At-Tur 52:43

At-Tur · from ayah 43

52:43

اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ ؕ— سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ ۟اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ‌ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ

کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

— Fateh Muhammad Jalandhari

Or have they a deity other than Allah? Exalted is Allah above whatever they associate with Him.

— Saheeh International

Juz 27 · Ruku 2 of surah · Ruku 4 of juz

Read the whole surah · Surah At-Tur

All translations of 52:43

کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں؟ اللہ پاک ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے ؟ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کر رہے ہیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے اللہ کو پاکی ان کے شرک سے،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

کیا اﷲ کے سوا اُن کا کوئی معبود ہے، اﷲ ہر اُس چیز سے پاک ہے جسے وہ (اﷲ کا) شریک ٹھہراتے ہیں،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

یا ان کا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے ؟ پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور الٰہ ہے ؟ اللہ ان سب باتوں سے پاک ہے جن میں یہ اس کا شریک بناتے ہیں

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

۔ کیا اللہ کے سوا اور کوئی معبود بھی ان کے لیے ہے ؟ اللہ پاک ہے ان چیزوں سے جن کو یہ شریک گردانتے۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

کیا ان کے لئے کوئی اور معبود ہے اللہ کے سوا ؟ (سو واضح رہے کہ) اللہ پاک ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

— مولانا اسحاق مدنی

کیا ان کا اللہ کے سوا کوئی اور خدا ہے ؟ پاک ہے اللہ ان کے شرک سے

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

کیا ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی اور الٰہ بھی ہے ؟ پاک ہے اللہ اس سے جو شرک یہ کر رہے ہیں۔

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے ؟ اللہ ان کے شریک بنانے سے پاک ہے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Do they have any god other than Allah? Exalted be Allah above whatever they associate (with Him in His Divinity).

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Or do they have a god other than Allah? Pure is Allah from what they associate with Him.

— Muhammad Taqi Usmani

Or do they have a god other than Allah? Pure is Allah from what they associate with Him.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Or have they a god other than Allah Glorified be Allah from all that they ascribe as partners.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

Or have they any god beside Allah? Glorified be Allah from all that they ascribe as partner (unto Him)!

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Or have they a deity other than Allah? Exalted is Allah above whatever they associate with Him.

— Saheeh International

Do they have another god besides God? God is too exalted to be considered equal to the idols.

— Muhammad Sarwar

Or have they a god other than Allah? Glory be to Allah from what they set up (with Him).

— Muhammad Habib Shakir

Is theirs a god beside Allah? Hallowed be Allah from that which they associate!

— Abdul Majid Daryabadi

Or have they a god other than Allah? Exalted is Allah far above the things they associate with Him!

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 52:43

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 35–43

توحید ربوبیت اور الوہیت توحید ربوبیت اور توحید الوہیت کا ثبوت دیا جا رہا ہے فرماتا ہے کیا یہ بغیر موجد کے موجود ہوگئے ؟ یا یہ خود اپنے موجد آپ ہی ہیں ؟ دراصل دونوں باتیں نہیں بلکہ ان کا خالق اللہ تعالیٰ ہے یہ کچھ نہ تھے اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا کردیا۔ حضرت جبیر بن مطعم فرماتے ہیں نبی ﷺ مغرب کی نماز میں سورة والطور کی تلاوت کر رہے تھے میں کان لگائے سن رہا تھا جب آپ آیت (اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَاۗىِٕنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜيْطِرُوْنَ 37؀ۭ) 52۔ الطور :37) تک پہنچے تو میری حالت ہوگئی کہ گویا میرا دل اڑا جا رہا ہے (بخاری) بدری قیدیوں میں ہی یہ جبیر آئے تھے یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب یہ کافر تھے…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الطُّوْر 35 یعنی امر واقعہ یہ ہے کہ کن کو انہوں نے اِلٰہ بنا رکھا ہے و حقیقت میں اِلٰہ نہیں ہیں اور شرک سراسر ایک بےاصل چیز ہے۔ اس لیے جو شخص توحید کی دعوت لے کر اٹھا ہے اس کے ساتھ سچائی کی طاقت ہے اور جو لوگ شرک کی حمایت کر رہے ہیں وہ ایک بےحقیقت چیز کے لیے لڑ رہے ہیں۔ اس لڑائی میں شرک آخر کیسے جیت جائے گا ؟

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 29–47

خلاصہ تفسیر (جب آپ پر مضامین واجب التبلیغ کی وحی کی جاتی ہے جیسے اوپر ہی جنت و دوزخ کے مستحقین کی تفصیل کی گئی ہے) تو آپ (ان مضامین سے لوگوں کو) سمجھتے رہئے کیونکہ آپ بفضلہ تعالیٰ نہ تو کاہن ہیں اور نہ مجنون ہیں (جیسا مشرکین کا یہ قول سورة الضحیٰ کی شان نزول میں منقول ہے قد ترکک شیطانک رواہ البخاری، جس کا حاصل یہ ہے کہ آپ کاہن نہیں ہو سکتے، کیونکہ کاہن شیاطین سے خبریں حاصل کرتا ہے اور آپ کا شیطان سے کوئی واسطہ نہیں اور ایک آیت میں ہے وَيَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌ الآیة اس میں آپ سے جنون کی نفی کی گئی ہے، مطلب یہ کہ آپ نبی ہیں اور نبی کا کام ہمیشہ نصیحت کرتے رہنا ہے، گو لوگ کچھ ہی بکیں)…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

(ام لھم الہ غیر اللہ سبحن اللہ عما یشرکون) (43) (خدا کے ساتھ شرک کا کوئی جوڑ نہیں) یعنی بالآخر تو سب کو اللہ ہی کے آگے حاضر ہونا اور اسی کے حضور جواب دہی کرنی ہے تو جو چالیں اس کے خلاف چلیں گی ان کے انجام سے ان کو کون بچائے گا ! کیا ان کا گمان یہ ہے کہ اللہ کے سوا ان کے کچھ اور معبود بھی ہیں جو ان کی مدد کریں گے تو یاد رکھیں کہ اللہ جل شانہٗ ان چیزوں سے پاک اور ارفع ہے جن کو وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں۔ (سبحن اللہ عما یشرکون) میں دلیل کا جو پہلو ہے اس کی وضاحت اس کے محل میں ہم کرچکے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے کوئی ایسی صفت منسوب نہیں کی جاسکتی جو اس کی علم صفات کے منافی ہو۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 42–43

42۔ 1 یعنی ہمارے پیغمبر کے ساتھ، جس سے اس کی ہلاکت واقع ہوجائے۔ 42۔ 1 یعنی کید ومکر ان پر ہی الٹ پڑے گا اور سارا نقصان انہیں کو ہوگا جیسے فرمایا ولا یحیق المکر السیء الا باھلہ چناچہ بدر میں یہ کافر مارے گئے اور بھی بہت سی جگہوں پر ذلت و رسوائی سے دوچار ہوئے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 43–44

13: مشرکین مکہ آنحضرت ﷺ سے نت نئے معجزات دکھانے کا مطالبہ کرتے رہتے تھے، مثلاً یہ کہ آسمان سے کوئی ٹکڑا ہمیں توڑ کر دکھائیے۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ ان سارے مطالبات کا مقصد حق کی طلب نہیں ہے، بلکہ محض ضد اور عناد ہے، اور اگر ان کو ایسا کوئی معجزہ دکھا بھی دیا جائے تو یہ پھر بھی نہیں مانیں گے، اور یہ کہہ دیں گے کہ یہ آسمان کا ٹکڑا نہیں ہے، بلکہ کوئی گہرا بادل ہے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

ام لھم الہ غیر اللہ (25 : 34) ” کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں “ جو ان کو بچانے والا ہے اور اللہ کے عذاب سے وہ ان کو بچا لے گا۔ سبحن اللہ عما یشرکون (25 : 34) ” اللہ پاک ہے ، اس شرک سے جو یہ لوگ کررہے ہیں “ اللہ کے بارے میں وہ جو تصورات رکھتے ہیں وہ باطل ہیں۔ رد شرک پر اب یہ حملہ اختتام پذیر ہوتا ہے جو ایک منظم حملہ تھا اور جس کا ہر قدم دوسرے قدم پر منظم تھا جس کے ہر فقرے کا بہت بڑا اثر ہوا۔ اس حملے میں ان تمام شبہات تمام دلائل اور تمام خیالات کو رد کردیا گیا اور وہ بےبس کرکے رکھ دیئے گئے اور یہ بات ثابت کردی گئی کہ یہ لوگ حقیقت کا انکار کرنے والے ہیں ۔ عناد کرنے والے ہیں۔ واضح…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

9 یعنی کیا خدا کے سوا کوئی اور حاکم اور معبود تجویز کر رکھے ہیں جو مصیبت پڑنے پر ان کی مدد کریں گے ؟ اور جن کی پرستش نے خدا کی طرف سے ان کو بےنیاز کر رکھا ہے ؟ سو یاد رہے کہ یہ سب اوہام و وساوس ہیں۔ اللہ کی ذات اس سے پاک ہے کہ کوئی اس کا شریک و مثیل یا مقابل و مزاحم ہو۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 43{ اَمْ لَہُمْ اِلٰـــہٌ غَیْرُ اللّٰہِ ط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ۔ } ”کیا ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی اور الٰہ بھی ہے ؟ پاک ہے اللہ اس سے جو شرک یہ کر رہے ہیں۔“

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 42–43

36 اگر یہ سب باتیں نہیں تو لامحالہ یہ ان کی فریب کا رانہ چالیں ہیں کہ آپ پر طرح طرح کے الزامات لگا کر لوگوں کو آپ سے بدظن کردیں اور آپ کی ہمت توڑ دیں۔ لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عنقریب یہ اپنی چالبازیوں، شاطرانہ چالوں اور سازشوں کے جال میں خود پھنس جائیں گے۔ واضح رہے کہ کافروں کے حق میں یہ پیشین گوئی مکی زندگی کے اس دور میں کی گئی جب بیچارے مسلمان کافروں کے ظلم و جور کی چکی میں بری طرح پس رہے تھے اور کسی کو یہ خیال تک بھی نہ آسکتا تھا کہ یہ سارا معاملہ الٹ بھی سکتا ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

Explained with ayahs 43–45

22۔ (اور اسی دن انہیں حقیقت حال معلوم ہو کر رہے گی۔ اس کے ادھر نہیں) (آیت) ” فذرھم “۔ یعنی ان کے باب میں اب زیادہ فکر وتردد کو کام میں نہ لائیے اور انہیں ان کے حال پر چھوڑے ہوئے رہیے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 32–47

ام تامرھم احلامھم بھذا ام ھم قوم طاغون کیا ان کی عقلیں انہیں ایسی ہی باتیں کرنے کے لئے کہتی ہیں ؟ یا درحقیقت یہ عناد حد سے گذرے ہوئے لوگ ہیں۔ ان دو فقروں نے مخالفین کے سارے پروپیگنڈے کی ہوا نکال کر رکھ دی اور ان کو بالکل بےنقاب کردیا، استدلال کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ قریش کے پیرو مشائخ بڑے عقلمند بنے پھرتے ہیں کیا ان کی عقل یہی کہتی ہے کہ جو شخص شاعر نہیں ہے اسے شاعر کہو اور جسے پوری قوم دانا کی حیثیت سے جانتی ہے اسے مجنون کہو اور جسے ہانت سے دور کا بھی تعلق نہیں اسے خواہ مخواہ کہو، پھر اگر عقل ہی کی بناء پر یہ لوگ حکم لگاتے تو کوئی ایک حکم لگاتے بہت سے متضاد حکم یا تو عقل سے محروم اور بےبصیرت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

ام لھم الہ غیر اللہ سبحان اللہ عما یشرکون . کیا ان کا سوائے اللہ کے کوئی اور معبود ہے ‘ اللہ ان کے شرک سے پاک ہے۔ اَمْ لَھُمْ اِلٰہٌ : کیا اللہ کے سواء کوئی اور ان کا معبود ہے جو ان کی مدد کرسکے ‘ رزق دے سکے اور اللہ کے عذاب سے بچا سکے۔ سُبْحٰنَ اللہ ِ.... یعنی اللہ ان کی شرک آفرینیوں سے پاک ہے یا جس چیز کو یہ اللہ کا شریک قرار دیتے ہیں ‘ اس کی شرکت سے اللہ پاک ہے۔ خلیل نے کہا : اس سورت میں جہاں لفظ اَم آیا ہے وہ عاطفہ نہیں ہے بلکہ استفہام انکاری کے معنی میں ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

کیا ان کا اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود ہے جو ان کی عذاب الہی سے حفاظت کرسکے اس کی ذات ان کے بتوں کے شرک سے پاک ہے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

(1) ام لہم الہ غیر اللہ : یا پھر اللہ تعالیٰ کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے جو عبادت کا مستحق ہے اور نفع و نقصان کا اختیار رکھتا ہے۔ (2) سبحن اللہ عما یشرکون :”ما“ موصولہ بھی ہوسکتا ہے اور مصدریہ بھی۔ موصولہ ہو تو معنی ہے ”پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں۔“ مصدر یہ ہو تو معنی ہے ”پاک ہے اللہ ان کے شریک بنانے سے۔“ یعنی اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے اور بنائے ہوئے شریکوں سے پاک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ ان لوگوں کے بنائے ہوئے معبودوں کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں، یہ محض اپنے وہم و گمان کی پوجا کر رہے ہیں۔

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 42–43

ام یریدون کیداً یعنی وہ دارالندوہ میں تیرے بارے میں خفیہ تدبیر کا ارادہ کرتے ہیں۔ فالذین کفرواھم المکیدون۔ یعنی جنہوں نے کفر کیا ان کے ساتھ خفیہ تدبیر کی جائے گی، ارشاد باری تعالیٰ ہے : ولایحیق المکر السی الا باھلہ (فاطر : 43) اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بدر کے میدان میں قتل کیا گیا۔ ام لھم الہ غیر اللہ یعنی وہ الہ پیدا کرتا ہے، رزق دیتا ہے اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔ سبحن اللہ عما یشرکون۔ اللہ تعالیٰ کی اس امر سے پاکی بیان کیجیے کہ اس کا کوئی شریک ہو۔ خلیل نے کہا، سورة طور میں جہاں بھی ام کا لفظ ذکر کیا گیا ہے وہ کلمہ استفہام ہے عصف نہیں (5)

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 32–46

5:۔ ابن جریر (رح) نے ابن زید (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) ' ام تامرھم احلامھم '' (کیا ان کی عقلیں انکو اس بات کی تعلیم دے رہی ہیں) احلامہم یعنی عقلیں۔ 6:۔ ابن المنذر (رح) نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ (آیت ) '' فلیاتوا بحدیث مثلہ '' (تو یہ بھی اس طرح کا کلام بناکر لے آئیں) یعنی قرآن کی طرح (آیت ) '' فلیات مستمعہم '' (جو ان میں آسمانی باتیں سننے کا مدعی ہے وہ صاف دلیل پیش کرے) یعنی ان کا سننے والا ساتھی لے کر آئے (آیت ) '' ام تسئلھم اجرا فہم من مغرم مثقلون '' (یا آپ ان سے معاوضہ مانگتے ہیں کہ وہ تاوان ان کو بھاری معلوم ہوتا ہے) یعنی کیا آپ نے ان لوگوں سے اسلام لانے پر کوئی معاوضہ مانگا ہے۔…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ [ یا ان کے لیے کوئی الہ ہے ] غَيْرُ اللّٰهِ ۭ [ اللہ کے علاوہ ] سُبْحٰنَ اللّٰهِ [اللہ کی پاکیزگی ہے ] عَمَّا يُشْرِكُوْنَ [ اس سے جو یہ لوگ شریک کرتے ہیں ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

﴿اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ 1ؕ﴾ کیا ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی معبود ہے۔ ﴿ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ 0043﴾ (اللہ اس سے پاک ہے جو وہ شرک کرتے ہیں) ۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 29–49

زجرو توبیخ مجرمین از عذاب خداوندی وحمایت ایزدی بہ تسبیح وحمد رب العالمین : قال اللہ تعالیٰ : (آیت ) ” فذکر فما انت بنعمت ربک ....... الی ...... وادبار النجوم “۔ (ربط) ماقبل آیات سورة والطور میں دوگروہوں کا ذکر فرمایا گیا ایک گروہ مجرمین کا اور دوسرا مطیعین کا اور احوال متعلقہ بھی ذکر کردیئے گئے تو اس کے بعد یہ مناسب ہوا کہ اہل عناد و انکار کو زجر و تو بیخ عذاب خداوندی سنایا جائے کیونکہ انسانی طبائع کا خاصہ ہے کہ برے افعال و اعمال کے نتائج بدسن کرمتاثرہوتے ہیں پھر اس حالت تأثر میں اگر اسکو مزید تنبیہ وزجر کیا جائے تو وہ ان برے اعمال سے باز آنے کا قصد کرلیتا ہے تو اسی لحاظ سے اب ان آیات میں ان…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 43–44

21:۔ ” ام لھم الہ۔ الایۃ “ کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور کارساز ہے ؟ جو ان کو روزی دیتا ہے، ان کی مدد کرتا ہے یا اللہ کے عذاب سے ان کو بچاتا ہے ؟ نہیں ! نہیں ! ! اللہ شرک سے پاک ہے اور اس کے سوا کوئی کارساز نہیں۔ کوئی رازق، کوئی ناصر اور کوئی اس کے عذاب سے بچانے والا نہیں۔ ” وان یرو۔ الایۃ “ ان کے عناد و تعنت کا یہ حال ہے کہ اگر ہم ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا بغرض عذاب گرادیں تب بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے اور اسے دیکھ کر کہیں گے یہ تو بادل آرہا ہے اور ابھی ہم پر بادل برسائے گا بارانِ رحمت۔ وہ اس کے نیچے دب کر ہلاک ہوجائیں گے لیکن ایمان نہیں لائیں گے۔ یعنی لو عذبناھم باسقاط بعض من السماء علیہم…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 43–49

ربط آیات پہلے رسالت کے متعلق بیان ہوچکا ہے کہ مشرک اور کافر لوگ اللہ کے نبی کو کبھی کاہن کہتے ، کبھی شاعر اور کبھی العیاذ باللہ دیوانہ کہتے ۔ اللہ نے ان کے اس غلط نظریے کی تردید کی اور فرمایا کہ یہ تو خود بےعقل لوگ ہیں جو حق و باطل میں تمیز ہی نہیں کرتے۔ کفار قرآن کو وحی الٰہی بھی تسلیم نہیں کرتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ تو اس مدعی نبوت کا خود ساختہ کلام ہے ۔ اللہ نے چیلنج کیا کہ اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو تم بھی ایسا کلام پیش کر کے دکھائو ۔ پھر ان لوگوں کے انکار کی بعض ممکنہ وجوہات کا تذکرہ فرمایا کہ کیا یہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا کوئی خالق نہیں ہے ، یا ان کی تخلیق بےمقصد ہے یا ان کے پاس…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

اَمْ لَہُمْ اِلٰہٌ غَيْرُ اللہِ۝ 0 ۭ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ۝ 43 الله الله : قيل : أصله إله فحذفت همزته، وأدخل عليها الألف واللام، فخصّ بالباري تعالی، ولتخصصه به قال تعالی: هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا [ مریم/ 65] . وإله جعلوه اسما لکل معبود لهم، وکذا اللات، وسمّوا الشمس إِلَاهَة «3» لاتخاذهم إياها معبودا . وأَلَهَ فلان يَأْلُهُ الآلهة : عبد، وقیل : تَأَلَّهَ. فالإله علی هذا هو المعبود «4» . وقیل : هو من : أَلِهَ ، أي : تحيّر، وتسمیته بذلک إشارة إلى ما قال أمير المؤمنین عليّ رضي اللہ عنه : (كلّ دون صفاته تحبیر الصفات، وضلّ هناک تصاریف اللغات) وذلک أنّ العبد إذا تفكّر في صفاته تحيّر…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

اَمْ لَھُمْ اِلٰـہٌ غَیْرُاللّٰہِ ط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ ۔ (الطور : 43) (کیا اللہ کے سوا ان کے لیے اور کوئی معبود بھی ہے، اللہ پاک ہے ان چیزوں سے جن کو یہ شریک کرتے ہیں۔ ) مشرکین کا اپنی جہالت پر اصرار کا نتیجہ مشرکین کی اسی جہالت کا نتیجہ ہے جو وہ دین کے مقابلے میں اختیار کرچکے ہیں کہ انھوں نے اللہ تعالیٰ کو اِلٰہ ماننے کے ساتھ اور بھی کئی قوتوں کو اِلٰہ تسلیم کر رکھا ہے۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دوسرا اِلٰہ کیسے ہوسکتا ہے۔ وہ محض ان کے توہمات ہیں اور اعتقادات کی خرابی ہے کہ انھوں نے مخلوق کو خالق کا شریک بنا رکھا ہے۔ تو جو شخص اللہ تعالیٰ کی الوہیت کی دعوت لے کر اٹھا…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 40–43

فہم القرآن ربط کلام : کفار اور مشرکین سے مزید سوالات۔ کیا آپ ﷺ ان سے کوئی صلہ مانگتے ہیں کہ جس کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں ؟ کیا ان کے پاس کوئی غیب کی خبر آتی ہے جس کو یہ لکھ لیتے ہیں ؟ کیا یہ مزید مکر و فریب کرنا چاہتے ہیں ؟ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ خود ہی اپنے مکر میں پھنس جائیں گے۔ کیا ان کا اللہ کے سوا کوئی اور معبود اور مشکل کشا ہے جس کے کھونٹے پر ناچتے ہیں۔ انہیں بتلائیں کہ جن کو تم شریک بناتے ہو اللہ تعالیٰ ان سے مبرّا اور بےنیاز ہے۔ یہاں اہل مکہ اور ہر مشرک اور کافر کو مختلف قسم کے سوال کیے گئے ہیں تاکہ قیامت تک کے لیے انہیں معلوم ہوجائے کہ ان کے پاس کفر و شرک کی کوئی علمی اور عقلی…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

آیت 43 : اَمْ لَہُمْ اِلٰہٌ غَیْرُ اللّٰہِ (کیا اللہ تعالیٰ کے سواء ان کا کوئی اور معبود ہے) جو ان کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچا لے گا۔ سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ (اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے)

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

42 ۔” ام یریدون کیدا “ آپ (علیہ السلام) کے ساتھ مکرتا کہ آپ (علیہ السلام) کو ہلاک کردیں۔ ” فالذین کفروا ھم الکیدون “ یعنی وہی اپنے مکر کا بدلہ دیئے جائیں گے۔ مراد یہ ہے کہ ان کے مکر کا نقصان ان پر لوٹے گا اور ان کا مکر ان کو گھیر لے گا ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ انہوں نے دارالندوہ میں مکر کیا اور بدر میں مارے گئے۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 35–43

35۔ 43۔ قد افلح المومنون میں گزر چکا ہے کہ مشرک لوگ اللہ کے خالق اور رزاق ہونے کے قائل تھے صرف اللہ کی توحید میں ان لوگوں نے فتور ڈال رکھا تھا۔ اس لئے اللہ کے خالق اور رازق ہونے میں جتنی آیتیں قرآن شریف میں ہیں سب استفسار کے طور پر ہیں۔ مثلاً ھل من خالق غیر اللہ وغیرہ۔ یہ استفسار ایسی جگہ پر ہوتا ہے جہاں کسی واقف کار آدمی سے اس کے قائل کرنے کے لئے پوچھا جائے کہ کیا تم کو معلوم نہیں کہ یہ بات یوں ہے۔ ان آیتوں میں اسی لئے فرمایا کہ یہ لوگ اگرچہ اللہ کے خالق و رازق ہونے کے قائل ہیں مگر جب اللہ کے حکم کو نہیں مانتے تو ان کی سرکشی تو یہ جتلاتی ہے کہ یا تو یہ لوگ بغیر کسی پیدا کرنے والے کے خود بخود…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

(اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَيْرُ اللّٰهِ ۭ ) یعنی کیا للہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے جسے پکارا جائے اس سے کسی نفع کی امید رکھی جائے اور اس کے ضرر سے ڈرا جائے ؟ (سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ ) اللہ پاک ہے ان سے جن کو وہ شریک ٹھہراتے ہیں اقتدار میں اس کا کوئی شریک نہیں نہ وحدانیت اور عبودیت میں۔ یہی وہ مقصد ہے جس کی خاطر یہ کلام لایا گیا ہے اور وہ قطعی دلائل کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کے سوا ہر ہستی کی عبادت کا بطلان اور اس کے فاسد ہونے کا بیان۔ جس موقف پر مشرکین قائم ہیں وہ باطل ہے وہ ہستی جس کی عبادت کی جانی چاہیے جس کے لیے نماز پڑھنی چاہیے جس کے سامنے سجدہ ریز ہونا چاہیے دعا یعنی دعائے عبادت…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

[ 54] عقیدہ توحید فوزوفلاح کی اساس و بنیاد : سو ارشاد فرمایا گیا، اور عقیدہ توحید کی تذکیر و یاددہانی کراتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ کیا ان کے کے لئے اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے ؟ جو ان کا خالق ومالک، روزی رساں اور حاجت روا و مشکل کشا ہو، کہ یہ اپنی حاجتوں اور پریشانیوں میں اس کی طرف رجوع کریں ؟ اور اسی کو پکاریں ؟ اور ظاہر ہے کہ ایسا کوئی بھی نہیں، کہ معبود برحق تو بہرحال ایک اور صرف ایک ہے، یعنی اللّٰہ وحدہ لا شریک سبحانہ وتعالیٰ تو پھر یہ لوگ حق سے آخر موڑتے اور اعراض کرتے کیوں اور کس بنیاد پر ہیں ؟ سو سب کو بالآخر اسی معبود برحق کے حضور حاضر ہونا اور اپنی زندگی بھر کے لئے کرائے کا حساب…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 32–49

نبوت کے منکر عقل سے عاری تشریح : اللہ تعالیٰ نے اپنی اس مخلوق کے بارے میں وضاحت کی ہے جو شروع دن سے آخر دن تک ایک ہی عقیدے پر قائم ہیں اور ہمیشہ قائم رہیں گے وہ ہے کفروشرک کا عقیدہ۔ ایسے لوگ ہمیشہ فخروغرور، نفرت، تعصب اور ہٹ دھرمی پر ایسے قائم رہتے ہیں جیسے وہی دنیا اور اس کی ہر چیز کے خالق ہیں اور خود ان کا وجود بھی ان کی اپنی ہی قدرت اور طاقت کا نتیجہ ہے وغیرہ وغیرہ بلکہ آیت 32 سے 44 تک اللہ تعالیٰ نے انہی کفاومشرکین کے بارے میں بتایا ہے۔ اور پھر پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ﷺ ان لوگوں کی طرف سے بالکل بےفکر ہوجائیں کیونکہ یہ ماننے والے نہیں ان کا علاج اس دن وعدے اور…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 29–49

آیات 29 تا 49۔ اسرار ومعارف۔ آپ نصیحت فرماتے رہیے دعوت الی اللہ کا کام جاری رکھیے کہ آپ اللہ کے رسول ہیں کوئی کاہن نہیں کہ کاہن تو شیاطین سے خبریں حاصل کرتا ہے جبکہ آپ رب العزت کی طرف سے وحی کیے جاتے اور نہ آپ پاگل ہیں بلکہ سب سے زیادہ عقل اور بہترین دماغ تو نبی کا ہوتا ہے نہ ہی ان کا یہ کہنا درست ہے کہ یہ شاعر ہیں اور جیسے کئی شاعر ہوئے اور مرکرختم ہوگئے معاذ اللہ زمانہ ان کی یادیں بھی بھلادے گا آپ فرمائیے کہ تم ہمارے انجام کا انتظار کروہم بھی تمہارے اس معاندانہ کردار پر مرتب ہونے والے عذاب کا انجام کا انتظار کرتے ہیں چناچہ وہ دنیا میں بھی ذلیل ہوئے اور آخرت میں بھی اور آپ کا پیغام روئے زمین…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 5 یعنی ایسی ہستی جس کا حکم مانا جائے چناچہ شاہ صاحب نے یہاں ” الہ “ کا ترجمہ ” حاکم “ کیا ہے۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(52:43) ام لہم الہ غیر اللہ : ام استفہام انکاری کے لئے ہے۔ سبحان اللہ عما یشرکون : اس کی دو صورتیں ہیں :۔ اگر عما جو کہ عن اور ما سے مرکب ہے اس میں ما مصدریہ ہے تو ترجمہ ہوگا :۔ اللہ تعالیٰ اس کی شرکت سے پاک ہے جسے وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 29–49

لقغات القرآن آیت نمبر 29 تا 46 کاھن غیب کی خبریں بتانے والا۔ نعربص ہم انتظار کر رہے ہیں۔ رب المنون زمان کی گردش۔ احلام (حلم) عقلیں۔ طاغون سرکشیک رنے والے المصیطرون حکم چلانے والے ۔ سلم سیڑھی مغرم تاوان (جو کسی کو زبردستی دینا پڑے) مظون دبے اتے ہیں۔ کسفاً ٹکڑا ۔ مرکوم (رکم) تہہ پر تہہ جمی ہو۔ یصعفون وہ گر پڑیں گے باعتنا ہماری نظر میں ہے ہماری نگرانی ہے۔ النجوم ستارے۔ تشریح آیت نمبر 29 تا 49 اعلان نبوت کے بعد جب رسول اللہ ﷺ نے قریش مکہ اور مشرکین کے سامنے دین اسلام کی سچائیوں کو رکھ کر بےحقیقت بتوں سے منہ پھیرنے کی دعوت دی تو شروع میں انہوں نے ایک وقتی بات سمجھ کر نظر امنداز کردیا لیکن جب روشنی…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 35–43

حضور ﷺ کی مخالفت کرنے والوں کا انجام۔ (ف 1) ان آیتوں میں فرمایا کہ یہ کافر لوگ جب اللہ کے حکم کو نہیں مانتے تو ان کی سرکشی تو یہ جتلاتی ہے کہ یا تو یہ لوگ بغیر کسی پیدا کرنے والے کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں یا انہوں نے اپنے آپ کو پیدا کرلیا ہے یہ لوگ دنیا میں بڑے عقل مند کہلاتے ہیں ان کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کوئی کام بغیر کسی کام کے کرنے والے کے نہیں ہوسکتا، پھر یہ خود بخود کیونکر پیدا ہوگئے اسی طرح پیدا ہونے سے پہلے یہ لوگ بالکل معدوم تھے پھر معدوم شخص اپنے آپ کو کیونکر موجود کرسکتا ہے جب یہ دونوں باتیں عقل کے خلاف ہیں تو اللہ کے رسول بھی تو یہی نصیحت کرتے ہیں کہ جو تمہارا خالق و رازق ہے اس کی…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 42–43

[17] یعنی بری تدبیریں جو وہ پیغمبر کے خلاف کر رہے ہیں خود انہی پر الٹ پڑیں گی اور عنقریب ان کو پتہ لگ جائے گا کہ حق مغلوب ہوتا ہے یا وہ نابود ہوتے ہیں۔ قریش کے دور غلبہ و عروج میں جبکہ اسباب ظاہری سب اسلام کی مغلوبی ہی کے تھے ایسی پیشین گوئی بجائے خود اعجاز قرآنی کی دلیل ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 43–44

ف 5: کہ کیا اللہ کے سوا ان کے پاس دوسرا خدا بھی ہے ؟ یعنی کیا یہ محسوس کرتے ہیں ۔ کہ اس کائنات میں کوئی دوسری شخصیت بھی کارفرما ہے ! جس کے ہاتھ میں دنیا کا انتظام وانصرام ہے ۔ اگر نہیں ، تو پھر کو یں اسی کے آستانہ جلال پر نہیں جھکتے ۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(43) کیا اللہ تعالیٰ کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے اللہ تعالیٰ ان مشرکوں کے شرک سے پاک ہے۔ یعنی کوئی ان کا معبود خدا کے سوا اور ہے جو ان کو رزق دیتا ہے یا ان کو رزق دیتا ہے یا ان کو عذاب سے بچائے گا آگے ان کو بدبختی اور شقاوت پر ایک اور مضمون فرمایا کہ یہ معجزات کو بھی مذاق اور دل لگی کے لئے طلب کرتے ہیں اور اسی طرح عذاب مانگنے میں بھی ان کا مقصد اشتہزا ہے چناچہ فرماتے ہیں۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

کیا ان کا اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے ؟ اللہ تعالیٰ تو ان کے شرک سے پاک ہے 43 ؎ ان لوگوں سے استفسار کیا جا رہا ہے کہ کیا ان کے پاس کوئی اور معبود ہے ؟ جو ان کا پیدا کرنے والا ‘ ان کو رزق دینے والا ‘ ان کا مشکل کشا اور حاجت روا ‘ ان کا نجات دہندہ ہے ؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں تو پھر یہ لوگ دوسروں کی عبادت کیوں کرتے ہیں اور اللہ کے ساتھ دوسروں کو کیوں اور کیسے شریک کرتے ہیں۔ کیا ان کو اپنی اس حماقت کا بھی خیال نہیں آیا کہ جن لوگوں کو ہم نے اللہ اور معبود بنا رکھا ہے اگرچہ ہم زبان سے اس کا اقرار نہیں کرتے لیکن جب مرادیں دوسروں سے مانگ رہے ہیں اور حاجت روا اور مشکل کشا دوسروں کو سمجھ رہے ہیں اور…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 38–43

{ 1} It means that their arguments against Islam having failed on rational grounds, the only possibility was that they had a direct link with Allah whereby they have ensured that their faith was true, but no one could bring any proof of having such a link with Allah. (Muhammad Taqi Usmani) { 2} This points out to the demand of the pagans of Makkah that they would not believe in the Holy Prophet unless he brings some pieces of the sky falling down from above. (See 17:92 and 26:187 in the Qur an) The answer given is that even if Allah fulfils this absurd demand, they would still not believe and…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

35 That is, "The fact of the matter is that chose wham they have set up as deities, are not in fact the deities, and shirk is wholly an unreal thing. Therefore, the person who has risen with the message of Tauhid has the power of the truth with him; and those who are supporting shirk are indeed fighting for the imaginary. How will then shirk win in this conflict?"

Read the full tafseer →