43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsتفسیر الکتاب
اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ Open ayah 43:80 in the Quran reader
کیا (یہ لوگ یہ) خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی راز کی باتوں اور سرگوشیوں کو نہیں سنتے ؟ کیوں نہیں (ضرور سنتے ہیں) اور (سننے کے علاوہ) ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے جو) ان کے پاس (تعینات) ہیں وہ (ان کی سب باتیں) لکھتے جا رہے ہیں۔
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ Open ayah 43:81 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) ان سے کہو کہ اگر ( اللہ) رحمن کی کوئی اولاد ہو تو سب سے پہلے (اس کی) عبادت کرنے والا میں ہوں گا۔
سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 43:82 in the Quran reader
پاک ہے وہ رب آسمانوں کا اور زمین کا (اور) مالک عرش (بریں) کا ان باتوں سے جو (یہ لوگ اس کی نسبت) بیان کرتے ہیں۔
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ Open ayah 43:83 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) انہیں اس فضول گوئی اور تفریح میں (منہمک) رہنے دو یہاں تک کہ یہ آ ملیں اپنے اس دن سے جس کا ان کو وعدہ دیا جا رہا ہے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 43:84 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) وہی (معبود برحق) ہے جو آسمان میں بھی قابل عبادت ہے اور زمین میں بھی قابل عبادت اور وہی حکمت والا (اور سب کچھ) جاننے والا ہے۔
وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 43:85 in the Quran reader
بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس کے لئے بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین کی اور ان (ساری چیزوں) کی جو ان کے درمیان (موجود) ہیں، اور قیامت کا علم (بھی) اسی کو ہے، اور اسی کی طرف تم (سب) لوٹائے جاؤ گے۔
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 43:86 in the Quran reader
اور اس کے سوا جن (معبودوں) کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو سفارش (تک) کا اختیار (بھی) نہیں رکھتے، مگر وہ لوگ جو حق کی گواہی دیں گے اور وہ جانتے (بھی) ہوں گے۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ Open ayah 43:87 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) اگر تم ان سے پوچھو کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے تو یہ کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے، پھر اتنا سمجھنے پر کہاں یہ بھٹکے جا رہے ہیں۔
وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ Open ayah 43:88 in the Quran reader
اور قسم ہے (رسول کے) اس قول کی کہ یا رب، یہ وہ لوگ ہیں جو (کبھی) ایمان لانے والے نہیں۔
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 43:89 in the Quran reader
(اچھا، ) تو (اے پیغمبر) اس وقت تو تم ان سے درگزر کرو اور کہو کہ (میرا تو تمہیں) سلام ہے، پھر عنقریب یہ خود جان لیں گے۔