52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsمفہوم القرآن
وَ الطُّوْرِۙ Open ayah 52:1 in the Quran reader
کوہ طور کی قسم۔
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ Open ayah 52:2 in the Quran reader
اور لکھی گئی کتاب کی قسم
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ Open ayah 52:3 in the Quran reader
جو کشادہ اوراق میں لکھی گئی ہے
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ Open ayah 52:4 in the Quran reader
اور آباد گھر کی قسم
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ Open ayah 52:5 in the Quran reader
اور اونچی چھت کی قسم
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ Open ayah 52:6 in the Quran reader
اور ابلتے ہوئے دریا کی قسم
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ Open ayah 52:7 in the Quran reader
کہ تمہارے رب کا عذاب ہو کر رہے گا۔
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ Open ayah 52:8 in the Quran reader
اور اس کو روکنے والا کوئی نہیں
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ Open ayah 52:9 in the Quran reader
جس دن آسمان لرزنے لگے کپکپاکر
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ Open ayah 52:10 in the Quran reader
اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے۔
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 52:11 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے خرابی ہے۔
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ Open ayah 52:12 in the Quran reader
جو اپنی بیہودہ گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں۔
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ Open ayah 52:13 in the Quran reader
جس دن ان کو جہنم کی آگ کی طرف دھکیلا جائے گا
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 52:14 in the Quran reader
یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے۔
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ Open ayah 52:15 in the Quran reader
تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر نہیں آتا
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 52:16 in the Quran reader
اس میں داخل ہوجاؤ۔ صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لیے برابر ہے جو کام تم کیا کرتے تھے یہ بدلہ انہی کا تمہیں مل رہا ہے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ Open ayah 52:17 in the Quran reader
جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ Open ayah 52:18 in the Quran reader
جو کچھ ان کے رب نے انکو بخشا وہ اس کی وجہ سے خوشحال ہوں گے اور ان کے رب نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچالیا
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 52:19 in the Quran reader
اپنے اعمال کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو۔
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ Open ayah 52:20 in the Quran reader
تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیے لگائے بیٹھیں۔ اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کو بیاہ دیں گے (رفیق کار بنا دیں گے)
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ Open ayah 52:21 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولادبھی ایمان میں ان کے پیچھے چلی ہم ان کی اولاد کو بھی ان کے درجے تک پہنچادیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 52:22 in the Quran reader
اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو دیں گے۔
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ Open ayah 52:23 in the Quran reader
وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹا کریں گے جس کے پینے سے نہ نشہ چڑھے گا نہ کوئی گناہ کی بات ہوگی۔
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 52:24 in the Quran reader
اور نوجوان خدمت گار ان کے آس پاس پھریں گے جو ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے چھپائے ہوئے موتی
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 52:25 in the Quran reader
اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے۔
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ Open ayah 52:26 in the Quran reader
اور کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں اللہ سے ڈرتے رہتے تھے۔
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ Open ayah 52:27 in the Quran reader
تو اللہ نے ہم کو لو کے عذاب سے بچایا اور ہم پر احسان کیا
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 52:28 in the Quran reader
اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے بیشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے۔
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ Open ayah 52:29 in the Quran reader
تو اے پیغمبر تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ ہی دیوانے ہو۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ Open ayah 52:30 in the Quran reader
کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے اور ہم اس کے حق میں زمانے کی گردش کے منتظر ہیں۔
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ Open ayah 52:31 in the Quran reader
کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں