52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsمظہر القرآن
وَ الطُّوْرِۙ Open ayah 52:1 in the Quran reader
قسم ہے1 (کوہ) طور کی ۔
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ Open ayah 52:2 in the Quran reader
اور اس لکھی ہوئی کتاب کی ۔
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ Open ayah 52:3 in the Quran reader
جو کشادہ ورقوں میں لکھی ہوئی ہے ۔
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ Open ayah 52:4 in the Quran reader
اور بیت المعمور کی (جو آسمان والوں کا قبلہ ہے)
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ Open ayah 52:5 in the Quran reader
اور بلند چھت کی (یعنی آسمان)
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ Open ayah 52:6 in the Quran reader
اور سلگائے ہوئے سمندر کی ۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ Open ayah 52:7 in the Quran reader
بیشک تمہارے پروردگار کا عذاب (کفار پر) ضرور ہونا ہے ۔
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ Open ayah 52:8 in the Quran reader
جسے کوئی ٹالنے والا نہیں۔
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ Open ayah 52:9 in the Quran reader
(یہ اس دن ہوگا (جس دن) آسمان ہلنا سا ہلیں گے۔
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ Open ayah 52:10 in the Quran reader
اور پہاڑ چلنا سا چلیں گے ۔
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 52:11 in the Quran reader
پس اس دن (رسولوں کے) جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ۔
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ Open ayah 52:12 in the Quran reader
وہ جو (کفر و باطل کے) مشغلہ میں کھیل رہے ہیں۔
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ Open ayah 52:13 in the Quran reader
جس دن کہ وہ دوزخ کی طرف سختی سے دھکیلے جائیں گے۔ (اور ان سے کہا جائے گا کہ )
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 52:14 in the Quran reader
یہی وہ آگ ہے جس کو تم (دنیا میں) جھٹلایا کرتے تھے۔
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ Open ayah 52:15 in the Quran reader
پس کیا یہ جادو ہے ؟ یا تمہیں (اب بھی) نہیں سوجھتا۔
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 52:16 in the Quran reader
اس (دوزخ) میں داخل ہو، پس اب صبر کرو یا نہ صبر کرو تمہارے لیے برابر ہے، تم کو اسی کا بدلہ دیا جاتا ہے جو تم (دنیا میں) کرتے تھے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ Open ayah 52:17 in the Quran reader
بیشک پرہیزگار لوگ (بہشت کے) باغوں میں اور عیش میں ہیں
فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ Open ayah 52:18 in the Quran reader
اپنے پروردگار کی عطا پر شاد شاد ہیں اور انہیں ان کے پروردگار نے عذاب دوزخ سے محفوظ رکھا۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 52:19 in the Quran reader
(ان سے کہا جاوے گا کہ ) خوب کھاؤ اور پیو خوشگواری سے اپنے عملوں کے سبب جو تم ( دنیا میں) کرتے تھے۔
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ Open ayah 52:20 in the Quran reader
وہ تکیہ لگائے ہوئے تختوں پر جو برابر بچھے ہوئے ہیں (بیٹھے ہوں گے) اور ہم انہیں بڑی آنکھوں والی حوروں سے بیاہ دیں گے۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ Open ayah 52:21 in the Quran reader
اور جو لوگ کہ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا ساتھ دیا۔ تو1 ہم ان کی اولاد کو (بھی درجہ) میں ان سے ملا دیں گے اور ہم ان کے عملوں میں سے کچھ کم نہ کریں گے، ہر شخص (یعنی کافر) اس دن اس میں گرفتار ہوگا جو کچھ2 اس نے (دنیا میں) کیا ہے۔
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 52:22 in the Quran reader
اور ان (اہل جنت) کو جس میوے اور جس گوشت کو دل چاہے گا ہم ان کو بکثرت دیں گے۔
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ Open ayah 52:23 in the Quran reader
وہاں آپس میں جام شراب ایک دوسرے سے لے گا جس میں نہ بیہودگی ہوگی (کیونکہ نشہ نہ ہوگا) اور نہ گنہگاری۔
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 52:24 in the Quran reader
اور ان کی خدمت میں ایسے (حسین اور پاکیزہ) لڑکے ان کے گرد پھریں گے جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی ہیں۔
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 52:25 in the Quran reader
اور وہ (جنتی جنت میں) ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر بات چیت کریں گے (کہ بھائی دنیا میں کیا عمل کرتے تھے) ۔
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ Open ayah 52:26 in the Quran reader
کہیں گے بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں (یعنی دنیا میں اللہ کے عذاب سے) ڈرا کرتے تھے۔
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ Open ayah 52:27 in the Quran reader
پس خدا نے ہم پر (رحمت و مغفرت فرما کر) احسان کیا اور ہم کو (دوزخ کی) لو (گرم ہوا) کے عذاب سے بچا لیا۔
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 52:28 in the Quran reader
بیشک ہم اس سے پہلے (یعنی دنیا میں) اس کی عبادت کرتے تھے بیشک وہی احسان کرنے والا مہربان ہے ۔
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ Open ayah 52:29 in the Quran reader
پس1 (اے محبوب) تم نصیحت فرماؤ کیونکہ تم اپنے پروردگار کی عنایت سے نہ کاہن ہو نہ مجنون (جیسا یہ مشرکین کہتے ہیں) ۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ Open ayah 52:30 in the Quran reader
کیا (یہ کافر لوگ یوں) کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہیں۔ (اور) ہم ان کے بارے میں حوادث زمانہ کا انتظار کرتے ہیں۔
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ Open ayah 52:31 in the Quran reader
تم فرماؤ کہ (اچھا) تم انتظار کیے جاؤ بیشک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہوں۔
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ Open ayah 52:32 in the Quran reader
کیا ان کی عقلیں یہی بتاتی ہیں (کہ تمہاری شان میں ایسے کلمات کہیں) یا وہ سرکش لوگ ہیں۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ Open ayah 52:33 in the Quran reader
کیا (کفار) کہتے ہیں کہ نبی نے اس قرآن کو (خود) بنا لیا ہے (یہ کچھ بھی نہیں) بلکہ یہ لوگ ایمان نہیں رکھتے۔
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ Open ayah 52:34 in the Quran reader
پس چاہیے اسی طرح کا کوئی کلام (نا کر) لے آئیں گے اگر وہ سچے ہیں۔