44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsمفہوم القرآن
حٰمٓۚۛ Open ayah 44:1 in the Quran reader
حٰـمۗ۔ (حروف مقطعات میں سے ایک ہے )
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ Open ayah 44:2 in the Quran reader
اس روشن کتاب کی قسم۔
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ Open ayah 44:3 in the Quran reader
کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا بیشک ہم تو ڈرانے والے ہیں
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ Open ayah 44:4 in the Quran reader
اسی رات میں تمام حکمت کے کاموں کا فیصلہ کیا جاتا ہے
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَۚ Open ayah 44:5 in the Quran reader
یعنی ہمارے ہاں سے حکم ہو کر بیشک ہم ہی پیغمبر کو بھیجتے ہیں۔
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُۙ Open ayah 44:6 in the Quran reader
یہ تمہارے رب کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ Open ayah 44:7 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے اگر تم واقعی یقین کرنے والے ہو
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 44:8 in the Quran reader
اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ کرتا اور وہی مارتا ہے وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا رب ہے۔
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ Open ayah 44:9 in the Quran reader
مگر یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 44:10 in the Quran reader
اور اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صاف طور سے دھواں نکلے گا۔
یَّغْشَى النَّاسَ١ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 44:11 in the Quran reader
جو لوگوں پر چھا جائے گا یہ درد دینے والا عذاب ہے۔
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ Open ayah 44:12 in the Quran reader
اے ہمارے رب ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں۔
اَنّٰى لَهُمُ الذِّكْرٰى وَ قَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 44:13 in the Quran reader
اس وقت ان کو نصیحت کیا کام دے گی جب ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کردیتے تھے
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌۘ Open ayah 44:14 in the Quran reader
پھر انہوں نے اس سے منہ پھیرلیا اور کہنے لگے یہ تو پڑھایا ہوا اور دیوانہ ہے۔
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآئِدُوْنَۘ Open ayah 44:15 in the Quran reader
ہم تھوڑے دنوں کے لیے عذاب ٹال دیتے ہـیں مگر تم پھر کفر کرنے لگتے ہو۔
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ Open ayah 44:16 in the Quran reader
جس دن ہم بری طرح پکڑیں گے تو پھر انتقام لے کر چھوڑیں گے
وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ Open ayah 44:17 in the Quran reader
اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک بلند مرتبہ پیغمبر آئے۔
اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ١ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 44:18 in the Quran reader
جنہوں نے یہ کہا کہ ” اللہ کے بندوں یعنی بنی اسرائیل کو میرے حوالے کر دو میں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں۔
وَّ اَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَى اللّٰهِ١ۚ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۚ Open ayah 44:19 in the Quran reader
اور اللہ کے سامنے سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں۔
وَ اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ٘ Open ayah 44:20 in the Quran reader
اور اس بات سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں۔
وَ اِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ Open ayah 44:21 in the Quran reader
اور اگر مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے علیحدہ ہوجاؤ
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 44:22 in the Quran reader
تب موسیٰ نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَۙ Open ayah 44:23 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات چلے جاؤ اور فرعونی ضرور تمہارا پیچھا کریں گے
وَ اتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا١ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 44:24 in the Quran reader
اور دریا خشک ہور رہا ہوگا تو اس سے پار ہوجاؤ تمہارے بعد ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 44:25 in the Quran reader
وہ لوگ کتنے ہی باغ اور چشمے چھوڑگئے۔
وَّ زُرُوْعٍ وَّ مَقَامٍ كَرِیْمٍۙ Open ayah 44:26 in the Quran reader
کھیتیاں اور نفیس مکان۔
وَّ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَۙ Open ayah 44:27 in the Quran reader
اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
كَذٰلِكَ١۫ وَ اَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ Open ayah 44:28 in the Quran reader
اسی طرح ہوا اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان کا مالک بنا دیا
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَ الْاَرْضُ وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ۠ Open ayah 44:29 in the Quran reader
پھر ان پر نہ تو آسمان اور زمین کو رونا آیا اور نہ ہی ان کو مہلت ہی دی گئی۔
وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ Open ayah 44:30 in the Quran reader
اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
مِنْ فِرْعَوْنَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ Open ayah 44:31 in the Quran reader
یعنی فرعون سے بیشک وہ سرکش اور حد سے نکلا ہوا تھا۔
وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ Open ayah 44:32 in the Quran reader
اور ہم نے بنی اسرائیل کو دنیا کے لیے جان بوجھ کر منتخب کیا تھا
وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ Open ayah 44:33 in the Quran reader
اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صاف طور پر آزمائش تھی
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 44:34 in the Quran reader
یہ لوگ یہ کہتے ہیں
اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ Open ayah 44:35 in the Quran reader
کہ ہمیں صرف ایک بار مرنا ہے اور پھر اٹھنا نہیں
فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 44:36 in the Quran reader
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو زندہ کر لائو۔
اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ١ۙ وَّ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ١٘ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 44:37 in the Quran reader
بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں ہم نے ان سب کو ہلاک کردیا بیشک وہ گنہگار تھے