Al-Baqara 2:186

Al-Baqara · from ayah 186

2:186

وَاِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ ؕ— اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ ۙ— فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَلْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّهُمْ یَرْشُدُوْنَ ۟وَاِذَا سَاَلَـكَ عِبَادِىۡ عَنِّىۡ فَاِنِّىۡ قَرِيۡبٌؕ اُجِيۡبُ دَعۡوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ فَلۡيَسۡتَجِيۡبُوۡا لِىۡ وَلۡيُؤۡمِنُوۡا بِىۡ لَعَلَّهُمۡ يَرۡشُدُوۡنَ

اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں

— Fateh Muhammad Jalandhari

And when My servants ask you, [O Muhammad], concerning Me - indeed I am near. I respond to the invocation of the supplicant when he calls upon Me. So let them respond to Me [by obedience] and believe in Me that they may be [rightly] guided.

— Saheeh International

Juz 2 · Ruku 23 of surah · Ruku 7 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Baqara

All translations of 2:186

اور اے نبیؐ، میرے بندے اگر تم سے میرے متعلق پوچھیں، تو اُنہیں بتا دو کہ میں ان سے قریب ہی ہوں پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے، میں اُس کی پکار سنتا اور جواب دیتا ہوں لہٰذا انہیں چاہیے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں یہ بات تم اُنہیں سنا دو، شاید کہ وہ راہ راست پالیں

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں

— مولانا فتح محمد جالندہری

جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب کبھی وه مجھے پکارے، قبول کرتا ہوں اس لئے لوگوں کو بھی چاہئے کہ وه میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں، یہی ان کی بھلائی کا باعﺚ ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور (اے پیغمبر) جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو (آپ ان سے کہہ دیجیے کہ) میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں لہذا وہ بھی میری بات دل سے قبول کریں، اور مجھ پر ایمان لائیں، تاکہ وہ راہ راست پر آجائیں۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور اے محبوب جب تم سے میرے بندے مجھے پوچھیں تو میں نزدیک ہوں دعا قبول کرتا ہوں پکارنے والے کی جب مجھے پکارے تو انہیں چاہئے میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں کہ کہیں راہ پائیں،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور (اے حبیب!) جب میرے بندے آپ سے میری نسبت سوال کریں تو (بتا دیا کریں کہ) میں نزدیک ہوں، میں پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں جب بھی وہ مجھے پکارتا ہے، پس انہیں چاہئے کہ میری فرمانبرداری اختیار کریں اور مجھ پر پختہ یقین رکھیں تاکہ وہ راہِ (مراد) پاجائیں،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور جب میرے بندے تجھ سے میرے بارے میں سوال کریں تو بیشک میں قریب ہوں، میں پکارنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے، تو لازم ہے کہ وہ میری بات مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں، تاکہ وہ ہدایت پائیں۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور جب میرے بندے آپ سے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں کہہ دیجئے کہ میں (ان کے) قریب ہی ہوں، جب کوئی دعا کرنے والا۔ مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں لہذا انہیں چاہیے کہ میرے احکام بجا لائیں اور مجھ پر ایمان لائیں اس طرح توقع ہے کہ وہ ہدایت پاجائیں گے

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور جب میرے بندے تم سے میرے متعلق سوال کریں تو میں قریب ہوں۔ میں پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے تو چاہیے کہ وہ میرے حکم مانیں اور مجھ پر ایمان رکھیں۔ تاکہ وہ صحیح راہ پر رہیں۔

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور جب پوچھیں آپ سے اے پیغمبر میرے بندے میرے بارے میں تو واضح رہے کہ میں بہت ہی قریب ہوں سنتا اور قبول کرتا ہوں پکارنے والے کی پکار کو جب کہ وہ مجھے پکارتا ہے پس ان کو چاہیے کہ یہ میرا حکم بجا لائیں اور مجھ پر ایمان رکھیں تاکہ یہ راہ رشد و صواب پاسکیں

— مولانا اسحاق مدنی

اور جب آپ سے میرے بندے میرے باب میں دریافت کریں۔ تو میں تو قریب ہی ہوں۔ دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مجھ سے دعا کرتا ہے۔ (لوگوں کو) چاہئے کہ میرے احکام قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں۔ عجب نہیں کہ ہدایت پاجائیں

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور (اے نبی ﷺ !) جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں تو (ان کو بتا دیجیے کہ) میں قریب ہوں میں تو ہر پکار نے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں جب بھی (اور جہاں بھی) وہ مجھے پکارے پس انہیں چاہیے کہ وہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان رکھیں تاکہ وہ صحیح راہ پر رہیں

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اور اگر میرے بندے میرے متعلق تم سے پوچھیں تو انہیں بتا دو کہ میں ان سے قریب ہی ہوں، پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے میں اسکی پکار سنتا ہوں اور جواب دیتا ہوں لہٰذا انہیں چاہئے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں (یہ بات تم انہیں سنا دو) شاید کہ وہ راہ راست پالیں

— محترمہ رفعت اعجاز

And if My servants ask you, O Prophet. concerning Me, tell them that I am quite near to them. I hear and answer the prayer of the suppliant, when he calls to Me. So let them respond to My call and believe in Me. Convey this to them, O Prophet; perhaps they may be guided aright.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

When My servants ask you about Me, then (tell them that) I am near. I respond to the call of one when he prays to Me; so they should respond to Me, and have faith in Me, so that they may be on the right path.

— Muhammad Taqi Usmani

When My servants ask you about Me, then (tell them that) I am near. I respond to the call of one when he prays to Me; so they should respond to Me, and have faith in Me, so that they may be on the right path.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And when My servants ask you (O Muhammad concerning Me, then answer them), I am indeed near (to them by My knowledge). I respond to the invocations of the supplicant when he calls on Me (without any mediator or intercessor). So let them obey Me and believe in Me, so that they may be led aright.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And when My servants question thee concerning Me, then surely I am nigh. I answer the prayer of the suppliant when he crieth unto Me. So let them hear My call and let them trust in Me, in order that they may be led aright.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And when My servants ask you, [O Muhammad], concerning Me - indeed I am near. I respond to the invocation of the supplicant when he calls upon Me. So let them respond to Me [by obedience] and believe in Me that they may be [rightly] guided.

— Saheeh International

(Muhammad), if any of My servants ask you about Me, tell them that the Lord says, "I am near; I accept the prayers of those who pray." Let My servants answer My call and believe in Me so that perhaps they may know the right direction.

— Muhammad Sarwar

And when My servants ask you concerning Me, then surely I am very near; I answer the prayer of the suppliant when he calls on Me, so they should answer My call and believe in Me that they may walk in the right way.

— Muhammad Habib Shakir

And when My bondsmen ask thee regarding Me, then verily I am Nigh; I answer the call of the caller when he calleth unto Me,; so let them answer Me and believe in Me, haply they may be rightly directed.

— Abdul Majid Daryabadi

When My servants ask thee concerning Me, I am indeed close (to them): I listen to the prayer of every suppliant when he calleth on Me: Let them also, with a will, Listen to My call, and believe in Me: That they may walk in the right way.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 2:186

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

دعا اور اللہ مجیب الدعوات ایک اعرابی نے پوچھا تھا کہ یا رسول اللہ ﷺ ! کیا ہمارا رب قریب ہے ؟ اگر قریب ہو تو ہم اس سے سرگوشیاں کرلیں یا دور ہے ؟ اگر دور ہو تو ہم اونچی اونچی آوازوں سے اسے پکاریں، نبی ﷺ خاموش رہے اس پر یہ آیت اتری (ابن ابی حاتم) ایک اور روایت میں ہے کہ صحابہ ؓ کے اس سوال پر کہ ہمارا رب کہاں ہے ؟ یہ آیت اتری (ابن جریر) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب آیت (رَبُّكُمُ ادْعُوْنِيْٓ اَسْتَجِبْ لَكُمْ) 40۔ غافر :60) نازل ہوئی یعنی مجھے پکارو میں تمہاری دعائیں قبول کرتا رہوں گا تو لوگوں نے پوچھا کہ دعا کس وقت کرنی چاہئے ؟ اس پر یہ آیت اتری (ابن جریج) حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ کا بیان ہے کہ ہم…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

سورة الْبَقَرَة 188 یعنی اگرچہ تم مجھے دیکھ نہیں سکتے اور نہ اپنے حواس سے مجھ کو محسوس کرسکتے ہو، لیکن یہ خیال نہ کرو کہ میں تم سے دور ہوں۔ نہیں، میں اپنے ہر بندے سے اتنا قریب ہوں کہ جب وہ چاہے، مجھ سے عرض معروض کرسکتا ہے، جتّٰی کہ دل ہی دل میں وہ جو کچھ مجھ سے گزارش کرتا ہے میں اسے بھی سن لیتا ہوں اور صرف سنتا ہی نہیں، فیصلہ بھی صادر کرتا ہوں۔ جن بےحقیقت اور بےاختیار ہستیوں کو تم نے اپنی نادانی سے الٰہ اور رب قرار دے رکھا ہے، ان کے پاس تو تمہیں دوڑ دوڑ کر جانا پڑتا ہے اور پھر بھی نہ وہ تمہاری شنوائی کرسکتے ہیں اور نہ ان میں یہ طاقت ہے کہ تمہاری درخواستوں پر کوئی فیصلہ صادر کرسکیں۔ مگر میں…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

خلاصہ تفسیر مع ربط آیات پچھلی تین آیتوں میں روزہ اور رمضان کے احکام اور فضائل کا ذکر تھا اور اس کے بعد بھی ایک طویل آیت میں روزہ اور اعتکاف کے احکام کی تفصیل ہے درمیان کی اس مختصر آیت میں بندوں کے حال پر حق تعالیٰ کی خاص عنایت ان کی دعائیں سننے اور قبول کرنے کا ذکر فرما کر اطاعت احکام کی ترغیب دی گئی ہے کیونکہ روزہ کی عبادت میں رخصتوں سہولتوں کے باوجود کسی قدر مشقت ہے اس کو سہل کرنے کے لئے اپنی مخصوص عنایت کا ذکر فرمایا کہ میں اپنے بندوں سے قریب ہی ہوں جب بھی وہ دعاء مانگتے ہیں میں ان کی دعائیں قبول کرتا ہوں اور ان کی حاجات کو پورا کردیتا ہوں۔ ان حالات میں بندوں کو بھی چاہئے کہ میرے احکام کی…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

شبہات اور مشکلات میں خدا کی طرف رجوع کرنے کی ہدایت : یہ آیت تمہید ہے ان سوالوں کے جوابات کی جو روزے کے حکم کے نزول کے بعد ماہ رمضان کے احترام اور روزے کے احکام و آداب سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں ابھرے یا ان کی زبانوں پر آئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی وضاحت فرمائی۔ ایسے لوگوں کو قرآن نے یہ ہدایت فرمائی کہ اپنے اس قسم کے شبہات و اعتراضات کو خدا اور اس کی شریعت کی مخالفت یا اس کی تنقید و تضحیک کا ذریعہ نہ بنا لیں بلکہ ان میں رہنمائی کی طلب کے لیے خدا ہی کی طرف رجوع کریں۔ جو آدمی اخلاص و صداقت کے ساتھ اپنی کسی حقیقی ضرورت کے لیے خدا کی طرف رجوع کرتا ہے خدا اس کی طلب ضرور پوری کرتا ہے، عام اس سے کہ…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

186۔ 1 رمضان المبارک کے احکام و مسائل کے درمیان دعا کا مسئلہ بیان کر کے یہ واضح کردیا کہ رمضان المبارک میں دعا کی بڑی فضیلت ہے جس کا خوب اہتمام کرنا چاہیے خصوصا افطاری کے وقت کو قبولیت دعا کا خاص وقت بتلایا گیا ہے۔ تاہم قبولیت دعا کے لئے ضروری ہے ان آداب شرائط کو ملحوظ رکھا جائے جو قرآن و حدیث میں بیان ہوئے ہیں۔ اسی طرح احادیث میں حرام خوراک سے بچنے اور خشوع و خضوع کا اہتمام کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

117: رمضان کے ذکرکے عین درمیان اس آیت کو لانے کی وجہ شاید یہ ہو کہ پیچھے رمضان کی گنتی پوری کرنے کا جو ذکر آیا تھا اس سے کسی کو خیال ہوسکتا تھا کہ رمضان گزرنے کے بعد شاید اللہ تعالیٰ سے وہ قرب باقی نہ رہے جو اس مبارک مہینے میں حاصل ہوا تھا، اس آیت نے اس خیال کی تردید کرتے ہوئے واضح فرمادیا کہ اللہ تعالیٰ ہر آن اپنے بندوں سے قریب ہے اور ان کی پکار سنتا ہے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

” میں قریب ہوں۔ “ پکارنے والا جب بھی مجھے پکارے میں اس کی پکار سنتا ہوں۔ کیا نرمی ہے ؟ ذرا نظرکرم ملاحظہ ہو ؟ الفاظ و معانی کی صفائی دیکھو ! انس و محبت دیکھو ! روزے کی تکالیف کیا ۔ بلکہ تمام عبادات کی تکالیف مشقتیں اس قریب و محبت کے مقابلے میں کہاں رہتی ہیں ؟ اس انس اور محبت کے ٹھنڈے سایے میں احساس مشقت کہاں باقی رہتا ہے ؟ اس آیت کے لفظ لفظ پر انس و محبت کی تازہ شبنم ہے ۔” میرے بندے ! اگر تم سے میرے متعلق پوچھیں تو انہیں بتادیجئے کہ میں تو ان سے قریب ہوں پکارنے والا جب پکارتا ہے تو میں اس کی پکارسنتا ہوں اور جواب دیتا ہوں ۔ “ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ عجیب آیت ہے یہ ! دل مومن کو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

8 شروع میں یہ حکم تھا کہ رمضان میں اول شب میں کھانے پینے اور عورتوں کے پاس جانے کی اجازت تھی مگر سو رہنے کے بعد ان چیزوں کی ممانعت تھی۔ بعض لوگوں نے اسکے خلاف کیا اور سونے کے بعد عورتوں سے قربت کی پھر آپ ﷺ سے آکر عرض کیا اور اپنے قصور کا اقرار اور ندامت کا اظہار کیا اور توبہ کی نسبت آپ ﷺ سے سوال کیا تو اس پر یہ آیت اتری کہ تمہاری توبہ قبول کی گئی اور احکام خداوندی کی اطاعت کی تاکید فرما دی گئی اور حکم سابق منسوخ فرما کر آیندہ کو اجازت دیدی گئی کہ تمام شب رمضان میں صبح صادق سے پہلے کھانا وغیرہ تم کو حلال ہے جس کا ذکر اس کے بعد کی آیت میں آتا ہے اور آیت سابقہ میں جو بندوں پر سہولت اور عنایت کا…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 186 وَاِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ ط میرے نزدیک یہ دنیا میں حقوق انسانی کا سب سے بڑا منشور Magna Carta ہے کہ اللہ اور بندے کے درمیان کوئی فصل نہیں ہے۔ فصل اگر ہے تو وہ تمہاری اپنی خباثت ہے۔ اگر تمہاری نیت میں فساد ہے کہ حرام خوری تو کرنی ہی کرنی ہے تو اب کس منہ سے اللہ سے دعا کرو گے ؟ لہٰذا کسی پیر کے پاس جاؤ گے کہ آپ دعا کردیجیے ‘ یہ نذرانہ حاضر ہے۔ بندے اور خدا کے درمیان خود انسان کا نفس حائل ہے اور کوئی نہیں ‘ ورنہ اللہ تعالیٰ کا معاملہ تو یہ ہے کہ : ؂ ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں راہ دکھلائیں کسے ‘ راہ رو منزل ہی نہیں ! اس تک پہنچنے کا واسطہ کوئی پوپ…

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

238۔ 1 رسول اللہ ﷺ سے بعض لوگوں نے پوچھا تھا کہ ہمارا پروردگار اگر دور ہے تو ہم اسے بلند آواز سے پکارا کریں اور اگر قریب ہے تو آہستہ آواز سے پکارا کریں۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو بتلا دیا کہ میں تمہارے بالکل قریب ہوں۔ حتیٰ کہ تمہاری رگ جان سے بھی قریب ہوں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے صرف ان کے سوال کے جواب پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اور بھی کئی باتیں ارشاد فرما دیں جو انسانی ہدایت کے لیے ضروری تھیں اور جن سے شرکیہ عقائد کی جڑ کٹ جاتی ہے۔ مثلاً یہ کہ جب کوئی شخص مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی پکار یا دعا کو صرف سنتا ہی نہیں بلکہ شرف قبولیت بھی بخشتا ہوں اس سے ان لوگوں کے باطل خیال کا رد ہوگیا جو…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

670 ۔ (اے پیغمبر ! ) (آیت) ” عنی “ یعنی میرے قرب وبعد سے متعلق۔ اقریب ربنا فنناجیہ ام بعید فننادیہ (بیضاوی) گمراہ قوموں نے باری تعالیٰ کے وجود کا اقرار تو بارہا کیا ہے۔ لیکن ذات باری کو انسان سے اس قدر پرے، مادی ومعنوی دونوں حیثیتوں سے فرض کیا ہے کہ وہاں تک بندوں کی رسائی گویا ممکن ہی نہیں ! (آیت) ” اذاسالک “ اہل لطائف نے اس سے یہ نکتہ نکالا ہے کہ قرب و قبول طلب پر موقوف ہے اور ک خطاب اس لیے اختیار کیا گیا ہے کہ یہ توسط آنحضرت ﷺ کے ساتھ مخصوص سمجھا جائے کسی اور کی طرف گمان نہ جائے۔ 671 ۔ (اور یہ آپ بندوں سے میری طرف سے کہہ دیجئے) (آیت) ” قریب “ قریب باعتبار کمال علم، یا قریب بہ اعتبار قبول…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 185–186

شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِی اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْانُ رمضان میں نزول قرآن کا یہ مطلب نہیں کہ مکمل قرآن کسی ایک رمضان میں نازل کیا گیا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ رمضان کی شب قدر میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل کیا گیا، اور وہاں بیت العزۃ میں رکھ دیا گیا۔ وہاں سے حسب ضرورت 23 سالوں میں اترتا رہا۔ (ابن کثیر) ۔ قرآن کے رمضان میں نازل ہونے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ قرآن کے نزول کی ابتداء ماہ رمضان میں ہوئی اور سب سے پہلی قرآنی وحی سورة علق کی ابتدائی آیتیں غار حراء میں اسی ماہ رمضان میں یکم سن نبوی 609 عیسوی میں نازل ہوئی۔ سفر کی حالت میں روزہ رکھنایا نہ رکھنا آدمی کے اختیارِ تمیزی پر چھوڑدیا گیا ہے نبی…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

وَاِذَا سَاَلَكَ عِبَادِيْ عَنِّىْ فَاِنِّىْ قَرِيْبٌ ( اور جب پوچھیں آپ ﷺ سے میرے بندے میری بابت ( تو کہئے) میں پاس ہی ہوں) عبدالرزاق نے حسن سے روایت کی ہے کہ صحابہ ؓ نے رسول اللہ سے پوچھا یا رسول اللہ ﷺ ہمارا پروردگار کہاں ہے اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں یہ آیت نازل فرمائی یہ حدیث مرسل ہے۔ میں کہتا ہوں کیا عجب ہے کہ سائل اعرابی ہو ( اس صورت میں آیت سے ماقبل جو روایت لکھی گئی ہے اس سے موافقت ہوجائے گی) ابن عساکر نے حضرت علی ؓ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ دعا میں کمی مت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر آیت : ادعونی استجب لکم ( تم مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا) نازل فرمائی ہے…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(186) اور جب آپ سے اہل کتاب میرے متعلق دریافت کریں کہ میں قریب ہوں یا دور تو اے محمد ﷺ آپ انہیں بتادیجیے کہ میں دعا کے قبول کرنے میں بہت ہی قریب ہوں، لہٰذا میرے رسول کی اطاعت کرو، اور دعوت سے قبل میرے رسول پر ایمان لاؤ تاکہ تمہیں ہدایت نصیب ہو اور پھر تمہاری دعا بھی (جلد) قبول کی جائے۔ شان نزول : (آیت) ”واذا سالک عبادی“۔ (الخ) ابن جریر ؒ اور ابن ابی حاتم ؒ ابن مردویہ ؒ اور ابوالشیخ ؒ وغیرہ نے بذریعہ جریر ؒ بن عبدالحمید ؒ ، عبدہۃ السجستانی ؒ ، حلت بن حکیم ؒ حکیم بن معاویہ ؒ ، معاویۃ بن حیدہ ؒ سے روایت کیا ہے کہ ایک عربی رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ ہمارا پروردگار قریب ہے کہ…

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

اس آیت سے پہلے اور بعد میں ماہ رمضان کا ذکر ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ماہ رمضان، خصوصاً روزے کی حالت دعا کی قبولیت کا خاص سبب ہے اور پھر افطار کا وقت قبولیت دعا کا وقت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”روزے دار کے لیے افطار کے وقت ایک قبول کی جانے والی دعا ہے (یعنی رد نہیں ہوتی)۔“ [ ابن ماجہ، الصیام، باب فی الصائم لا ترد دعوتہ : 1753 ] چناچہ حدیث کے راوی عبداللہ بن عمرو ؓ جب روزہ افطار کرتے تو اپنے اہل و اعیال کو بلاتے اور دعا کرتے۔ [ مسند أبی داوٗد الطیالسی : 2262 ] یہ حدیث حسن لغیرہ ہے۔ [ ہدایۃ المستنیر ] اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ”عِبَادِيْ“ کہہ کر اپنے بندوں پر اپنی خاص رحمت ظاہر کی ہے اور…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

آیت نمبر 186 اس میں چار مسائل ہیں : مسئلہ نمبر 1: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اذا سالک اس کا معنی ہے جب یہ آپ سے معبود کے بارے میں پوچھیں تو انہیں بتاؤ کہ وہ قریب ہے وہ اطاعت پر ثواب دیتا ہے اور دعا کرنے والے کی دعا قبول کرتا ہے اور بندہ جو صوم و صلاۃ میں سے کرتا ہے اسے وہ جانتا ہے۔ اس آیت کے سبب نزول میں اختلاف ہے۔ مقاتل نے کہا : حضرت عمر ؓ نے عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد اپنی بیوی سے حقوق زوجیت ادا کئے تو اس پر بہت شرمندہ ہوئے اور رونے لگے۔ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور صورت حال عرض کی اور پریشان ہو کر واپس آئے اور رخصت کے نزول سے پہلے یہ مسئلہ تھا۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی : واذا سالک عبادی عنی…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 185–186

ترجمہ : رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت کے بارے میں اس کے بیانات خوب واضح ہیں اور حق و باطل کے درمیان فرق ظاہر کرنے والے ہیں سو جو شخص تم میں سے اس ماہ میں موجود ہو وہ اس میں روزہ رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں کی گنتی کرکے روزے رکھ لے، اللہ تمہارے لئے آسانی کا ارادہ فرماتا ہے، دشواری کا ارادہ نہیں فرماتا اور تاکہ تم گنتی پوری کیا کرو اور تاکہ تم اس پر اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تم کو ہدایت دی اور تاکہ تم شکر کرو (185) ۔ قرآن کریم رمضان میں نازل ہوا (1) ابن ابی حاتم، ابو الشیخ، ابن عدی، بیہقی نے السنن میں اور دیلمی نے حضرت…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[ وَاِذَا : اور جب بھی ] [ سَاَلَکَ : پوچھیں آپ ﷺ سے ] [ عِبَادِیْ : میرے بندے ] [ عَنِّیْ : میرے بارے میں ] [ فَاِنِّیْ : تو یقینا میں تو ] [ قَرِیْبٌ : قریب ہوں ] [ اُجِیْبُ : میں قبول کرتا ہوں ] [ دَعْوَۃَ الدَّاعِ : ہر پکارنے والے کی پکار کو اِذَا : جب بھی ] [ دَعَانِ : وہ پکارے مجھ کو ] [ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا : پس چاہیے کہ وہ لوگ حکم مانیں ] [ لِیْ : میرا وَلْیُؤْمِنُوْا : اور چاہیے کہ وہ لوگ ایمان لائیں ] [ بِیْ : مجھ پر ] [ لَعَلَّھُمْ یَرْشُدُوْنَ : شاید کہ وہ لوگ ہدایت پائیں ] ج و ب جَابَ (ن) جَوْبًا : (1) کوئی فاصلہ طے کرنا۔ (2) کسی چیز کو کاٹنا یا تراشنا (کاٹنے والا کاٹتے یا…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

دعا کی فضیلت اور آداب تفسیر درمنثور ج 1 ص 194 میں ذکر کیا ہے کہ ایک شخص حضور انور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہمارا رب قریب ہے۔ جس سے ہم آہستہ طریقے پر مناجات کریں یاد و رہے جسے ہم زور سے پکاریں۔ اس پر آنحضرت ﷺ نے خامو شی اختیار فرمائی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے آیت (وَاِذَا سَأَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ ) آخر تک نازل فرمائی اور حضرت عطاء بن ابی رباح نے بیان فرمایا کہ آیت (وَ قَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِیْٓ اَسْتَجِبْ لَکُمْ ) نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کیا کہ اگر ہمیں معلوم ہوجاتا کہ ہم کس وقت دعا کریں تو اچھا تھا اس پر آیت (وَاِذَا سَأَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ ) اخیر تک نازل…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

ترغیب دعا بعد تلقین تکبیر وثناء۔ قال تعالی، واذا سالک عبادی عنی۔۔۔ الی۔۔۔ یرشدون۔ گزشتہ آیات میں اللہ کی تکبیر اور ثناء کا بیان تھا اب اس آیت میں دعا کا بیان ہے کہ دعا سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے اور دعا سے پہلے تکبیر اور ثناء کا بیان اس طرف مشیر ہے کہ دعا کا ادب اور طریقہ یہ ہے کہ پہلے اللہ کی حمد وثناء کی جائے اور پھر حاجت کی درخواست کی جائے انبیاء کرام کا یہی طریقہ رہا ہے اور عجب نہیں خہ اس طرف بھی اشارہ ہو کہ ماہ رمضان قبولیت دعا کا مہینہ ہے اس کو غنیمت سمجھو دعا کو روزہ کے ساتھ خاص مناسبت اور خاص تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ روزہ دار کی دعا بہ نسبت غیرروزہ دار کے زیادہ قبول ہوتی ہے جیسا کہ…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

344 یہ جملہ معترضہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے اپنے بندے سے قرب کا بیان ہے روزہ چونکہ قرب الٰہی حاصل کرنے کا موجب ہے اس لیے روزہ کے بعد قرب الٰہی کا ذکر کیا گیا ہے۔ نیز پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ کی بزرگی اور بڑائی کا بیان تھا اس لیے اس سے اللہ کے بعد کا تصور آسکتا تھا۔ اس لیے صحابہ ؓ نے عرض کی کہ یارسول اللہ ہمارا خدا دور ہے یا نزدیک۔ اگر دور ہے تو اس کو زور زور سے پکاریں اور اگر نزدیک ہے تو آہستہ پکاریں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ عَنِّىْ کے معنی ہیں میرے قرب اور بعد کے متعلق یعنی پیگمبر جب میرے بندے آپ سے میرے متعلق پوچھیں کہ آیا ہمار رب قریب ہے یا دور، تو آپ ان سے فرمائیں کہ میں نزدیک ہوں دور…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

شان نزول آیت زیر درس سے ما قبل اور ما بعد آیات روزہ سے متعلق ہیں ۔ پہلی آیات میں معذور لوگوں کو حاصل ہونے والی رعایت کا ذکر تھا اور بعد والی آیت میں روزے کے احکام ہیں ۔ اس درمیانی آیت میں اس دعا کا ذکر ہے ، جو بندہ اپنے رب کے حضور کرتا ہے گزشتہ آیت کے آخری حصہ میں اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرنے اور اس کا شکریہ ادا کرنے کا بیا ن تھا۔ اس ضمن میں بعض حضرات نے حضور نبی کریم ﷺ سے سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ کو کس طرح پکارنا چاہئے ، کیا وہ انسان کے قریب ہے یا بعید ، اگر قریب ہے تو اس کے ساتھ سر گوشی سے مناجات کریں اور اگر وہ دور ہے تو زور سے پکاریں ، اس سوال کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا واذا…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَاِذَا سَاَلَكَ عِبَادِيْ عَـنِّىْ فَاِنِّىْ قَرِيْبٌ۝ 0 ۭ اُجِيْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ۝ 0 ۙ فَلْيَسْتَجِيْبُوْا لِيْ وَلْيُؤْمِنُوْا بِيْ لَعَلَّہُمْ يَرْشُدُوْنَ۝ 186 إذا إذا يعبّر به عن کلّ زمان مستقبل، وقد يضمّن معنی الشرط فيجزم به، وذلک في الشعر أكثر، و «إذ» يعبر به عن الزمان الماضي، ولا يجازی به إلا إذا ضمّ إليه «ما» نحو :إذ ما أتيت علی الرّسول فقل له ( اذ ا ) اذ ا ۔ ( ظرف زماں ) زمانہ مستقبل پر دلالت کرتا ہے کبھی جب اس میں شرطیت کا مفہوم پایا جاتا ہے تو فعل مضارع کو جزم دیتا ہے اور یہ عام طور پر نظم میں آتا ہے اور اذ ( ظرف ) ماضی کیلئے آتا ہے اور جب ما کے ساتھ مرکب ہو (…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

ترکیب : واذا سالک فعل عبادی فاعل ک مفعول عنی متعلق ہے فعل سے یہ تمام جملہ شرط فانی قریب ای قفل لہم انی قریب جواب شرط اجیب خبر ثانی۔ تفسیر : پہلی آیت میں تکبیر اور یاد الٰہی اور اس کی شکر گزاری کا حکم تھا جس سے احتمال تھا کہ ہم تو اس کو یاد اور اس کی شکر گذاری کرتے ہیں۔ آیا وہ بھی ہماری طرف متوجہ ہوتا ہے یا کہ دنیا کے امراء اور شہنشاہوں کی طرح وہاں تک رسائی اور کسی کی شنوائی ہی نہیں ہوتی ! قطعہ : روئے بر خاک عجزمے مالم ہر سحر گہ کہ بادمے آید ایکہ ہرگز فرامشت نکنم ہیچت از بندہ یادمے آید اس آیت میں اس شبہ کو زائل کردیا کہ جب میرے بندے اے نبی میرا حال آپ سے پوچھیں تو کہہ دو کہ میں تو ان سے بہت ہی…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

Explained with ayahs 185–186

شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰنُ ھُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنٰتٍ مِّنَ الْھُدٰی وَالْفُرْقَانِ ج فَمَنْ شَھِدَ مِنْکُمُ الشَّھْرَ فَلْیَصُمْہُ ط وَمَنْ کَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَط یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَلَایُرِیْدُبِکُمُ الْعُسْرَ ز وَلِتُکْمِلُوا الْعِدَّۃَ وَلِتُـکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ھَدٰکُمْ وَلَعَلَّـکُمْ تَشْکُرُوْنَ ۔ (مہینہ رمضان کا ہے جس میں قرآن کریم نازل کیا گیا ہدایت ہے لوگوں کے لیے اور دلیلیں روشن راہ پانے کی اور حق و باطل سے جدا کرنے کی سو جو شخص پائے تم میں سے اس مہینہ کو اسے چاہیے کہ روزے رکھے اس کے…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : رمضان کی راتوں اور روزہ کی حالت میں دعا جلد قبول اور اللہ تعالیٰ کی قربت نصیب ہوتی ہے۔ اس لیے دعا سے متعلق سوال کا جواب دینا یہاں مناسب سمجھا گیا تاکہ مومن دل کھول کر اپنے رب سے مانگیں۔ دعا کا معنٰی و مفہوم : دعا عبادات کا خلاصہ، انسانی حاجات اور جذبات کا مرقّع، بندے اور اس کے رب کے درمیان لطیف مگر مضبوط واسطہ، اللہ تعالیٰ کے مزید انعامات کا حصول اور نقصانات سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ اس سے ضمیر کا بوجھ ہلکا اور پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔ اس لیے دعا مکمل یکسوئی، خلوص نیت اور انتہائی توجہ، اصرار اور تکرار کے ساتھ کرنی چاہیے۔ ارض و سماء کے مالک کی خوشی اور اس کا حکم ہے…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

تفسیر آیت 186: وَاِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ اُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ فَلْیَسْتَجِیْبُوْالِیْ وَلْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّھُمْ یَرْشُدُوْنَ : (جب آپ سے میرے بندے میرے متعلق پوچھیں تو کہیں۔ میں قریب ہوں۔ قبول کرتا ہوں دعا کرنے والے کی دعا جب وہ مجھ سے دعا کرے۔ پس چاہیے کہ وہ میرا حکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں۔ تاکہ وہ سیدھا راستہ پائیں) شان نزول : ایک بدو نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا۔ کیا ہمارا رب قریب ہے کہ ہم چپکے چپکے دعا کریں۔ یا دور ہے کہ زور سے پکاریں۔ تو یہ آیت اتری۔ (تفسیر طبری) مراد قرب : قرب سے مراد قرب مکانی نہیں۔ کیونکہ اس سے ذات باری…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

(تفسیر) 186۔ : (آیت)” واذا سالک عبادی عنی فانی قریب “ کلبی نے ابو صالح سے روایت کی ، انہوں نے حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت کی حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ یہود مدینہ نے کہا یا محمد ! ﷺ ہمارا رب ہماری دعا کیسے سنتا ہے ؟ حالانکہ آپ کا دعوی ہے کہ ہمارے اور آسمان کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت ہے پھر ہر آسمان کی موٹائی بھی اسی قدر ہے ۔ یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور ضحاک (رح) کہتے ہیں بعض صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے حضور کریم ﷺ سے پوچھا کیا ہمارا رب قریب ہے ؟ ہم اس کو سرگوشی کے انداز میں پکاریں یا دور ہے کہ باآواز بلند ندا دیں ؟ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل…

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

بعض لوگوں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاس ہے یا دورا گر وہ پاس ہو تو ہم چپکے چپکے اس سے دعا مانگا کریں اور اگر دور ہو تو چلا کر دعا مانگا کریں اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اور ہدایت فرما دی کہ جو کوئی اللہ کی اطاعت پوری کرے گا اور اللہ کے حکم کو مانے گا اللہ اس سے قریب ہے اور اس کی ہر خواہش کا جواب دینے اور اس کی دعا قبول کرنے کو موجود ہے اوپر سے یہ آیت روزہ کے ذکر میں تھی ابھی روزہ کا ذکر پورا نہیں ہوا تھا کہ بیچ میں اللہ تعالیٰ نے یہ دعا کو ذکر فرمایا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دعا کو روزہ کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔ جس کی وجہ سے روزہ دار کی دعا بہ نسبت بےروزہ دار کے زیادہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

رسول اللہ ﷺ سے بعض صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا ’ کیا ہمارا رب قریب ہے کہ ہم اس سے سرگوشی کے انداز میں مناجات کریں یا وہ دور ہے کہ ہم اسے پکاریں ؟ “ اس سوال کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی (آیت) وَاِذَا سَاَلَكَ عِبَادِيْ عَنِّىْ فَاِنِّىْ قَرِيْبٌ ۭ ” اور جب تجھ سے میرے بندے میری بابت پوچھیں تو (ان کو بتلا دیں کہ) میں قریب ہوں “ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کی نگہبانی کرنے والا اور اسے دیکھنے والا ہے وہ ہر بھید اور ہر چھپی ہوئی چیز کی اطلاع رکھتا ہے۔ وہ آنکھوں کی خیانت اور سینوں میں مدفون رازوں کو جانتا ہے۔ وہ دعا قبول کرنے کے اعتبار سے بھی پکارنے والے کے قریب ہے۔ اسی لئے فرمایا (آیت) اُجِيْبُ دَعْوَةَ…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

(سابقہ آیت کی بقیہ تفسیر) امت کا اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ ہر ایسا روزہ جو واجب فی الذمہ ہو اس کی صحت کی شرط ہے کہ اس کے لیے نیت کی جائے۔ اس لیے رمضان کے روزوں کا بھی یہ حکم ہونا چاہیے کہ ان کی صحت کے لیے نیت شرط قرار دی جائے۔ امام زفر نے اسقاط نیت کے لحاظ سے رمضان کے روزوں کو طہارت کے مشابہ قرار دیا ہے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ طہارت متعین اعضاء میں فرض کی گئی ہے ۔ اس لیے روزہ اس حیثیت سے اس کے مشابہ ہوجائے گا وہ بھی ایسے وقت میں فرض کیا گیا ہے جو صرف اسی کے لیے متعین و مخصوص ہے۔ لیکن دوسرے تمام فقہاء کے نزدیک امام زفر کا یہ طرز استدلال درست نہیں ہے ۔ اس لیے کہ جس علت کا ذکر امام…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

507 بندوں کا سوال اپنے رب کے بارے میں اور رب کی طرف سے اس کا جواب : سو ارشاد فرمایا گیا کہ جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں کہ میں ان کے قریب ہوں یا دور، جیسا کہ روایات میں وارد ہے کہ بعض صحابہ کرام ؓ نے آنحضرت ﷺ سے عرض کیا کہ " کیا ہمارا رب ہم سے قریب ہے کہ ہم اس کو آہستہ سے پکاریں، یا دور کہ اسے زور زور سے پکاریں " ۔ " اََرَبُّنَا قَرِیْبٌ فَنُنَاجِیْہ اَمْ بََعِیْدٌ فَنُنَادِیْہِِ ؟ " ۔ تو اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی (صفوۃ التفاسیر، جامع البیان، روح المعانی، محاسن التاویل وغیرہ) ۔ اور اس میں صاف اور صریح طور پر بتادیا گیا کہ تمہارا رب تمہارے نہایت قریب ہے۔ اس لیے اس کو بلانے…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

دعا اور اس کی قبولیت کی شرائط تشریح : پچھلی تین آیتوں میں روزہ کے بارے میں بتایا گیا ہے اور اس آیت میں دعا کی فضیلت کا بیان ہے۔ کچھ دعا کی قبولیت کے بھی اوقات ہیں جن میں افطار کا وقت بھی شامل ہے اور اس آیت کا شان نزول امام ابن کثیر (رح) نے یوں بیان کیا ہے کہ کسی گاؤں والوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا کہ ” ہمارا رب اگر ہم سے قریب ہے تو ہم دعا آہستہ آواز سے مانگا کریں اور دور ہو تو بلند آواز سے پکارا کریں “۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی اللہ جل شانہ نبی کریم ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میرے بندوں کو بتا دو کہ میں زمان و مکان میں اپنی قدرت کاملہ کے ساتھ موجود ہوتا ہوں، کوئی دل میں بھی مجھے پکارے…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 183–188

آیات 183- 188 اسرارو معارف رمضان اور احکام رمضان : تیسرا حکم نیکی اور بر کے باپ میں ” صوم “ کا ہے ، اسے ارشاد فرمانے کا ایک خاص انداز ہے کہ قبل ازیں نوع انسانی کو دعوت عبادت دی۔ مگر اس میں یہ انداز نہیں بلکہ ایک عمومی رنگ ہے کہ اے لوگو ! اپنے رب کی عبادت کرو۔ مگر یہاں ارشاد ہے ، ’ تم پر روزہ فرض کیا گیا ہے جیسے تم سے پہلے گزرنے والوں پر فرض کیا گیا تھا ‘۔ اس کی وجہ ظاہر ہے کہ پہلے مخاطب نوع انسانی ہے اور دوسرا خطاب خاص مومنین کو ہے اور ان کی روحانی تربیت اور حصول رحمت کے لئے ایک خاص اہتمام ہے۔ دراصل انسان روح اور جسم سے مرکب ہے جس طرح جسم مادہ کی ایک ٹھوس اور کثیف شکل ہے اسی طرح روح انتہائی…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 4 ایک شخص نے آنحضر ﷺ سے پوچھا کہ ہمارا رب نزدیک ہے تو ہم اس سے مناجات کریں دور ہے تو ہم اس کو پکاریں اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (ابن کثیر) اس آیت میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی ترغیب ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر دعا کو سنتا ہے لہذا تمہیں چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرو ماہ رمضان کے سلسلہ میں اس آیت کے اجانے کا مطلب یہ ہے کہ ماہ رمضان خصوص روزے کی حالت دعاؤں کے قبول ہونے کا خاص سبب ہے۔ ( ابن کثیر) ایک حدیث کے ضمن میں ہے کہ روزے دار کی دعا رائگاں نہیں جاتی۔ اس کی دعا کے لیے بھی آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ (ترمذی۔ نسائی) ایک دوسری حدیث میں ہے کہ افطار کے وقت دعاقبول ہوتی ہے۔ مشکوہ۔ کتاب الدعوات) یہی وجہ ہے…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(2:186) واذا سئلک عبادی عنی فانی قریب۔ اذا ظرف زمان ہے۔ سئل فعل ک ضمیر مفعول واحد مذکر حاضر۔ عبادی۔ مضاف مضاف الیہ مل کر فاعل ، منی جار مجرور مل کر متعلق فعل۔ اذا سئلک عبادی عنی جملہ شرطیہ۔ فانی قریب ای قل لہم (ای عبادی) انی قریب۔ جواب شرط۔ اجیب۔ مضارع واحد متکلم ۔ اجابۃ (باب افعال) مصدر بمعنی قبول کرنا۔ میں قبول کرتا ہوں۔ الداع۔ بلانے والا۔ پکارنے والا۔ دعاء (د ع و مادہ) مصدر سے اسم فاعل کا صیغہ واحد مذکر بحالت رفع وجر۔ دعوۃ الداع۔ مضاف مضاف الیہ مل کر اجیب کا مفعول۔ دعان۔ اصل میں دعانی تھا۔ ی ضمیر واحد متکلم حذف ہوگئی اور ن وقایہ ہے دعا ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب ۔ اس نے مجھے پکارا۔ اس نے…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 183–187

لغات القرآن : آیت نمبر 183 تا 187 معدودات (معدودۃ، چند) ۔ عدۃ (مدت) ۔ ایام اخر (دوسرے دن ) ۔ یطیقونہ (اس کی طاقت ہو (اصل میں یہ لا یطیقونہ ہے یعنی جس کو اس کی طاقت نہ ہو) ۔ طعام مسکین (ایک غریب کا کھانا) ۔ تصوموا (تم روزہ رکھو) ۔ شھر (مہینہ) ۔ شھد (موجود، جو پائے ) ۔ لا یرید (نہیں چاہتا ہے) ۔ الیسر (آسانی، سہولت) ۔ العسر (تنگی ، دشواری) ، لتکملوا (تا کہ تم مکمل کرلو) ۔ لتکبروا ( تاکہ تم (اللہ ) کی بڑائی بیان کرو۔ سال (اس نے پوچھا) ۔ عبادی (میرے بندے) ۔ اجیب (میں جواب دیتا ہوں) ۔ دعان (مجھے پکارا (دعا ، ن ، ی) ۔ فلیستجیبوا (پھر قبول کرنا چاہئے) ۔ ولیؤمنوا (اور ایمان لانا چاہئے) ۔ احل (حلال…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

دعا، روزہ افطاری اور سحری کی شرائط اور فضیلت شان نزول : بعضے لوگوں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا تھا کہ : اللہ تعالیٰ پاس ہے یا دور تاکہ اسی طرح دعا مانگیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی اور ہدایت فرمائی کہ جو کوئی اللہ کی اطاعت پوری کرے گا اور اس کے حکم کو مانے گا اللہ اس سے قریب ہے، اس کی ہر خواہش اور دعا کے قبول کرنے کو موجود ہے۔ ربط آیات اوپر سے یہ آیت روزہ کے ذکر میں تھی، ابھی روزہ کا ذکر پورا نہیں ہوا تھا کہ بیچ میں اللہ تعالیٰ نے اس دعا کا ذکر فرمایا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دعا کو روزہ کے ساتھ ایک خالص تعلق ہے۔ جس کی وجہ سے روزہ دار کی دعا بہ نسبت بےروزہ دار کے زیادہ قبول ہوتی ہے۔ ترمذی،…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

[120] رمضان المبارک کے احکام و مسائل کے درمیان دعا کا مسئلہ بیان کر کے یہ واضح کیا گیا ہے کہ رمضان میں دعا کی بڑی فضیلت ہے، خصوصاً افطار کے وقت کو قبولیت دعا کا خاص وقت بتایا گیا ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

(ف 2) ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے بندوں کو دعا کے لئے یقین دلایا ہے کہ وہ سنی جاتی ہے ، سابق رمضان میں اس کو اس لئے ذکر فرمایا ، تاکہ معلوم ہو کہ روزہ میں کثرت سے ذکر ودعا کا سلیلہ جاری رہے ، فرمایا کہ میں قریب ہوں اجابت وقبولیت کے لحاظ سے تم مجھ پر ایمان واعتماد رکھو پھر دیکھو میں کسی طور تمہاری التجاؤں کو شرف قبول بخشتا ہوں ۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

ف 3 اور اے نبی ﷺ ! جب آپ سے میرے بندے میرے متعلق دریافت کریں کہ وہ قریب ہے یا بعید ہے تو میں تو قریب ہی ہوں اور اپنے بندوں سے دور نہیں ہوں اور جب کوئی پکارنے والا پکارتا ہے اور دعا کرتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں اور اس کی پکار کو پہنچتا ہوں لہٰذا ان بندوں کو بھی چاہئے کہ وہ میرے احکام کو قبول کیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں اور میرے حاکم اور قادر مطلق ہونے پر یقین رکھیں ان کے اس طرز عمل سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ خیر و فلاح حاصل کرسکیں گے۔ (تیسیر) چونکہ اوپر کی آیتوں میں روزہ اور احکام صیام میں رعایتوں کا ذکر تھا اور رعایتوں کی حکمت اور تکبیر و شکر کا بیان تھا اس لئے اس آیت میں اپنے علم…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

ف 1۔ یہ جو فرمایا کہ میں قریب ہوں تو جیسے حق تعالیٰ کی ذات کی حقیقت بیچون وبیجگوں ہونے کی وجہ سے ادراک نہیں کی جاسکتی اسی طرح ان کی صفات کی حقیقت بھی معلوم نہیں ہوسکتی لہذا ایسے مباحث میں زیادہ تفتیش جائز نہیں اجمالا اتنا سمجھ لیں کہ جیسی ان کی ذات ہے ان کی شان کے مناسب ان کا قرب بھی ہے۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

اللہ ” بندے “ کے اتنا قریب ہے کہ ” بندہ “ اتنا اپنے قریب بھی نہیں : 316: اسلام سے پہلے قوموں نے بھی اللہ تعالیٰ کے وجود کا اقرار تو کیا لیکن ذات باری کو انسان سے معنوی لحاظ سے بھی اس قدر دور رکھا کہ گویا انسان اللہ کا تصور بھی نہیں کرسکتا جب تک مادی شکل و صورت وہ اختیار نہ کرے ۔ یہی وجہ ہے کہ انسان نے اپنے اللہ کو پانے کے لئے واسطوں اور وسیلوں کی شکل اختیار کی پھر اپنے اپنے خیال کے مطابق کسی نے بت اور مورتیاں بنائیں اور کسی نے سورج ، چاند اور ستاروں کی شکل میں اپنے اللہ کو دیکھنے کی کوشش کی۔ اسلام نے ان سب کو مخاطب کر کے کہا کہ یاد رکھو اللہ ظاہری شکل و صورت میں نظر آئے یہ ممکن ہی نہیں کیونکہ…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Allah is near His servants Injunctions and merits concerning fasting and Ramadan were mentioned in three previous verses. This strain continues even after the present verse when details of fasting and I` tikaf اعتکاف appear in a long verse. In between, this brief verse has been introduced to persuade servants of Allah to obey the commands of Allah by recognizing how He, in His special grace, hears and answers their prayers. There is no doubt about fasting being a difficult obligation despite many concessions and permissions. It is to make the trial bearable that special grace has been…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

188. Even though people can neither see God nor subject Him to any other form of sense perception this should not make them feel that God is remote from them. On the contrany, He is so close to each and every person that whenever any person so wishes he can communicate with his Lord. So much so that God hears and responds even to the prayers which remain within the innermost recesses of the heart. People exhaust themselves by approaching false and powerless beings whom they foolishly fancy to be their deities but who have neither the power to hear nor to grant their prayers. But God, the…

Read the full tafseer →