Al-Baqara 2:194

اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمٰتُ قِصَاصٌ ؕ— فَمَنِ اعْتَدٰی عَلَیْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰی عَلَیْكُمْ ۪— وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ ۟اَلشَّهۡرُ الۡحَـرَامُ بِالشَّهۡرِ الۡحَـرَامِ وَالۡحُرُمٰتُ قِصَاصٌ‌ؕ فَمَنِ اعۡتَدٰى عَلَيۡكُمۡ فَاعۡتَدُوۡا عَلَيۡهِ بِمِثۡلِ مَا اعۡتَدٰى عَلَيۡكُمۡ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاعۡلَمُوۡٓا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الۡمُتَّقِيۡنَ

All translations of 2:194

ماہ حرام کا بدلہ حرام ہی ہے اور تمام حرمتوں کا لحاظ برابری کے ساتھ ہوگا لہٰذا جوتم پر دست درازی کرے، تم بھی اسی طرح اس پر دست درازی کرو البتہ اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ انہیں لوگوں کے ساتھ ہے، جو اس کی حدود توڑنے سے پرہیز کرتے ہیں

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

ادب کا مہینہ ادب کے مہینے کے مقابل ہے اور ادب کی چیزیں ایک دوسرے کا بدلہ ہیں۔ پس اگر کوئی تم پر زیادتی کرے تو جیسی زیادتی وہ تم پر کرے ویسی ہی تم اس پر کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ خدا ڈرنے والوں کے ساتھ ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

حرمت والے مہینے حرمت والے مہینوں کے بدلے ہیں اور حرمتیں ادلے بدلے کی ہیں جو تم پر زیادتی کرے تم بھی اس پر اسی کے مثل زیادتی کرو جو تم پر کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

حرمت والے مہینے کا بدلہ حرمت والا مہینہ ہے، اور حرمتوں پر بھی بدلے کے احکام جاری ہوتے ہیں چنانچہ اگر کوئی شخص تم پر کوئی زیادتی کرے تو تم بھی ویسی ہی زیادتی اس پر کرو جیسی زیادتی اس نے تم پر کی ہو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، اور اچھی طرح سمجھ لو کہ اللہ انہی کا ساتھی ہے جو اس کا خوف دل میں رکھتے ہیں

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

ماہ حرام کے بدلے ماہ حرام اور ادب کے بدلے ادب ہے جو تم پر زیادتی کرے اس پر زیادتی کرو اتنی ہی جتنی اس نے کی اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان رکھو کہ اللہ ڈر والوں کے ساتھ ہے،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

حرمت والے مہینے کے بدلے حرمت والا مہینہ ہے اور (دیگر) حرمت والی چیزیں ایک دوسرے کا بدل ہیں، پس اگر تم پر کوئی زیادتی کرے تم بھی اس پر زیادتی کرو مگر اسی قدر جتنی اس نے تم پر کی، اور اﷲ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اﷲ ڈرنے والوں کے ساتھ ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

حرمت والے مہینہ کا بدلہ حرمت والا مہینہ ہے ‘ اور تمام محترم چیزوں کا بدلہ ہے ‘ سو جو شخص تم پر زیادتی کرے تو تم بھی اس پر اتنی ہی زیادتی کرو جتنی اس نے تم پر زیادتی کی ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ ان کے ساتھ ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں

— علامہ غلام رسول سعیدی · تبیان القرآنNew

حرمت والا مہینہ ہے بعوض حرمت والے مہینہ کے اور یہ حرمتیں تو عوض معاوضہ کی چیزیں ہیں سو جو کوئی تم پر زیادتی کرے تو تم بھی اس پر زیادتی کرو جیسی اس نے تم پر زیادتی کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور یقین کرلو کہ اللہ تعالیٰ ان ڈرنے والوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔

— مولانا اشرف علی تھانویNew

حرمت والا مہینہ بدلا (مقابل) ہے حرمت والے مہینہ کا اور ادب رکھنے میں بدلہ ہے پھر جس نے تم پر زیادتی کی تم اس پر زیادتی کرو جیسی اس نے زیادتی کی تم پر اور ڈرتے رہو اللہ سے اور جان لو کہ اللہ ساتھ ہے پرہیزگاروں کے

— شیخ الہند مولانا محمود الحسنNew

حرمت واے مہینے کا بدلہ حرمت والا مہینہ ہے اور سب قابلِ تعظیم باتوں کا بدلہ ہے پھر جو تم پر زیادتی کرےتم بھی اس پر زیادتی کرو جیسی کہ اس نے تم پر زیادتی کی اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے

— مولانا احمد علی لاہوریNew

حرمت والا مہینا حرمت والے مہینے کے بدلے ہے اور سب حرمتیں ایک دوسری کا بدلہ ہیں۔ پس جو تم پر زیادتی کرے سو تم اس پر زیادتی کرو، اس کی مثل جو اس نے تم پر زیادتی کی ہے اور اللہ سے ڈرو اور جان لو کہ بیشک اللہ ڈرنے والوں کے ساتھ ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

ماہ حرام میں جنگ کا بدلہ ماہ حرام میں ہی ہوگا۔ اور تمام حرمتوں میں بدلہ یہی (برابری کی) صورت ہوگی۔ لہذا اگر کوئی تم پر زیادتی کرے تو تم بھی بھی اس پر اتنی ہی زیادتی کرسکتے ہو جتنی اس نے تم پر کی ہے۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ ڈرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

شہر حرام، شہر حرام کا بدلہ ہے اور اسی طرح دوسری محترم چیزوں کا بھی قصاص ہے تو جو تم پر زیادتی کریں تم بھی ان کی زیادتی کے جواب میں اسی کے برابر ان کو جواب دو اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ یقین رکھو کہ اللہ حدود الٰہی کا احترام کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

حرمت والا مہینہ بدلے میں حرمت والے مہینے کے اور حرمت والی سب چیزیں قصاص اور بدلے کی چیزیں ہیں پس جو کوئی تم پر زیادتی کرے تو تم بھی اس پر ویسی ہی زیادتی کرو، جیسی کہ اس نے تم پر کی اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یقین جانو کہ اللہ ساتھ ہے پرہیزگاروں کے

— مولانا اسحاق مدنی

حرمت والا مہینہ تو حرمت والے مہینہ کے عوض میں ہوتا ہے۔ اور حرمتیں معاوضہ کی چیزیں ہیں۔ تو جو کوئی تم پر زیادتی کرے تم بھی اس پر زیادتی کرو۔ جیسی اس نے تم پر زیادتی کی ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور جانتے رہو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

حرمت والا مہینہ بدلہ ہے حرمت والے مہینے کا اور حرمات کے اندر بھی بدلہ ہے تو جو کوئی بھی تم پر زیادتی کرتا ہے تو تم بھی اس کے خلاف کارروائی کرو (اقدام کرو) جیسے کہ اس نے تم پر زیادتی کی اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

ماہ حرام کا بدلہ ماہ حرام ہی ہے اور تمام حرمتوں کا لحاظ برابری کیساتھ ہوگا۔ لہٰذا جو تم پر دست درازی کرے تو تم بھی اسی طرح اس پر دست درازی کرو البتہ اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ جان رکھو کہ اللہ انہی لوگوں کیساتھ ہے جو اسکی حدود توڑنے سے پرہیز کرتے ہیں

— محترمہ رفعت اعجاز

A prohibited month is to be respected, if the same is respected (by the enemy), and likewise there is the law of just retribution for the violation of all prohibited things. Therefore, if anyone transgresses a prohibition by attacking you, you may do likewise, but always fear AIIah and bear in mind that Allah is with those who desist from breaking Allah's bounds.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

The holy month for the holy month, and the sanctities are subject to retribution. So when anyone commits aggression against you, be aggressive against him in the like manner as he did against you, and fear Allah, and be sure that Allah is with the God-fearing.

— Muhammad Taqi Usmani

The sacred month is for the sacred month, and for the prohibited things, there is the Law of equality (Qisas). Then whoever transgresses against you, you transgress likewise against him. And fear Allah, and know that Allah is with Al-Muttaqin.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

The forbidden month for the forbidden month, and forbidden things in retaliation. And one who attacketh you, attack him in like manner as he attacked you. Observe your duty to Allah, and know that Allah is with those who ward off (evil).

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

[Fighting in] the sacred month is for [aggression committed in] the sacred month, and for [all] violations is legal retribution. So whoever has assaulted you, then assault him in the same way that he has assaulted you. And fear Allah and know that Allah is with those who fear Him.

— Saheeh International

A sacred month is for a sacred month; these sacrednesses are in retaliation. Whosoever then offereth violence unto you, Offer violence unto him the like of his violence unto you, and fear Allah, and know that Allah is with the God-fearing.

— Abdul Majid Daryabadi

The prohibited month for the prohibited month,- and so for all things prohibited,- there is the law of equality. If then any one transgresses the prohibition against you, Transgress ye likewise against him. But fear Allah, and know that Allah is with those who restrain themselves.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

The sacred month for the sacred month; and sacrilege calls for retaliation. Whoever commits aggression against you, retaliate against him in the same measure as he has committed against you. And be conscious of Allah, and know that Allah is with the righteous.

— Talal ItaniNew

A sacred month for a sacred month: violation of sanctity calls for fair retribution. Thus you may exact retribution from whoever transgresses against you, in proportion to his transgression. Fear God and know that God is with those who are mindful of Him.

— Wahiduddin KhanNew

[Battle in] a sacred month[1] is for [aggression committed in] a sacred month, and violations are subject to retribution. So if anyone commits aggression against you, return the aggression against him in the same manner as he showed against you. But fear Allah, and know that Allah is with those who fear Him.[1] The sacred months: Dhul-Qi‘dah, Dhul-Hijjah, Muharram, and Rajab.

— Rowwad Translation CenterNew

The sacred month is for the sacred month, and for the prohibited things, there is the Law of Equality (Qisâs). Then whoever transgresses the prohibition against you, you transgress likewise against him. And fear Allâh, and know that Allâh is with Al-Muttaqûn (the pious - See [2:2]).

— Hilali & Muhsin Khan · The Noble QuranNew

˹There will be retaliation in˺ a sacred month for ˹an offence in˺ a sacred month, and all violations will bring about retaliation. So, if anyone attacks you, retaliate in the same manner. ˹But˺ be mindful of God, and know that God is with those mindful ˹of Him˺.

— Mustafa Khattab · The Clear QuranNew

A sacred month for a sacred month: all sacred things are under the law of equality. If anyone fights you, fight them back in the same way. Be mindful of Allah, and know that Allah is with those who are mindful of Him.

— Musharraf Hussain · The Majestic QuranNew

Tafseer of 2:194

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

بیعت رضوان ذوالقعدہ سن006ہجری میں رسول کریم ﷺ عمرے کے لئے صحابہ کرام سمیت مکہ کو تشریف لے چلے لیکن مشرکین نے آپ کو حدیبیہ والے میدان میں روک لیا بالآخر اس بات پر صلح ہوئی کہ آئندہ سال آپ عمرہ کریں اور اس سال واپس تشریف لے جائیں چونکہ ذی القعدہ کا مہینہ بھی حرمت والا مہینہ ہے اس لئے یہ آیت نازل ہوئی مسند احمد میں حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ حرمت والے مہینوں میں جنگ نہیں کرتے تھے ہاں اگر کوئی آپ پر چڑھائی کرے تو اور بات ہے بلکہ جنگ کرتے ہوئے اگر حرمت والے مہینے آجاتے تو آپ لڑائی موقوف کردیتے، حدیبیہ کے میدان میں بھی جب حضور ﷺ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عثمان کو مشرکین نے قتل کردیا جو کہ حضور ﷺ کا پیغام…

Read the full tafseer

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْبَقَرَة 206 اہل عرب میں حضرت ابراہیم ؑ کے وقت سے یہ قاعدہ چلا آ رہا تھا کہ ذی القعدہ، ذی الحجہ اور محرم کے تین مہینے حج کے لیے مختص تھے اور رجب کا مہینہ عمرے کے لیے خاص کیا گیا تھا، اور ان چار مہینوں میں جنگ اور قتل و غارت گری ممنوع تھی تاکہ زائرین کعبہ امن وامان کے ساتھ خدا کے گھر تک جائیں اور اپنے گھروں کو واپس ہو سکیں۔ اس بنا پر ان مہینوں کو حرام مہینے کہا جاتا تھا، یعنی حرمت والے مہینے۔ آیت کا منشا یہ ہے کہ ماہ حرام کی حرمت کا لحاظ کفار کریں، تو مسلمان بھی کریں اور اگر وہ اس حرمت کو نظر انداز کر کے کسی حرام مہینے میں مسلمانوں پر دست درازی کر گزریں، تو پھر مسلمان بھی ماہ حرام میں…

Read the full tafseer

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

معارف و مسائل 7 ہجری میں جب رسول اللہ ﷺ نے صلح حدیبیہ کے قانون کے مطابق فوت شدہ عمرہ ادا کرنے کے لئے بہ معیت صحابہ کرام ؓ اجمعین مکہ کے سفر کا ارادہ کیا تو صحابہ کرام جانتے تھے کہ ان کفار کے معاہدوں اور صلح کا کچھ اعتبار نہیں ممکن ہے کہ وہ جنگ کرنے لگیں تو اس جنگ میں صحابہ کرام ؓ اجمعین کے لئے ایک اشکال تو یہ تھا کہ حرم مکہ میں جنگ کی نوبت آئے گی جو اسلام میں ناجائز ہے اس کا جواب پچھلی آیت میں دے دیا گیا کہ حرم مکہ کی حرمت مسلمانوں پر ضرور لازم ہے لیکن اگر کفار حدود حرم میں ہی مسلمانوں سے جنگ کرنے لگیں تو ان کو بھی مدافعت میں جنگ کرنا جائز ہے۔ دوسرا اشکال یہ تھا کہ یہ مہینہ ذیقعدہ کا ہے جو ان…

Read the full tafseer

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

اوپر بیان کیے ہوئے احکام کی یہ دلیل ارشاد ہوئی۔ مطلب یہ ہے کہ اشہر حرم میں یا حدود حرم میں لڑائی بھڑائی ہے تو بہت بڑا گناہ لیکن جب کفار تمہارے لیے اس کی حرمت کا لحاظ نہیں کرتے تو تمہیں بھی یہ حق حاصل ہے کہ قصاص کے طور پر تم بھی ان کو ان کی حرمت سے محروم کردو ہر شخص کی جان شریعت میں محترم ہے لیکن جب ایک شخص دوسرے کی جان کا احترام نہیں کرتا، اس کو قتل کردیتا ہے تو اس کے قصاص میں بھی حرمت جان کے حق سے محروم کر کے قتل کردیا جاتا ہے۔ اسی طرح اشہر حرم اور حدود حرم کا احترام مسلم ہے بشرطیکہ کفار بھی ان کا احترام ملحوظ رکھیں اور ان میں دوسروں کو ظلم و ستم کا ہدف نہ بنائیں لیکن جب ان کی تلواریں ان…

Read the full tafseer

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

194۔ 1۔ 6 ہجری میں رسول اللہ ﷺ چودہ سو صحابہ ؓ اجمعین کو ساتھ لے کر عمرہ کے لئے گئے تھے لیکن کفار مکہ نے انہیں مکہ میں نہیں جانے دیا اور یہ طے پایا کہ آئندہ سال مسلمان تین دن کے لئے عمرہ کرنے کی غرض سے مکہ آسکیں گے یہ مہینہ تھا جو حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے جب دوسرے سال حسب معاہدہ اسی مہینے میں عمرہ کرنے کے لئے جانے لگے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں مطلب یہ ہے کہ اس دفعہ بھی اگر کفار مکہ اس مہینے کی حرمت پامال کر کے (گزشتہ سال کی طرح) تمہیں مکہ جانے سے روکیں تو تم بھی اس کی حرمت کو نظر انداز کر کے ان سے بھرپور مقابلہ کرو۔ حرمتوں کو ملحوظ رکھنے میں بدلہ ہے یعنی وہ حرمت کا خیال…

Read the full tafseer

Aasan Quranآسان قرآن

124: یعنی اگر کوئی شخص مہینے کی حرمت پامال کرکے تم سے لڑائی کرے تو تم بھی اس سے بدلہ لے سکتے ہو۔

Read the full tafseer

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

مسجد حرام کے قریب لنے کے احکام بیان کرنے کے بعد اب حرام مہینوں میں جنگ کے احکام بیان کئے جاتے ہیں ۔ الشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمَاتُ قِصَاصٌ فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ” ماہ حرام کا بدلہ حرام ہی ہے ۔ اور تمام حرمتوں کا لحاظ برابری کے ساتھ ہوگا ، لہٰذا جو تم پر دست درازی کرے ، تم بھی اسی طرح اس دست درازی کرو۔ البتہ اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ جان رکھو کہ اللہ انہی لوگوں کے ساتھ جو اس کی حدود توڑنے سے پرہیز کرتے ہیں ۔ “ جو شخص محرم کے مہینے کی حرمت کا کوئی…

Read the full tafseer

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

6 حرمت کا مہینہ یعنی ذیقعدہ کہ جس میں عمرہ کی قضا کرنے جا رہے ہو بدلہ ہے اس حرمت کے مہینہ یعنی ذیقعدہ کا کہ سال گزشتہ میں اسی مہینہ کے اندر کفار مکہ نے تم کو عمرہ سے روک دیا تھا اور مکہ میں جانے نہ دیا تھا یعنی اب تم شوق سے ان سے بدلہ لو کیونکہ ادب اور حرمت رکھنے میں تو برابری ہے یعنی اگر کوئی کافر ماہ حرام کی حرمت کرے اور اس مہینہ میں تم سے نہ لڑے تو تم بھی ایسا ہی کرو مکہ والے جو سال گزشتہ میں تم پر ظلم کرچکے اور نہ ماہ حرام کی حرمت کی نہ حرم مکہ کی نہ تمہارے احرام کا لحاظ کیا اور تم نے اس پر بھی صبر کیا اگر اس دفعہ بھی سب حرمتوں سے قطع نظر کر کے آمادہ جنگ ہوں تو تم بھی کسی حرمت کا خیال مت…

Read the full tafseer

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 194 اَلشَّہْرُ الْحَرَام بالشَّہْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمٰتُ قِصَاصٌ ط یعنی اگر انہوں نے اشہر حرم کی بےحرمتی کی ہے تو اس کے بدلے میں یہ نہیں ہوگا کہ ہم تو ہاتھ پر ہاتھ باندھ کر کھڑے رہیں کہ یہ تو اشہر حرم ہیں۔ حدود حرم اور اشہر حرم کی حرمت اہل عرب کے ہاں مسلّم تھی۔ ان کے ہاں یہ طے تھا کہ ان چار مہینوں میں کوئی خونریزی ‘ کوئی جنگ نہیں ہوگی ‘ یہاں تک کہ کوئی اپنے باپ کے قاتل کو پالے تو وہ اس کو بھی قتل نہیں کرے گا۔ یہاں وضاحت کی جا رہی ہے کہ اشہرحرم اور حدود حرم میں جنگ واقعتا بہت بڑا گناہ ہے ‘ لیکن اگر کفار کی طرف سے ان کی حرمت کا لحاظ نہ رکھا جائے اور وہ اقدام کریں تو اب یہ نہیں ہوگا کہ…

Read the full tafseer

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

257 حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے وقت سے لے کر عرب میں یہ دستور چلا آیا تھا کہ ذی قعد ذی الحجہ اور محرم کے مہینے حج کرنے والوں کی وجہ سے قابل احترام قرار دیئے گئے تھے اور ان کے درمیان رجب کا مہینہ عمرہ کرنے والوں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ تاکہ حج اور عمرہ کرنے والے امن وامان سے سفر کرسکیں۔ ان مہینوں میں جدال و قتال بھی ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ چونکہ یہ ایک اچھا دستور تھا۔ لہذا اسلام نے اسے بحال رکھا۔ اس آیت کا منشا یہ ہے کہ اگر ان مہینوں میں کافر تم سے جنگ کرتے ہیں تو پھر تمہیں بھی ان سے جنگ کی اجازت ہے، ورنہ نہیں۔ مگر یہ خیال رہے کہ جتنی زیادتی تم پر ہوئی اتنی ہی تم کرسکتے ہو۔ اس سے زیادہ نہیں…

Read the full tafseer

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

707 ۔ یعنی کسی مہینہ کی حرمت کی بنیاد تو بس اسی پر ہے کہ دوسرا فریق بھی اسکی حرمت ملحوظ رکھے گا، اور اگر یہ نہیں تو پھر کسی مہینہ کی حرمت کی بنیاد ہی نہیں، یہ چیز تو محض عوض معاوضہ کی، اور طرفین کے تعامل پر مبنی ہے۔ (آیت) ” الشھر الحرام “ کے لفظی معنی میں ” حرمت والا مہینہ “ عرب کے قبائل آپس میں سخت جنگجو چلے آتے تھے۔ لیکن میں یہ بھی ٹھہرگئی تھی کہ سال میں چار مہینے جنگ بندر ہے، اور یہ زمانہ امن وصلح کے ساتھ گزارا جائے اور یہ چار مہینے یہ تھے :۔ محرم۔ سنہ قمری کا پہلا مہینہ۔ رجب۔ سنہ قمری کا ساتواں مہینہ۔ ذی قعدہ۔ سنہ قمری کا گیا رہواں۔ ذی الحجہ۔ سنہ قمری کا بارہواں مہینہ۔ یہاں اشارہ ذی قعدہ…

Read the full tafseer

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین· Explained with ayahs 192–194

فَاِنِ انْتَھَوْا فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ، یعنی تم جس خدا پر ایمان رکھتے ہو اس کی صفت یہ ہے کہ بدتر سے بدتر مجرم اور گنہگار کو بھی معاف کردیتا ہے جب کہ وہ اپنی باغیانہ روش سے باز آجائے یہی صفت تم اپنے اندر بھی پیدا کرو، تمہاری لڑائی انتقام کی پیاس بجھانے کے لئے نہ ہو بلکہ خدا کے دین کا راستہ صاف کرنے کے لئے ہو تمہاری لڑائی کسی گروہ یا جماعت سے اسی وقت تک ہونی چاہیے جب تک وہ راہ خدا میں مزاحم ہو اور جب وہ پنا رویہ چھوڑ دے تو تمہارا ہاتھ بھی اس پر نہ اٹھنا چاہیے۔ سابقہ آیت وَقَاقِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللہِ میں جو مظلوم مسلمانوں کو قتال کی اجازت دی جا رہی ہے وہ اچانک اور بلا سبب نہیں…

Read the full tafseer

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

اَلشَّهْرُ الْحَرَام بالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمٰتُ قِصَاصٌ ( حرمت کا مہینہ بدلہ میں ہے حرمت کے مہینے کے اور حرمت کی چیزوں میں برابری سرابری ہے) پہلی الشھر الحرام سے مراد ذیقعدہ 7 ھ ہے جس میں مکہ میں گئے اور عمرہ ادا کیا اور دوسرے الشھر الحرام سے چھ ذیقعدہ 6 ھ ہے کہ جس میں مشرکین نے روک لیا تھا قصاص کے معنی مساوات (برابری) کے ہیں مطلب یہ ہے کہ حرمت کی شیے میں برابری جاری ہوتی ہے اور بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ آیت گذشتہ : وقاتلوا فی سبیل اللہ الخ کے لیے بمنزلہ علت کے ہے۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ جب سائل آئندہ جناب رسول اللہ عمر کہ کے لیے تشریف لے گئے تو مسلمانوں کو یہ خوف ہوا کہ ایسا نہ…

Read the full tafseer

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(194) وہ مہینہ جس میں آپ ﷺ عمرہ کی قضا کے لیے تشریف لے جارہے ہیں وہ اس مہینے کا بدل ہے جس میں کفار نے آپ کو عمرہ کرنے سے منع کردیا تھا اور اگر یہ کفار حدود حرم میں آپ لڑائی کی پہل کریں تو آپ بھی اسی قدر ان کے ساتھ لڑائی کریں اور قتل و غارت میں پہل کرنے سے اللہ تعالیٰ سے ڈریں، اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔

Read the full tafseer

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

رسول اللہ ﷺ جب ذوالقعدہ 6 ھ میں عمرہ کے لیے تشریف لے گئے، تو کفار نے مزاحمت کی اور عمرہ سے روک دیا، مگر آخرکار صلح ہوگئی اور قرار پایا کہ مسلمان آئندہ سال عمرہ کرلیں۔ یہ معاہدہ صلح حدیبیہ کے نام سے مشہور ہے، پھر جب دوسرے سال 7 ھ میں مسلمان عمرہ کے لیے روانہ ہوئے تو انھیں اندیشہ ہوا کہ ماہ حرام اور حرم مکہ میں تو لڑائی منع ہے، لیکن اگر کفار نے بد عہدی کی اور ہمیں عمرہ سے روک دیا تو ہم کیا کریں گے، اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (ابن کثیر) یعنی (حرمت والے مہینوں کی حرمت کی پاس داری کفار کی طرف سے ان کی حرمت کی پاس داری کے مقابلے میں ہے) اگر وہ حرام مہینوں کا لحاظ نہ کریں تو تم بھی نہ کرو اور اگر وہ…

Read the full tafseer

Tibyan-ul-Quranتفسیر تبیان القرآن

حرمت والے مہینوں کا بیان : امام بخاری روایت کرتے ہیں : حضرت ابوبکرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمانہ گھوم کر پھر اپنی اس حالت پر آگیا ہے جس حالت پر اللہ نے اس کو زمین اور آسمانوں کے پیدا کرنے کے وقت بنایا تھا ‘ سال کے بارہ مہینے ہیں ‘ تین مہینے پے درپے حرمت والے ہیں ‘ ذوالقعدہ ‘ ذوالحجہ ‘ محرم اور رجب ‘ رجب کا مہینہ جمادی اور شعبان کے درمیان ہے (صحیح بخاری ج ١ ص ٤٥٤‘ ج ٢ ص ٦٣٢ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع ‘ کراچی ‘ ١٣٨١ ھ) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے زمانہ سے یہ دستور چلا آرہا تھا کہ لوگ دور دراز سے حج کے لیے ذوالقعدہ ‘ ذوالحجہ اور محرم میں آنے جانے…

Read the full tafseer

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

آیت نمبر 194 اس میں دس مسائل ہیں : مسئلہ نمبر 1: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : الشھر الحرام اس سے پہلے الشھر کا اشتقاق گزرچکا ہے اس کے نزول کا سبب وہ ہے جو حضرات ابن عباس، قتادہ مجاہد، مقسم، سدی، ربیع اور ضحاک وغیرہ سے روایت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا : یہ عمرۃ القضاء اور حدیبیہ کے سال نازل ہوئی۔ واقعہ اس طرح ہے کہ رسول اللہ ﷺ عمرہ کے لئے نکلے حتیٰ کہ ذی القعدہ 6 ہجری میں حدیبیہ کے مقام پر پہنچے تو کفار قریش نے بیت اللہ کی طرف سے روک دیا۔ آپ واپس آگئے اللہ تعالیٰ نے آپ سے وعدہ فرمایا تھا کہ آپ مکہ میں ضرور داخل ہوں گے۔ پس آپ سات ہجری کو مکہ میں داخل ہوئے اور اپنے عمرہ کی قضا کی تو یہ آیت نازل ہوئی۔…

Read the full tafseer

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

(1) امام بکاری نے نافع (رح) سے روایت کیا کہ ایک آدمی ابن عمر ؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ آپ کو کس چیز نے اس بات پر آمادہ کیا کہ ایک سال حج کرو اور ایک سال عمرہ اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد چھوڑ دو اور آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس میں کتنی رغبت دلائی ہے انہوں نے فرمایا اے میرے بھائی کے بیٹے اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ ایمان لانا اللہ پر اور اس کے رسول پر پانچ نمازیں (پڑھنا) رمضان کے روزے رکھنا زکوٰۃ ادا کرنا اور بیت اللہ کا حج کرنا اس شخص نے کہا کیا آپ نے نہیں سنا جو کچھ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ذکر فرمایا لفظ آیت ” وان طایفتن من المؤمنین اقتتلوا فاصلحوا بینھما “ (الحجرات…

Read the full tafseer

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[ اَلشَّہْرُ الْحَرَامُ : محترم مہینہ ] [ بِالشَّہْرِ الْحَرَامِ : محترم مہینے سے ہے ] [ وَالْحُرُمٰتُ : اور تمام محترم چیزیں ] [ قِصَاصٌ: بدلہ ہیں ] [ فَمَنِ : پس جو ] [ اعْتَدٰی : زیادتی کرے ] [ عَلَیْکُمْ : تم لوگوں پر ] [ فَاعْتَدُوْا : تو تم لوگ (بھی) زیادتی کرلو ] [ عَلَیْہِ : اس پر ] [ بِمِثْلِ مَا : اس جیسی سے جو ] [ اعْتَدٰی : اس نے زیادتی کی ] [ عَلَیْکُمْ : تم لوگوں پر ] [ وَاتَّقُوا اللّٰہَ : اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو ] [ وَاعْلَمُوْآ : اور جان لو ] [ اَنَّ اللّٰہَ : کہ اللہ ] [ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ : متقی لوگوں کے ساتھ ہے ] ترکیب :” اَلشَّھْرُ الْحَرَامُ “ مبتدأ ہے۔ اس کی خبر…

Read the full tafseer

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

مشرکین کی زیادتی کا جواب صلح کی شرطوں کے مطابق جب نبی اکرم ﷺ اپنے صحابہ ؓ کے ساتھ 7 ھ میں عمرۃ القضا کے لیے تشریف لے گئے تو یہ ماہ ذی قعدہ تھا مشرکین مکہ سے مسلمانوں کو خطرہ تھا کہ معاہدہ کی پاسداری نہ کریں اور حملہ کردیں اگر انہوں نے حملہ کیا تو حرمت والے مہینہ میں اور حرم میں جنگ کرنی پڑے گی اور اس سے مکان و زمان دونوں کی حرمت میں فرق آئے گا۔ حرم کے بارے میں تو اللہ تعالیٰ نے پہلی آیت میں ارشاد فرما دیا کہ (وَلَا تُقٰتِلُوْھُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتّٰی یُقٰتِلُوْکُمْ فِیْہِ ) اور مہینہ کی حرمت کے بارے میں اس آیت میں ارشاد ہو رہا ہے کہ اگر جنگ کرنی پڑے تو تم جنگ کرلینا اور حرمت…

Read the full tafseer

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن· Explained with ayahs 190–194

حکم نہم متعلق بہ قتال کفار۔ قال تعالی، وقاتلوا فی سبیل اللہ۔۔۔۔ الی۔۔۔۔ مع المتقین۔ گزشتہ آیات میں حج اور روزہ کے لیے خاص مہینہ کا ہونا بیان فرمایا کہ سوائے ان ایام مقررہ کے دوسرے ایام میں حج نہیں ہوسکتا اسی طرح ملت ابراہیمی میں یہ حکم تھا کہ چار مہنوں میں قتل و قتال حرام ہے، ذی قعدہ، ذی الحجہ، محرم، رجب۔ یہ چار مہینے اشہر حرم کہلاتے تھے اور یہ چاروں مہینے امن کے کہلاتے تھے ان دنوں میں تمام ملک عرب میں لڑائی موقوف ہوجاتی تھی اور کوئی کسی سے تعرض نہ کرتا تھا اس بناء پر نبی صلی اللہ نے ذی قعدہ الحرام س 6 ھجری میں صحابہ کی ایک کثیر جماعت کے ہمراہ عمراہ کا قصد فرمایا جب مکہ مکرمہ پہنچے تو مشرکین…

Read the full tafseer

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

368 سال کے بارہ مہینوں میں سے چار مہینے یعنی محرم، رجب، ذیقعدہ اور ذی الحجہ اشہر الحرم کہلاتے تھے اور ان میں جنگ و قتال جائز نہیں تھا۔ ذیقعدہ کے مہینے میں حضرت رسول خدا ﷺ صحابہ کی ایک کثیر جماعت کے ساتھ بقصد عمرہ مکہ مکرمہ پہنچے تو مشرکین مکہ نے آپ کو مقام حدیبیہ میں روک دیا اور مسلمانوں پر تیر اندازی اور سنگ باری کے ذریعہ اس عزت والے مہینہ میں جنگ کی ابتداء کی۔ اس وقت دونوں فریقوں میں یہ معاہدہ ہوا کہ مسلمان اگلے سال عمرہ کریں۔ جب اگلے سال مسلمان عمرہ کے لیے روانہ ہوئے تو ان کے دل میں تردد پیدا ہوا کہ اگر کفار نے پہل کی اور لڑائی شروع کردی تو پھر ہم کیا کریں اگر جوابی کاروائی نہ کریں تو یہ…

Read the full tafseer

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان· Explained with ayahs 194–195

گزشتہ سے پیوستہ اس سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے جہاد اور قتال کا حکم دیا تھا ، اور اس کی وجہ یہ بھی بیان فرمائی کہ مشرکین کے برپا کردہ فتنہ و فساد کو فرد کرنے اور ظلم و زیادتی کو ختم کرنے کے لیے جہاد ضروری قرار دیا گیا ہے ، یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ عام طور پر جہاد اپنے دفاع کے لیے کیا جائے ، البتہ اگر اغیار کے ظلم و ستم کی بناء پر مخلوق خدا کی جان و مال اور عزت و ناموس خطرے میں ہو تو جنگ میں پہل بھی کی جاسکتی ہے حرمت والے چار مہینوں کا ذکر بھی اجمالا ً آ چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تخلیق ارض و سماکے وقت سے ہی بارہ مہینوں کی تقویم مقرر کر رکھی ہے ۔ جس میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں ۔ ملت…

Read the full tafseer

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

اَلشَّہْرُ الْحَرَامُ بِالشَّہْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمٰتُ قِصَاصٌ۝ 0 ۭ فَمَنِ اعْتَدٰى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَيْہِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَيْكُمْ۝ 0 ۠ وَاتَّقُوا اللہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللہَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ۝ 194 شہر الشَّهْرُ : مدّة مَشْهُورَةٌ بإہلال الہلال، أو باعتبار جزء من اثني عشر جزءا من دوران الشمس من نقطة إلى تلک النّقطة . قال تعالی: شَهْرُ رَمَضانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ [ البقرة/ 185] ، ( ش ھ ر ) الشھر ( مہینہ ) وہ مدت معینہ جو چاند کے ظہور سے شروع ہوتی ہے ۔ یا دوران شمس کے بارہ حصوں میں سے ایک حصہ کا نام ہے جو ایک نقطہ سے شروع ہو کر دوسرے نقطہ پر ختم…

Read the full tafseer

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی· Explained with ayahs 194–195

1 ؎ یعنی اگر وہ حرمت والے قابل تعظیم مہینے کا لحاظ اور پاس کریں تو اسلام کی طرف سے بھی ادب اور لحاظ ہے۔ قتال ممنوع ہے۔ اسی طرح اور جس قدر قابل تعظیم چیزیں ہیں جیسا کہ حرم اور مسجد الحرام ان کا بھی اگر وہ ادب ملحوظ رکھیں اور قتال وجدال نہ کریں تو مسلمانوں کو بھی لحاظ رکھنا ضروری ہے اور اگر وہ ادب نہ کریں تو اس مہینے اور ان قابل تعظیم چیزوں کو آڑ بنا کر مسلمانوں پر ظلم اور قتال کا وہ موقع حاصل نہیں کرسکتے۔ حرمت والا مہینہ حج کا مہینہ ہے اس کی تعظیم ایام جاہلیت میں بھی عرب کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے دین کی یہ بات ان میں باقی تھی۔ 12 منہ ترکیب : الشہر الحرام مبتدا بالشہر الحرام ای…

Read the full tafseer

Ruh-ul-Quranروح القرآن

اَلشَّھْرُالْحَرَامِ بِالشَّھْرِالْحَرَامِ وَالْحُرُمٰتُ قِصَاصٌ ط فَمَنِ اعْتَدٰی عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْہِ بِمِثْلِ مَااعْتَدیٰ عَلَیْکُمْ ص وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ ۔ (ماہِ حرام، ماہِ حرام کا بدلہ ہے اور اسی طرح دوسری مختلف چیزوں کا بھی قصاص ہے تو جو تم پر زیادتی کرے تم بھی اس کی زیادتی کے جواب میں اسی کے برابر اس کو جواب دو اور اللہ سے ڈرتے رہو اور یہ یقین رکھو کہ اللہ حدود الٰہی کا احترام کرنے والوں کے ساتھ ہے) (194) اشھرِحرم کی حیثیت حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے وقت سے عربوں میں یہ عقیدہ چلا آرہا تھا کہ ذی القعد اور ذی الحجہ اور محرم کے…

Read the full tafseer

Fahm-ul-Quranفہم القرآن· Explained with ayahs 194–195

فہم القرآن ربط کلام : گزشتہ سے پیوستہ ان بارہ ہدایات میں سے ایک یہ ہے کہ اگر کفار حرمتوں کی آڑ میں تم پر حملہ آور ہونے کی کوشش کریں تو تم بھی کسی حرمت کی پروا کیے بغیر ان کے خلاف برسر پیکار ہوجاؤ۔ کفار کے مقابلے میں حرمت کے بدلے ہی عزت و حرمت کا خیال رکھاجاسکتا ہے کیونکہ اللہ کے بندوں کو اس کی بندگی سے روکنا، کفر کو دین حق پر مسلط کرنا، کمزوروں پر ظلم ڈھانا اور مشرکوں کا بیت اللہ پر قبضہ جمانے سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں ہوسکتا اگر کفار مزاحم ہونے اور لوگوں پر ظلم کرنے سے باز آجائیں تو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کفار نے اٹھارہ سال تمہارے اوپر ظلم کیے ہیں لیکن یاد…

Read the full tafseer

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

تفسیر آیت 194: اَلشَّہْرُ الْحَرَامُ بِالشَّہْرِ الْحَرَامِ وَالْحُرُمٰتُ قِصَاصٌط فَمَنِ اعْتَدٰی عَلَیْکُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْہِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰی عَلَیْکُمْ وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّ اللّٰہَ مَعَ الْمُتَّقِیْنَ : حرمت والا مہینہ بدلہ میں حرمت والے مہینے کے اور حرمت والی چیزوں میں برابری ہے۔ جو زیادتی کرے تم پر تو تم اس پر زیادتی کرو اسی قدر جتنی اس نے زیادتی کی۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور یقین کرلو اللہ تعالیٰ ڈرنے والوں کے ساتھ ہے) 6 ھ؁۔ ذیقعدہ حدیبیہ والے سال مشرکین نے مسلمانوں سے شہر حرام ذوالقعدہ میں لڑائی کی۔ پس عمرۃ القضاء 7 ھ؁ ذیقعدہ میں یہ بات کہی گئی۔ لڑائی…

Read the full tafseer

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

(تفسیر) 194۔: (آیت)” الشھر الحرام بالشھرالحرام “ یہ آیت کریمہ عمرۃ القضاء کے بارے میں نازل ہوئی اور یہ اس طرح کہ حضور اقدس ﷺ ذوالقعدہ میں عمرہ کی غرض سے نکلے پس بیت اللہ آنے سے آپ ﷺ کو مشرکوں نے حدیبیہ کے مقام پر روکا ، پس آپ نے اہل مکہ سے اس بات پر مصالحت فرمائی کہ اس سال آپ واپس ہوجائیں اور آئندہ سال تشریف لائیں اور عمرہ کی قضا دیں ، چناچہ حضور ﷺ اس سال واپس تشریف لے گئے اور دوسرے سال ذوالقعدہ میں تشریف لائے اور سن 7 ھ میں آپ ﷺ نے عمرہ ادا فرمایا ، پس یہ ہے معنی اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا ” الشھر الحرام “ یعنی ذوالقعدہ (جو حرمت والا مہینہ ہے) جس میں تم مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے ہو اور عمرہ…

Read the full tafseer

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

ہجرت کے چھٹے سال ذیقعدہ کے مہینے میں آنحضرت ﷺ نے مدینہ سے زیارت مکہ کا قصد کیا تھا۔ اور جب مکہ کے قریب ایک جگہ حدیبیہ ہے وہاں آپ کا مقام ہوا تو مشرکین مکہ نے وہاں آکر آپ کو مکہ میں داخل ہونے سے روکا۔ آخر صلح اس بات پر ہوئی کہ اس سال تو آپ مدینہ کو واپس اور آئندہ سال پھر آئیں۔ اور مکہ کی زیارت کریں۔ اس صلح کا نام صلح حدیبیہ ہے اور اس کا ذکر تفصیل سے سورة انا فتحنا میں آئے گا یہ ذکر اس وقت کا ہے کہ جب تک مکہ کی فتح نہیں ہوئی تھی۔ اور مشرکین مکہ کا زور باقی تھا اب اس صلح کے موافق ہجرت کے ساتوں جب آپ نے ذیقعدہ کے مہینے میں زیارت مکہ کا قصد کیا تو صحابہ کرام کے دل میں یہ خدشہ پیدا ہوا کہ اگر اب کے…

Read the full tafseer

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

(آیت) اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ ” حرمت والا مہینہ حرمت والے مہینے کے بدلے میں ہے “ اس آیت میں اس مفہوم کا احتمال ہے کہ اس سے مراد یہ واقعہ ہو کہ جب صلح حدیبیہ والے سال کفار نے رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روک دیا تھا اور ان سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ اگلے سال مکہ مکرمہ آئیں گے، تو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روکنے کا واقعہ اور عمرہ قضا دونوں حرمت والے مہینے (ذوالقعدہ) میں پیش آئے۔ سا لئے حرام مہینے کے مقابلے میں حرام مہینے کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ اس مفہوم کی رو سے اس آیت کریمہ میں صحابہ کرام کے مناسب کی تکمیل کی خبر دے کر ان کی دل جوئی کی ہے،…

Read the full tafseer

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن· Explained with ayahs 194–196

آیا عمرہ فرض ہے یا نقل ؟ ارشاد باری ہے (واتموا الحج والعمرۃ للہ، اللہ کے لئے حج اور عمرہ پورا کرو) اس آیت کی تاویل میں سلف کا اختلاف ہے۔ حضرت علی ، حضرت عمر، سعید بن جبیر اور طائوس سے مروی ہے کہ حج اور عمرہ کے اتمام کا مطلب یہ ہے کہ تم اپنے گھر سے دونوں کا احرام باندھ لو۔ مجاہد کا قول ہے کہ اتمام کا مفہمو یہ ہے کہ حج اور عمرہ میں داخل ہونے کے بعد ان دونوں کے آخری افعال تک ادا کئے جائیں۔ سعید بن جبیر اور عطاء کا قول ہے۔ اللہ کے لئے ان کے تمام افعال و ارکان کو قائم کرنا اس لئے کہ یہ دونوں واجب ہیں۔ گویا ان دونوں نے آیت کی یہ تاویل کی کہ اس میں ان دونوں چیزوں کی ادائیگی کا حکم ہے گویا یوں فرمایا…

Read the full tafseer

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی· Explained with ayahs 193–194

531 جہاد اسلامی کا مقصد فتنہ و فساد کی سرکوبی : سو جہاد اسلامی کا مقصد یہی ہے کہ فتنہ و فساد باقی نہ رہے، اور کفر و شرک کو حق کے مقابلے میں سر اٹھانے کی، اور اس کا راستہ روکنے کی ہمت و سکت نہ رہے۔ یا تو کفر و باطل کی ظلمت بالکل مٹ جائے، یا وہ حق کے سامنے مغلوب اور سرنگوں ہو کر رہے، کہ غلبہ بہرحال حق ہی کا ہے، اور اسی کو غالب رہنا چاہیئے تاکہ دنیا اس کے نور سے فیضیاب ہو کر دارین کی سعادت و کامرانی سے بہرہ مند ہوسکے۔ اور یہی خلاصہ و مقصود ہے جہاد اسلامی کی مشروعیت کا، جیسا کہ ابھی اوپر حاشیہ نمبر 26 اور 27 میں بھی گزرا۔ تاکہ حق غالب ہو اور تمام بنی نوع انسان کا بھلا ہو۔ دنیا کی اس عارضی زندگی…

Read the full tafseer

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

حرمت والے مہینے تشریح : اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اجازت دی ہے کہحرمت والے مہینوں اور حرم میں جنگ کرسکتے ہیں وہ بھی صرف اس خاص صورت میں جبکہ کفار ان سے جنگ کرنے پر تل جائیں ورنہپہلے گزر چکا ہے کہ حرمت والے مہینوں میں حرمت والی مسجد میں اور اس کے آس پاس جنگ و جدل کرنا بالکل منع ہے۔ اس آیت میں یہ اجازت دی گئی ہے واقعہ یہ ہے کہ اہل عرب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے وقت سے اس بات کے پابند تھے کہ چار مہینوں میں جنگ و جدل ہرگز نہ کیا جائے گا۔ تاکہ لوگ امن وامان سے حج وعمرہ ادا کرسکیں۔ ذی القعدہ، ذی الحجہ اور محرم حج کے لئے اور رجب کا مہینہ عمرے کے لئے مختص تھا ہوا یہ کہ ذی قعدہ 7 ھ…

Read the full tafseer

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل· Explained with ayahs 189–196

آیات 189- 196 اسرارو معارف یسئلونک عن الاھلۃ……………کذالک جزاء الکفرین۔ یہ باب البر چل رہا ہے۔ آخر سورة تک مختلف احکام بیان ہو رہے ہیں ، جیسے قصاص ، دیت ، وصیت ، صوم اور اس کے متعلقہ مسائل اعتکاف ، مال کا حلال و حرام پہچاننا۔ عبادات میں قمری مہینوں کا اعتبار ہوگا : اب جہاد اور حج کے بارے ارشاد ہے کہ آپ ﷺ سے چان کے گھٹنے اور بڑھنے کے بارے میں پوچھتے ہیں تو فرمائیے کہ چاند کے اس گھٹنے بڑھنے میں سہولت یہ ہے کہ یہ ایک قدرتی نظام ہے وقت کو شمار کرنے کا۔ خواہ معاملات اختیاری ہوں جیسے مطالبہ حقوق وغیرہ اور خواہ خیر اختیاری ، جیسے عبادات مثل حج روزہ زکوٰۃ وغیرہ۔ یہاں سے معلوم ہوا کہ عبادات میں قمری…

Read the full tafseer

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 4 آنحضرت ﷺ ذع القعدہ 2 ھ میں جب عمرہ کے لیے تشریف لے گئے تو کفار نے مزاحمت کی اور عمرہ سے روک دیا مگر آخر کار صلح ہوگئی اور قرار پایا کہ مسلمان آئندہ سال عمرہ کریں یہ معاہدہ صلح حدیبیہ کے نام سے مشہور ہے۔ پھر جب دو سرے سال 7 ھ میں مسلمان عمرہ کے لیے روانہ ہوئے ان کو اندیشہ ہوا کہ ماہ حرام اور حرم مکہ میں لڑائی ممنوع ہے لیکن اگر کفار نے بد عہدی کی اور ہمیں عمرہ نہ کرنے دیا تو ہم کیا کریں گے اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (ابن کثیر کبیر) یعنی اگر کفار حرام مہینوں کا لحاظ نہ کریں تو تم بھی نہ کرو اور اگر وہ بد عہدی کریں تو تم بھی حرم مکہ کا لحاظ مت کرو۔ (قرطبی۔ ابن کثیر) فائدہ واضح رہے کہ اشہر حرم…

Read the full tafseer

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(2:194) الشھر الحرام۔ موصوف صفت۔ حرمت والا مہنیہ الحرمت۔ حرمتیں۔ بزرگیاں۔ حرمۃ کی جمع۔ حرمت اس چیز کو کہتے ہیں جس کا ادب ضروری ہو۔ قصاص۔ بدلہ۔ قتل کا بدلہ قتل قاتل۔ ہر عضو کا بدلہ عضو، ہر چوٹ کا بدلہ ویسی ہی چوٹ۔ ادب کی چیزوں میں مساوات۔ یعنی ماہ حرام میں اگر دشمن قتال کرے اور اس کی حرمت کا لحاظ نہ کرے تو تم بھی دفاعی جنگ کرو (آیت ہذا) خون کا بدلہ خون۔ خون بہا۔ الشھر الحرام بالشھر الحرام والحرمت قصاص۔ ماہ حرام کا بدلہ ماہ حرام ہی ہے اور تمام حرمتوں کا لحاظ برابری سے ہوگا۔ یعنی حرمتوں کے بارے میں دشمن جتنی زیادتی کا مرتکب ہوگا۔ دوسرا فریق اس دشمن کے خلاف اس زیادتی کے برابر اس کا توڑ کرنے میں…

Read the full tafseer

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن· Explained with ayahs 190–195

لغات القرآن : آیت نمبر 190 تا 195 قاتلوا (لڑو (جہاد کرو) ۔ یقاتلون (جو لڑتے ہیں) ۔ لا یحب (پسند نہیں کرتا) ۔ المعتدین (حد سے بڑھنے والے) ۔ ثقفتموھم (تم ان کو پاؤ (ثقفتم، و ، ھم ) ۔ اخرجوا (نکالو) ۔ اشد (بڑھ کر ، شدید، زیادہ) ۔ انتھوا (وہ رک گئے) ۔ لا تکون (نہ رہے) ۔ لا عدوان (زیادتی نہ ہو) ۔ الشھرالحرام (عزت والے مہینے (رجب، ذی قعدہ، ذی الحجہ اور محرم ان ) چار مہینوں میں اسلام سے پہلے بھی جنگ کو حرام سمجھا جاتا تھا اور مشرکین مکہ بھی اس کے پابند تھے نیز ابتداء اسلام میں بھی 7 ھ تک یہی قانون نافذ تھا) ۔ الحرمات (عزت کرنے میں) ۔ القصاص (برابری ہے (وہ احترام کرتے ہیں تو تم بھی احترام کرو) ۔ بمثل…

Read the full tafseer

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن· Explained with ayahs 194–195

حج کے احکام شان نزول : اللہ تعالیٰ نے آیت نازل فرمائی اور مسلمانوں کو جتلا دیا کہ اللہ کے عدل اور انصاف میں حرمتوں کا بدلہ ہے۔ جب صلح حدیبیہ کے وقت اسی ذیقعدہ حرمت والے مہینے میں ان مشرکوں نے اس مہینے کی حرمت اور حرم کی حد کی حرمت کو قائم نہ رکھا تو اگر لڑائی کا موقع پیش آجائے تو کچھ خدشہ کی بات نہیں ہے۔ اللہ کی طرف سے بدلے کے طور پر تم کو اجازت ہے مگر اتنا کرنا کہ جس قدر کسی کی طرف سے زیادتی ہو۔ بدلہ اتنا ہی لینا حد سے بڑھ کر زیادتی نہ کرنا۔ اللہ پرہیز گاروں کے ساتھ ہے۔

Read the full tafseer

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

[127] ماہ حرام یعنی حرمت والا مہینہ۔ عرب کے قبائل آپس میں سخت جنگجو چلے آتے تھے لیکن آپس میں یہ بھی ٹھہر گئی تھی کہ سال میں چار مہینے جنگ بند رہے گی اور یہ زمانہ امن اور صلح کے ساتھ گزارا جائے۔ یہ چار مہینے یہ تھے۔ ذی قعدہ، ذی الحجہ، محرم اور رجب۔ پہلے تین مہینے حج کے لئے مختص تھے اور رجب کا مہینہ عمرہ کے لئے مخصوص تھا۔ اس بنا پر ان مہینوں کو حرمت والے مہینے کہا جاتا تھا۔ [128] یعنی کسی مہینہ کی حرمت کی بنیاد تو بس اسی پر ہے کہ دوسرا فریق بھی اس کی حرمت ملحوظ رکھے گا۔ اگر یہ نہیں تو پھر کسی مہینہ کی حرمت کی بنیاد ہی نہیں۔ [129] یعنی جو تم سے حرمتوں کی رعایت کرے تو تم بھی اس کے ساتھ رعایت کرو۔…

Read the full tafseer

Siraj-ul-Bayanسراج البیان· Explained with ayahs 192–194

جنگ اور رعایت اخلاق : (ف 1) اسلام نے جہاں زندگی کے ہر شعبہ میں اصلاح کی ہے ، وہاں شعبہ حرب کو بھی فراموش نہیں کیا ، اسلام سے پہلے لوگ جن میں کسی قسم کی رعایت کو ملحوظ رکھنا ضروری نہیں سمجھتے تھے ، اسلام نے بتایا کہ جنگ میں بھی اخلاق وتدین کو ہاتھ سے نہ جانے دینا چاہئے ، اس لئے کہ جنگ اخلاق مندوں سے نہیں ‘ بلکہ ایک اخلاق باختہ قوم سے ہے ، مقصد یہ ہے کہ اخلاق دین کے تحفظ کے لئے آخری قطرہ خون بھی بہا دیا جائے ، مکہ والے ذی قعد ، ذی الحجہ ، محرم اور رجب میں جنگ کو روک دیتے تھے اور ان چار مہینوں کو احترام کے قابل سمجھتے تھے ، قرآن حکیم نے بھی ان کی اس حرمت کو برقرار رکھا اور فرمایا کہ اگر وہ…

Read the full tafseer

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

ف 2 حرمت کا مہینہ بدلہ اور عوض ہے حرمت کے مہینے کا اور یہ حرمتیں تو بدلے اور عوض معلومہ کی چیزیں ہیں لہٰذا جو شخص کسی چیز کی حرمت کا لحاظ نہ کرے اور تم پر زیادتی کرے تو تم بھی اس پر زیادتی کرو جیسی اسی نے تم پر زیادتی کی ہے یعنی اس کو اس زیادتی کی سزا دو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ کوئی معاملہ حد سے تجاوز نہ ہونے پائے اور یہ بات اچھی طرح جان لو کہ اللہ تعالیٰ یعنی اس کی نصرت آمیز ہمدردیاں اور اس کی مہربانیاں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو خلاف آئین کام کرنے سے ڈرتے اور بچتے ہیں (تیسیر) مطلب یہ ہے کہ اگر کفار مکہ حرمت والے مہینہ کا احترام نہ کریں اور تم سے ماہ ذیقعدہ میں تفض عہد کرکے لڑنے پر…

Read the full tafseer

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

ف 1۔ کفار کے ساتھ جبکہ شرائط جواز کے پائے جاویں ابتداء قتال شروع کرنا درست ہے۔ 2۔ جزیرہ عرب کے اندر کفار کو وطن بنانے کی اجازت نہیں۔

Read the full tafseer

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

حرمت کے مہینوں کا احترام ضروری ہے : 333: ” اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ “ جن میں جنگ کرنے کی ممانعت ہے چار ہیں ۔ رجب ، ذی قعدہ ، ذی الحجہ اور محرم ۔ ان مہینوں کا احترام زمانہ جاہلیت میں کیا جاتا تھا۔ جنگ بند کردی جاتی۔ راستے کھل جاتے اور تجارت شروع ہوجاتی ۔ مسلمانوں کو اب بھی یہی حکم ہے کہ ان مہینوں میں جنگ نہ کریں لیکن اگر کفار کی طرف سے ابتداء ہوجائے تو ان کو جواب دینا مسلمانوں کا اولین فرض ہے۔ جب ایک فریق نے پابندی نہیں کی تو دوسرا فریق مجبور ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ کسی مہینہ کی حرمت کی بنیاد تو بس اس پر ہے کہ دوسرا فریق بھی اس کی حرمت ملحوظ رکھے اور یہ نہیں تو پھر کسی مہینہ کیحرمت کی بنیاد ہی نہیں۔…

Read the full tafseer

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Ruling There are four 'sacred months': Dhul-Qa'dah, Dhul-Hijjah, Muharram which are consecutive and the fourth is Rajab. Even before Islam, fighting in these months was considered unlawful and the disbelievers of Makkah too used to observe their sanctity. Even in the early days of Islam, right through the year 7 A.H., this law was in force which is why the noble Companions were perplexed. Later, according to the consensus of the Ummah, this unlawfulness of fighting was abrogated and the permission to fight was given, but it is still preferable not to initiate fighting in these four months…

Read the full tafseer

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

206. From the time of Abraham three months - Dhu al-Qa'dah, Dhu al-Hijjah and Muharram - were consecrated for Hajj, and the month of Rajab was consecrated for 'Umrah. For the duration of these four months warfare, killing and pillage were prohibited so that people could perform Pilgrimage and return home safely. For this reason these months were cajied the 'sacred months'. The purpose of the verse is to stress that if the unbelievers respect the sanctity of the sacred months, the Muslims should do the same. If, however, they violate this sanctity and subject the Muslims to aggression, then…

Read the full tafseer

Khazain-ul-Irfanخزائن العرفان

(ف ۳۵۹) جب گزشتہ سال ذی القعدہ ۶ھ؁ میں مشرکین عرب نے ماہ حرام کی حرمت و ادب کا لحاظ نہ رکھا اور تمہیں ادائے عمرہ سے روکا تو یہ بے حرمتی ان سے واقع ہوئی اور اس کے بدلے تبوفیق الہی ۷ھ؁ کے ذی القعدہ میں تمہیں موقع ملا کہ تم عمرئہ قضا کو ادا کرو

Read the full tafseer

Noor-ul-Irfanنور العرفان

(ف ۴۳۳) یعنی ۶ھ ؁میں کفارِ مکہ نے جب تمہیں عمرہ کرنے سے ماہِ ذیقعد میں روکا اور تم سے جنگ کرنے کو آمادہ ہوگئے حالانکہ حرم اور ذیقعد ماہ حرام میں جنگ کرنا سخت جرم تھا تو اگر تم نے ان کے جواب میں اس وقت دفاعی جنگ کی تیاری کرتے ہوئے حدیبیہ میں بیعت الرضوان کی اور پھر ۷ھ ؁ذیقعد میں عمرہ قضا ادا کرلیا تو کوئی جرم نہیں اس آیت میں ان لوگوں کو جواب دیا گیا جو مسلمانوں کی حدیبیہ والی تیاریٔ جنگ پر اعتراض کرتے تھے کہ انہوں نے حرم شریف اور ماہ ذیقعد میں جو ماہِ محترم ہے جنگ پر آمادگی کیوں کی۔ (ف ۴۳۴) زیادتی کے بدلے کو زیادتی فرمانا ایسا ہی ہے جیسے برائی کی سزا کو برائی فرمانا ورنہ زیادتی کرنے کی سزا…

Read the full tafseer

Tafseer-ul-Hasanaatتفسیر الحسنات

آگے ارشاد ہے۔ الشھر الحرام بالشھر الحرام والحرمت قصاص ط فمن اعتدیٰ علیکم فاعتدوا علیہ بمثل مااعتدیٰ علیکم ص واتقوا اللہ واعلموٓا ان اللہ مع المتقین۔ ماہ حرام کے بدلے ماہ حرام اور ادب کے بدلے ادب ہے۔ جو تم پر زیادتی کرے اس پر تم بھی جواباً زیادتی کرو اتنی ہی جتنی انہوں نے کی اور اللہ سے ڈرتے رہو اور سمجھ لو اللہ ڈر والوں کے ساتھ ہے۔ جب گزشتہ سال ذیقعد ٦ ہجری میں مشرکین عرب نے ماہ حرام میں اس کی حرمت ملحوظ نہ رکھی اور تمہیں ادائے عمرہ سے روکا تو یہ بےحرمتی ان کی طرف سے ہوئی اللہ تعالیٰ عزوجل نے اس کے بدلہ میں ٧ ہجری کے ماہ ذیقعد میں تمہیں موقع دیا کہ تم قضا شدہ عمرہ ادا کرلو۔ اگر کوئی احرام اور…

Read the full tafseer

Al-Mukhtasar (Ur)المختصر فی تفسیر القرآن

194- سن 7 ہجری کا وہ حرمت والا مہینہ جس میں اللہ تعالیٰ نے تمھیں عمرے کی ادائیگی اور حرم میں داخلے کا موقع عطا کیا، یہ 6 ہجری کے اس حرمت والے مہینے کے بدلے میں تھا جس میں مشرکین نے تمھیں حرم میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ تمام حرمات، یعنی حرمت والے شہر، حرمت والے مہینے اور احرام کی حالت میں بھی حد سے گزرنے والوں سے قصاص لیا جائے گا۔ جو حرمت والے مہینے، شہر یا حالت احرام میں تم پر زیادتی کرے تو اس کے ساتھ اسی طرح کا معاملہ کرو اور برابر کے بدلے سے تجاوز نہ کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی حدوں سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ نے تمھیں جس کی اجازت دی ہے، اس میں حد سے گزرنے پر اللہ سے ڈرو…

Read the full tafseer

Al-Mukhtasar (En)المختصر فی تفسیر القرآن

The sacred month in which Allah enabled you to enter the Sacred Mosque and perform Umrah (Year 7 AH) is to compensate for the sacred month in which the polytheists prevented you from entering the Sacred Mosque (in Year 6 AH). The Law of Legal Retribution applies when the limits are overstepped concerning sacred things, such as the sacred land, the sacred month, and being in a state of ritual consecration (Ihram) for pilgrimage to the Sacred Mosque. When someone wrongs you in any of these, do unto them, as they did unto you, but do not go beyond what they have done: Allah does not love those…

Read the full tafseer

Tazkirul Quran (En)تذکیر القرآن

Fighting during the sacred months (Muharram, Rajab, Dhu’l-Qada, Dhu’l-Hijjah) or fighting within the precincts of Makkah is forbidden. But if opponents commit aggression in these months, believers may fight back in self-defence. But while fighting, believers must abstain from all atrocities, they should not transgress any bounds set by God—if they truly fear God—even at times of great provocation as in a state of war.

Read the full tafseer