16. Surah An-Nahl
النحلThe Bee · 128 ayahsکشف الرحمٰن
وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 16:41 in the Quran reader
اور جن لوگوں نے بعد اس کے کہ ان پر ظلم کیا گیا اللہ کے لئے اپنا وطن چھوڑا تو ہم ضرور ان مہاجرین کو دنیا میں اچھا ٹھکانہ دیں گے اور یقینا دنیا میں جو کچھ عطا ہوگا اس سے آخرت کا ثواب بہت بڑا ہے کاش ! یہ کافر اس ثواب کو جانتے تو مسلمان ہوجاتے ،
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ Open ayah 16:42 in the Quran reader
یہ مہاجر وہ لوگ ہیں جنہوں نے مصائب کو برداشت کیا اور جو اپنے پروردگار ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 16:43 in the Quran reader
اور ہم نے آپ سے پہلے کسی رسول کو دلائل واضحہ اور صحائف آسمانی دیکر نہیں بھیجامگر یہ کہ وہ مرد ہی ہوتے تھے جن پر ہم اپنی وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہے
بِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ١ؕ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 16:44 in the Quran reader
تو یاد رکھنے والوں سے پوچھ دیکھ اور آپ پر بھی ہم نے ہی یہ قرآن نازل کیا ہے تا کہ جو احکام لوگوں کے لئے نازل کئے گئے ہیں وہ احکام آپ انکے روبرو خوب کھول کر بیان کردیں اور تا کہ وہ لوگ غور و فکر کریں
اَفَاَمِنَ الَّذِیْنَ مَكَرُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّخْسِفَ اللّٰهُ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَۙ Open ayah 16:45 in the Quran reader
اور کیا جو لوگ بد ترین چالیں چلتے رہتے ہیں وہ اس بات سے نڈر ہوگئے ہیں کہ خدا ان کو زمین میں دھنسا دے یا وہ اس بات سے نڈر ہوگئے ہیں کہ ان پر کسی ایسی جگہ سے عذاب آپہنچے جہاں سے انہیں گمان بھی نہ ہو
اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ Open ayah 16:46 in the Quran reader
یا اللہ تعالیٰ ان کو کہیں آتے جاتے پکڑ لے سو وہ خدا کو کہیں بھاگ کر تھکا نہیں سکتے
اَوْ یَاْخُذَهُمْ عَلٰى تَخَوُّفٍ١ؕ فَاِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 16:47 in the Quran reader
یا ڈرانے کے بعد ان کو پکڑ لے اس میں شک نہیں کہ تمہارا رب بڑی شفقت کرنے والا نہایت مہربان ہے
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَ هُمْ دٰخِرُوْنَ Open ayah 16:48 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے خدا تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی ان چیزوں کو نہیں دیکھا جن کے سائے کبھی دائیں جانب اور کبھی بائیں جانب اس طور پر پھرتے رہتے ہیں کہ وہ خدا کے لئے سجدہ ریز اور اس کے سامنے ذلیل و عاجز ہیں
وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ Open ayah 16:49 in the Quran reader
اور جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جتنی جاندار چیزیں زمین میں ہیں سب خدا کو سجدہ کرتی ہیں اور فرشتے بھی اسی کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ فرشتے سرکشی نہیں کرتے
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ۠۩ Open ayah 16:50 in the Quran reader
ان کی حالت یہ ہے کہ وہ فرشتے اپنے اس رب سے ڈرتے رہتے ہیں جو انکے اوپر ہے اور جو حکم ان کو دیا جاتا ہے وہ اس کو بجا لاتے ہیں
وَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِ١ۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ Open ayah 16:51 in the Quran reader
اور اللہ نے فرمایا یعنی حکم دیا ہے کہ وہ معبود نہ بنائو بس معبود تو صرف وہی ایک ہے لہٰذا تم لوگ مجھ ہی سے ڈرا کرو
وَ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَهُ الدِّیْنُ وَاصِبًا١ؕ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَتَّقُوْنَ Open ayah 16:52 in the Quran reader
اور جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے رب اسی کی ملک ہے اور دائمی طور پر وہی عبادت کا مستحق ہے تو کیا اس پر بھی تم سوائے خدا کے اوروں سے ڈرتے ہو
وَ مَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَیْهِ تَجْئَرُوْنَۚ Open ayah 16:53 in the Quran reader
اور جو نعمت بھی تم کو میسر ہے تو وہ اللہ ہی کی جانب سے ہے پھر جب تم کو ذرا سی کوئی تکلیف پہنچی ہے تو تم اسی کے آگے روتے اور گڑ گڑاتے ہو
ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 16:54 in the Quran reader
پھر جب وہ اس سختی کو تم سے اٹھا لیتا ہے تو اسی وقت تم میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:55 in the Quran reader
تا کہ جو نعمت ہم نے ان کو عطا کی ہے اس کی نا شکری کریں ، اچھا تم لوگ چند روز فائدہ اٹھا لو اب عنقریب تم کو معلوم ہوا جاتا ہے
وَ یَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا یَعْلَمُوْنَ نَصِیْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ١ؕ تَاللّٰهِ لَتُسْئَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَفْتَرُوْنَ Open ayah 16:56 in the Quran reader
اور ہم نے ان کافروں کو جو کچھ دیا ہے یا اس میں سے ان معبودوں کا حصہ مقرر کرتے ہیں جن کی صحیح حقیقت کو یہ جانتے بھی نہیں ، خدا کی قسم جو افترا پردازیاں تم کر رہے ہو ان کے متعلق تم سے ضرور باز پرس کی جائے گی
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ١ۙ وَ لَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ Open ayah 16:57 in the Quran reader
اور یہ کافر اللہ کے لئے بیٹیاں مقرر کرتے ہیں وہ ہر عیب سے پاک ہے اور اپنے لئے وہ چیز تجویز کرتے ہیں جو انکو پسند ہے
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌۚ Open ayah 16:58 in the Quran reader
یعنی بیٹے اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کے پیدا ہو نیکی خبر دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ مارے رنج کے کالا پڑجاتا ہے اور وہ دل ہی دل میں گھٹتا رہتا ہے
یَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْٓءِ مَا بُشِّرَ بِهٖ١ؕ اَیُمْسِكُهٗ عَلٰى هُوْنٍ اَمْ یَدُسُّهٗ فِی التُّرَابِ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ Open ayah 16:59 in the Quran reader
اور اس چیز کی ننگ و عار سے جس کی اس کو خبر دی گئی تھی قوم سے چھپتاپھرے کہ آیا اس لڑکی کو ذلت گوارا کر کے رہنے دے یا اس کو مٹی میں چھپا دے آگاہ ہو وہ فیصلہ بہت ہی برا ہے جو یہ کر رہے ہیں
لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ١ۚ وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ Open ayah 16:60 in the Quran reader
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کی بری مثال ہے اور اللہ کے لئے بلند ترین صفات ثابت ہیں اور وہ کمال قوت اور کمال حکمت کا مالک ہے
وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا تَرَكَ عَلَیْهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ Open ayah 16:61 in the Quran reader
اور اگر خدا لوگوں کو ان کے ظلم کی وجہ سے پکڑنے لگے تو روئے زمین پر کسی حرکت کرنے والے کو باقی نہ چھوڑے لیکن وہ ایک وقت مقررہ تک لوگوں کو مہلت دیتا ہے پھر جب ان کا وہ وقت مقرر ہ آجائے گا تو وہ گھڑی پھر نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے
وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ مَا یَكْرَهُوْنَ وَ تَصِفُ اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنٰى١ؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ Open ayah 16:62 in the Quran reader
اور اللہ کے لئے وہ چیزیں تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور اس کے باوجود ان کی زبانیں یہ جھوٹا دعویٰ کرتی ہیں کہ ہر قسم کی بھلائی انہی کے لئے ہے اصل واقعہ یہ ہے کہ ان کیلئے جہنم کی آگ ہے اور یہ اس میں سب سے پہلے بھیجے جائیں گے
تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 16:63 in the Quran reader
اے پیغمبر ! خدا کی قسم ہم نے ان قوموں کی طرف بھی اپنے رسول بھیجے تھے جو آپ سے پہلے تھیں پھر شیطان نے ان کے اعمال ان کو خوش نما کر کے دکھائے پس وہی شیطان آج بھی ان کا رفیق ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے
وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ۙ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 16:64 in the Quran reader
اے پیغمبر ! ہم نے یہ قرآن آپ پر صرف اس غرض سے نازل کیا ہے کہ جن امور میں یہ لوگ اختلاف کر رہے ہیں آپ ان کی حقیقت اچھی طرح ان پر ظاہر کریں اور نیز اس غرض سے کہ یہ قرآن اہل ایمان کے لئے موجب ہدایت و رحمت ہو
وَ اللّٰهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ۠ Open ayah 16:65 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ نے آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا پھر اس پانی سے زمین کو اس کے مرے پیچھے زندہ کردیا بلا شبہ اس بات میں ان لوگوں کے لئے بڑی دلیل ہے جو توجہ کے ساتھ سنتے ہیں
وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ Open ayah 16:66 in the Quran reader
اور یقینا تمہارے لئے چوپایوں میں بھی غور کرنے کا مقام ہے وہ یہ کہ ہم تم کو اس گوبر اور خون کے درمیان سے جو ان کے پیٹوں میں ہوتا ہے ایسا خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لئے خوشگوار ہے
وَ مِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِیْلِ وَ الْاَعْنَابِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ Open ayah 16:67 in the Quran reader
اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھل قابل غور ہیں جن سے تم نشے کی چیزیں بناتے ہو اور ان پھلوں سے عمدہ روزی بھی حاصل کرتے ہو ، بیشک ان چیزوں میں اہل عقل و دانش کیلئے بڑی دلیل ہے
وَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَۙ Open ayah 16:68 in the Quran reader
اور یہ امر بھی قابل غور ہے کہ آپ کے رب نے شہد کی مکھی کو یہ بات سکھائی کہ تو پہاڑوں میں اور درختوں میں اور ان ٹیٹوں میں جو بیل چڑھانے کو لوگ لگاتے ہیں گھر بنا
ثُمَّ كُلِیْ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسْلُكِیْ سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا١ؕ یَخْرُجُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ Open ayah 16:69 in the Quran reader
پھر ہر قسم کی پھلوں سے غذا حاصل کر اور واپس آنے کے لئے اپنے رب کے آسان اور سہل راستوں پر ہولے ان کھیوں کے پیٹ میں سے پینے کی چیز نکلتی ہے جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اس شہد میں لوگوں کے لئے شفا ہے ، بلا شبہ اس چیز میں ان لوگوں کے لئے بڑی دلیل ہے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں
وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ یَتَوَفّٰىكُمْ١ۙ۫ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اِلٰۤى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَیْ لَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ۠ Open ayah 16:70 in the Quran reader
اور خدا ہی نے تم لوگوں کو پیدا کیا ہے پھر وہی تمہاری جانوں کو قبض کرتا ہے ، اور بعض تم میں سے وہ ہے جو نکمی اور ناکارہ عمر تک پہنچایا جاتا ہے جس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ سب کچھ جاننے کے بعد انجان ہوجاتا ہے ، بیشک اللہ تعالیٰ کمال علم اور کمال قدرت کا مالک ہے ،
وَ اللّٰهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ فِی الرِّزْقِ١ۚ فَمَا الَّذِیْنَ فُضِّلُوْا بِرَآدِّیْ رِزْقِهِمْ عَلٰى مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَهُمْ فِیْهِ سَوَآءٌ١ؕ اَفَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ Open ayah 16:71 in the Quran reader
اور اللہ ہی نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں برتری د ی ہے سو وہ لوگ جو برتری دیئے گئے ہیں وہ اپنے غلاموں کو اپنی دولت اس طور پر کبھی دینے کے لئے آمادہ نہیں کہ وہ ان کے غلام سب اس مال میں مساوی ہوجائیں کیا پھر بھی یہ لوگ خدا کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِیْنَ وَ حَفَدَةً وَّ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ هُمْ یَكْفُرُوْنَۙ Open ayah 16:72 in the Quran reader
اور اللہ ہی نے تمہاری جنس سے تمہاری بیویوں کو پیدا کیا اور ان بیویوں سے تمہارے لئے بیٹے اور پوتے پیدا کئے اور پاکیزہ چیزیں تمہیں کھانے کے لئے دیں کیا اس پر بھی یہ لوگ بےبنیاد چیزوں پر اعتقاد رکھتے ہیں اور خدا کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں
وَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ شَیْئًا وَّ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَۚ Open ayah 16:73 in the Quran reader
اور اللہ کو چھوڑ کر ایسے معبودوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو آسمانوں میں سے کچھ رز ق دینے کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ زمین سے اور نہ اختیار حاصل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں
فَلَا تَضْرِبُوْا لِلّٰهِ الْاَمْثَالَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:74 in the Quran reader
پس تم اللہ تعالیٰ کے لئے مثالیں نہ گھڑا کرو ، یقینا اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْكًا لَّا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ مَنْ رَّزَقْنٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ یُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَّ جَهْرًا١ؕ هَلْ یَسْتَوٗنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 16:75 in the Quran reader
اللہ تعالیٰ ایک مثال بیان کرتا ہے کہ فرض کرو ایک غلام کسی کو مملوک ہے جو کسی چیز کا اختیار نہیں کھتا اور ایک دوسرا وہ شخص ہے جس کو ہم نے اپنے پاس سے خوب روزی دے رکھی ہے اور وہ اس روزی میں سے علانیہ اور پوشیدہ آزادی کے ساتھ خرچ کرنا ہے کیا اس قسم کے آدمی کہیں آپس میں برابر ہوسکتے ہیں ، سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں اصل واقعہ یہ ہے کہ ان مشرکوں میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے
وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠ Open ayah 16:76 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ ایک اور مثال بیان کرتا ہے کہ فرض کرو دو شخص ہیں ایک تو ان میں سے گونگا ہے جو کسی کام پر قدرت نہیں رکھتا اور وہ اپنے آقا پر ایک بار گراں ہے کہ جہاں کہیں وہ آقا اس کو بھیجتا ہے وہ کوئی بھلائی لے کر نہیں آتا کیا یہ گونگا غلام اور وہ شخص برابر ہوسکتا ہے جو لوگوں کو اچھی باتوں کی تعلیم دیتا ہے اور خود بھی سیدھی راہ پر گامزن ہے
وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَاۤ اَمْرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ هُوَ اَقْرَبُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ Open ayah 16:77 in the Quran reader
اور آسمانوں اور زمین کے تمام پوشیدہ امور کا علم اللہ ہی کے ساتھ خاص ہے اور قیامت کا معاملہ تو بس ایک پلک جھپکنے کی بات ہے یا اس سے بھی قریب تر یقینا اللہ ہر شی پر پوری طرح قادر ہے
وَ اللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْئًا١ۙ وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 16:78 in the Quran reader
اور اللہ نے تم کو تمہاری مائوں کے پیٹ سے اس حال میں نکالا کہ تم اس وقت کچھ بھی نہیں جانتے تھے اور اسی نے تم کو کان اور آنکھیں اور دل عطا کئے تا کہ تم اس کے احسان کا شکر بجا لائو
اَلَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِ١ؕ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ Open ayah 16:79 in the Quran reader
کیا ان لوگوں نے ان پرندوں کے حال پر غور نہیں کیا جو فضائے آسمانی میں مسخر ہوتے ہیں ان کو گرنے سے سوائے خدا کے اور کوئی نہیں روکتا اس امر مذکور میں ان لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو لوگ اہل ایمان ہیں
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ Open ayah 16:80 in the Quran reader
اورب اللہ نے تمہارے گھروں کو تمہارے لئے رہنے سہنے کی جگہ بنایا اور اسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لئے گھر یعنی ڈیرے خیمے بنائے کہ تم ان کو سفر میں کوچ کرتے اور مقام کرتے وقت اٹھانے لگانے میں ہلکا پاتے ہو اسی نے بھیڑوں کی اون سے اور اونٹوں کی اون سے اور بکریوں کے بالوں سے ایک مدت تک کیلئے