خیال سے کہیں یہ الفاظ ذہن سے نکل نہ جائیں، خود بھی جلدی جلدی انہیں کو دہرانے لگتے تھے۔ یہاں یہ حکم مل رہا ہے کہ آپ نزول وحی کے وقت بس سکون وخاموشی سے سنتے ہی رہا کیجئے اور یہ اندیشہ بھی دل میں نہ لائیے کہ وحی کا کوئی خفیف ساجزو بھی قلب سے نکل جائے گا۔ اس کی محفوظیت کے ذمہ دار تو ہم خود ہیں۔ (آیت) ” بہ “۔ بہ دونوں جگہ ضمیر قران کی طرف راجع ہوتی ہے۔ (آیت) ” جمعہ “۔ یعنی قرآن کا آپ کے سینہ میں جمع کردینا۔ معناہ علینا جمعہ فی صدرک وحفضک (کبیر) (آیت) ” وقرانہ “۔ یعنی پورے کے پورے قرآن کا آپ کی زبان سے پڑھوا دینا۔ انا سنقرئک یا محمد الی ان تصیر بحیث لاتنساہ (کبیر)…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–18
لاتحرک بہ لسانک لتعجل بہ، یہاں سے لے کر آیت 19 تک ایک جملہ معترضہ ہے جو سلسلہ کلام کو توڑ کر نبی ﷺ کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا گیا ہے جیسا کہ ما قبل میں ہم اس کی وضاحت کر آئے ہیں۔
Read the full tafseer →لا تحرک بہ لسانک لتعجل بہ . یعنی قرآن کو جلدی جلدی یاد کرلینے کے لیے تکمیل وحی سے پہلے تم
اپنی زبان نہ ہلایاکرو۔ بقول ابن عباس ؓ رسول اللہ ﷺ کو اندیشہ ہوتا تھا کہ نازل شدہ آیات کا کوئی حصہ چھوٹ نہ جائے۔ اس لیے (دوران نزول میں ہی چپکے چپکے) لبوں کو حرکت دیتے رہتے تھے۔ (صحیحین)
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–18
(16۔ 18) اے محمد قرآن پڑھنے کے لیے آپ اپنی زبان نہ ہلایا کیجیے اس سے پہلے کہ جبریل امین اپنی قرات سے فارغ ہوجائیں کیونکہ نبی اکرم جس وقت جبریل امین قرآن کریم کا کوئی حصہ لے کر آتے تھے تو جبریل امین کے ختم کرنے سے پہلے بھول جانے کے خوف سے آپ پڑھنا شروع کردیتے، اللہ تعالیٰ نے اس چیز کی ممانعت فرمائی اور فرمایا کہ آپ کے قلب میں اس کا جمع کردینا ہمارے ذمہ ہے اور جبریل امین کی قرات کا آپ کی زبان سے پڑھوا دینا یا یہ کہ حلال و حرام کا سمجھا دینا ہمارے ذمہ ہے، سو جس وقت جبریل امین اس کو پڑھنے لگا کریں تو آپ ان کے بعد اس کو پڑھ لیا کیجیے یا یہ کہ جس وقت وہ حلال و حرام کی تعلیم کریں تو آپ ان کی پیروی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 15–19
(1) لاتحرک بہ لسانک…: ابن عباس ؓ عنہمانے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ قرآن مجید اترتے وقت بہت تکلیف محسوس کرتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ ساتھ ساتھ ہونٹ ہلاتے جاتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری : لا تحرک بہ لسانک لتعجل بہ ان علینا جمعہ وقرآنہ)”تو اس کیساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دے کہ اسے جلدی حاصل کرے۔ بلاشبہ اس کو جمع کرنا اور (آپ ﷺ کا) اس کو پڑھانا ہمارے ذمے ہے۔”ابن عباس ؓ عنہمانے فرمایا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے آپ کے سینے میں جمع کرنا اور آپ کا اسے پڑھنا ہمارے ذمے ہے۔”فاذا قرانہ فاتبع قرآن ہ“ تو جب ہم اسے پڑھیں تو کان لگا کر سنو اور خاموش رہو۔”ثم ان علینا بیانہ“ پھر یہ ہمارے ذمے ہے کہ آپ…
Read the full tafseer →لاتحرک لسانک لتعجل بہ۔۔۔ تا۔۔۔۔ الاخرۃ۔
لاتحرک لسانک لتعجل بہ : امام ترمذی، سعید بن جبیر سے وہ حضرت ابن عباس سے روایت نقل کرتے ہیں رسول اللہ پر جب قرآن حکیم نازل ہوتا تو آپ اس کو پڑھتے وقت زبان ہلاتے، آپ کا ارادہ ہو تاکہ اسے یاد کرلیں تو اللہ تعالیٰ نے اسے نازل فرمایا، حضرت ابن عباس اپنے ہونٹوں کو ہلاتے اور سفیان نے بھی اپنے ہونٹ ہلائے ابوعیسی نے کہا، یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ امام مسلم، ابن جبیر سے وہ حضرت ابن عباس سے ان الفاظ کے ساتھ روایت کرتے ہیں نبی کریم نزول قرآن سے مشقت اٹھاتے آپ اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے حضرت ابن عباس نے فرمایا، میں ہونٹوں کو اس طرح حرکت دیتا ہوں جس طرح رسول اللہ ہونٹوں کو…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–19
11۔ ابن المنذر وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ پر جب قرآن نازل ہوتا تو آپ اس کے پڑھنے میں جلدی فرماتے تاکہ آپ اس کو یاد کرلیں تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ آیت لا تحرک بہ لسانک اپنی زبان کو حرکت نہ دیں۔ اور رسول اللہ ﷺ سورة کے ختم ہونے کو نہیں جانتے تھے یہاں تک کہ آپ پر بسم اللہ الرحمن الرحیم نازل ہوئی تو آپ سمجھ لیتے کہ پہلی سورة ختم ہوگئی اب نئی سورة شروع ہوئی۔
قرآن یاد کرنے کا اہتمام
12۔ ابن جریر وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ قطعاً سستی اور کوتاہی نہیں فرماتے تھے اس بات کا خوف کرتے ہوئے کہ وہ اس کو بھول نہ جائیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت لا تحرک…
Read the full tafseer →[لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانكَ : آپ ﷺ حرکت نہ دیں اس (قرآن) کے ساتھ اپنی زبان کو ] [لِتَعْجَلَ بِهٖ : تاکہ آپ ﷺ جلدی یاد کریں اس کو ]
ح ر ک
[حَرَکًا : (ک) ] ہلنا۔ حرکت کرنا۔
(تفعیل) تَحْرِیْکًا ہلانا۔ حرکت دینا۔ زیر مطالعہ آیت۔ 16 ۔
نوٹ 1: آیت۔ 16 ۔ سے لے کر۔ 19 ۔ تک کی پوری عبارت ایک جملۂ معترضہ ہے جو سلسلہ کلام کو بیچ میں توڑ کر نبی ﷺ کو مخاطب کر کے ارشاد فرمائی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبوت کے ابتدائی دور میں جبکہ آپ ﷺ کو وحی اخذ کرنے کی عادت اور مشق پوری طرح نہیں ہوئی تھی، آپ ﷺ پر جب وحی نازل ہوتی تھی تو آپ ﷺ کو یہ اندیشہ لاحق ہوتا تھا کہ آپ ﷺ کو وہ کلام ٹھیک ٹھیک یاد رہ سکے گا یا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–17
رسول اللہ ﷺ سے مشفقانہ خطاب، آپ فرشتہ سے قرآن کو خوب اچھی طرح سن لیں پھر دہرائیں، ہم آپ سے قرآن پڑھوائیں گے اور بیان کروائیں گے
ان آیات میں رسول اللہ ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے ایک خاص مشفقانہ خطاب فرمایا ہے جیسا کہ دوسرے خطابات بھی اسی طرح کے ہیں۔ حضرت ابن عباس ؓ نے ان کا شان نزول یوں بیان فرمایا کہ جب وحی نازل ہوتی تھی تو رسول اللہ ﷺ مشقت برداشت کرتے تھے اور اپنے دونوں ہونٹوں کو ہلاتے تھے (تاکہ جو کچھ نازل ہو رہا ہے وہ فوراً یاد ہوجائے) ۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا آپ جلدی نہ کریں ہم اسے آپ کے سینہ میں جمع کردیں گے اور آپ سے پڑھوا دیں گے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 1–40
احوال روز قیامت مع ذکر مناظر محشر وشدت کرب بوقت مرگ انسانی و حسرت وملال برمحرومی از ہدایت
قال اللہ تعالیٰ : (آیت) ” لااقسم بیوم القیمۃ ........ الی ............. الیس ذلک بقدر علی ان یحی الموتی “۔
(ربط) گذشتہ سورت مدثر میں قیامت کے ظاہری احوال کا ذکر تھا اور یہ کہ قیامت کے قریب کیا کیا واقعات پیش آئیں گے اور قیامت کس طرح برپا ہوگی اب اس سورت میں قیامت کے باطنی احوال بیان کئے جارہے ہیں اور یہ کہ قیامت قائم ہونے پر انسان پر کیا کیفیات گزریں گی وہ کس طرح بےچین وبدحواس ہوگا نامہ اعمال کی پیشی نہایت ہی ہیبت ناک اور ہوش وحواش معطل کردینے والا مرحلہ ہوگا اور اس وقت نافرمان اور فاجر و بدکار انسان کو…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–19
8:۔ ” لا تحرک “ یہ جملہ معترضہ ہے۔ روافض کہتے ہیں ان آیتوں کا ما قبل اور ما بعد سے کوئی تعلق نہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ قرآن میں تغیر و تبدل ہوچکا ہے اور ان آیتوں کو ان کے موزوں مقام سے اٹھا کر یہاں رکھ دیا گیا ہے۔ لیکن یہ اعتراض سراسر باطل ہے، کیونکہ یہ ترتیب توقیفی ہے جو رسول اللہ ﷺ کے حکم سے آپ کی زندگی ہی میں مکمل ہوچکی تھی۔ اس پر امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کا اجماع ہے اور قرآن میں تغیر و تبدل اور زیادۃ و نقصان کا قول کفر ہے۔ باقی رہی ان آیتوں کی سیاق وسباق سے مناسبت تو اس میں کئی وجوہ ہیں۔ وجہ اول، ممکن ہے گذشتہ آیتوں کے نزول کے وقت آنحضرت ﷺ نے ساتھ ساتھ پڑھنا شروع کردیا ہو تاکہ…
Read the full tafseer →لَا تُحَرِّكْ بِہٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِہٖ 16
لا
«لَا» يستعمل للعدم المحض . نحو : زيد لا عالم، وذلک يدلّ علی كونه جاهلا، وذلک يكون للنّفي، ويستعمل في الأزمنة الثّلاثة، ومع الاسم والفعل غير أنه إذا نفي به الماضي، فإمّا أن لا يؤتی بعده بالفعل، نحو أن يقال لك : هل خرجت ؟ فتقول : لَا، وتقدیره : لا خرجت .
ويكون قلّما يذكر بعده الفعل الماضي إلا إذا فصل بينهما بشیء . نحو : لا رجلا ضربت ولا امرأة، أو يكون عطفا . نحو : لا خرجت ولَا رکبت، أو عند تكريره . نحو : فَلا صَدَّقَ وَلا صَلَّى [ القیامة/ 31] أو عند الدّعاء . نحو قولهم : لا کان، ولا أفلح، ونحو ذلك . فممّا نفي به المستقبل قوله : لا يَعْزُبُ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–30
ترکیب : جمعہ و قرآن ہ اسم ان علینا خبرھا۔ قال الفراء القراءۃ والقرآن مصدران فاذا شرط قراناہ ای اتممتنا قرآتہ علیک فاتبع جواب الشرط ای استمع قرآتہ وکررھا وقیل اعمل بہ کلا للروع عن العجلۃ وقیل کلا بمعنی حقا۔ وجوہٌ مبتداء وجاز الابتداء بالنکرۃ محصول الفائدۃ ناضرۃ خبرہ و یومئذ الظرف للخبر ناضرہ ناعمۃ حسنۃ یقال شجر ناضرای حسن ناعم ونضارت العیش حسنہ وقیل مضیئۃ مسفرۃ مشرقۃ ناظرۃ خبر بعد خبر الیٰ ربھا متعلق بہ۔ وقبل وجوہ مبتداء و ناضرۃ صفۃ لوجوہ و یومئذ ظرف لناضرۃ وناظرۃ خبر۔ تظن الجملۃ صفۃ باسرۃ فی الصحاح بسرالرجل وجھہ بسورا ای کلح وقیل متغیرۃ شدید العبوس والباسل ابلغ من الباسرلکنہ غلب فی الشجاع اذا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–19
لاَ تُحَرِّکْ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہٖ ۔ اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہٗ وَقَرْاٰنَـہٗ ۔ فَاِذَا قَرَاْنٰـہٗ فَاتَّبِعُ قُرْاٰنَـہٗ ۔ ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَـہٗ ۔ (القیامۃ : 16 تا 19)
(اے نبی، اس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دیجیے۔ ہمارے ذمہ ہے اس کو جمع کرنا اور اس کو پڑھوا دینا۔ تو جب ہم اس کو پڑھ چکیں تو آپ اس کی پیروی کریں۔ پھر اس کی وضاحت کردینا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ )
ان آیات کا پس منظر
بعض لوگوں نے ان چار آیات کے حوالے سے اعتراض کیا ہے کہ یہ سیاق وسباق سے بالکل ہٹی ہوئی اور غیرمتعلق ہیں کیونکہ قیامت پر کیے جانے والے اعتراضات کا جواب دیا جارہا تھا اسی ضمن…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–19
فہم القرآن
ربط کلام : نبی ﷺ کی دعوت کا تیسرا بڑا جز لوگوں کو قیامت کے احتساب سے آگاہ کرنا ہے۔ جب آپ ﷺ لوگوں کے سامنے قیامت کا ذکر کرتے تو لوگ اس پر غور کرنے کی بجائے جلد بازی میں آکر کہتے کہ قیامت کب آئے گی۔ نبی ﷺ وحی کے نزول کے وقت اس لیے جلدی فرماتے تاکہ وحی کا کوئی لفظ بھول نہ جائے۔ اس پر آپ کو جلد بازی سے روکا گیا اور تسلی دی گئی کہ جس وجہ سے آپ جلدی کرتے ہیں اس کا فکر نہ کریں آپ کو قرآن مجید ضبط کروانا اور اس کا ابلاغ کروانا ہمارے ذمہ ہے لہٰذا آپ اطمینان کے ساتھ وحی سنا کریں۔
وحی کے ابتدائی ایام میں نبی ﷺ کے سامنے جبریل امین قرآن مجید کی تلاوت شروع کرتے تو آپ جلدی جلدی اسے پڑھنے کی کوشش…
Read the full tafseer →عجلت کی ممانعت :
16 : لَاتُحَرِّکْ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہٖ (اے پیغمبر آپ قرآن پر اپنی زبان نہ ہلایا کیجئے تاکہ آپ اس کو جلدی جلدی لیں) ہٗ کی پہلی ضمیر بھی قرآن مجید کی طرف اور دوسری بھی۔ آپ ﷺ جبرئیل (علیہ السلام) کی تلاوت سے فراغت سے پہلے جلدی جلدی قرآن کو لیتے تاکہ کہیں کوئی حصہ رہ نہ جائے۔ تو آپ کو فرمایا گیا۔ آپ جبرئیل (علیہ السلام) کے پڑھنے تک اپنی زبان کو وحی کیلئے حرکت نہ دیاکریں۔ تاکہ آپ جلدی سے اس کو لے لیں۔ کہ کہیں کوئی حصہ رہ نہ جائے۔ پھر عجلت کی ممانعت کی وجہ بتلائی۔
Read the full tafseer →15 ۔” ولو القیٰ معاذیرہ “ یعنی اس کے خلاف گواہ گواہی دے گا اگرچہ وہ عذر کرے اور اپنے آپ سے جھگڑے یہ اس کا نفع نہ دے گا۔ جیسا کہ فرمایا ” یوم لا ینفع الظالمین معذرتھم “ اور یہ مجاہد، قتادہ، سعید بن جبیر، ابن زید اور عطاء رحمہم اللہ کے قول کا معنی ہے۔ فراء (رح) فرماتے ہیں اور اگر عذر کیا تو اس پر قول کا القاء ہے جیسا کہ فرمایا ” فالقوا الیھم القول انکم لکاذبون “ اور ضحاک اور سدی رحمہما اللہ فرماتے ہیں ” ولو القیٰ معاذیرہ “ یعنی اگرچہ پردہ گرادے اور دروازے بند کردے اس کے نفس سے وہ ہے جو اس کے عذر کو جھٹلائے گا اور اہل یمن پردہ کا نام معذارارکھتے ہیں اور اس کی جمع معاذیر ہے اور اس کا معنی اس قول…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–25
16۔ 25۔ شروع سورة سے منکرین حشر اور قیامت کا ذکر تھا اور پھر آخر سورة میں بھی وہی ذکر ہے بیچ میں یہ آیتیں آگئیں اس خوف سے کہ کوئی آیت بھول نہ جائیں جب حضرت جبرئیل (علیہ السلام) وحی لاتے تو حضرت جبرئیل (علیہ السلام) کی قرأت کے ساتھ وحی کی آیتوں کو وہ بھی پڑھنا شروع کردیتے تھے۔ اس کی ممانعت میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں۔ اسی واسطے ان آیتوں کو سورة کی اول اور آخر کی آیتوں کے مضمون سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ اس بےتعلقی کے سبب سے امامیہ مذہب کے مفسروں نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ اس سورة میں چند آیتیں رہ گئی ہیں۔ ان کی یہ بات تو غلط ہے کیونکہ ان ہی آیتوں میں جب اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کے اکٹھا…
Read the full tafseer →جب حضرت جبرائیل وحی لے کر آتے اور تلاوت شروع کرتے تو رسول اللہ (حصول قرآن کی شدید) حرص کی بنا پر حضرت جبرائیل کے فارغ ہونے سے پہلے ہی جلدی سے جبرائیل کی تلاوت کے ساتھ ساتھ تلاوت کرنا شروع کردیتے پس اللہ نے آپ کو اس سے روک دیا اور فرمایا (ولا تعجل بالقرآن من قبل ان یقضی الیک وحیہ۔ طہ 114) اور قرآن جو آپ کی طرف وحی کیا جاتا ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے، قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیا کریں۔ یہاں فرمایا (لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖ ) وحی کے پڑھنے کے لیے اپنی زبان جلدی نہ چلایا کریں کہ اسے جلد یاد کرلو۔ پھر اللہ تبارک وتعالی نے آپ کو ضمانت دی کہ آپ ضرور اس کو حفظ کرلیں گے اور اس کو پڑھ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 15–40
قول باری ہے (ولو القی معاذیرہ۔ چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے) حضرت ابن عباس ؓ کا قول ہے کہ خواہ وہ اعتذار کیوں نہ کرے۔ ایک قول کے مطابق اپنی ذات پر اس کی اپنی گواہی جو اس کے اعضاء وجوارح دیں اس کے اعتذاد سے اولیٰ ہے۔
ابوبکر حبصاص کہتے ہیں کہ آیت کے الفاظ میں جب ان تمام معانی کا احتمال موجود ہے تو آیت کو ان پر محمول کرنا واجب ہے، کیونکہ ان معانی کے مابین کوئی منافات نہیں ہے۔ آیت اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ اس ذات کے بارے میں اس کا قول قابل قبول ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس چیز کو اس کی ذات پر حجت اور شاہد کی حیثیت دی ہے۔
انسان کا اپنی ذات کے بارے میں آگاہ ہونے کو اسے اپنی ذات پر گواہ ہونے سے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–17
16 پیغمبر کیلئے ایک خاص بشارت کا ذکر وبیان : سو اس سے پیغمبر کی تسکین و تسلی کے لئے ایک عظیم الشان بسارت اور بےمثال مژدئہ جانفزا ذکر فرمایا گیا ہے۔ چناچہ پیغمبر کی تسکین وتسلیہ کیلئے آپ کو خطاب کرکے ارشاد فرمایا گیا کہ آپ قرآن کو جلدی جلدی یاد کرلینے کی غرض سے اپنی زبان کو نہ ہلایا کریں۔ بلاشبہ ہمارے ذمے ہے اس قرآن کو جمع کرنا اور اس کو پڑھا دینا۔ لہٰذا آپ ﷺ کو اس بارہ فکر کرنے اور تکلیف اٹھانے اور مشقت برداشت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ‘ کہ سب کچھ ہمارے ذمے ہے ‘ روایات میں وارد و منقول ہے کہ جب جبریل امین وحی لے کر آتے تو آنحضرت ﷺ اس خیال سے کہ کہیں یہ بھول نہ جائے آپ ﷺ ان کے ساتھ ساتھ پڑھنے لگ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–40
اللہ کا وعدہ وحی کے بارے میں اور دوبارہ زندہ کرنے کا
تشریح : قیامت کا بیان کرتے کرتے وحی کے بارے میں حکم آگیا ہے۔ جیسا کہ شروع میں بتایا گیا ہے کہ یہ سورت مکی زندگی کے شروع میں نازل ہوئی۔ تو اس وقت آپ ﷺ کا تجربہ وحی کے سلسلے میں کچھ کم ہی تھا اس لیے فرمایا کہ وحی کے آنے پر گبھرا کر ساتھ ساتھ پڑھنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ صرف دھیان سے سن لیا کریں اس کو آپ کے ذہن میں بٹھانا اور اس کے مطالب واضح کرنا یہ اللہ کا کام ہے وہ خود ہی اپنی قدرت سے یہ دونوں کام کردے گا آپ ﷺ تو صرف غور سے سنتے رہیں۔ پھر دوبارہ قیامت کے بیان سے رابطہ کرتے ہوئے فرمایا گیا کہ نیک و بد اپنے کاموں سے تو اچھی طرح آگاہ ہوتے ہیں…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 1–30
سورة القیامہ۔
آیات 1 تا 30۔
اسرار ومعارف۔
قیامت کے دن کی قسم یعنی قیامت کا دن خود اپنے واقع ہونے پر گواہ ہے کہ جب پیدا کیا عقل و شعور دیا ، نبی بھیجے اور اختیار دیا تو اب ضروری ہے کہ محاسبہ بھی کرے نیز وہ نفس کہ اپنا احتساب کرتا ہے یعنی وہ لوگ بھی گواہ ہیں جو زندگی بھر پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہیں اللہ کی نافرمانی نہ ہو اور کفار کی طرح عیش نہیں کرتے یہ بات بھی دلالت کرتی ہے کہ حساب کتاب ضرور ہوناچاہیے۔
نفس اور اس کی اقسام۔
عناصر اربع کے ملنے سے نفس بنتا ہے چونکہ مادہ سے بنا ہے مادی لذات کی طرف کھینچتا ہے قرآن نے اسے نفس امارہ کہا ہے یعنی برائی کرنے والا کو جب ایمان نصیب ہوتا ہے اور بھلائی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–18
ف 4 صحیحین وغیرہ میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی ﷺ پر وحی اترتے وقت سختی ہوتی تو آپ جلدی جلدی اپنی زبان اور ہونٹ ہلاتے رہتے اس ڈر سے کہ کہیں وحی کا کوئی حصہ آپ بھول نہ جائیں آپ یہ چاہتے کہ اسے اس طرح محفوظ کرلیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نییہ آیات نازل فرمائیں چناچہ اس کے بعد جب وحی آتی تو آپ خاموش رہ کر سنتے رہتے، جب حضرت جبریل چلے جاتے تو آپ جو انہوں نے پڑھایا ہوتا اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق پڑھ دیتے۔ نیز دیکھیے سورة طہ 114 (شو کانی)
Read the full tafseer →(75:16) لا تحرک بہ لسانک ـ لا تحرک فعل نہی واحد مذکر حاضر۔ تحریک (تفعیل) مصدر بمعنی حرکت دینا۔ چلانا۔ تو زبان نہ چلا۔ بہ میں ضمیر واحد مذکر غائب کا مرجع القرآن ہے والضمیر للقران لدلالۃ سیاق الایۃ نحو انا انزلنہ فی لیلۃ القدر ای لا تحرک بالقران لسانک عند القاء الوحی من قبل ان یقضی الیک وحینہ (روح المعانی)
ضمیر قرآن کے لیے ہے جیسا کہ آیت کا سیاق دلالت کر رہا ہے۔ جیسے انا انزلنہ فی لیلۃ القدر میں ہے یعنی القاء وحی کے وقت اس کے مکمل ہوجانے سے قبل قرآن کے (یاد رکھنے کے لئے اس کے) ساتھ ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دیتے رہو۔
لتعجل بہ۔ لام علت کا ہے۔ تعجل مضارع کا صیغہ واحد مذکر حاضر، عجل (باب سمع) مصدر…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–40
لغات القرآن۔
لاتحرک۔ حرکت نہ دے۔ قرانہ۔ اس کو پڑھوا دینا۔ بیانہ۔ اس کو کھول دینا۔ بیان کرا دینا۔ العاجلۃ ۔ جلد ملنے والی چیز۔ ناضرۃ ۔ تروتازہ۔ باسرۃ۔ اداس ہونے والے۔ فاقرہَ کمر کو توڑ دینے والی۔ تراقی۔ ہنسلی۔ راق۔ جھاڑ پھونک کرنے والا۔ التفت۔ لپٹ گئی۔ المساق۔ چلنا۔ روانگی۔ یتمطی۔ اکڑتا ہوا۔ اولی لک۔ تیرے لئے خرابی ہے۔ سدی۔ یوں ہی ۔ یمنی۔ ٹپکائی گئی۔ یحییٰ ۔ وہ زندہ کرتا ہے۔ الموتی۔ مردے۔ بےجان۔
تشریح :
حضرت عبد اللہ ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ (ابتداء میں) جب نبی کریم ﷺ پر قرآن نازل کیا جاتا تو آپ اس خوف سے کہیں کسی چیز ( آیات قرآنی) کو بھول نہ جائیں تو حضرت جبرئیل (علیہ السلام) کے ساتھ جلدی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–19
حفاظت قرآن مجید کا ذمہ دار اللہ تعالیٰ ہے۔
(ف 3) شان نزول : نبی ﷺ جبرائیل امین کے وحی پہنچا کر فارغ ہونے سے قبل یا دفرمانے کی سعی فرماتے تھے اور جلد جلد پڑھتے اور زبان اقدس کو حرکت دیتے، اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ کی مشقت گوارا نہ فرمائی اور قرآن کریم کا سینہ پاک میں محفوظ کرنا اور زبان اقدس پر جاری فرمانا اپنے ذمہ کرم پر لیا ہے اور یہ آیت کریمہ نازل فرماکرحضور ﷺ کو مطمئن فرمادیا۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 15–17
[6] یعنی اپنی دنیوی زندگی میں مرنے سے پہلے کیا نیکی یا بدی کما کر اس نے آخرت کے لئے بھیجی تھی اور اپنے اچھے اور برے اعمال کے کیا اثرات وہ دنیا میں چھوڑ کر آیا تھا جو اس کے مرنے کے بعد مدتوں تک آنے والی نسلوں میں چلتے رہے۔ یہ جتلانا اس معنی میں نہ ہوگا کہ ایک بیخبر اور ناواقف کو واقف اور باخبر کیا جا رہا ہے بلکہ اس لئے کہ انصاف کے تقاضے برسر عدالت جرم کا ثبوت پیش کئے بغیر پورے نہیں ہوتے، ورنہ ہر انسان جانتا ہے جو کچھ اس نے کیا ہے گو دوسروں کے سامنے حیلے بہانے بنا کر اس کے خلاف ثابت کرنے کی کتنی ہی کوششیں کرے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 14–23
ایک لطیف ربط
3: بل الانسان علی نفسہ بصیرۃ کہہ دینے سے شبہ پیدا ہوسکتا تھا ۔ کہ جب اس عالم آخرت میں انسان میں ایسی بصیرت پیدا ہوسکتی ہے ۔ کہ اس کے تمام اعمال اس کے قلب میں مرقسم ہوجائیں ۔ اور ان نفوش کو معلوم کرلے ۔ جو ان اعمال کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ۔ اور حقیقت حال پر مطلع ہوجائے ۔ تو پھر اس دنیا میں یہ کیوں ممکن نہیں ہے ۔ اور کیوں ایسا نہیں ہوسکتا ۔ کہ یہاں کتاب فطرت کے درد سر کو لیں اور اس طرح وحی والہام کی ضرورت و احتیاج باقی نہ رہے ۔ فرمایا ۔ یہ ہمارے ذمہ ہے ۔ یہاں یہ چیز ممکن نہیں ہے کہ تم اپنی دفاعی کاوش اور محنت سے کسی نظام رشدوہدایت کو معلوم کرلو ۔ چناچہ حضور ﷺ کو مخاطب کرکے فرمایا…
Read the full tafseer →(16) اے پیغمبر آپ نزول قرآن کے وقت اس غرض سے کہ آپ اس قرآن کو جلدی جلدی حاصل کریں اپنی زبان کو قرآن کے ساتھ حرکت نہ دیا کیجئے۔ سورة طہٰ میں گزرچکا ہے کہ حضرت جبرئیل (علیہ السلام) جو وحی لاتے تو آپ اس خیال سے کہ مبادا کوئی لفظ پڑھنے سے رہ جائے اور بعد میں یاد نہ آئے جبرئیل (علیہ السلام) کے ساتھ ساتھ قرآن سنتے بھی تھے اور پڑھتے بھی وہاں فرمایا تھا کہ آپ اس سے پہلے کی وحی ختم ہو قرآن کو لینے میں جلدی نہ کیا کیجئے چونکہ اس طرح سنتے اور ساتھ ساتھ پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے اور تنگی پیش آتی ہے۔
اس لئے نبی کریم ﷺ کو منع فرمایا مقصد یہ ہے کہ آپ ﷺ جبرائیل (علیہ السلام) کے ساتھ ساتھ پڑھنے میں اس غرض سے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 15–17
ف 4۔ یعنی انسان اپنے سب حال کو خوب جانتا ہوگا اس لئے جتلانا اعلام کے لئے نہ ہوگا بلکہ تفریع و اتمام حجت و قطع جواب کے لئے ہوگا۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–18
(مت حرکت دو قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو ، کہ جلد یاد کرلو۔ بلاشبہ ہم پر ہے اس کا جمع کرنا) تمہارے دل میں تاکہ تم دیاد رکھو (اور اس کا تمہارے پڑھنے میں رکھنا) یعنی اس کی قرات کو تمہاری زبان پر ثابت کردینا۔ (تو جب ہم) جبریل کی زبانی (اسے پڑھ چکیں تو اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو) یعنی اسی طرح تم بھی پڑھو اور اس میں غور و فکر کرو۔ یعنی اس کے مطالب و معانی کا سمجھانا بھی ہمارے ہی ذمہ کرم میں ہے ۔ تو اس کا مطلب بھی حضرت جبریل سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ، تم خود ہی غور و فکر کرو۔ حق تعالیٰ اپنے فضل سے تمہارے دل میں اس کا مطلب القا فرما دے گا ، اور اس کلام میں جو مشکل ہوگا اس کو تم پر ظاہر فرما دے گا۔…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 14–18
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰي نَفْسِهٖ بَصِيْرَةٌ وَّلَوْ اَلْقٰى مَعَاذِيْرَهٗ (Rather, man will be a witness against himself, even though he may offer his excuses....75:14-15). One meaning of the words bash and basirah is 'to see'. Another meaning of basirah is 'evidence', as for instance in:
قَدْ جَاۗءَكُمْ بَصَاۗىِٕرُ مِنْ رَّبِّكُمْ
'...There have come to you evidences 1 from your Lord_[ 6:104] '
In this verse the word basa'ir is the plural of basirah and it means 'evidence, proof, argument or insight'. The word ma` adhir is the plural of mi` dhar meaning, 'excuse'. The verse purports to say…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 16–17
11 The whole passage from here to "Again, it is for Us to explain its meaning", is a parenthesis, which has been interposed here as an address to the Holy Prophet (upon whom be peace) . As we have explained in the Introduction above, in the initial stage of the Prophethood when the Holy Prophet (upon whom be peace) was not yet fully used to receiving the Revelation, he was afraid when Revelation came down to him whether he would be able to remember exactly what the Angel Gabriel (peace be on him) was reciting to him or not. Therefore, he would try to commit to memory rapidly what he heard…
Read the full tafseer →