2. Surah Al-Baqara
البقرةThe Cow · 286 ayahsمظہر القرآن
الٓمّٓۚ Open ayah 2:1 in the Quran reader
الم
ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ١ۛۖۚ فِیْهِ١ۛۚ هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 2:2 in the Quran reader
(1) یہ کتاب (2) (الہی) ہے (یعنی قرآن) اس میں کچھ شک نہیں، راہ دکھانے والی ہے پرہیزگاروں کو
الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ Open ayah 2:3 in the Quran reader
وہ جو بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور ہم نے جو کچھ روزی ان کو دے رکھی ہے اس میں سے (راہ خدا میں) خرچ کرتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ Open ayah 2:4 in the Quran reader
اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں اس پر جو (اے محبوب) اتارا گیا تمہاری طرف اور جو کچھ تم سے پہلے اتارا گیا اور یہ لوگ آخرت پر (بھی) یقین رکھتے ہیں
اُولٰٓئِكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ١ۗ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Open ayah 2:5 in the Quran reader
ہی لوگ اپنے پروردگار کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ (دنیا وآخرت میں) کامیاب ہیں۔ (1)
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ Open ayah 2:6 in the Quran reader
بیشک جو لوگ کافر ہوئے ان کے حق میں تمہارا (اے محبوب) ڈرانا یا نہ ڈرانا (دونوں) برابر ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے
خَتَمَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ عَلٰى سَمْعِهِمْ١ؕ وَ عَلٰۤى اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ١٘ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ۠ Open ayah 2:7 in the Quran reader
خدا نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی ہے ( پس نہ وہ حق جان سکتے ہیں اور نہ سن سکتے ہیں) اور ان کی آنکھوں پر پردہ ہے (کہ دیکھ نہیں سکتے) اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِیْنَۘ Open ayah 2:8 in the Quran reader
اور بعضے ان لوگوں میں سے (منہ سے تو) یہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور وہ لوگ ایمان والے نہیں
یُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۚ وَ مَا یَخْدَعُوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَشْعُرُوْنَؕ Open ayah 2:9 in the Quran reader
(اپنے نزدیک) فریب دیتے ہیں خدا کو اور مسلمانوں کو، حقیقت میں وہ (دوسروں کو کیا فریب دیں گے) خود اپنی جانوں کو فریب دیتے ہیں اور (جہالت و سرکشی کی وجہ سے) آگاہ نہیں ہوتے
فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ١ۙ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۢ١ۙ۬ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ Open ayah 2:10 in the Quran reader
ان کے دلوں میں (کفر کی) بیماری ہے ، پس اللہ نے (دین حق کو کامیاب کر کے) ان کی بیماری اور بڑھا دی اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے بسبب اس کے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے ۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ١ۙ قَالُوْۤا اِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُوْنَ Open ayah 2:11 in the Quran reader
اور جب ان (منافقوں) سے کہا جاتا ہے کہ زمین میں فساد نہ پھیلاؤ تو کہتے ہیں کہ ہم تو (لوگوں میں) اصلاح کرنے والے ہیں
اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُوْنَ وَ لٰكِنْ لَّا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 2:12 in the Quran reader
آگاہ ہو بیشک یہی (منافق لوگ) فساد کرنے والے ہیں و لیکن انہیں سمجھ نہیں
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اٰمِنُوْا كَمَاۤ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ كَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَهَآءُ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَآءُ وَ لٰكِنْ لَّا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 2:13 in the Quran reader
ور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ جیسے اور لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں : کیا ہم بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح (یہ) بیوقوف آدمی ایمان لے آئے ہیں، دیکھو یہی لوگ ( فی الحقیقت) بیوقوف ہیں و لیکن جانتے نہیں
وَ اِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْۤا اٰمَنَّا١ۖۚ وَ اِذَا خَلَوْا اِلٰى شَیٰطِیْنِهِمْ١ۙ قَالُوْۤا اِنَّا مَعَكُمْ١ۙ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 2:14 in the Quran reader
اور جب یہ لوگ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیاطین (سرداروں) کے ساتھ اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں : ہم (دل سے) تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف (مسلمانوں سے) دل لگی کرتے ہیں
اَللّٰهُ یَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَ یَمُدُّهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 2:15 in the Quran reader
یہ لوگ مسلمانوں سے کیا دل لگی کریں گے ( حقیقت میں) اللہ ان کو ان کی ہنسی کا بدلہ دیتا ہے اور ان کو ڈھیل دیتا ہے کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَةَ بِالْهُدٰى١۪ فَمَا رَبِحَتْ تِّجَارَتُهُمْ وَ مَا كَانُوْا مُهْتَدِیْنَ Open ayah 2:16 in the Quran reader
یہی (منافق) وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی مول لی ، پس نہ ان کی اس تجارت نے ان کو نفع دیا اور نہ راہ (ہدایت) پانے والے ہوئے
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِی اسْتَوْقَدَ نَارًا١ۚ فَلَمَّاۤ اَضَآءَتْ مَاحَوْلَهٗ ذَهَبَ اللّٰهُ بِنُوْرِهِمْ وَ تَرَكَهُمْ فِیْ ظُلُمٰتٍ لَّا یُبْصِرُوْنَ Open ayah 2:17 in the Quran reader
ان (منافقوں) کی مثال اس کی سی مثال ہے جس نے (مجمع میں رات کے وقت روشنی کے لیے) آگ روشن کی، پھر جب (آگ کے شعلوں سے) اس کے آس پاس کی چیزیں خوب روش ہوگئیں تو اللہ نے ان کا نور سلب کرلیا اور ان کو اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ اب ان کو کچھ نہیں سمجھائی دیتا
صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَا یَرْجِعُوْنَۙ Open ayah 2:18 in the Quran reader
(کانوں سے) (1) بہرے ہیں (حق بات سن نہیں سکتے) (منہ سے) گونگے ہیں (کہ زبان سے کلمہ خیر نہیں نکال سکتے) (آنکھوں سے) اندھے ہیں (کہ راہ ہدایت نہیں دیکھ سکتے) پس دین حق کی طرف رجوع نہ ہوں گے
اَوْ كَصَیِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ فِیْهِ ظُلُمٰتٌ وَّ رَعْدٌ وَّ بَرْقٌ١ۚ یَجْعَلُوْنَ اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ١ؕ وَ اللّٰهُ مُحِیْطٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَ Open ayah 2:19 in the Quran reader
یا ان کی مثال ایسی ہے کہ آسمان سے بھاری مینہ برسے جس میں اندھیریاں ہیں اور کڑک اور بجلی ہے ۔ کڑک کی ڈراؤنی آواز کے سبب سے چلنے والے لوگ اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں موت کے خوف سے اور اللہ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے
یَكَادُ الْبَرْقُ یَخْطَفُ اَبْصَارَهُمْ١ؕ كُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِیْهِ١ۙۗ وَ اِذَاۤ اَظْلَمَ عَلَیْهِمْ قَامُوْا١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 2:20 in the Quran reader
قریب ہے کہ بجلی ان کی بینائی کو اچک لے جائے گی، جب بجلی کی چمک سے روشنی ہوتی ہے تو اس کی روشنی میں چلنے لگتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے کے کھڑے رہ جاتے ہیں، اور اگر اللہ چاہے تو (یوں بھی) ان کے سننے اور دیکھنے کی قوتیں (ان سے) سلب کرلے، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّكُمُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ Open ayah 2:21 in the Quran reader
اے لوگو (1) اپنے پروردگار کی عبادت کرو (اس پروردگار کی) جس نے تم کو اور ان لوگوں کو جو تم سے پہلے تھے پیدا کیا تاکہ تم (عذاب سے) بچ جاؤ
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً١۪ وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ١ۚ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 2:22 in the Quran reader
وہ (پروردگار عالم) جس نے تمہارے لیے زمین فرش کی طرح بچھا دی اور آسمان کو چھت کی طرح بلند کردیا اور برسایا آسمان سے پانی (جس سے زمین شاداب ہوجاتی ہے) پھر ہر طرح کے پھل تمہارے کھانے کے لیے پیدا کیے پس اللہ کے لیے جان بوجھ کر برابر والے نہ ٹھہراؤ
وَ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰى عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ١۪ وَ ادْعُوْا شُهَدَآءَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 2:23 in the Quran reader
اور اگر (1) تمہیں اس (قرآن کی سچائی) میں کچھ شک ہے کہ جو ہم نے اپنے خاص بندے (محمد) پر اتارا تو (اگر یہ انسانی دماغ کی بناوٹ ہے تو تم بھی انسان ہو تو صرف) اس کی مانند ایک سورت تو لے آؤ، اور اللہ کے سوا جس قدر تمہارے حمایتی ہیں سب سے مدد لو اگر تم (اس دعوے میں) سچے ہو
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ١ۖۚ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِیْنَ Open ayah 2:24 in the Quran reader
پس اگر تم ایسا نہ لاسکو اور (حقیقت یہ ہے کہ) ہرگز نہیں لاسکو گے تو چاہیے کہ سچائی کے انکار سے (باز آؤ) پس اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی (یعنی کافر) اور پتھر (یعنی بت) ہیں (وہ) کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے ۔
وَ بَشِّرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ كُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِّزْقًا١ۙ قَالُوْا هٰذَا الَّذِیْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ وَ اُتُوْا بِهٖ مُتَشَابِهًا١ؕ وَ لَهُمْ فِیْهَاۤ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ١ۙۗ وَّ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ Open ayah 2:25 in the Quran reader
اور (اے محبوب) (2) ان لوگوں کو خوشخبری سنا دو جو ایمان لائے ہیں اور انہوں نے اچھے کام کیے کہ ان کے واسطے (بہشت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جب ان کو ان باغوں سے کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا (صورت دیکھ کر) کہیں گے : یہ تو وہی رزق ہے جو ہمیں پہلے مل چکا ہے (مگر کھانے سے نئی لذت پائیں گے) اور ان کو ایک ہی صورت و شکل کے میوے ملا کریں گے ، اور ان کے لیے ان باغوں میں پاکیزہ بیبیاں ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے
اِنَّ اللّٰهَ لَا یَسْتَحْیٖۤ اَنْ یَّضْرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوْضَةً فَمَا فَوْقَهَا١ؕ فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَیَعْلَمُوْنَ اَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۚ وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَیَقُوْلُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا١ۘ یُضِلُّ بِهٖ كَثِیْرًا١ۙ وَّ یَهْدِیْ بِهٖ كَثِیْرًا١ؕ وَ مَا یُضِلُّ بِهٖۤ اِلَّا الْفٰسِقِیْنَۙ Open ayah 2:26 in the Quran reader
بیشک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا (1) کہ کسی (حقیقت کے سمجھانے کے لیے کسی حقیر سے حقیر چیز) کی مثال بیان کرتے (مثلا) مچھر کی یا اس سے زیادہ حقیر چیز کی پس جو لوگ ایمان رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ مثال حق ہے ان کے پروردگار کی طرف سے ، اور وہ لوگ جو کافر ہیں کہتے ہیں : بھلا ایسی مثال بیان کرنے سے اللہ کیا چاہتا ہے ، ایسی ہی مثال سے اللہ بہتیروں کو گمراہ کرتا ہے اور ایسی ہی مثال سے بہتیروں کو ہدایت دیا کرتا ہے اور وہ گمراہ نہیں کرتا مگر انہیں لوگوں کو جو بےحکم (نافرمان) ہیں
الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ١۪ وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ Open ayah 2:27 in the Quran reader
بےحکم وہ لوگ ہیں جو اللہ کے عہد کو توڑ دیتے ہیں اس کے پکا ہونے کے بعد اور جس چیز کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کردیتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
كَیْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَ كُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْیَاكُمْ١ۚ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 2:28 in the Quran reader
(لوگو) (1) بھلا تم کیونکر منکر ہوسکتے ہو خدا سے اور حالانکہ تم بےجان تھے، پھر اس نے تم میں جان ڈالی پھر وہی (ہے جو زندگی کے بعد) تم کو موت دے گا، پھر تم کو (دوبارہ قیامت میں) زندہ کرے گا، پھر (بالآخر) تم سب کو اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۗ ثُمَّ اسْتَوٰۤى اِلَى السَّمَآءِ فَسَوّٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 2:29 in the Quran reader
وہی (اللہ) ہے کہ جس نے تمہارے لیے زمین کی ساری چیزیں پیدا کیں، پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا پس ٹھیک سات آسمان بنائے اور وہ سب چیزوں کا جاننے والا ہے
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةً١ؕ قَالُوْۤا اَتَجْعَلُ فِیْهَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْهَا وَ یَسْفِكُ الدِّمَآءَ١ۚ وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ١ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 2:30 in the Quran reader
(اے محبوب) یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ زمین میں (اپنا ایک) نائب بنانے والے ہوں فرشتوں نے کہا : کیا ایسی ہستی کو نائب کرے گا جو زمین میں فساد پھیلائے اور خونریزی کرے اور ہم تیری حمد وثنا کرتے ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہیں (اللہ نے) فرمایا : بیشک میں وہ جانتا ہوں جس کی تمہیں خبر نہیں
وَ عَلَّمَ اٰدَمَ الْاَسْمَآءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلٰٓئِكَةِ١ۙ فَقَالَ اَنْۢبِئُوْنِیْ بِاَسْمَآءِ هٰۤؤُلَآءِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 2:31 in the Quran reader
اور (1) اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام چیزوں کے نام بتا دیئے، پھر اللہ نے وہ تمام چیزیں فرشتوں کے سامنے پیش کیں، پس فرمایا : اگر تم (اپنے خیال میں) سچے ہو تو مجھ کو ان چیزوں کے نام تو بتاؤ
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ Open ayah 2:32 in the Quran reader
(فرشتوں نے) عرض کیا : ساری پاکیاں تیرے ہی لیے ہیں ہم تو اتنا ہی جانتے ہیں جتنا تو نے ہمیں بتلا دیا ہے ، بیشک تو ہی علم و حکمت والا ہے
قَالَ یٰۤاٰدَمُ اَنْۢبِئْهُمْ بِاَسْمَآئِهِمْ١ۚ فَلَمَّاۤ اَنْۢبَاَهُمْ بِاَسْمَآئِهِمْ١ۙ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۙ وَ اَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا كُنْتُمْ تَكْتُمُوْنَ Open ayah 2:33 in the Quran reader
(تب خدا نے آدم کو) حکم دیا کہ اے آدم ! تم فرشتوں کو ان چیزوں کے نام بتا دو پھر جب آدم نے فرشتوں کو ان چیزوں کے نام بتا دیئے تو فرمایا : کیوں میں نے تم سے نہ کہا تھا کہ بیشک آسمان و زمین کی تمام پوشیدہ چیزوں کو میں جانتا ہوں اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو وہ بھی میرے علم میں ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو (وہ بھی مجھ سے مخفی نہیں)
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰى وَ اسْتَكْبَرَ١٘ۗ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 2:34 in the Quran reader
ور (یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ : آدم کو سجدہ کرو پس سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے قبول نہیں کیا اور تکبر کیا اور کافر ہوگیا
وَ قُلْنَا یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَ كُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَیْثُ شِئْتُمَا١۪ وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 2:35 in the Quran reader
اور ہم نے (1) (آدم سے) کہا : اے آدم ! تم اور تمہاری بیوی اس جنت میں رہو اور جنت میں سے جس چیز کو دل چاہے بےروک ٹوک ہر جگہ سے کھاؤ (پیو) مگر اس درخت کے نزدیک نہ جانا (اگر تم اس کے قریب گئے) تو حد سے بڑھنے والوں میں ہوجاؤ گے
فَاَزَلَّهُمَا الشَّیْطٰنُ عَنْهَا فَاَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِیْهِ١۪ وَ قُلْنَا اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 2:36 in the Quran reader
پس شیطان نے ان دونوں کو جنت سے لغزش دی، پس (آخر کار) جن نعمتوں میں وہ ہر تے تھے اس سے انہیں الگ کردیا اور ہم نے کہا : تم نیچے اترو تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے اور اب تمہیں زمین میں ایک خاص وقت تک رہنا اور برتنا ہے