52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsمظہر القرآن
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ Open ayah 52:35 in the Quran reader
کیا1 وہ لوگ بغیر کسی پیدا کرنے و الے کے پیدا ہوگئے ہیں یا وہ خود اپنے آپ کو پیدا کرنے والے ہیں۔
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ Open ayah 52:36 in the Quran reader
کیا انہوں نے آسمان کو اور زمین کو پیدا کیا ہے (یہ کچھ بھی نہیں) بلکہ وہ لوگ یقین نہیں لاتے۔
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ Open ayah 52:37 in the Quran reader
یا کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار (کی رحمت) کے خزانے ہیں ؟ یا کیا وہ لوگ داروغہ ہیں۔
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 52:38 in the Quran reader
کیا ان کے پاس کوئی زینہ ہے کہ اس پر چڑھ کر (آسمان کی) باتیں سن لیتے ہیں، پس چاہیے کہ ان کا سننے والا کوئی صاحب دلیل ۔
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ Open ayah 52:39 in the Quran reader
کیا اللہ کے لیے لڑکیاں اور تمہارے لیے لڑکے (تجویز ہوں)
اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ Open ayah 52:40 in the Quran reader
کیا تم ان سے تبلیغ احکام پر کچھ اجرت مانگتے ہو کہ وہ تاوان ان کو بار گزرتا ہے۔
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَؕ Open ayah 52:41 in the Quran reader
کیا ان کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ (اسے) لکھ رکھتے ہیں۔
اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ Open ayah 52:42 in the Quran reader
کیا یہ لوگ (ہمارے محبوب کے ساتھ) کچھ برائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں پس یہ کافر خود ہی (اس) برائی میں گرفتار ہوں گے۔
اَمْ لَهُمْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 52:43 in the Quran reader
کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی (اور) معبود ہے (ہرگز نہیں) اللہ ان کے شرک سے پاک ہے۔
وَ اِنْ یَّرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا یَّقُوْلُوْا سَحَابٌ مَّرْكُوْمٌ Open ayah 52:44 in the Quran reader
اور1 اگر وہ آسمان سے کوئی ٹکڑا (یعنی عذاب) گرتے ہوئے دیکھیں گے تو کہیں گے یہ گہرا بادل ہے (پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے) ۔
فَذَرْهُمْ حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ فِیْهِ یُصْعَقُوْنَۙ Open ayah 52:45 in the Quran reader
پس انہیں (ان کے حال پر) چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں وہ بیہوش ہوجائیں گے (یعنی نفخہ اولی کا دن) ۔
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ عَنْهُمْ كَیْدُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَؕ Open ayah 52:46 in the Quran reader
اس دن ان کا فریب ان کے کچھ کام نہ دے گا اور نہ ان کی مدد ہو۔
وَ اِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا عَذَابًا دُوْنَ ذٰلِكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 52:47 in the Quran reader
اور بیشک ان ظالموں کے لیے اس سے پہلے ایک عذاب ہے (مثلا قحط وقتل بدر وغیرہ) و لیکن اسے اکثر لوگ جانتے نہیں۔
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ Open ayah 52:48 in the Quran reader
اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کیے رہو، بیشک تم ہر وقت ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور1 تم اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرو جب کھڑے ہو۔
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠ Open ayah 52:49 in the Quran reader
اور کچھ رات میں اس کی پاکی بیان کرو اور ستاروں کے ڈوبنے کے بعد بھی۔