44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsسراج البیان
حٰمٓۚۛ Open ayah 44:1 in the Quran reader
حٰم
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ Open ayah 44:2 in the Quran reader
واضح کتاب کی قسم
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ Open ayah 44:3 in the Quran reader
کہ ہم نے اس (قرآن) کو مبارک رات میں اتارا ہم ہیں ڈرانے والے
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ Open ayah 44:4 in the Quran reader
اسی مبارک رات میں حکمت والا ہر ایک کام فیصل کیا جاتا ہے
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ Open ayah 44:5 in the Quran reader
ہمارے پاس سے حکم ہو کر بیشک ہم ہی بھیجنے والے ہیں
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ Open ayah 44:6 in the Quran reader
تیرے رب کی مہر سے ۔ وہی سننے والا جاننے والا ہے
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ Open ayah 44:7 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کا رب اگر تم کو یقین ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 44:8 in the Quran reader
اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ وہی جلاتا اور (ف 1) مارتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا رب
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ Open ayah 44:9 in the Quran reader
بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 44:10 in the Quran reader
سو تو اس دن کا انتظار کر جس دن آسمان صریح وہ دھواں لائیگا
یَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 44:11 in the Quran reader
جو لوگوں کو ڈھانپ (ف 1) لے گا ۔ یہ دکھ دینے والا عذاب ہے
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 44:12 in the Quran reader
اور ہمارے رب ہم سے عذاب ہٹا ہم ایمان لاتے ہیں
اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 44:13 in the Quran reader
مگر ان کے لئے نصیحت پکڑنا کہاں ہے اور ان کے پاس کھول کر سنانے والا رسول آچکا
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ Open ayah 44:14 in the Quran reader
پھر انہوں نے اس سے منہ موڑ لیا اور کہا کہ سکھلایا ہوا دیوانہ ہے
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ Open ayah 44:15 in the Quran reader
ہم تھوڑے دنوں عذاب ہٹاتے ہیں (مگر) تم پھر وہی کرنے والے ہو
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ Open ayah 44:16 in the Quran reader
جس دن ہم بڑی پکڑ میں پکڑ ینگے ۔ بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں
وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ Open ayah 44:17 in the Quran reader
اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کو آزمایا اور ان کے پاس عزت والا رسول آیا
اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 44:18 in the Quran reader
کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالہ کردیں میں تمہارے لئے رسول امانت دار ہوں
وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ Open ayah 44:19 in the Quran reader
اور یہ بھی فرمایا کہ تم خدا سے سرکشی مت کرو میں تمہارے سامنے ایک واضح دلیل (اپنی نبوت کی) پیش کرتا ہوں
وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘ Open ayah 44:20 in the Quran reader
اور میں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں
وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ Open ayah 44:21 in the Quran reader
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے پرے ہوجاؤ
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 44:22 in the Quran reader
پھر اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں
فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ Open ayah 44:23 in the Quran reader
(جواب ملا) سو میرے بندوں کو رات میں لے کر نکل البتہ وہ تمہارا پیچھا کرینگے
وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 44:24 in the Quran reader
اور سمندر کو خشک چھوڑا جا البتہ وہ لشکر غرق ہونے والے ہیں
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 44:25 in the Quran reader
کتنے باغ اور چشمے وہ چھوڑ گئے
وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ Open ayah 44:26 in the Quran reader
اور کھیت اور نفیس گھر
وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ Open ayah 44:27 in the Quran reader
اور غنیمت جس میں باتیں بتاتے تھے
كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 44:28 in the Quran reader
یوں ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا دوسرے لوگوں کو وارث کردیا
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ Open ayah 44:29 in the Quran reader
سو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ ملی
وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ Open ayah 44:30 in the Quran reader
اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
مِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 44:31 in the Quran reader
جو فرعون کی طرف سے تھی ۔ بیشک وہ سرکش حد سے باہر نکلا ہوا تھا
وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ Open ayah 44:32 in the Quran reader
اور ہم نے بنی اسرائیل کو جان بوجھ کر سارے جہاں کے لوگوں سے پسند کیا
وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ Open ayah 44:33 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو وہ معجزات دیئے ۔ جن میں صریح آزمائش تھی1
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 44:34 in the Quran reader
یہ لوگ کہتے ہیں
اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ Open ayah 44:35 in the Quran reader
کہ اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ صرف ہماری یہی پہلی موت ہے اور ہمیں پھر اٹھنا نہیں
فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 44:36 in the Quran reader
سو اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو لاموجود کرو
اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 44:37 in the Quran reader
بھلا یہ بہتر ہیں یا قوم تبع اور جو ان سے پہلے ہو گزرے کہ ہم نے انہیں ہلاک کیا بیشک وہ لوگ گنہگار تھے