16. Surah An-Nahl
النحلThe Bee · 128 ayahsاشرف الحواشی
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 16:41 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے (کافروں کا) ظلم اٹھانے کے بعد6 اللہ تعالیٰ کی راہ میں ملک چھوڑا اپنا ان کو ہم دنیا میں اچھا ٹھکانا دیں7 گے اور آخرت میں جو بدلہ (ملنے والا ہے) وہ تو (کہیں بڑھ کر ہے کاش یہ کافر (اس بات کو) جانتے ہوتے
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ Open ayah 16:42 in the Quran reader
(یہ اپنا ملک چھوڑنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے (کافروں کے ستائے پر یا ہجرت پر یا جہاد پر) صبر کیا اور اپنے مالک پر وہ بھروسہ رکھتے ہیں
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 16:43 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ہم نے تجھ سے پہلے بھی مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا ان کو وحی بھیجتے رہے (لوگو) اگر تم نہیں جانتے تو کتاب والوں یہود اور نصاری کے عالموں سے پوچھ لو8
بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ١ؕ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 16:44 in the Quran reader
اور پیغمبروں کو معجزے اور کتابیں دیکر بھیجا اور (اے پیغمبر اسی طرح ہم نے تجھ پر بھی قرآن اتارا اس لئے کہ تو لوگوں کو سمجھا دے کھول کر بتلاوے جو ان کی طرف اترا9
اَفَاَمِنَ الَّذِیْنَ مَكَرُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّخْسِفَ اللّٰهُ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَۙ Open ayah 16:45 in the Quran reader
اور اس لئے کہ اوہ خود بھی) غور کریں کیا جو لوگ برے برے مگر کر رہے ہیں اور آنحضرت کو تکلیف پہنچانا چاہتے ہیں) ان کو یہ ڈر نہیں ہے کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا مارے (جیسے قارون کو دھنسا مارا) یا جدھر سے ان کو خیال بھی نہ ہو
اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ Open ayah 16:46 in the Quran reader
(ادھر سے ان پر اللہ) کا عذاب آدھمکے یا چلتے پھرتے ان کو دھر پکڑے پھر وہ (خدا کو) ہرا نہیں سکتے1
اَوْ یَاْخُذَهُمْ عَلٰى تَخَوُّفٍ١ؕ فَاِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 16:47 in the Quran reader
یا جب ان کا کھٹکا ہوا اس وقت دھر پکڑے2 تو (اے لوگو بات یہ ہے کہ) تمہارا مالک شفقت والا مہربان ہے3
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَ هُمْ دٰخِرُوْنَ Open ayah 16:48 in the Quran reader
(وہ عذاب اتارتنے میں جلدی نہیں کرتا) کیا ان لوگوں نے ان چیزوں کو نہیں دیکھا جو اللہ نے پیدا کیں میں ان کے سائے کبھی داہنی طرف کبھی بائیں طرف ڈھلتے ہیں (یا صبح کو داہنی طرف سایہ پڑتا ہے شام کو بائیں طرف)
وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 16:49 in the Quran reader
اللہ کو عاجزی کے ساتھ سجدہ کر رہے ہیں4 اور آسمان اور زمین میں جتنے جاندار ہیں اور فرشتے سب اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ (اس کی عبادت سے) مقررہ نہیں کرتے5
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ۠۩ Open ayah 16:50 in the Quran reader
(یعنی فرشتے) اوپر کی طرف سے اپنے مالک سے ڈرتے ہیں6 کیونکہ مالک ان کے اوپر اپنے عرش پر ہے) اور ان کو جو حکم ہوتا ہے وہ بجا لاتے ہیں
وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِ١ۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ Open ayah 16:51 in the Quran reader
اور لوگو اللہ نے فرمایا دو خدا مت بنائو بس وہی ایک خدا ہے تو مجھ ہی سے ڈرو7
وَ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَهُ الدِّیْنُ وَاصِبًا١ؕ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَتَّقُوْنَ Open ayah 16:52 in the Quran reader
اور اسی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے اور اسی کی عبادت ہمیشہ قائم ہے (یا اسی کی فرمانبرداری لازم ہے) کیا تم خدا کے سوا دوسرے کسی سے ڈرتے ہو8
وَ مَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَیْهِ تَجْئَرُوْنَۚ Open ayah 16:53 in the Quran reader
اور جتنی نعمتیں تمہارے پاس ہیں وہ بھی سب اللہ کی دی ہوئی ہیں پھر جب تم کو تکلیف پہنچتی ہے تو (بھی) اسی کے آگے بلبلاتے ہو (چلاتے ہو اسی سے فریاد کرتے ہو)
ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 16:54 in the Quran reader
پھر جب وہ تمہاری تکلیف دور کردیتا ہے تو (تم میں سے کچھ لوگ (جو اکفر ہیں) اپنے مالک کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں9
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:55 in the Quran reader
ان کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے دیے کی صجو نعمتیں ہم نے ان کو دی ہیں) ناشکری کریں خیر (چند روز) مرہ10 اٹھا لو آگے چل کر تم کو معلوم ہوگا
وَ یَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا یَعْلَمُوْنَ نَصِیْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ١ؕ تَاللّٰهِ لَتُسْئَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَفْتَرُوْنَ Open ayah 16:56 in the Quran reader
اور یہ لوگ (کافر) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ حصہ کا ٹھہراتے ہیں جن کو شعور ہی نہیں1 ہے قسم خدا کی (کافرو) جو تم جھوٹ یا جیتے ہو (قیامت کے دن اس کی باز پرس تم سے ہوگی
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ١ۙ وَ لَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 16:57 in the Quran reader
اور کہتے ہیں اللہ کی بٹیاں ہیں (فرشتوں کو اللہ کی بٹیاں بناتے ہیں) وہ پاک ذات ہے2 اور ان کو من مانے بیٹے ملے3
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌۚ Open ayah 16:58 in the Quran reader
اور ان کافروں کا حال یہ ہے جب ان میں سے کسی کو بیٹی کی خبر دی جاتی ہے کہ تمہارے گھر بیٹی پیدا ہوئی تو مارے رنج کے اس کا منہ کالا پڑجاتا ہے اور گھٹ کر رہ جاتا ہے4
یَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْٓءِ مَا بُشِّرَ بِهٖ١ؕ اَیُمْسِكُهٗ عَلٰى هُوْنٍ اَمْ یَدُسُّهٗ فِی التُّرَابِ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ Open ayah 16:59 in the Quran reader
بیٹی پیدا ہونے کی بری خبر کی وجہ سے اس کو دی گئی تھی لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے دل میں سوچتا ہے کیا اس کو ذلت کیساتھ رہنے دے یا اس کو مٹی میں دبا دے زندہ گارڈ ر سے جیسے اکثر مشرکین کیا کرتے تھے) سنو تو یہ کافر اللہ کے لئے کیا بری تجویز کرتے ہیں5
لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ١ۚ وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ Open ayah 16:60 in the Quran reader
جو لوگ آخرت کا یقین نہیں رکھتے6 انہیں کو ایسی بری باتیں مبارک رہیں7 اور اللہ کی تو وہ صفت ہے جو سب سے عمدہ تمام خلوقات کی مشابہت سے پاک اور وہ زبردست ہے حکمت والا
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا تَرَكَ عَلَیْهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 16:61 in the Quran reader
اور اگر اللہ بندوں کو ان کی نافرمانیوں پر جھٹ پکڑ لیا کرے تو ساری زمین پر ایک جاندار باقی نہ چھوڑے8 مگر وہ ان کو ایک ٹھہرے ہوئے وعدے تک مہلت دیتا ہے9 جب ان کا وعدہ آ پہنچتا ہے تو ایک گھڑی آگے یا پیچھے نہیں ہوسکتے
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ مَا یَكْرَهُوْنَ وَ تَصِفُ اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنٰى١ؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ Open ayah 16:62 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ کے لئے وہ تجویز کرتے ہیں جو اپنے لئے پسند نہیں کرتے10 اور اپنی زبانوں سے جھوٹی باتیں نکالتے ہیں کہ آخرت میں) ان کو بھلائی ہوگی11 بیشک (بھلائی تو نہیں یہ ہوگا) ان کے لئے دوزخ کی آگ موجود ہے بلکہ اور دوزخیوں سے پہلے دوزخ میں12 جائیں گے
تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 16:63 in the Quran reader
قسم اللہ کی یعنی ہم کو اپنی قسم ہم تجھ سے پہلے کئی قوموں کی طرف پیغمبر بھیج چکے ہیں پھر شیطان نے ان کو بہکایا جو کام وہ کر رہے ہیں13 تھے وہی ان کو ان کی نظر میں اچھے کر دکھا ہے14 اب آپ (دنیا میں) شیطان ہی ان کا رفیق ہے1 ہے اور ان کو آخرت میں) تکلیف کا عذاب ہونیوالا ہے
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ۙ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 16:64 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ہم نے تجویز یہ کتاب اس لئے اتاری ہے کہ تو لوگوں سے وہ باتیں کھول کر بیان کردے جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں (توحید اور حشر و نشر کی باتیں) اور یہ کتاب ایمان والوں کو راہ سوجھانے والی اور رحمت ہے
وَ اللّٰهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ۠ Open ayah 16:65 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ ہی نے آسمان سے پانی برسایا پھر زمین کو مرے بعد اس پانی یس جلایا2 جو لوگ (دل لگا کر) سنتے ہیں ان کے لئے اس میں (خدا کی قدرت کی) نشانی ہے3
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ Open ayah 16:66 in the Quran reader
اور (لوگو) تم کو چوپائے جانوروں (گائے، بکری، اونٹ) ہیں بھی سوچنے کا موقع ہے ان کے پیٹوں میں جو چیزیں ہیں گوبر اور خون میں سے ہم تم کو خالص دودھ پلاتے ہیں (نہ اس میں خون کا رنگ ہے نہ گوبر کی بو ہے) پینے والے اس کو مزے سے (غٹ غٹ) پی جاتے ہیں
وَ مِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِیْلِ وَ الْاَعْنَابِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ Open ayah 16:67 in the Quran reader
اور (اسی طرح) کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم شراب بناتے ہو اور عمدہ کھانا4 جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لئے اس میں (خدا کی قدرت کی) نشانی ہے
وَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَۙ Open ayah 16:68 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) تیرے مالک نے شہد کی مکھی کو سکھلایا5 یا کہ پہاڑوں اور درختوں اور چھتوں میں گھر بنا (یعنی چھتے لگا)
ثُمَّ كُلِیْ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسْلُكِیْ سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا١ؕ یَخْرُجُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 16:69 in the Quran reader
پھر ہر قسم کے پھل (اور پھول) چوستی6 رہ پھر الوٹ کر) اپنے مالک کے آسان رستوں میں چلی جا7 (اور چھتے میں داخل ہوجا) اس کے پیٹ سے ایک پینے کی چیز نکلتی ہے (یعنی شہد) کئی طرح کے رنگ کی8 اس میں لوگوں کی تندرستی (شفا)9 ہے (کئی بیماریوں کے لئے) جو لوگ غور کرتے ہیں ان کے لئے اس میں (خدا کی قدرت کی) نشانی ہے10
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ یَتَوَفّٰىكُمْ١ۙ۫ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اِلٰۤى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَیْ لَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 16:70 in the Quran reader
اور لوگو) اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا پھر وہی تمہاری جان نکالتا ہے اور تم میں سے کوئی نکمی (خراب) عمر کو پہنچ جاتا ہے اس لئے کہ بہت کچھ) جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے2 بیشک اللہ جانتا ہے قدرت والاف 3(سب کچھ کرسکتا ہے)
وَ اللّٰهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ فِی الرِّزْقِ١ۚ فَمَا الَّذِیْنَ فُضِّلُوْا بِرَآدِّیْ رِزْقِهِمْ عَلٰى مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَهُمْ فِیْهِ سَوَآءٌ١ؕ اَفَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ Open ayah 16:71 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ایک کو دوسرے سے زیادہ روزی دی ہے پھر جن کو زیادہ روزی ملی ہے وہ اپنی روزی اپنے غلاموں کو دنیے والے نہیں اور غلاموں کو مال و دولت میں) اپنے برابر کرنے والے3 نہیں کیا یہ لوگ اللہ کی نعمتوں کے منکر ہیں4 ہیں
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِیْنَ وَ حَفَدَةً وَّ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ هُمْ یَكْفُرُوْنَۙ Open ayah 16:72 in the Quran reader
اور اللہ نیتم ہی میں سے تمہاری بیبیوں کو بنایا اور تمہاری بی بیوں سے تمہارے بیٹے اور پوتے اور نواسے پیدا کئے (یا بیٹیاں یا سسرالی رشتہ دار) اور تم کو مزیدار چیزیں کھانے کو دیں کیا یہ لوگ جھوٹ کو (بوتوں کو) تو مانتے ہیں5 اور اللہ کے احسان کو نہیں مانتے6
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ شَیْئًا وَّ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَۚ Open ayah 16:73 in the Quran reader
اور یہ لوگ (مشرک) اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جو آسمان اور زمین سے روزی دینے کا کوئی اختیار ہی نہیں رکھتے7 نہ ان کو صکچھ بھی) طاقت ہے8
فَلَا تَضْرِبُوْا لِلّٰهِ الْاَمْثَالَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:74 in the Quran reader
تو اللہ تعالیٰ کے لئے (دنیا والوں کی طرح) مثالیں نہ بیان کرو9 اوہ مخلوقات کی مشابہت سے پاک ہے اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے10
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْكًا لَّا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ مَنْ رَّزَقْنٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ یُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَّ جَهْرًا١ؕ هَلْ یَسْتَوٗنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:75 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ ایک مثال بیان کرتا ہے ایک شخص غلام ہے دوسرے بندے کے ملک جو کسی بات کا اختیار نہیں رکھتا11 اور ایک شخص وہ ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے اچھی دولت دے رکھی ہے وہ پیچھے اور کھلے اسمیں سے خرچ کرتا رہتا ہے کیا یہ دونوں برابر ہوسکتے12 ہیں شکر اللہ کا بس تم قائل ہوچکے) لیکن بات یہ ہے) ان کافروں میں اکثر ان باتوں کو نہیں جانتے1
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠ Open ayah 16:76 in the Quran reader
اور اللہ ایک اور مثال بیان کرتا ہے وہ مرد ہیں ایک ان میں گونگا جو بہرہ بھی ہوتا ہے وہ غلام ہے ض کچھ نہیں کرسکتا2 اپنے مالک پر (اس کا رہنا) ایک بوجھ ہے جہاں کہیں وہ (یعنی مالک) اس کو بھیجتا ہے وہ کام بنا کر نہیں3 آتا کیا یہ (بےمصرف غلام) اور وہ (ہوشیار اور عقلمند) شخص برابر ہے جو (اپنے کا متو درست رکھتا ہی ہے دوسرے لوگوں کو بھی سیدھی روش سکھلاتا ہے اور آپ بھی سیدھی روش پر ہے4
وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَاۤ اَمْرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ هُوَ اَقْرَبُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 16:77 in the Quran reader
اور آسمان اور زمین میں5 غیب کی باتیں اللہ ہی کو معلوم ہیں اور قیامت کا قائم ہونا ( اللہ تعالیٰ کے نزدیک) ایسا ہے جیسے آنکھ جھپکنا یا اس سے بھی کم6 بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے
وَ اللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْئًا١ۙ وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 16:78 in the Quran reader
اور (لوگو) اللہ تعالیٰ نے تم کو تمہاری مائوں کے پیٹوں سے نکالا اس وقت تم کچھ نہیں جانتے تھے اور تم کو سننے کو کان دیئے اور دیکھنے کو آنکھیں دیں اور سوچنے سمجھنے کو دل دیئے اس لئے کہ تم شکر کرو7
اَلَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِ١ؕ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 16:79 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا وہ ادھر بیچ آسمان کے حکم کے تابعدار ہیں اڑ رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہی ان کو سمھلاتا ہے8 بیشک جو ایماندار ہیں ان کے لئے اس میں (ایک قدرت) کی نشانی ہے9
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 16:80 in the Quran reader
اور اللہ نے تمہارے گھروں کو تمہارے لئے ٹھکانا بنایا ( کام کاج کر کے ان میں آرام لیتے ہو) اور چوپائے جانوروں کی کھالوں سے تمہاریلئے ڈیرے بنائے جب تم سفر میں کوچ کرتے ہو10 اور جب تم ٹھہرتے ہو تو ان کو ہلکا (پھلکا) پاتے ہو (اسو جہ سے سفر میں سالتھ لیجاتے ہو) اور ان کی اون اور روئیں اور بالوں سے کسی طرح کے سامان اور کام کی چیزیں ایک وقت تک1