50. Surah Qaaf

قThe letter Qaaf · 45 ayahsاشرف الحواشی

Ayah 50:41

وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ Open ayah 50:41 in the Quran reader

اور (اے پیغمبر) کان لگا کر سن جس دن پکارنے والا (فرشتہ اسرافیل آسمان سے) جو مقام نزدیک ہے وہاں سے (مردوں کو) پکاریگا10

ف 10 ” قریب کی جگہ سے مردا ایسی جگہ ہے جہاں پر مرنے والے کو قریب سے آواز پہنچ سکے۔ قتادہ کہتی ہیں کہ ہم آپس میں کہا کرتیت ہے کہ اس سے مراد بیت المقدس کا صخرہ ہے۔ (شوکانی)
Ayahs 50:42–45

یَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ Open ayah 50:42 in the Quran reader

اس دن فرشتے کا بیٹھنا واقعی سن لیں گے اسی دن قبروں سے نکلیں گے

اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ Open ayah 50:43 in the Quran reader

بیشک ہم ہی سب کو جلاتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس سب کو لوٹ کر آنا ہے

یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا١ؕ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ Open ayah 50:44 in the Quran reader

جس میں زمین پھٹ کر اندر سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے ہم کو تو یہ ان کا اکٹھا کرنا آسان ہے

نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ١۫ فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ۠ Open ayah 50:45 in the Quran reader

ہم خوب جانتے ہیں تو یہ کافر کہتے ہیں1 اور تیرا کام ان پر زور کرنے کا نہیں ہے2 تو قرآن سے ان لوگوں کو نصیحت کر جو میرے عذاب سے ڈرتے ہیں خدا کو مانتے ہیں3

ف 1 مراد یہ ہے کہ نبی ﷺ کو جھٹلانا اور آخرت اور توحید وغیرہ سے انکار کرنا۔ 2 یعنی آپ کا کام انہیں زبردستی مسلمان بنا لینا نہیں ہے۔ آپ کے ذمہصرف ان تک ہمارا پیغام پہنچا دینا ہے۔ اس کے بعد یہ مانیں تو اپنا بھلا کریں گے اور نہیں مانیں گیتو اپنی شامت خود بلائیں گے …اس آیت سے مقصود ایکطرف آنحضرت کو تشقی دینا ہے اور دوسری طرف کافروں کو وعید سنانا ہے۔ 3 باقی رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں ڈر نہیں ہے تو ان کے سمجھانے میں وقت لگانا بیکار ہے۔