75. Surah Al-Qiyaama

القيامةThe Resurrection · 40 ayahsبیان القرآن

Ayah 75:1

لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ Open ayah 75:1 in the Quran reader

میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی۔

Ayah 75:2

وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِؕ Open ayah 75:2 in the Quran reader

اور قسم کھاتا ہوں ایسے نفس کی جو اپنے اوپر ملامت (ف 1) کرے۔

ف 1۔ جواب قسم محذوف ہے، یعنی تم ضرور مبعوث ہوگے۔
Ayahs 75:3–5

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ Open ayah 75:3 in the Quran reader

(آگے منکرین بعث پر رد ہے یعنی) کیا انسان خیال کرتا ہے کہ ہم اسکی ہڈیاں ہرگز نہ جمع کریں گے۔ (ف 2)

بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ Open ayah 75:4 in the Quran reader

( اور یہ جمع کرنا ہم پر کچھ دشوار نہیں) کیونکہ ہم اسپر قادر ہیں کہ اسکی انگلیوں کی پور یوں تک درست کردیں۔

بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ Open ayah 75:5 in the Quran reader

بلکہ بعضا آدمی (قیامت کا منکر ہوکر) یوں چاہتا ہے کہ اپنی آیندہ زندگی میں بھی فسق و فجور کرتا رہے۔

ف 2۔ انسان سے مراد کافر ہے۔
Ayahs 75:6–14

یَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ Open ayah 75:6 in the Quran reader

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا۔ (ف 3)

فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ Open ayah 75:7 in the Quran reader

سو جس وقت (مارے حیرت کے) آنکھیں خیرہ ہوجاویں گی۔

وَ خَسَفَ الْقَمَرُۙ Open ayah 75:8 in the Quran reader

اور چاند بےنور ہوجائیگا۔

وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ Open ayah 75:9 in the Quran reader

اور سورج اور چاند ایک حالت کے ہوجائینگے (یعنی دونوں بےنور ہوجائیں گے ) ۔

یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ Open ayah 75:10 in the Quran reader

اس روز انسان کہے گا اب کدھر بھاگوں۔

كَلَّا لَا وَزَرَؕ Open ayah 75:11 in the Quran reader

ہرگز بھاگنا ممکن نہیں (کیونکہ) کہیں پناہ کی جگہ نہیں۔

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمُسْتَقَرُّؕ Open ayah 75:12 in the Quran reader

اس دن آپ ہی کے رب کے پاس ٹھکانہ (جانے کا) ہے۔

یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ Open ayah 75:13 in the Quran reader

اس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا ہوا جتادیا جائے گا (اور انسان کا اپنے اعمال سے آگاہ ہونا کچھ اس جتلانے پر موقوف نہ ہوگا ) ۔

بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ Open ayah 75:14 in the Quran reader

بلکہ انسان خود اپنی حالت پر خوب مطلع ہوگا۔

ف 3۔ یعنی چونکہ تمام عمر معاصی و شہوات میں گزارنے کا عازم ہے اس لئے اس کو طلب حق کی نوبت ہی نہیں آتی، کہ قیامت کا ہونا اس کو ثابت ہو، اس لئے انکار پر مصر ہے اور نکار پوچھتا ہے کہ کب آئے گی۔
Ayahs 75:15–17

وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗؕ Open ayah 75:15 in the Quran reader

گو (باقتضائے طبیعت اس وقت بھی) اپنے حیلے (حوالے) پیش لاوے۔ (ف 4)

لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖؕ Open ayah 75:16 in the Quran reader

(اور اے پیغمبر آپ قبل اختتام (وحی) قرآن) پر اپنی زبان نہ ہلایاکیجئے تاکہ آپ اس کو جلدی لیں۔

اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗۚۖ Open ayah 75:17 in the Quran reader

ہمارے ذمہ ہے (آپ کے قلب میں) اس کا جمع کردینا اور پڑھوادینا۔

ف 4۔ یعنی انسان اپنے سب حال کو خوب جانتا ہوگا اس لئے جتلانا اعلام کے لئے نہ ہوگا بلکہ تفریع و اتمام حجت و قطع جواب کے لئے ہوگا۔
Ayah 75:18

فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ Open ayah 75:18 in the Quran reader

جب ہم اسے پڑھیں (یعنی ہمارا فرشتہ اسے پڑھے) تو آپ اسکی پیروی کریں۔ (ف 5)

ف 5۔ یعنی ادھر ہی متوجہ ہوجایا کیجئے، اور اس کے دہرانے میں مشغول نہ ہوا کیجئے۔
Ayahs 75:19–20

ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗؕ Open ayah 75:19 in the Quran reader

پھر اس کا بیان کرادینا ہمارے ذمّہ ہے۔ (ف 6)

كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ Open ayah 75:20 in the Quran reader

(اے منکرو) ہرگز ایسا نہیں بلکہ تم دنیا سے محبّت رکھتے ہو۔

ف 6۔ یعنی آپ کو یاد کرادینا اور آپ کی زبان پر جاری کرادینا پھر تبلیغ کے وقت بھی اس کا رکھوانا اور لوگوں کے سامنے پڑھوا دینا یہ سب ہمارے ذمہ ہے۔
Ayahs 75:21–26

وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ Open ayah 75:21 in the Quran reader

اور آخرت کو چھوڑ بیٹھتے ہو۔ (ف 7)

وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌۙ Open ayah 75:22 in the Quran reader

بہت سے چہرے تو اس روز بارونق ہونگے۔

اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ Open ayah 75:23 in the Quran reader

(اور) اپنے پروردگار کی طرف دیکھتے ہونگے (یہ تو مومنین کا حال ہوا) ۔

وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۙ Open ayah 75:24 in the Quran reader

بہت سے چہرے اس روز بدرونق ہونگے۔

تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ Open ayah 75:25 in the Quran reader

(اور) خیال کر رہے ہونگے کہ ان کے ساتھ کمر توڑنے والا معاملہ کیا جائے گا۔

كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ Open ayah 75:26 in the Quran reader

ہرگز نہیں جب جان ہنسلی تک پہنچ جاتی ہے۔

ف 7۔ پس بناء تمہاری اس نفی کی محض فاسد ہے، سو قیامت ضرور ہوگی اور ہر ایک کو اس کے اعمال پر مطلع کر کے ان اعمال کے مناسب جزا ملے گی۔
Ayahs 75:27–28

وَ قِیْلَ مَنْ١ٚ رَاقٍۙ Open ayah 75:27 in the Quran reader

اور کہا جاتا ہے کہ کوئی جھاڑنے والا ہے۔ (ف 8)

وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ Open ayah 75:28 in the Quran reader

اور (اس وقت) وہ (مردہ) یقین کرلیتا ہے کہ یہ مفارقت دنیا کا وقت ہے۔

ف 8۔ مراد مطلق معالج ہے چونکہ عرب میں جھاڑ پھونک کا زیادہ چرچا تھا اس لئے راق سے تعبیر کیا۔
Ayahs 75:29–38

وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ Open ayah 75:29 in the Quran reader

اور (شدت سکرات موت سے) ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جاتی ہے۔ (ف 9)

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمَسَاقُ٢ؕ۠ Open ayah 75:30 in the Quran reader

اس روز تیرے رب کی طرف جانا ہوتا ہے۔

فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰىۙ Open ayah 75:31 in the Quran reader

تو اس نے نہ تو (خدا و رسول کی) تصدیق کی تھی اور نہ نماز پڑھی تھی۔

وَ لٰكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ Open ayah 75:32 in the Quran reader

لیکن (خدا و رسول کی) تکذیب کی تھی اور (احکام سے) منہ موڑا تھا۔

ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىؕ Open ayah 75:33 in the Quran reader

پھر ناز کرتا ہوا اپنے گھر چلدیتا تھا۔

اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ Open ayah 75:34 in the Quran reader

تیری کمبختی پر کمبختی آنے والی ہے۔

ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىؕ Open ayah 75:35 in the Quran reader

پھر (مکرر سن لے کہ) تیری کمبختی پر کمبختی آنے والی ہے۔

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ Open ayah 75:36 in the Quran reader

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ یوں ہی مہمل چھوڑدیا جائیگا۔

اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ Open ayah 75:37 in the Quran reader

کیا یہ شخص (ابتداء میں محض) ایک قطرہٴ منی نہ تھا جو (عورت کے رحم میں) ٹپکایا گیا تھا۔

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ Open ayah 75:38 in the Quran reader

پھر وہ خون کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ تعالیٰ نے (اس کو انسان) بنایا۔

ف 9۔ مراد اس سے ظہور سکرات موت ہے کچھ تخصیص التفات کی نہیں، اس کا ذکر تمثیلا ہے۔
Ayahs 75:39–40

فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ Open ayah 75:39 in the Quran reader

پھر اعضا درست کئے پھر اس کی دو قسمیں کردیں۔ (ف 1)

اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى۠ Open ayah 75:40 in the Quran reader

نر اور مادہ (تو) کیا وہ (خدا جس نے ابتدا ہی میں اپنی قدرت سے یہ سب کچھ کیا) اس بات پر قدرت نہیں رکھتا کہ (قیامت میں) مردوں کو زندہ کردے۔

ف 1۔ یہ فاء تفسیریہ ہے۔