44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsتفسیر الکتاب
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 44:40 in the Quran reader
یقینا ان سب (کے اٹھائے جانے) کا وقت مقرر فیصلے کا دن ہے۔
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ Open ayah 44:41 in the Quran reader
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ (کہیں سے) انہیں مدد پہنچے گی۔
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 44:42 in the Quran reader
مگر جس پر اللہ رحم فرمائے (تو اس کا بیڑا پار ہے) ۔ بیشک وہ زبردست ہے (اور) رحیم (بھی) ۔
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ Open ayah 44:43 in the Quran reader
بیشک (آخرت میں) زقوم کا درخت۔
طَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ Open ayah 44:44 in the Quran reader
مجرموں کا کھانا ہوگا،
كَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ Open ayah 44:45 in the Quran reader
تیل کی تلچھٹ جیسا۔ وہ پیٹ میں ایسا کھولے گا
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ Open ayah 44:46 in the Quran reader
جیسے گرم پانی کھولتا ہے۔
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ Open ayah 44:47 in the Quran reader
(اور فرشتوں کو حکم ہوگا کہ) اسے پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے جہنم کے بیچوں بیچ تک لے جاؤ۔
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ Open ayah 44:48 in the Quran reader
پھر اس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب انڈیل دو ۔
ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ Open ayah 44:49 in the Quran reader
چکھ (اس عذاب کا مزا) تو بڑا زبردست (اور) عزت دار ہے نا۔
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ Open ayah 44:50 in the Quran reader
بیشک یہی تو وہ (چیز) ہے جس کے بارے میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ Open ayah 44:51 in the Quran reader
بیشک متقین امن کی جگہ میں ہوں گے،
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ Open ayah 44:52 in the Quran reader
(یعنی) باغوں اور چشموں میں
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ Open ayah 44:53 in the Quran reader
رشیم کی باریک اور دبیز پوشاکیں پہنے ہوئے (ایک دوسرے کے) آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ Open ayah 44:54 in the Quran reader
ایسی ہی ہوگی (ان کی شان) اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان کی زوجیت میں دے دیں گے۔
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 44:55 in the Quran reader
وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کے میوے منگا (منگا کر کھا) رہے ہوں گے۔
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 44:56 in the Quran reader
(اور) پہلی (دفعہ کی) موت کے سوا (جو دنیا میں آچکی) وہاں ان کو موت (کی تلخی) کبھی چکھنی نہ پڑے گی اور اللہ انہیں دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھے گا۔
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 44:57 in the Quran reader
(اے پیغمبر، یہ سب) تمہارے رب کے فضل سے ہوگا۔ یہی بڑی کامیابی ہے۔
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 44:58 in the Quran reader
پس (اے پیغمبر، ) ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ (اہل عرب اس کے مضامین سمجھ کر) نصیحت پکڑیں۔
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ Open ayah 44:59 in the Quran reader
(سردست) تو (تم بھی نتیجے کا) انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں۔