51. Surah Adh-Dhaariyat
الذارياتThe Winnowing Winds · 60 ayahsبیان القرآن
وَ الذّٰرِیٰتِ ذَرْوًاۙ Open ayah 51:1 in the Quran reader
قسم ہے ان کی جو غبار وغیرہ کو اڑاتی ہوں۔
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ Open ayah 51:2 in the Quran reader
پھر ان بادلوں کی جو بوجھ (یعنی بارش) کو اٹھاتے ہیں۔
فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًاۙ Open ayah 51:3 in the Quran reader
پھر ان کشتیوں کی جو نرمی سے چلتی ہیں۔
فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ Open ayah 51:4 in the Quran reader
پھر ان کی جو حکم کے موافق تقسیم کرتے ہیں۔
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ Open ayah 51:5 in the Quran reader
تم سے جس (قیامت) کا وعدہ کیا جاتا ہے وہ بالکل سچ ہے۔
وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 51:6 in the Quran reader
اور (اعمال) کی جزا (وسزا) ضرور ہونے والی ہے۔ (ف 6)
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ Open ayah 51:7 in the Quran reader
قسم ہے آسمان کی جس میں (فرشتوں کے چلنے کے) راستے ہیں۔
اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ Open ayah 51:8 in the Quran reader
کہ تم (یعنی سب) لوگ (قیامت کے بارے میں) مختلف گفتگو میں ہو۔
یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ Open ayah 51:9 in the Quran reader
اس سے وہی پھرتا ہے جس کو پھرنا ہوتا ہے۔
قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ Open ayah 51:10 in the Quran reader
غارت ہوجائیں بےسند باتیں کرنے والے۔ (ف 1)
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ Open ayah 51:11 in the Quran reader
جو کہ جہالت میں بھولے ہوئے ہیں۔ (ف 2)
یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِؕ Open ayah 51:12 in the Quran reader
پوچھتے ہیں کہ روز جزا کب ہوگا۔
یَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ یُفْتَنُوْنَ Open ayah 51:13 in the Quran reader
جس دن وہ لوگ آگ پر رکھے جاوینگے۔
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 51:14 in the Quran reader
(اور کہا جائے گا کہ) اپنی اس سزا کا مزا چکھو یہی ہے جس کی تم جلدی مچایا کرتے تھے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 51:15 in the Quran reader
بیشک متقی لوگ بہشتوں میں اور چشموں میں ہوں گے۔
اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ Open ayah 51:16 in the Quran reader
اور انکے رب نے انکو جو (ثواب) عطا کیا ہوگا وہ اسکو (خوشی خوشی) لے رہے ہونگے (اور کیوں نہ ہو) وہ لوگ اسکے قبل (دنیا میں) نیکو کار تھے۔
كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ Open ayah 51:17 in the Quran reader
وہ لوگ رات کو بہت کم سوتے تھے۔ (ف 3)
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ Open ayah 51:18 in the Quran reader
اور آخیر شب میں استغفار کیا کرتے تھے۔
وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ Open ayah 51:19 in the Quran reader
اور ان کے مال میں سوالی اور غیر سوالی کا حق تھا۔ (ف 4)
وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ Open ayah 51:20 in the Quran reader
اور یقین لانے والوں کیلئے زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں۔
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 51:21 in the Quran reader
اور خود تمہاری ذات میں بھی اور کیا تم کو دکھائی نہیں دیتا۔
وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ Open ayah 51:22 in the Quran reader
اور تمہارا رزق اور جو تم سے (قیامت کے متعلق) وعدہ کیا جاتا ہے۔
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ۠ Open ayah 51:23 in the Quran reader
(ان) سب (کا معین وقت) آسمان میں ہے تو قسم ہے آسمان اور زمین کے پروردگار کی کہ وہ برحق ہے جیسا تم باتیں کررہے ہو۔
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ Open ayah 51:24 in the Quran reader
کیا ابراہیم (علیہ السلام) کے معزز مہمانوں کی حکایت آپ تک پہنچی ہے۔
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ Open ayah 51:25 in the Quran reader
(اور یہ قصہ اس وقت میں تھا) جبکہ وہ (مہمان) ان کے پاس آئے پھر ان کو سلام کیا ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی (جواب میں) کہا سلام ․(اور کہنے لگے کہ) انجان لوگ (معلوم ہوتے) ہیں۔
فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ Open ayah 51:26 in the Quran reader
پھر اپنے گھر کی طرف چلے اور ایک فربہ بچھڑا (تلا ہوا) لائے۔
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ٘ Open ayah 51:27 in the Quran reader
اور اس کو ان کے پاس (یعنی سامنے لاکر رکھا) کہنے لگے کہ آپ کھاتے کیوں نہیں۔
فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ Open ayah 51:28 in the Quran reader
تو ان سے دل میں خوف زدہ ہوئے انہوں نے کہا کہ تم ڈرو مت اور ان کو ایک فرزند کی بشارت دی جو بڑا عالم ہوگا۔ (ف 5)
فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ Open ayah 51:29 in the Quran reader
اتنے میں ان کی بی بی بولتی آئیں پھر ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہنے لگیں کہ (اول تو) بڑھیا (پھر) بانچھ۔
قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 51:30 in the Quran reader
فرشتے کہنے لگے کہ تمہارے پروردگار نے ایسا ہی فرمایا ہے کچھ شک نہیں کہ وہ بڑا حکمت والا بڑا جاننے والا ہے۔ (ف 6)
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 51:31 in the Quran reader
ابراہیم (علیہ السلام) کہنے لگے (کہ) اچھا تو (یہ بتلاؤ کہ) تم کو بڑی مہم کیا درپیش ہے اے فرشتو ؟
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ Open ayah 51:32 in the Quran reader
فرشتوں نے کہا کہ ہم ایک مجرم قوم (یعنی قوم لوط (علیہ السلام) کی طرف بھجیے گئے ہیں۔
لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍۙ Open ayah 51:33 in the Quran reader
تاکہ ہم ان پر کنکر کے پتھر برسائیں جن پر آپ کے رب کے پاس (یعنی عالم غیب میں ) ۔
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 51:34 in the Quran reader
خاص نشانیاں بھی ہیں حد سے گزرنے والوں کے لئے۔
فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ Open ayah 51:35 in the Quran reader
اور ہم نے جتنے ایمان دار تھے وہاں سے نکال کر ان کو علیٰحدہ کردیا۔