An-Nahl 16:63

An-Nahl · from ayah 63

16:63

تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤی اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۟تَاللّٰهِ لَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الۡيَوۡمَ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ

خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لیے عذاب الیم ہے

— Fateh Muhammad Jalandhari

By Allah, We did certainly send [messengers] to nations before you, but Satan made their deeds attractive to them. And he is the disbelievers' ally today [as well], and they will have a painful punishment.

— Saheeh International

Juz 14 · Ruku 8 of surah · Ruku 14 of juz

Read the whole surah · Surah An-Nahl

All translations of 16:63

خدا کی قسم، اے محمدؐ، تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں ہم رسول بھیج چکے ہیں (اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ) شیطان نے اُن کے برے کرتوت اُنہیں خوشنما بنا کر دکھائے (اور رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی) وہی شیطان آج اِن لوگوں کا بھی سرپرست بنا ہوا ہے اور یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیں

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لیے عذاب الیم ہے

— مولانا فتح محمد جالندہری

واللہ! ہم نے تجھ سے پہلے کی امتوں کی طرف بھی اپنے رسول بھیجے لیکن شیطان نے ان کے اعمال بد ان کی نگاہوں میں آراستہ کر دیئے، وه شیطان آج بھی ان کا رفیق بنا ہوا ہے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

— مولانا محمد جوناگڑہی

(اے پیغمبر) اللہ کی قسم ! تم سے پہلے جو امتیں گزری ہیں، ہم نے ان کے پاس پیغمبر بھیجے تھے، تو شیطان نے ان کے اعمال کو خوب بنا سنوار کر ان کے سامنے پیش کیا۔ چنانچہ وہی (شیطان) آج ان کا سرپرست بنا ہوا ہے اور (اس کی وجہ سے) ان کے لیے دردناک عذاب تیار ہے۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلے کتنی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے کوتک (برُے اعمال) ان کی آنکھوں میں بھلے کر دکھائے تو آج وہی ان کا رفیق ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اللہ کی قسم! یقیناً ہم نے آپ سے پہلے (بھی بہت سی) امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان (امتوں) کے لئے ان کے (برے) اعمال آراستہ و خوش نما کر دکھائے، سو وہی (شیطان) آج ان کا دوست ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اللہ کی قسم ! بلاشبہ یقینا ہم نے تجھ سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال خوشنما بنا دیے۔ سو وہی آج ان کا دوست ہے اور انھی کے لیے دردناک عذاب ہے۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اللہ کی قسم ! ہم آپ سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف رسول بھیج چکے ہیں تو (یہی ہوتا رہا کہ) شیطان انھیں ان کے کرتوت مزین کرکے دکھاتا رہا اور آج بھی شیطان ہی ان (کفار مکہ کا) سرپرست بنا ہوا ہے اور انھیں دردناک عذاب ہوگا

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

خدا کی قسم ! ہم نے تم سے پہلے بھی قوموں کی طرف رسول بھیجے تو شیطانوں نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں کھبا دیے تو اب وہی ان کا رفیق ہے اور ان کے لیے ایک دردناک عذاب ہے

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

(اور ان کا یہ بغض وعناد کوئی نئی اور انوکھی بات نہیں، بلکہ) اللہ کی قسم ہم آپ سے پہلے بھی کتنی ہی امتوں کی طرف رسول بھیج چکے ہیں، مگر شیطان نے ان کے لئے ان کے اعمال کو ایسا خوشنما بنادیا (کہ انہوں نے رسولوں کی بات کو مان کر نہ دیا) سو وہی آج ان کا بھی دوست ہے، اور ان لوگوں کے لئے بھی ایک بڑا ہی دردناک عذاب طے ہے،

— مولانا اسحاق مدنی

اللہ کی قسم ہم (رسولوں کو) آپ کے قبل کی بھی امتوں کی طرف بھیج چکے ہیں لیکن شیطان نے ان کے اعمال انہیں خوش نما کر دکھائے۔ سو وہ آج بھی ان کا رفیق ہے اور ان کے لئے عذاب درد ناک ہے۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اللہ کی قسم ! ہم نے بھیجا (اپنے رسولوں کو) بہت سی امتوں کی طرف آپ سے پہلے لیکن شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال کو مزین کیے رکھا تو آج وہی ان کا ساتھی ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

اللہ کی قسم ہم نے آپ سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کے برے اعمال کو ان کے سامنے اچھا کر کے دکھایا اور آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

— محترمہ رفعت اعجاز

By Allah, (O Muhammad), We sent Messengers to other communities before you but Satan made their evil deeds attractive to them (so they paid no heed to the call of the Messengers). The same Satan is their patron today and they are heading towards a painful chastisement.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

By Allah, We sent (messengers) to communities before you, but the Satan made their deeds look good to them. So, he is their patron today, and for them there is a painful punishment.

— Muhammad Taqi Usmani

By Allah, We sent (messengers) to communities before you, but the Satan made their deeds look good to them. So, he is their patron today, and for them there is a painful punishment.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

By Allah, We indeed sent (Messengers) to the nations before you, but Shaytan made their deeds seeming fair to them. So today he is their helper, and theirs will be a painful torment.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

By Allah, We verily sent messengers unto the nations before thee, but the devil made their deeds fairseeming unto them. So he is their patron this day, and theirs will be a painful doom.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

By Allah, We did certainly send [messengers] to nations before you, but Satan made their deeds attractive to them. And he is the disbelievers' ally today [as well], and they will have a painful punishment.

— Saheeh International

By God, We sent (Messengers) to nations who lived before you. Satan made their deeds seem attractive to them and, on the Day of Judgment, satan will be their guardian. For them there will be a painful punishment.

— Muhammad Sarwar

By Allah, most certainly We sent (apostles) to nations before you, but the Shaitan made their deeds fair-seeming to them, so he is their guardian today, and they shall have a painful punishment.

— Muhammad Habib Shakir

By Allah! assuredly We have sent apostles to communities before thee, then the Satan made their works fairseeming unto them, so he is their patron to-day, and unto them shall be a torment afflictive.

— Abdul Majid Daryabadi

By Allah, We (also) sent (Our messengers) to Peoples before thee; but Satan made, (to the wicked), their own acts seem alluring: He is also their patron today, but they shall have a most grievous penalty.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 16:63

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

Explained with ayahs 63–65

شیطان کے دوست اے نبی ﷺ آپ تسلی رکھیں۔ آپ کو آپ کی قوم کا جھٹلانا کوئی انوکھی بات نہیں کون سا نبی آیا جو جھٹلایا نہ گیا ؟ باقی رہے جھٹلانے والے وہ شیطان کے مرید ہیں۔ برائیاں انہیں شیطانی وسو اس سے بھلائیاں دکھائی دیتی ہیں۔ ان کا ولی شیطان ہے وہ انہیں کوئی نفع پہنچانے والا نہیں۔ ہمیشہ کے لئے مصیبت افزا عذابوں میں چھوڑ کر ان سے الگ ہوجائے گا۔ قرآن حق و باطل میں سچ جھوٹ میں تمیز کرانے والی کتاب ہے، ہر جھگڑا اور ہر اختلاف کا فیصلہ اس میں موجود ہے۔ یہ دلوں کے لئے ہدایت ہے اور ایماندار جو اس پر عامل ہیں، ان کے لئے رحمت ہے۔ اس قرآن سے کس طرح مردہ دل جی اٹھتے ہیں، اس کی مثال مردہ زمین اور بارش کی ہے…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 59–63

سورة النَّحْل 52 یعنی اپنے لیے جس بیٹی کو یہ لوگ اس قدر موجب ننگ و عار سمجھتے ہیں، اسی کو خدا کے لیے بلا تامل تجویز کردیتے ہیں۔ قطع نظر اس سے کہ خدا کے لیے اولاد تجویز کرنا بجائے خود ایک شدید جہالت اور گستاخی ہے، مشرکین عرب کی اس حرکت پر یہاں اس خاص پہلو سے گرفت اس لیے کی گئی ہے کہ اللہ کے متعلق ان کے تصور کی پستی واضح کی جائے اور یہ بتایا جائے کہ مشرکانہ عقائد نے اللہ کے معاملے میں اب جو جس قدر جری اور گستاخ بنادیا ہے اور وہ کس قدر بےحس ہوچکے ہیں کہ اس طرح کی باتیں کرتے ہوئے کوئی قباحت تک محسوس نہیں کرتے۔

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 61–65

خلاصہ تفسیر اور اگر اللہ تعالیٰ (ظالم) لوگوں پر ان کے ظلم (یعنی شرک وکفر) کے سبب (فی الفور دنیا میں پوری) دارو گیر فرماتے تو سطح زمین پر کوئی (حس) و حرکت کرنے والا نہ چھوڑتے (بلکہ سب کو ہلاک کردیتے لیکن (فی الفور داروگیر نہیں فرماتے بلکہ) ایک میعاد معین تک مہلت دے رہے ہیں (تاکہ اگر کوئی توبہ کرنا چاہے تو گنجائش ہو) پھر جب ان کا (وہ) وقت معین (نزدیک) آپہنچے گا اس وقت ایک ساعت نہ (اس سے) پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے (بلکہ فورا سزا ہو جائیگی) اور اللہ تعالیٰ کے لئے وہ امور تجویز کرتے ہیں جن کو خود (اپنے لئے) ناپسند کرتے ہیں (جیسا اوپر آیا ہے (آیت) وَيَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ) اور…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ۔ کفار کو دھمکی، پیغمبر ﷺ کو تسلی : یہ کفار کو دھمکی اور پیغمبر ﷺ کے لی تسلی ہے کہ آج جو کچھ تمہیں پیش آرہا ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ کچھ تم سے پہلے آنے والے رسولوں، ان کی قوموں کی طرف سے، پیش آچکا ہے۔ ہم نے اپنے رسوسل بھیجے کہ لوگ ان کے ذریعے سے ہدایت کی راہ اختیار کریں لیکن لوگوں نے رسولوں کے بجائے شیطان ہی کو اپنا رہنما بنایا۔ اس نے ان کی نگاہوں میں ان کے اعمال کھبا دیے اور وہ اپنی گمراہیوں سے نکلنے پر راضی نہ ہوئے۔ نتیجہ یہ نکلا…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

63۔ 1 جس کی وجہ سے انہوں نے بھی رسولوں کی تکذیب کی جس طرح پیغمبر قریش مکہ تیری تکذیب کر رہے ہیں۔ 63۔ 2 اَلْیَوْمَ سے یا تو زمانہ دنیا مراد ہے، جیسا کہ ترجمے سے واضح ہے، یا اس سے مراد آخرت ہے کہ وہاں بھی یہ ان کا ساتھی ہوگا۔ یعنی یہی شیطان جس نے پچھلی امتوں کو گمراہ کیا، آج وہ ان کفار مکہ کا دوست ہے اور انھیں تکذیب رسالت پر مجبور کر رہا ہے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 63–66

26: یعنی یہ پٹی پڑھائی کہ تم جو اعمال کر رہے ہو وہی بہترین اعمال ہے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

Explained with ayahs 63–64

آیت نمبر 63 تا 64 پس اس آخری رسول اور اس آخری کتاب کا کام یہ ہے کہ وہ ان تمام مسائل کا فیصلہ کر دے جن میں امم سابقہ اور کتب سابقہ کے ماننے والوں کے درمیان اختلافات واقعہ ہوگئے تھے اور وہ طائفہ طائفہ اور فرقہ فرقہ ہوگئے تھے کیونکہ اصل حقیقت تو عقیدۂ توحید ہے اور عقیدۂ توحید کے اوپر جو شبہات ، شرک اور تشبیہات کے رنگ چڑھ گئے وہ سب باطل ہیں۔ قرآن کریم آیا ہی اس لیے ہے کہ وہ ان تمام باطل تصورات کو صاف کر کے رکھ دے اور ان لوگوں کے لئے باعث رحمت و ہدایت ہو جن کے قلوب ایمان و ایقان کے لئے کھلے ہوں اور وہ گوہر ایمان کو قبول کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ٭٭٭ یہاں قرآن کریم نے اللہ کی الوہیت اور حاکمیت پر وہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

2 کفار مکہ کی گستاخیوں اور لغو و بیہودہ دعاوی کا ذکر کر کے پیغمبر (علیہ السلام) کو تسلی دیتے ہیں کہ آپ ان کی حرکتوں سے دلگیر اور رنجیدہ نہ ہوں۔ ہم نے آپ سے پہلے بھی مختلف امتوں کی طرف پیغمبر بھیجے ہیں لیکن ہمیشہ یہ ہی ہوا کہ شیطان لعین مکذبین کو ان کے عمل اچھے کر کے دکھاتا رہا۔ اور وہ برابر شرارت میں بڑھتے رہے۔ آج وہ سب خدائی عذاب کے نیچے ہیں۔ اور شیطان جو ان کا رفیق ہے کچھ کام نہیں آتا۔ نہ ان کی فریاد کو پہنچ سکتا ہے۔ یہ ہی انجام آپ کے مکذبین کا ہوگا۔ بعض نے " فَہُوَ وَلِیُّہُمُ الْیَوْمَ " کا یہ مطلب لیا ہے کہ شیطان جس نے اگلوں کو بہکایا تھا وہ ہی آج ان کفار مکہ کا رفیق بنا ہوا ہے۔ لہذا جو…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 63 تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ شیطان کے بہکاوے کے سبب وہ لوگ اس خوش فہمی میں رہے کہ ان کا کلچر ان کی تہذیب اور ان کی روایات سب سے اعلیٰ ہیں۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

60 پہلے رسولوں کی امتوں کو بھی یہی کچھ سوجھتا رہا۔ وہ بھی دنیا کی دل فریبیوں اور دلچسپیوں میں مگن اور مست ہوگئے اور شیطان انھیں بھی یہی پٹی پڑھاتا رہا کہ تمہارا پروردگار اس وقت تم پر بڑا مہربان ہے لیکن بالآخر وہ اللہ کی گرفت میں آگئے اور ان کا نام و نشان بھی صفحہ ئہستی سے مٹ گیا۔ اور آج شیطان ان مکہ کے کافروں کو یہی کچھ سجھا رہا ہے اور جو کچھ یہ ظلم اور زیادتیاں مسلمانوں سے کر رہے ہیں، انھیں نہایت اچھے کام بناکر ان کا جی خوش کر رہا ہے لیکن انجام ان کا بھی وہی ہونے والا ہے جو پہلے لوگوں کا ہوا تھا۔ اس آیت میں الیوم سے مراد قیامت کا دن بھی لیا جاسکتا ہے۔ یعنی قیامت کے دن بھی شیطان ہی ان کا لیڈر…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

92۔ (اس لئے وہ لوگ پیغمبروں کی تعلیمات سے غیر متاثر رہ کر اپنے کفریات ہی کو پسند کرتے رہے) (آیت) ” زین۔۔۔ اعمالھم “۔ شیطانی تحریک اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ وہ ایسی چیزوں کو جو واقعی حسن و زیبائی سے خالی ہیں، ظاہری اور عارضی خوشنمائی دے دیتی ہے۔ چناچہ جتنے بھی شیطانی اعمال ہیں، ان کا جائزہ لے ڈالیے، سب میں یہی چیز مشترک ملے گی، شرابی کو فوری اور عارضی لذت شراب میں محسوس ہوتی ہے، سینما باز کو سینما میں، جواری کو جوئے میں، وقس علی ھذہ۔ اس سے بچنے کا آسان اور مؤثر طریقہ صرف عقل اور قوت فکر کا صحیح استعمال ہے۔ جہان انسان نے غور وتأمل سے کام لیا، اور اشیاء کا اصلی حسن وقبح اس کی نظر میں ظاہر ہونے…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 61–65

آیت نمبر 61 تا 65 ترجمہ : اگر معاصی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ لوگوں کی گرفت کرتا تو زمین پر چلنے پر ایک بھی چلنے والا (جاندار) نہ چھوڑتا لیکن وہ ان کو ایک مقررہ وقت تک ڈھیل دیتا ہے، سو جب ان کا وقت (مقرر) آجاتا ہے تو وہ اس سے نہ گھڑی پیچھے ہٹتے ہیں اور نہ آگے بڑھتے ہیں، اور اللہ کے لئے وہ چیز ثابت کرتے ہیں جسے وہ خود اپنے لئے ناپسند کرتے ہیں، اور وہ چیزیں بیٹیاں اور ریاست میں شرکت اور اھانت رسول ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور وہ یہ کہ ان کے لئے اللہ کے نزدیک اچھا بدلہ ہے یعنی جنت جیسا کہ وہ کہتے ہیں اگر مجھے میرے رب کی طرف لوٹایا گیا تو یقیناً میرے لئے اس کے پاس اچھا بدلہ ہے، اللہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

تا اللہ لقد ارسلنا الی امم من قبلک فزین لھم الشیطن اعمالھم بخدا ! آپ سے پہلے جو امتیں ہو گذری ہیں ‘ ان کے پاس بھی ہم نے رسولوں کو بھیجا تھا ‘ سو ان کو بھی شیطان نے ان کے (کفریہ) اعمال خوبصورت (پسندیدہ) بنا کر دکھائے۔ لَھُمْ یعنی اکثر امتوں کو۔ اعمال سے مراد ہیں : کفریہ اعمال ‘ شرک باللہ اور پیغمبروں کی تکذیب۔ شیطان نے اعمال کفر کو ان کی نظر میں پسندیدہ بنا دیا ‘ اسلئے وہ اپنے برے اعمال پر جمے رہے۔ فھو ولیھم الیوم ولھم عذاب الیم پس وہی شیطان آج (اس دنیا میں) ان (کفار قریش) کا (بھی) رفیق ہے اور قیامت کے دن ان کیلئے دردناک عذاب ہوگا۔ وَلِیُّھُم کی ضمیر کفار قریش کی طرف لوٹ رہی ہے۔ کلام کی رفتار…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(63) بخدا آپ سے پہلے بھی دیگر امتوں کو شیطان نے ان کے اعمال کفریہ مستحسن کرکے دکھلائے اور وہ انبیاء کرام پر ایمان نہ لائے، وہ دنیا میں بھی ان کا رفیق تھا اور دوزخ میں بھی ان کے ساتھ ہوگا اور ان کے لیے آخرت میں دردناک عذاب مقرر ہے۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ۔۔ : اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات پاک کی قسم کھا کر فرمایا اور اپنی عظمت کے اظہار کے لیے جمع کا صیغہ استعمال کیا کہ ”ہم“ نے رسول بھیجے، ورنہ اللہ تعالیٰ تو ایک ہے۔ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ : تو شیطان جو ازلی دشمن تھا، اس نے ان کے وہی برے اعمال جو وہ کرتے تھے، مثلاً کفر و شرک اور دوسری کمینگیاں، وہ ان کے لیے ایسے خوش نما اور خوبصورت بنا دیے کہ انھوں نے سمجھا ہم بہت اچھے کام کر رہے ہیں، چناچہ اسی دھوکے میں انھوں نے رسولوں کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ۔۔ : تو وہی جو ہمیشہ کا دشمن تھا آج ان کا دوست بن گیا اور ظاہر ہے کہ جہاں ان…

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

آیت نمبر 63 قولہ تعالیٰ : تاللہ لقد ارسلنا الی امم من قبلک فزین لھم الشیطن اعمالھم یعنی شیطان نے ان کے برے اعمال کو ان کے لئے آراستہ کردیا۔ یہ حضور نبی مکرم ﷺ کو تسلی دی جا رہی ہے کہ جو انبیاء (علیہم السلام) آپ سے پہلے تشریف لائے ہیں ان کی قوم نے ان کے ساتھ کفر کیا ہے۔ فھو ولیھم الیوم یعنی ان کے گمان کے مطابق وہی دنیا میں ان کا معاون و مددگار ہے۔ ولھم عذاب الیم اور ان کے لئے آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے : فھو ولیھم پس وہی جہنم میں ان کا ساتھی ہوگا۔ الیوم مراد قیامت کا دن ہے، اور اس کے مشہور ہونے کی وجہ سے اس پر اسم الیوم کا اطلاق کیا گیا ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے : ان کو…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

Explained with ayahs 61–67

1:۔ ابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولو یواخذ اللہ الناس بظلمہم ما ترک علیھا من دآبۃ “ (اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے ظلم کے سبب پکڑ لیتا) تو ان کو بارش (کا پانی) نہ پلاتا۔ 2:۔ ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ اگر بارش نہ برسے تو زمین پر کوئی جانور باقی نہ رہے سب مرجائیں۔ 3:۔ عبدالرزاق، عبد بن حمید، ابن منذر اور ابن جریر نے قتادہ ؓ سے روایت کیا کہ (آیت) ” ولو یواخذ اللہ الناس بظلمہم ما ترک علیھا من دآبۃ “ اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح (علیہ السلام) کے زمانہ میں ایسا کیا تھا نوح (علیہ السلام) کی کشتی میں جو جانور سوار ہوگئے تھے وہ بچ گئے باقی زمین…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[تَاللّٰهِ : اللہ کی قسم ] [ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ : ہم یقینا بھیج چکے ہیں (رسولوں کو)] [ اِلٰٓى اُمَمٍ : کچھ امتوں کی طرف ] [ مِّنْ قَبْلِكَ : آپ ﷺ سے پہلے ] [ فَزَيَّنَ : پھر مزیّن کیا ] [ لَهُمُ : ان کے لئے ] [ الشَّيْطٰنُ : شیطان نے ] [ اَعْمَالَهُمْ : ان کے اعمال کو ] [ فَهُوَ : تو وہ ہی ] [ وَلِيُّهُمُ : ان کا کارساز ہے ] [ الْيَوْمَ : آج کے دن (بھی)] [ وَلَهُمْ : اور ان سب کے لئے ] [ عَذَابٌ اَلِيْمٌ: ایک دردناک عذاب ہے ] ترکیب : (آیت۔ 63) اَرْسَلْنَا کا مفعول رُسُلًا محذوف ہے۔

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

پھر فرمایا (تَاللّٰہِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلآی اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِکَ ) (الآیۃ) اللہ کی قسم ہم نے امتوں کی طرف آپ سے پہلے رسول بھیجے جنہوں نے حق کی دعوت دی، شیطان نے ان کے اعمال کو مزین کرکے پیش کیا اور ان کے دلوں میں کفر و شرک کو اچھا کر دکھایا (لہٰذا انہوں نے شیطان ہی کی بات مانی اور حضرات انبیاء کرام (علیہ السلام) کے ساتھ بری طرح پیش آئے، جس طرح ان حضرات نے صبر کیا آپ بھی صبر کریں اور یہ جان لیں کہ اللہ کے رسولوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا رہا ہے۔ ) جب شیطان کی بات مانی تو وہ ہی دنیا میں ان کا ولی بنا اور آخرت میں بھی وہی ولی ہوگا اور اس کی دوستی انہیں لے ڈوبے گی اور اس کے ساتھ درد ناک عذاب میں…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 63–64

تسلیہ نبی اکرم ﷺ قال اللہ تعالیٰ : تاللہ لقد ارسلنا الی امم من قبلک .... الیٰ .... لقوم یؤمنون۔ (ربط) اوپر کی آیتوں میں کفار کی جہالتوں کا ذکر تھا جس سے آنحضرت ﷺ کو تکلیف پہنچتی تھی اس لیے ان آیات میں آپ ﷺ کی تسلی فرماتے ہیں کہ ہم نے آپ ﷺ سے پہلے بھی قوموں کی طرف رسول بھیجے تھے سو شیطان نے ان لوگوں کو ایسا بہکایا کہ بری باتیں ان کی نظروں میں بھلی دکھائی دینے لگیں۔ شیطان ان لوگوں کا رفیق کار بنا رہا بالآخر ان کا جہنم کا راستہ دکھایا یہی حال اس وقت کے گمراہوں اور سرکشوں کا ہے لہٰذا اے نبی (کریم) ﷺ آپ رنجیدہ نہ ہوں اور غمگین نہ ہوں آپ ﷺ صرف ان سے احکام الٰہی بیان کردیا کیجئے۔ چاہے وہ مانیں یا نہ…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

Explained with ayahs 63–64

49:۔ زجر مع تخویف اخروی آپ سے پہلے ہم نے امم سابقہ کے پاس بہت سے رسول پیغام توحید دے کر بھیجے، جس طرح آپ کی قوم شیطان کے ورغلانے سے آپ کی تکذیب کر رہی ہے اسی طرح اقوام سابقہ کو بھی شیطان نے بہکایا پھسلایا اور مشرکانہ اعمال کو ان کے سامنے خوبصورت بنا کر پیش کیا اور انہیں انبیاء (علیہم السلام) کی تکذیب پر اکسایا۔ لہذا قیامت کے دن ان سب کا حامی شیطان ہوگا مگر وہ ان کی ذرہ بھر حمایت نہیں کرسکے گا اور وہ سب دردناک عذاب میں مبتلا کردئیے جائیں گے۔ ” و ما انزلنا علیک الخ “ یہ آنحضرت ﷺ کے لیے تسلی ہے ہم نے آپ کو کتاب دے کر بھیجا ہے تاکہ آپ مسئلہ توحید اور حشر و نشر وغیرہ کو کھول کر لوگوں تک پہنچائیں…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 61–65

(ربط آیات) گذشتہ رکوع کی ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے دلائل توحید بیان فرمائے اور دو ٹوک الفاظ میں فرمایا کہ دو خدا نہ بناؤ بلکہ معبود برحق تو صرف ایک ہی ہے پھر اللہ نے مشرکوں کی مختلف کارگزاریوں کا ذکر فرمایا ، منجملہ ان کے ایک یہ بھی تھی کہ خدا تعالیٰ کی بیٹیوں کا تصور رکھتے تھے جو کہ اس کی شان میں گستاخی اور سخت بےادبی ہے ، فرمایا کہ اپنے لیے تو بیٹے پسند کرتے ہو مگر خدا تعالیٰ کی نسبت اپنی ناپسندیدہ مخلوق بیٹیوں کی طرف کرتے ہو ، ان کی حالت یہ تھی کہ اگر کسی شخص کو اس کی بیٹی کی ولادت کی خبر دی جاتی تو غم وغصہ اور ندامت کی وجہ سے اس کا چہرہ سیاہ ہوجاتا اور پھر وہ سوچنے لگتا کہ اس بیٹی کو ذلت…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ 63؀ رسل وجمع الرّسول رُسُلٌ. ورُسُلُ اللہ تارة يراد بها الملائكة، وتارة يراد بها الأنبیاء، فمن الملائكة قوله تعالی: إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] ، وقوله : إِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ يَصِلُوا إِلَيْكَ [هود/ 81] ، ( ر س ل ) الرسل اور رسول کی جمع رسل آتہ ہے اور قرآن پاک میں رسول اور رسل اللہ سے مراد کبھی فرشتے ہوتے ہیں جیسے فرمایا : إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ [ التکوير/ 19] کہ یہ ( قرآن ) بیشک معزز فرشتے ( یعنی جبریل…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 63–64

تاللّٰہ الخ سے یہ بات بتلاتا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ہم نے قوموں کی طرف رسول بھیجے تھے سو شیطان نے ان قوموں کو ایسا بہکایا کہ بری باتوں کو ان کی نظروں میں بھلا کر دکھایا آج کے دن بھی وہی شیطان ان لوگوں کا رفیق بن کر بہکا رہا ہے ‘ جہنم کا رستہ بتا رہا ہے اس لیے ہم نے اے محمد ! تم پر قرآن نازل کیا کہ آپ ان کو مطلع کردیں اور نیز نیکو کاروں کے لیے یہ قرآن ہدایت و رحمت بھی ہے۔

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

تَاللّٰہِ لَقَدْ اَرْسَلْنَآ اِلٰٓی اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِکَ فَزَیَّنَ لَھُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَھُمْ فَھُوَ وَلِیُّھُمُ الْیَوْمَ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ۔ (سورۃ النحل : 63) (اللہ تعالیٰ کی قسم ہم نے آپ سے پہلے بھی مختلف قوموں کی طرف رسول بھیجے تو شیطانوں نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں آراستہ کردیے تو اب وہی ان کا ولی ہے اور ان کے لیے ایک دردناک عذاب ہے۔ ) آنحضرت ﷺ کو مزید تسلی اس آیت کریمہ میں نبی کریم ﷺ کو تسلی بھی دی گئی ہے کیونکہ قریش مکہ کی مخالفتوں اور ان کی ہدایت کو قبول نہ کرنے کے رویئے نے آنحضرت ﷺ کو بہت آزردہ کر رکھا تھا، تو آپ کو تسلی دی جارہی ہے کہ آپ کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

Explained with ayahs 62–63

فہم القرآن ربط کلام : گذشتہ سے پیوستہ۔ کافر، مشرک اور مجرم لوگ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی مہلت سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔ چاہیے تو یہ تھا کہ کافر، مشرک اور مجرم لوگ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی مہلت سے فائدہ اٹھا کر اپنے عقائد اور جرائم سے توبہ کرتے۔ لیکن یہ لوگ اس مدت سے حقیقی فائدہ اٹھانے کے بجائے اس قدر دلیر ہوگئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں اور اپنے لیے بیٹے پسند کرتے ہیں۔ جو سراسر زیادتی اور جھوٹ ہے۔ اس زیادتی اور کذب بیانی کے باوجود یہ خیال کرتے ہیں کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کے اسباب و وسائل دے رکھے ہیں۔ اسی طرح آخرت میں…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

امتوں کی طرف رسول آئے مگر لوگ شیطان کے پیچھے چلے : 63: تَاللّٰہِ لَقَدْ اَرْسَلْنَا اِلٰٓی اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِکَ (اللہ کی قسم ہم نے آپ سے پہلی امتوں کی طرف رسول بھیجے) یعنی ہم نے آپ سے پہلی امتوں کی طرف رسول بھیجے۔ فَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَھُمْ (شیطان نے ان کے لئے ان کے اعمال کو مزین کیا) اعمال سے مراد کفر اور تکذیب رسل ہے۔ فَھُوَ وَلِیُّھُمُ الْیَوْمَ (وہی آج انکا دوست ہے) دنیا میں انکا ساتھی اور دھوکے کے ساتھ ان کے گمراہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ نمبر 2۔ ضمیر کا مرجع مشرکین قریش ہیں یعنی ان کفار کیلئے جو ان سے پہلے ہوئے شیطان نے ان کے لئے ان کے اعمال کو مزین کیا وہی شیطان آج انکادوست…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

(63)” تاللہ لقدر ارسلنا الی امم من قبلک “ جیسا کہ ہم نے بھیجا اس امت کی طرف۔” فزین لھم الشیطان اعمالھم “ اس سے برے اعمال مراد ہیں۔ ” فھو ولیھم “ ان کے مددگار ہوں گے۔” الیوم “ شیطان ان کا ولی تھا ان کے طاعت کے عوض۔ ” ولھم عذاب الیم “ ان کے لیے آخرت میں دردناک عذاب ہوگا۔

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 63–65

63۔ 65۔ اللہ پاک نے اپنی ذات مقدس کی قسم کھا کر آنحضرت ﷺ کی تسلی دینے کو یہ آیتیں نازل فرمائیں اور فرمایا کہ تم ان مشرکوں کی باتوں سے تنگ دل نہ ہو ہم نے تم سے پہلے پہلی امتوں میں بھی رسول بھیجے ہیں جنہیں ان لوگوں نے اسی طرح جھٹلایا ہے جس طرح کفار مکہ تم کو جھٹلاتے ہیں اور شیطان نے ان کے کاموں کو ایسی زیب وزینت دی کہ وہ لوگ شیطان کے وسوسہ سے گمراہی میں پڑے رہے اور اپنی عقل و سمجھ سے انہوں نے کچھ کام نہ لیا اس واسطے دنیا میں بھی ان کا ساتھی یہی شیطان ہے جس کے بہکانے میں وہ پڑے رہے اور آخرت میں بھی اسی کے ساتھ بہت سخت عذاب کے سزا وار ہوں گے اللہ پاک نے اپنے کلام پاک کی نسبت فرمایا کہ جو کچھ ہم…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 62–63

آیت : (62-63) اللہ تبارک و تعالیٰ مشرکین کے بارے میں آگاہ فرماتا ہے : (ویجعلون للہ مایکرھون) ” اور وہ کرتے ہیں اللہ کے لئے وہ ‘ جسے خود پسند نہیں کرتے “ یعنی خود بیٹیوں اور دیگر اوصاف قبیحہ کو ناپسند کرتے ہیں۔ اس سے مراد شرک ہے ‘ یعنی عبادت میں بعض ہستیوں کو کیسے اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرا رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی غلام ہیں۔ (وتصف السنتھم الکذب ان لھم الحسنی) ” اور ان کی زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں کہ ان کے لئے بھلائی ہے۔ “ وہ اس عظیم برائی کے ساتھ ساتھ یہ جھوٹ بھی بولتے ہیں کہ ان کے لئے آخرت کی بھلائی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی تردید کرتے ہوئے فرمایا : (لا جرم ان لھم النارو وانھم مفرطون) ” یقیناً…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 14–65

زیور کے بارے میں حکم قول باری ہے (وتستخرجوا منہ حلیۃ تلبسونھا۔ اور تاکہ اس سے زینت کی وہ چیزیں نکالو جنہیں تم پہنا کرتے ہو) امام ابو یوسف اور امام محمد اس آیت سے اس مسئلے میں استدلال کرتے ہیں جس میں ایک شخص نے زیور نہ پہننے کی قسم کھائی ہو اور پھر وہ موتی پہن لے تو حانث ہوجائے گا اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے سمندر سے نکلنے والے موتی کو زیور کے نام سے موسوم کیا ہے۔ امام ابوحنیفہ کے نزدیک یہ شخص حانث نہیں ہوگا اس لئے کہ قسموں کو ان معافی پر محمول کیا جاتا ہے جو لوگوں کے درمیان متعارف ہوتے ہیں۔ عرف میں صرف موتی کو زیور کے نام سے موسوم کرنا موجود نہیں ہے۔ آپ نہیں دیکھتے کہ موتی فروخت کرنے والا زیورات…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

121۔ اہل کفر وباطل کے لئے شیطان کی تزیین وتسویل ذکر وبیان۔ والعیاذ باللہ : سو ارشاد فرمایا گیا کہ پہلی امتوں کو بھی انبیائے رسل کے ذریعے حق کی دعوت دی گئی مگر شیطان نے ایسا خوشنما بنادیا ان کے لئے ان کے اعمال کو یہ وہ قبول حق کے لئے تیار نہ ہوئے۔ معلوم ہوا کہ برائی کو اچھائی کی شکل میں دکھانا شیطان کا کام اور اس کا پرانا اور معروف حربہ ہے۔ خواہ وہ جنوں میں ہوں یا انسانوں میں سے۔ سو اس سے ان اہل زیغ وضلال اور اصحاب فتنہ و فساد کو اپنے بارے میں سوچنا اور غور کرنا چاہئے جو کہ طرح طرح کی بدعات و خرافات اور شرکیات کو دین ثابت کرنے کے لئے طرح طرح کی تحریفات وتلبیسات سے کام لیتے ہیں۔ اور انہوں نے…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 61–65

رحمت الٰہی، کفار کو دردناک عذاب کی وعید اور نزول قرآن کا مقصد تشریح : اللہ کی رحمتیں بیشمار ہیں اور سب کے لیے ہیں۔ اللہ کا نظام چل رہا ہے ہر کافر و مشرک اور مسلمان اس کی رحمتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے مگر جو لوگ اس کی ہدایت کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اچھی جزا پائیں گے جو ہدایات سے ہٹ کر بری زندگی گزارتے ہیں وہ بری جزا پائیں گے۔ اور یہ وقت اللہ کے منتخب کیے گئے پروگرام کے مطابق ٹھیک وقت پر ضرور آجائے گا۔ اور اس حقیقت سے ہر عقل مند آدمی خوب اچھی طرح واقف ہے۔

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 61–65

(رکوع نمبر 8) اسرارومعارف یہ لوگ اس قدر ظالم ہیں کہ اگر ان کے مشرکانہ عقاید وافعال پر اللہ جل جلالہ فورا گرفت فرمانے لگے تو ان میں سے کوئی بھی روئے زمین پر باقی نہ رہے اور ان کی گرفت ہوگی بچ نہ سکیں گے صرف انہیں ایک مقررہ وقت تک مہلت دی جاتی ہے اور جب وہ وقت مقررہ آجاتا ہے تو کسی کو مجال نہیں ہوتی کہ گھڑی بھر بھی اسے آگے پیچھے کرسکے ، ذرا گستاخی کی حد تو دیکھو کہ جو چیز خود اپنے لیے پسند نہیں کرتے یعنی بیٹیاں وہ اللہ جل جلالہ کے لیے تجویز کرتے ہیں اور پھر ساتھ یہ جھوٹ بھی بولتے ہیں کہ اس پر انہیں انعامات نصیب ہوں گے مگر بلاشک ایسے لوگ کے لیے تو آگ ہی ہے جس میں وہ بدستور اضافہ کر رہے ہیں کہ ہر…

Read the full tafseer →

Ashraf-ul-Hawashiاشرف الحواشی

ف 13 یعنی کفر و شرک کے جن برے کاموں کا وہ ارتکاب کر رہے تھے۔ 14 وہ سمجھے کہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں چناچہ اس گھمنڈ میں آ کر انہوں نے انبیاء کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ 1 جو ان کے کسی کام نہیں آسکتا اور نہ ان کی فریاد کو پہنچ سکتا ہے۔ بعض مفسرین نے فھم ولیھم الیوم میں ھم ضمیر کا سرمرجع مکہ کو قرار دے کر اس جملہ کا یہ مطلب لیا ہے کہ شیطان جس نے پچھلے لوگوں کو بہکایا تھا وہی آج ان کفار مکہ کا رفیق ہے لہٰذا جو حشر ان کا ہوا وہی ان کا بھی ہوگا۔ اس آیت سے مقصد آنحضرت کو تسلی دینا ہے کہ آپ ان کفار کی حرکتوں سے نجیدہ اور کبیدہ خاطر نہ ہوں۔ (روح)

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(16:63) ارسلنا الی امم۔ ای ارسلنا رسلا الی امم۔ ہم نے رسولوں کو مختلف قوموں کی طرف بھیجا۔ اعمالہم۔ ای اعمال الکفرو التکذیب۔ انکار اور تکذیب کے اعمال۔ الیوم۔ سے مراد آج بھی ہوسکتا ہے یعنی رسول ِ اکرم کا زمانہ۔ اور اس سے مراد مطلقاً زمانہ دنیا بھی ہوسکتا ہے اور اس سے مراد ” آج قیامت کے دن “ بھی ہوسکتا ہے۔ ولہم عذاب الیم۔ ای ولہم عذاب الیم فی الاخرۃ اور (آخرت کے دن ) ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 61–65

لغات القرآن آیت نمبر 61 تا 65 یواخذ وہ پکڑتا ہے۔ ماترک اس نے نہ چھوڑا (وہ نہ چھوڑے گا) یوخر وہ مہلت دیتا ہے، تاخیر کرتا ہے۔ اجل مدت، موت۔ لایستاخرون نہ پیچھے ہٹ سکیں گے۔ لایستقدمون نہ وہ آگے بڑھیں گے۔ یکرھون وہ ناپسند کرتے ہیں۔ تصف ملوث ہوتے ہیں، کہتے ہیں۔ السنۃ (لسان) زبانیں۔ مفرطون آگے بڑھا رہے ہیں۔ زین خوبصورت بنا دیا۔ احیا اس نے زندگی دی۔ یستمعون وہ سنتے ہیں۔ تشریح : آیت نمبر 61 تا 65 گزشتہ آیات میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ کفار و مشرکین اللہ کی شان میں گستاخی کر گزرتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں حالانکہ اللہ ہر عیب سے پاک ہے وہ بیٹا، بیٹی کا محتاج نہیں یہ خود…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

آنحضرت ﷺ کو تسلی : اللہ پاک نے اپنی ذات مقدس کی قسم کھا کر آنحضرت ﷺ کو تسلی دینے کو یہ آیتیں نازل فرمائیں اور فرمایا کہ تم ان مشرکون کی باتون سے تنگ دل نہ ہو، ہم نے تم سے پہلے پہلی امتوں میں بھی رسول بھییجے ہیں جنہیں ان لوگوں نے اسی طرح جھٹلایا ہے جس طرح کفار مکہ تم کو جھٹلاتے ہیں۔ اور شیطان نے ان کے کاموں کو ایسی زیب وزینت دی کہ وہ لوگ شیطان کے وسوسہ سے گمراہی میں پڑے رہے۔ اپنی عقل وسمجھ سے انہوں نے کچھ کام نہیں لیا اسی واسطے آخرت میں بھی اسی کے ساتھ بہت سخت عذاب کے سزاوار ہوں گے۔

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 62–64

[35] مطلب یہ ہے کہ کسی اخروی زندگی کے اول تو یہ قائل ہی نہیں اور جو قائل ہیں بھی تو وہاں اپنے لئے چین ہی چین سمجھ رہے ہیں۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

(ف 2) غرض یہ ہے انکار وتمرد کی عادت بہت پرانی ہے ان کفار مکہ سے قبل بھی لوگوں نے دعوت حق کو جھٹلایا ہے ، شیطان نے اس سے پہلے بھی اولاد آدم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ، اس لیے آج اگر یہ لوگ اپنے آباؤ و اجداد کے نقش قدم پر جارہے ہیں تو تعجب کی کونسی بات ہے ۔ ہو سکتا ہے (آیت) ” ولیھم الیوم “۔ سے مراد قیامت کا دن ہو ، یعنی دنیا میں جب ان لوگوں نے شیطان کے ورغلانے پر گناہوں کا ارتکاب کیا ہے تو آج بھی انہیں شیطان ہی کی رفاقت حاصل ہوگی ۔ حل لغات : کظیم : یعنی جس کا دل غصے اور غم سے معمور ہے ۔ یدسہ : گاڑ دے ، دھنسا دے ۔ المثل الاعلی : بلند مثال ۔ تاللہ : اصل میں واللہ تھا واو قسمیہ کو تا سے بدل دیا…

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

63 ۔ اور اے پیغمبر ! اللہ تعالیٰ کی قسم ہم نے ان قوموں کی جانب بھی رسول بھیجے تھے جو آپ سے پہلے ہوچکی ہیں پھر شیطان نے ان لوگوں کو ان کے اعمال قبیحہ کو خوف آراستہ اور خوش منظر کر کے دکھایا وہی شیطان آج بھی ان کا رفیق اور سرپرست بنا ہوا ہے اور ان کے لئے قیامت میں درد ناک عذاب مقرر ہے ۔ یعنی مختلف امتوں کی طرف رسولوں کا آنا پہلے ہی سے جاری ہے پھر جس چیز نے ان کو گمراہ کیا اور کفر پر قائم رکھا وہی شیطان ان کفار مکہ کو بھی گمراہ اور تباہ و برباد کررہا ہے دنیا میں تویوں نقصان پہنچا رہا ہے کہ کفر کی باتیں ان کو مستحسن اور خوش نما کر کے دکھا رہا ہے اور آخر میں یوں تباہی ہوگی کہ ان کے لئے سخت درد ناک…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranبیان القرآن

Explained with ayahs 63–64

ف 3۔ غرض یہ لاحقین بھی ان سابقین کی طرح کفر کررہے ہیں اور ان ہی کی طرح ان کو سزا بھی ہوگی آپ کیوں غم میں پڑے۔

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

شیطان کا کام ہے کہ وہ ان کی بدعملیوں کو اچھائیوں کی صورت دکھاتا ہے : 73۔ اے پیغمبر اسلام ! آپ ﷺ کوئی نئے رسول نہیں بھیجے گئے کہ آپ ﷺ سے پہلے بھی رسول بھیجے گئے تھے اس لئے ہم آپ ﷺ کو بتا رہے ہیں کہ آج جو کچھ تیری قوم تجھ سے کر رہی ہے اور جو کچھ یہ لوگ بیا کر رہے ہیں ان سے پہلے لوگوں نے بالکل یہی کچھ کیا تھا شیطان نے ان کے اعمال بھی اچھے کر دکھائے تھے اور آج تمہاری قوم کے ساتھ بھی وہ وہی کچھ کر رہا ہے ان قوموں کو بھی ان کے اندر ہی کے شیطان نے سب کچھ سکھایا تھا اور آپ کے لوگوں کو بیھ ان کے اندر ہی کے شیطان نے ان باتوں پر اکسایا ہے اور وہ اس طرح کی باتیں بنا رہے ہیں جس طرح پہلے لوگ دنیا میں شیطان…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

Explained with ayahs 60–65

Also at the end of the third verse (60), in: وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (And He is the Mighty, the Wise), there is a hint that taking the birth of a baby girl to be nuisance and disgrace, and hiding from people because of it, amount to challenging Divine wisdom - as the creation of male and female among the created is the very requisite of wisdom. (Ruh a1-Bayan) Ruling: Clear indications are visible in these verses that taking the birth of a girl in the family to be a disaster or disgrace is not permissible under Islam. This is done by disbelievers. Quoting Shr'ah (شرعہ ) Tafsir Ruh…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

Explained with ayahs 59–63

52. This attitude of contempt towards daughters has been mentioned to bring home to them the height of their folly, ignorance and impudence in regard to God. This is why they did not hesitate to assign daughters to Allah, though they themselves felt that to have daughters was a matter of disgrace for them. Besides this, it shows that they had a very low estimation of Allah, which had resulted from their ways of shirk. So they felt nothing wrong in ascribing such foolish and absurd things to Allah Who is above such things.

Read the full tafseer →