50. Surah Qaaf
قThe letter Qaaf · 45 ayahsاشرف الحواشی
قٓ١ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِۚ Open ayah 50:1 in the Quran reader
قسم ہے قرآن کی جو بڑی شان والا ہے5
بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌۚ Open ayah 50:2 in the Quran reader
بلکہ ان کو تعجب ہوا کہ ایک ڈرائیوالا (پیغمبر) انہی (کی قوم) میں سے ان کے پاس آیا تو کافر کیا کہنے لگے یہ تو مرضی اٹھنا) ایک عجیب بات ہے6
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِیْدٌ Open ayah 50:3 in the Quran reader
کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی خاک ہوجائیں گے پھر زندہ ہو کر اٹھائے جائینگے یہ7 دوبارہ لوٹنا تو عقل سے دور ہے
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ Open ayah 50:4 in the Quran reader
ہم تو جتنا ان کو زمین میں کھاتی جاتی ہے وہ جانتے ہیں1 اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ موجود یہ (یعنی لوح محفوظ)
بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ Open ayah 50:5 in the Quran reader
ان کافروں نے تو (اس سے بڑھ کر ایک بات کی) سچا قرآن جب ان کو پہونچ گیا تو اس کو جھٹلایا اور وہ ڈگمگا رہے ہیں2
اَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَیْفَ بَنَیْنٰهَا وَ زَیَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ Open ayah 50:6 in the Quran reader
کیا ان کافروں نے اتنا بڑا آسمان نہیں دیکھا جو ان کے اوپر ہے اس نے اس کو کس خوبی سے3 بنایا اور اس کو ستاروں سے کیسا آرساتہ کیا اور اس میں کہیں4 درز نہیں کہ بےموقع پھٹا ہوا ہو)
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍۙ Open ayah 50:7 in the Quran reader
اور زمین کو ہم نے (فرش کی طرح) پھیلایا اور اس میں بھاری بھرکم پہاڑ ڈالے اور سب قسم کی خوشنما رونق دار چیزیں اس میں اگائیں پھل پھول غلہ ترکاری وغیرہ
تَبْصِرَةً وَّ ذِكْرٰى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ Open ayah 50:8 in the Quran reader
اس لئے کہ جو بندہ ہماری طرف رجوع ہونیوالا ہے وہ ان کو دیکھے اور ہماری قدرت سمجھے یا یاد کرے
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ Open ayah 50:9 in the Quran reader
اور ہم نے برکت والا پانی آسمان سے اتارا اس نے بندوں کے کھانے کے لئے باغ اگائے اور اناج کے کھیت
وَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌۙ Open ayah 50:10 in the Quran reader
اور لمبی لمبی کھجور کے درخت جن کی گیلیں (خوشے) گتھی ہوئی ہیں
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ١ۙ وَ اَحْیَیْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ Open ayah 50:11 in the Quran reader
اور اسی پانی سے ہم نے مری ہوئی (اجا اڑ) بستی کو زندہ کیا اسی طرح (لوگ بھی قبروں سے) نکل اٹھیں گے5
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ اَصْحٰبُ الرَّسِّ وَ ثَمُوْدُۙ Open ayah 50:12 in the Quran reader
ان (مکہ کے) کافروں سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم نے اور کنوئیں والوں (شعیب کی قوم) نے اور ثمود6
وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ Open ayah 50:13 in the Quran reader
اور عاد نے اور فرعون نے اور لوط کی قوم والوں نے
وَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ Open ayah 50:14 in the Quran reader
اور بن کے رہنے والوں نے اور تبع کی قوم والوں نے جن کا ذکر اوپر گذر چکا جھٹلایا ان میں سے ہر ایک نے پیغمبروں کو جھٹلایا7 آخر ہمارا عذاب ان پر اتر کر رہا
اَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِ١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ۠ Open ayah 50:15 in the Quran reader
کیا ہم پہلی بار دنیا میں پیدا کر کے تھک گئے8 پھر نہیں ان کو نئے سرے سے دوبارہ پیدا ہونے میں شک ہے9
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ١ۖۚ وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ Open ayah 50:16 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے ہی آدمی کو بنایا اور ہم اس کے دل میں جو خیال آتے ہیں ان تک کو جاتنے ہیں اور ہم گردن کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے نزدیک ہیں1
اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ Open ayah 50:17 in the Quran reader
جب وہ لکھ لینے والے فرشتے داہنی اور بائیں طرف بیٹھے ہوئے لکھ لیتے جاتے ہیں2
مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ Open ayah 50:18 in the Quran reader
منہ سے بات نکالنے کی دیر ہے اس کے پاس ایک فرشتہ تیار ہے جو راہ دیکھ رہا ہے3
وَ جَآءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِیْدُ Open ayah 50:19 in the Quran reader
اور موت کی بےہوشی سبحقیقت کھول دے گی4 اس وقت اس سے کہا جائیگا یہی تو وہ ہے یعنی موت جس سے توڑ کر بھاگتا پھرتا تھا
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ Open ayah 50:20 in the Quran reader
اور حشر کے دن صور پھونکا جائیگا یہی تو سزا کا دن ہے5
وَ جَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَّ شَهِیْدٌ Open ayah 50:21 in the Quran reader
اور ہر شخص جوابدہی کے لئے حاضر ہوگا اس کے ساتھ دو فرشتے ہوں گے ایک ہانکنے والا ایک حال بتانیوالا گواہ6
لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ Open ayah 50:22 in the Quran reader
کافر سے اس دن کہا جائیگا بیشک تو دنیا میں اس دن سے غافل تھا پھر آج ہم نے تیرا پردہ تجھ پر سے اٹھا دیا اب تیری نگاہ آج خوب تیز ہے7
وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌؕ Open ayah 50:23 in the Quran reader
اور اس کا ساتھی فرشتہ جو اعمالناہم لایا تھا کہے گا میرے پاس تو یہ تیرا اعمال نامہ حاضر ہے
اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍۙ Open ayah 50:24 in the Quran reader
دونوں جا کر ہر ناشکرے شریر کو دوزخ میں جھونک دو8
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبِۙ Open ayah 50:25 in the Quran reader
بھلائی سے روکنے والے حد سے بڑھ جانیوالے ایمان کی باتوں میں) شک کرنیوالے کو
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ Open ayah 50:26 in the Quran reader
جس نے اللہ کے سوا دوسرا معبود ٹھہرایا اس کو خواب لے دو
قَالَ قَرِیْنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَیْتُهٗ وَ لٰكِنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 50:27 in the Quran reader
اس کا ساتھی ہمزاد شیطان کہے گا مالک میرے میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا وہ کمبخت خود پر لے سرے کا گمراہ تھا9
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ Open ayah 50:28 in the Quran reader
اللہ فرمائے گا بس بس میرے سامنے یہ جھگڑے نہ نکالو اور میں تو پہلے ہی دنیا میں تم کو یغمبر بھیج کر اپنے عذاب سے ڈرا چکا تھا
مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ Open ayah 50:29 in the Quran reader
دیکھو میرے پاس جو بات ٹھہر چکی ہے وہ بدل نہیں سکتی1 اور میں بندوں پر ظلم کرنیوالا نہیں ہوں2
یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاْتِ وَ تَقُوْلُ هَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ Open ayah 50:30 in the Quran reader
جس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کیا تو بھر گئی وہ کہے گی کچھ اور بھی ہے3
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ Open ayah 50:31 in the Quran reader
اور بہشت پرہیز گاروں کے پاس لائی جائی گی کچھ دور نہ ہوگی4
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِیْظٍۚ Open ayah 50:32 in the Quran reader
ان سے کہا جائیگا یہی تو وہ بہشت ہے جس کا تم ایسے اللہ کی طرف رجوع ہونیوالوں اللہ کے حکموں کو نگاہ رکھنے والوں سے وعدہ کیا پاتا تھا
مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبِۙ Open ayah 50:33 in the Quran reader
جو لوگ بن دیکھے اللہ سے ڈرتے تھے اور یہاں احلاص سے بھرا ہوا زیادہ سچے اعتقاد سے بھرا ہوا دل لیکر آئے
اِ۟دْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ Open ayah 50:34 in the Quran reader
ایسے لوگوں سے کہا جائیگا تم سلامتی کے ساتھ بہشت پر آجائو یہ دن ہمیشہ قائم رہے گا5
لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ فِیْهَا وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ Open ayah 50:35 in the Quran reader
وہ جو چاہیں گے وہاں ان کو ملے گا اور کچھ زیادہ بھی ہمارے پاس سے6
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِی الْبِلَادِ١ؕ هَلْ مِنْ مَّحِیْصٍ Open ayah 50:36 in the Quran reader
اور ہم نے ان مکہ کے کافروں سے پہلے کتنی قومیں تباہ کردیں جو بل بوتے میں ان سے کہیں بڑھ کر تمہیں ہمارا عذاب اترتے وقت وہ لوگ شہروں کو چھانتے پھر سے (موت سے بھاگتے پھرے) کہیں ان کو پناہ ملے7
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ Open ayah 50:37 in the Quran reader
جو شخص عقل رکھتا ہے یا کان لگا کر دل سے سنتا ہے اس کے لئے تو ان قصوں میں پوری نصیحت ہے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ١ۖۗ وَّ مَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ Open ayah 50:38 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو ان دونوں کے بیچ میں ہے سب چھ دن میں بنادیا اور ہم کو ذرا بھی تھکن نہ ہوئی8
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوْبِۚ Open ayah 50:39 in the Quran reader
تو اے پیغمبر ان کافروں کی باتوں پر صبر کئے رہ اور سورج نکلنے اور سورج ڈوبنے سے پہلے اپنے مالک کی خوبی تعریف کے ساتھ بیان کرتا رہ
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اَدْبَارَ السُّجُوْدِ Open ayah 50:40 in the Quran reader
اور ات کے وقت اور نماز کے بعد اس کی پاکی بیان کر9