44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsتفسیر الکتاب
حٰمٓۚۛ Open ayah 44:1 in the Quran reader
حا۔ میم۔
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ Open ayah 44:2 in the Quran reader
قسم ہے اس روشن کتاب کی۔
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ Open ayah 44:3 in the Quran reader
کہ ہم نے اسے ایک برکت والی رات میں اتارا ہے بیشک ہم ہی (لوگوں کو انکار و بدعملی کے نتائج سے) خبردار کرنے والے ہیں۔
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ Open ayah 44:4 in the Quran reader
اس رات میں ہر حکمت والا معاملہ طے کیا جاتا ہے۔
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ Open ayah 44:5 in the Quran reader
ہمارے حکم سے، بیشک (اے پیغمبر، ) ہم ہی (تمہیں رسول بنا کر) بھیجنے والے ہیں۔
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ Open ayah 44:6 in the Quran reader
تمہارے رب کی رحمت کے طور پر، بیشک وہی (سب کچھ) سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ Open ayah 44:7 in the Quran reader
(وہی ہے) آسمانوں اور زمین کا رب اور ان (تمام چیزوں) کا (رب) جو ان کے درمیان (موجود) ہیں اگر تم لوگ یقین کرنے والے بنو۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 44:8 in the Quran reader
اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی زندہ کرتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا (بھی) رب ہے اور (وہی) تمہارے اگلے باپ دادوں کا (بھی) رب،
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ Open ayah 44:9 in the Quran reader
مگر یہ لوگ تو شک میں پڑے ہوئے (ہیں اور ان باتوں کو) کھیل (سمجھ) رہے ہیں۔
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 44:10 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) اس دن کا انتظار کرو (جب) آسمان ایک صریح دھواں لے کر آئے گا
یَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 44:11 in the Quran reader
(اور وہ دھواں) سب لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ ہے عذاب دردناک۔
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 44:12 in the Quran reader
(اس کو دیکھ کر منکریں دعائیں مانگنے لگیں گے کہ) اے ہمارے رب، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں۔
اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 44:13 in the Quran reader
(اب) ان کے لئے نصیحت پکڑنے کا کہاں موقع (باقی رہا) اور (ان کا حال تو یہ ہے کہ) ان کے پاس رسول مبین آگیا۔
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ Open ayah 44:14 in the Quran reader
پھر بھی یہ لوگ اس سے بدکتے رہے اور یہی کہا کہ (یہ تو کسی کا) سکھایا پڑھایا (ہوا) دیوانہ ہے۔
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ Open ayah 44:15 in the Quran reader
بیشک ہم کچھ وقت کے لئے عذاب ہٹا بھی دیں تو تم لوگ پھر (وہی کچھ) کرو گے (جو پہلے کرتے رہے تھے) ۔
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ Open ayah 44:16 in the Quran reader
(یاد رکھو، ) جس دن ہم بڑی (سخت) پکڑ پکڑیں گے تو بیشک ہم (اس دن ان مجرموں سے) انتقام لے کر رہیں گے۔
وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ Open ayah 44:17 in the Quran reader
اور ان سے پہلے ہم فرعون کی قوم کو (بھی) آزما چکے ہیں۔ ان کے پاس معزز پیغمبر (موسیٰ ) آیا
اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 44:18 in the Quran reader
(اور اس نے فرعون کے لوگوں سے کہا) کہ (ان) اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کردو، میں تمہارے لئے ایک امانت دار پیغمبر ہوں۔
وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ Open ayah 44:19 in the Quran reader
اور یہ (بھی کہا) کہ اللہ سے سرکشی نہ کرو۔ بیشک میں (اپنے پیغمبر ہونے کی) ایک واضح سند تمہارے پاس لے کر آیا ہوں۔
وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘ Open ayah 44:20 in the Quran reader
اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لیتا ہوں اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کرو۔
وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ Open ayah 44:21 in the Quran reader
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہوجاؤ۔
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 44:22 in the Quran reader
آخرکار (جب اس نے دیکھا کہ وہ لوگ سرکشی سے باز آنے والے نہیں تو) اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ (یارب، ) یہ (بڑے) شریر لوگ ہیں (مجھے ان سے نجات دے) ۔
فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ Open ayah 44:23 in the Quran reader
تو (ہم نے اسے حکم دیا کہ) ہمارے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ (اور آگاہ رہو کہ) تم لوگوں کا (فرعون کی طرف سے) پیچھا کیا جائے گا
وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 44:24 in the Quran reader
اور سمندر کو (اپنی جگہ) ٹھہرا ہوا چھوڑ (کر پار ہو) جانا۔ بیشک (اس میں فرعونیوں کا) سارا لشکر غرق ہو کر رہے گا۔
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 44:25 in the Quran reader
وہ (لوگ) کتنے ہی باغ اور چشمے چھوڑ گئے
وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ Open ayah 44:26 in the Quran reader
اور کھیتیاں اور راحت بخش مقامات
وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ Open ayah 44:27 in the Quran reader
اور سامان عیش جن میں وہ مگن رہتے تھے
كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 44:28 in the Quran reader
یہ ہوا ان کا انجام، اور ہم نے دوسروں کو ان چیزوں کا وارث بنادیا۔
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ Open ayah 44:29 in the Quran reader
پھر ان پر نہ تو آسمان رویا اور نہ زمین اور نہ ان کو مہلت ہی ملی۔
وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ Open ayah 44:30 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو رسوا کن عذاب سے نجات دی۔
مِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 44:31 in the Quran reader
(یعنی) فرعون (کے ظلم و ستم) سے، اس میں شک نہیں کہ وہ بڑا سرکش اور حدِ (عبودیت) سے بڑھ جانے والوں میں سے تھا۔
وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ Open ayah 44:32 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو دنیا جہان (کے لوگوں) پر فضیلت (اپنے) علم کی بناء پر ہی دی۔
وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ Open ayah 44:33 in the Quran reader
اور انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں (ان کے لئے) صریح انعام تھا۔
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 44:34 in the Quran reader
بیشک یہ لوگ (مسلمانوں سے) کہتے ہیں۔
اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ Open ayah 44:35 in the Quran reader
کہ بس یہ ہماری پہلی موت ہی ہے اور ہم (دوبارہ) اٹھائے نہ جائیں گے۔
فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 44:36 in the Quran reader
پس اگر تم لوگ (اپنے دعویٰ قیامت میں) سچے ہو تو لے آؤ (زندہ کرکے) ہمارے باپ دادا کو۔
اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 44:37 in the Quran reader
بھلا یہ لوگ (بل بوتے میں) بڑھ کر ہیں یا تُبَّع کی قوم اور اس سے پہلے کے لوگ ؟ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کر مارا (اس لئے کہ) وہ نافرمان تھے۔
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ Open ayah 44:38 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو چیزیں ان کے درمیان (موجود) ہیں ان کو کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا۔
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 44:39 in the Quran reader
ہم نے تو انہیں برحق پیدا کیا ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں سمجھتے۔