52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsاشرف الحواشی
وَ الطُّوْرِۙ Open ayah 52:1 in the Quran reader
قسم ہے طور (پہاڑ) کی1
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ Open ayah 52:2 in the Quran reader
اور اس کتاب کی لکھی ہوئی ہے2
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ Open ayah 52:3 in the Quran reader
جو کھلے ہوئے کاغذ پر
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ Open ayah 52:4 in the Quran reader
اور آباد گھر کی3
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ Open ayah 52:5 in the Quran reader
اور اونچے چھت آسمان کی4
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ Open ayah 52:6 in the Quran reader
اور ابلتے دریا کی
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ Open ayah 52:7 in the Quran reader
بیشک تیرے مالک کا عذاب اس شخص پر جو عذاب کے لائق ہے ضرور پڑیگا
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ Open ayah 52:8 in the Quran reader
کوئی اس کو ٹال نہیں کرسکتا
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ Open ayah 52:9 in the Quran reader
جس دن آسمان پھٹ کر چکر مارنے لگے گا
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ Open ayah 52:10 in the Quran reader
اور پہاڑ روئی کی طرح اڑتے پھریں گے
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 52:11 in the Quran reader
اس دن ان جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ Open ayah 52:12 in the Quran reader
جو بیہودہ باتوں میں کھیل رہے ہیں
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ Open ayah 52:13 in the Quran reader
جس دن یہ لوگ دوزخ کی آگ کی طرف (زبردستی) دھکیلے جائیں گے5
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 52:14 in the Quran reader
(اس نے کہا جائیگا یہی وہ دوزخ ہے جس کو تم (دنیا میں) جھٹلاتے تھے
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ Open ayah 52:15 in the Quran reader
کیا یہ بھی جاد ہے6 یا تم کو سوجھ نہیں پڑتا7
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 52:16 in the Quran reader
جائو اب اس میں گھسو اب تم صبر کردیا بےصبری کرو دو نو باتیں) تمہارے حق میں برابر ہیں جیسے کام تم دنیا میں کرتے ہے ویسا ہی تم کو بدلہ ملے گا
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ Open ayah 52:17 in the Quran reader
جو پرہیز گار ہیں وہ تو بیشک باغوں میں اور چین میں ہوں گے
فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ Open ayah 52:18 in the Quran reader
جو میوے ان کے مالک نے کھانے کو ان کو دیئے ہوں8 ان کے مزے اڑا رہے ہوں گے اور ان کا مالک ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیگا
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 52:19 in the Quran reader
اس نے کہا جایگا تم جو دنیا میں نیک کام کیا کرتے تھے ان کے بدل آج مردے سے کھائو
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ Open ayah 52:20 in the Quran reader
اور پیو وہ ان تختوں ر جو برابر برابر بچھے ہوں گے تکیے لگائے (بیٹھے) ہوں گے اور ہم بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا جوڑا لگا دیں گے9
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ Open ayah 52:21 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی ایمان کے ساتھ انہی کی راہ پر چلی تو ان کی اولاد کو بھی بہشت میں ان سے ملا دیں گی اور انکے نیک کام کا ثواب کچھ کم نہیں کرینگے10 ہر شخص اپنے عمل میں گرو11 ہے (گٹھا ہوا ہے)
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 52:22 in the Quran reader
اور جو میوہ اور گوشت چاہیں گے ہم ان کو برابر پہنچاتے رہیں گے
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ Open ayah 52:23 in the Quran reader
آپس میں (شراب کا) جام ایک دوسرے کے ہاتھ سے جھپٹ لیں گے اس کے پینے سے1 تو بیہودہ بکواس کریں گے اور نہ کوئی بری حرکت اس نے سر زد ہوگی
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 52:24 in the Quran reader
اور خدمت کے لئے ان کے چھوکرے ان کے2 پاس پھرتے رہیں گے (ایسے خوبصورت) جیسے چھپے ہوئے یا چھپائے ہوئے ہوتی
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 52:25 in the Quran reader
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف منہ کر کے پوچھا یا چھپی کریں گیف 3
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ Open ayah 52:26 in the Quran reader
ان میں سے کوئی یوں کہیں گے (بھیا ہم تو اس سے پہلے جب دنیا میں اپنے گھر میں تھے) تو بہت ڈرا کرتے تھے4
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ Open ayah 52:27 in the Quran reader
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہم دوزخ سے عذاب سے بچا لیا5
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 52:28 in the Quran reader
ہم تو اس سے پہلے دنیا میں اسی کو پکارا کرتے تھے6 تھے بیشک وہ بڑا احسان کرنیوالا بڑا مہربان ہے
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ Open ayah 52:29 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر) تو (لوگوں کو) نصیحت کئے جا اللہ کے فضل سے نہ تو تو کاہن ہے نہ بائولا ہے7
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ Open ayah 52:30 in the Quran reader
کیا وہ جھ کو یوں کہتے ہیں شاعر ہے پڑا رہنے دو ہم اس کے لئے زمانہ کی گردش کا انتظار کر رہے ہیں8
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ Open ayah 52:31 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہ دے اچھا انتظار کرتے رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہا ہوں9
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ Open ayah 52:32 in the Quran reader
کیا ان کی عقلیں ان کو ایسی ہی بیوقوفی کی باتیں سکھاتی ہیں نہیں یہ اپنی ذات سے شریر لوگ ہیں10
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ Open ayah 52:33 in the Quran reader
یا یوں کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس قرآن کو اپنے دل سے بٹ لیا ہے نہیں بات یہ ہے کہ ان میں ایمان نہیں ہے11
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ Open ayah 52:34 in the Quran reader
وہ اس طرح کا ایک کلام بنا کرلے آئیں اگر سچے ہیں12
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ Open ayah 52:35 in the Quran reader
کیا وہ آپ ہی آپ (بغیر کسی بنانے والے کے بن گئے ہیں یا انہوں نے خود اپنے تئیں بنا لیا ہے13
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ Open ayah 52:36 in the Quran reader
یا انہوں نے آسمان اور زمین بنائے ہیں نہیں مگر یقین نہیں رکھتے14
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ Open ayah 52:37 in the Quran reader
کیا تیرے مالک کی رحمت کے خزانے ان کے ہاتھ میں ہیں15 یا وہ کوئی داروغہ ہیں ان کا کوئی اجارہ ہے16
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 52:38 in the Quran reader
(وہ جو پیغمبر سے جھگڑتے ہیں تو) کیا ان کے17 پاس کوئی ایسی لمبی سیڑھی ہے18 جس پر چڑھ کر وہ آسمان کی باتیں سن لیتے ہیں اگر ایسا ہی ہے تو جو کوئی ان میں سے آسمان کی باتیں سن کر آتا ہے وہ کوئی کھلی سند پیش کرے
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ Open ayah 52:39 in the Quran reader
کیا اے مشرکو خدا کی تو بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں1
اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ Open ayah 52:40 in the Quran reader
یا اے پیغمبر تو اللہ کی باتیں ان کو سنانے پر اس نے کوئی مزدور مانگتا ہے پھر یہ اس تاوان ڈنڈ یا چٹی) کے بوجھ سے دیئے جاتے ہیں2