Al-Baqara 2:123

Al-Baqara · from ayah 123

2:123

وَاتَّقُوْا یَوْمًا لَّا تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْـًٔا وَّلَا یُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّلَا تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ ۟وَاتَّقُوۡا يَوۡمًا لَّا تَجۡزِىۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَيۡئًـا وَّلَا يُقۡبَلُ مِنۡهَا عَدۡلٌ وَّلَا تَنۡفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے اور نہ اس کو کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح کی) مدد مل سکے

— Fateh Muhammad Jalandhari

And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, and no compensation will be accepted from it, nor will any intercession benefit it, nor will they be aided.

— Saheeh International

Juz 1 · Ruku 15 of surah · Ruku 15 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Baqara

All translations of 2:123

اور ڈرو اُس دن سے، جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا، نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا، نہ کوئی سفارش ہی آدمی کو فائدہ دے گی، اور نہ مجرموں کو کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام نہ آئے، اور نہ اس سے بدلہ قبول کیا جائے اور نہ اس کو کسی کی سفارش کچھ فائدہ دے اور نہ لوگوں کو (کسی اور طرح کی) مدد مل سکے

— مولانا فتح محمد جالندہری

اس دن سے ڈرو جس دن کوئی نفس کسی نفس کو کچھ فائده نہ پہنچا سکے گا، نہ کسی شخص سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا، نہ اسے کوئی شفاعت نفع دے گی، نہ ان کی مدد کی جائے گی

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص بھی کسی کے کچھ کام نہیں آئے گا، نہ کسی سے کسی قسم کا فدیہ قبول کیا جائے گا، نہ اس کو کوئی سفارش فائدہ دے گی اور نہ ان کو کوئی مدد پہنچے گی۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور ڈرو اس دن سے کہ کوئی جان دوسرے کا بدلہ نہ ہوگی اور نہ اس کو کچھ لے کر چھوڑیں اور نہ کافر کو کوئی سفارش نفع دے اور نہ ان کی مدد ہو -

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی جان کسی دوسری جان کی جگہ کوئی بدلہ نہ دے سکے گی اور نہ اس کی طرف سے (اپنے آپ کو چھڑانے کے لیے) کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ اس کو (اِذنِ الٰہی کے بغیر) کوئی سفارش ہی فائدہ پہنچا سکے گی اور نہ (اَمرِِ الٰہی کے خلاف) انہیں کوئی مدد دی جا سکے گی،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور اس دن سے بچو جب نہ کوئی جان کسی جان کے کچھ کام آئے گی اور نہ اس سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ اسے کوئی سفارش نفع دے گی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور اس دن سے ڈر جاؤ جب کوئی کسی دوسرے کے کام نہ آسکے گا، اس دن نہ تو اس سے معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ کسی کی سفارش اسے فائدہ دے گی، اور نہ ہی ان کو کوئی مدد مل سکے گی

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی جان کسی کے کچھ کام نہ آئے گی اور نہ اس سے کوئی معاوضہ قبول ہوگا، نہ اس کو کوئی شفاعت نفع پہنچائے گی اور نہ ان کی کوئی مدد ہی کی جاسکے گی

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور ڈرو تم (اے لوگو !) اس (ہولناک) دن سے جس میں نہ کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام آسکے گا، نہ ہی ان لوگوں کی (کہیں سے) کوئی مدد کی جائے گی،

— مولانا اسحاق مدنی

اور اس روز سے ڈرو جب نہ کوئی کسی کے بھی کام آئے گا اور نہ اس کے طرف سے معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ اسے سفارش نفع پہنچا سکے گی اور نہ انہیں مد ہی پہنچ سکے گی۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور ڈرو اس دن سے کہ جس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے کچھ بھی کام نہ آسکے گی اور نہ اس سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی مدد مل سکے گی

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا، نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا، نہ کوئی سفارش ہی آدمی کو کوئی فائدہ دے گی اور نہ مجرموں کو کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی

— محترمہ رفعت اعجاز

And dread the Day when no one shall avail anyone in any way; nor shall any ransom be accepted from anyone; nor shall intercession profit any body; nor shall the offenders be helped from any quarter.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

And guard yourselves against a day when no one shall stand for anyone for anything, nor shall ransom be accepted from anyone, nor shall intercession be of benefit to him, nor shall any support be given to such people.

— Muhammad Taqi Usmani

And guard yourselves against a day when no one shall stand for anyone for anything, nor shall ransom be accepted from anyone, nor shall intercession be of benefit to him, nor shall any support be given to such people.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And fear the Day (of Judgement) when no person shall avail another, nor shall compensation be accepted from him, nor shall intercession be of use to him, nor shall they be helped.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And guard (yourselves) against a day when no soul will in aught avail another, nor will compensation be accepted from it, nor will intercession be of use to it; nor will they be helped.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, and no compensation will be accepted from it, nor will any intercession benefit it, nor will they be aided.

— Saheeh International

Have fear of the day when every soul will be responsible for itself, no ransom will be accepted for it, no intercession will be of any benefit to it and no one will receive any help.

— Muhammad Sarwar

And be on your guard against a day when no soul shall avail another in the least neither shall any compensation be accepted from it, nor shall intercession profit it, nor shall they be helped.

— Muhammad Habib Shakir

And fear a Day whereon not in aught shall a soul satisfy for a soul, nor shall compensation be accepted therefor, nor shall intercession profit it, nor shall they be succoured.

— Abdul Majid Daryabadi

Then guard yourselves against a Day when one soul shall not avail another, nor shall compensation be accepted from her nor shall intercession profit her nor shall anyone be helped (from outside).

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 2:123

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 122–123

انتباہ پہلے بھی اس جیسی آیت شروع سورت میں گزر چکی ہے اور اس کی مفصل تفسیر بھی بیان ہوچکی ہے یہاں صرف تاکید کے طور پر ذکر کیا گیا اور انہیں نبی امی ﷺ کی تابعداری کی رغبت دلائی گئی جن کی صفتیں وہ اپنی کتابوں میں پاتے تھے جن کا نام اور کام بھی اس میں لکھا ہوا تھا بلکہ ان کی امت کا ذکر بھی اس میں موجود ہے پس انہیں اس کے چھپانے اور اللہ کی دوسری نعمتوں کو پوشیدہ کرنے سے ڈرایا جا رہا ہے اور دینی اور دنیوی نعمتوں کو ذکر کرنے کا کہا جا رہا ہے اور عرب میں جو نسلی طور پر بھی ان کے چچا زاد بھائی ہیں اللہ کی جو نعمت آئی ان میں جس خاتم الانبیاء کو اللہ نے مبعوث فرمایا ان سے حسد کر کے نبی ﷺ کی مخالفت اور…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 122–123

سوْرَةُ الْبَقَرَة 123 یہاں سے ایک دوسرا سلسلہ تقریر شروع ہوتا ہے، جسے سمجھنے کے لیے حسب ذیل امور کو اچھی طرح ذہن نشین کرلینا چاہیے (1) حضرت نوح ؑ کے بعد حضرت ابراہیم ؑ پہلے نبی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کی عالمگیر دعوت پھیلانے کے لیے مقرر کیا تھا۔ انہوں نے پہلے خود عراق سے مصر تک اور شام و فلسطین سے ریگستان عرب کے مختلف گوشوں تک برسوں گشت لگا کر اللہ کی اطاعت و فرماں برداری (یعنی اسلام) کی طرف لوگوں کو دعوت دی۔ پھر اپنے اس مشن کی اشاعت کے لیے مختلف علاقوں میں خلیفہ مقرر کیے۔ شرق اردن میں اپنے بھتیجے حضرت لوط ؑ کو، شام و فلسطین میں اپنے بیٹے اسحاق ؑ کو، اور اندرون عرب میں اپنے بڑے بیٹے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 122–123

خلاصہ تفسیر اوپر کی آیت تک بنی اسرائیل کے متعلق جن خاص مضامین کا بیان کرنا مقصود تھا وہ تو ختم ہوئے اب ان مضامین کی ابتدائی تمہید جن کے اجمال کے یہ سارے مضامین تفصیل تھے اس کو دوبارہ پھر بیان کرتے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ تمہید کا مضمون خاص یعنی ترغیب کے لئے انعام عام وخاص کا یاد دلانا اور ترہیب کیلئے قیامت کو پیش نظر کردینا بوجہ تکرار خوب ذہن نشین ہوجائے کیونکہ مقصود اعظم کلیات ہوتے ہیں جن کا خود استحضار ان کے اختصار کی وجہ سے سہل اور آسان ہوتا ہے اور بوجہ جامعیت اور انطباق کے ان کے ذریعہ سے ان کے جزئیات کا محفوظ رکھنا آسان ہوتا ہے اور محاورات میں یہ طرز بلیغ بھی اعلیٰ درجہ کا سمجھا جاتا ہے…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

Explained with ayahs 122–123

آیت 122 اور 123 یہ دونوں آیتیں معمولی تغیر الفاظ کے ساتھ اوپر بھی گزر چکی ہیں اور وہاں ہم ان پر پوری تفصیل کے ساتھ بحث کرچکے ہیں۔ ملاحظہ ہو تفسیر آیات 47، 48

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 121–123

121۔ 1 اہل کتاب کے لوگوں کے اخلاق و کردار کی ضروری تفصیل کے بعد ان میں جو کچھ لوگ صالح اور اچھے کردار کے تھے، اس آیت میں ان کی خوبیاں، اور ان کے مومن ہونے کی خبر دی جا رہی ہے۔ ان میں عبد اللہ بن سلام اور ان جیسے دیگر افراد ہیں، جن کو یہودیوں میں سے قبول اسلام کی توفیق حاصل ہوئی۔ 121۔ 2 وہ اس طرح پڑھتے ہیں جس طرح پڑھنے کا حق ہے کہ کئی مطلب بیان کئے گئے مثلا (1) خوب توجہ اور غور سے پڑھتے ہیں۔ جنت کا ذکر آتا ہے تو جنت کا سوال کرتے ہیں اور جہنم کا ذکر آتا ہے تو اس سے پناہ مانگتے ہیں۔ (2) اس کے حلال کو حلال، حرام کو حرام سمجھتے اور کلام الٰہی میں تحریف نہیں کرتے (جیسے دوسرے یہودی کرتے تھے (3) اس…

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

79: بنی اسرائیل پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور ان کے مقابلے میں بنی اسرائیل کی نافرمانیوں کا جو ذکر اوپر سے چلا آرہا ہے اس کا آغاز آیت 47 اور 48 میں تقریباً انہی الفاظ سے کیا گیا تھا، اب سارے واقعات تفصیل سے یاد دلانے کے بعد پھر وہی بات ناصحانہ انداز میں ارشاد فرمائی گئی ہے کہ ان سب باتوں کو یاد دلانے کا اصل مقصد تمہاری خیر خواہی ہے اور تمہیں ان واقعات سے اس نتیجے تک پہنچ جانا چاہیے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 122–123

درس 7 ایک نظر میں ان یہاں سے وہ حالات بیان کئے جارہے ہیں جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے پہلے کے دور سے متعلق ہیں یعنی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے واقعات ۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے قصے کو جس طرح بیان کیا جارہا ہے اس سیاق کلام میں اس کی اہمیت بھی واضح ہوجاتی ہے ۔ مدینہ طیبہ میں اسلامی جماعت اور یہودیوں کے درمیان جو مختلف النوع اختلافات پائے جاتے تھے ، ان پر روشنی ڈالنے کے لئے یہ قصہ بےحد اہم تھا۔ کیونکہ اہل کتاب حضرت اسحاق (علیہ السلام) کے واسطے سے اپنی نسبت حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی طرف کرتے تھے اور اپنی اس نسبت اور اللہ تعالیٰ کی جاب سے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور آپ کے بعد…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

Explained with ayahs 122–123

7 بنی اسرائیل کو جو باتیں شروع میں یاد دلائی گئیں تھیں اب ان کے سب حالات ذکر کرنے کے بعد پھر وہی امور بغرض تاکید و تنبیہ یاد دلائے گئے کہ خوب دل نشین ہوجائیں اور ہدایت قبول کرلیں اور معلوم ہوجائے کہ اصل مقصود اس قصہ سے یہ ہے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

فرمایا : آیت 123 وَاتَّقُوْا یَوْمًا لاَّ تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْءًا وَّلاَ یُقْبَلُ مِنْہَا عَدْلٌ وہاں الفاظ تھے : وَّلاَ یُقْبَلُ مِنْہَا شَفَاعَۃٌ اور نہ اس سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی ‘۔ ‘ وَّلاَ تَنْفَعُہَا شَفَاعَۃٌ اور نہ اسے کوئی سفارش ہی فائدہ دے سکے گی یہاں عدل پہلے اور شفاعت بعد میں ہے ‘ وہاں شفاعت پہلے ہے اور عدل بعد میں۔ بس یہی ایک تبدیلی ‘ ہے۔ وَّلاَ ہُمْ یُنْصَرُوْنَ ۔ یہ ٹکڑا بھی جوں کا توں وہی ہے جس پر چھٹے رکوع کی دوسری آیت ختم ہوئی تھی۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

Explained with ayahs 122–123

148 بنی اسرائیل کا ذکر پانچویں رکوع سے شروع ہو کر چودھویں رکوع تک پورے دس رکوعات میں پوری تفصیل سے کیا گیا اور بتلایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے تو ان کو تمام اقوام عالم پر فضیلت دے کر تمام بنی نوع انسان کی ہدایت کا فریضہ انہیں سونپا تھا۔ مگر ان میں بیشمار ایسی اخلاقی بیماریاں پیدا ہوچکی تھیں۔ جن کی وجہ سے یہ امامت کے قابل ہی نہ رہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی ایسی تمام اخلاقی بیماریوں کا ذکر تفصیل سے بیان کردیا ہے اور آخر میں انہیں وہی ہدایت کی جا رہی ہے جو ابتداء میں بھی کی گئی تھی کہ اس دن سے ڈر کر اب بھی اپنی خباثتوں سے باز آجاؤ۔ جس دن کوئی شخص دوسرے کے کام نہ آسکے گا، نہ بدلہ قبول کیا جائے گا نہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

442 ۔ (کسی طرف سے بھی۔ اور نہ ان کی فریاد رسی کسی سے بھی ہوسکے گی) یہ آیت بھی رکوع 6 میں گزر چکی اور وہیں اس پر متعدد حاشیے دیئے جاچکے ہیں۔ بنی اسرائیل نے اس وقت ایک تو عقیدہ قیامت کو بالکل بھلا دیا تھا اور جزاوسزا کی ساری صورتیں اسی دنیا میں محدود سمجھ لی تھیں۔ چناچہ موجودہ توریت میں بھی جہاں جہاں سعادت وشقاوت کے ثمرات مذکور ہیں، اسی دنیا کی خوشحالی و بدحالی کا بیان ہے۔ اس لیے پہلے تو انہیں یوم آخرت کی یاد دلائی گئی۔ اور پھر ان کی گمراہی کے ایک ایک مرکزی عقیدہ، شفاعت، کفارہ وفدیہ پر ضرب لگائی گئی۔ آیت کے الفاظ اتنے جامع ہیں کہ یہودیت کے ساتھ نصرانیت کی بھی جڑکٹی جاتی ہے۔ نصرانیت کی بنیاد ہی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 122–123

آیت نمبر 122 تا 126 ترجمہ : اے بنی اسرائیل میری اس نعمت کو یاد کرو جس سے میں نے تم کو نوازا تھا اور میں نے تم کو اقوام عالم پر فضیلت عطا کی تھی، اسی جیسی آیت سابق میں گذر چکی ہے اور اس دن سے ڈرو جس دن کسی کے کام نہ آئے گا۔ اور نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا، اور نہ کوئی سفارش ہی کسی کو فائدہ دے گی اور نہ (مجرموں) کو کہیں سے مدد ہی پہنچ سکے گی، کہ وہ اللہ کے عذاب سے بچا سکیں اور یاد کرو جب ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کے رب نے چند باتوں سے آزمایا اور ایک قراءت میں ابراہام ہے (اور وہ باتیں) جن کا اس کو مکلف کرنا اور مونچھوں کو کاٹنا اور سر کے بالوں میں مانگ نکالنا، اور ناخن تراشنا، اور بغل کے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

وَاتَّقُوْا يَوْمًا لَّا تَجْزِيْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَـيْــــًٔـا وَّلَا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَّلَا تَنْفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا ھُمْ يُنْصَرُوْنَ : اور اس دن سے ڈرو کہ کوئی کسی کے کام نہ آئے گا اور نہ اس کی طرف سے کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ کسی کی سفارش اسے فائدہ دے گی اور نہ لوگوں کی مدد کی جائے گا) اللہ تعالیٰ نے شروع پارہ میں بنی اسرائیل کا ذکر بھی ان ہی الفاظ سے فرمایا تھا جس کا حاصل نعمتوں کا یاد دلانا اور قیامت کا خوف وغیرہ ہے اور کلام کو ختم بھی اسی مضمون پر فرمایا تاکہ وصایائے مذکورہ سابقہ میں قوت بڑھ جائے اور یہ معلوم ہوجائے کہ تمام قصہ کا مقصود اور نچوڑ یہی ہے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(123) اور قیامت کے دن کے عذاب سے ڈرو، جس دن کوئی کافر کسی بھی کافر سے عذاب کو نہ ٹال سکے گا اور یہ تفسیر بھی کی گئی ہے کہ کوئی نیک شخص کسی نیک شخص سے اس عذاب کو نہ ہٹا سکے گا اور یہ بھی بیان کیا ہے کہ باپ اپنے بیٹے سے اور بیٹا اپنے باپ سے حق تعالیٰ کے عذاب میں سے کچھ بھی دور نہ کرسکے گا اور نہ فدیہ کارگر ہوگا اور نہ مقربین فرشتے اور نہ ہی انبیاء رسل ایسے لوگوں کے لیے کوئی شفاعت کریں گے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 122–123

بنی اسرائیل سے خطاب کی ابتدا اللہ کی نعمتیں یاد دلانے اور قیامت اور اس کی ہولناکیوں سے ڈرانے سے ہوئی۔ مسلسل چوراسی آیات میں ان پر اللہ کی نعمتوں کے ساتھ ساتھ ان کی نافرمانیوں کا ذکر بھی فرمایا گیا۔ آخر میں دوبارہ انھیں اللہ کی نعمتیں یاد دلائی گئیں اور آخرت کے دن سے ڈرایا گیا اور متنبہ کیا گیا کہ اوپر بیان کی ہوئی بدکرداریوں کی وجہ سے تم ظالم ٹھہرے، سو اب امامت و قیادت بنی اسرائیل سے بنی اسماعیل میں منتقل ہو رہی ہے، جن میں ایک پیغمبر مبعوث کرنے کی دعا ابراہیم ؑ نے کعبہ کی بنیادیں اٹھاتے وقت کی تھی۔ ان آیات اور پچھلی تمام آیات کا مقصود اہل کتاب کو رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانے اور آپ کی پیروی کرنے…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 121–123

آیت نمبر 121 تا 123 اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : الذین اتینھم الکتب قتادہ نے فرمایا : اس سے مراد نبی کریم ﷺ کے اصحاب ہیں۔ اور اس تاویل پر الکتب سے مراد قرآن ہے۔ ابن زید نے کہا : اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو نبی اسرائیل میں سے اسلام لائے تھے۔ اس تاویل پر الکتب سے مراد تورات ہے۔ اور آیت عام ہے (1) ۔ الذین محل رفع میں ہے کیونکہ یہ مبتدا ہے۔ اتینھم اس کا صلہ ہے۔ یتلونہ مبتدا کی خبر ہے۔ اگر تو چاہے تو خبر اولئک یؤمنون بہ کو بنا دے۔ یتلونہ حق تلاوتہ اس کے معنی میں اختلاف ہے۔ بعض نے فرمایا : وہ پیروی کرتے ہیں جیسے اس کی پیروی کرنے کا حق ہے یعنی اس کے امرونہی کی پیروی کرنے کے ساتھ، اس کے حلال کو حلال کرتے…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 121–123

(1) امام عبد الرزاق نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” الذین اتینھم الکتب “ سے مراد یہود و نصاری ہیں۔ (2) ابن جریر، ابن المنذر، ابن ابی حاتم اور حاکم نے حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ لفظ آیت ” یتلونہ حق تلاوتہ “ سے مراد ہے کہ وہ اس حلال کو حلال کہتے ہیں۔ اور اس کے حرام کو حرام کہتے ہیں اور اس کی جگہوں سے (آیات کو) نہیں ہٹاتے۔ (3) ابو عبید، ابن جریر، ابن المنذر، ابن ابی حاتم اور الہروی نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” یتلونہ حق تلاوتہ “ یعنی اس کی اتباع کرتے ہیں جیسے اس کی اتباع کا حق ہے۔ پھر آپ نے یہ آیت ” والقمر اذا تلہا “ (سورۃ شمس آیت 2) بطور دلیل پڑھی فرمایا کہ جب چاند…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

(وَاتَّقُوْا : اور تم لوگ بچو) (یَوْمًا : ایک ایسے دن سے جب ) (لاَّ تَجْزِیْ : کام نہیں آئے گی ) (نَفْسٌ : کوئی جان ) (عَنْ نَّفْسٍ : کسی جان کے ) (شَیْئًا : کچھ بھی) (وَّلَا یُقْبَلُ : اور قبول نہیں کیا جائے گا) (مِنْھَا : اس سے ) (عَدْلٌ : بدلے میں کچھ ) (وَّلَا تَنْفَعُھَا : اور نفع نہیں دے گی اس کو) (شَفَاعَۃٌ : کوئی شفاعت ) (وَّلَا ھُمْ : اور نہ ہی وہ لوگ ) (یُنْصَرُوْنَ : مدد دیئے جائیں گے ) نوٹ (1) بلیغ کلام کی ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ بات کی ابتداء جامع بات سے ہوتی ہے ‘ پھر اس کی تفصیل بیان کی جاتی ہے ‘ اور بات ختم کرتے وقت خلاصہ کے طور پر جامع بات کا اعادہ کیا جاتا ہے ۔ جیسے ہم کہیں ”…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

Explained with ayahs 122–123

بنی اسرائیل کو نعمتوں کی مکرریاد دہانی یہ دونوں آیتیں سورة بقرہ کے چھٹے رکوع کے شروع میں گزر چکی ہیں۔ دونوں آیتوں میں وہاں ایک طرح کی تمہید تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے اجمالی طور پر بنی اسرائیل کو اپنے انعامات یاد دلائے تھے اور انہیں آخرت کے عذاب سے ڈرایا تھا، اس کے بعد تفصیلی طور پر بعض نعمتوں کا تذکرہ فرمایا اور ان کی حرکتوں اور بد عملیوں اور جھوٹی آرزوؤں کا اور بچھڑے کی پرستش کرنے اور جادو کے پیچھے لگنے اور فرشتوں کو اپنا دشمن بتانے اور حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر دبی زبان سے راعِنَا کہنے اور اس کے برے معنی مراد لینے کا اور بعض دیگر امور کا تفصیلی بیان ہوا۔ بیان کے ختم پر اب یہاں پھر…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 122–123

تکریر تذکیر واعادۂ تحذیر قال تعالی۔ یبنی اسراء یل اذکروا نعمتی۔۔۔ الی۔۔۔ ولا ھم ینصرون (ربط) ۔ ابتداء سورت میں جب بنی اسرائیل کو خطاب فرمایا تو اسی عنوان اور اسی آیت سے شروع فرمایا اور طویل تفصیل کے بعد پھر اسی عنوان اور اسی آیت پر خطاب کو ختم فرمایا وجہ اس کی یہ ہے کہ اولاً حق تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کو اجمالاً یاد دلایا تاکہ شکر کی راہ اختیار کریں اور کفران نعمت سے احتراز کریں۔ بعد ازاں حق تعالیٰ ن اپنے انعامات اور اپنی عنایات اور ان کی جنایات اور تقصیرات کی تفصیل فرمائی جو یہاں آکر ختم ہوئی اخیر میں حق تعالیٰ نے پھر اسی مضمون کا اعادہ فرمایا جو ابتداء میں اجمالاًً ان سے کہا کہا گیا تھا تاکہ…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

235 میرے پیغمبر پر ایمان لے آؤ اور دعوت توحید مان لو ورنہ قیامت کے دن تیرے عذاب سے بچنے کی کوئی صورت نہیں اس آیت کی تفسیر پہلے گذر چکی ہے۔ حصہ دوم۔ رسالت وما یتعلق بہا یہ حصہ وَاِذِ ابْتَلٰٓى اِبْرٰهٖمَ سے شروع ہو کر بائیسویں رکوع میں وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُتَّقُوْن پر ختم ہوا ہے۔ پہلے مختصر سی تمہید ہے اس کے بعد آنحضرت ﷺ کی صداقت اور حقیقت نبوت پر یہود ونصاریٰ اور مشرکین کے مسلمات سے دلائل پیش کیے گئے ہیں، پھر رسالت پر چند شبہات کے جوابات اور آخر میں پیغامِ رسالت یعنی مسئلہ توحید کی مزید عقلی دلائل سے وضاحت کی گئی ہے۔ نزول قرآن کے وقت عرب میں مذہبی لحاظ سے تین گروہ زیادہ مشہور ومعروف تھے…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 120–123

گذشتہ سے پیوستہ : یہود ونصاری کی خرابیاں مختلف انداز میں بیان ہو رہی ہیں ، اس سے پیشتر اس بات کا ذکر بھی آچکا ہے کہ اہل کتاب چاہتے ہیں کہ جو لوگ ایمان لا چکے ہیں وہ بھی پہلے دین یعنی یہودیت یا نصرانیت کی طرف پلٹ آئیں ، ان کی خواہش یہ ہے کہ اہل ایمان کمزور ہوجائیں اگرچہ ان پر حق واضح ہوچکا ہے ، تاہم وہ حسد کی بنا پر نبی آخر الزمان پر ایمان لانے کے لیے تیار نہیں ہوتے ، نبی کریم ﷺ بعض باتوں میں موافقت بھی کرنے تھے مقصد یہ تھا کہ شاید یہ لوگ ہمارے ہو کر ایمان لے آئیں چناچہ مسلمان بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے رہے ہجرت کے بعد بھی سولہ (16) سترہ (17) ماہ تک قبلہ بیت المقدس ہی رہا مگر بعد…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَاتَّقُوْا يَوْمًا لَّا تَجْزِيْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَـيْــــًٔـا وَّلَا يُقْبَلُ مِنْہَا عَدْلٌ وَّلَا تَنْفَعُہَا شَفَاعَۃٌ وَّلَا ھُمْ يُنْصَرُوْنَ۝ 123 تَّقْوَى والتَّقْوَى جعل النّفس في وِقَايَةٍ مما يخاف، هذا تحقیقه، ثمّ يسمّى الخوف تارة تَقْوًى، والتَّقْوَى خوفاً حسب تسمية مقتضی الشیء بمقتضيه والمقتضي بمقتضاه، وصار التَّقْوَى في تعارف الشّرع حفظ النّفس عمّا يؤثم، وذلک بترک المحظور، ويتمّ ذلک بترک بعض المباحات لما روي : «الحلال بيّن، والحرام بيّن، ومن رتع حول الحمی فحقیق أن يقع فيه» قال اللہ تعالی: فَمَنِ اتَّقى وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ [ الأعراف/ 35] ،…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 122–123

ترکیب : یا حرف ندا بنی مضاف اصل میں بنین ابن بمعنی پسر تھان اضافت سے ساقط ہوگیا اسرائیل مضاف الیہ مجموعہ منادی اذکروا فعل امر حاضر معروف ضمیر انتم فاعل نعمتی موصوف التی موصول انعمت علیکم جملہ صلہ عائد محذوف مجموعہ معطوف علیہ و انی فضلتکم علی العلمین جملہ معطوف پھر سب مل کر مفعول ہوا اذکروا کا۔ اذکروا اپنے فاعل اور مفعول سے مل کر جملہ ندائیہ ہوا۔ واتقوا الخ اس کی ترکیب بیان ہوچکی وہاں دیکھ لو۔ تفسیر : اس سورة میں خدا تعالیٰ نے جب بنی اسرائیل سے کلام شروع کیا تھا تو وہاں بھی یہی فرمایا تھا کہ یا بنی اسرائیل اذکروا نعمتی الآیہ اور پھر جب ان کی نصیحت اور ان کے مکائد پر فضیحت سے فراغت پائی تو پھر…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 122–123

یٰبَنِیْٓ اِسْرَائِیْلَ اذْکُرُوْ نِعْمَتِیَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتُ عَلَیْکُمْ وَاَنِّی فَضَّلْتُکُمْ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ ۔ وَاتَّقُوْا یَوْمًا لَّاتَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْئًا وَّلَا یُقْبَلُ مِنْھَاعَدْلٌ وَّلَا تَنْفَعُھَا شَفَاعَۃٌ وَّلاَھُمْ یُنْصَرُوْنَ ۔ (اے بنی اسرائیل ! میری وہ نعمتیں یاد کرو جو میں نے تم کو بخشیں اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا جہان والوں پر فضیلت دی۔ اور اس روز سے ڈرو جب نہ کوئی کسی کے کام آئے گا اور نہ اس کی طرف سے معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ اسے سفارش نفع پہنچا سکے گی اور نہ انھیں مدد ہی پہنچ سکے گی۔ ) (البقرۃ : 122 تا 123) یہ دونوں آیتیں، اس سے پہلے سنتالیس…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 122–123

فہم القرآن ربط کلام : سورة البقرۃ میں اہل کتاب بنی اسرائیل کو تیسری بار خطاب کیا جار ہا ہے۔ جس میں بیت اللہ کی تاریخ ‘ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعاؤں کا ذکر خاص کر اس دعا کا ذکر ہے جس میں انہوں نے مکہ میں مبعوث ہونے والے آخری پیغمبر کے لیے اللہ کے حضور کی تھی۔ اللہ تعالیٰ بنی اسرائیل کو تیسری مرتبہ اپنی عطا کردہ نعمتیں اور فضیلتیں یاد کروا کر احساس دلا رہا ہے کہ تم جس عزت رفتہ کے حصول کے خواہش مند ہو وہ نبی آخر الزماں ﷺ کی مخالفت کے راستے پر چل کر حاصل نہیں ہوسکتی۔ آج تم مسلمانوں کے خلاف ایک دوسرے کے معاون اور مددگار بن رہے ہو اس دن کی ہولناکیاں اپنے احاطۂ خیال میں لاؤ جس دن تم رائی کے…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

تفسیر آیت 123: 123: وَاتَّقُوْا یَوْمًا لَّا تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْئًا وَّلَا یُقْبَلُ مِنْھَا عَدْلٌ وَّلَا تَنْفَعُھَا شَفَاعَۃٌ وَّلَا ھُمْ یُنْصَرُوْنَ : (اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی کسی کے کام نہ آئے گا۔ اور نہ اس کی طرف سے معاوضہ قبول کیا جاویگا اور نہ کسی کی سفارش اسے فائدہ دے گی اور نہ ان لوگوں کی مدد کی جائے گی) نحو : ھم مبتدا اور ینصرون خبر ہے۔ اور چاروں جملے یومًا کی صفت ہیں۔ یعنی واتقوایومًا لا تجزی فیہ۔ ولا یقبل فیہ۔ ولا تنفعھا فیہ، ولا ھم ینصرون فیہ۔ بارِ دیگر لانے کی وجہ : سوال : ان دونوں آیات کو دوبارہ کیوں لایا گیا ؟ جواب : ان سے گناہ بار بار ہوئے گویا ہر دفعہ نیا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

Explained with ayahs 122–124

(تفسیر) 122۔: ابن عامر (رح) نے ابراہیم کے لفظکو بعض جگہوں پر ابراھام پڑھا ہے اور یہ تینتیس جگہیں اور کل مقامات ننانوے (99) ہیں جہاں ابراہیم کا لفظ آیا ہے ، ابراہیم عجمی نام ہے اس لیے یہ منصرف نہیں بلکہ غیر منصرف ہے اور یہ ابراہیم بن تارخ اور یہ تارخ آزر بن ناخور ہے، ان کی پیدائش اھواز کے علاقہ سوس میں ہوئی اور کہا گیا ہے کہ بابل میں ہوئی اور کہا گیا ہے کہ مقام کو ثی میں ہوئی اور کہا گیا ہے کسکر کے مقام پر ہوئی اور کہا گیا کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی ولادت حران میں ہوئی اور ان کے والد نمرود بن کنعان کی سرزمین بابل لے آئے اور ابتلاء کا معنی آزمانا اور امتحان میں ڈالنا ہے اور اس کا معنی امر…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 122–123

(122 ۔ 123) ۔ آنحضرت ﷺ کے زمانہ کے یہود ان نعمتوں کو بھول گئے تھے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے بڑوں پر کی تھیں جن کے سبب سے وہ نبی زادے اور بادشاہ زادے کہلاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے جگہ جگہ ان کو ہوشیار کرنے کے لئے پہلے یا بنی اسرائیل کے لفظ سے ان کو مخاطب کیا ہے اور پھر اپنی نعمتوں کو یاد دلایا ہے تاکہ وہ سمجھ جائیں کہ جو اللہ نعمتوں کے دینے پر قادر ہے وہ ایک دم میں اپنی نعمتیں چھین لینے پر بھی قادر ہے۔ محمد رسول ﷺ ایک تو اللہ کے رسول ہیں جس بات کو ان کے دل خوب ہی جانتے ہیں کیونکہ اس پر ان کی کتاب پوری گواہی دیتی ہے۔ دوسرے وہ ان کے چچا زاد بھائی بھی ہیں۔ اتنی مدت اولاد اسحاق میں نبوت رہی اب اگر بنی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 121–123

اللہ تعالیٰ آگاہ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب عطا کی اور کتاب عطا کر کے ان پر احسان کیا ہے (آیت) يَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖ ۭ” وہ اس کی تلاوت کرتے ہیں جیسا کہ تلاوت کرنے کا حق ہے۔ “ یعنی اس کی اتباع کرتے ہیں جیسا کہ اتباع کرنے کا حق ہے۔ یہاں (تلاوت) سے مراد اتباع ہے۔ پس وہ اللہ تعالیٰ کے حلال ٹھہرائے ہوئے امور کو حلال اور اس کے حرام ٹھہرائے ہوئے امور کو حرام سمجھتے ہیں۔ اس کی محکمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور اس کی متشابہات پر ایمان لاتے ہیں۔ اہل کتاب میں سے یہی وہ لوگ ہیں جو خوش بخت ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی نعمت کو پہچانا اور اس کے شکر گزار ہوئے جو تمام رسولوں پر ایمان لائے اور…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 117–124

قو ل باری ہے : واذا ابتلی ابراھیم ربہ بکلمات فاتمھن (یاد کرو جب ابراہیم کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا اور وہ ان سب پر پورا اتر گیا) اس آیت کی تفسیر میں مفسرین کے مابین اختلاف رائے ہے۔ حضرت ابن عباس کے قول کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو مناسک میں آزمایا حسن بصری کے قول کے مطابق یہ آزمائش حضرت اسماعیلی (علیہ السلام) کی قربانی اور کواکب کے ذریعے کی گئی (کواکب کے ذریعے آزمائش کا ذکر قرآن میں موجود ہے) طائوس نے حضرت ابن عباس سے روایت بیان کی ہے کہ اللہ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو طہارت کے حکم کے ذریعے آزمایا۔ اس سلسلے میں سر کے ساتھ تعلق رکھنے والے پانچ حکم اور…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

341 قیامت کے روز اہل کفر و باطل کی لاچاری اور بےبسی : سو اس روز اہل کفر و باطل کی لاچاری و بےبسی کا عالم یہ ہوگا کہ نصرت و حمایت کے معروف ذرائع میں سے کوئی بھی قیامت کے روز اہل باطل کو انکے کام نہیں آسکے گا۔ یعنی نصرت و حمایت اور گلوخلاصی و نجات کے ممکنہ اور معروف ذرائع میں سے کوئی بھی وہاں میسر نہ آسکے گا، اور دین حق سے محرومی اور اس کے انکار کے نتیجے میں تم لوگ وہاں پر اپنے آپ کو ہر طرح سے بےسہارا، اور محروم پاؤ گے۔ لہذا آج قبول حق کا جو موقع تمہیں ملا ہوا ہے، اس کو ضائع نہیں کرو بلکہ اس سے فائدہ اٹھا کر حق کو قبول کرلو، اور اس ہولناک انجام سے بچ جاؤ قبل اس سے کہ عمر رواں کی یہ فرصت محدود و…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 122–123

تشریح : گزشتہ آیات میں بنی اسرائیل کا ذکر بڑی تفصیل سے بیان کیا جا چکا ہے، ان کی ہر قسم کی کمزوریوں کو اچھی طرح بیان کیا جا چکا ہے۔ یہاں بنی اسرائیل کو تمام دیئے گئے انعامات یاد کروائے جارہے ہیں اور پھر واضح کیا جارہا ہے کہ اب اگر انہوں نے مزید ہٹ دھرمی، تعصب گروہ بندی اور ضد کا مظاہرہ کیا اور بنی آخرالزماں ﷺ پر ایمان نہ لائے، سیدھی راہ اگر اختیار نہ کی تو پھر آخرت میں ان کی گرفت یقیناً ہوگی اور آخرت کی گرفت بڑی سخت اور اٹل ہے۔ وہاں پر ہر شخص اپنے کئے کا بدلہ بڑے انصاف سے اور ضرور پائے گا۔ دنیا میں سزا سے بچنے کے لئے کسی کی سفارش، فدیہ (بدلہ) جرمانہ یا طاقت کام آسکتی ہے مگر آخرت میں نہ تو…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 122–129

آیات 122- 129 اسرارو معارف ہر طرح کے عقلی ، نقلی اور اعجازی جواب ارشاد فرما کر جب سب طرف سے عاجز کردیا اور حضور ﷺ کی حقانیت واضح ہوگئی تو پھر خطاب براہ راست بنی اسرائیل کو ہوا کہ اے اولاد یعقوب (علیہ السلام) ! میرے احسانات و انعامات جو میں نے تم پر کئے یاد کرو ، یہ میرا ہی احسان تھا کہ تمہیں تمہارے دور کی پوری دنیا پہ فضیلت عطاء کی۔ بنی اسرائیل کے ساتھ بات اس قدر طویل ہے کہ آپ ﷺ کی بعثت کے زمانے میں بھی ایک عالم میں یہی لوگ سربراہ تھے بلکہ مذاہب عالم پر چھائے ہوئے تھے اور خود مشرکین عرب بھی اپنی مشکلات میں ان کی طرف رجوع کرتے۔ حتیٰ کہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس سے سوال کرنے کے لئے مدینہ آتے اور…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

Explained with ayahs 122–123

ف 3 یہاں سے دوبارہ اہل کتاب کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ اوپر بیان کی ہوئی بد کرداریوں کی و جہ سے تم ظالم ٹھہرتے ہو سو اب امامت و قیادت امت جانشین ہوں گے۔ (ترجمان) اس سے دوبارہ آنحضرت ﷺ کی اتباع پر ابھارنا مقصود ہے۔ (شوکانی )

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(2:133) اتقوا۔ امر کا صیغہ جمع مذکر حاضر، اتقاء (افتعال) مصدر سے وقی مادہ۔ تم ڈرو، پرہیزگاری اختیار کرو۔ یوما۔ موصوف ہے اور باقی سارا جملہ ینصرون تک اس کی صفت۔ موصوف صفت مل کر مفعول ہے اپنے فعل اتقوا کا اسی لئے منصوب ہے۔ لاتجزی۔ مضارع منفی واحد مؤنث غائب۔ وہ بدلہ نہیں ہوگی۔ وہ کام نہ آئے گی۔ شیئاً کچھ بھی۔ کوئی جان دوسری جان کے کسی کام نہ آسکے گی۔ عدل۔ عوض، معاوضہ، فدیہ، عدل ، انصاف، برابر (اور نہ اس کی طرف سے کوئی معاوضہ یا فدیہ قبول ہوگا)

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 122–123

لغات القرآن : آیت نمبر 122 تا 123 عدل (معاوضہ) ۔ لا تنفع (نفع نہ دے گا) ۔ تشریح : آیت نمبر 122 تا 123 بنی اسرائیل کی زندگی کے خاص خاص واقعات ، ناشائستہ حرکات، نافرمانیوں ، عہد شکنیوں اور بےانتہا انعامات کے تفصیلی ذکر کے بعد آخر میں ایک مرتبہ ان کو پھر یاد دلایا گیا ہے کہ اے بنی اسرائیل یہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تمہارے اوپر کرم کئے تھے اور تمہیں دنیا کی زندگانی میں جو شرف اور برتری عطا کی گئی تھی وہ محض اللہ نے عطا کی تھی وہ اللہ جو انسانوں کی بیشمار خطاؤں اور گناہوں کے باوجود اپنی رحمت کے دروازے کسی پر بند نہیں کرتا۔ لیکن جب اس کا فیصلہ آجاتا ہے تو ساری دنیا کی طاقتیں مل کر بھی اس کی گرفت سے…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 120–123

مطلب اس آیت کا یہ ہے کہ اسکی آیتوں میں کچھ ردوبدل نہیں کرتے بلکہ اس کے احکام کے پورے پابند ہیں ۔ پھر فرمایا جو لوگ اس ڈھنگ پر نہیں وہ ٹوٹے نقصان وخسارہ میں ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ چند روز دنیا کے لئے انہوں نے اپنی عقبیٰ برباد کی اس سے بڑھ کر اور کیا ٹوٹا (نقصان) ہوگا

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 121–123

[81] یعنی جو اہل کتاب ضد اور ہٹ دھرمی سے کام نہیں لیتے وہ خود اپنی کتاب کے مطالعہ سے قرآن کی حقانیت و صداقت کے قائل ہوجائیں گے اور اس پر ایمان لے آئیں گے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 121–124

منصب امام و نبوت : (ف 1) ان آیات میں تین باتیں بتائی ہیں ۔ حضرت ابراہیم کا ابتلا ، امامت کی خوشخبری ، حضرت ابراہیم کا مطالبہ اور اس کا جواب ابتلا کے متعلق حضرت ابن عباس کا خیال ہے کہ وہ دس خصائل ہیں جنہیں فطرت انسانی کی اصلاح سے گہرا تعلق ہے اور حضڑت ابراہیم ان میں کامیاب نکلے ۔ یعنی ان پر پوری طرح عمل کیا ، دس باتیں یہ ہیں ۔ (1) کلی کرنا (2) ناک میں پانی دینا (3) کنگھار کرنا (4) مونچھیں تراشوانا (5) مسواک کا استعمال کرنا (6) ختنہ کرانا (7) بغل کو صاف رکھنا (8) بال زیر ناف صاف کرنا (9) ناخن کٹوانا (10) اور پانی سے طہارت کرنا ۔ اللہ تعالیٰ نے جب دیکھا کہ حضرت ابراہیم فطرت کے قوانین کو سمجھتے…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

Explained with ayahs 122–123

ف 3 اے یعقوب (علیہ السلام) کی اولاد ! تم میرے ان احسانات کو یاد کرو جو انعامات و احسانات میں تے تم پر کئے ہیں اور اس بات کو بھی یاد کرو کہ میں نے تم کو اقوام عالم پر خاص فوقیت و برتری عطا کی تھی اور اس دن سے ڈرو جس دن نہ تو کوئی کسی کے کام آسکے اور نہ کسی کی طرف سے کوئی فدیہ اور معاوضہ قبول کیا جائے اور نہ کسی کو کوئی سفارش مفید و نافع ہو اور نہ ان کو کسی طرف دار کی طرف داری اور کسی مددگار کی مدد پہنچ سکے۔ (تیسیر) اقوام عالم کا مطلب وہی ہے جو ہم نے پہلے اسی قسم کی آیت کے تحت میں عرض کیا تھا کہ یا تو اس زمانہ کی اقوام مراد ہیں اور یا پھر بعض خصوصیات میں ان کو برتری اور فوقیت حاصل ہو یہ مطلب…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 119–124

ف 3۔ یہاں تک یہود کی چالیں اور قباحتیں جن میں سے بعض میں نصاری بھی شریک ہیں بیان فرمائی گئیں ہیں آگے یہ بتلانا مقصود ہے کہ ایسے ہٹ دھرم لوگوں سے امید ایمان نہ رکھنی چاہیے اور اس میں رسول اللہ کا ازالہ غم وفکر ہے کہ آپ ان کے عام طور پر ایمان لانے سے مایوس ہوجائیے اور پریشانی اور کلفت دل سے دور کردیجیے اور علاوہ ان کے ان کی ایک اور قباحت کا بیان ہے کہ رسول اللہ کا اتباع کرنے کی ان کو کیا توفیق ہوتی وہ یہاں تک بلند پروازی کرتے ہیں کہ نعوذ باللہ آپ کو اپنی راہ پر چلانے کی فکر محال میں ہیں۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

Explained with ayahs 122–123

اجمال اور تفصیل ِاجمال کے بعد دوبارہ اجمال کی حکمت : 228: آیت نمبر 122 اس سے پہلے آیت 40 ، اور آیت نمبر 47 میں دو بار ذکر کی جا چکی ہے۔ اور تیسری بار پھر ذکر کی ہے اور اس طرح آیت 123 بھی اس سے پہلے آیت 48 میں بیان کی جا چکی ہے۔ ان دونوں آیات کی تفصیل کے لئے حاشیہ نمبر 88 تا 91 اور 101 تا 103 نمبر ملاحظہ ہوں۔ آیت 40 اور 47 میں جو اجمال تھا اس کی تفصیل آیت 48 سے 121 تک کی گئی اور بنی اسرائیل کے متعلق جن خاص خاص مضامین کا بیان کرنا مقصود تھا وہ پورا ہوا۔ پھر اس تفصیل کے بعد مجمل طور پر دوبارہ ان کے انعامات الٰہی کو ذکر کیا جاتا ہے۔ محاورات میں یہ طرز بلیغ بھی اعلیٰ درجہ کا سمجھا جاتا ہے کہ مفصل…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 122–123

A large section of this Sarah, ending with the previous verse, has been dealing with different aspects of the conduct of the Israelites (that is, the Jews) in the course of their history. This account had begun with the statement which has been repeated at the end in these two verses. The statement is of a general and principal kind, and the verses which come in between the beginning and the end are, so to say, a detailed demonstration of the statement. On the one hand, it encourages the Israelites to come back to the Straight Path by reminding them of the blessings which Allah has bestowed…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 122–123

123. A fresh subject is now broached. In order to appreciate it fully, the following should be clearly borne in mind: (1) After Noah, Abraham was the first Prophet appointed by God to spread the universal message of Islam. At the outset, he journeyed for many years from Iraq to Egypt, and from Syria and Palestine to various parts of Arabia inviting people to serve and obey God. Later he appointed deputies in various regions to carry on his mission. He sent his nephew Lot to Transjordan, his son Isaac to Syria and Palestine, and his eldest son Ishmael to Arabia. Then he built, in Makka, the…

Read the full tafseer →