25. Surah Al-Furqaan
الفرقانThe Criterion · 77 ayahsاشرف الحواشی
وَ اِذَا رَاَوْكَ اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا١ؕ اَهٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰهُ رَسُوْلًا Open ayah 25:41 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) جب یہ لوگ تجھ کو دیکھتے ہیں تو تجھ سے ٹھٹھاہی کرتے ہیں (کہتے ہیں) یہی وہ حضرت ہیں جن کو اللہ نے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے
اِنْ كَادَ لَیُضِلُّنَا عَنْ اٰلِهَتِنَا لَوْ لَاۤ اَنْ صَبَرْنَا عَلَیْهَا١ؕ وَ سَوْفَ یَعْلَمُوْنَ حِیْنَ یَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ اَضَلُّ سَبِیْلًا Open ayah 25:42 in the Quran reader
اور (کہتے کیا ہیں یہ شخص تو قریب تھا کہ ہم دیوتائوں سے بہکاوے ایسی ایسی باتیں سمجھائیں12 اگر ہم اپنے دیوتائوں پر جمے رہتے دواہ رہے عقل اور آگے چل کر جب (قیامت کا) عذاب دیکھیں گے تو ان کو معلوم ہوجائیگا کون گمراہ تھا1
اَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ١ؕ اَفَاَنْتَ تَكُوْنُ عَلَیْهِ وَكِیْلًاۙ Open ayah 25:43 in the Quran reader
(اے پیغمبر) بتلا تو سہی جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدا بنا رکھا ہے2 کیا تو اس کا ذمہ دار ہوسکتا ہے3
اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَكْثَرَهُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ١ؕ اِنْ هُمْ اِلَّا كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا۠ Open ayah 25:44 in the Quran reader
کیا تو یہ سمجھتا ہے کہ وہ سنتے ہیں یا عقل رکھتے ہیں نہیں وہ تو چوپائے جانوروں کی طرف ہیں4 بلکہ ان سے بھی بڑھ کر بیوقوف5
اَلَمْ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ١ۚ وَ لَوْ شَآءَ لَجَعَلَهٗ سَاكِنًا١ۚ ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْهِ دَلِیْلًاۙ Open ayah 25:45 in the Quran reader
(اے پیغمبر) کیا تو نے اپنے مالک کی قدرت نہیں دیکھی اس نے سایہ کیونکر پھیلایا اور اگر وہ چاہتا تو سایہ ٹھیرا رکھتا (کبھی دھوپ نہ نکلتی پھر ہم نے سورج کو (نکال کر) سائے کو پہچان کی7
ثُمَّ قَبَضْنٰهُ اِلَیْنَا قَبْضًا یَّسِیْرًا Open ayah 25:46 in the Quran reader
پھر سائے کو ہم نے دھیرے دھیرے اپنی طرف سمیٹ لیا8
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِبَاسًا وَّ النَّوْمَ سُبَاتًا وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا Open ayah 25:47 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جس نے رات کو تمہارا اوڑھنا (پردہ) اور نیند کو آرام بنادیا9 اور دن کو جی اٹھنا بنایا10
وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ۚ وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوْرًاۙ Open ayah 25:48 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جس نے اپنی رحمت (اترنے) سے یعنی پانی برسنے سے) پہلے اس کی خوشخبری دینے کے لئے ہوائوں کو بھیجا اور ہم نے آسمان سے پاک کرنیوالا پاکیزہ پانی بھیجا
لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا Open ayah 25:49 in the Quran reader
اس لئے کہ ہم11 اس کی وجہ سے مری ہوئی بستی کو زندہ کریں (وہاں کی زمین ترو تازہ ہوجاویض اور اپنی خلقت میں سے بہت سے جانوروں اور آدمیوں کو پلائیں سیراب12 کریں
وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا١ۖ٘ فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا Open ayah 25:50 in the Quran reader
اور ہم نے بارش کو ان لوگوں میں پھرایا13 اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کو) سمجھیں (اور اس کی نعمت کا شکر کریں، تو بھی اکثر لوگوں نے14 نے ناشکری کے سوا کچھ (احسان) نہ مانا
وَ لَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِیْ كُلِّ قَرْیَةٍ نَّذِیْرًا٘ۖ Open ayah 25:51 in the Quran reader
اور اگر ہم تیرے زمانے میں) چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈرانیوالا15 (پغیمبر بھیجتے
فَلَا تُطِعِ الْكٰفِرِیْنَ وَ جَاهِدْهُمْ بِهٖ جِهَادًا كَبِیْرًا Open ayah 25:52 in the Quran reader
تو کافروں کا کہنا منت مان اور قرآن کے زور16 سے ان سے خوب جہاد کر17
وَ هُوَ الَّذِیْ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَّ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ١ۚ وَ جَعَلَ بَیْنَهُمَا بَرْزَخًا وَّ حِجْرًا مَّحْجُوْرًا Open ayah 25:53 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جس نے دو دریائوں کو ملا کر بہایا ایک تو میٹھا ہے خوب میٹھا (یا پیاس بجھانے والا) اور دوسرا کھاری بہت کھاری (یا کڑوا) اور دونوں کے بیچ میں (ظاہری یا اپنی قدرت کی) ایک آرزومضبوط روک1 بتائی
وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا Open ayah 25:54 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جس نے پانی (نطفے) ہے آدمی کو بنایا پھر خون اور دامادی کا رشتہ اس کیلئے قائم کیا2 اور اے پیغمبر تیرا مالک قدرت والا ہے (جو چاہے وہ کرسکتا ہے)
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُهُمْ وَ لَا یَضُرُّهُمْ١ؕ وَ كَانَ الْكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِیْرًا Open ayah 25:55 in the Quran reader
اور یہ لوگ اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جو ان کا بھلا کرسکتے ہیں نہ برا اور کافر تو اپنے مالک کا دشمن بن بیٹھا ہے۔3
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا Open ayah 25:56 in the Quran reader
اور اے پیغمبر ہم نے تجھ کو پس اس نے بھیجا ہے کہ (نیکوں کو بہشت کی خوشخبری دے اور کافروں کو خدا کے عذاب سے) ڈرائے
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ یَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا Open ayah 25:57 in the Quran reader
اے پیغمبر کہ دے میں تم سے اس خوشخبری سنانے اور ڈرانے پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا کہ جس کا جی چاہے وہ اپنے مالک تک پہنچنے کا رستہ کرے
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِهٖ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرَا٤ۚۛۙ Open ayah 25:58 in the Quran reader
اور اے پیغمبر کافروں سے مت ڈر) اس خدا پر بھروسہ کر جن کو موت نہیں (ہمیشہ زندہ ہے) اور تعریف کیساتھ اس کی پانی بیان4 کے گناہوں سے اس کا خبر دار ہونا بس کرتا ہے (وہ سب بندوبست کرے گا)
اِ۟لَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١ۛۚ اَلرَّحْمٰنُ فَسْئَلْ بِهٖ خَبِیْرًا Open ayah 25:59 in the Quran reader
جس نے آسمان اور زمین اور جو ان کے بیج میں چھ دن میں بنائے پھر تخت پر جا بیٹھا (ان کا انتظام کرنے کو) وہ بہت رحم والا ہے تو جو کوئی ان باتوں کو جانتا ہو اس سے پوچھ5
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ١ۗ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩ Open ayah 25:60 in the Quran reader
اور جب ان کافروں سے کہا جاتا ہے رحمٰن (یعنی خدا کو) سجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کون ہے کیا تو جس کو کہے اس کو ہم سجدہ کریں ورنہ جان نہ پچان اور رحمٰن کا نام لینے سے ان کی نفرت اور بڑھ جاتی ہے6
تَبٰرَكَ الَّذِیْ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ جَعَلَ فِیْهَا سِرٰجًا وَّ قَمَرًا مُّنِیْرًا Open ayah 25:61 in the Quran reader
بڑی برکت والا ہے وہ خداوند جس نے آسمان میں برج بنائے7 اور ان میں ایک چراغ یعنی سورج رکھا8 اور چاند روشنی دینے والا
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ خِلْفَةً لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا Open ayah 25:62 in the Quran reader
اور وہی خدا ہے جس نے اس شخ، ص کے لئے جو (خدا کیقدرتوں میں غور کرنا چاہتا ہے (یا اس کی نعتموں کا) شکر کرنا چاہتا ہے رات اور دن کو ایک کے پیچھے ایک آتے جاتے) بتایا
وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا وَّ اِذَا خَاطَبَهُمُ الْجٰهِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا Open ayah 25:63 in the Quran reader
اور خدا کے (نیک) بندے سے وہ ہیں جو عاجزی کے ساتھ یا آہنسگی اور وقار کیساتھ زمین پر چلتے ہیں10 اور (جب جاہل لوگ ان سے بھڑ جاتے ہیں کہتے ہیں (اچھا صاحب) سلام1
وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا Open ayah 25:64 in the Quran reader
اور جو راتوں کو اپنے مالک کے آگے سجدے اور قیام میں رہتے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ١ۖۗ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاۗۖ Open ayah 25:65 in the Quran reader
یعنی شب بیدار تہجد گزار اور جو یوں دعا مانگتے ہیں مالک ہمارے دوزخ کا عذاب ہم پر سے ٹال دے کیونکہ دوزخ کا عذاب (کافروں اور گنہگاروں کیلئے اٹل ہے2
اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا Open ayah 25:66 in the Quran reader
وہ (ہر طرح) بری ہے وہاں تھوڑی دیر رہنا ہو یا ہمیشہ رہنا ہو
وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا Open ayah 25:67 in the Quran reader
در جو خرچ کرتے وقت بیکار اپنا پیسہ انہیں اڑاتے اور نہ تنگی کرتے ہیں ( کہ ضرورت میں بھی اٹھائیں3 اور بچ بچ میں ان کا خرچ رہتا ہے
وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَ١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ Open ayah 25:68 in the Quran reader
اور جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو نہیں پکارتے (بس) کسی کو یاد کرتے ہیں اسی کی عبادت کرتے ہیں اور جان کا مارنا اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے4 اس کو نہیں مارتے مگر حق5 پر (جیسے خون کے بدلے خون) اور زنا نہیں کرتے اور6 اور جو کوئی یہ کام کرے گا وہ اپنے کئے کا بدلہ پائے گا7
یُّضٰعَفْ لَهُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَ یَخْلُدْ فِیْهٖ مُهَانًاۗۖ Open ayah 25:69 in the Quran reader
اس کو قیامت کے دن رونا عذاب ہوگا اور وہ اس میں ذلیل ہو کر ہمیشہ رہے گا
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا Open ayah 25:70 in the Quran reader
مگر جو شخص (دنیا ہی میں ان گناہوں سے) توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک کام کرے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دے گا8 اور اللہ بخشنے والا مہربان
وَ مَنْ تَابَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاِنَّهٗ یَتُوْبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا Open ayah 25:71 in the Quran reader
اور جو کوئی گناہ سے توبہ کرے اور نیک کام کرے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف پورا پھر آتا ہے9
وَ الَّذِیْنَ لَا یَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ١ۙ وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا Open ayah 25:72 in the Quran reader
اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے (یا جھوٹ فریب نہیں کرتے) اور جب بیہودہ کام پر آنکھیں (اتفاق سے اس پر گند ہو) تو عزت بچا کر چل دیتے ہیں
وَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ لَمْ یَخِرُّوْا عَلَیْهَا صُمًّا وَّ عُمْیَانًا Open ayah 25:73 in the Quran reader
اور جن کو انکے مال ک کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے12
وَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا Open ayah 25:74 in the Quran reader
اور جو یہ دعا کرتے ہیں مالک ہمارے ہم کو ایسی بی بیان اور اولا عطا فرما جن کی طرف سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں13 اور ہم کو پرہیز گاروں کا سردار بنا14
اُولٰٓئِكَ یُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوْا وَ یُلَقَّوْنَ فِیْهَا تَحِیَّةً وَّ سَلٰمًاۙ Open ayah 25:75 in the Quran reader
ان لوگوں کو بہشت کے بالا خانے ان کے صبر کے بدلے میں ملیں گے1
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا Open ayah 25:76 in the Quran reader
اور ان کا دعا اور اسلام سے استقبال کیا جائے گا2 ہمیشہ اس میں رہیں گے وہ اچھا ٹھکانا اور اچھا مقام ہے
قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ١ۚ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا۠ Open ayah 25:77 in the Quran reader
(اے پیغمبران لوگوں سے) کہہ دے مگر تم خدا کو نہ پکارتے رہتے تو میرے مالک کچھ تمہاری پروا نہ ہوتی اب تو تم نے اس کو پیغمبر اور اس کی کیونکہ جھٹلایا تو اس کا وہاں ضرور پڑیگا4