43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsتفسیر الکتاب
حٰمٓۚۛ Open ayah 43:1 in the Quran reader
حا۔ میم۔
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ Open ayah 43:2 in the Quran reader
قسم ہے اس روشن کتاب کی
اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۚ Open ayah 43:3 in the Quran reader
کہ ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں بنایا ہے تاکہ تم (لوگ) سمجھو
وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌؕ Open ayah 43:4 in the Quran reader
اور یقینا یہ ہمارے ہاں اُمّ الکتاب میں (لکھی ہوئی موجود) ہے (اور) بڑے پائے کی (اور) حکمت (ودانائی) والی (کتاب) ہے۔
اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ Open ayah 43:5 in the Quran reader
تو کیا ہم (تمہاری اصلاح سے) بےتعلق ہو کر تمہیں نصیحت کرنا (صرف اس لئے) چھوڑ دیں کہ تم لوگ حد سے گزرے ہوئے ہو ؟
وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِیٍّ فِی الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 43:6 in the Quran reader
ہم نے اگلے لوگوں میں کتنے پیغمبر بھیجے
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 43:7 in the Quran reader
اور (ان لوگوں کا بھی یہی حال تھا کہ) جو پیغمبر ان کے پاس آتا وہ اس کا مذاق ہی اڑاتے
فَاَهْلَكْنَاۤ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّ مَضٰى مَثَلُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 43:8 in the Quran reader
اور پھر (آخرکار) ہم نے ان لوگوں کو کہ وہ ان سے کہیں زور آور تھے ہلاک کر مارا، اور اگلوں کی مثالیں (تو) گزر چکی ہیں۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙ Open ayah 43:9 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) اگر تم ان لوگوں سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے تو یہ ان کے پیدا کرنے کو لازماً (اسی اللہ) زبردست و دانا (وبینا) کی طرف منسوب کریں گے
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۚ Open ayah 43:10 in the Quran reader
جس نے زمین کو تم لوگوں کے لئے گہوارہ بنایا اور تمہارے (چلنے کے) لئے اس میں راستے نکالے تاکہ (اپنی منزل مقصود کی) راہ پاؤ
وَ الَّذِیْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ١ۚ فَاَنْشَرْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ۚ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ Open ayah 43:11 in the Quran reader
اور جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی برسایا اور اس (کے ذریعے) سے ایک مردہ زمین کو زندہ کردیا۔ اسی طرح تم لوگ بھی (قیامت کے دن قبروں سے) نکالے جاؤ گے۔
وَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَ الْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَۙ Open ayah 43:12 in the Quran reader
اور (وہی ہے) جس نے تمام چیزوں کے جوڑے پیدا کئے اور تمہارے لئے کشتیوں اور چوپایوں کو سواری بنایا
لِتَسْتَوٗا عَلٰى ظُهُوْرِهٖ ثُمَّ تَذْكُرُوْا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ اِذَا اسْتَوَیْتُمْ عَلَیْهِ وَ تَقُوْلُوْا سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ Open ayah 43:13 in the Quran reader
تاکہ تم ان کی پیٹھ پر جم کر بیٹھو۔ پھر جب تم ان پر بیٹھ جاؤ تو اپنے رب کا احسان یاد کرو (اور اس کا شکر ادا کرو) اور کہو کہ پاک ہے وہ (ذات) جس نے ان چیزوں کو ہمارے بس میں کردیا ورنہ ہم تو ان کو قابو میں کرنے والے نہ تھے
وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ Open ayah 43:14 in the Quran reader
اور بیشک ہم کو اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے۔
وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌؕ۠ Open ayah 43:15 in the Quran reader
اور (دیکھو، یہ جانتے اور مانتے ہوئے بھی کہ آسمان و زمین کا خالق اللہ ہے) ان لوگوں نے اس کے بندوں میں سے (بعض کو) اس کا جز ٹھہرا لیا۔ بیشک انسان کھلم کھلاناشکرا ہے۔
اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِیْنَ Open ayah 43:16 in the Quran reader
کیا اللہ نے اپنی مخلوقات میں سے (اپنے لئے تو) بیٹیاں (پسند کر) لیں اور تم لوگوں کو بیٹوں سے نوازا ؟
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ Open ayah 43:17 in the Quran reader
جب ان لوگوں میں سے کسی کو اس چیز کی خوشخبری دی جاتی ہے جس کی تہمت وہ (اللہ) رحمن پر رکھتا ہے تو (مارے غم کے) اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے اور وہ اندر ہی اندر گھٹتا رہتا ہے۔
اَوَ مَنْ یُّنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَةِ وَ هُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِیْنٍ Open ayah 43:18 in the Quran reader
کیا (بیٹی ذات) جو زیوروں میں پالی جاتی ہے اور بحث و حجت میں (اچھی طرح) اظہار (مدعا) بھی نہیں کرسکتی (وہ اللہ کی شان کے زیبا ہے) ؟
وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓئِكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا١ؕ اَشَهِدُوْا خَلْقَهُمْ١ؕ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَ یُسْئَلُوْنَ Open ayah 43:19 in the Quran reader
اور ان لوگوں نے فرشتوں کو جو ( اللہ) رحمن کے بندے ہیں عورتیں قرار دے دیا ہے۔ کیا یہ ان کی پیدائش کے وقت موجود تھے ؟ ان کا یہ دعویٰ لکھ لیا جائے گا اور (قیامت میں اس کی) ان سے بازپرس ہوگی۔
وَ قَالُوْا لَوْ شَآءَ الرَّحْمٰنُ مَا عَبَدْنٰهُمْ١ؕ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ١ۗ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَؕ Open ayah 43:20 in the Quran reader
اور یہ کہتے ہیں کہ ( اللہ) رحمن چاہتا تو ہم ان (فرشتوں) کی پرستش ہی نہ کرتے۔ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ یہ محض قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ Open ayah 43:21 in the Quran reader
کیا ہم نے اس (قرآن) سے قبل انہیں کوئی کتاب دی تھی جس کی سند (اپنی ملائکہ پرستی کے لئے) یہ پکڑ رہے ہیں ؟
بَلْ قَالُوْۤا اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 43:22 in the Quran reader
(نہیں) بلکہ (یہ تو یوں) کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقے پر پایا اور انہی کے قدم بہ قدم ہم بھی ٹھیک راستے پر جا رہے ہیں۔
وَ كَذٰلِكَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّقْتَدُوْنَ Open ayah 43:23 in the Quran reader
اور اسی طرح (اے پیغمبر، ) ہم نے تم سے پہلے جب کبھی کسی بستی میں کوئی پیغمبر بھیجا (تو) وہاں کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقے پر پایا اور انہی کے قدم بہ قدم ہم (بھی ان کی) پیروی کر رہے ہیں۔
قٰلَ اَوَ لَوْ جِئْتُكُمْ بِاَهْدٰى مِمَّا وَجَدْتُّمْ عَلَیْهِ اٰبَآءَكُمْ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 43:24 in the Quran reader
(اس پر ان کے پیغمبر نے ان سے) کہا کہ اگرچہ میں اس سے زیادہ بہتر طریقہ تمہارے پاس لایا ہوں جس پر تم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے (جب بھی تم انہی کے نقش قدم پر چلو گے ؟ ) انہوں نے جواب دیا کہ (کچھ بھی ہو، ) جو (دین) تم کو دے کر بھیجا گیا ہے ہم تو اس کے ماننے والے نہیں۔
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 43:25 in the Quran reader
آخرکار ہم نے ان سے (ان کی سرکشی کا) بدلہ لیا۔ تو دیکھ لو کیسا (برا) انجام ہوا (پیغمبروں کے) جھٹلانے والوں کا !
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖۤ اِنَّنِیْ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 43:26 in the Quran reader
اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ میں ان (بتوں) سے بیزار ہوں جن کی تم پرستش کرتے ہو
اِلَّا الَّذِیْ فَطَرَنِیْ فَاِنَّهٗ سَیَهْدِیْنِ Open ayah 43:27 in the Quran reader
مگر (ہاں میں پرستش اس کی کرتا ہوں) جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی کرتا ہے۔
وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِیَةً فِیْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 43:28 in the Quran reader
اور (ابراہیم) اس عقیدہ (توحید) کو اپنی اولاد میں ایک قائم رہنے والی بات (کی حیثیت سے) چھوڑ گیا تاکہ لوگ (آئندہ بھی توحید کی طرف) رجوع کریں
بَلْ مَتَّعْتُ هٰۤؤُلَآءِ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى جَآءَهُمُ الْحَقُّ وَ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 43:29 in the Quran reader
(لیکن یہ لوگ توحید سے غافل ہوگئے اور شرک کرنے لگے تو ہم نے ان کو مٹا نہیں دیا) بلکہ ان کو اور ان کے باپ دادوں کو متاع (دنیا) سے بہرہ مند کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس (دین) حق اور ایک صاف صاف بتلانے والا پیغمبر آگیا۔
وَ لَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ وَّ اِنَّا بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 43:30 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس (دین) حق آگیا (تو) کہنے لگے کہ یہ تو جادو ہے اور بیشک ہم اس کو نہیں مانتے
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ Open ayah 43:31 in the Quran reader
اور انہوں نے (یہ بھی) کہا کہ یہ قرآن ان دو بستیوں میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہ نازل کیا گیا ؟
اَهُمْ یَقْسِمُوْنَ رَحْمَتَ رَبِّكَ١ؕ نَحْنُ قَسَمْنَا بَیْنَهُمْ مَّعِیْشَتَهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ رَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِیًّا١ؕ وَ رَحْمَتُ رَبِّكَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ Open ayah 43:32 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا یہ لوگ تمہارے رب کی رحمت تقسیم کرتے ہیں (حالانکہ اس) دنیا کی زندگی میں تو ان کی معیشت کا سامان ہم نے ان کے درمیان تقسیم کیا ہے اور بعض کے درجے بعض پر بلند کر دئیے ہیں تاکہ یہ ایک دوسرے سے کام لیں اور تمہارے رب کی رحمت اس سے کہیں بہتر ہے جو یہ لوگ سمیٹ رہے ہیں۔
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ یَّكُوْنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَنْ یَّكْفُرُ بِالرَّحْمٰنِ لِبُیُوْتِهِمْ سُقُفًا مِّنْ فِضَّةٍ وَّ مَعَارِجَ عَلَیْهَا یَظْهَرُوْنَۙ Open ayah 43:33 in the Quran reader
اور اگر یہ بات (متوقع) نہ ہوتی کہ سب لوگ ایک ہی طریقے کے ہوجائیں گے تو (متاع دنیا جو ہمارے نزدیک اس قدر حقیر ہے کہ) ہم ( اللہ) رحمن سے کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتیں چاندی کی کردیتے اور زینے بھی (چاندی کے) جن سے وہ چڑھا (اترا) کرتے
وَ لِبُیُوْتِهِمْ اَبْوَابًا وَّ سُرُرًا عَلَیْهَا یَتَّكِئُوْنَۙ Open ayah 43:34 in the Quran reader
اور (چاندی ہی کے) ان کے گھروں کے دروازے (کر دیتے، ) اور (چاندی ہی کے) تخت جن پر وہ تکیے لگا لگا کر بیٹھتے
وَ زُخْرُفًا١ؕ وَ اِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ Open ayah 43:35 in the Quran reader
اور (یہ سب چیزیں) سونے کی بھی (کر دیتے) اور یہ چیزیں تو بس اس دنیا کی زندگی کی متاع ہیں اور (اے پیغمبر، ) آخرت تو تیرے رب کے ہاں (صرف) متقیوں کے لئے ہے۔
وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ Open ayah 43:36 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) جو شخص ( اللہ) رحمن کی نصیحت سے اعراض کیا کرتا ہے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کردیا کرتے ہیں اور وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے۔
وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 43:37 in the Quran reader
اور یہ (شیاطین) ایسے لوگوں کو (اللہ کی) راہ سے روکتے رہتے ہیں اور وہ (اپنے تئیں) خیال کرتے ہیں کہ وہ راہ راست پر ہیں۔
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَنَا قَالَ یٰلَیْتَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَیْنِ فَبِئْسَ الْقَرِیْنُ Open ayah 43:38 in the Quran reader
جب وہ شخص (قیامت کے دن) ہمارے حضور میں حاضر ہوگا تو (وہ اپنے ساتھی شیطان کو دیکھ کر) کہے گا '' کاش میرے اور تیرے درمیان بعد المشرِقَین ہوتا۔ تو (تو بہت ہی) برا ساتھی (نکلا) ہے ''۔
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 43:39 in the Quran reader
اور (اس وقت ان لوگوں سے کہا جائے گا کہ) جب تم (دنیا میں) ظلم کرچکے ہو تو آج یہ بات تمہارے لئے (ذرا بھی) نافع نہ ہوگی کہ تم (اور تمہارے شیاطین) عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں۔