52. Surah At-Tur

الطورThe Mount · 49 ayahsاسرار التنزیل

Ayahs 52:1–28

وَ الطُّوْرِۙ Open ayah 52:1 in the Quran reader

اور قسم ہے طور کی

وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ Open ayah 52:2 in the Quran reader

اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے

فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ Open ayah 52:3 in the Quran reader

کشادہ اوراق میں

وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ Open ayah 52:4 in the Quran reader

اور آباد گھر کی (بیت المعمور)

وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ Open ayah 52:5 in the Quran reader

اور اونچی چھت کی

وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ Open ayah 52:6 in the Quran reader

اور ابلتے (پانی سے پر) ہوئے سمندر کی

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ Open ayah 52:7 in the Quran reader

کہ بیشک آپ کے پروردگار کا عذاب ضرور ہو کر رہے گا

مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ Open ayah 52:8 in the Quran reader

اس کو کوئی روک نہ سکے گا

یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ Open ayah 52:9 in the Quran reader

جس دن آسمان تھر تھرانے لگے گا

وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ Open ayah 52:10 in the Quran reader

اور پہاڑ چلنے لگیں گے

فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 52:11 in the Quran reader

سو اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے

الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ Open ayah 52:12 in the Quran reader

جو (تکذیب کے) مشغلہ میں کھیل رہے ہیں

یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ Open ayah 52:13 in the Quran reader

جس روز ان کو جہنم کی آگ میں دھکے دے کر لائیں گے

هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 52:14 in the Quran reader

یہ وہی آگ ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ Open ayah 52:15 in the Quran reader

تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو (اب بھی) نظر نہیں آتا

اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 52:16 in the Quran reader

اس میں داخل ہوجاؤ پس صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے برابر ہے۔ جو کام تم کرتے تھے بیشک ان ہی کا بدلہ تم کو مل رہا ہے

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ Open ayah 52:17 in the Quran reader

پرہیز گار لوگ بلا شبہ باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے

فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ Open ayah 52:18 in the Quran reader

جو کچھ ان کو ان کے پروردگار نے بخشا اس سے خوش دل ہوں گے اور ان کا پروردگار ان کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 52:19 in the Quran reader

اپنے اعمال کے صلہ میں مزے سے کھاؤ اور پیو

مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ Open ayah 52:20 in the Quran reader

برابر بچھائے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا عقد کردیں گے

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ Open ayah 52:21 in the Quran reader

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچادیں گے اور ان کے عمل میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے

وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 52:22 in the Quran reader

اور ہم ان کو پھل اور گوشت جس قسم کا وہ چاہیں گے دیتے رہیں گے

یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ Open ayah 52:23 in the Quran reader

وہاں (بطور خوش طبعی کے) ایک دوسرے سے جام جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ فضول بات ہوگی اور نہ کوئی گناہ

وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 52:24 in the Quran reader

اور ان کے لئے نوجوان خدمت گار جیسے چھپائے ہوئے موتی ، ان کے پاس پھریں گے

وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 52:25 in the Quran reader

اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر پوچھیں گے

قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ Open ayah 52:26 in the Quran reader

کہیں گے کہ بیشک ہم تو پہلے اپنے گھر میں (اللہ سے) ڈرا کرتے تھے

فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ Open ayah 52:27 in the Quran reader

تو اللہ نے ہم پر احسان فرمایا اور ہم کو دوزخ (لو) کے عذاب سے بچا لیا

اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 52:28 in the Quran reader

اس سے پہلے (دنیا میں) یقینا ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے بیشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے

آیات 1 تا 28۔ اسرار ومعارف۔ قسم ہے طور پہاڑ کی یعنی طور جو موسیٰ (علیہ السلام) کے اللہ سے ہم کلام ہونے کے باعث مشہور ہے اور نزول کلام الٰہی کی کیفیت کا امین ہے وہ اس پر گواہ ہوئی کتاب کشادہ اوراق پر یعنی قرآن کریم بعض حضرات نے اعمال نامہ مراد لیا ہے کہ اعمال کا لکھا جانا اور بیت معمور کہ ساتویں آسمان پر فرشتوں کا کعبہ ہے کہ ملائکہ کو بھی دوبارہ باری نصیب نہیں ہوتی اور یہ اونچی چھت جیسا آسمان اور ابلتے ہوئے سمندر یہ سارانظام ہی اس بات پر گواہ ہے کفر اور برائی پر سزا ضرور مرتب ہوگی اور تیرے پروردگار کا عذاب واقع ہوگا اسے کوئی نہیں روک سکتا یہ تمام واقعات اپنے اپنے مقام پر نتائج کے حامل ہیں تو پھر انسانی کردار پر نتیجہ کیوں مرتب نہ ہوگا بلکہ قیام قیامت کے روز تو آسمانوں پہ کپکپاہٹ طار ی ہوجائے گی اور پہاڑ اپنی جگہوں سے ہل جائیں گے اور چل پڑیں گے یعنی ہر شے فنا ہونے لگے گی اور بالآخر اور اس دن کا انکار کرنے والوں کے لیے بربادی ہے کہ جو اس دن کا مذاق اڑاتے ہیں اور اس بات کو کھیل تماشا سمجھ رکھا ہے انہیں اس روز دھکے دے کر جہنم کی طرف لے جایاجائے گا ، اور کہاجائے گالویہ دوزخ ہے جس کا تم انکار کیا کرتے تھے بھلا اب بتاؤ کیا یہ جادوگری ہے یاواقعی حق ہے اب تو تمہیں پتہ چل گیا ہے اب اس میں رہو پچو چلاؤ یا صبر کرو اب کوئی فائدہ نہیں کہ یہ جہان تو بدلہ دینے کے لیے ہے عمل کا وقت گزرچکا لہذا یہاں تو تمہارے اعمال ہی کا بدلہ تمہیں دیاجائے گا اور اللہ کی خلوص دل سے اطاعت کرنے والے لوگ یعینا جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوں گے اور اپنے پروردگار کی طرف سے عطا کیے گئے پھل کھاتے ہوں گے کہ رب کریم نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچالیا ۔ ارشاد ہوگا کھاؤ پیو اور آرام اور تسلی سے کہ تم نے دار دنیا میں اطاعت اختیار کی تھی اور وہ آمنے سامنے بچھے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے آرام سے بیٹھے ہوں گے یعنی آپس میں ایک دوسرے سے ملاقات اور آنا جانا اور خوبصورت مجالس انہیں نصیب ہوں گی اور جنت کی حسین ترین حوریں ان کے نکاح میں دی جائیں گی ۔ اہل ایمان اور صالحین کی برکات۔ جولوگ دنیا میں ایمان پر ثابت قدم رہے اور ان کے اہل خانہ اور اولاد نے بھی ان کی پیروی کی تو اگرچہ اولاد کے اپنے اعمال کے حساب سے درجات کم بھی ہوں صالح والدین کی برکت سے والدین کے درجے میں پہنچادیے جائیں گے ایسیے ہی الٹ بھی حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ صالح اولاد اور والدین کی ترقی درجات کا باعث بن جائے گی اور یوں ان کے اعمال کی نسبت مدارج میں زیادتی تو کی جائے گی مگر کسی کے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہ کیا جائے گا اور ہر آدمی اپنی کمائی کا بدلہ پائے گا کہ کفار کو صالح والدین کا فائدہ نہ ہوگا اور ان کے پسندیدہ پھل اور گوشت انہیں ڈھیروں نصیب ہوگا اور آپس میں خوش طبعی کریں گے اور جامہائے شراب پر ایک دوسرے سے جھپٹیں گے جبکہ وہاں کی شراب پاک وصاف اور لذیذ ہوگی کہ اس کے باعث حواس مختل نہ ہوں گے کوئی پی کر بکنے لگے یا گناہ اور نافرمانی کرنے لگے اور پھر آپس میں سنجیدہ گفتگو بھی کریں گے اور ایک دوسرے سے پوچھیں گے یار دنیا میں تو قیامت اور آخرت سے بہت ڈرآتا تھا اور اہل و عیال میں رہتے ہوئے بھی یعنی ان سے مشغول ہوکر بھی آخرت کا ڈر نہیں بھولتا مگر یہاں ہم پر اللہ نے احسان فرمایا اور دوزخ کی جھلسنے والی ہواؤں سے بچالیا ہم دنیا میں اللہ ہی کو پکارا کرتے اور اسی کی عبادت کرتے تھے اسی سے دعائیں مانگا کرتے تھے یعنی بحمداللہ ہم شرک سے بچے ہوئے تھے سو اس نے ہماری سن لی کہ وہ بہت بڑا احسان کرنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے۔