16. Surah An-Nahl
النحلThe Bee · 128 ayahsاشرف الحواشی
اَتٰۤى اَمْرُ اللّٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 16:1 in the Quran reader
(اے کافرو) اللہ تعالیٰ کا حکم آن پہنچا 3 تو اس کی جلدی نہ مچائو (ف 4) اللہ تعالیٰ کی ذات ان کیش رک سے پاک اور برتر ہے (ف 5)
یُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖۤ اَنْ اَنْذِرُوْۤا اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوْنِ Open ayah 16:2 in the Quran reader
وہی اپنے حکم سے فرشتوں کو وحی دے کر اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اتارتا ہے (وحی یہ ہے) کہ (لوگوں کو) جتلادو میرے سوا کوئی سچا خدا نہیں ہے تو مجھ سے ڈرتے رہو
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 16:3 in the Quran reader
اس نے آسمان اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا وہ ان کے شرک سے برتر ہے (ف 6)
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 16:4 in the Quran reader
اس نے آدمی کو نطفے سے پیدا کیا (اس وقت کیسا کمزور تھا) پھر (طاقت آتے ہی) ایک دم سے وہ کھلا جھگڑالو بن گیا (ف 7)
وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَا١ۚ لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪ Open ayah 16:5 in the Quran reader
اور اس نے چوپایہ جانوروں کو پیدا کیا ان کی (کھال) اور اون میں تمہاری جڑا دل8 ہے اور بھی کئی طرح کے فائدے ہیں9 اور انہیں ( کے گوشت اور چربی) کو کھاتے ہو
وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ۪ Open ayah 16:6 in the Quran reader
اور تم کو ان سے رونق ہوتی ہے جب شام کو (چرا کر واپس) لاتے ہو اور جب صبح کو (چروانے) لے جاتے ہو (ف 10)
وَ تَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰى بَلَدٍ لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِیْهِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ١ؕ اِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ Open ayah 16:7 in the Quran reader
اور یہ جانور تمہارے سے بوجھ ایسے (دور) شہر کی طرف اٹھا کرلے جاتے ہیں کہ (اگر جانور نہ ہوتے) تم وہاں پہنچ ہی نہ سکتے مگر جان تو بڑی مصیبت اور تکلیف سے پہنچتے تو پہنچتے بیشک تمہارا مالک بڑی شفقت والا مہربان ہے
وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةً١ؕ وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:8 in the Quran reader
اور اسی نے گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کو تمہاری سواری اور رونق کے لئے پیدا کیا اور وہ چیزیں پیدا کرتا ہے جن کو تم نہیں جانتے (ف 1)
وَ عَلَى اللّٰهِ قَصْدُ السَّبِیْلِ وَ مِنْهَا جَآئِرٌ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠ Open ayah 16:9 in the Quran reader
اور سیدھا راستہ اللہ ہی پر ہے (ف 2) اور کوئی راہ ٹیڑھی بھی ہے (ف 3) (کفر اور گمراہی کی) اور جو خدا چاہتا تو تم سب کو سیدھی راہ پر لگا دیتا (ف 4)
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً لَّكُمْ مِّنْهُ شَرَابٌ وَّ مِنْهُ شَجَرٌ فِیْهِ تُسِیْمُوْنَ Open ayah 16:10 in the Quran reader
وہی خدا ہے جس نے تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا اس میں سب کچھ تمہارے پینے کا ہے اور کچھ ایسا ہے جس سے درخت اگتے ہیں جن میں (جانوروں کو) چراتے ہو (گھاس چارے وغیرہ کے درخت)
یُنْۢبِتُ لَكُمْ بِهِ الزَّرْعَ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ النَّخِیْلَ وَ الْاَعْنَابَ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 16:11 in the Quran reader
اسی پانی سے خدا تمہارے لئے کھتی اور زیتون اور کھجور اور انگور اور ہر طرح کے میوے اگاتا ہے جو لوگ سوچتے ہیں ان کے لئے اس میں (خدا کی قدرت کی) نشانی ہے (ف 5)
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ۙ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ وَ النُّجُوْمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَۙ Open ayah 16:12 in the Quran reader
اور اسی خدا نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو تمہارے کام میں لگایا اور تارے بھی اس کے حکم سے تابعدار ہیں (ف 6) بیشک جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لئے ان چیزوں میں (خدا کی قدرت کی) نشانیاں ہیں
وَ مَا ذَرَاَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ Open ayah 16:13 in the Quran reader
اور جو چیزیں اس نے زمین میں تمہارے لئے پیدا کی ہیں کئی رنگ کی (ف 7) ان میں بھی (اس کی قدرت کی) نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو غور کرتے ہیں
وَ هُوَ الَّذِیْ سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَاْكُلُوْا مِنْهُ لَحْمًا طَرِیًّا وَّ تَسْتَخْرِجُوْا مِنْهُ حِلْیَةً تَلْبَسُوْنَهَا١ۚ وَ تَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 16:14 in the Quran reader
اور اسی خدا نے سمندر کو (بھی) تمہارے کام میں لگادیا اس لئے کہ اس میں سے (شکار کرکے) تازہ تازہ گوشت کھائو اور اس میں سے زیور (موتی مونگا وغیرہ) نکال کر پہنو (ف 8) اور تو دیکھتا ہے کشتیاں (پانی کو) چیرتی ہوئی اس میں چلتی ہیں اور اور اس لئے کہ تم خدا کا فضل تلاش کرو (ف 9) (سمندر میں یہ بھی فائدہ ہے) اور اس لئے کہ تم (اس کی نعمتوں کا شکر کرو)
وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ اَنْهٰرًا وَّ سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙ Open ayah 16:15 in the Quran reader
اور اسی خدا نے زمین میں بھاری بھرکم پہاڑ گاڑے ایسا نہ ہو وہ ادھر ادھر تم کو لے کر جھکے (ف 10) اس میں تم کو راہ ملنے کے لئے ندیاں اور رستے بنائے
وَ عَلٰمٰتٍ١ؕ وَ بِالنَّجْمِ هُمْ یَهْتَدُوْنَ Open ayah 16:16 in the Quran reader
اور (بہت سی) نشانیاں (ف 11) اور ستاروں سے بھی ان کو رستہ ملتا ہے (ف 1)
اَفَمَنْ یَّخْلُقُ كَمَنْ لَّا یَخْلُقُ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 16:17 in the Quran reader
تو کیا جو (خدا اتنی بہت چیزیں) پیدا کرے وہ اس کے برابر ہے جو کچھ نہیں پیدا (ف 2) کرتا کیا تم غور نہیں کرتے
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 16:18 in the Quran reader
اور اگر خدا کی نعمتوں کو گننا چاہو تو ان کو پورا گن نہ سکو گے (ف 3) بیشک اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے (ف 4)
وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ Open ayah 16:19 in the Quran reader
اور خدا تو جو تم چھپاتے ہو اور جو تم کھولتے ہو (سب) جانتا ہے (ف 5)
وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَؕ Open ayah 16:20 in the Quran reader
اور جن معبودوں کو یہ مشرک اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں اور وہ کچھ نہیں پیدا کرسکتے بلکہ وہ خود (دوسرے کے) پیدا کئے ہوئے ہیں (ف 6)
اَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآءٍ١ۚ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ١ۙ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ۠ Open ayah 16:21 in the Quran reader
مردے ہیں ان میں (آدمی کی طرح بھی) جان نہیں ہے اور ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ کب زندہ ہوں گے (ف 7)
اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 16:22 in the Quran reader
(لوگو) تم سب کا خدا ایک ہی خدا ہے پھر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے دل میں انکار پس گیا ہے (ہزار دلیلیں بیان کرو سمجھائو وہ خدا کے قائل نہیں ہوتے) اور وہ غروری (مگرے) ہیں (ف 8)
لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ Open ayah 16:23 in the Quran reader
(وہ بچ کے کہاں جائیں گے) سچی بات تو یہ ہے کہ وہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ کھولیتے ہیں اللہ اس کو جانتا ہے (تو ان کو ضرور بدلہ لے گا) وہ غرور والوں (گروں) کو پسند نہیں کرتا (ف 9)
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ مَّا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 16:24 in the Quran reader
اور جب ان (بےایمانوں) سے کوئی کہتا ہے تمہارے مالک نے کیا اتارا تو کہتے ہیں (اجی) اگلوں کی کہانیاں (ف 10) ہیں
لِیَحْمِلُوْۤا اَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۙ وَ مِنْ اَوْزَارِ الَّذِیْنَ یُضِلُّوْنَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ۠ Open ayah 16:25 in the Quran reader
آکر وہ اپنے (گناہوں کے) پورے بوجھ قیامت کے دنا ٹھائیں گے (کیونکہ ان کا کوئی گناہ معاف تو ہوگا نہیں) اور جن لوگوں کو بےجانے بوجھے گمراہ کرتے ہیں (ف 11) ان کے (گناہوں کے بھی) کچھ بوجھ اٹھائیں گے سن لو کیا برا بوجھ اٹھا رہے ہیں ان سے پہلے جو (کافر) گزر گئے
قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتَى اللّٰهُ بُنْیَانَهُمْ مِّنَ الْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَیْهِمُ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ اَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 16:26 in the Quran reader
انہوں نے بھی (اللہ کے خلاف) دائو کیا۔ اللہ نے ان کے (دائوں کی) عمارت کی جڑ سے خبر لی اور (دھڑ دھڑا کر) اوپر سے چھت آرہا (مکر کی ساری عمارت بیٹھ گئی) اور جدھر سے ان کو خیال (بھی) نہ تھا ادھر سے عذاب آن پہنچا (ف 1)
ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یُخْزِیْهِمْ وَ یَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تُشَآقُّوْنَ فِیْهِمْ١ؕ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اِنَّ الْخِزْیَ الْیَوْمَ وَ السُّوْٓءَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَۙ Open ayah 16:27 in the Quran reader
پھر قیامت کے دن خدا تعالیٰ ان کا رسوا کرے گا اور فرمائے گا میرے وہ شریک (یعنی جن کو تم میرا شریک سمجھتے تھے) کہاں ہیں جن کے مقدمے میں تم (ایمان والوں سے) جھگڑا کیا کرتے تھے (ف 2) جن لوگوں کو (دنیا میں) علم دیا گیا تھا (پیغمبر یا اور نیک لوگ) بول اٹھیں گے آج کے دن تو رسوائی اور برائی کافروں کی ہوگی
الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١۪ فَاَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوْٓءٍ١ؕ بَلٰۤى اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 16:28 in the Quran reader
جن کی (دنیا میں) فرشتوں نے جب جانیں نکالیں تھیں وہ اپنے پر آپ ظلم کررہے تھے (شرک میں مبتلا تھے) پر (مرتے وقت) صلح کی لینے لگے (سب جھگڑا بھول گئے اور کہنے لگے) ہم تو کوئی برا کام نہیں کرتے تھے (فرشتوں نے کہا) کیوں نہیں (ف 3) بیشک اللہ کو معلوم ہے جو تم دنیا میں کرتے تھے (ف 4)
فَادْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ Open ayah 16:29 in the Quran reader
اب جہنم کے دروازوں میں گھسو ہمیشہ اسی میں رہو گے غروری لوگوں کا کیا بھرا ٹھکانہ ہے (اب یہ سب غرور ناک کی راہ نکل جائے گا)
وَ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا مَا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوْا خَیْرًا١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ١ؕ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 16:30 in the Quran reader
اور جو لوگ پرہیز گار (مومن ہیں ان سے کہا گیا کہ تمہارے سے مالک نے کیا اتارا تو کہنے لگے اچھا (اتارا) جنہوں نے بھلائی (ف 5) کی ان کو اس دنیا میں بھی، بھلائی ملے گی (ف 6) اور آخرت کا گھر تو ان کے لئے کہیں بہتر ہے دنیا سے بہت زیادہ ان کو چین ملے گا اور پرہیز گاروں کا گھر کیا اچھا ہے
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ١ؕ كَذٰلِكَ یَجْزِی اللّٰهُ الْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 16:31 in the Quran reader
رہنے کے لئے باغ ہیں جن میں جاویں گے ان کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں جو چاہیں گے وہ ان کے لئے وہاں حاضر اللہ پرہیز گاروں کو (جو شرک اور کفر اور گناہوں سے بچتے ہیں) ایسا ہی بدلہ دے گا
الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ طَیِّبِیْنَ١ۙ یَقُوْلُوْنَ سَلٰمٌ عَلَیْكُمُ١ۙ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 16:32 in the Quran reader
جن کی جانیں فرشتے جب نکالتے ہئیں تو وہ (کفر اور شرک سے پاک ہوتے ہیں فرشتے) کہتے ہیں تم سلامت رہو (مزے سے) اپنے (نیک) کاموں کے بدل بہشت میں1 جائو
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 16:33 in the Quran reader
تو یہ (کافر) کیا اس کی راہ دیکھتے ہیں کہ فرشتے ان کے پاس (جان نکالنے کو آموجود ہوں یا تیرے مالک کا عذاب آپہنچے (یا قیامت) ان سے پہلے جو لوگ گذر چکے انہوں نے بھی ایسا ہی کیا3 اور اللہ تعالین نے ان پر (عذاب بھیج کر) ظلم نہیں کیا وہ اپنے پر آپ ظلم کرتے تھے4
فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 16:34 in the Quran reader
آخر (جیسے برے) کام کرتے تھے انہیں کی برائیاں ان پر پڑگئیں (یعنی ان کا بدلہ ملا) اور جس عذاب پر ٹھٹھا مارتے تھے اسی نے ان کو آگھیرا
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ نَّحْنُ وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمْنَا مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۚ فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 16:35 in the Quran reader
اور مشرک کہتے ہیں (ہمارا کیا قصور ہے) اگر اللہ چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادا اس کے سوا اور کسی چیز5 کون ہپوجتے اور نہ ہم اللہ کے بغیر حرام کئے اپنی طرف سے کسی چیز کو حرام ٹھہراتے ان سے پہلے جو کافر گذر رہے ہیں انہوں نے بھی ایسا ہی حیلہ اور حوالہ کیا پیغمبرو سے کج بخشی کی تو پیغمبروں کے ذمہ کچھ کام نہیں صرف کھول کر اللہ کا حکم پہنچا دینا ہے6
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللّٰهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَیْهِ الضَّلٰلَةُ١ؕ فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 16:36 in the Quran reader
اور ہم تو ہر قوم میں ایک پیغمبر بھیج چکے ہیں (یہ حکم دے کر) کہ اللہ تعالیٰ کو پوجو اور طاغوت سے بچے7 رہو (طاغوت جو اللہ کے سوا پوجا جاوے) تو پیغمبروں کے سمجھانے سے) کسی کو اللہ نے راہ پر لگا دیا اور کسی پر گمراہی جم گئی تھی8 تو (اے قریش کے کافرو) ذرا ملک میں سیر کرو دیکھو (پیغمبروں کو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا9
اِنْ تَحْرِصْ عَلٰى هُدٰىهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ یُّضِلُّ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ Open ayah 16:37 in the Quran reader
(اے پیغمبر) اگر تجھ کو ان کے راہ پر لانے کی حرص ہے ( تو تیرے حرص کرنے سے کچھ نہ ہو اگ) کیونکہ اللہ نے جن کو گمراہ کرنا چاہا ہے وہ راہ پر نہیں آسکتے اور نہ کوئی راہ پر لانے کے لئے ان کی مدد کرسکتا ہے1 ہے
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ لَا یَبْعَثُ اللّٰهُ مَنْ یَّمُوْتُ١ؕ بَلٰى وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 16:38 in the Quran reader
اور ان کافروں نے اللہ کی قسمیں کھائیں زور کی قسمیں جو کوئی مرجائے پھر اللہ اس کو زندہ کر کے نہیں اٹھائے گا2 (اے پیغمبر کہہ دے) کیوں نہیں ( ضرور اللہ اٹھائے گا) سچا وعدہ ہے اس پر (جس کا پورا کرنا اس کو ضروری ہے) لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے3
لِیُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِیْ یَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِ وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰذِبِیْنَ Open ayah 16:39 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ ان کو پھر زندہ کر کے) اس لئے (اٹھائے گا) کہ جن باتوں میں وہ دنیا میں اختلاف کرتے رہے ان پر کھول دے حق کیا ہے وہ ظاہرہ جائے) اور اس لئے کہ کافر یہ جان لیں وہ جھوٹے تھے4
اِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْءٍ اِذَاۤ اَرَدْنٰهُ اَنْ نَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠ Open ayah 16:40 in the Quran reader
(مرنے بعد پھر جلا کر اٹھانا ہم کو کیا مشکل ہے ہم تو جب کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہمارا کہنا یہی ہوتا ہے کہتے ہیں ہوجاوہ ہوجاتا ہے5