44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsاسرار التنزیل
حٰمٓۚۛ Open ayah 44:1 in the Quran reader
حٰمٓ
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ Open ayah 44:2 in the Quran reader
قسم ہے واضح کتاب کی !
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ Open ayah 44:3 in the Quran reader
بیشک ہم نے اس کو ایک برکت والی رات (شب قدر) میں نازل فرمایا ہے ، بیشک ہم آگاہ فرمانے والے تھے
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ Open ayah 44:4 in the Quran reader
اس میں تمام حکمت کے کام طے کیے جاتے ہیں
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ Open ayah 44:5 in the Quran reader
ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ Open ayah 44:6 in the Quran reader
آپ کے پروردگار کی رحمت کی بنا پر (آپ کو پیغمبر بنانے والے تھے) یقینا وہ سننے والا جاننے والا ہے
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ Open ayah 44:7 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین کا پروردگار اور جو کچھ ان کے درمیان ہے۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 44:8 in the Quran reader
اس کے سوا کوئی معبود نہیں (وہی) زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے (وہی) تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا پروردگار ہے
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ Open ayah 44:9 in the Quran reader
بلکہ یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 44:10 in the Quran reader
سو آپ (ان کے لئے) اس دن کا انتظار کیجئے کہ آسمان کی طرف ایک ظاہر دھواں پیدا ہو
یَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 44:11 in the Quran reader
جو ان سب لوگوں کو ڈھانک لے۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 44:12 in the Quran reader
اے ہمارے پروردگار ! ہم سے اس مصیبت کو دور کردے ہم ضرور ایمان لائیں گے
اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 44:13 in the Quran reader
ان کو اس وقت نصیحت کہاں فائدہ دے گی جبکہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو صاف صاف بیان فرمادیتے تھے
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ Open ayah 44:14 in the Quran reader
پھر انہوں نے اس سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے یہ سکھایا ہوا دیوانہ ہے
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ Open ayah 44:15 in the Quran reader
ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں مگر تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ Open ayah 44:16 in the Quran reader
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے اس دن ہم پورا پورا بدلہ لیں گے
وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ Open ayah 44:17 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا تھا اور ان کے پاس ایک معزز پیغمبر آئے تھے
اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 44:18 in the Quran reader
کہ اللہ کے بندوں (بنی اسرائیل) کو میرے حوالہ کردو بیشک میں تمہاری طرف (اللہ کا) دیانت دار پیغمبر ہو کر آیا ہوں
وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ Open ayah 44:19 in the Quran reader
اور یہ کہ تم اللہ سے سرکشی مت کرو بیشک میں تمہارے پاس واضح دلیل لے کر آیا ہوں
وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘ Open ayah 44:20 in the Quran reader
اور میں اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں
وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ Open ayah 44:21 in the Quran reader
اور اگر تم لوگ مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہی رہو
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 44:22 in the Quran reader
تب انہوں (موسیٰ علیہ السلام) نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ بڑے نافرمان لوگ ہیں
فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ Open ayah 44:23 in the Quran reader
(ارشاد ہوا) تو میرے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جائیں یقینا تمہارا تعاقب کیا جائے گا
وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 44:24 in the Quran reader
اور تم لوگ دریا کو اس کی حالت پہ (یعنی خشک) چھوڑ دینا یقینا ان کا لشکر غرق کردیا جائے گا
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 44:25 in the Quran reader
بہت کچھ چھوڑ گئے باغ اور چشمے
وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ Open ayah 44:26 in the Quran reader
اور کھیتیاں اور عمدہ مکانات
وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ Open ayah 44:27 in the Quran reader
اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 44:28 in the Quran reader
اس طرح ہوا اور ہم نے دوسری قوم کو ان کا مالک بنادیا
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ Open ayah 44:29 in the Quran reader
سو ان پر نہ تو آسمان روایا اور (نہ ہی) زمین اور نہ ان کو مہلت دی گئی