52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsسراج البیان
وَ الطُّوْرِۙ Open ayah 52:1 in the Quran reader
قسم کوہ طور کی
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ Open ayah 52:2 in the Quran reader
اور لکھی ہوئی کتاب کی
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ Open ayah 52:3 in the Quran reader
کشادہ ورق ہیں
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ Open ayah 52:4 in the Quran reader
اور آباد گھر کی
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ Open ayah 52:5 in the Quran reader
اور اونچی چھت کی
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ Open ayah 52:6 in the Quran reader
اور ابلتے دریا کی
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ Open ayah 52:7 in the Quran reader
کہ بیشک تیرے رب کا عذاب آنے والا ہے
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ Open ayah 52:8 in the Quran reader
اس کا ہٹانے والا کوئی نہیں
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ Open ayah 52:9 in the Quran reader
جس دن آسمان کپکپا کر لرزے گا
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ Open ayah 52:10 in the Quran reader
اور پہاڑ چلتے پھریں گے
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 52:11 in the Quran reader
سو اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ Open ayah 52:12 in the Quran reader
جو باتیں بناتے ہوئے کھیلتے ہیں
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ Open ayah 52:13 in the Quran reader
جس دن دوزخ کی آگ کی طرف دھکے دے کر دھکیلے جائینگے
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 52:14 in the Quran reader
یہی وہ آگ ہے جسے تم جھٹلاتے تھے
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ Open ayah 52:15 in the Quran reader
کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 52:16 in the Quran reader
اس میں گھسو ۔ صبر کرو یا نہ صبر کرو ۔ تم کو برابر ہے ، تمہیں وہی بدلہ ملے گا ۔ جو تم (ف 1) کرتے تھے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ Open ayah 52:17 in the Quran reader
بیشک متقی لوگ (ف 1) باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ Open ayah 52:18 in the Quran reader
میوے کھانے والے جو انہیں ان کے رب نے دیئے اور ان کے رب نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچایا
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 52:19 in the Quran reader
جو عمل تم کرتے تھے اس کے صلہ میں خوشگوار کھاؤ پیو
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ Open ayah 52:20 in the Quran reader
تختوں پر جو برابر بچھے ہونگے تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہیں اور ہم نے گورے گورے رنگ کی بڑی بڑی آنکھوں والی عورتیں ان سے بیاہ دینگے
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ Open ayah 52:21 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد ایمان میں ان کے پیچھے چلی ان کی اولاد کو ہم ان سے ملادینگے ۔ اور ان کے عمل میں ہم انہیں کوئی شئے کم نہیں دیں گے ۔ ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا ہوا ہے
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 52:22 in the Quran reader
اور جس قسم کا میوہ اور گوشت وہ چاہیں گے ۔ ہم ان کے لئے ریل پیل لگادیں گے
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ Open ayah 52:23 in the Quran reader
وہاں وہ ایک دوسرے (ف 1) سے پیالے جھپٹ لیتے ہیں نہ اس (کے سرور) میں بےیہودہ گونی ہے اور نہ گناہ
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 52:24 in the Quran reader
اور ان کے آس پاس ان کے جوان لڑکے پھرتے ہیں گویا وہ خلاف میں دھرے ہوئے موتی ہیں
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 52:25 in the Quran reader
اور بعض بعض کی طرف متوجہ ہوکر پوچھیں گے
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ Open ayah 52:26 in the Quran reader
کہیں گے کہ ہم اپنے گھر میں ڈرتے ڈرتے رہتے تھے
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ Open ayah 52:27 in the Quran reader
سو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں گرم (ف 1) ہوا کے عذاب سے بچایا
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 52:28 in the Quran reader
ہم تو پہلے ہی اسے پکارتے تھے ۔ بیشک وہی احسان کرنے والا مہربان ہے
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ Open ayah 52:29 in the Quran reader
سو اب تو نصیحت کر کہ تو اپنے رب کے فضل سے نہ تو جنون سے خبر لینے والا ہے اور نہ دیوانہ
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ Open ayah 52:30 in the Quran reader
کیا وہ کہتے ہیں کہ شاعر ہے ہم اس کی نسبت گردش زمانہ کے منتظر ہیں
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ Open ayah 52:31 in the Quran reader
تو کہہ منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ Open ayah 52:32 in the Quran reader
کیا ان کی عقلیں انہیں ایسا حکم دیتی ہیں یا وہ لوگ سرکش ہیں ؟
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ Open ayah 52:33 in the Quran reader
کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے قرآن بنا لیا ہے ؟ کوئی نہیں بلکہ وہ ایمان نہیں لاتے
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ Open ayah 52:34 in the Quran reader
سو اگر وہ سچے ہیں (ف 1) تو اسی طرح کی کوئی بات بھی وہ لے آئیں
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ Open ayah 52:35 in the Quran reader
کیا وہ بغیر کسی بنانے والے کے بن گئے ہیں یا وہ خود ہی بنانے والے ہیں ؟
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ Open ayah 52:36 in the Quran reader
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ؟ کوئی نہیں بلکہ وہ یقین (ف 2) نہیں کرتے
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ Open ayah 52:37 in the Quran reader
یا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں یا وہ داروغہ ہیں
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 52:38 in the Quran reader
یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر وہ سن آتے ہیں پس ان کے سننے والا کوئی صریح دلیل لائے
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ Open ayah 52:39 in the Quran reader
کیا خدا کے لئے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے (ف 1)
اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ Open ayah 52:40 in the Quran reader
کیا تو ان سے کچھ مزدوری مانگتا ہے کہ ان پر چٹی کا بوجھ (ف 2) ہے