15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsاشرف الحواشی
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 15:1 in the Quran reader
یہ کتاب اور کھلے قرآن کی آیتیں ہیں10
رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ Open ayah 15:2 in the Quran reader
بہت بار کافر یہ آرزو کریں گے کاش وہ دنیا میں مسلمان ہوتے1
ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 15:3 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ان کو اپنے حال پر چھوڑ دے وہ کھاتے پیتے اور مزے اڑاتے ہیں اور دنیا کی آرزو ان کو غفلت میں رکھے اب قریب ان کو معلوم ہوجائے گا2
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ Open ayah 15:4 in the Quran reader
اور ہم نے جس بستی کو تبا کیا اس کی مدت مکھی ہوئی تھی3
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ Open ayah 15:5 in the Quran reader
کوئی قوم اپنی معیاد سے جو اللہ تعالیٰ نے مقرر کر رکھی ہے نہ آگے بڑھ سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے4 ہے
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ Open ayah 15:6 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) کے کافر ہنسی ٹھٹھے سے تجھ کو کہتے ہیں اے وہ شخص جس پر قرآن اترا یعنی اس کے گمان کے موافق تو5 تو تو دیوانہ ہے
لَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰٓئِكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 15:7 in the Quran reader
بھلا اگر تو سچا ہے تو فرشتوں کو ہمارے سامنے کیوں نہیں لاتا6 فرشتوں کو
مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ Open ayah 15:8 in the Quran reader
تو ہم عذاب دے کر اتارتی ہیں اور اگر فرشتیاتریں اس وقت ان کو مہلت نہ ملے گی7
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ Open ayah 15:9 in the Quran reader
بیشک قرآن کو ہم ہی نے اتارا ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں8
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 15:10 in the Quran reader
اور ہم تجھ سے پہلے اگلے کئی فرقوں میں پیغمبر بھیج چکے ہیں
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 15:11 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس کوئی پیغمبر آیاتو وہ اس سے ہنستے رہے9
كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ Open ayah 15:12 in the Quran reader
ایسے ہی ہم ان بدکاروں مکہ کے کافروں کے دلوں میں بھی کفر اور ٹھٹھا مذاق ڈال دیتے ہیں10
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 15:13 in the Quran reader
وہ قرآن پر ایمان نہ لائیں گے اور یہی طریقہ اگلوں سے ہوتا چلا آیا ہے11
وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَۙ Open ayah 15:14 in the Quran reader
اور ان کافروں کا تو یہ حال ہے اگر ہم ان پر آسمان کا ایک دروازہ کھول دیں اور اوپر چڑھنے کا سامان کردیں) پھر وہ دن دہاڑے اس پر چڑھتے رہیں تو بھی ایمان لانیوالے نہیں
لَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَ۠ Open ayah 15:15 in the Quran reader
ضرور کہیں گے کچھ نہیں ہماری آنکھیں متوالی ہوگئی ہیں نہیں ہم لوگوں پر جادو ہا ہے
وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَۙ Open ayah 15:16 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان میں برج بنائے اور12 اور دیکھنے والوں کے لئے آسمان کو ستاروں سے آراستہ کیا
وَ حَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ Open ayah 15:17 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان کو ہر ایک شیطان مردودوں کے وہاں جانے سے بچا رکھا ہے (فرشتے چوکیدانر کرتے ہیں)
اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 15:18 in the Quran reader
مگر جو کوئی چوری پیسے کوئی بات سن بھاگیتو اس کے پیچھے کھلا چمکتا ہوا شعلہ لگتا ہے1
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ Open ayah 15:19 in the Quran reader
اور ہم نے زمین کو پھیلایا اور اس میں بوجھل پہاڑ رکھے اور ہر چیز اس میں یا پہاڑوں میں انداز کے ساتھ اگائی یا پیدا کی2
وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ Open ayah 15:20 in the Quran reader
اور زمین میں ہم نے تمہاری گزر کے سامان بنائے کھانے پینے رہنے کے اور ان کے جن کو تم روزی نہیں دیتے3
وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآئِنُهٗ١٘ وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ Open ayah 15:21 in the Quran reader
اور کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں یعنی ہر چیز افراط موجود ہے اور ہم ایک ٹھہرے ہوئے انداز سے اس کو اتارتے ہیں4
وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ لَهٗ بِخٰزِنِیْنَ Open ayah 15:22 in the Quran reader
اور ہم نے پانی بھری ہوائیں چلائیں پھر ہم نے آسمان سے پانی برسایا اور تم کو وہ پانی پلایا اور تم تو اس کو روک کر رکھ بھی نہیں سکتے5
وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ Open ayah 15:23 in the Quran reader
اور ہم ہی لوگوں کو اور تمام جانداروں کو جلاتے ہیں اور مارتے ہیں اور ہم ہی سب کے وارث ہیں6
وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ Open ayah 15:24 in the Quran reader
اور ہم جانتے ہیں جو قوم سے پہلے گزرے اور ہم جانتے ہیں جو بعد کو قیامت تک پیدا ہونگے
وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 15:25 in the Quran reader
اور بیشک تیرا مالک قیامت کے دن ان سب کو اکٹھا کریگا وہ حکمت والا خبردار ہے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍۚ Open ayah 15:26 in the Quran reader
اور ہم نے آدمی کو یعنی آدم کو کھٹکھٹاتے کالے سڑے گارے سے پیدا کیا7
وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ Open ayah 15:27 in the Quran reader
اور جان8 یعنی جنوں کے باپ یا شیطان ابلیس کو ہم نے پہلے ہی سے یعنی آدم سے پہلے بہت گرم آگ سے پیدا کیا9
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ Open ayah 15:28 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) وہ وقت یاد کر جب تیرے مالک نے فرشتوں سے کہا میں کھنکھٹاتے کالے سڑے کیچڑ سے ایک بشر پیدا کرنے والا ہوں
فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ Open ayah 15:29 in the Quran reader
جب میں اس کو پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی جان پھونک دوں1 وہ زندہ ہوجائے تو تم سب اس کی تعظیم کے لئے سجدے میں گرپڑنا
فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ Open ayah 15:30 in the Quran reader
جب اللہ تعالیٰ نے اس کو بنایا اور اس میں جان پھونکی تو سب فرشتوں نے2 سجدہ کیا
اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 15:31 in the Quran reader
مگر ابلیس نے یہ نہ مانا کہ وہ سجدہ کرنے والوں میں شریک ہو
قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا لَكَ اَلَّا تَكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 15:32 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ابلیس ! تو سجدہ کرنے والوں میں شریک نہیں ہوتا
قَالَ لَمْ اَكُنْ لِّاَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهٗ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ Open ayah 15:33 in the Quran reader
اور میرا حکم کیوں نہیں سنتا اور غرور اور تکبر کی راہ سے) کہنے لگائیں تو ایک بشر کو جس کو تو نے کھٹکھٹاتے کالے سڑے کیچڑ سے بنایا سجدہ کرنے والا نہیں3
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۙ Open ayah 15:34 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ نے فرمایا تو چل دور ہو جنت سے نکل جا (یا اس مرتبے سے جو تجھ کو دیا گیا ہے تو مردود ہے
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ Open ayah 15:35 in the Quran reader
اور قیامت کے دنتک تجھ پر پھٹکار ہے اس کے بعد سخت عذاب ھبی ہوگا
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 15:36 in the Quran reader
ابلیس نے کہا مالک میرا ہے جب تو نے مجھ کو مردود ہی کردیا تو مجھ کو اس دن تک مہلت دے زندہ رکھ تین دن تک لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے4
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 15:37 in the Quran reader
پروردگار نے فرمایا اچھا تجھ کو مہلت ہے5
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 15:38 in the Quran reader
ٹھہرے ہوئے وقت کے دن تک
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:39 in the Quran reader
کہنے لگا مالک میرے جیتے تو نے مجھ کو بےراہ کردیا6 میں بھی ضرور ان کو یعنی آدم کی اولاد کو زمین میں گناہ پا دینا کے ساز و سامان بھلے کر دکھائوں گا اور میں ضرور ان سب کو بےراہ کر دوں گا