16. Surah An-Nahl
النحلThe Bee · 128 ayahsاشرف الحواشی
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمْ بَاْسَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ Open ayah 16:81 in the Quran reader
اور ان گھروں کے سوا جو لوگ بالکل مقدور نہیں رکھتے ان کی آسائش کے لئے) اللہ نے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں سے (جیسے جھاڑ پہاڑ وغیرہ) تمہارے لئے سائے بنائے اور پہاڑوں میں چھپ رہنے کی غار ( یا تراشے ہوئے مکان اور تمہارے لئے کپڑے کے) کرتے بنائے جو تم کو گرمی اور سردی2 اسے بچاتے ہیں اور (لوہے کے) کرتے (زر میں جو شن وغیرہ) جو لڑائی میں) تم کو تمہاری مار سے بچاتے ہیں یعنی ایک دوسرے پر جب وار کرتے ہو) اللہ تعالیٰ اسی طرح جیسے میب نعمتیں تم کو دیں اپنا احسان تم پر پورا کرتا ہے اس لئے کہ تم اس کا حکم مانو3
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 16:82 in the Quran reader
پھر اگر یہ لوگ اتنا سمجھانے پر بھی نہ مانیں تو تیرے ذمہ کھول کر اللہ کا حکم دینا ہے4
یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ یُنْكِرُوْنَهَا وَ اَكْثَرُهُمُ الْكٰفِرُوْنَ۠ Open ayah 16:83 in the Quran reader
یہ لوگ اللہ کی نعمتوں کو خوب پہنچانتے ہیں پھر جان بوجھ کر ان کو نہیں مانتے اور ان میں اکثر ناشکرے ہیں
وَ یَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا ثُمَّ لَا یُؤْذَنُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ Open ayah 16:84 in the Quran reader
اور وہ دن یاد کرو جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے6 پھر جو لوگ دنیا میں کافر7 ہے ان کو بولنے کی یا غدر کرنے کی اجازت نہ ہوگی اور نہ وہ لوٹنے پائیں گے8 کے
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ Open ayah 16:85 in the Quran reader
اور جب یہ ظالم (مشرک) عذاب دیکھیں گے (دوزخ میں داخل ہونگے) تو پھر کسی صورت سے) انکا عذاب ہلکا نہ ہوگا اور نہ ان کو مہلت ملے گی9
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِیْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ١ۚ فَاَلْقَوْا اِلَیْهِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَۚ Open ayah 16:86 in the Quran reader
اور جب یہ مشرک ان کو دیکھیں گے جن کو دنیا میں خدا کا شریک بنایا تھا تو بول اٹھیں گے مالک ہمارے یہی ہیں وہ شریک ہمارے جن کو ہم صدنیا میں) تیرے سوا پکارتے تھے وہ الٹ کر ان کو جواب دیں گے تم تو بالکل جھوٹے ہو10
وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَئِذِ اِ۟لسَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ Open ayah 16:87 in the Quran reader
اور آخر کافر لوگ اس دن اللہ کے سامنے سر جھکائیں گے اور عاجز ہو کر جو حکم ہوگا مان لیں گے اور جتنی جھوٹی باتیں دنیا میں بنایا کرتے تھے11
اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ Open ayah 16:88 in the Quran reader
وہ سب کئی گذری ہوجائیں گی جو لوگ (خود) کافر رہے اور (دوسروں) کو اللہ کی راہ سے روکتے رہے (ان کو بھی مسلمان نہ ہونے دیا) ان کو شرارت کے بدل عذاب پر عذاب ہم بڑھاتے جائیں گے (1)
وَ یَوْمَ نَبْعَثُ فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا عَلَیْهِمْ مِّنْ اَنْفُسِهِمْ وَجِئْنَا بِكَ شَهِیْدًا عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ١ؕ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ تِبْیَانًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ۠ Open ayah 16:89 in the Quran reader
اور (وہ دن یاد کر) جس دن ہم ہر امت میں انہی میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے2 اور (اے پیغمبر) تجھ کو ان لوگوں پر یعنی آخری زمانہ کی امت پر) گواہ بنا کر لائیں گے3 اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب اتاری یعنی قرآن مجید جس میں ہر چیز کا اچھا بیان ہے4
اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ وَ اِیْتَآئِ ذِی الْقُرْبٰى وَ یَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ وَ الْبَغْیِ١ۚ یَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 16:90 in the Quran reader
اور مسلمانوں کو (دین کی سچی) راہ بتانے والی اور رحمت اور خوشخبری ہے اللہ تعالیٰ سچ کی راہ پر چلنے کا اور احسان کرنے کا حکم دیتا ہے اور (جو اپنے خرچ سے بچ رہے وہ) ناطے والوں کو5 دینے کا اور بےحیائی (فسق و فجور جیسے زنا لواطت وغیرہ) اور برے کام (جو شرع کے خلاف ہو) اور ظلم سے6 یا بغاوت اور حسد سے منع کرتا ہے البتہ تمک و اس لئے نصیحت کرتا ہے کہ تم یاد رکھو (یا اس کا خیال رکھو
وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ Open ayah 16:91 in the Quran reader
اور اللہ کا قرار پورا کرو جب تم قرار کرو7 اور قسموں کو پکا کرنے کے بعد ان کو8 نہ توڑو جس حال میں تم اللہ تعالیٰ کو اپنا ضامن کرچکے ہو بیشک اللہ تعالیٰ جو تم کرتے ہو وہ جانتا ہے (اگر تم قسم یا عہد کو توڑ دو گے تو وہ تم کو سزا دے گا)
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّتِیْ نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ اَنْكَاثًا١ؕ تَتَّخِذُوْنَ اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ اَنْ تَكُوْنَ اُمَّةٌ هِیَ اَرْبٰى مِنْ اُمَّةٍ١ؕ اِنَّمَا یَبْلُوْكُمُ اللّٰهُ بِهٖ١ؕ وَ لَیُبَیِّنَنَّ لَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ مَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ Open ayah 16:92 in the Quran reader
اور قسم توڑنے میں) اس عورت کی طرح نہ ہو جس نے اپنا کا تا ہوا سوت مضبوط کرنے (بٹنے اور درست کرنے یا محنت اٹھانے) کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کر کے توڑ ڈالا9 تم اپنی قسموں کو آپ میں مکر ( اور فریب یا فساد) کا ذریعہ کرتے ہو اس لئے کہ ایک گروہ کو دوسرے گروہ سے زور آور پاتے ہو1 اللہ تعالیٰ نے جو ایک گروہ کو زبردست کیا ہے اور دوسرے کو کمزور) اس سے تمہاری آزمائش کرتا ہے11 وہ بیشک جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو قیامت کے دن ان کو جکھول کر تم سے بیان کر دے گا
وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لٰكِنْ یُّضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ لَتُسْئَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 16:93 in the Quran reader
اور اگر خدا چاہتا تو تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا سب کا دین اور مذہب ایک ہی ہوتا مگر وہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے1 راہ پر لاتا ہے اور تم جو دنیا میں کر رہے ہو (قیامت میں) تم کو اس کی ضرور باز پرس ہوگی
وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعْدَ ثُبُوْتِهَا وَ تَذُوْقُوا السُّوْٓءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ وَ لَكُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 16:94 in the Quran reader
اور اپنی قسموں کو آپ میں مکر فریب یا فساد کا ذریعہ مت کرو ایسا نہ ہو کہ اسلام پر تمہارا قدم جم جانے کے بعد پھر اکھڑ جائے3 قسم توڑ کر پھر کافروں میں شریک ہو ائو) اور اللہ کی راہ سے روکنے کی سزا میں4 تم کو تکلیف پہنچے اور سخت عذاب ہو5
وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:95 in the Quran reader
اور اللہ کے ساتھ جو عہد کیا تھا (قسم کھائی) اس کے بدل دنیا کا تھوڑا سا فائدہ مت قبول کرو کیونکہ اللہ کے پاس جو تم کو ثواب ملنے والا ہے وہ تمہارے لئے (دنیا کے مال و متاع سے کہیں) بہتر ہے6 اگر تم سمجھو
مَا عِنْدَكُمْ یَنْفَدُ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ بَاقٍ١ؕ وَ لَنَجْزِیَنَّ الَّذِیْنَ صَبَرُوْۤا اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 16:96 in the Quran reader
(اسکی وجہ یہ ہے کہ) تمہارے پاس جو ہے وہ نبڑنے والاف 7 ہے اور اللہ کے پاس جو ہے وہ ہمیشہ باقی رہے گا (اس کو فنا اور زوال نہیں ہے) اور جن لوگوں نے صبر کیا8 ان کو ہم ضرور ان کے بہتر کاموں کا بدلہ دیں گے9
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّهٗ حَیٰوةً طَیِّبَةً١ۚ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 16:97 in the Quran reader
مرد ہو یا عورت جو کوئی ایمان کے ساتھ نیک کام کرے تو ہم (دنیا میں) اس کی زندگی پاک زندگی کریں گے10 اور ان کو ایسے لوگوں کو) ہم (قیامت میں) ضرور ان کے بہتر کاموں کا بدلہ دیں گی
فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ Open ayah 16:98 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر) جب تو قرآن پڑھنا چاہیتو شیطان مردود (کے وسوسوں) سے اللہ تعالیٰ کیپ ناہ مانگا کرف 11
اِنَّهٗ لَیْسَ لَهٗ سُلْطٰنٌ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ Open ayah 16:99 in the Quran reader
کیونکہ جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور اپنے مالک پر بھروسہ رکھتے ہیں ان پر شیطان کا کچھ زور نہیں چلتا ( اعوذ باللہ پڑھتے ہی شیطان بھاگ جاتا ہے)
اِنَّمَا سُلْطٰنُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَهٗ وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِهٖ مُشْرِكُوْنَ۠ Open ayah 16:100 in the Quran reader
شیطان کا زور بس انہیں پر چلتا ہے جو اس سے دوستی رکھتے ہیں (اس کا دم بھرتے ہیں کہا مانتے ہیں) اور اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہیں
وَ اِذَا بَدَّلْنَاۤ اٰیَةً مَّكَانَ اٰیَةٍ١ۙ وَّ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُنَزِّلُ قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُفْتَرٍ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:101 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر ان کافروں کا یہ حال ہے) جب ہم ایک آیت کے میل دوسری آیت اتارتے ہیں1 اور اللہ جو اتارتا ہے (اس کی مصلحت کو خوب جانتا ہے تو کہتے ہیں تو تو بس اپنے دل سے (آیتیں سنا لیتا ہے (بٹ لیتا ہے اور کہتا ہے اللہ نے اتاریں) بات یہ ہے کہ کان کافروں میں اکثر بےعلم ہیں2
قُلْ نَزَّلَهٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ Open ayah 16:102 in the Quran reader
(اے پیغمبر) ان کافروں سے کہہ دے اس قرآن کو تو پاک روح نے (حضرت جبریل نے) سچائی کے ساتھ (یا حکمت کے ساتھ) تیرے ملک کے پاس سے اتارا ہے اس لئے کہ ایمان والوں ( کے دلوں) کو (ایمان پر) مضبوط کر3 اور مسلمانوں کو ہدایت اور خوشخبری ہو4
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُهٗ بَشَرٌ١ؕ لِسَانُ الَّذِیْ یُلْحِدُوْنَ اِلَیْهِ اَعْجَمِیٌّ وَّ هٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ مُّبِیْنٌ Open ayah 16:103 in the Quran reader
اور ہم کو خوب معلوم ہے وہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص اس کو سکھا جاتا ہے (ان5 بیوقفوں نے اتنا بھی نہ سمجھا) جس کا نام لگاتے ہیں اس کی تو زبان عجمی ہے (عرب کے سوا دوسرے ملک کی زبان) اور یہ قرآن تو صاف عربی زبان میں ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۙ لَا یَهْدِیْهِمُ اللّٰهُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 16:104 in the Quran reader
جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر یقین نہیں رکھتے اللہ تعالیٰ ان کو (حق بات کی ہدایت نہیں کرتا6 اور ان کو آخرت میں تکلیف کا عذاب ہوگا
اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ Open ayah 16:105 in the Quran reader
جھوٹ تو وہ لوگ بٹتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں ہوتا اور وہ جھوٹے ہوتے ہیں7
مَنْ كَفَرَ بِاللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِهٖۤ اِلَّا مَنْ اُكْرِهَ وَ قَلْبُهٗ مُطْمَئِنٌّۢ بِالْاِیْمَانِ وَ لٰكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَیْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ Open ayah 16:106 in the Quran reader
جس شخص پر زبردستی کی جائے8 اور اس کا دل ایمان پر جما ہوا ہو (تو اس پر کچھ گناہ نہ ہوگا)9 لیکن جو کوئی ایمان لائے پیچھے دل کھول کر (یعنی رضا مندی اور خوشی سے) کفر کرے تو ایسے لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا غضب اترے گا اور ان کو بڑے عذاب ہوگا
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 16:107 in the Quran reader
یہ (غضب اور عذاب ان پر اس لئے ہوگا) کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں پسند کیا اور اس وجہ سے کہ) اللہ تعالیٰ کافر لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا (سچی راہ پر نہیں لگاتا)
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ سَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ Open ayah 16:108 in the Quran reader
یہی لوگ ہیں جن کے دلوں اور جن کے کانوں اور جنی کی آنکھوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر کردی ہے1 اور یہی لوگ خدا کے عذاب سے جو ان کو ہونے والا ہے غافل ہیں
لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ Open ayah 16:109 in the Quran reader
آخرت میں یہی لوگ ضرور ٹوٹا پائیں گے (گھاٹے میں پڑیں گے)
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ هَاجَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰهَدُوْا وَ صَبَرُوْۤا١ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ Open ayah 16:110 in the Quran reader
پھر جن لوگوں نے آفت میں پڑنے کے بعد (مشرکوں کی ایذائیں اٹھانے کے بعد) ہجرت کی2 پھر جہاد کیا اور تکلیفوں پر صبر کیا تو تیرا مالک ان امتحانوں کے بعد ان کو ضرور بخشنے والا ہے رحمت کرنے والاف 3
یَوْمَ تَاْتِیْ كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَّفْسِهَا وَ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ Open ayah 16:111 in the Quran reader
جس دن4 ہر شخص اپنی ذات کے لئے بحث کرے گا اور اپنا بچائو کرنے کے لئے کوشش کریگا اور جو کام اس نے کیا ہے اس کا پورا بدلہ اس کو مل جائے گا اور لوگوں پر ظلم نہ ہوگا کسی کی نیکی5 ضائع نہ ہوگی
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا قَرْیَةً كَانَتْ اٰمِنَةً مُّطْمَئِنَّةً یَّاْتِیْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰهِ فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَ الْخَوْفِ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ Open ayah 16:112 in the Quran reader
اور اللہ نے ایک بستی کی مثال بیان کی (مراد مکہ ہے) وہاں کے لوگ (ہر طرح) امن اور اطمینان سے6 سے تھے ہر طرف سے ان کی روزی فراغت کے ساتھ چلی آتی تھی7 پھر انہوں نے خدا کی نعمتوں کی ناشکری کی اس کی آیتوں کو جھٹلایا اس کے پیغمبر کو ستایا) تو اللہ تعالیٰ نے انکے کاموں کی سزا میں اس بستی کو بھوک اور خوف کے لباس کا مزہ چکھایا8
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ Open ayah 16:113 in the Quran reader
اور ان لوگوں پاس انہی میں کا (یعنی عربی) ایک پیغمبر آچکا لیکن انہوں نے اس کو جھٹلایا آخر خدا کے عذاب نے ان کو دھر پکڑا اور وہ قصور وار تھے ( اس عذاب کے سزا وار تھے9
فَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ وَّ اشْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ Open ayah 16:114 in the Quran reader
تو اللہ تعالیٰ نے جو تم کو پاکیزہ اور حلال روزی دی ہے اس کو کھائو اور اگر تم خاص خدا کو پوجتے ہو تو اس کی نعمت کا شکر (بھی) کروف 1
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 16:115 in the Quran reader
اس نے تو تم پر (کچھ) حرام نہیں کیا مگر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس جانور پا للہ کے سوا اور کسی کا نام پکارا جائے2 پھر جو شخص (مارے بھوک کے) بےقرار ہو ( اور دوسرے بھوکے پر) ظلم نہ کرے نہ ضرورت سے زیادہ کھائے تو اللہ بخشے والا مہربان ہے
وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هٰذَا حَلٰلٌ وَّ هٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ Open ayah 16:116 in the Quran reader
اور تمہاری زبانوں سے جھوٹ نکلتا ہے اس کے بنا ہنے کے) لئے یوں مت کہو یہ حلال ہے اور یہ حرام3 ہے تاکہ خدا پر جھوٹ باندھنے لگو4 بیشک جو لوگ خدا پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ کبھی با مراد نہ ہونگے
مَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۪ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 16:117 in the Quran reader
یہ (جس مطلب کے لئے خدان پر جھوٹ باندھتے ہیں) تھوڑا سا چند روزہ دنیا کا فائدہ ہے اور اس کا نتیجہ نہایت خراب ہے ان کو (آخرت میں) تکلیف کا عذاب ہونے والا ہے
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَیْكَ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 16:118 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر) ہم نے یہودیوں پر وہ چیزیں جو ہم تجھ سے پہلے بیان کرچکے ہیں ( سورة انعام کے ستر ہویں رکوع میں) ان کی شرارت اور سرکشی کی وجہ سے) حرام کردی تھیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا وہ خود اپنے پر آپ ظلم کرتے تھے5