51. Surah Adh-Dhaariyat
الذارياتThe Winnowing Winds · 60 ayahsاشرف الحواشی
وَ الذّٰرِیٰتِ ذَرْوًاۙ Open ayah 51:1 in the Quran reader
قسم ہے ان ہوائوں کی جو مٹی خاکاوڑاتی ہیں
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ Open ayah 51:2 in the Quran reader
پھر ان بادلوں کی جو پانی کا بوجھ اٹھاتے ہیں
فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًاۙ Open ayah 51:3 in the Quran reader
پھر ان کشتیوں کی جو دریا میں بےتکان نرمی سے ملتی ہیں5
فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ Open ayah 51:4 in the Quran reader
پھر ان فرشتوں کی جو روٹی رزق پانی سب چیزوں کی تقسیم کرتے ہیں
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ Open ayah 51:5 in the Quran reader
جس قیامت کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچ ہے
وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 51:6 in the Quran reader
اور بیشک اعمال کا بدلہ ضرور دیا جائیگا
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ Open ayah 51:7 in the Quran reader
قسم ہے اس آسمان کی جس میں ستاروں یک گردش کے رستے ہیں
اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ Open ayah 51:8 in the Quran reader
تمہاری ایک بات نہیں ہے کبھی کچھ کہتے ہو کبھی کچھ6
یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ Open ayah 51:9 in the Quran reader
پیغمبر کی بات (یا قیامت کو) ماننے سے وہی باز رہتا ہے جو روز ازل باز رکھا گیا7
قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ Open ayah 51:10 in the Quran reader
یہ اٹکل کے مکہ چلانے والے کافر تباہ ہوں8
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ Open ayah 51:11 in the Quran reader
ملعون جو غفلت میں خدا کو بھولے ہوئے ہیں
یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِؕ Open ayah 51:12 in the Quran reader
یہ مردود کافر پوچھتے ہیں بدیل کا دن کب آئیگا9
یَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ یُفْتَنُوْنَ Open ayah 51:13 in the Quran reader
اے پیغمبر ان سے کہدیض جس دن وہ آگ پر تپائے جائینگے (سینکے جائینگے ان سے کہا جائیگا )
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 51:14 in the Quran reader
ابن اپنی شرارت کا مزہ چکھو یا اپنا عذاب چکھو اسی کی تم دنیا میں جلدی کرتے تھے10
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 51:15 in the Quran reader
نابیشک پرہیز گار خدا سے ڈرنیوالے اس دن) باغوں اور چشموں میں مزے کرتے ہونگے
اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ Open ayah 51:16 in the Quran reader
ان کو جو ان کا مالک دیتا جائیگا لیتے جائیں گے خدا سے اور بندہ نے نعمت پر نعمت بیشک یہ لوگ بہشت میں جانے سے پہلے ہی نیک تھے1
كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ Open ayah 51:17 in the Quran reader
رات کو تھوڑا ہی سوتے تھے2
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ Open ayah 51:18 in the Quran reader
اور سحر کے وقت یا صبح سویر سے استغفار کرتے رہتے تھے3
وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ Open ayah 51:19 in the Quran reader
اور ان کے مال میں بھیک مانگنے والے فقیر اور چپ رہنے والے فقیر دونوں کا حصہ ہے4
وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ Open ayah 51:20 in the Quran reader
اور جو لوگ اللہ پر یقین رکھتے ہیں ان کے لئے زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں5
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 51:21 in the Quran reader
اور خود تم میں اس کی قدرت کی نشانیاں ہیں کیا تم غور سے نہیں دیکھتے6
وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ Open ayah 51:22 in the Quran reader
اور آسمان ہی میں تمہاری روزی ہے7 اور جس چیز کا تم سے وعدہ ہے8
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ۠ Open ayah 51:23 in the Quran reader
تو آسمان اور زمین کے مالک کی قسم وہ یعنی دہشت زدہ قیامت) سچ ہیں (ان میں کوئی شبہ نہیں) جیسے تمہارا بات کرنا9(
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ Open ayah 51:24 in the Quran reader
اے پیغمبر) کیا تو نے10 ابراہیم کے عزت دار مہمانوں کا قصہ سنا ہے11
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ Open ayah 51:25 in the Quran reader
جب وہ ابراہیم کے پاس پہنچے تو کہنے لگے سلام ابراہیم نے بھی جواب دیا سلام ( اور دل میں کہا) یہ لوگ تو کچھ نئی قسم کے معلوم ہوتے ہیں12
فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ Open ayah 51:26 in the Quran reader
پھر اپنے گھر جا کر ایک بھنا ہوا) موٹا بچھڑا لے کر آیا
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ٘ Open ayah 51:27 in the Quran reader
وہ ان کے سامنے رکھا (انہوں نے کھانے میں تامل کیا) ابراہیم نے کہا تم کھاتے کیوں نہیں
فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ Open ayah 51:28 in the Quran reader
تب تو ابراہیم کا دل ان سے دہل گیا ڈر گیا13 انہوں نے یہ حال دیکھ کر ابراہیم سے کہا ڈر نہیں اور انہوں نے ایک علم والے لڑ کے (کے پیدا ہونے) کی اس کو خوشخبری سنائی14
فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ Open ayah 51:29 in the Quran reader
یہ سن کر اس کی بی بی (سارہ) آگے بڑھی اور منہ پیٹ کر کہنے لگی اے نوج مجھے بیٹا ہوگا میں تو بوڑھی دوسرے بانجھ ہوں15
قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 51:30 in the Quran reader
انہوں نے (یعنی فرشتوں نے) کہا (تو تعجب کیا کرتی ہے) تیرے مالک نے ایسا ہی فرمایا ہے16 بیشک وہ تو بڑا حکمت والا ہے سب جانتے ہو
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 51:31 in the Quran reader
(جب یہ باتیں ہو چکیں تو) ابراہیم نے پوچھا بھلا یہ تو بتلائو) تم جو بھیجے1 گئے ہو تو کس کام کے لئے
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ Open ayah 51:32 in the Quran reader
وہ کہنے لگے ہم کچھ گنہگار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں2
لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍۙ Open ayah 51:33 in the Quran reader
ان پر مٹی کی اینٹیں کھنگر برسانے کو
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 51:34 in the Quran reader
جن پر تیرے مالک کے پاس حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے نشان پڑچکا ہے3
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 51:35 in the Quran reader
آخر اس بستی میں جتنے ایماندار تھے ان کو تو ہم نے نکال لیا4
فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَۚ Open ayah 51:36 in the Quran reader
وہاں ایک ہی گھر مسلمانوں کا ہم نے پایا5
وَ تَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَؕ Open ayah 51:37 in the Quran reader
اور اس بستی میں ہم نے ان لوگوں کے لئے جو تکلیف کے عذاب سے ڈرتے ہیں ایک نشانی چھوڑ دی6
وَ فِیْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 51:38 in the Quran reader
اور موسیٰ (پیغمبر میں (بھی ہم نے اپنی قدرت کی نشانی چھوڑی) جب ہمنی اس کو کھلا ہوا معجزہ دیکر فرعون کی طرف بھیجا7
فَتَوَلّٰى بِرُكْنِهٖ وَ قَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ Open ayah 51:39 in the Quran reader
اس نے اپنے لشکر سمیت (یا اپنے بل بوتے کے بھروسے پر) منہ پھیرلیا (موسیٰ کا کہنا نہ سنا) اور8 کیا کہنے لگا موسیٰ جادوگر ہے یا باولا ہے9
فَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَ هُوَ مُلِیْمٌؕ Open ayah 51:40 in the Quran reader
آخر ہم نے اس کو اس کے لشکر سمیت دھر پکڑا اور سمندر میں پھینک مارا اور وہ تھا ہی ملامت کے قابل10