اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ ۟ۙاِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِۙ
بلاشبہ تھوہر کا درخت
— Fateh Muhammad Jalandhari
Indeed, the tree of zaqqum
— Saheeh International
Juz 25 · Ruku 3 of surah · Ruku 16 of juz
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ ۟ۙاِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِۙ
بلاشبہ تھوہر کا درخت
— Fateh Muhammad Jalandhari
Indeed, the tree of zaqqum
— Saheeh International
Juz 25 · Ruku 3 of surah · Ruku 16 of juz
Read the whole surah · Surah Ad-Dukhaan
زقوم کا درخت
بلاشبہ تھوہر کا درخت
بیشک زقوم (تھوہر) کا درخت
یقین جانو کہ زقوم کا درخت،۔
بیشک تھوہڑ کا پیڑ
بیشک کانٹے دار پھل کا درخت،
بیشک زقوم کا درخت۔
بلاشبہ تھوہر کا درخت
زقوم کا درخت
بلاشبہ زقوم کا درخت
بیشک زقوم کا درخت
یقینا زقوم کا درخت
بلاشبہ تھو ہر کا درخت
The tree of al-Zaqqum
Indeed the tree of zaqqum
Indeed the tree of zaqqum
Verily, the tree of Zaqqum
Lo! the tree of Zaqqum,
— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran
Indeed, the tree of zaqqum
The tree of Zaqqum
Surely the tree of the Zaqqum,
Verily the tree of Zaqqum:
Verily the tree of Zaqqum
— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary
Explained with ayahs 43–50
زقوم ابو جہل کی خوراک ہوگا منکرین قیامت کو جو سزا وہاں دی جائے گی اس کا بیان ہو رہا ہے کہ ان مجرموں کو جو اپنے قول اور فعل کو نافرمانی سے ملوث کئے ہوئے تھے آج زقوم کا درخت کھلایا جائے گا۔ بعض کہتے ہیں اس سے مراد ابو جہل ہے۔ گو دراصل وہ بھی اس آیت کی وعید میں داخل ہے لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ آیت صرف اسی کے حق میں نازل ہوئی ہے۔ حضرت ابو درداء ایک شخص کو یہ آیت پڑھا رہے تھے مگر اس کی زبان سے لفظ (اثیم) ادا نہیں ہوتا تھا اور وہ بجائے اس کے یتیم کہہ دیا کرتا تھا تو آپ نے اسے (طعام الفاجر) پڑھوایا یعنی اسے اس کے سوا کھانے کو اور کچھ نہ دیا جائے گا۔ حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر زقوم کا ایک قطرہ بھی…
Read the full tafseer →سورة الدُّخَان 38 زقوم کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، سورة صافات، حاشیہ 34۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–50
خلاصہ تفسیر بیشک زقوم کا درخت (جس کی تحقیق سورة صافات کے دوسرے رکوع میں گزر چکی ہے) بڑے مجرم (یعنی کافر) کا کھانا ہوگا جو (صورت کے مکروہ ہونے میں) تیل کی تلچھن جیسا ہوگا (اور) وہ پیٹ میں ایسا کھولے گا جیسا تیز گرم پانی کھولتا ہے (اور فرشتوں کو حکم ہوگا کہ) اس کو پکڑو پھر گھسیٹتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ تک لے جاؤ، پھر اس کے سر کے اوپر تکلیف دینے والا گرم پانی چھوڑو (اور اس سے بطور استہزاء کہا جائے گا کہ) لے چکھ، تو بڑا معزز مکرم ہے (یہ تیری تعظیم ہو رہی ہے جیسا تو دنیا میں اپنے آپ کو معظم و مکرم سمجھ کر ہمارے احکام سے عار کیا کرتا تھا اور دوزخیوں سے کہا جائے گا کہ) یہ وہی چیز ہے جس میں تم شک (و…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–46
ان شجرت الزقوم، طعام الاثیم، کالمھل یغلی فی البون، کغلی الحمیم (46-43) مجرموں کا حشر اوپر یوم الفصل کا جو ذکر آیا ہے اس کے فیصلوں کے نتیجہ میں گنہگاروں کا جو حشر ہوگا یہ اس کی تصویر ہے۔ فرمایا کہ تھوہر کا درخت گنہگاروں کی غذا بنے گا یہ تھوہر دوزخ کا تھوہر ہے اس وجہ سے اس کی اصل حقیقت کا علم صرف اللہ ہی کو ہے۔ ہم اس دنیا کے تھوہر سے بس اس کا ایک ہلکا سا تصور ہی کرسکتے ہیں، اس کی اصل حقیقت نہیں سمجھ سکتے۔ لفل مھل کے مختلف معنی لوگوں نے بیان کئے ہیں۔ اشتقاق کے پہلو کو سامنے رکھ کر میں نے تیل کے تلچھٹ کے معنی کو ترجیح دی ہے فرمایا کہ یہ تھوہر ان گنہگاروں کے معدہ میں جا کر اس طرح کھولے گا جس طرح…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 41–45
45۔ 1 پگھلا ہوا تانبہ، آگ میں پگھلی ہوئی چیز یا تلچھٹ تیل وغیرہ کے آخر میں جو گدلی سی مٹی کی تہ رہ جاتی ہے۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 40–49
12: یعنی دنیا میں تو اپنے آپ کو بڑا صاحب اقتدار اور بڑا با عزت سمجھتا تھا اور اس پر تجھے گھمنڈ تھا، آج اپنی یہ حالت دیکھ لے کہ تکبر، گھمنڈ اور حق کے انکار کا انجام کیا ہوتا ہے ؟
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–57
آیت نمبر 43 تا 57 یہ منظر زقوم کے درخت کے پیش کرنے سے شروع ہوتا ہے اور یہ بدکاروں کی خوراک ہوگا۔ اور یہ اس قدر کڑوا ہوگا جس طرح تیل کی تلچھٹ کڑوی ہوتی ہے۔ یہ جہنمیو کی خوراک کی خوفناک تصویر کشی ہے اور یہ تلچھت پیٹ میں یوں جوش مارے گا جس طرح پتیلے میں پانی کھولتا ہے۔ ان بدکاروں کے پیٹ میں ، جو برتری دکھاتے تھے رب پر اور اس کے رسول ﷺ امین پر۔ فرمان الٰہی یوں ان ” شرفاء “ کے لئے صادر ہوتا ہے۔ خذوہ فاعتلوہ الی سواء الجحیم (44 : 47) ثم صبوا فوق راسہ من عذاب الحمیم (44 : 48) ” پکڑو اسے اور رگیدنے ہوئے لے جاؤ اس کو جہنم کے بیچوں بیچ اور انڈیل دو اس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب “۔ یعنی پکڑو اسے سخت…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–44
11 کسی ادنیٰ مشابہت کی وجہ سے اس کو زقوم (سیہنڈ) کہا گیا ہے ورنہ دوزخ کے سیہنڈ کی کیفیت اللہ ہی کو معلوم ہے جیسے بعض نعمائے جنت اور نعمائے دنیاوی میں اشتراک اسمی ہے۔ اسی طرح جہنم کے متعلق سمجھ لو۔
Read the full tafseer →آیت 43 { اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ } ”یقینا زقوم کا درخت۔“
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–44
33 اہل جہنم کی خوراک :۔ یعنی جب اہل دوزخ بھوک کی شدت سے بےتاب ہوجائیں گے اور کچھ کھانے کی چیز کا مطالبہ کریں گے تو انہیں ہانک کر جہنم کے اس خطہ کی طرف لے جایا جائے گا جہاں تھوہر کا درخت کثیر مقدار میں اگا ہوا ہوگا۔ یہی چیز انہیں کھانے کو ملے گی اور وہ مجبوراً اسے کھائیں گے۔ خار دار ہونے کی وجہ سے پہلے تو وہ حلق سے نیچے اترے گا ہی نہیں بمشکل پیٹ میں پہنچے گا تو اس کا کڑوا کسیلا اور زہریلا مادہ اپنی حدت کی وجہ سے یوں جوش مارے گا جیسے پانی کھول رہا ہو۔ جب وہ اس قسم کے کھانے سے فارغ ہوجائیں گے تو فرشتوں کو حکم ہوگا کہ ان بدبختوں کو پھر جہنم میں دھکیل دو تاآنکہ وہ جہنم کے عین وسط میں پہنچ جائیں۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–50
26۔ عذاب جسمانی کے ساتھ ساتھ اہل جہنم کی اذیت قلب کے بڑھانے کو یہ بھی بطور طعن و استہزاء کہا جائے گا ..... دوزخیوں کے مقدر میں تو ہر قسم کی انتہائی اذیت ہے۔ جسمانی ومادی کے علاوہ ذہنی وقلبی بھی۔ (آیت) ” الاثیم “۔ بڑے مجرم سے مراد کافر ہے۔ اے الکثیر الاثام والمراد بہ الکافر لدلالۃ ماقبلہ وما بعدہ علیہ (بیضاوی) الاثیم اے فی قولہ وفعلہ وھو الکافر (ابن کثیر) (آیت) ” الاثیم “۔ کے صیغہ مفرد سے مراد جنس کافر ہے کوئی مخصوص فرد یا متعین شخصیت مراد نہیں۔ المراد بہ جنس الکافر لاواحد بعینہ (روح) اور یہ جو بعض اقوال میں آیا ہے کہ اس سے مراد ابوجہل یا فلاں متعین کافر ہے، سو یہ قول خلاف تحقیق وبلادلیل ہے۔…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–59
آیت نمبر 43 تا 59 ترجمہ : بیشک زقوم (تھوہڑ) کا درخت جو کڑوا اور خبیث ترین ہے تہامہ میں پیدا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو دوزخ میں پیدا فرمائے گا، مجرموں کا کھانا ہے یعنی ابوجہل اور اس کے ساتھیوں کا جو بڑا گنہگار ہیں، اور وہ سیاہ تیل (تارکول) کی تلچھٹ کے مانند ہے (کالمھل) ثانی خبر ہے، وہ تیز گرم پانی کے مانند پیٹ میں کھولتا رہتا ہے (تغلی) تاء فوقانیہ کے ساتھ تیسری خبر ہے اور یاء تحتانیہ کے ساتھ المھل سے حال ہے جہنم پر مقرر فرشتوں کو حکم دیا جائے گا کہ مجرم کو پکڑ لو پھر گھسیٹتے ہوئے بیچ جہنم تک پہنچا دو (فاعتلوہ) کسرۂ اور ضمہ تاء کے ساتھ یعنی اس کو سختی اور شدت کے ساتھ کھینچو، پھر اس کے سر پر…
Read the full tafseer →ان شجرۃ الزقوم۔ زقوم کا درخت
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–48
(43۔ 48) زقوم کا درخت دوزخ میں بڑے فاجروں یعنی ابوجہل اور اس کے ساتھیوں کا کھانا ہوگا تیل کی تلچھٹ جیسا سیاہ یا کہ پگھلی ہوئی چاندی کی طرح سخت گرم ہوگا وہ پیٹ میں ایسا کھولے گا جیسا تیز گرم پانی کھولتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ فرشتوں کو حکم دے گا کہ اس ابو جہل کو پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے دوزخ کے درمیان میں لے جاؤ اور اس کے سر کو لوہے کے گرزوں سے مارنے کے بعد جلتا ہوا گرم پانی ڈالو۔ شان نزول : اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ (الخ) سعد بن منصور نے ابو مالک سے روایت کیا ہے کہ ابو جہل کھجور اور مکھن لے کر آتا تھا اور کہتا تھا کہ اس کو کھاؤ یہ وہی زقوم ہے جس سے محمد تمہیں ڈراتے ہیں اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ اور…
Read the full tafseer →ان شجرت الزقوم :”الزقوم“ کی تفسیر کے لئے دیکھیے سورة صافات (62 تا 65)
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–46
کتاب اللہ میں جہاں بھی شجرہ کا ذکر آیا ہے تو اس میں ھاء پر وقف ہوا ہے مگر سورة دخان میں ایک حرف ہے : یہ ابن انباری نے کہا : یعنی فاجر : حضرت ابو ذر نے کہا : حضرت ابو درداء اور حضرت ابن مسعود نے اسے اسی طرح پڑھا ہے۔ ہمام بن حارث نے کہا : حضرت ابو درداء ایک آدمی کو پڑھاتے : جبکہ وہ آدھی پڑھتا جب اس نے اس کو نہ سمجھا تو حضرت ابودرداء نے کہا : ابو بکر انباری نے کہا : مجھے میرے باپ نے بیان کیا کہ ہمیں نصر نے وہ ابو عبید سے وہ نعیم بن حماد سے، وہ عبدالعزیز بن محمد سے وہ ابن عجلان سے وہ عون بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ اللہ تعالیٰ نے ایک آدمی کو پڑھایا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–46
1:۔ سعید بن منصور (رح) ابومالک ؓ سے روایت کیا کہ ابوجہل کھجور اور مکھن لاتا تھا اور کہتا تھا تم زقوم کھاؤ اس قوم کے ساتھ جس کا تم کو محمد ﷺ وعدہ دیتے ہیں تو یہ (آیت ) ’ نازل ہوئی ” ان شجرت الزقوم (43) طعام الاثیم “ (زقوم کا درخت سے مراد ہے ابوجہل۔ 2:۔ ابن ابی حاتم اور الخطیب نے اپنی تاریخ میں سعید بن جبیر ؓ سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ (آیت ) ” الاثیم “ سے مراد ہے ابوجہل۔ 3:۔ ابوعبید (رح) نے اپنے فضائل میں وابن الانباری وابن المنذر (رح) نے عون بن عبداللہ (رح) سے روایت کیا کہ ابن مسعود ؓ نے ایک آدمی کو پڑھایا (آیت ) ” ان شجرت الزقوم (43) طعام الاثیم “ تو اس آدمی نے کہا (آیت ) ” طعام…
Read the full tafseer →اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ [بیشک تھوہر کا درخت ] غ ل ی : (ض) غلیا ۔ جوش مارنا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 45 ۔ ع ت ل : (ن، ض) عتلا ، سختی سے کھینچنا ، گھسٹینا ۔ زیر مطالعہ آیت ۔ 47 ۔ عتل ۔ ترش رو ۔ سخت مزاج ۔ عُتُلٍّۢ بَعْدَ ذٰلِكَ زَنِيْمٍ (بد مزاج اس کے بعد ذات ) 68:13
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–48
دوزخیوں کے لیے طرح طرح کا عذاب ہے، زقوم ان کا کھانا ہوگا، سروں پر گرم پانی ڈالا جائے گا گذشتہ آیات میں منکرین قیامت کا انکار ذکر فرمایا پھر قیامت کا اثبات فرمایا قیامت قائم ہونے پر جو کافروں کی دوزخ میں بدحالی ہوگی ان آیات میں اس کو بیان فرمایا۔ دوزخیوں کو جہنم میں سخت بھوک لگے گی اور وہ کھانے کے لیے طلب کریں گے انہیں کھانے کے لیے جو چیزیں دی جائیں گی ان میں سے زقوم کا درخت بھی ہوگا۔ سورة صافات میں بیان ہوچکا ہے کہ یہ درخت دوزخ کے درمیان میں سے نکلے گا اس کے گھپے ایسے ہوں جیسے سانپوں کے پھن ہوتے ہیں یہ بہت زیادہ کڑوا ہوگا جب ان کو کھانے کو دیا جائے گا تو تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوگا (کسی بوتل…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 40–59
تہدید وتنبیہ از روز قیامت وبیان نجات و کامیابی مومنین ومتقین : قال اللہ تعالیٰ : (آیت) ” ان یوم الفصل ...... الی ........ فارتقب انھم مرتقبون “۔ (ربط) گزشتہ آیات میں مجرمین کی سزاؤں اور ان کے عبرت ناک انجام کا بیان تھا جس کے بعد ان کے بالمقابل مطیعین کے انعام واکرام کا ذکر فرمایا گیا تو اب اختتام مضمون پر مزید یوم آخرت کی عظمت ومصیبت کا بیان فرماتے ہوئے اہل ایمان وتقوی پر حق تعالیٰ کے جو انعامات ہوں گے ان کا ذکر کیا گیا ، اور کافر ونافرمان کیسی شدت و تکلیف اور مصیبتوں میں مبتلا ہوں گے اس کو بھی واضح کرتے ہوئے فیصلہ فرمایا گیا کہ اصل کامیابی اور کامرانی حق تعالیٰ پر ایمان لانے اور آنحضرت ﷺ کی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 41–43
25:۔ ” ان شجرت الزقوم “ یہ تخویف اخروی ہے۔ زقوم دوزخ کا ایک نہایت ہی کر یہ المنظر اور خبیث درخت ہے جس کا ادنی سا نمونہ دنیا کا خاردار تھوہر ہے۔ الاثیم سے مراد کافر ہے (روح، ابن کثیر ) ۔ ” المھل “ پگھلی ہوئی دھات (روح، بحر) دوزخ میں کافروں کی خوراک شجرہ خبیثہ زقوم (تھوہر) ہوگی اور وہ پگھلی ہوئی دھات کی طرح گرم ہوگا اور ان کے پیٹ میں اس طرح کھولے گی جس طرح سخت گرم پانی کھولتا ہے۔ خذوہ الخ ای یقال للزبانیۃ (مدارک) ۔ ” فاعتلوہ “ اسے گھسیٹ کرلے جاؤ۔ فجروہ بقہر (روح) دوزخ کے فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اس مجرم کو گھسیٹ کر بھرکتی آگ کے وسط میں لے جاؤ اور اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی ڈالو تاکہ اوپر سے بھی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 42–59
ربط آیات پہلے قرآن کی حقانیت اور صداقت بیان کی۔ پھر توحید کا مسئلہ سمجھایا ، مشرکین کی قباحت ، شرک کا رد اور پھر اس کا انجام بھی بیان ہوا۔ حق کی مخالفت کرنے والوں میں فرعون اور اس کے حواریوں کا تذکرہ ہوا اور پھر ان کی غرقابی کا ذکر بھی ہوا اللہ نے بنی اسرائیل کو فرعن کی غلامی سے نجات دلائی اور ان کو اپنے زمانے میں ہاں بھر میں فضیلت عطا کی ، پھر قریش مکہ اور مشرکین عرب کو تنبیہ کی گئی کہ تم سے پہلے قوم تبع جیسے بڑے بڑے ساز و سامان اور دولت والے لوگ گزر چکے ہیں ، ان کے حالات سے عبرت پکڑو تم کس بنا پر قیامت کا انکار کر رہے ہو ، فرمایا ہم نے ارض و سما اور ان کے درمیان کی اشیاء کو محض لہو و لہب کے…
Read the full tafseer →اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ 43 ۙ شجر الشَّجَرُ من النّبات : ما له ساق، يقال : شَجَرَةٌ وشَجَرٌ ، نحو : ثمرة وثمر . قال تعالی: إِذْ يُبايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ [ الفتح/ 18] ، وقال : أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَها [ الواقعة/ 72] ، وقال : وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ [ الرحمن/ 6] ، لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ [ الواقعة/ 52] ، إِنَّ شَجَرَةَ الزَّقُّومِ [ الدخان/ 43] . وواد شَجِيرٌ: كثير الشّجر، وهذا الوادي أَشْجَرُ من ذلك، والشَّجَارُ الْمُشَاجَرَةُ ، والتَّشَاجُرُ : المنازعة . قال تعالی: حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيما شَجَرَ بَيْنَهُمْ [ النساء/ 65] . وشَجَرَنِي عنه : صرفني عنه…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–55
دارِ آخرت کا ثبوت کرکے اب کچھ وہاں کے حالات بیان فرماتا ہے۔ سب سے پہلے بدکاروں کی سزا بیان کرتا ہے فقال ان شجرۃ الزقوم گناہگاروں کا کھانا تھور ہوگا جو نہایت تلخ اور بدمزہ چیز ہے لاچار ہو کر اسی کو کھاویں گے وہ پیٹ میں جا کر گرم پانی کی طرح کھولے گا مہل تلچھٹ یا تانبا سیسہ وغیرہ پگھلا ہوا۔ مہل پر جملہ تمام ہوگیا پھر یغلی سے اس کے غلیان کی کیفیت شروع ہوتی ہے۔ بعض کالمہل کو یغلی سے بھی ربط دیتے ہیں۔ اس کے لیے یہ بھی فرشتوں کو حکم دیا جاوے گا کہ اس کو پکڑو اور دھکے دیتے ہوئے جہنم میں لے جاؤ اور اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی ڈالو اور کہو چکھ کیونکہ تو اپنے زعم میں بڑا عزت والا ‘ زبردست سمجھا ہوا تھا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–46
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ ۔ طَعَامُ الْاَثِیْمِ ۔ کَالْمُھْلِ ج یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِ ۔ کَغَلْیِ الْحَمِیْمِ ۔ (الدخان : 43 تا 46) (بےشک زقوم کا درخت۔ گنہگار کا کھاجا ہوگا۔ تیل کی تلچھٹ کی مانند پیٹ میں جوش کھائے گا۔ جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے۔ ) مجرموں کا حشر اوپر آیت 40 میں یوم الفصل کا ذکر آیا ہے۔ پیش نظر آیات کریمہ میں اس یوم الفصل یعنی قیامت کے دن کی منظرکشی کی گئی ہے۔ یہ دن چونکہ فیصلے کا دن ہوگا، اس لیے پیش نظر آیات میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ کتنا بےلاگ ہوگا اور کس طرح انسانوں کے مختلف طبقات دو حصوں میں تقسیم ہوجائیں گے جن میں سے ایک حصہ اللہ تعالیٰ کے فرمانبرداروں کا اور…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–51
فہم القرآن ربط کلام : جو لوگ کائنات کو کھیل تماشا سمجھتے ہیں اور آخرت کا انکار کرتے ہیں انہیں جہنّم میں داخل کیا جائے گا جس میں انہیں یہ سزائیں دی جائیں گی۔ جہنمی جہنّم میں اس لیے جائیں گے کہ انہوں نے اپنے رب کی نافرمانی کی انتہا کی ہوگی۔ ایسے نافرمانوں کو کھانے کے لیے تھوہر کا درخت دیا جائے گا وہ اسے کھانے کی کوشش کریں گے لیکن ان کے حلق میں اٹک جائے گا۔ اسے حلق سے اتارنے کے لیے پانی طلب کریں گے انہیں پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی اور جہنمیوں کی پیپ دی جائے گی۔ جونہی تھوہر کا درخت ان کے حلق سے نیچے اترے گا تو وہ اس طرح ان کے پیٹوں میں ہول پیدا کرے گا جس طرح پگھلا ہوا تانبا زمین پر انڈیلا جائے…
Read the full tafseer →آیت 43 : اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ (بیشک زقوم کا درخت) وہ دنیا کے درخت کی صورت میں ہے مگر وہ آگ میں پیدا ہونے والا درخت ہے۔ اور زقوم اس کا پھل ہے۔ اور ہر ثقیل کھانے کو عرب زقوم کہتے ہیں۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–44
42، الا من رحم اللہ، مؤمنین مراد ہیں کیونکہ ان میں سے بعض دوسرے بعض کی سفارش کریں گے۔ ، انہ ھو العزیز، اپنے دشمنوں سے انتقام لینے میں ، الرحیم، مؤمنین پر۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 37–50
37۔ 50۔ ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے تبع کی قوم کو برا فرمایا خاص تبع کو برا نہیں فرمایا معتبر سند سے مسند 1 ؎ امام احمد اور طبرانی میں سہل ؓ بن سعد سے روایتیں ہیں ان کا حاصل یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تبع کو برا نہ کہو تبع مسلمان ہوگیا تھا اور نیک آدمی تھا 2 ؎ عبد الرزاق وغیرہ میں ابوہریرہ ؓ سے جو روایت ہے کہ حضرت ﷺ نے فرمایا مجھ کو معلوم نہیں تبع ملعون شخص تھا یا اچھا ‘ اس روایت پر دارقطنی اور علما نے اعتراض کیا ہے حاصل یہ ہے کہ حشر کے انکار کے سبب سے پہلی قومیں جو طرح طرح کے عذابوں سے ہلاک ہوئیں اگر یہ قریش ان کے سے کام کریں گے تو ان کا بھی وہی انجام ہوگا ‘ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–50
آیت 43 جب اللہ تبارک و تعالیٰ نے قیامت کا ذکر فرمایا، نیز یہ بھی واضح فرمایا کہ اس دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا تو اس کے بعد فرمایا کہ بندے دو گروہوں میں تقسیم ہوں گے، ان میں سے ایک فریق جنت میں جائے گا اور ایک گروہ جہنم میں اور جہنم میں جانے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر اور معاصی کا ارتکاب کیا اور (ان) ” بیشک “ ان کا کھانا (شجرت الزقوم) ” زقوم کا درخت ہوگا۔ “ جو بدترین اور سب سے گندا درخت ہے۔ اس درخت کا ذائقہ (کالمھل) بدبو دار پیپ کے مانند ہے جس کی بو اور ذائقہ انتہائی گندا اور وہ سخت گرم ہوگا۔ وہ ان کے پیٹوں میں اسطرح جشو کھائے گا (کغلی الحمیم) ” جس طرح کھولتا ہوا پانی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–44
48 دوزخیوں کا کھانا زَقُّوم کا درخت ۔ والعیاذ باللہ : سو ارشاد فرمایا گیا اور حرف تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ " بلاشبہ زَقُّوم کا درخت کھانا ہوگا بڑے گناہگاروں کو "۔ یعنی کفار و مشرکین کا چونکہ سب سے بڑا گناہ تو کفر و شرک ہی ہے اور " الاثیم " مبالغے کا صیغہ ہے ۔ " کَبِیْرُ الْاثِمْ اَیِ الکافر " ۔ (جامع البیان، صفوۃ التفاسیر، البحرالمحیط وغیرہ) ۔ والَعِیَاد باللّٰہَ مِنْ کُل نَوْعٍ مِّنْ اَنْوَاعِ الْعَذَابِ فِی الدُّنْیَا والاٰخِرَۃِ ۔ بہرکیف اوپر یوم الفصل کے جس یوم عظیم کا ذکر فرمایا گیا اب یہ اس کے فیصلوں کے نتائج کا اعلان و اظہار فرمایا جا رہا ہے۔ اور اس دن گناہگاروں کا جو حشر ہوگا…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–59
گنہگاروں کا حال اور نیکو کاروں کا حال تشریح : قیامت، حساب کا دن اور پھر بدلے کا دن۔ یہ سب بڑی وضاحت سے بیان کئے جا چکے ہیں۔ ایک بار پھر ہم اس پر غور کرتے ہیں بیشک انسانی تاریخ میں حق شناسی کی چنگاریاں بھی ملتی ہیں۔ مگر اس کا بڑا حصہ حق تلفی کی رو داد سے بھرا پڑا ہے۔ مورخ کو بڑی مایوسی ہوتی ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ انسان کا ضمیر جو کچھ چاہتا ہے دنیا کے واقعی حالات اس کے خلاف ہیں یہاں ہم چند اقوال نقل کرتے ہیں۔ والٹر : ” انسانی تاریخ محض جرائم اور مصائب کی تصویر ہے “۔ ہربرٹ اسن پر : ” تاریخ محض بےفائدہ گپ ہے “۔ نپولین : ” تاریخ تمام کی تمام لایعنی قصے کا نام ہے “۔ کیا انسانیت کا یہ عظیم الشان…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–59
آیات 43 تا 59۔ اسرار ومعارف۔ کفار کا یہ حال ہوگا کہ کھانے کو انہیں زقوم (تھوہر کیکٹس) ملے گا اور بدکاروں کا کھاناایسا ہی ہوناچاہیے پھر وہ زقوم دوزخ کا ہوگا جبکہ دنیا کا بھی بہت کڑوا کسیلا اور بدشکل کانٹوں سے بھرپور ہوتا ہے وہ تو پیٹ میں ایسے کھولے گا جیسے پگھلا ہواتانبا ہو یا جی سے پانی کھولتا ہے اور حکم ہوگا کہ انہیں پکڑ لو اور گھسیٹتے ہوئے دوزخ کے درمیان لے جاؤ اور ان پر دوزخ کے جلتے پانی کا عذاب چھوڑ دو اور انہیں کہو اب اپنی کرتوتوں کا مزہ چکھو کہ تم تو بہت بڑے آدمی بنتے تھے اور تمہیں اللہ کی اطاعت اور نبی کی اتباع کرنے میں عار آتی تھی یہ وہی دوزخ ہے جس کا تمہین یقین نہ آتا تھا اور وہی…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–44
ف 16 ۔ سورة صافات میں ہے کہ یہ زقوم کا درخت جہنم کی تہہ میں اگے گا اور جہنمیوں کو جب بھوک ستائے گی تو انہیں بس یہی کھانے کو ملے گا۔
Read the full tafseer →(44:43) شجرت الزقوم۔ مضاف مضاف الیہ۔ تھوہر کا درخت۔ شجرت منصوب بوجہ عمل ان : ای اسم ان۔ جمع ہے شجرۃ کی لیکن بمعنی واحد مؤنث آیا ہے درخت۔ مختلف نسخوں میں شجرۃ ہی تحریر ہے۔ الزقوم : تھوہر۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–59
لغات القرآن آیت نمبر 43 تا 59 : شجرت الزقوم ( زقوم ( جہنمیوں کی غذا) کا درخت) الاثیم ( گناہ گار) المھل (پگھلا ہوا تانبہ) یغلی (ابل رہا ہے ، کھول رہا ہے) البطون ( بطن) ( پیٹ) الحمیم (کھولتا پانی) اعتلوا ( گھسیٹتے لے جائو) صبوا (انڈیل دو ) ذق (چکھ) مقام امین ( امن و سکون کی جگہ) سندس ( باریک ریشم) استبرق (دبیر ریشم) تشریح : آیت نمبر 43 تا 59 : اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو نصیحت و عبرت کے لئے نہایت آسان اور سہل بنا کر بھیجا ہے جس میں اس حقیقت کو نہایت وضاحت سے بیان کردیا ہے کہ برے اور اچھے اعمال کا نتیجہ کیا ہے۔ جو لوگ دنیا میں زندگی بھر وقتی لذتوں ، خواہشوں ، تمناؤں اور جھوٹی عزت کے پیچھے دوڑتے…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–50
اہل دوزخ کا عذاب۔ (ف 1) اوپر قیامت کو فیصلہ کا دن فرماکراب اس دن کے فیصلے کا نتیجہ بیان فرمایا کہ دوزخ والے جب بھوکے ہوں گے تو دوز میں تھوہر کی صورت کا ایک درخت جو پیدا کیا گیا ہے اس کا پھل ان دوزخیوں کوکھلایاجائے گا جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح کھولتا ہوا ہوگا، مختصر طور پر فقط دوزخیوں کے کھانے کا ذکر ہے ۔ سورة والصافات میں گزرچکا ہے کہ تھوہر کے پھل کے کھلانے کے بعد کھولتا ہوا پانی بھی پلایاجائے گا اسی واسطے یہاں فرمایا کہ دوزخیوں کے پیٹ میں جس طرح وہ کھولتا ہوا پانی کھولے گا اسی طرح یہ تھوہر کا پھل کھولے گا اور ان دوزخیوں کے لیے فرشتوں کو حکم ہوگا کہ ان دوزخیوں کو پکڑ کر زنجیروں میں جکڑ کر…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 40–43
[12] تشریح کے لئے ملاحظہ ہو سورة صافات حاشیہ 31 صفحہ 9701۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 38–57
حل لغات :۔ بلوء ۔ آزمائش ۔ انعام ۔ ہم نے کائنات کو بلا مقصد نہیں پیدا کیا 1: مادیت کا نظریہ ہے ۔ کہ یہ کارگاہ حیات کا نتیجہ ہے ۔ محض بخت واخلاق کا اور مجازفۃ وتخمین کا ۔ یہ عالم حیات یونہی بلا کسی غرض اور غایت کے پیدا کردیا گیا ہے یا پیدا ہوگیا ہے ۔ اور اس کی تخلیق میں کسی اخلاقی ۔ نصب العین کو کوئی دخل نہیں ۔ قرآن حکیم اس نظریہ کی مخالفت کرتا ہے اور کہتا ہے ۔ کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو محض فعل عبث کے طور پر نہیں پیدا کیا ہے ۔ کہ اس کا کچھ مقصد بھی نہ ہو ۔ بلکہ ان کے بنانے میں حکمت ضرور ہے ۔ غرض یہ ہے ۔ کہ زندگی کی تکمیل ہو ۔ اور انسان کو مواقع دیئے جائیں ۔ کہ وہ آخرت کے لئے تیاری…
Read the full tafseer →(43) بلا شبہ زقوم یعنی سنیڈیا تھو ور یا ناگ پھنی کا درخت۔
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–49
ف 1۔ یعنی استہزاء کہا جائے گا کہ یہ تیری تعظیم ہورہی ہے جیسا تو دنیا میں اپنے کو معظم ومکرم سمجھ کر ہمارے احکام سے عار کیا کرتا تھا۔
Read the full tafseer →زقوم کا درخت گنہگاروں کا وہاں کھانا ہوگا 34 ؎ اب اس فیصلے کے دن فیصلہ ہوجانے کے بعد ان کا ذکر کیا جارہا ہے جو اس فیصلہ میں ناکامی سے دوچار ہوں گے ، کیوں ؟ اس لیے کہ وہ دنیوی زندگی میں اس دن کی آمد کو تسلیم ہی نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے اس سے بالکل بےنیاز ہو کر دنیوی زندگی گزاری تھی خواہ وہ کون ، کہاں اور کیسے تھے۔ اپنی ناکامی کے باعث جب وہ دوزخ کے مستحق ٹھہرے تو اب بتایاجارہا ہے کہ دوزخ میں ان کی کیا خاطر مدارت ہوگی۔ فرمایا ان کو زقوم کا درخت کھانے کے لیے پیش کیا جائے گا۔ زقوم کیا ہے ؟ اس دنیا میں ہم جس چیز کو تھوہر کے نام سے یاد کرتے ہیں اس کا عربی نام زقوم اور انگریزی نام (Cactus) ہے۔ رہا وہ…
Read the full tafseer →Explained with ayahs 43–50
Commentary Punishment and Reward of the Hereafter In these verses, according to the style of the Qur'an, Allah describes Hell and the way the unbelievers will be punished, and Paradise and the way the believers will be rewarded. Punishment of the Dwellers of Hell "Indeed the tree of zaqqum... (44:43) ". Some necessary information regarding the reality of zaqqum has been given in Surah As-Saffat. Please see under (37:64-65). Here the Qur'an apparently indicates that the infidels will be given zaqqum to eat even before they enter Hell, because in this verse the Qur'an says that after having…
Read the full tafseer →38 For the explanation of zaqqum, see E.N. 34 of Surah As-Saaffat.
Read the full tafseer →