Al-Anfaal 8:26

Al-Anfaal · from ayah 26

8:26

وَاذْكُرُوْۤا اِذْ اَنْتُمْ قَلِیْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِی الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ یَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَاَیَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ ۟وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ اَنۡـتُمۡ قَلِيۡلٌ مُّسۡتَضۡعَفُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ تَخَافُوۡنَ اَنۡ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰٮكُمۡ وَاَيَّدَكُمۡ بِنَصۡرِهٖ وَرَزَقَكُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ

اور اس وقت کو یاد کرو جب تم زمین (مکہ) میں قلیل اور ضعیف سمجھے جاتے تھے اور ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ تمہیں اُڑا (نہ) لے جائیں (یعنی بےخان وماں نہ کردیں) تو اس نے تم کو جگہ دی اور اپنی مدد سے تم کو تقویت بخشی اور پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں تاکہ (اس کا) شکر کرو

— Fateh Muhammad Jalandhari

And remember when you were few and oppressed in the land, fearing that people might abduct you, but He sheltered you, supported you with His victory, and provided you with good things - that you might be grateful.

— Saheeh International

Juz 9 · Ruku 3 of surah · Ruku 17 of juz

Read the whole surah · Surah Al-Anfaal

All translations of 8:26

یاد کرو وہ وقت جبکہ تم تھوڑے تھے، زمین میں تم کو بے زور سمجھا جاتا تھا، تم ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں مٹا نہ دیں پھر اللہ نے تم کو جائے پناہ مہیا کر دی، اپنی مدد سے تمہارے ہاتھ مضبُوط کیے اور تمہیں اچھا رزق پہنچایا، شاید کہ تم شکر گزار بنو

— مولانا سید ابوالاعلی مودودی · تفہیم القرآن

اور اس وقت کو یاد کرو جب تم زمین (مکہ) میں قلیل اور ضعیف سمجھے جاتے تھے اور ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ تمہیں اُڑا (نہ) لے جائیں (یعنی بےخان وماں نہ کردیں) تو اس نے تم کو جگہ دی اور اپنی مدد سے تم کو تقویت بخشی اور پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں تاکہ (اس کا) شکر کرو

— مولانا فتح محمد جالندہری

اور اس حالت کو یاد کرو! جب کہ تم زمین میں قلیل تھے، کمزور شمار کئے جاتے تھے۔ اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ تم کو لوگ نوچ کھسوٹ نہ لیں، سو اللہ نے تم کو رہنے کی جگہ دی اور تم کو اپنی نصرت سے قوت دی اور تم کو نفیس نفیس چیزیں عطا فرمائیں تاکہ تم شکر کرو

— مولانا محمد جوناگڑہی

اور وہ وقت یاد کرو جب تم تعداد میں تھوڑے تھے، تمہیں لوگوں نے (تمہاری) سرزمین میں دبا کر رکھا ہوا تھا، تم ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک کرلے جائیں گے۔ پھر اللہ نے تمہیں ٹھکانا دیا، اور اپنی مدد سے تمہیں مضبوط بنادیا، اور تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق عطا کیا، تاکہ تم شکرو کرو۔

— مفتی محمد تقی عثمانی · آسان ترجمۂ قرآن

اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے ملک میں دبے ہوئے ڈرتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک نہ لے جائیں تو اس نے تمہیں جگہ دی اور اپنی مدد سے زور دیا اور ستھری چیزیں تمہیں روزی دیں کہ کہیں تم احسان مانو،

— امام احمد رضا خان · کنز الایمان

اور (وہ وقت یاد کرو) جب تم (مکی زندگی میں عدداً) تھوڑے (یعنی اَقلیّت میں) تھے ملک میں دبے ہوئے تھے (یعنی معاشی طور پر کمزور اور استحصال زدہ تھے) تم اس بات سے (بھی) خوفزدہ رہتے تھے کہ (طاقتور) لوگ تمہیں اچک لیں گے (یعنی سماجی طور پر بھی تمہیں آزادی اور تحفظ حاصل نہ تھا) پس (ہجرتِ مدینہ کے بعد) اس (اللہ) نے تمہیں (آزاد اور محفوظ) ٹھکانا عطا فرما دیا اور (اسلامی حکومت و اقتدار کی صورت میں) تمہیں اپنی مدد سے قوت بخش دی اور (مواخات، اَموالِ غنیمت اور آزاد معیشت کے ذریعے) تمہیں پاکیزہ چیزوں سے روزی عطا فرما دی تاکہ تم اللہ کی بھرپور بندگی کے ذریعے اس کا) شکر بجا لا سکو،

— علامہ طاہر القادری · عرفان القرآن

اور یاد کرو جب تم بہت تھوڑے تھے، زمین میں نہایت کمزور تھے، ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک کرلے جائیں گے تو اس نے تمہیں جگہ دی اور اپنی مدد کے ساتھ تمہیں قوت بخشی اور تمہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا، تاکہ تم شکر کرو۔

— مولانا عبد السلام بھٹوی

اور (وہ وقت یاد کرو) جب تم تھوڑے سے تھے، زمین میں کمزور سمجھے جاتے تھے اور تمہیں یہ خطرہ لگا رہتا تھا کہ لوگ تمہیں کہیں اچک کر نہ لے جائیں پھر اللہ نے تمہیں جائے پناہ مہیا کی اور اپنی مدد سے تمہیں مضبوط کیا اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں دیں گا تاکہ تم شکرگزار بنو

— مولانا عبد الرحمٰن کیلانی · تیسیر القرآن

اور یاد کرو جب کہ تم تھوڑے اور ملک میں دبے ہوئے تھے، ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک نہ لیں تو خدا نے تمہیں پناہ دی اور اپنی نصرت سے نوازا اور تم کو پاکیزہ روزی دی تاکہ شکر گزار بنو

— مولانا امین احسن اصلاحی · تدبر قرآن

اور یاد کرو تم جب کہ تم لوگ تھوڑے سے تھے، تم کو کمزور سمجھا جاتا تھا اس سرزمین میں، اور تمہیں ڈر لگا رہتا تھا اس بات سے کہ کہیں اچک نہ لیں تم کو دوسرے لوگ، تو ایسے میں اس نے جگہ دی تم کو رہنے کے لئے، تم کو قوت بخشی اپنی نصرت سے اور تمہاری روزی کا انتظام فرمایا طرح طرح کی پاکیزہ چیزوں سے، تاکہ تم لوگ شکر ادا کرو،

— مولانا اسحاق مدنی

اور یاد کرو (اس حالت کو) جب تم تھوڑے تھے (اور) ملک میں کمزور سمجھے جاتے تھے ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تم کو اچانک کھسوٹ نہ لیں سو (اللہ نے) تمہیں رہنے کو جگہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری تائید کی اور تم کو ستھری چیزیں عطا کیں تاکہ تم شکر گزار ہو۔

— مولانا عبد الماجد دریابادی · تفسیر ماجدی

اور یاد کرو جبکہ تم تھوڑی تعداد میں تھے اور زمین میں دبا لیے گئے تھے تمہیں اندیشہ تھا کہ لوگ تمہیں اچک لے جائیں گے تو اللہ نے تمہیں پناہ کی جگہ دے دی اور تمہاری مدد کی اپنی خاص نصرت سے اور تمہیں بہترین پاکیزہ رزق عطا کیا تاکہ تم شکر ادا کرو

— ڈاکٹر اسرار احمد · بیان القرآن

یاد کرو وہ وقت کہ جب تم تعداد میں بہت کم تھے۔ اور زمین میں تمہیں کمزور سمجھا جاتا تھا، تم ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک کر نہ لے جائیں، پھر اللہ نے تمہیں پناہ کی جگہ دے دی اپنی مدد سے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے، تمہیں اچھا رزق پہنچایا، تاکہ تم شکر گزار بنو۔

— محترمہ رفعت اعجاز

And recall when you were few in numbers and deemed weak in the land, fearful lest people do away with you. Then He provided you refuge, strengthened you with His help, and provided you sustenance with good things that you may be grateful.

— Syed Abul Ala Maududi · The Meaning of the Quran

Recall when you were few in number, oppressed on the earth, fearing that the people would snatch you away. Then, He gave you shelter and fortified you with His support and provided you with good things, so that you may be grateful.

— Muhammad Taqi Usmani

Recall when you were few in number, oppressed on the earth, fearing that the people would snatch you away. Then, He gave you shelter and fortified you with His support and provided you with good things, so that you may be grateful.

— Muhammad Taqi Usmani (variant)

And remember when you were few and were reckoned weak in the land, and were afraid that men might kidnap you, but He provided a safe place for you, strengthened you with His help, and provided you with good things (for livelihood) so that you might be grateful.

— Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri

And remember, when ye were few and reckoned feeble in the land, and were in fear lest men should extirpate you, how He gave you refuge, and strengthened you with His help, and made provision of good things for you, that haply ye might be thankful.

— Muhammed William Pickthall · The Meaning of the Glorious Koran

And remember when you were few and oppressed in the land, fearing that people might abduct you, but He sheltered you, supported you with His victory, and provided you with good things - that you might be grateful.

— Saheeh International

Recall the time when you (the believers) were only a few suppressed people in the land, afraid of being terrorized by the people. God gave you shelter, supported you with His help, and bestowed on you pure provisions so that perhaps you would give Him thanks.

— Muhammad Sarwar

And remember when you were few, deemed weak in the land, fearing lest people might carry you off by force, but He sheltered you and strengthened you with His aid and gave you of the good things that you may give thanks.

— Muhammad Habib Shakir

And remember what time ye were few and downtrodden in the land fearing that the people would snatch you away; then He gave you refuge and strengthened you with His succour, and provided you with good things that haply ye might return thanks.

— Abdul Majid Daryabadi

Call to mind when ye were a small (band), despised through the land, and afraid that men might despoil and kidnap you; But He provided a safe asylum for you, strengthened you with His aid, and gave you Good things for sustenance: that ye might be grateful.

— Abdullah Yusuf Ali · The Holy Quran: Text, Translation and Commentary

Tafseer of 8:26

Tafseer Ibn-e-Kaseerتفسیر ابنِ کثیر

اہل ایمان پر اللہ کے احسانات مومنوں کو پروردگار عالم اپنے احسانات یاد دلا رہا ہے کہ ان کی گنتی اس نے بڑھا دی، ان کی کمزوری کو زور سے بدل دیا، ان کے خوف کو امن سے بدل دیا، ان کی ناتوانی کو طاقت سے بدل دیا، ان کی فقیری کو امیری سے بدل دیا، انہوں نے جیسے جسیے اللہ کے فرمان کی بجا آوری کی ویسے ویسے یہ تری پا گئے۔ مومن صحابہ مکہ کے قیام کی حالت میں تعداد میں بہت تھوڑے تھے، چھپے پھرتے تھے، بےقرار رہتے تھے، ہر وقت دشمنوں کا خطرہ لگا رہتا تھا، مجوسی ان کے دشمن تھے، یہودی ان کی جان کے پیچھے، بت پرست ان کے خون کے پیاسے، نصرانی ان کی فکر میں۔ دشمنوں کی یہ حالت تھی تو ان کی اپنی یہ حالت کہ تعداد میں…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quranتفہیم القرآن

Explained with ayahs 26–27

سورة الْاَنْفَال 21 یہاں شکر گزاری کا لفظ غور کے قابل ہے۔ اوپر کے سلسلہ تقریر کو نظر میں رکھا جائے تو صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ اس موقع پر شکر گزاری کا مفہوم صرف اتنا ہی نہیں ہے کہ لوگ اللہ کے اس احسان کو مانیں کہ اس نے اس کمزوری کی حالت سے انہیں نکالا اور مکہ کی پرخطر زندگی سے بچا کر امن کی جگہ لے آیا جہاں طیبات رزق میسر ہو رہے ہیں، بلکہ اس کے ساتھ یہ بات بھی اسی شکر گزاری کے مفہوم میں داخل ہے کہ مسلمان اس خدا کی اور اس کے رسول کی اطاعت کریں جس نے یہ احسانات ان پر کیے ہیں، اور رسول کے مشن میں اخلاص و جاں نثاری کے ساتھ کام کریں، اور اس کام میں جو خطرات و مہالک اور مصائب پیش آئیں ان کا مردانہ وار…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

دوسری آیت میں بھی احکام الہیہ کی اطاعت کو آسان کرنے اور اس پر ترغیب دینے کے لئے مسلمانوں کو ان کی پچلھی خستہ حالی اور ضعف و کمزوری پھر اس کے بعد اپنے فضل و انعام سے حالات بدل کر ان کو قوت اور اطمینان عطا فرمانے کا ذکر ہے۔ ارشاد فرمایا (آیت) وَاذْكُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِي الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَاَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۔ یعنی اے مسلمانو اپنے اس حال کو یاد کرو جو قبل ہجرت مکہ معظمہ میں تھا کہ تعداد میں بھی کم تھے اور قوت میں بھی ہر وقت یہ خطرہ لگا ہوا تھا کہ دشمن ان کو…

Read the full tafseer →

Tadabbur-e-Quranتدبرِ قرآن

وَاذْكُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِي الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَاَيَّدَكُمْ بِنَصْرِهٖ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۔ ابتدائے اسلام میں مسلمانوں پر اللہ کے انعامات : اطاعت اللہ اور اطاعت رسول کے جس مطالبہ سے یہ کلام چلا ہے اس کو مؤکد کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ اپنے انعامات گنائے ہیں۔ مقصود یہ ہے کہ اللہ و رسول نے جس راہ کی تمہیں دعوت دی ہے اب تک تم نے دیکھا کہ اس راہ میں ہر قدم پر اس نے تمہیں سہارا دیا ہے۔ تم تھوڑے تھے۔ کمزور اور دبے ہوئے تھے۔ ڈرتے تھے کہ قریش تمہیں اچک نہ لیں تو خدا نے تمہیں مدینہ میں…

Read the full tafseer →

Ahsan-ul-Bayanاحسن البیان

26۔ 1 اس میں مکی زندگی کے شدائد و خطرات کا بیان اور اس کے بعد مدنی زندگی میں مسلمان جس آرام و راحت اور آسودگی سے بفضل الٰہی ہمکنار ہوئے، اس کا تذکرہ ہے۔

Read the full tafseer →

Aasan Quranآسان قرآن

Explained with ayahs 25–27

15: اس آیت کریمہ میں ایک اور اہم حکم بیان فرمایا گیا ہے، اور وہ یہ کہ ایک مسلمان کی ذمہ داری صرف یہ نہیں ہے کہ وہ اپنی ذات کی حد تک شریعت پر عمل کرلے، اس کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ اگر معاشرے میں کوئی برائی پھیل رہی ہے تو اپنی طاقت کی حد تک اس کو روکنے کی کوشش کرے، اگر لوگ اپنے فریضے میں کوتاہی کریں اور اس برائی کا کوئی وبال آئے تو وہ وبال صرف ان لوگوں کی حد تک محدود نہیں رہے گا جو اس برائی میں براہ راست ملوث تھے ؛ بلکہ جو لوگ اس برائی کا خود تو ارتکاب نہیں کررہے تھے مگر دوسروں کو اس سے روکتے بھی نہیں تھے وہ بھی اس وبال کا شکار ہوں گے۔

Read the full tafseer →

Fi-Zilal-al-Quranفی ظلال القرآن

ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے چونکہ جانی اور مالی قربانی دینا پڑتی ہے اس لیے قرآن کریم اپنی مخاطب پہلی جماعت مسلمہ کو یہ یاد دلاتا ہے کہ تم یاد کرو کہ تم ضعیف تھے اور سازوسامان کے اعتبار سے قلیل تھے۔ تم مصائب سے دوچار تھے اور ہر وقت تم پر خوف و ہراس کی فضا چھائی رہتی تھی ، لیکن دعوت اسلامی کی پناہ میں تم آئے تو تم معزز مالدار اور رزق طیب کے مالک بن گئے۔ لہذا تم اس دعوت کی طرف سے غافل نہ ہوجاؤ جس میں تمہارے لیے آب حیات ہے ، جو اللہ کا عطیہ ہے اور اللہ ہی اس کا حامی ہے۔ وَاذْكُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِي الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Usmaniتفسیرِ عثمانی

5 یعنی اپنی قلت و ضعف کو خیال کر کے خدا کا حکم (جہاد) ماننے میں سستی مت دکھلاؤ۔ دیکھو۔ ہجرت سے پہلے بلکہ اس کے بعد بھی تمہاری تعداد تھوڑی تھی، سامان بھی نہ تھا۔ تمہاری کمزوری کو دیکھ کر لوگوں کو طمع ہوئی تھی کہ تم کو ہضم کر جائیں۔ تمہیں ہر وقت یہ خدشہ رہتا تھا کہ دشمنان اسلام کہیں نوچ کھسوٹ کر نہ لے جائیں۔ مگر خدا نے تم کو مدینہ میں ٹھکانہ دیا، انصار و مہاجرین میں عدیم النظیر رشتہ مواخات قائم کردیا۔ پھر معرکہ بدر میں کیسی کھلی ہوئی غیبی امداد پہنچائی۔ کفار کی جڑ کاٹ دی، تم کو فتح الگ دی، مال غنیمت اور فدیہ اساریٰ الگ دیا، غرض حلال طیب ستھری چیزیں اور انواع و اقسام کی نعمتیں عطا فرمائیں تاکہ…

Read the full tafseer →

Bayan-ul-Quranتفسیر بیان القرآن

آیت 26 وَاذْکُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِیْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِی الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ یَّتَخَطَّفَکُمُ النَّاسُ یہ آیت خاص طور پر مسلمانان پاکستان پر بھی منطبق ہوتی ہے۔ برصغیر میں مسلمان اقلیت میں تھے ‘ ہندوؤں کی اکثریت کے مقابلے میں انہیں خوف تھا کہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنے میں کمزور ہیں۔ اپنے جان و مال کو درپیش خطرات کے علاوہ انہیں یہ اندیشہ بھی تھا کہ اکثریت کے ہاتھوں ان کا معاشی ‘ سماجی ‘ سیاسی ‘ لسانی ‘ مذہبی وغیرہ ہر اعتبار سے استحاصل ہوگا۔

Read the full tafseer →

Taiseer-ul-Quranتیسیر القرآن

26 اسلام کے ابتدائی دور میں مسلمانوں پر سختیاں :۔ اس آیت کی تشریح کے لیے درج ذیل حدیث ملاحظہ فرمائیے جس میں سیدنا ابوذر غفاری ؓ کے ایمان لانے کا ذکر ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ اسلام کے ابتدائی دور میں مسلمان کن مصائب اور حوصلہ شکن حالات سے دو چار تھے۔ سیدنا ابوذر غفاری ؓ کا اسلام لانا :۔ سیدنا ابوذر ؓ خود بیان کرتے ہیں کہ میں غفار قبیلے کا ایک شخص تھا مجھے خبر ملی کہ مکہ میں ایک شخص پیدا ہوا ہے جو اپنے تئیں پیغمبر کہتا ہے۔ میں نے اپنے بھائی (انیس) سے کہا کہ مکہ جا کر اس شخص سے ملو۔ بات چیت کرو اور اس کا حال مجھے آ کر بتلاؤ۔ وہ آپ سے مل کر واپس میرے پاس آیا اور کہا واللہ ! وہ اچھی بات…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Majidiتفسیرِ ماجدی

39 ۔ (اور اطاعت و اطاعت میں خوب مستعد ہوجاؤ) (آیت) ” اذانتم قلیل “۔ مسلمانوں کو ان کی مکی زندگی قبل ہجرت کی یاد دلائی جارہی ہے۔ (آیت) ” مستضعفون فی الارض “۔ یعنی تعداد میں کم ہونے کے علاوہ مکہ میں بہ لحاظ قوت بھی کمزور ہی شمار کیے جاتے تھے۔ (آیت) ” ان یتخطفکم الناس “۔ الناس سے مراد مخالفین واعداء ہیں۔ (آیت) ” اوکم “۔ یعنی مدینہ میں اطمینان سے جگہ دی۔ (آیت) ” ایدکم بنصرہ “۔ یعنی تمہاری تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ بےسروسامانی بھی نہ رہی۔ (آیت) ” ورزقکم من الطیبت “۔ یعنی تمہیں ہر طرح کی خوش حالی عنایت کی۔

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Jalalainتفسیرِ جلالین

Explained with ayahs 21–27

وَلا تکونوا کالذین قالوا سَمِعْنَا وھم لا یسمَعُوْنَ ، یہاں سننے سے مراد وہ سننا ہے جس کو قبول کرنا اور ماننا کہتے ہیں، اس آیت میں اشارہ ان منافقوں کی طرف ہے جو زبان سے ایمان کا اقرار کرتے تھے مگر احکام کی اطاعت سے منہ موڑ جاتے تھے، سن لینے کے باوجود عمل نہ کرنا کافروں کا شیوہ ہے، تم اس رویہ سے بچو، اگلی آیت میں ایسے ہی لوگوں کو بہرہ اور گونگا بدترین قرار دیا گیا ہے اگر ان میں اللہ تعالیٰ کوئی خیر و خوبی دیکھتا تو ضرور انھیں سنکر سمجھنے کی توفیق عطا کرتا چونکہ ان کے اندر خیر یعنی طلب صادق ہی نہیں اسلئے وہ فہم صحیح سے محروم ہیں، پہلے سماع سے مراد سماع نافع ہے جسے مفسرّ علاّم نے سماع تفہیم کہا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Mazhariتفسیرِ مظہری

واذکروا اذ انتم قلیل مستضعفون فی الارض تخفون ان یتخطفکم الناس فاوکم وایدکم بنصرہ ورزقکم من الطیبت لعلکم تشکرون۔ اور اس حالت کو یاد کرو جب تم تھوڑے تھے ‘ اس زمین میں کمزور شمار کئے جاتے تھے۔ تم کو اندیشہ لگا رہتا تھا کہ (مخالف) لوگ تم کو نوچ کھسوٹ (نہ) لیں سو اللہ نے تم کو (مدینہ میں) رہنے کا ٹھکانا دیا اور اپنی نصرت سے تم کو قوت دی اور تم کو نفیس نفیس چیزیں عطا کیں تاکہ تم شکر کرو۔ واذکروا سے خطاب مہاجروں کو ہے اور قلیلہونے سے مراد ہے تعداد کم ہونا اور الارض سے مراد ہے مکہ اور الناس سے مراد قریش ہیں۔ لیکن ابو الشیخ نے حضرت ابن عباس کی روایت سے لکھا ہے کہ حضور اقدس ﷺ سے دریافت کیا گیا : الناس…

Read the full tafseer →

Tafseer-Ibne-Abbasتفسیر ابن عباس

(26) اور اگر اے مہاجرین کی جماعت اس وقت کو بھی یاد رکھو جب تم تعداد میں کم تھے اور کمزور سمجھے جاتے تھے۔ سرزمین مکہ میں اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ مکہ والے تمہیں لوٹ نہ لیں یا تمہیں قیدی نہ بنالیں تو ہم نے تم لوگوں کو مدینہ منورہ میں جگہ دی اور بدر کے روز تمہاری مدد کی اور اپنی مدد سے تمہیں قوت دی اور تمہیں مال غنیمت عطا فرمایا تاکہ بدر کے روز جو تمہیں نصرت اور غنیمت حاصل ہوئی اس نعمت خداوندی پر اس کا شکر کرو۔

Read the full tafseer →

Al-Quran-al-Kareemتفسیر القرآن الکریم

وَاذْكُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِيْلٌ: اس میں مکی زندگی میں مسلمانوں کی قلت تعداد، سختی اور خوف کا، پھر مدینہ میں ان کو اپنا گھر، امن و سکون اور راحت و آرام ملنے کا ذکر ہے۔ ”اور تمہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا“ میں دوسری تمام پاکیزہ نعمتوں کے ساتھ غنیمت کے اموال کا حلال کرنا بھی شامل ہے، کیونکہ یہ پہلی امتوں کے لیے حلال نہیں تھے، بلکہ جلا دیے جاتے تھے۔

Read the full tafseer →

Al-Qurtubiتفسیر القرطبی

آیت نمبر :26 قولہ تعالیٰ : آیت : واذکروا اذانتم قلیل کلبی نے کہا ہے : یہ آیت مہاجرین کے بارے میں نازل ہوئی ہے، یعنی یہ ہجرت سے پہلے اور ابتدائے اسلام میں ان کی حالت کا بیان ہے۔ مستضعفون یہ صفت ہے فی الارض مراد سر زمین مکہ ہے۔ آیت : تخافون یہ بھی نعت (صفت) ہے۔ آیت : ان یتخطفکم یہ محل نصب میں ہے اور الخطف کا معنی ہے تیزی کے ساتھ کسی چیز کو لے لینا ( اچک لینا) آیت : الناس یہ فاعل ہونے کی بنا پر مرفوع ہے۔ حضرت قتادہ اور عکرمہ رحمۃ اللہ علیہما نے کہا ہے : اس سے مراد مشرکین قریش ہیں۔ وہب بن منبہ نے کہا ہے : یہ اہل فارس اور روم ہیں (معالم التنزیل، جلد 2، صفحہ 619) ۔ آیت : فاوکم حضرت ابن عباس ؓ نے…

Read the full tafseer →

Dure-Mansoorتفسیر درِ منثور

1۔ ابن منذر وابن جریر وابوالشیخ نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے اس قول (آیت) ” واذکروا اذ انتم قلیل “ کے بارے میں فرمایا کہ یہ (عرب کا) قبیلہ لوگوں میں سب سے زیادہ ذلیل تھا ذلت کے لحاظ سے اور سب سے زیادہ شقی اور بدبخت تھا زندگی گزرنے کے لحاظ سے اور سب سے انتہائی بھوکا تھا پیٹ کے لحاظ سے اور سب سے زیادہ ننگا تھا بدن کے لحاظ سے۔ اور سب سے زیادہ ظاہر تھا گمراہی کے لحاظ سے۔ پتھروں پر اعتکاف کرنے والے تھے فارس اور روم کے درمیان۔ اللہ کی قسم ان کے شہروں میں ایسے لوگ نہیں تھے جو ان پر حسد کرتے ہوں ان میں سے جس شخص نے زندگی گزاری تو بدبختی والی زندگی گزاری اور جو ان میں سے مرگیا…

Read the full tafseer →

Mutaliya-e-Quranتفسیر مطالعہ قرآن

[ وَاذْكُرُوْٓا : اور یاد کرو ] [ اِذْ : جب ] [ اَنْتُمْ : تم لوگ ] [ قَلِيْلٌ : اقلیت میں تھے ] [ مُّسْتَضْعَفُوْنَ : کمزور سمجھے جاتے تھے ] [ فِي الْاَرْضِ : زمین میں ] [ تَخَافُوْنَ : تم لوگ ڈرتے تھے ] [ اَنْ : کہ ] [ يَّتَخَطَّفَكُمُ : اچک لیں گے تم کو ] [ النَّاسُ : لوگ ] [ فَاٰوٰىكُمْ : تو اس نے ٹھکانہ دیا تم کو ] [ وَاَيَّدَكُمْ : اور اس نے تائید کی تمہاری ] [ بِنَصْرِهٖ : اپنی مدد سے ] [ وَرَزَقَكُمْ : اور رزق دیا تم کو ] [ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ : پاکیزہ (چیزوں ) میں سے ] [ لَعَلَّكُمْ : شاید کہ تم لوگ ] [ تَشْكُرُوْنَ : شکر ادا کرو ] ( آیت ۔ 26) انتم کی خبر اول قلیل ہے اور مستضعفون اس…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanتفسیر انوار البیان

مسلمانوں کو ایک بڑے انعام کی یاد دہانی بدر میں جو اللہ جل شانہٗ نے اہل ایمان کی مدد فرمائی، یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا۔ واقعہ بدر کی وجہ سے مسلمانوں کو شوکت اور عزت مزید حاصل ہوگئی اور پورے عرب پر دھاک بیٹھ گئی اور قریش مکہ (جو تجارت کے لیے ملک شام آیا جاتا کرتے تھے) کے واسطہ سے قیصر و کسریٰ کو بھی مسلمانوں کی اس فتح یابی کا علم ہوا اور انہیں بھی مسلمانوں کی ابھرتی ہوئی طاقت کا پتہ چل گیا۔ غزوۂ بدر میں مسلمانوں کو جو کامیابی ہوئی اور مشرکین نے جو بری طرح شکست کھائی اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر اپنے اس انعام کا احسان جتایا اور ان کی سابقہ کمزوری کو یاد دلایا اور ارشاد فرمایا کہ تم اپنا وہ وقت…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quranمعارف القرآن

Explained with ayahs 20–29

ترغیب بر اطاعت وامانت وترہیب از معصیت وخیانت و زجر دوستاں از مشابہت دشمناں قال اللہ تعالیٰ یا ایہا الذین امنوا اطیعوا اللہ ورسولہ۔۔۔ الی۔۔۔ واللہ ذوالفضل العظیم (ربط) گذشتہ آیت میں یہ فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کے ساتھ ہے اب ان آیات میں اہل ایمان کو ہدایت فرماتے ہیں کہ حق جل شانہ کی معیت اور نصرت اور حمایت کا دارومدار اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت پر ہے اگر تم اللہ کی معیت اور اس کی نصرت کے طلبگار ہو تو اس کی دو شرطیں ہیں۔ اول تو یہ کہ اللہ اور اس کے رسول کی دل وجان سے ایسی اطاعت کرو جس میں خیانت کا شائبہ نہ ہو اس لیے کہ خیانت اطاعت کاملہ میں مخل ہے۔ دوم یہ کہ اہل ایمان پر لازم ہے…

Read the full tafseer →

Jawahir-ul-Quranجواھر القرآن

28: یہ تذکیر نعمت ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام ؓ کو خطاب کر کے اپنے انعامات یاد دلائے ہیں۔ پہلے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کا اور ان کی نافرمانی سے اجتناب کا حکم دیا گیا۔ اب یہاں انعامات یاد دلا کر اسی حکم کی تاکید کی گئی۔ “ اعلم انه تعالیٰ لما امرھم بطاعة اللہ و طاعة الرسول ثم امرھم باتقاء المعصیة اکدذ ذلک التکلیف بھذه الایة الخ ” (کبیر ج 4 ص 535) وہ وقت یاد کرو جب تم معدودے چند تھے اور ارض مکہ میں کو فروں کے ہاتھوں بےبس، کمزور اور ناتواں تھے تمہیں ہر وقت یہ اندیشہ رہتا تھا کہ کہیں مشرکین تمہاری تکہ بوٹی نہ کر ڈالیں تو ان حالات میں اللہ تعالیٰ نے مدینہ طیبہ میں تمہیں پناہ…

Read the full tafseer →

Mualim-ul-Irfanمعالم العرفان

Explained with ayahs 24–26

ربطِ آیات : اللہ تعالیٰ کے دین کی دعوت پروگرام اور اسے قائم کرنے کے لیے اس سورة میں بہت سے اصول بیان کیے گئے ہیں جن پر انسانوں کی کامیابی کا دارومدار ہے اللہ نے پہلا اصول جنگ میں ثابت قدمی کو قراردیا اور حکم دیا کہ دشمن سے مقابلے کے وقت میدانِ جنگ سے راہ فرار اختیار نہیں کرنا ، پھر دوسرا اصول اللہ تعالیٰ نے یہ بیان فرمایا کہ انسانی زندگی سے متعلق کوئی بھی معاملہ ہو ، خواہ صلح وجنگ کا مسئلہ ہی کیوں نہ درپیش ہو ، ہر حالت میں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت لازمی ہے فرمایا تم ان اہل کتاب اور منافقین کی طرح نہ ہوجانا جو زبان سے تو کہتے ہیں کہ ہم نے حکم الہٰی سن لیا ، مگر درحقیقت وہ سنتے ہی نہیں…

Read the full tafseer →

Mufradat-ul-Quranمفردات القرآن

وَاذْكُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِيْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِي الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰىكُمْ وَاَيَّدَكُمْ بِنَصْرِہٖ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ۝ 26 قل القِلَّةُ والکثرة يستعملان في الأعداد، كما أنّ العظم والصّغر يستعملان في الأجسام، ثم يستعار کلّ واحد من الکثرة والعظم، ومن القلّة والصّغر للآخر . وقوله تعالی: ثُمَّ لا يُجاوِرُونَكَ فِيها إِلَّا قَلِيلًا[ الأحزاب/ 60] ( ق ل ل ) القلۃ والکثرۃ بلحاظ اصل وضع کے صفات عدد سے ہیں جیسا کہ عظم اور صغر صفات اجسام سے ہیں بعد کثرت وقلت اور عظم وصغڑ میں سے ہر ایک دوسرے کی جگہ بطور استعارہ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Haqqaniتفسیرِ حقانی

Explained with ayahs 23–26

ولو علم اللّٰہ فیہم الخ کی بابت بعض مفسرین نے یہ بھی نقل کیا ہے کہ کفار نے آنحضرت ﷺ سے درخواست کی تھی کہ آپ قصی بن کلاب وغیرہ سینکڑوں برس کے مردوں کو زندہ کردیں۔ اگر وہ آپ کی نبوت کی گواہی دیں گے تو ہم بھی مان لیں گے کیونکہ وہ عرب کے بزرگ ہیں۔ اس کے جواب میں یہ جملہ ہے کہ اگر ان میں قابلیت ہوتی تو خدا ان کو سنوا دیتا مگر ان میں قابلیت نہیں۔ اگر وہ زندہ بھی ہوں اور سن بھی لیں تب بھی نہیں مانیں گے۔ اس کے بعد اسی اطاعت کی تاکید فرماتا ہے۔ اس کا نفع بتلا کر اور عدول حکمی کا نقصان جتلا کر فقال لما یحییکم کہ اللہ اور رسول تم کو کسی عبث اور ضرر رسان بات کی طرف نہیں بلاتے بلکہ اس کی طرف جس میں تمہاری…

Read the full tafseer →

Ruh-ul-Quranروح القرآن

وَاذْکُرُوْٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِیْلٌ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِی الْاَرْضِ تَخَافُوْنَ اَنْ یَّتَخَطَّفَکُمُ النَّاسُ فَاٰوٰکُمْ وَ اَیَّدَکُمْ بِنَصْرِہٖ وَرَزَقَکُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ ۔ ( الانفال : 26 ) (اور یاد کرو ! جس وقت تم تھوڑے تھے اور ملک میں دبے ہوئے تھے ڈرتے تھے کہ لوگ تمہیں اچک نہ لیں تو اللہ نے تمہیں ٹھکانہ دیا اور اپنی نصرت سے نوازا اور تم کو پاکیزہ نعمتوں کا رزق بخشا تاکہ تم شکر گزار بنو۔ ) اللہ کے خصوصی احسانات کا تذکرہ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ ان احسانات کا ذکر فرما رہے ہیں جو مسلمانوں پر بطور خاص کیے گئے ہیں اور جن کا بظاہر کوئی امکان نظر نہیں آتا…

Read the full tafseer →

Fahm-ul-Quranفہم القرآن

فہم القرآن ربط کلام : فتنۂ خاصہ سے بچنے کی تلقین کرنے کے بعد مسلمانوں کو ان کی مکی زندگی کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اپنا احسان جتلایا ہے اور اس سے نجات کا تذکرہ کیا ہے۔ کیونکہ مکہ میں مسلمان اجتماعی آزمائش میں مبتلا تھے۔ مسلمان مکہ معظمہ میں تھوڑے اور کمزور ہونے کی وجہ سے مشرکین کے مظالم کا اس قدر شکار تھے کہ ہر وقت سہمے اور ڈرے رہتے تھے۔ یہاں تک کہ بڑے بڑے صحابہ ؓ اور رسول کریم ﷺ کی ذات بھی ان مظالم سے محفوظ نہ تھی۔ سر بازار آل یا سر ؓ کو پیٹتے ہوئے حضرت سمیہ ؓ کو دولخت کردیا گیا۔ مزدور صحابہ کی خون پسینے کی کمائی ضبط کرلی گئی، نبی کریم ﷺ اور آپ کے خاندان کو مسلمانوں کے ساتھ…

Read the full tafseer →

Madarik-ut-Tanzilمدارک التنزیل

سابقہ حالت کو یاد رکھو تاکہ شکریہ کی توفیق ہو : آیت 26: وَاذکُرُوْٓٓا اِذْ اَنْتُمْ قَلِیْلٌ (اور اس حالت کو یاد کرو جبکہ تم قلیل تھے) اذانتم قلیلمفعول بہٖ ہے ظرف نہیں۔ یعنی اذکروا وقت کو نکم اقلۃ اذلۃً اپنی قلت و کمزوری کے وقت کو یاد کرو۔ مُّسْتَضْعَفُوْنَ فِی الْاَرْضِ (زمین میں کمزور شمار کئے جاتے تھے) ہجرت سے قبل سرزمین مکہ میں قریش نے تمہیں کمزور بنا رکھا تھا۔ تَخَافُوْنَ اَنْ یّتَخَطَّفَکُمُ النَّاسُ (اور تم اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک نہ لیں) کیونکہ وہ لوگ مسلمانوں کے مخالف اور دشمن تھے۔ فَاٰ وٰکُمْ (پھر اس نے رہنے کی جگہ دی) مدینہ میں وَ اَیَّدَکُمْ بِنَصْرِہٖ (اور تم…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Baghwiتفسیرِ بغوی

تفسیر 26 (واذ کروا اذ انتم قلیل مستصعفون فی الارض) یعنی اے مہاجروں کی جماعت یاد کرو جب تم عدد میں تھوڑے تھے اور ابتداء اسلام میں مکہ کی زمین میں کمزور تھے (تخافون ان یتخطفکم الناس) یعنی کفار عرب تم ک لے جائیں ار عکرمہ فرماتے ہیں کفار مکہ وہب (رح) فرماتے ہیں کہ فارس اور روم مراد ہیں (فاو کم ) م دینہ میں (وایدکم بنصرہ) یعنی بدر کے دن انصار کے ذریعے تمہیں قوت دی اور کلبی (رح) فرماتے ہیں کہ بدر کے دن فرشتوں کے ذریعے قوت دی (ورزقکم من الطیبت) یعنی مال غنیمت جو تمہارے لئے حلال کیا گیا اس سے پہلے کسی کے لئے حلال نہ تھا (لعلکم تشکرون)

Read the full tafseer →

Ahsan-ut-Tafaseerاحسن التفاسیر

Explained with ayahs 25–26

25۔ 26۔ یہ خاص لوگوں کے بدعمل کرنے کے سبب سے عام لوگوں پر بلا آجانے کا ذکر ہے جس کے خوف سے اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو اس آیت میں ڈرایا ہے تفسیر اس آیت کی اس حدیث میں ہے جس کو ابن ماجہ اور امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں چند صحابہ سے روایت کیا ہے حاصل ان روایتوں کا یہ ہے کہ جب کچھ لوگ کسی بستی میں بداعمالی کرنے لگیں گے اور اس بستی کے باقی لوگ ان بداعمال لوگوں کو وعظ نصیحت سے اس بداعمالی سے نہ روکیں گے تو اس طرح کی ساری بستی پر بلا آوے گی یہ حدیث سن کر لوگوں نے عرض کیا کہ حضرت اس بستی میں نیک عمل کرنے والے جو لوگ تھے ان کے نیک عملوں کا کیا نتیجہ ہوا آپ نے فرمایا مرنے کے بعد ان کے عملوں کا بدلا…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Saadiتفسیرِ سعدی

Explained with ayahs 26–27

آیت 26 (1) المسند، 112/3 ۔۔۔ (2) صحیح مسلم، القدر، ح : 265 اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندوں پر اپنے احسان کا تذکرہ کرتا ہے کہ وہ کمزور اور مغلوب تھے، اس نے ان کو اپنی نصرت سے نوازا، وہ قلیل تھے اس نے ان کو کثرت عطا کی اور وہ تنگ دست تھے، اس نے ان کو فراخی عطا کی۔ چناچہ فرمایا : (واذکروآ اذ انتم قلیل مستضعفون فی الارض) ” اور یاد کرو جب تم تھوڑے تھے، کمزور تھے زمین میں “ یعنی تم غیروں کی حکومت میں محکوم و مجبور تھے (تخافون ان یتخطفکم الناس) ” تم ڈرتے تھے کہ کہیں لوگ تمہیں اچک نہ لیں “ (فآولکم و ایدکم بنصرہ ورزقکم من الطیبت) ” تو اس نے تمہیں جگہ دی اور اپنی مدد سے تم کو تقویت دی اور پاکیزہ چیزیں…

Read the full tafseer →

Ahkam-ul-Quranاحکام القرآن

Explained with ayahs 25–32

فتنہ کا مفہوم قول باری ہے واتقوافتنۃ لاتصیبن الذین ظلموا منکم خاصۃ۔ اور بچو اس فتنے سے جس کی شامت مخصوص طور پر صرف ان ہی لوگوں تک محدود رہے گی جنہوں نے تم میں سے گناہ کیا ہو) الفتنۃ کی تفسیر میں کئی اقوال منقول ہیں۔ حضرت عبداللہ ؓ سے مروی ہے کہ اس کے معنی وہی ہیں جو اس آیت انما اموالکم والولادکم فتنۃ۔ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد آزمائش ہیں) میں موجود لفظ فتنہ کے ہیں حسن کا قول ہے کہ فتنہ وبال اور آفت کو کہتے ہیں۔ ایک قول ہے کہ اس سے مراد عذاب ہے۔ ایک قول کے مطابق یہ اس شادمانی کا نام ہے جس کے تحت لوگ مست ہو کر ظلم ڈھانے پر اتر آتے ہیں۔ حضرت ابن عباس ؓ سے ان کا یہ قول مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ…

Read the full tafseer →

Tafseer-e-Madaniتفسیرِ مدنی

41 اللہ کے انعام کی تذکیر و یاددہانی : سو اس سے یہ ہدایت فرمائی گئی کہ تم لوگ اللہ پاک کے اس عظیم الشان انعام و احسان کو یاد کرو اور ہمیشہ یاد رکھو تاکہ اس طرح تم لوگوں کو قدرت کے ان عظیم الشان انعامات اور احسانات کا احساس ہو سکے جن سے اس نے تم لوگوں کو نوازا اور سرفراز فرمایا ہے۔ تاکہ تم لوگ دل و جان سے ان کی قدر کرسکو اور ان پر اس کا شکر ادا کرسکو۔ سو اللہ تعالیٰ کے انعامات کو یاد کرنا اور ان پر اس کا شکر ادا کرنا دینی تعلیمات کا ایک اہم تقاضا ہے کہ اس میں انسان کیلئے دارین کی سعادت و سرخروئی کا سامان ہے کہ شکر نعمت سے نعمت میں خیر و برکت نصیب ہوتی ہے اور اس کی حفاظت ہوتی ہے۔ اور شکر سے…

Read the full tafseer →

Mafhoom-ul-Quranمفہوم القرآن

Explained with ayahs 25–29

ماضی کی یاد سے مستقبل سنوارنا اور تقو ٰ ی کے فوائد تشریح : جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ قرآن مجید ہدایت کی آخری کتاب اور انسان کے لیے قانون زندگی ہے ان آیات میں بھی چند ایسے اچھے اصول بتائے گئے ہیں جو کردار کو مضبوط کرتے ہیں اور نجات کا ذریعہ بنتے ہیں اس زندگی میں رحمت، برکت، آسائش و آرام کا ذریعہ بنتے ہیں۔ -1 فتنہ سے بچو اس میں ہر قسم کی برائی شامل ہے۔ خود بچو اگر غلطی ہوجائے تو چپکے سے اللہ سے معافی مانگ لو، گناہ کی تشہیر نہ کرو۔ -2 پھر نیکی کرو، برائی سے منع کرو، کیونکہ برائی جب پھیلنا شروع ہوتی ہے تو پھر اس کے برے اثرات ہر جگہ پھیلتے ہیں پھر جب اس برائی کی وجہ سے اللہ کا عذاب آتا ہے تو سب اس…

Read the full tafseer →

Asrar-ut-Tanzilاسرار التنزیل

Explained with ayahs 20–28

آیات 20 تا 28 اسرار و معارف معیت باری بات جب معیت باری کی ہوئی تو یہ مشروط طور پر ارشاد فرمائی گئی ہے کہ اللہ ایمان والوں کے ساتھ ہے چناچہ مومنین کو حقیقت ایمان سے آگاہ فرمایا جارہا ہے تاکہ انہیں اللہ کی معیت حاصل رہے ورنہ ایمان میں کمزوری برکات معیت میں کمی کا باعث بن جائے گی جیسا کہ فی زمانہ مشاہدہ ہے کہ مسلمان سے عمل چھوٹا تو اس کے نتیجے میں ایمان کمزور ہوا اور ایمان کی کمزوری نے برکات معیت میں کمی کردی چناچہ جہاں کہیں مسلمان ہیں وہاں طوفانوں کی زد پر ہیں اور کہیں سے خیریت کی خبر نہیں مل رہی اللہ ہمیں معاف فرمائیں تو اسی مرض کا علاج شافی ارشاد ہورہا ہے کہ اے ایمان والو اللہ کی اطاعت اختیار…

Read the full tafseer →

Anwar-ul-Bayanانوار البیان

(8:26) مستضعفون۔ اسم مفعول۔ جمع مذکر۔ (باب استفعال) استضعاف سے ناتواں اور کمزور سمجھے گئے۔ عاجز پائے جانے والے لوگ ۔ یعنی تمہیں حقیر اور ناتواں خیال کیا جاتا تھا۔ یتخطفکم۔ مضارع واحد مذکر غائب۔ کم ضمیر مفعول ۔ جمع مذکر حاضر۔ تخطف (تفعل) مصدر۔ کہ تم کو اچک لیں۔ تم کو جھپٹ لیں۔ خطف یخطب (ضرب) و اختطف یختطف اختطاف (افتعال) کسی چیز کو سرعت سے اچک لینا۔ یکاد البرق یخطف ابصارھم (2:20) قریب ہے کہ بجلی (کی چمک) ان کی آنکھوں کی بصارت کو اچک لے۔ ویتخطف الناس من حولہم (29:67) اور لوگ ان کے گرد و نواح سے اچک لئے جاتے ہیں۔ اولکم۔ اس نے تم کو ٹھکانہ دیا۔ اس نے جگہ دی۔ ایواء سے ماضی واحد مذکر غائب۔ کم ضمیر…

Read the full tafseer →

Baseerat-e-Quranبصیرتِ قرآن

Explained with ayahs 25–26

آیات : 25 تا 26 لغات القرآن۔ لا تصیبن۔ تمہی نہیں پہنچے گا۔ یتخطف۔ وہ اچک لے گا۔ اوی۔ اس نے ٹھکانا دیا۔ اید۔ اس نے قوت دی۔ بنصرہ۔ اپنی مدد سے ۔ تشریح : قرآن کریم میں اس بات کو بار بار ارشاد فرمایا گیا ہے کہ جب کسی بستی میں کوئی وبا آتی ہے تو اس کی لپیٹ میں صرف وہی لوگ نہیں آتے جنہوں نے گندگی پھیلا کر وبا کو دعوت دی ہے بلکہ وہ تمام لوگ بھی آجاتے ہیں جو اپنی انفرادی زندگی مین بہت صاف ستھرے رہے ہوں۔ اسی طرح جب اللہ کا عذاب آتا ہے تو اس کی زد مین نہ صرف قصور اور خطار کار پکڑے جاتے ہیں بلکہ وہ سب لوگ بھی آجاتے ہیں جو شخصی زندگی میں بڑے پاک دامن ہیں۔ اس لئے ہر صاحب ایمان پر فرض ہے کہ وہ ان گناہوں کو…

Read the full tafseer →

Mazhar-ul-Quranمظہر القرآن

Explained with ayahs 25–26

وبا میں مرنے کے بعد نیک و بد اعمال کا ذکر اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جب کچھ لوگ بستی میں بد اعمالی کرنے لگیں گے اور اس بستی کے باقی لوگ ان بد اعمال لوگوں کو وعظ و نصیحت سے اس بد اعمالی سے نہ روکیں گے، تو اسی طرح کی ساری بستی پر بلا آوے گی۔ یہ سن کر لوگوں نے آنحضرت ﷺ سے عرض کیا :” حضرت اس بستی میں نیک عمل کرنے والے جو لوگ تھے ان کے نیک عملوں کا کیا نتیجہ ہوا “۔ آپ نے فرمایا :” مرنے کے بعد ان کے عملوں کا بدلہ ان کو ملے گا مگر دنیا میں تو تمام بستی ہر بلا آجاوے گی “۔ اس سے معلوم ہوا کہ جس بستی میں خلاف شریعت کام ہوتے ہوں وہاں جن لوگوں کو وعظ ونصیحت کی طاقت ہو وہ ہرگز وعظ و نصیحت سے باز نہ رہیں۔…

Read the full tafseer →

Tafseer-al-Kitaabتفسیر الکتاب

Explained with ayahs 25–26

[8] یعنی صرف وہی لوگ مبتلائے عذاب نہ ہوں گے جنہوں نے گناہ کا ارتکاب کیا بلکہ وہ لوگ بھی عذاب کی لپیٹ میں آجائیں گے جنہوں نے گناہ کرنے والوں کو گناہ کرنے سے منع نہیں کیا۔ اسلام اپنے پیروؤں کو صرف صالح ہی نہیں بلکہ اپنی وسعت اور بساط کے مطابق مصلح بھی دیکھنا چاہتا ہے۔

Read the full tafseer →

Siraj-ul-Bayanسراج البیان

Explained with ayahs 26–28

(ف 1) یعنی اللہ کا شکریۃ ادا کرتے رہو ، تم قلیل وکمزور تھے تمہیں طاقت وقوت بخشی تم اطمینان و فراغت سے محروم تھے ، اللہ نے جگہ دی ، اور اطمینان بخشا ۔ حل لغات : استجیبوا : قبول کرو ، اور مان لو ، یحول : حائل ہوجاتا ہے ، فتنۃ : عذاب ودیوانگی یعنی اولاد کی محبت میں بسا اوقات انسان ایثار وقربانی سے محروم رہتا ہے ۔

Read the full tafseer →

Kashf-ur-Rahmanکشف الرحمٰن

26 اور اس حالت کو اور اس وقت کو یاد کرو جب تم تعداد میں بہت تھوڑے تھے اور سرزمین مکہ میں کمزور سمجھے جاتے تھے تم اس بات سے ڈرتے رہتے تھے کہ کہیں تم کو کفار اچک نہ لے جائیں اور تم پر حملہ اور قتل و غارتگری نہ کردیں پھر اللہ تعالیٰ نے تم کو ٹھکانا دیا اور اپنی مدد سے تم کو قوت دی اور عمدہ عمدہ چیزیں تم کو کھانے کو دیں تاکہ تم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار رہو۔ یعنی مکہ کی ابتدائی زندگی بہت ہی خطرناک تھی مسلمانوں کی تعداد کم تھی کوئی سیاسی اقتدار نہ تھا دشمنوں کا غلبہ تھا دشمن آسمانی تہذیب سے ناواقف تھا جاہل تھا اس لئے اس کی جہالت سے ہر وقت اندیشہ تھا کہ نہ معلوم کس وقت حملہ کردے اور مٹھی بھر مسلمانوں…

Read the full tafseer →

Urwatul-Wusqaaعروۃ الوثقٰی

اس بات کو کبھی نہ بھولو کہ تم کمزور تھے اور اللہ نے تم کو طاقتور بنادیا : 37: جیسا کہ پیچھے آپ پڑھ چکے میدان بدر میں آنے والے سارے مسلمان نہیں تھے بلکہ مسلمانوں کی کافی تعداد ابھی مدینہ منورہ میں موجود تھی کیونکہ نبی کریم ﷺ نے عام اعلام جنگ نہیں کیا تھا بلکہ واضح طور پر ارشاد فرمایا تھا کہ جو ہمارے ساتھ نکلنا چاہیں وہ نکل چلیں یہی وجہ ہے کہ اس لشکت کی گنتی بھی مدینہ سے باہر کافی دور تک نکلنے کے بعد کی گئی تھی۔ تاہم میدان جنگ میں آنے والوں کی تعداد تھوڑی تھی۔ فرمایا تو اس وقت بلاشبہ مخالفین کے مقابلہ میں تھوڑے تھے لیکن وہ وقت بھی یاد کرو جب مکہ میں تمہاری تعداد بالکل نہ ہونے کے برابر تھی لیکن…

Read the full tafseer →

Maarif-ul-Quran (En)معارف القرآن انگلش

The second verse (26) also mentions several things which could make Divine injunctions easy on them. To pursuade them towards the option of obedience to Allah, Muslims have been reminded of their past weakness and of how Allah has blessed them with power and confidence by changing surrounding conditions through His grace and mercy. The text says: وَاذْكُرُ‌وا إِذْ أَنتُمْ قَلِيلٌ مُّسْتَضْعَفُونَ فِي الْأَرْ‌ضِ تَخَافُونَ أَن يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَآوَاكُمْ وَأَيَّدَكُم بِنَصْرِ‌هِ وَرَ‌زَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُ‌ونَ ﴿26﴾ And remember when you were few in number,…

Read the full tafseer →

Tafheem-ul-Quran (En)تفہیم القرآن انگلش

21. The reference to gratefulness in the verse is worthy of reflection. Bearing in mind the subject under discussion, it appears that gratefulness does not simply mean that Muslims should acknowledge God's favour to them insofar as He rescued them from their state of abject weakness. God had not only salvaged them from an insecure life in Makka and provided them with a haven of security in Madina where they enjoyed an abundance of livelihood. Gratefulness does not simply require all that. Apart from acknowledging God's favour, gratefulness also demands that Muslims should faithfully obey God…

Read the full tafseer →