25. Surah Al-Furqaan
الفرقانThe Criterion · 77 ayahsاشرف الحواشی
تَبٰرَكَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرَاۙ Open ayah 25:1 in the Quran reader
بڑی برکت والا ہے وہ خدا جسنے اپنے بندے (حضرت محمد پر قرآن اتارا4 اس لئے کہ وہ سارے جہان کو ڈرانے والا ہو5
اِ۟لَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِیْرًا Open ayah 25:2 in the Quran reader
وہ خدا ایسا ہے جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے اور کوئی بیٹا نہیں رکھتا بلکہ سب اس کے بندے اور غلام ہیں اور نہ بادشاہت میں کوئی اس کا ساجھی ہے6 ہے اور اس نے ہر چیز کو بنایا۔ پھر ایک اندازے سے اس کو درست کیا
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ وَ لَا یَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا وَّ لَا یَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّ لَا حَیٰوةً وَّ لَا نُشُوْرًا Open ayah 25:3 in the Quran reader
اور ان کافروں نے اللہ تعالیٰ کے سوا ایسے خدا بنائے ہیں جو نہ کسی چیز کو پیدا کرتے ہیں وہ خود دوسرے کے) پیدا کئے ہوئے ہیں اور نہ اپنی ذات کے نفع اور نقصان کے مالک ہیں8 نہ کسی کا مرنا اور جینا اور مرے پیچھے جی اٹھنا انکے اختیار میں ہے
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفْكُ اِ۟فْتَرٰىهُ وَ اَعَانَهٗ عَلَیْهِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ١ۛۚ فَقَدْ جَآءُوْ ظُلْمًا وَّ زُوْرًاۚۛ Open ayah 25:4 in the Quran reader
اور کافر (قرآن کی نسبت) کہتے ہیں یہ تو اور کچھ نہیں جھوٹ ہے جس کو اس شخص (یعنی پیغمبرض نے بٹ لیا ہے اور دوسرے لوگوں (یعنی یہود کے چند عالموں) نے بھی اس9 بننے میں اس کی مدد کی ہے (سخت افوسس ہے جب ان سے کچھ نہ10 بنا تو یہ ظلم اور فریب پر آگئے
وَ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِیَ تُمْلٰى عَلَیْهِ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا Open ayah 25:5 in the Quran reader
اور کہتے ہیں (قرآن ہے کیا) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں جو اس نے کھوارکھی ہیں وہ صبح اور شام اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے1
قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِیْ یَعْلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 25:6 in the Quran reader
(اے پیغمبر ان کافروں سے) کہہ دے قرآن تو اس (خدا) نے اتارا ہے جو آسمان اور زمین کی چھٹی بات (غیب کی بات) جانتا ہے بیشک وہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے2
وَ قَالُوْا مَالِ هٰذَا الرَّسُوْلِ یَاْكُلُ الطَّعَامَ وَ یَمْشِیْ فِی الْاَسْوَاقِ١ؕ لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَلَكٌ فَیَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِیْرًاۙ Open ayah 25:7 in the Quran reader
اور کہتے ہیں یہ کیسا پیغمبر ہے کھانا وہ کھاتا ہے اور بازاروں میں وہ (بڑا) پھرتا ہے (خیہ بھی سہی3 ہم نے مان لیا بھلا اس پر ایک فرشتہ کیوں نہیں اتارا گیا وہ بھی اس کے ساتھ ساتھ4 لوگوں کو) ڈراتا رہتا۔
اَوْ یُلْقٰۤى اِلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ تَكُوْنُ لَهٗ جَنَّةٌ یَّاْكُلُ مِنْهَا١ؕ وَ قَالَ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا Open ayah 25:8 in the Quran reader
یا آسمان سے) ایک5 خزانہ کیوں نہیں اس پر ڈالا گیا یا (خیر یہ بھی نہیں تو) ایک باغ تو اس کا ہوتا جس میں6 سے وہ کھاتا رہتا اور یہ ظالم7 کہتے ہیں تم تو آپ شخص کے تابعدار بن گئے ہو جس پر کسی نے جادو کردیا ہے
اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا۠ Open ayah 25:9 in the Quran reader
(اے پیغمبر) دیکھ تو وہ تیرے حق میں کیا کیا باتیں بناتے ہیں8 تو وہ گمراہ ہوگئے اب راہ پر نہیں آسکتے9
تَبٰرَكَ الَّذِیْۤ اِنْ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَیْرًا مِّنْ ذٰلِكَ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۙ وَ یَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا Open ayah 25:10 in the Quran reader
بڑی برکت والا ہے وہ خدا اگر چاہے تو ایک باغ یا محل کی کیا حقیقت یہ) تجھ کو اس سے بڑھ کر عنایت فرمائے ایسے ایسے باغ دے جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں اور کئی محل تیرے لئے بنا دے
بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ١۫ وَ اَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِیْرًاۚ Open ayah 25:11 in the Quran reader
بات یہ ہے کہ ان کافروں نے قیامت کو جھوٹ سمجھا اور جو کوئی قیامت کو جھٹلائے اس کے لئے ہم10 نے دوزخ طیار کر رکھی ہے۔
اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیْرًا Open ayah 25:12 in the Quran reader
جب دوزخ ان کو ایک دور مقام سے دیکھے گی11 تو یہ اس کا جوش اور خروش سنیں گے12
وَ اِذَاۤ اُلْقُوْا مِنْهَا مَكَانًا ضَیِّقًا مُّقَرَّنِیْنَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُوْرًاؕ Open ayah 25:13 in the Quran reader
اور جب دوزخ میں مشکیں باندھ کر تنگ جگہ میں ڈال دیئے جائیں گے تو وہاں موت کو یاد کریں گیف 13
لَا تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّ ادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِیْرًا Open ayah 25:14 in the Quran reader
(فرشتے ان سے کہیں گے) آج ایک موت کو نہ پکارو بہت سی موتوں کو پکارو1
قُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَّ مَصِیْرًا Open ayah 25:15 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کہہ دے کیا یہ (دوزخ جس میں ایسا سخت عذاب ہے) اچھی ہے یا ہمیشہ رہین کی بہشت جس کا وعدہ پرہیز گاروں کیلئے کیا گیا ہے وہی ان کا بدلہ اور آخری ٹھکانا ہے
لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ خٰلِدِیْنَ١ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُوْلًا Open ayah 25:16 in the Quran reader
جو وہ چاہئیں گے وہاں ان کو ملیگا ہمیشہ رہیں گے (کبھی فنا نہیں) یہ تیرے مالک پر مانگا ہوا وعدہ ہے2
وَ یَوْمَ یَحْشُرُهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَقُوْلُ ءَاَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِیْ هٰۤؤُلَآءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِیْلَؕ Open ayah 25:17 in the Quran reader
اور جس دن اللہ تعالیٰ کافروں کو ان کے معبودوں کو جن کو وہ خدا کے سوا پوجتے تھے (اپنے سامنے) اکٹھا کریگا پھر ان معبودوں سے) فرمائے گا تو تم نے میرے ان بندوں کو بہکایا یا وہ (آپ سے آپ) رستہ بہک گئے3
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ یَنْۢبَغِیْ لَنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَ١ۚ وَ كَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا Open ayah 25:18 in the Quran reader
وہ عرض کریں گے سبحان اللہ بھلا ہم سے یہ ہوسکتا تھا کہ ہم سوا تیرے اور کسی کو (اپنا) مالک بناتے ہو یہ کہ تو نے ان لوگوں کو اور ان کے باب دادوں کو (دنیا میں) آسودہ رکھا (عیش میں پڑگئے) یہاں تک کہ تیرا فرمان5 (جو تو نے پیغمبروں پر اتارا تھا یا تیری یاد بھول گئے اور یہ تو (تیرے علم اور تقدیر میں) کھپنے والے6 لوگ تھے ہی
فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ١ۙ فَمَا تَسْتَطِیْعُوْنَ صَرْفًا وَّ لَا نَصْرًا١ۚ وَ مَنْ یَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِیْرًا Open ayah 25:19 in the Quran reader
یہ تو جو تم کہتے7 تھے اس کو جھٹلا چکے۔ اب8 نہ تم (عذاب کو اپنے اوپر سے) ٹال سکتے ہو اور نہ تم کو مدد مل سکتی ہے اور جو کوئی تم میں شرک کرے گا اس کو بم بڑا عذاب چکھائیں گے
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّاۤ اِنَّهُمْ لَیَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ یَمْشُوْنَ فِی الْاَسْوَاقِ١ؕ وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً١ؕ اَتَصْبِرُوْنَ١ۚ وَ كَانَ رَبُّكَ بَصِیْرًا۠ Open ayah 25:20 in the Quran reader
اور اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے وہ (سب) کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے9 اور ہم نے (سب) کو ایک دوسرے کی جانچ (اور پڑتال) کے لئے بنایا ہے (دیکھیں) تم صبر کرتے ہو10 یا نہیں اور اے پیغمبر) تیرا مالک (سب کا حال) دیکھ رہا ہے11
وَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ نَرٰى رَبَّنَا١ؕ لَقَدِ اسْتَكْبَرُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ وَ عَتَوْ عُتُوًّا كَبِیْرًا Open ayah 25:21 in the Quran reader
اور جو لوگ (آخرت میں ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں (اگر محمد سچے ہیں تو ہم پر فرشتے کیوں نہیں اترتے ( جو ان کی پیغمبری کی گواہی1 دیں) یا ہم اپنے پروردگار کو دیکھ لیں تو ان کی بات مانیں ان لوگوں نے اپنے دلوں میں غرور پیدا کیا2 اور شرارت کر رہے ہیں کیسی بڑی شرارت3
یَوْمَ یَرَوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ لَا بُشْرٰى یَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِیْنَ وَ یَقُوْلُوْنَ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا Open ayah 25:22 in the Quran reader
جس دن یہ فرشتوں کو دیکھیں گے4 اس دن ان گنہگاروں کو کچھ خوشی نہ ہوگی اور فرشتے یہ کہیں گے (اب) تم پر بہشت یا خوشی یا راحت یا رحمت حرام ہے بالکل حرام5
وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَآءً مَّنْثُوْرًا Open ayah 25:23 in the Quran reader
اور انہوں نے دنیا میں جو نیک کام کئے تھے ان پر ہم متوجہوں گے اور ان کو اڑتی خاک کی طرح کردیں گے6
اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَّ اَحْسَنُ مَقِیْلًا Open ayah 25:24 in the Quran reader
بہشت والے تو اس دن اچھے ٹھکانے اور اچھے آرام کی جگہ میں ہوں گے7
وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓئِكَةُ تَنْزِیْلًا Open ayah 25:25 in the Quran reader
اور جس دن آسمان پھٹ کر ایک ابر نمودار ہوگا اور فرشتے (اس ابر میں) جوق در جوق اتارے جائیں گے8
اَلْمُلْكُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ١ؕ وَ كَانَ یَوْمًا عَلَى الْكٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا Open ayah 25:26 in the Quran reader
اس دن خدا ہی کا سچا راج ہوگا9 اور وہ دن کافروں پر سخت ہوگا10
وَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى یَدَیْهِ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلًا Open ayah 25:27 in the Quran reader
اور جس دن گنہگار (مارے افسوس کے) اپنے ہاتھ کاٹ کھائے گا کہے گا کاش میں بھی دنیا میں پیغمبر کے ساتھ اسلام کا رستہ لیتا یا کوئی راہ نجات کی حاصل کرلیتا11
یٰوَیْلَتٰى لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا Open ayah 25:28 in the Quran reader
ہائے میری کم بختی کاش میں خلانے (یعنی ابی بن خلف) کو دوست نہ بناتا12
لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِیْ١ؕ وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا Open ayah 25:29 in the Quran reader
اس نے مجھے نصیحت پہنچنے کے بعد بہکا دیا (یعنی قرآن سننے کے بعد) اور شیطان تو آدمی کو (وقت پر) دغا دیتا ہے13
وَ قَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا Open ayah 25:30 in the Quran reader
اور پیغمبر (اس وقت) یہ عرض کرے گا مالک میرے (میں کیا کروں) میری قوم اس قرآن کو چھوڑ بیٹھی14
وَ كَذٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِمِیْنَ١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ هَادِیًا وَّ نَصِیْرًا Open ayah 25:31 in the Quran reader
اور جیسے یہ کافر اے پیغمبر تریے دشمن میں) ایسے ہی ہم نے گنہگاروں کو ایک پیغمبر کا دشمن بنایا اور لوگوں کو راہ بتلانے اور پیغمبروں کی مدد کرنیکو تیرا مالک بس کرتا ہے
وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ الْقُرْاٰنُ جُمْلَةً وَّاحِدَةً١ۛۚ كَذٰلِكَ١ۛۚ لِنُثَبِّتَ بِهٖ فُؤَادَكَ وَ رَتَّلْنٰهُ تَرْتِیْلًا Open ayah 25:32 in the Quran reader
اور کافر کہتے ہیں اس پیغمبر یعنی حضرت محمد پر قرآن سب کا سب یک بارگی کیوں نہیں اترا (جیسے توریت شریف1 حضرت موسیٰ پر اتری تھی تھوڑا تھوڑا ہم نے اس لئے اتارا کرتے دل کو اس کی وجہ سے تسلی دیتے رہیں اور ہم نے اس کو ٹھہر2 ٹھہر کو پڑھ سنایا
وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاؕ Open ayah 25:33 in the Quran reader
اور تھوڑا تھوڑا اتارنے میں ایک اور مصلحت ہے وہ یہ کہ کافر جب کوئی نیا اعتراض قرآن پر نیز سے پاس لاتے ہیں تو ہم اس کا سچا جواب دیتے ہیں اور اچھی طرح مطلب کھولتے ہیں3
اَلَّذِیْنَ یُحْشَرُوْنَ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ اِلٰى جَهَنَّمَ١ۙ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠ Open ayah 25:34 in the Quran reader
یہ کافر وہ لوگ ہیں جو اپنے منہ کے بل دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے ان کا ٹھکانا برا اور سب سے بڑھ کر4 میں لوگ ہیں
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاۚۖ Open ayah 25:35 in the Quran reader
اور ہم5 اس سے پہلے موسیٰ کو کاتب توریت شریف دے چکے ہیں اور اس کے بھائی ہارون کو ہم نے اس کا وزیر بنا6 کر اس کے ساتھ کردیا تھا
فَقُلْنَا اذْهَبَاۤ اِلَى الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ؕ فَدَمَّرْنٰهُمْ تَدْمِیْرًاؕ Open ayah 25:36 in the Quran reader
۔ پھر ہم نے ان سے کہا تھا دونوں مل کر ان لوگوں کے پاس جائو جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلا رکھا ہے تب ہم نے7 ان کو (جڑ س) اکھاڑ پھینکدیا
وَ قَوْمَ نُوْحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغْرَقْنٰهُمْ وَ جَعَلْنٰهُمْ لِلنَّاسِ اٰیَةً١ؕ وَ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ عَذَابًا اَلِیْمًاۚۖ Open ayah 25:37 in the Quran reader
اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا ہم نے ان کو ڈبو دیا اور ان لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کی) ایک نشانی (اور عبرت) بنادیا اور ہم نے گنہگاروں (مشرکوں) کے لئے تکلیف کا عذاب طیار کر رکھا ہے
وَّ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَ قُرُوْنًۢا بَیْنَ ذٰلِكَ كَثِیْرًا Open ayah 25:38 in the Quran reader
اور اسی طرح ہم نے عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں کو اور ان کے بیچ میں اور بہت قوموں کو (تباہ کردیا)9
وَ كُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْاَمْثَالَ١٘ وَ كُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِیْرًا Open ayah 25:39 in the Quran reader
اور ہم نے ہر ایک قوم کو مثالیں بیان کر کے سمجھایا (لیکن یہ وہ نہ سمجھے) اور ہم نے سب کو کھپا کر ستیاناس کردیا
وَ لَقَدْ اَتَوْا عَلَى الْقَرْیَةِ الَّتِیْۤ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ١ؕ اَفَلَمْ یَكُوْنُوْا یَرَوْنَهَا١ۚ بَلْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ نُشُوْرًا Open ayah 25:40 in the Quran reader
اور یہ کافر اس بستی پر ہو آئے ہیں جس پر برا پتھرائو کیا گیا تھا (یعنی سدوم پر جو لوط والوں کا شہر تھا) کیا انہوں نے ان کو نہ دیکھا10 ہوگا بات یہ ہے کہ ان کو مر کر پھر جی اٹھنے کی امید نہیں ہے11