52. Surah At-Tur
الطورThe Mount · 49 ayahsبیان القرآن
وَ الطُّوْرِۙ Open ayah 52:1 in the Quran reader
قسم ہے طور (پہاڑ) کی۔
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ Open ayah 52:2 in the Quran reader
اور اس کتاب کی۔
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ Open ayah 52:3 in the Quran reader
جو کھلے ہوئے کاغذ میں لکھی ہے۔ (ف 3)
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ Open ayah 52:4 in the Quran reader
اور (قسم ہے) بیت المعمور کی۔ (ف 4)
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ Open ayah 52:5 in the Quran reader
اور (قسم ہے) اونچی چھت کی (مراد آسمان ہے) ۔
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ Open ayah 52:6 in the Quran reader
اور (قسم ہے) دریائے شور کی جو (پانی سے) پُر ہے۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ Open ayah 52:7 in the Quran reader
کہ بیشک آپ کے رب کا عذاب ضرور ہو کر رہے گا۔
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ Open ayah 52:8 in the Quran reader
کوئی اسکو ٹال نہیں سکتا۔
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ Open ayah 52:9 in the Quran reader
(اور یہ اس روز واقع ہوگا) جس روز آسمان تھر تھرانے لگے گا۔
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ Open ayah 52:10 in the Quran reader
اور پہاڑ اپنی (جگہ سے) ہٹ جاوینگے۔ (ف 5)
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 52:11 in the Quran reader
تو جو لوگ جھٹلانے والے ہیں۔
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ Open ayah 52:12 in the Quran reader
(اور) جو (تکذیب کے) مشغلے میں بیہودگی کے ساتھ لگ رہے ہیں ان کی اس روز کم بختی آئے گی۔
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ Open ayah 52:13 in the Quran reader
جس روز کہ انکو آتش دوزخ کی طرف دھکے دے کرلاوینگے۔
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 52:14 in the Quran reader
یہ وہی دوزخ ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (ف 6)
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ Open ayah 52:15 in the Quran reader
تو کیا یہ (بھی) سحر ہے (دیکھ کر بتلاؤ) یا یہ کہ تم کو (اب بھی) نظر نہیں آتا۔
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 52:16 in the Quran reader
اسمیں داخل ہو پھر خواہ (اس کی) سہار کرنا یا سہار نہ کرنا تمہارے حق میں دونوں برابر ہیں (ف 7) ۔ جیسا تم کرتے تھے ویسا ہی بدلہ تم کو دیا جائیگا۔ (ف 8)
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ Open ayah 52:17 in the Quran reader
متقی لوگ بلا شبہ (بہشت کے) باغوں اور سامان عیش میں ہوں گے۔
فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ Open ayah 52:18 in the Quran reader
(اور) ان کو جو چیزیں ان کے پروردگار نے دی ہوں گی اس سے خوش دل ہونگے اور انکا پروردگار انکو عذاب دوزخ سے محفوظ رکھے گا۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ Open ayah 52:19 in the Quran reader
خوب کھاؤ اور پیو مزہ کے ساتھ اپنے عملوں کے بدلہ میں۔
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ Open ayah 52:20 in the Quran reader
تکیہ لگائے ہوئے تختوں پر جو برابر بچھائے ہوئے ہیں۔ اور ہم انکا گوری گوری بڑی بڑی آنکھوں والیوں (یعنی حوروں) سے بیاہ کردینگے۔
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ Open ayah 52:21 in the Quran reader
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کا ساتھ دیا ہم ان کی اولاد کو بھی (درجہ میں) ان کے ساتھ شامل کردینگے۔ اور ان کے عمل میں سے کوئی چیز کم نہیں کریں گے (ف 1) ہر شخص اپنے اعمال (کفریہ) میں محبوس (فی النار) رہے گا۔
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 52:22 in the Quran reader
اور ہم ان کو میوے اور گوشت جس قسم کا ان کو مرغوب ہو روز افزوں دیتے رہیں گے۔
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ Open ayah 52:23 in the Quran reader
(اور) وہاں آپس میں (بطور خوش طبعی کے) جام شراب میں چھینا جھپٹی بھی کرینگے اسمیں نہ بک بک لگے گی اور نہ کوئی بیہودہ بات ہوگی۔
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ Open ayah 52:24 in the Quran reader
اور انکے پاس ایسے لڑکے آویں گے جو خاص انہی کے لئے ہوں گے گویا وہ حفاظت سے رکھے ہوئے موتی ہیں۔ (ف 2)
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ Open ayah 52:25 in the Quran reader
اور وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر بات چیت کریں گے۔
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ Open ayah 52:26 in the Quran reader
یہ بھی کہیں گے کہ (بھائی) ہم تو اس سے پہلے اپنے گھر (یعنی دنیا میں انجام کار سے) بہت ڈرا کرتے تھے۔
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ Open ayah 52:27 in the Quran reader
سو خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہم کو عذاب دوزخ سے بچالیا۔
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 52:28 in the Quran reader
ہم اس سے پہلے (یعنی دنیا میں) اس سے دعائیں مانگا کرتے تھے واقعی وہ بڑا محسن مہربان ہے۔
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ Open ayah 52:29 in the Quran reader
تو آپ سمجھاتے رہئیے کیونکہ آپ بفضلہ تعالیٰ نہ تو کاہن ہیں اور نہ مجنون ہیں (جیسا یہ مشرکین کہتے ہیں) ۔ (ف 3)
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ Open ayah 52:30 in the Quran reader
ہاں کیا یہ لوگ یوں (بھی) کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہیں (اور) ہم انکے بارے میں حادثہ موت کا انتظار کر رہے ہیں۔ (ف 4)
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ Open ayah 52:31 in the Quran reader
آپ فرمادیجئے کہ (بہتر) تم منتظر رہو سو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔ (ف 5)
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ Open ayah 52:32 in the Quran reader
کیا ان کی عقلیں ان کو ان باتوں کی تعلیم کرتی ہیں یا یہ ہے کہ یہ شریر لوگ ہیں۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ Open ayah 52:33 in the Quran reader
یہ ( بھی) کہتے ہیں کہ انہوں نے اس (قرآن) کو خودگھڑ لیا ہے بلکہ یہ لوگ تصدیق نہیں کرتے۔
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ Open ayah 52:34 in the Quran reader
تو یہ لوگ اس طرح کا کوئی کلام (بناکر) لے آئیں اگر یہ اس دعویٰ میں) سچے ہیں۔
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ Open ayah 52:35 in the Quran reader
کیا یہ لوگ بدون کسی خالق کے خودبخود پید ہوگئے ہیں یا یہ خود اپنے خالق ہیں۔
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ Open ayah 52:36 in the Quran reader
یا انہوں نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے بلکہ یہ لوگ (بوجہ جہل کے توحید کا) یقین نہیں لاتے۔
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ Open ayah 52:37 in the Quran reader
کیا ان لوگوں کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا یہ لوگ (اس محکمہ نبوت کے) حاکم ہیں۔
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ Open ayah 52:38 in the Quran reader
کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے کہ اسپر (چڑھ کر آسمان کی) باتیں سن لیا کرتے ہیں تو ان میں جو (وہاں کی) باتیں سن کر آتا ہو وہ (اس دعوے پر) کوئی صاف دلیل پیش کرے۔
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ Open ayah 52:39 in the Quran reader
کیا خدا کیلئے بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے (تجویز ہوں) ۔ (ف 6)