Al-Furqaan 25:75

Al-Furqaan · from ayah 75

25:75

اُولٰٓىِٕكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَیُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّسَلٰمًا ۟ۙاُولٰٓئِكَ يُجۡزَوۡنَ الۡغُرۡفَةَ بِمَا صَبَرُوۡا وَيُلَقَّوۡنَ فِيۡهَا تَحِيَّةً وَّسَلٰمًا

ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے

— Fateh Muhammad Jalandhari

Those will be awarded the Chamber for what they patiently endured, and they will be received therein with greetings and [words of] peace.

— Saheeh International

Juz 19 · Ruku 6 of surah · Ruku 4 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Furqaan

All translations of 25:75

یہ ہیں وہ لوگ جو اپنے صبر کا پھل منزل بلند کی شکل میں پائیں گے آداب و تسلیمات سے اُن کا استقبال ہو گا

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے

— مولانا فتح محمد جالندہری

یہی وه لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بلند و باﻻخانے دیئے جائیں گے جہاں انہیں دعا سلام پہنچایا جائے گا

— مولانا محمد جوناگڑہی

یہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بالاخانے عطا ہوں گے، اور وہاں دعاؤں اور سلام سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

ان کو جنت کا سب سے اونچا بالا خانہ انعام ملے گا بدلہ ان کے صبر کا اور وہاں مجرے اور سلام کے ساتھ ان کی پیشوائی ہوگی

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

انہی لوگوں کو (جنت میں) بلند ترین محلات ان کے صبر کرنے کی جزا کے طور پر بخشے جائیں گے اور وہاں دعائے خیر اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

ان لوگوں کو جزا میں بالاخانہ دیا جائے گا، اس لیے کہ انھوں نے صبر کیا اور اس میں ان کا استقبال زندگی کی دعا اور سلام کے ساتھ کیا جائے گا۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے صبر کا بدلہ (بہشت کے) بالا خانوں کی صورت میں پائیں گے، وہاں دعائے حیات اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال ہوگا۔

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

یہ لوگ ہیں کہ ان کو ان کی ثبت قدمی کے صلے میں بالاخالے ملیں گے اور ان میں ان کا خیر مقدم تحیت وسلام کے ساتھ ہو گا

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

یہی ہیں وہ لوگ جن کو جنت کی وہ منزل بلند نصیب ہوگی اس لیے کہ انہوں نے زندگی بھر راہ حق پر صبر و استقامت سے کام لیا ان کا وہاں پر دعا وسلام سے استقبال کیا جائے گا

— مولانا اسحاق مدنی

ایسے لوگوں کو بالا خانے ملیں گے بوجہ ان کی ثابت قدمی کے اور ان کو وہ ان دعا وسلام ملے گا۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کے صبر کی جزا میں بالاخانے ملیں گے اور ان میں ان کا استقبال کیا جائے گا دعاؤں اور سلام کے ساتھ

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

ان صفات کے لوگوں کو صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیے جائیں گے اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام سے ملاقات کریں گے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

Such are the people who will be rewarded with high palaces for their fortitude,, wherein they will be welcomed with due respect, honour and salutations

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Such people will be rewarded with the high place - because they observed patience - and will be received therein with prayers of their eternal life and peace,

— Muhammad Taqi Usmani

Such people will be rewarded with the high place - because they observed patience - and will be received therein with prayers of their eternal life and peace,

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

Those will be rewarded with the highest place because of their patience. Therein they shall be met with greetings and the word of peace and respect.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

They will be awarded the high place forasmuch as they were steadfast, and they will meet therein with welcome and the ward of peace,

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

Those will be awarded the Chamber for what they patiently endured, and they will be received therein with greetings and [words of] peace.

— Saheeh International

They will all receive Paradise as their reward for their forbearance and patience, where they will be greeted with, "Peace be with you."

— Muhammad Sarwar

These shall be rewarded with high places because they were patient, and shall be met therein with greetings and salutations.

— Muhammad Habib Shakir

Those shall be rewarded with the highest apartment, because they persevered. and therein they shall be met with a greeting and salutation-

— Abdul Majid Daryabadi

Those are the ones who will be rewarded with the highest place in heaven, because of their patient constancy: therein shall they be met with salutations and peace,

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 25:75

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 75–77

مومنوں کے اعمال اور اللہ کے انعامات مومنوں کی پاک صفتیں ان کے بھلے اقوال عمدہ افعال بیان فرما کر ان کا بدلہ بیان ہو رہا ہے کہ انہیں جنت ملے گی۔ جو بلند تر جگہ ہے اس وجہ سے یہ ان اوصاف پر جمے رہے وہاں ان کی عزت ہوگی اکرام ہوگا ادب تعظیم ہوگی۔ احترام اور توقیر ہوگی۔ ان کے لئے سلامتی ہے ان پر سلامتی ہے ہر ایک دروازہ جنت سے فرشتے حاضر خدمت ہوتے ہیں اور سلام کرکے کہتے ہیں کہ تمہارا انجام بہتر ہوگیا کیونکہ تم صبر کرنے والے تھے۔ یہ وہاں ہمیشہ رہیں گے نہ نکلیں نہ نکالے جائیں نہ نعمتیں کم ہوں نہ راحتیں فناہوں یہ سعید بخت ہیں جنتوں میں ہمیشہ رہیں گے ان کے رہنے سہنے راحت وآرام کرنے کی جگہ بڑی سہانی پاک…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 75–76

سورة الْفُرْقَان 94 صبر کا لفظ یہاں اپنے وسیع ترین مفہوم میں استعمال ہوا ہے۔ دشمنان حق کے مظالم کو مردانگی کے ساتھ برداشت کرنا۔ دین حق کو قائم اور سربلندی کرنے کی جدو جہد میں ہر قسم کے مصائب اور تکلیفوں کو سہہ جانا۔ ہر خوف اور لالچ کے مقابلے میں راہ راست پر ثابت قدم رہنا۔ شیطان کی تمام ترغیبات اور نفس کی ساری خواہشات کے علی الرغم فرض کو بچا لانا، حرام سے پرہیز کرنا اور حدود اللہ پر قائم رہنا۔ گناہ کی ساری لذتوں اور منفعتوں کو ٹھکرا دینا اور نیکی و راستی کے ہر نقصان اور اس کی بدولت حاصل ہونے والی ہر محرومی کو انگیز کر جانا۔ غرض اس ایک لفظ کے اندر دین اور دینی رویے اور دینی اخلاق کی ایک دنیا کی…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 75–76

اُولٰۗىِٕكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ ، غرفہ کے لغوی معنی بالاخانہ کے ہیں۔ جنت میں مقربین خاص کے لئے ایسے غرفات ہوں گے جو عام اہل جنت کو ایسے نظر آئیں گے جیسے زمین والے ستاروں کو دیکھتے ہیں۔ (رواہ البخاری و مسلم وغیرھما۔ مظہری) مسند احمد، بیہقی، ترمذی، حاکم میں حضرت ابو مالک اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت میں ایسے غرفے ہوں گے جن کا اندرونی حصہ باہر سے اور بیرونی حصہ اندر سے نظر آتا ہوگا۔ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ، یہ غرفے کن لوگوں کے لئے ہیں۔ آپ نے فرمایا، جو شخص اپنے کلام کو نرم اور پاک رکھے اور ہر مسلمان کو سلام کرے اور لوگوں کو کھانا کھلائے اور رات کو اس وقت تہجد کی نماز…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

Explained with ayahs 75–76

76-75 تواضح کا صلہ جنت کی عالی مقامی فرمایا کہ یہ لوگ جو مذکورہ بالا صفات سے متصف ہیں اپنے ان اوصاف و اعمال کے صلے میں جنت کے بالا خانے پائیں گے۔ انہوں نے دنیا میں تواضع اور فروتنی کی زندگی گزاری اس وجہ سے یہ جنت کی عالی مقامی کے سزا دار ہوں گے۔ حضرت مسیح نے فرمایا ہے مبارک ہیں وہ جو دل کے غریب ہیں۔ آسمان کی بادشاہی میں وہی داخل ہوں گے۔ بما صبروا سے یہ بات واضح ہوئی کہ ان اصواف کا پیدا کرنا اور ان کو برقرار رکھنا کوئی سہل بازی نہیں ہے بلکہ اس کے لئے بڑے صبر و استقامت کی ضرور ہے۔ ویلقون فیھا تحیۃ و سلما یعنی جو لوگ اس امتحان صبر میں پورے اتر جائیں گے وہ بیشک اس بات کے سزا وار ہوں گے کہ خدا کے…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

Explained with ayahs 74–76

74-1یعنی انھیں اپنا بھی فرماں بردار بنا اور ہمارا بھی اطاعت گزار جس سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔74 ۔-1یعنی ایسا اچھا نمونہ کہ خیر میں وہ ہماری پیروی کریں۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 75–77

30: یہ خطاب ان لوگوں سے ہے جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں، اور مطلب یہ ہے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے رجوع نہ کرتے، اور اس کی عبادت سے روگردانی کرتے تو اللہ تعالیٰ کو بھی تمہاری کوئی پرواہ نہیں تھی، لیکن جو لوگ اس کی عبادت کرتے ہیں اور جن کے نیک کاموں کا اوپر بیان کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کے بہتر انجام کا کفیل ہے، پھر آگے کافروں سے خطاب ہے کہ جب تمہیں یہ اصول معلوم ہوگیا، اور تم نے حق کو جھٹلانے کی روش اختیار کر رکھی ہے تو تمہارا وہ انجام نہیں ہوسکتا جو اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کا ہوتا ہے۔ تمہارا یہ طرز عمل تمہارے گلے پڑے گا، اور آخرت کے عذاب کی شکل میں تم سے اس طرح چمٹ جائے گا کہ اس سے…

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 75–76

اولئک یجزون ……ومقاماً (76) غرفہ کا مفہوم منزل بلند ہے ، جس سے جنت مراد ہے۔ یا یہ جنت کا کوئی خاص مقام ہوگا۔ جیسا کہ بالا خانہ عام افتادہ مکان کے مقابلے میں زیادہ پسندیدہ ہوتا ہے۔ ہر شخص مسلمانوں کو بالا خانوں میں بٹھاتا ہے اور یہ لوگ بھی چونکہ اللہ کے معزز اور مکرم بندے ہیں اور ان کے لئے عباد الرحمٰن کا ٹائیٹل استعمال ہوا ہے اور ان کی صفات بھی گنوائی گئی ہیں لہٰذا ان کا اس خاص مقام میں تحیہ اور مبارک و سلامت سے استقبال ہوگا۔ اس لئے کہ انہوں نے دنیا میں صبر کیا۔ اور ان صفات پر رہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عباد الرحمٰن کی ان صفات و علامات پر چلنا کارے دارد۔ بڑے صبر اور مصابرت کی ضرورت ہے۔ زندگی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

11 یعنی جنت میں اوپر کے درجے ملیں گے اور فرشتے دعا وسلام کہتے ہوئے ان کا استقبال کریں گے اور آپس کی ملا قاتوں میں یہ ہی کلمات سلام و دعا ان کی تکریم و عزت افزائی کے لیے استعمال ہوں گے۔

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 75 اُولٰٓءِکَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَۃَ بِمَا صَبَرُوْا ” اللہ تعالیٰ دنیا میں بندوں کو آزماتا رہتا ہے۔ ایک نیک انسان کی زندگی میں ایسے بیشمار مواقع آتے ہیں جب اس کے سامنے گناہ اور اللہ کی نافرمانی کا راستہ کھلا ہوتا ہے۔ یہ راستہ بےحد پر کشش بھی ہے اور آسان بھی۔ دوسری طرف نیکی اور اللہ کی فرمانبرداری کے راستے پر استقامت کے ساتھ چلنے کے لیے قدم قدم پر انسان کو صبر کرنا پڑتا ہے اور شہوات نفسانی کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے۔ اس لحاظ سے ایک بندۂ مؤمن کی پوری زندگی ہی صبر سے عبارت ہے۔ چناچہ اس کے اس صبر کا بدلہ اسے آخرت میں جنت اور اس کی نعمتوں کی صورت میں دیا جائے گا۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

93 بالاخانہ سے مراد یہ نہیں کہ وہ کسی دو منزلہ عمارت کی اوپر کی منزل میں واقع ہوگا۔ بلکہ اس سے مراد بلند درجوں میں واقع رہائش گاہ ہے اور جنت کے اوپر نیچے سو درجے ہیں۔ یعنی اللہ کے بندوں میں مذکورہ بالا صفات جس حد تک پائی جائیں گی اسی کے مطابق ان کو بلندی درجات اور ان میں سکونت نصیب ہوگی۔ پھر ایسے اللہ کے بندوں کے استقبال کے لئے فرشتے موجود ہوں گے جو انھیں سلام بھی کہیں گے اور سلامتی کی دعائیں بھی دیں گے۔ جنت میں رہائش پذیر ہوجانے کے بعد ان کی باہمی ملاقاتوں میں یہ ہی کلمات سلام و دعا ان کی تکریم اور عزت افزائی کے لئے استعمال ہوں گے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

88۔ (فرشتوں کی طرف سے بہ طور جنتیوں کی تعظیم واکرام کے) (آیت) ” بما صبروا “۔ ثابت قدمی سے مراد ہے دین پر ثابت قدمی، ہجوم مشکلات میں صبر و استقامت۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 61–77

آیت نمبر 61 تا 77 ترجمہ : وہ ذات بڑی عالی شان ہے جس نے آسمانوں میں بارہ برج بنائے (1) حَمَلْ (2) ثور (3) الجوزاء (4) السرطان (5) الاسد (6) السنبلہ (7) المیزان (8) العقرب (9) القوس (10) الجدی (11) الدلو (12) الحوت یہ سبع سیارہ کی منزلیں ہیں (اور وہ سبع سیارہ یہ ہیں) (1) المریخ : اس کی منزل حمل اور عقرب ہے (2) زہرہ : اس کی منزل ثور اور میزان ہے (3) عطارد : اس کی منزل جوزاء اور سنبلہ ہے (4) القمر اس کی منزل سرطان ہے (5) الشمس اس کی منزل اسد ہے (6) المشتری : اس کی منزل قوس اور حوت ہیں (7) زحل اس کی منزل جدی اور دلو ہے، اور اس نے آسمان میں چراغ بھی بنایا اور وہ سورج ہے اور نورانی چاند بنایا اور…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

اولئک یجزون الغرفۃ ان لوگوں کو (جن کے اوصاف اوپر ذکر کردیئے گئے) ثواب میں جنت کے اعلیٰ مقامات دیئے جائیں گے۔ شیخین نے صحیحین میں اور امام احمد نے حضرت ابو سعید خدری کی روایت سے اور ترمذی نے حضرت ابوہریرہ ؓ کے حوالہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اہل جنت اپنے سے اوپر بالائی منزلوں والوں کو آپس کے تفاوت مراتب کی وجہ سے اس طرح دیکھیں گے جیسے تم لوگ ابر آلود آسمان میں مشرقی یا مغربی افق سے ستارے کو دیکھتے ہو۔ صحابہ ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ ! یہ تو انبیاء کے مکان ہوں گے دوسرا کوئی وہاں نہیں پہنچے گا۔ فرمایا ‘ کیوں نہیں ‘ قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو لوگ اللہ پر ایمان لائے…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

Explained with ayahs 75–76

(75۔ 76) ان اوصاف والوں کو جنت میں بلند درجات ملیں گے بوجہ اس کے کہ وہ اطاعت خداوندی فقر اور تکالیف پر ثابت قدم رہے اور وہ لوگ جس وقت جنت میں داخل ہوں گے تو فرشتے ان کو منجانب اللہ بقاء اور سلام کی دعائیں دیں گے اور وہ اس جنت میں ہمیشہ رہیں گے نہ وہاں موت آئے گی اور نہ وہ اس سے نکالے جائیں گے وہ کیسا اچھا ٹھکانا اور مقام ہے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

Explained with ayahs 75–76

اُولٰۗىِٕكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ۔۔ :”غُرْفَۃٌ“ ہر بلند عمارت اور اونچا محل، بالا خانہ۔ ”الْغُرْفَةَ“ سے مراد کوئی ایک بالا خانہ نہیں بلکہ مراد جنس ہے، یعنی عباد الرحمان کو صبر کے بدلے جنت کے بالا خانے یعنی اونچے محل عطا کیے جائیں گے، جن کی بلندی ان کے مراتب کے اعتبار سے ہوگی۔ ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : (إِنَّ أَھْلَ الْجَنَّۃِ یَتَرَاءَوْنَ أَھْلَ الْغُرَفِ مِنْ فَوْقِھِمْ ، کَمَا یَتَرَاءَوْنَ الْکَوْکَبَ الدُّرِّيَّ الْغَابِرَ فِي الْأُفُقِ مِنَ الْمَشْرِقِ أَوِ الْمَغْرِبِ لِتَفَاضُلِ مَا بَیْنَھُمْ) [ بخاري، بدء الخلق، باب ما جاء في صفۃ الجنۃ۔۔ : 3256 ]”اہل…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

Explained with ayahs 74–77

( والذین یقولون۔۔۔۔۔۔ ) وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ ضحاک نے کہا : وہ تیری اطاعت کرتے ہوئے۔ اس آیت میں بچے کی دعا جواز ہے، بحث پہلے گزر چکی ہے۔ ذریۃ واحد اور جمع ہے، واحد کے لیے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّـبَۃً ج ( آل عمران : 38) فَھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیًّا۔ ( مریم : 5) جمع کے لیے یہ آیت ہے : ذریۃ صعفا (النسائ : 9) سورة بقرہ میں اس کا اشتقاق مفصل گزر چکا ہے۔ ابن کثیر، ابن عامر اور حضرت حسن بصری نے وذریاتنا قرأت کی ہے۔ ابو عمرو، حمزہ، کسائی، طلحہ اور عیسیٰ نے ذریتنا قرأت کی ہے۔ قرۃ عین مفعول…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 75–76

1۔ الحکیم الترمذی نے نوادر الاصول میں سہل بن سعد ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے آیت ” اولئک یجزون الغرفۃ “ کے بارے میں فرمایا کہ یہ بالا خانے سرخ یاقوت یا سبز زبرجد کے یا سفید موتی کے ہوں گے اس میں نہ کوئی چیز ٹوٹی ہوئی ہوگی اور نہ پھٹی ہوئی ہوگی۔ 2۔ ابن ابی شیبہ وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” اولئک یجزون الغرفۃ “ سے مراد ہے جنت۔ 3۔ ابن ابی حاتم وابو نعیم فی الحلیہ ابو جعفر (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” اولئک یجزون الغرفۃ بما صبرو “ سے مراد ہے کہ یہ بالا خانے ان کو دنیا میں وہ جو فقر پر صبر کرتے رہے اس پر ان کو بد دیا جائے گا۔ 4۔ زاہر بن طاہر الشحانمی نے انس ؓ سے روایت…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

اُولٰۗىِٕكَ [ ان لوگوں کو ] يُجْزَوْنَ [ بدلہ میں دیا جائے گا ] الْغُرْفَةَ [ بالاخانہ ] بِمَا [ بسبب اس کے جو ] صَبَرُوْا [ وہ ثابت قدم رہے ] وَيُلَقَّوْنَ [ اور ان کو دیا جائے گا ] فِيْهَا [ اس میں ] تَحِيَّةً [ دعا ] وَّسَلٰمًا [ اور سلام ]

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

عباد الرحمن کی صفات بیان کرنے کے بعد ان کا آخرت کا مقام بتایا (اُولٰٓءِکَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَۃَ بِمَا صَبَرُوْا) (یہ وہ لوگ ہیں جنہیں بالا خانے ملیں گے بوجہ ان کے ثابت قدم رہنے کے) اس میں الغرفۃ جنس کے معنی میں ہے سورة سبا میں فرمایا (فَاُولٰٓءِکَ لَھُمْ جَزَآء الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَ ھُمْ فِی الْغُرُفٰتِ اٰمِنُوْنَ ) (سو یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے دو ہری جزا ہے اور وہ بالا خانوں میں امن وامان کے ساتھ رہیں گے) حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بلاشبہ جنت والے اپنے اوپر بالا خانوں کے رہنے والوں کو اس طرح دیکھیں گے جیسے تم چمکدار ستارے کو دیکھتے ہو جو مشرق یا…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 63–77

مدح عباد رحمان و ذکر شمائل اہل ایمان و عرفان قال اللہ تعالیٰ وعباد الرحمن الذین یمشون علی الارض ھونا۔۔۔ الی۔۔۔ فسوف یکون لزاما۔ (ربط) گزشتہ آیات میں رحمان سے نفرت کرنے والوں کا ذکر تھا، اب آئندہ آیات میں عباد رحمن یعنی رحمان کے خاص بندوں کے اوصاف کا ذکر ہے جس سے مقصود یہ بتلانا ہے کہ رحمن کے بندے رحمن کی رحمتوں اور اس کی نعمتوں کا عملی طور پر کس طرح اور کس صورت میں شکر کرتے ہیں لہٰذا جو شخص رحمن کے آثار رحمت ونعمت کے تشکر کا ارادہ کرے اور رحمن کے آثار قدرت و عجائب صنعت میں تفکر اور تدبر کا ارادہ کرے تو اس کو چاہئے کہ وہ رحمن کے شکر گزار بندوں کے نقش قدم پر ثلے اور اگر بر بنائے غفلت اس سے کوئی…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 75–76

49:۔ ” اولئک یجزون الک “ الئک، عباد الرحمن کی خبر ہے یعنی مذکورہ بالا صفات سے متصف اللہ کے بندوں کو جنت میں بطور جزا بالا خانے دئیے جائیں گے انہوں نے اپنے کو اللہ کی اطاعت و بندگی پر قائم رکھا اور نفس کو خواہشات سے روکا۔ جنت میں فرشتے مبارکباد اور سلام کے ساتھ ان کا استقبال کرینگے۔ ” خلدین فیھا “ وہ جنت کی نعیم و راحت میں ہمیشہ رہیں گے، نہ جنت فنا ہوگی، نہ ان کو موت آئیگی اور نہ انہیں جنت سے نکالا جائیگا۔ تو یہ کیا ہی اچھا مقام اور عمدہ ٹھکانا ہے۔

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 73–77

(21) آیا ………… عبد الرحمن کی صفات ہی کا ذکر ہو رہا ہے ارشاد ہوتا ہے والذین اذا ذکروا بایت ربھم اور اللہ کے بندے وہ ہیں کہ جب انہیں ان کے پروردگار کی آیات یعنی احکام اور دلائل یاددلائے جاتے ہیں سمجھائے جاتے ہیں ۔ لم یخرواغا یھا صم و عمیانا تو وہ اس پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گر پڑتے۔ اس کے بر خلاف وہ اللہ تعالیٰ کے دلائل قدر ت میں غورو فکر کر کے اس کی معرفت حاصل کرتے ہیں ، اس کے احکام کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور پھر ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اللہ کے بندے آیات الٰہی کے ساتھ کفارو مشرکین جیسے بہرے اور اندھوں کا سا سلوک نہیں کرتے کہ ان کو سنا ، نہ سمجھا ، نہ غور و فکر کیا اور نہ اس پر عمل…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

اُولٰۗىِٕكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَۃَ بِمَا صَبَرُوْا وَيُلَقَّوْنَ فِيْہَا تَحِيَّۃً وَّسَلٰمًا۝ 75ۙ جزا الجَزَاء : الغناء والکفاية، وقال تعالی: لا يَجْزِي والِدٌ عَنْ وَلَدِهِ وَلا مَوْلُودٌ هُوَ جازٍ عَنْ والِدِهِ شَيْئاً [ لقمان/ 33] ، والجَزَاء : ما فيه الکفاية من المقابلة، إن خيرا فخیر، وإن شرا فشر . يقال : جَزَيْتُهُ كذا وبکذا . قال اللہ تعالی: وَذلِكَ جَزاءُ مَنْ تَزَكَّى [ طه/ 76] ، ( ج ز ی ) الجزاء ( ض ) کافی ہونا ۔ قرآن میں ہے :۔ { لَا تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا } ( سورة البقرة 48 - 123) کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے گا ۔ کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے اور نہ بیٹا اپنے باپ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 72–77

1 ؎ وہ جھوٹے کام میں شامل نہیں ہوتے۔ (7) والذین لایشہدون الزور الخ زور کے معنی ہیں جھوٹی گواہی یعنی جھوٹی گواہی کے پاس بھی نہیں جاتے اور مواضع کذب بھی مراد ہوسکتی ہیں اور ہر نازیبا مجلس بھی مراد ہوسکتی ہے جو خلاف شرع شریف ہے جیسا کہ ناچ رنگ کی مجلسیں اور کھیل اور تماشوں کے مجامع۔ اس طرح کفار و مشرکین و مبتدعین کے میلے اور تیوہار ان سب سے اجتناب کرنا عبادالرحمن کی شان ہے، و اذا مرواباللغو مرواکراما اور جو کہیں ایسے بیہودہ مواقع کے پاس سے گزرنے کا اتفاق بھی ہو تو اعراض کر کے گزر جاتے ہیں منہ ڈہانک کر آنکھ بند کر کے گزرنا ان کی طرف متوجہ نہ ہونا بزرگانہ گزرنا ہے۔ (9) والذین اذا ذکرو الخ کہ جب ان…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 75–76

اُوْلٰٓئِکَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَـۃَ بِمَا صَبَرُوْا وَیُلَقَّوْنَ فِیْھَا تَحِیَّـۃً وَّسَلٰـمًا۔ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا۔ (الفرقان : 75، 76) (یہ ہیں وہ لوگ جنھیں ان کے صبر کے باعث بالاخانے دیئے جائیں گے اور ان میں ان کا خیرمقدم تحیت وسلام کے ساتھ ہوگا۔ وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، بہت عمدہ ہے وہ ٹھکانہ اور قیام گاہ۔ ) عبادالرحمن کا اخروی مقام و مرتبہ گزشتہ آیات میں ہم جن بلند قامت انسانوں کی صفاتِ حمیدہ عبادالرحمن کے حوالے سے پڑھ چکے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنھیں قیامت کے دن جنت میں اس طرح خوش آمدید کہا جائے گا کہ کہیں انھیں دعائیں دی جارہی ہوں گی، اور کہیں سلامتی کے…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 75–76

فہم القرآن ربط کلام : الرّحمن کے بندوں کا آخرت میں مرتبہ و مقام۔ الرّحمن کے بندے نہ صرف دنیا میں صالح کردار ہوتے ہیں بلکہ وہ نیکی کے کاموں میں قوموں کے پیشوا بنتے ہیں۔ ایسے نیکو کاروں کو آخرت میں بھی بلند مرتبہ اور اعلیٰ مقام دیا جائے گا۔ کیونکہ یہ دکھ اور سکھ، کامیابی اور ناکامی، عسر اور یسر میں اپنے رب کی رضا پر راضی اور اس کے دین کے پابند رہے۔ موت سے لے کر جنت میں داخل ہونے تک ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور ملائکہ ہر مقام پر انھیں دعا دیں گے، اور سلام پیش کریں گے۔ یہ جنت میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ جو رہنے کے اعتبار سے نہایت ہی پرسکون اور بہترین قیام گاہ ہے۔ مسائل 1۔ عباد الرّحمن جنت کے…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

صلہ آخرت : 75: اُولٰٓپکِ یُجْزَوْنَ الْغُرْ فَۃَ (ان لوگوں کو بدلے میں بالا خانے دیئے جائیں گے) غرفہ سے مراد غرفات ہے جنت کے بلند مقامات۔ واحد لا کر جنس کی طرف اشارہ کردیا اس کی دلیل یہ قول ہے وھم فی الغرفات اٰمنون ] سبا : 37[ بِمَا صَبَرُوْا (صبر کے باعث وسبب) طاعات پر جمے رہنے اور شہوات سے باز رہنے اور کفار کی ایذائوں اور تکلیفوں اور فقر وغیرہ پر صبر کرنے کی وجہ سے۔ وَیُلَقَّوْنَ فِیْھَا (اور ان کو ملے گا اس جنت میں) قراءت : یَلْقَون حفص کے علاوہ کوفی قراء نے پڑھا۔ تَحِیَّۃً (بقاء کی دعا) آبادی کی دعاوَّسَلٰمًا (اور سلام) سلامتی کی دعا یعنی فرشتے ان کو دعا دیں گے اور تحفہ سلام پیش کریں گے۔…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

75۔ اولئک یجزون ، وہ پہنچیں گے۔ الغرفہ، بلند درجہ تک جنت میں ، غرفہ ہر بلند مقام کو کہتے ہیں۔ عطاء کا قول ہے کہ اس سے مراد موتی اور زبرجد کے محلات ہیں۔ بماصبروا، اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کی اطاعت پر صبر کرنے کے نتیجے میں بعض نے کہا کہ مشرکین کی اذیت پر صبر کرنے کی وجہ سے ۔ بعض نے کہا کہ شہوات پر قابو پانے کی وجہ سے۔ ویلقون فیھا، حمزہ وکسائی ، ابوبکر نے یاء کے فتحہ کے ساتھ اور قاف کی تخفیف کے ساتھ۔ جیسا کہ ایک جگہ ارشاد فرمایا، فسوف یلقون غیا، دوسرے قراء نے یاء کے ضمہ اور قاف کی تشدید کے ساتھ۔ جیسا کہ دوسری جگہ ارشاد فرمایا، ولقاھم نضرۃ وسرورا۔ تحیۃ، فرشوں کی طرف سے اور بعض نے کہا کہ ہمیشگی،…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 68–77

68۔ 77:۔ صحیحین میں حضرت عبداللہ بن مسعود کی روایت 6 ؎ سے جو شان نزول اس آیت کی بیان کی گئی ہے ‘ اس میں عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں کہ ایک روز میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کہ حضرت دنیا میں سب سے بڑا گناہ کونسا ہے ‘ آپ نے فرمایا کہ جس اللہ نے بندے کو پیدا کیا ‘ ایک تو اس کی عبادت یا قدرت میں کسی دوسرے کو شریک ٹھہرانا بڑا گناہ ہے۔ میں نے پوچھا ‘ اس کے بعد کون سا بڑا گناہ ہے آپ نے فرمایا ‘ تنگ دستی کے خوف سے آدمی کا اپنی اولاد کو قتل کر ڈالنا ‘ میں نے پوچھا ‘ پھر اس کے بعد کونسا گناہ بڑا ہے ‘ آپ نے فرمایا ‘ پڑوس کی عورت سے بدکاری کا کرنا ‘ آپ کے اس قول کی تصدیق میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ‘…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 63–77

آیت 63 سے 77 اللہ تعالیٰ کی عبودیت کی دو اقسام ہیں : (1) اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی بنا پر اس کی عبودیت : یہ عبودیت مسلمان اور کافر، نیک اور بدتمام مخلوق میں مشترک ہے تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کی غلام، اس کی ربوبیت کی محتاج اور اس کے دست تدبیر کے تحت ہے۔ (ان کل من فی السموات والارض الی اتی الرحمن عبدا) (مریم : 19/93) ” آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں وہ سب رحمان کے حضور بندوں کی حیثیت سے حاضر ہوں گے۔ “ (2) اللہ تعالیٰ کی الوہیت اس کی عبادت اور اس کی رحمت کے سبب سے اس کی عبودیت : یہ اللہ تعالیٰ کے انبیاء ومرسلین اور اس کے اولیاء کی عبودیت ہے اور یہاں عبودیت کی یہی قسم مراد ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 75–77

قول باری ہے : (قل ما یعبو بکم ربی لولا دعاء کم) ان سے کہو ” میرے رب کو تمہاری کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اس کو نہ پکارو۔ “ مجاہد کا قول ہے : ” میرے رب کو تمہاری کیا ضرورت ہے جبکہ وہ تمہارا محتاج نہیں ہے “۔ اگر اس کی طرف سے تمہیں اس کی اطاعت کی دعوت نہ دی جاتی تو اس کا فائدہ تم ضرور حاصل کرتے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

Explained with ayahs 74–75

93 فکر آخرت کی صفت محمود کا ذکر وبیان : سو اس سے واضح فرما دیا گیا کہ ان کے اندر اپنے ساتھ ساتھ اپنے اہل و عیال کی عاقبت کی فکر کی صفت محمود و مطلوب بھی پائی جاتی ہے۔ سو وہ بندگان خدا اپنے اہل و عیال کی آخرت کی بھی فکر کرتے ہیں اور ان کے لیے اپنے رب کے حضور دعائیں بھی کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں اپنی بیویوں اور اولادوں کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب فرما۔ یعنی ہماری بیویوں اور اولادوں کو ایسا صالح اور نیک بنا دے کہ وہ ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک کا ذریعہ بن جائیں۔ کیونکہ ایک صالح اور حقیقت شناس انسان کے لئے دنیا سے بڑھ کر آخرت اور صورت سے بڑھ کر سیرت کی بہتری ہی موجب فرحت و سرور اور ذریعہ تسکین…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 61–77

آسمانوں کے انتظام ‘ نیک لوگوں کی صفات اور انعام تشریح : یہاں بھی کفار کو اللہ رحمن و رحیم کی کچھ اور مہربانیاں بتائی جا رہی ہیں جو خالصتاً اس وقت کے عرب بدئوں کے معیار کے مطابق بات کی جا رہی ہے۔ گو کہ اس میں بھی افلاک کے بہت سے رازوں کی طرف اشارہ ملتا ہے۔ اس وقت یعنی ساتویں صدی کے آغاز کا عرب بدو اپنی تہذیب ‘ زبان ‘ تشبیہ اور ثقافت کے معیار سے ہی بات سمجھ سکتا تھا کیونکہ قرآن کا سب سے پہلا مخاطب وہی عرب بدو تھا۔ لہٰذا رب ذوالجلال انہی کی زبان میں فرماتا ہے کہ ” بڑی بابرکت ہے اس کی ذات جس نے آسمان میں برج بنائے اور پھر سورج کا روشن چراغ رکھ دیا اور چاند کا اجالا کردیا۔ اور وہی ہے جس نے رات دن…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 61–77

(رکوع نمبر 6) اسرارومعارف وہ ذات بہت ہی برکت والی ہے جس نے انسان کو حیات کا اتنا وسیع نظام ایک بہت ہی خوبصورت انداز سے ترتیب دے کر ہر شے کو حتی کہ اجرام فلکی کو بھی انسان ہی کی خدمت پہ لگا دیا جو مدتوں سے اپنے اپنے کام کو پوری باقاعدگی سے انجام دے رہے ہیں اس نے آسمانوں کو پیدا فرمایا اور فضا سے آسمانی بروج یعنی اجرام فلکی کے ٹھکانے اور ان کی راہیں مقرر کردیں ، یہ علم ہیئت ، ستارے اور سیارے ان کی رفتار اور اس کے اثرات ان کا وجود اور اس کی تعمیر اور خصوصیات اس میں بہت لمبی بحث ہے خصوصا اس دور میں جبکہ انسانی قدم چاند تک جا پہنچے ہیں اور وہاں کی فضا اس کے اثرات اور ان کی رفتار اور اس کے اسباب…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(25:75) اولئک۔ جن کی اوپر صفات بیان ہوئی ہیں۔ ان کی طرف اشارہ ۔ وہ سب (عباد الرحمن) اسم اشارہ ہے۔ یجزون۔ مضارع مجہول۔ جمع مذکر غائب۔ ان کو جزاء دء جائے گی۔ ان کو بدلہ میں دیا جائیگا۔ جزی یجزی (ضرب)- جزی مادہ ۔ الجزاء (کافی ہونا) الجزاء (اسم) کسی چیز کا بدلہ جو کافی ہو۔ جیسے خیر کا بدلہ خیر سے اور شر کا بدلہ شر سے دیا جائے۔ جیسے فلہ جزاء ن الحسنی (18:88) اس کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے اور وجزاء سیئۃ سیئۃ مثلہا (42:40) اور برائی کا بدلہ اسی طرح کی برائی ہے۔ الغرفۃ۔ بالاخانہ۔ اونچے محل اس کی جمع غرف وغرفات ہے۔ غرفہ کے معنی چلو بھر پانی کے بھی ہیں۔ جیس ا کہ قرآن مجید میں ہے الا من اغترف وغرفۃ بیدہ…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 67–77

لغات القرآن : آیت نمبر 67 تا 77 : انفقوا (انہوں نے خرچ کیا) ‘ لم یسرفوا (انہوں نے بےجا نہیں اڑایا) ‘ لم یقتروا (نہ انہوں نے تنگی کی ) ‘ قوام ( ٹھرا ہوا۔ اعتدال و میانہ روی) ‘ یلق (وہ پڑے گا) ‘ اثام (گناہ) ‘ یضعف (دوگنا کردے گا) ‘ مھان (ذلیل و خوار) ‘ متاب (لوٹنے والا۔ توبہ کرنے والا) ‘ لایشھدون (وہ موجود نہیں ہیں) ‘ الزور (جھوٹ) ‘ لغو (فضول۔ بےہودہ) ‘ کرام (سنجیدگی۔ عزت) ‘ لم یخروا (وہ نہیں کرتے) ‘ صم (بہرے) ‘ عمیان ( اندھے) ھب (عطا فرما۔ دے دیجئے) ‘ قرۃ (ٹھنڈک) ‘ الغرفۃ (اونچا مکان) ‘ تحیۃ (دعا) ‘ مایعبئو ا (وہ پرواہ نہیں کرتا ) ‘ لزام (چمٹنے والی) ‘۔ تشریح : آیت نمبر 67 تا 77 : ان آیات سے…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 74–77

بیوی بچوں کے لیے دعا کا ذکر۔ نیک بندوں کا ذکر۔ (ف 1) ان آیتوں میں فرمایا ہے رحمن کے بندوں میں ایسے بھی لوگ ہیں جو دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار ہم کو ہماری بیبیاں اور اولاد نیک صالح متقی عطا فرما کہ ان کا حسن عمل اور ان کی اطاعت خدا اور سول دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی اور دل خوش ہوں یا یہ معنی ہیں کہ خود تو دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں مگر ان کی بیوی بچے ابھی نعمت اسلام سے محروم ہیں اس لیے یہ رحمن کے بندے اپنی بیوی بچوں کے حق میں دعا کرتے رہتے ہیں کہ یا اللہ ہم کو ہمارے بیوی اور بچوں کی طرف سے یہ آنکھوں کی ٹھنڈک دے کہ ہم اپنی آنکھوں سے ان کو ایماندار اور پرہیزگار دیکھ لیں ، اور ہم کو ان…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 74–76

[45] مطلب یہ ہے کہ ہم کو اس درجے کا نیک اور پرہیزگار بنا کہ دوسرے لوگ ہمیں دیکھ کر نیک اور پرہیزگار بن جائیں اور نیکی اور پرہیزگاری میں ہم ان کے امام ہوں۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 74–76

بالا خانوں کے مکین 1: عبادالرحمن کی تفصیل کے بعد ان آیات میں یہ بتایا ہے کہ وہ لوگ کون ہیں ۔ جو بہشت میں بالاخانوں پر رہیں گے ۔ جن کے مرتبے بلندہوں گے اور فرشتوں کی جانب سے جن کا دعا اسلام کے ساتھ خیر مقدم ہوگا ۔ ارشاد ہے کہ یہ لوگ ہیں ۔ جو مجالس فسق وفجور میں شریک نہیں ہوتے اور عفیف اور پاکباز رہتے ہیں ۔ جو نہایت باوقار اور متین ہوتے ہیں ۔ بےہودہ محفلوں سے باعزت و کرامت گزر جاتے ہیں ۔ اور آنکھ اٹھا کر بھی اس کی جانب نہیں دیکھتے ۔ پھر ان میں یہ بھی خوبی ہوتی ہے ۔ کہ جب اللہ تعالیٰ کی باتیں ان کو سمجھائی جاتی ہیں ۔ تو وہ فکر اور غور سے سنتے ہیں ۔ اندھا دھند ان پر ٹوٹ نہیں پڑتے ۔ اپنی بیوی بچوں…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

(75) یہی عباد الرحمن وہ لوگ ہیں جن کو ان کے صبر و استقامت کے صلے اور بدلے میں بالاخانے دئیے جائیں گے اور وہ دعائے خیر اور سلام کے ساتھ اس جنت میں استقبال کئے جائیں گے یعنی طاعت و فرماں برداری میں ثابت قدم رہے اور غیروں کے طعن وتشنیع پر صبر کرتے رہے تو ان کو صلے میں بہشت اور بہشت میں بالاخانے دئیے جائیں گے اور ان بالاخانوں میں فرشتے دعائے خیر اور سلام سے ان کا استقبال کریں گے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں فرشتے آگے آکر لے جاویں گے 12

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 75–77

ف 1۔ خواہ دنیا میں جیسے واقعہ بدر میں کفار پر مصیبت آئی یا آخرت میں اور وہ ظاہر ہے۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

یہی وہ خوش نصیب ہیں جنکو جنت میں سلامتی کی دعائیں دی جائیں گی ۔ 75۔ اللہ تعالیٰ کے وہ نیک بندے جو مذکورہ بالا اوصاف سے متصف ہیں بلاشبہ اپنے اعمال کے صلہ مین جنت الفردوس میں بالاخانوں کے مستحق قرار پائیں گے اور ظاہر ہے کہ جن کے اخلاق اتنے بلند اور امنگیں اتنی پاکیزہ ہوں گی اور چہرے اس قدر حسین ہوں گے جب وہ جنت الفردوس میں داخل ہوں گے تو ان کو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اہلا وسھلا مرحبا کہتے ہوئے استقبال کریں گے اور سب کو معلوم ہوجائے گا کہ آج انہوں نے اپنے صبر و استقلال کا صلہ حاصل کرلیا حالانکہ یہ کام اتنا سہل نہیں تھا لیکن آج جب انکو اپنی سچی تواضح اور انکساری کا بدلہ مل گیا اور وہ ہر لحاظ سے…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 75–76

أُولَـٰئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْ‌فَةَ (Such people will be rewarded with the high place - 75) The literal meaning of غُرفَہ (ghurfah) is upper story. The righteous people having special closeness to Allah will be given high chambers in Paradise which will look like stars to common people. (al-Bukhari, Muslim, Mazhari) It is narrated in Musnad of Ahmad, Bayhaqi, Tirmidhi and Hakim on the authority of Sayyidna Abu Malik al-Ash'ari that the Holy Prophet ﷺ said "In Paradise there will be such upper Houses that their interior could be seen from outside and the exterior from inside". Sahabah…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 75–77

94 The word sabr (fortitude) has been used here in its most comprehensive sense. The true servants courageously endured their persecution by the enemies of the Truth; they remained firm and steadfast in their struggle to establish Allah's way in the land; they carried out their duties enjoined by Allah sincerely and tearlessly without any concern for the worldly losses and deprivation; and they withstood all temptations held out by Satan and all the lusts of the flesh. 95 "Ghurfah " is a high mansion and the word is generally used for the "upper chamber" of a double-storeyed house. But the…

Read the full tafseer →