16. Surah An-Nahl
النحلThe Bee · 128 ayahsکشف الرحمٰن
اَتٰۤى اَمْرُ اللّٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 16:1 in the Quran reader
خدا کا حکم آپہنچا سو اس کے لئے جلدی نہ کرو خدا تعالیٰ کی ذات ان لوگوں کے شرک سے پاک اور بالا تر ہے
یُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖۤ اَنْ اَنْذِرُوْۤا اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوْنِ Open ayah 16:2 in the Quran reader
وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اس پر اپنے حکم سے فرشتوں کو وحی دیکر نازل کرتا ہے ، وہ یہ کہ لوگوں کو اس بات سے آگاہ کردو کہ میرے سوا کوئی اور عبادت کے لائق نہیں سو مجھ سے ڈرتے ہو
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ Open ayah 16:3 in the Quran reader
اسی نے اپنے کمال حکمت کے ساتھ آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، وہ ان کافروں کے شرک سے بالا تر ہے
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 16:4 in the Quran reader
اسی نے انسان کو نطفہ سے بنایا ، پھر یکا یک وہی انسان علانیہ جھگڑنے لگا
وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَا١ۚ لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪ Open ayah 16:5 in the Quran reader
اور اسی نے چوپاپیوں کو پیدا کیا ان چوپایوں میں تمہارے لئے گرمی حاصل کرنیکا سامان ہے اور وہ بھی بہت سے فائدے ہیں اور ان میں سے بعض کو کھاتے بھی ہو
وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ۪ Open ayah 16:6 in the Quran reader
اور علاوہ ان منافع کے ان میں تمہاری رونق و آبرو بھی ہے جب شام اور صبح تم ان کو چراہ گاہ سے لاتے اور لے جاتے ہو ،
وَ تَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰى بَلَدٍ لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِیْهِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ١ؕ اِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ Open ayah 16:7 in the Quran reader
او وہ چوپائے تمہاری بوجھ بھی ان شہروں تک اٹھا کرلے جاتے ہیں جن شہروں تک تم خود بھی اپنی جان کو مشقت میں ڈالے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے ، واقعی تمہارا رب بڑی ہی شفقت والا نہایت مہربان ہے
وَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةً١ؕ وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:8 in the Quran reader
اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے بھی پیدا کئے تا کہ تم ان پر سوار ہوا کرو اور تمہارے لئے زینب کا موجب بھی ہوں اور وہ ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے تم نہیں جانتے
وَ عَلَى اللّٰهِ قَصْدُ السَّبِیْلِ وَ مِنْهَا جَآئِرٌ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠ Open ayah 16:9 in the Quran reader
اور سیدھی راہ خدا تک پہنچتی ہے اور راستوں میں سے بعض راستے ٹیڑھے ہیں اور اگر خدا چاہتا تو تم سب کو ہدایت کردیتا
هُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً لَّكُمْ مِّنْهُ شَرَابٌ وَّ مِنْهُ شَجَرٌ فِیْهِ تُسِیْمُوْنَ Open ayah 16:10 in the Quran reader
خدا کی وہ ذات ہے جس نے تمہارے لئے آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا اس پانی میں سے کچھ تمہارے پینے کے کام آتا ہے اور اسی پانی سے درخت اگتے ہیں
یُنْۢبِتُ لَكُمْ بِهِ الزَّرْعَ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ النَّخِیْلَ وَ الْاَعْنَابَ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 16:11 in the Quran reader
کہ ان میں تم اپنے جانوروں کو چراتے ہو اور اسی پانی کے ذریعہ خدا تعالیٰ تمہارے لئے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اوانگور اور ہر قسم کے پھل اگاتا ہے یقینا اس میں ان لوگوں کے لئے بڑی دلیل ہے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں
وَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ۙ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ وَ النُّجُوْمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَۙ Open ayah 16:12 in the Quran reader
اور اسی نے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے اور تمام ستارے بھی خدا کے حکم کے مسخر ہیں یقینا اس تسخیر میں ان لوگوں کے لئے بڑی بڑ ی نشانیاں ہیں جو صحیح عقل رکھتے ہیں
وَ مَا ذَرَاَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ Open ayah 16:13 in the Quran reader
اور اسی طرح بہت سے رنگ برنگ کی وہ چیزیں بھی مسخر کر رکھی ہیں جو اس نے تمہارے لئے زمین میں پیدا کی ہیں یقینا ان باتوں میں ان لوگوں کیلئے بڑی دلیل ہے جو نصیحت قبول کرتے ہیں
وَ هُوَ الَّذِیْ سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَاْكُلُوْا مِنْهُ لَحْمًا طَرِیًّا وَّ تَسْتَخْرِجُوْا مِنْهُ حِلْیَةً تَلْبَسُوْنَهَا١ۚ وَ تَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 16:14 in the Quran reader
اور وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے دریا کو مسخر کر رکھا ہے تا کہ تم اس دریامیں سے تازہ گوشت کھائو اور اسی میں سے زینت و آراستگی کا وہ سامان بھی نکالو جس کو تم پہنچتے ہو یعنی موتی وغیرہ اور اے مخاطب تو کشتیوں کو دیکھتا ہے کہ ہو دریا میں پانی کو پھاڑتی ہوئی چلی جا رہی ہیں اور دریا کو اس لئے بھی مسخر کیا تا کہ تم خدا کا فضل تلاش کرو اور تا کہ تم خدا کا احسان مانو
وَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ اَنْهٰرًا وَّ سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙ Open ayah 16:15 in the Quran reader
اور اسی نے زمین میں بھاری بھاری پہاڑرکھ دیئے تا کہ کہیں زمین تم کو لیکر ہلنے نہ لگے اور اسی نے ندیاں پیدا کیں اور زمین میں راستے بنائے تا کہ تم منزل مقصود تک پہنچ سکو
وَ عَلٰمٰتٍ١ؕ وَ بِالنَّجْمِ هُمْ یَهْتَدُوْنَ Open ayah 16:16 in the Quran reader
اور بھی زمین میں بہت سے نشانات بنائے اور وہ ستاروں سے بھی راستہ معلوم کیا کرتے ہیں
اَفَمَنْ یَّخْلُقُ كَمَنْ لَّا یَخْلُقُ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 16:17 in the Quran reader
پھر کیا جو پیدا کرتا ہے کیا وہ اس کے برابر ہے جو کچھ بھی نہ پیدا کرسکے تو کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے
وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 16:18 in the Quran reader
اور اگر تم خدا کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو تو ان کو گن بھی نہیں سکتے بیشک اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت اور رحمت کرنے والا ہے
وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ Open ayah 16:19 in the Quran reader
اور تم جو کچھ چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو خدا ان سب کو جانتا ہے
وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَؕ Open ayah 16:20 in the Quran reader
اور یہ کافر خدا کے سوا جن کی عبادت کرتے ہیں ان کی حالت یہ ہے کہ وہ کوئی چیز بھی نہیں پیدا کرسکتے بلکہ وہ تو خود ہی مخلوق ہیں
اَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآءٍ١ۚ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ١ۙ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ۠ Open ayah 16:21 in the Quran reader
وہ مردے ہیں زندہ نہیں ہیں اور ان کو یہ بھی خبر نہیں کہ مردے کب اٹھائے جائیں گے
اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 16:22 in the Quran reader
تمہارا معبود برحق تو یکتا معبود ہے ، سو جو لوگ آخرت پر اعتقاد نہیں رکھتے ان کے دل انکار کرنے والے ہیں اور وہ لوگ بڑے سرکش ہیں
لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ Open ayah 16:23 in the Quran reader
یہ امر واقعہ ہے کہ وہ لوگ جو چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں خدا ان سب کو جانتا ہے بلا شبہ وہ سرکشی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ مَّا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 16:24 in the Quran reader
اور جب ان کافروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز نازل کی ہے تو جواب دیتے ہیں وہ تو پہلے لوگوں کی بےسرو پا کہانیاں ہیں
لِیَحْمِلُوْۤا اَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۙ وَ مِنْ اَوْزَارِ الَّذِیْنَ یُضِلُّوْنَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ۠ Open ayah 16:25 in the Quran reader
اس کہنے کا انجام یہ ہوگا کہ قیامت کے دن ان کو اپنے گناہوں کا تو پورا بوجھ اور جن لوگوں کو یہ بےجانے بوجھے گمراہ کررہے ہیں ان کے گناہوں کا بھی کچھ بوجھ اپنے اوپر اٹھانا پڑے گا خوب سن لو وہ بوجھ بہت برا ہے جو یہ اپنے اوپر لا رہے ہیں
قَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتَى اللّٰهُ بُنْیَانَهُمْ مِّنَ الْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَیْهِمُ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ اَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 16:26 in the Quran reader
جو لوگ ان سے پہلے ہوچکے ہیں وہ بھی بڑی بڑی پر فریب تدبیریں کرچکے ہیں سو اللہ کا حکم ان کی عمارت کی بنیادوں پر پہنچا اور عمارت کی چھت ان پر گر پڑی اور ان مکاروں پر عذاب اس طرح آیا جس کا ان کو گمان بھی نہ تھا
ثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یُخْزِیْهِمْ وَ یَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تُشَآقُّوْنَ فِیْهِمْ١ؕ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اِنَّ الْخِزْیَ الْیَوْمَ وَ السُّوْٓءَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَۙ Open ayah 16:27 in the Quran reader
اس کے علاوہ قیامت کے دن خدا ان کو اور بھی رسوا کرے گا اور ان سے کہے گا کہ وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑا کیا کرتے تھے اس وقت وہ لوگ جن کو حق بات کا علم دیا گیا تھا کہیں گے آج کے دن ہر قسم کی ذلت اور عذاب کافروں پر ہے
الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١۪ فَاَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوْٓءٍ١ؕ بَلٰۤى اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 16:28 in the Quran reader
جن کی جان فرشتے اس حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ اپنے حق میں برا کر رہے ہوتے ہیں اس پر وہ کافر اطاعت و فرمانبرداری کا پیغام دیتے ہوئے کہیں گے ہم تو دنیا میں کوئی برا کام نہیں کرتے تھے جواب دیا جائے گا ہاں کرتے تھے یقینا اللہ کو وہ سب معلوم ہے جو تم کیا کرتے تھے
فَادْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ Open ayah 16:29 in the Quran reader
سو اب تم جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جائو دراں حالیکہ وہاں ہمیشہ رہو گے غرض وہ جہنم سرکشوں کا بہت ہی برا ٹھکانہ ہے
وَ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا مَا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوْا خَیْرًا١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ١ؕ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 16:30 in the Quran reader
اور جو لوگ پرہیز گار ہیں جن ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز نازل کی ہے تو جواب دیتے ہیں کہ خیر نازل کی ہے جن لوگوں نے نیک اعمال کئے امن کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور بلا شبہ دار آخرت تو دنیا کے مقابلے میں بہت ہی بہتر ہے اور واقعی وہ پرہیز گاروں کا اچھا گھر ہے
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ١ؕ كَذٰلِكَ یَجْزِی اللّٰهُ الْمُتَّقِیْنَۙ Open ayah 16:31 in the Quran reader
وہ گھر دائمی باغات ہیں جن میں پرہیز گار لوگ داخل ہوں گے ان باغوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ پرہیز گار جو چیز چاہیں گے وہ ان کو وہاں میسر ہوگی اللہ تعالیٰ پرہیز گاروں کو ایسا ہی صلہ عطا کرتا ہے
الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ طَیِّبِیْنَ١ۙ یَقُوْلُوْنَ سَلٰمٌ عَلَیْكُمُ١ۙ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 16:32 in the Quran reader
جن کی جان فرشتے ایسی حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ شرک سے پاک ہوتے ہیں قبض روح کے وقت فرشتے کہتے ہیں تم پر سلامتی ہو بس اب تم اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم کیا کرتے تھے
هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ Open ayah 16:33 in the Quran reader
جنت میں چلے جانا کیا یہ کافر صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ کے رب کا حکم یعنی عذاب آجائے جس طرح یہ کفر پر اصرار کر رہے ہیں اسی طرح وہ لوگ بھی کرچکے ہیں جو ان سے پہلے تھے اور ان گزشتہ لوگوں پر اللہ نے ظلم نہیں کیا مگر وہ آپ ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے
فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ Open ayah 16:34 in the Quran reader
آخر ان کو ان کے برے اعمال کا بدلا ملا اور جس عذاب کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے اسی عذاب نے ان کو آگھیرا
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ نَّحْنُ وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمْنَا مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۚ فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ Open ayah 16:35 in the Quran reader
اور مشرک یوں کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم اس کے سوا کسی کی پرستش کرتے اور نہ ہمارے باپ داداخدا کے سوا کسی اور کی عبادت کرتے اور نہ ہم حکم الٰہی کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے جس قسم کی حرکتیں یہ کر رہے ہیں اسی طرح کی حرکات شنیعہ وہ لوگ بھی کرچکے ہیں جو ان سے پہلے تھے سو پیغمبروں پر سوائے اس کے کہ احکام الٰہی کو صاف طور پر پہنچا دیں
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللّٰهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَیْهِ الضَّلٰلَةُ١ؕ فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 16:36 in the Quran reader
اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور یقینا ہم ہر قوم میں اس مقصد کے لئے کوئی نہ کوئی پیغمبر بھیجتے رہے ہیں کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو اور گمراہی کی طرف بلانے والے سے بچو سو ان میں سے بعض وہ تھے جن کو اللہ نے ہدایت دی اور بعض ان میں سے وہ ہوئے جن پر گمراہی ثابت ہوچکی تو تم زمین پر چلو پھرو اور دیکھو کہ پیغمبروں کی تکذیب کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا
اِنْ تَحْرِصْ عَلٰى هُدٰىهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ یُّضِلُّ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ Open ayah 16:37 in the Quran reader
اے پیغمبر !ؐاگر آپ ان کافروں کو ہدایت پر لانے کی انتہائی خواہش کریں تب بھی بےسود ہے کیونکہ اللہ جس کسی کو گمراہ کرتا ہے اس کی رہنمائی نہیں کیا کرتا
وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ لَا یَبْعَثُ اللّٰهُ مَنْ یَّمُوْتُ١ؕ بَلٰى وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 16:38 in the Quran reader
اور نہ ایسے گمراہوں کا کوئی مدد گارہو گا اور منکر بڑی تاکید سے اس بات پر خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ جو شخص مرجاتا ہے خدا اس کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا ہاں ضرور زندہ کریگا یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جس کا پورا کرنا اس نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے لیکن اکثر لوگ اس زندگی کو نہیں جانتے
لِیُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِیْ یَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِ وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰذِبِیْنَ Open ayah 16:39 in the Quran reader
یہ دوبارہ زندگی اس لئے دی جائیگی تا کہ خدا ان باتوں کی حقیقت ان پر ظاہر کر دے جن میں یہ لوگ اختلاف کیا کرتے تھے اور نیز اسی لئے کہ کافر اس بات کو اچھی طرح جان لیں کہ وہ جھوٹے تھے
اِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْءٍ اِذَاۤ اَرَدْنٰهُ اَنْ نَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠ Open ayah 16:40 in the Quran reader
جب ہم کسی شئی کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس شئے کو ہمارا صرف اس قدر کہنا کافی ہوتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتی ہے