52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ الطُّوْرِۙ Open ayah 52:1 in the Quran reader
قسم ہے طور کی
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ Open ayah 52:2 in the Quran reader
اور اس کتاب کی لکھی گئی
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ Open ayah 52:3 in the Quran reader
جو کشادہ ورقوں میں
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ Open ayah 52:4 in the Quran reader
اور قسم ہے آباد گھر کی
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ Open ayah 52:5 in the Quran reader
اور اونچی چھت کی
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ Open ayah 52:6 in the Quran reader
اور پرجوش دریا کی
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ Open ayah 52:7 in the Quran reader
کہ بیشک آپ کے رب کا عذاب (کفار پر) ہو کر رہے گا۔
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ Open ayah 52:8 in the Quran reader
جس کو کوئی بھی ٹالنے والا نہیں
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ Open ayah 52:9 in the Quran reader
جس دن کہ آسمان چکر کھائے
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ Open ayah 52:10 in the Quran reader
اور پہاڑ اڑتے پھریں
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 52:11 in the Quran reader
پھر اس روز جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ Open ayah 52:12 in the Quran reader
جو نکتہ چینیوں میں کھیل رہے ہیں۔
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ Open ayah 52:13 in the Quran reader
جس دن کہ وہ آتش دوزخ کی طرف دھکے دے کر ہانکے جاویں گے (کہا جاوے گا)
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 52:14 in the Quran reader
یہ وہ آگ ہے کہ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ Open ayah 52:15 in the Quran reader
پھر کیا وہ جادو ہے (نظربندی) یا تم دیکھتے نہیں ہو
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 52:16 in the Quran reader
اس میں گھسو صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لیے برابر ہے۔ تم کو وہی بدلہ دیا جاتا ہے جو تم کیا کرتے تھے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ Open ayah 52:17 in the Quran reader
بیشک جو پرہیز گار ہیں باغوں اور نعمتوں میں چین کرتے ہوں گے۔
فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ Open ayah 52:18 in the Quran reader
اُن چیزوں سے جو ان کو رب نے عطا کیں اور ان کا رب ان کو عذاب دوزخ سے بچاوے گا
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 52:19 in the Quran reader
کھاؤ پیو مزے کرو اپنے عملوں کے سبب
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ Open ayah 52:20 in the Quran reader
تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے قطار سے بچھے ہوئے تختوں پر اور ان کی شادی ہم حورعین سے کردیں گے
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ Open ayah 52:21 in the Quran reader
اور جو ایمان لائے اور ان کی نسل ایمان میں ان کی پیرو ہوئی تو ان کے ساتھ ان کی نسل کو بھی ہم ملا دیں گے اور ان کے عملوں میں کچھ بھی کمی نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے کئے کا پابند ہے
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 52:22 in the Quran reader
اور ان کو پے درپے ہم میوے اور گوشت دیں گے جس کا وہ چاہیں گے
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ Open ayah 52:23 in the Quran reader
وہاں ان پیالوں کی چھینا جھپٹی کریں گے کہ نہ جن میں بکواس ہے اور نہ گناہ
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 52:24 in the Quran reader
اور ان کے پاس آئیں جائیں گے ایسے لڑکے کہ گویا وہ موتی ہیں غلاف کے
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 52:25 in the Quran reader
اور ایک دوسرے کی طرف بات کرنے کو متوجہ ہوگا۔
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ Open ayah 52:26 in the Quran reader
کہیں گے کہ ہم پہلے اپنے گھروں میں ڈرا کرتے تھے
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ Open ayah 52:27 in the Quran reader
پس ہم پر اللہ نے احسان کیا اور ہم کو جہنم کے عذاب سے بچالیا۔
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 52:28 in the Quran reader
ہم اس کو پہلے سے پکارا کرتے تھے، وہ جو ہے تو بڑا احسان کرنے والا ‘ مہربان ہے۔
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ Open ayah 52:29 in the Quran reader
سو نصیحت کئے جا کیونکہ رب کی عنایت سے نہ آپ کاہن ہیں نہ دیوانہ
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ Open ayah 52:30 in the Quran reader
کیا ان کی نسبت کہتے ہیں کہ وہ شاعر ہے کہ اس کے بارے میں ہم گردش زمانہ کے منتظر ہیں۔
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ Open ayah 52:31 in the Quran reader
کہہ دو (ہاں) انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ Open ayah 52:32 in the Quran reader
کیا ان کی عقلیں ان کو یہی باتیں سکھاتی ہیں یا وہ ذاتی شریر قوم ہیں
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ Open ayah 52:33 in the Quran reader
کیا وہ کہتے ہیں کہ قرآن ازخود بنالیا ہے۔ ہرگز نہیں بلکہ ان کو یقین نہیں آتا
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ Open ayah 52:34 in the Quran reader
اچھا اسی طرح کا کلام وہ بھی تو بنا لاویں، اگر وہ سچے ہیں۔
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ Open ayah 52:35 in the Quran reader
کیا وہ آپ ہی آپ بن گئے ‘ کیا وہ کسی کو پیدا کرنے والے ہیں۔
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ Open ayah 52:36 in the Quran reader
کیا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے بلکہ وہ یقین بھی نہیں کرتے
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ Open ayah 52:37 in the Quran reader
کیا ان کے پاس ان کے رب کے خزانے ہیں، کیا وہ زبردست ہیں ؟
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 52:38 in the Quran reader
کیا ان کے پاس سیڑھی ہے کہ جس پر چڑھ کر آسمانی باتیں سن آتے ہیں، پھر ان میں سے جو سننے والا ہو تو کوئی صاف سند پیش کرے
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ Open ayah 52:39 in the Quran reader
کیا اس کے بیٹیاں اور تمہارے بیٹے ہیں